ازالہ اَوہام حصہ دوم
ازالہ اَوہام حصہ اول، ازالہ اَوہام حصہ دوم, حصہ 20
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
نیکی کرتا ہے۔ سو یہ اخلاقی ترقی کا آخری کمال ہے کہ ہمدردی خلائق میں کوئی نفسانی مطلب
یا مدعا یا غرض درمیان نہ ہو بلکہ اخوت و قرابت انسانی کا جوش اس اعلیٰ درجہ پر نشو و نما
۸۳۵ پا جائے کہ خود بخود بغیر کسی تکلف کے اور بغیر پیش نہاد رکھنے کسی قسم کی شکر گذاری یا دعا یا اور
کسی قسم کی پاداش کے وہ نیکی فقط فطرتی جوش سے صادر ہو۔
عزیزو! اپنے سلسلہ کے بھائیوں سے جو میری اس کتاب میں درج ہیں باستثنا اس شخص کے
کہ بعد اس کے خدائے تعالیٰ اس کو رد کر دیوے خاص طور سے محبت رکھو اور جب تک کسی کو نہ
دیکھو کہ وہ اس سلسلہ سے کسی مخالفانہ فعل یا قول سے باہر ہو گیا تب تک اس کو اپنا ایک عضو سمجھو
لیکن جو شخص مکاری سے زندگی بسر کرتا ہے اور اپنی بد عہدیوں یا کسی قسم کے جور و جفا سے اپنے
کسی بھائی کو آزار پہنچاتا ہے یا وساوس و حرکات مخالف عہد بیعت سے باز نہیں آتا وہ اپنی
بد عملی کی وجہ سے اس سلسلہ سے باہر ہے۔اس کی پرواہ نہ کرو۔
چاہیے کہ اسلام کی ساری تصویر تمہارے وجود میں نمودار ہوا اور تمہاری پیشانیوں میں اثر
سجود نظر آوے اور خدائے تعالیٰ کی بزرگی تم میں قائم ہو۔ اگر قرآن اور حدیث کے مقابل پر
ایک جہان عقلی دلائل کا دیکھو تو ہرگز اس کو قبول نہ کرو اور یقینا سمجھو کہ عقل نے لغزش کھائی
ہے۔ توحید پر قائم رہو اور نماز کے پابند ہو جاؤ اور اپنے مولی حقیقی کے حکموں کو سب سے مقدم
رکھو اور اسلام کے لئے سارے دکھ اٹھاؤ۔ وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ لَ
ال عمران : ۱۰۳
بیرونی شہادتیں
بعد ختم کتاب بعض شہادتیں ہم کو ملیں مناسب سمجھ کر اُن کو کتاب کے ساتھ شامل کر دیا۔
(۱) یہ کہ کوہ نور یکم اگست ۱۸۹۱ء اور نورافشاں ۳۰ جولائی ۱۸۹۱ء میں بحوالہ اخبار عام لکھا ہے ﴿۸۳۶
کہ حال میں امریکہ کے ایک بڑے پادری صاحب پر وہاں کے لوگوں نے کفر کا الزام لگایا
ہے۔ وجہ کفریہ ہے کہ اسے مسیح کے معجزات اور جسمانی طور پر زندہ ہونے مسیح کا اعتقاد نہیں
ہے۔ بیان کیا گیا ہے کہ یہ ایک بڑا پادری اسی فرقہ میں سے ہے کہ جو عیسائیوں کے اس
عقیدہ سے پھر گیا ہے کہ مسیح زندہ ہے اور پھر دوبارہ دنیا میں آئیگا سو یہ ایک بیرونی شہادت
ہے جو خدائے تعالیٰ نے اس عاجز کے دعوئی پر قائم کی اور عیسائیوں کے ایک محقق پادری
سے جو درجہ کی رو سے ایک بڑا پادری ہے وہی اقرار کرایا جس کی نسبت اس عاجز کو الہامی
خبر دی گئی ۔ فالحمد لله علی ذالک۔
(۲) دوسری یہ کہ ایک بزرگ حاجی حرمین شریفین عبدالرحمن نام جنہوں نے دو حج کئے
ہیں مرید خاص حضرت حاجی منشی احمد جان صاحب مرحوم و مغفور ساکن لود بیا نہ جو مرد پیر
بعمر قریب اسی سال کے ہیں اپنی ایک رویا میں بیان کرتے ہیں کہ میں نے جس روز
مولوی محمد حسین صاحب کی آپ سے یعنی اس عاجز سے بحث ہوئی تھی رات کو خواب میں
دیکھا کہ میاں صاحب مرحوم یعنی حاجی احمد جان صاحب نے مجھے اپنے مکان پر بلایا
ہے۔ چنانچہ میں گیا اور ہم پانچ آدمی ہو گئے اور سب مل کر حضرت خواجہ اویس قرنی
کے پاس گئے ۔ اُس وقت حضرت اویس قرنی خرقہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پہنے ﴿۸۳۷
ہوئے تھے ۔ پھر وہاں سے ہم سب اور اویس قرنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دربار
میں پہنچے اور اویس قرنی نے وہ خرقہ آنحضرت صلعم کے سامنے رکھ دیا اور عرض کی کہ آج
اس خرقہ کی توہین ہوئی اور اس کی حرمت آپ کے اختیار میں ہے۔ آپ ہی کی طرف سے تھا
میں صرف اپیلچی تھا۔ تب میں نے نظر اٹھا کر دیکھا تو کیا دیکھتا ہوں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کے داہنی طرف حضرت ابوبکر صدیق اور صحابہ اور بائیں طرف حضرت عیسی علیہ السلام
بیٹھے تھے اور سامنے آپ یعنی یہ عاجز کھڑا ہے اور ایک طرف مولوی محمد حسین کھڑا ہے اس وقت
حضرت عیسی علیہ السلام نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بیان کیا کہ اگر اللہ تعالیٰ
کی یہ عادت ہوتی کہ وہ فوت شدہ لوگوں کو دوبارہ دنیا میں بھیجتا اور میں بھیجا جاتا تو مجھ سے بھی
دنیا کے لوگ یونہی پیش آتے جیسا کہ ان کے ساتھ آئے (یعنی اس عاجز کے ساتھ ) پھر میاں
صاحب مرحوم نے مجھے فرمایا کہ حضرت عیسی کے بالوں کو دیکھ۔ تب میں نے اُن کے سر کے بالوں
پر ہاتھ پھیرا تو وہ سیدھے ہو گئے اور جب ہاتھ اُٹھایا تو کنڈل پڑ گئے ۔ پھر میاں صاحب نے فرمایا
۸۳۸ کہ دیکھو ان کی آنکھوں کی طرف ۔ ج ۔۔ جب میں نے دیکھا تو آنا آنکھیں شربتی تھیں اور رنگ نہایت
سفید جو نہیں دیکھا جاتا تھا۔ پھر میاں صاحب نے فرمایا کہ عیسی علیہ السلام کا یہی حلیہ ہے مگر وہ
مسیح موعود جس کے آنے کا وعدہ تھا اُس کا حلیہ وہی ہے جو تم دیکھتے ہو اور آپ کی طرف اشارہ کیا
یعنی اس عاجز کی طرف۔ پھر میں بیدار ہو گیا اور دل پر اس رویا کا اثر تار برقی کی طرح پایا۔
(۳) تیسری یہ کہ حبّی فی اللہ میاں عبد الحکیم خاں صاحب اپنے رسالہ ذکر الحکیم
کے صفحہ ۳۸ میں لکھتے ہیں کہ میں ماہ ستمبر ۱۸۹۰ء میں بموقعہ تعطیلات موسمی تر اوڑی میں مقیم
تھا۔ اُس جگہ میں نے متواتر تین یا چار دفعہ عیسیٰ علیہ السلام کو خواب میں دیکھا اور ایک دفعہ
ایسا ہوا کہ میں نے خواب میں سنا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام تشریف لائے ہیں میں یہ خبر
سن کر حضرت مسیح علیہ السلام کی زیارت کے واسطے چلا ۔ جب آپ کی محفل میں پہنچا تو میں
نے سب پر سلام کہا اور پوچھا کہ حضرت مسیح علیہ السلام کس جگہ تشریف رکھتے ہیں وہاں مرزا
یوسف بیگ صاحب سامانوی جو مرزا صاحب کے مریدوں میں سے ہیں موجود تھے انہوں
نے مجھے بتلایا میں ادب سے مسیح علیہ السلام کی طرف چلا مگر جب دوبارہ نظر اُٹھا کر دیکھا
تو مرزا غلام احمد صاحب ایک عجیب وجیہ حسین اور شاندار صورت میں تشریف رکھتے ہیں ۔ یہ ﴿۸۳۹
خواب میں نے حافظ عبد الغنی صاحب سے جو تر اوڑی میں ایک مسجد کا امام ہے بیان کی تھی اور
میرزا صاحب نے ابھی مسیح ہونے کا دعویٰ مشتہر نہیں کیا تھا۔
یہ شہادتیں ہیں جو رسالہ کے ختم ہونے کے بعد ہم کوملیں ۔ ایسا ہی ایک اعتراض بھی اس
رسالہ کے ختم ہونے کے بعد پیش کیا گیا اور وہ یہ ہے کہ اگر مسیح دجال کے گدھے سے مراد یہی
ریل گاڑی ہے تو اس ریل پر تو نیک و بد دونوں سوار ہوتے ہیں بلکہ جس کو مسیح موعود ہونے کا
دعویٰ ہے وہ بھی سوار ہوتا ہے پھر یہ دجال کا گدھا کیوں کر ہو گیا ۔ جوار ر ہو گیا ۔ جواب یہ ہے کہ بوجہ ملکیت
اور قبضہ اور تصرف تام اور ایجاد دجالی گروہ کے یہ دجال کا گدھا کہلاتا ہے۔ اور اگر عارضی
طور پر کوئی اس سے نفع اٹھا دے تو اس سے وہ اس کا مالک یا موجد ٹھہر نہیں سکتا۔ خر دجال کی
اضافت ملکی ہے۔ پھر اگر خدا تعالیٰ دجال کی مملوکات و مصنوعات میں سے بھی مومنوں کو نفع
پہنچاوے تو اس میں کیا حرج ہے۔ کیا انبیاء کفار کی مملوکات و مصنوعات سے نفع نہیں اُٹھاتے
تھے۔ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اکثر خچر کی سواری کرتے تھے حالانکہ احادیث نبویہ سے
ثابت ہوتا ہے کہ گدھے سے گھوڑی کو ملانا ممنوع ہے۔ ایسے ہی بہت نمونے پائے جاتے ﴿۸۴۰
ہیں ۔ ماسوا اس کے جبکہ مسیح موعود قاتل دجال ہے یعنی روحانی طور پر تو بموجب حدیث
من قتل قتيلاً کے جو کچھ دجال کا ہے وہ مسیح کا ہے۔ علاوہ اس کے مسلم کی حدیث میں جو
ابو ہریرہ سے مروی ہے عیسی کے آنے کی یہ نشانیاں لکھی ہیں لینزلن ابن مریم حكمًا عدلا
فليكسرن الصليب وليقتلن الخنزير وليضعن الجزية وليتركن القلاص فلا
يسعى علیها یعنی عیسی حکم اور عدل ہونے کی حالت میں اُترے گا اس طرح پر کہ مسلمانوں
کے اختلافات پر حق کے ساتھ حکم کرے گا اور عدل کو زمین پر قائم کر دے گا صلیب کو
توڑے گا خنزیروں کو قتل کرے گا اور جزیہ کو اُٹھا دے گا اور اس کے آنے کا ایک یہ نشان ہو گا
کہ جوان اونٹنیاں جو بار برداری اور سواری کا بخوبی کام دیتی ہیں چھوڑ دی جائیں گی پھر ان پر
سواری نہیں کی جائے گی۔ اب واضح ہو کہ یہ ریل گاڑی کی طرف اشارہ ہے جس نے تمام
سواریوں سے قریبا نوع انسان کو فارغ کر دیا ہے اور جو تمام دنیا کے ستر ہزار میل میں پھر گئی
ہے اور ہندوستان کے سولہ ہزار میل میں ۔ چونکہ عرب میں اعلیٰ درجہ کی سواری جو ایک عربی کے
تمام گھر کو اُٹھا سکتی ہے اونٹنی کی سواری ہے جو بار برداری اور مسافت کے طے کرنے میں تمام
سواریوں اسے بڑھ کر ہے اس لئے آنحضرت صلعم نے اسی کی طرف اشارہ کیا تا اعلیٰ کے ذکر
۸۴۱ کرنے سے ادنی خود اس کے ضمن میں آجائے ۔ پس فرمایا کہ مسیح موعود کے ظہور کے وقت میں
یہ سب سواریاں بے قدر ہو جائیں گی اور کوئی اُن کی طرف التفات نہیں کرے گا یعنی ایک نئی
سواری دنیا میں پیدا ہو جائے گی جو دوسری تمام سواریوں کی وقعت کھو دے گی ۔ اب اگر عموماً
تمام لوگ اس ریل گاڑی پر سوار نہ ہوں تو یہ پیشگوئی ناقص رہتی ہے۔
اس جگہ یہ بھی ظاہر ہے کہ مسلم کی حدیث سے جو فاطمہ بنت قیس سے مروی ہے ثابت
ہوتا ہے جو دجال ہندوستان سے نکلنے والا ہے جس کا گدھا دخان کے زور سے چلے گا
جیسے بادل جس کے پیچھے ہوا ہوتی ہے اور ایسا ہی مسیح بھی اسی ملک میں اول ظہور کرے گا
گو بعد میں مسافر کے طور پر کسی اور ملک دمشق وغیرہ میں نزول کرے ۔ نزول کا لفظ جو
دمشق کے ساتھ لگایا گیا ہے خود دلالت کر رہا ہے جو دمشق میں اس کا آنا مسافرانہ طور پر
ہوگا اور اصل ظہور کسی اور ملک میں اور ظاہر ہے کہ جس جگہ دجال ظہور کرے اُسی جگہ
سیح کا آنا ضروری ہے کیونکہ مسیح دجال کے لئے لئے ؟ بھیجا گیا ہے اور یہ بھی اسی اسی حدیث سے
ثابت ہوتا ہے کہ دجال خود نہیں نکلے گا بلکہ اس کا کوئی مثیل نکلے گا اور حدیث کے لفظ یہ
ہیں الا انه في بحر الشام او بحر اليمن لا بل من قبل المشرق ماهو و أوْمى
۸۳۳) بيده الى المشرق رواه مسلم یعنی خبر دار ہو کیا دجال بحر شام میں ہے یا بحرین
میں نہیں بلکہ وہ مشرق کی طرف سے نکلے گا۔ نہیں وہ یعنی وہ نہیں نکلے گا بلکہ اس کا
ہے
مثیل نکلے گا اور مشرق کی طرف اشارہ کیا۔ اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ تمیم داری کا خیال
تو یہ تھا کہ دجال بحر شام میں ہے یعنی اس طرف کسی جزیرہ میں کیونکہ تمیم نصرانی ہونے کے
زمانہ میں اکثر ملک شام کی طرف جاتا تھا لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خیال کو رد
کر دیا اور فرمایا کہ وہ مشرق کی کسی خاص طرف سے نکلے گا اور ممالک مشرقیہ میں ہندوستان
داخل ہے۔ اس جگہ یہ بھی یادر ہے کہ اس خبر تمیم داری کی تصدیق کے بارے میں ایسے الفاظ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ سے ہرگز نہیں نکلے جو اس بات پر دلالت کرتے ہوں جو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس تمیم داری کے دجال کا وجود یقین کر لیا تھا بلکہ اس بات کی
تصدیق پائی جاتی ہے کہ دجال مدینہ منورہ اور مکہ معظمہ میں داخل نہیں ہوگا ۔ ماسوا اس کے یہ
ثابت نہیں ہوتا کہ یہ تصدیق وحی کی رو سے ہے اور جاننے والے اس بات کو خوب جانتے ہیں
کہ آنحضرت صلعم جو اخبار و حکایات بیان کردہ تصدیق کرتے تھے اس کے لئے یہ ضرور نہیں ہوتا
تھا کہ وہ تصدیق وحی کی رو سے ہو بلکہ بسا اوقات محض مخبر کے اعتبار کے خیال سے تصدیق کر لیا
کرتے تھے۔ چنانچہ کئی دفعہ یہ اتفاق ہوا ہو گا کہ آنحضرت صلعم نے کسی مخبر کی خبر کو صیح سمجھا اور ۸۴۳
بعد ازاں وہ خبر غلط نکلی بلکہ بعض وقت ایک مخبر کے اعتبار پر یہ خیال کیا گیا کہ دشمن چڑھائی
کرنے والا ہے اور پیش قدمی کے طور پر اس پر چڑھائی کر دی گئی لیکن آخر کا روہ خبر غلط نکلی ۔
انبیاء لوازم بشریت سے بالکل الگ نہیں کئے جاتے ۔ ہاں وحی الہی کے پہنچانے میں محفوظ اور
معصوم ہوتے ہیں۔ سو یہ قصہ تمیم داری والا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے سنا ہرگز یہ ثابت
نہیں ہوتا کہ وحی کی رو سے آنحضرت صلعم نے اس قصہ کی تصدیق کی اور حدیث میں ایک
لفظ بھی ایسا نہیں کہ اس خیال پر دلالت کر سکے ۔ پس صاف ظاہر ہے کہ آنحضرت صلعم کے
الفاظ سے جس قدر تصدیق اس قصہ کی پائی جاتی تھی وہ تصدیق وحی کی رو سے ہرگز نہیں بلکہ
محض عقلی طور پر اعتبار راوی کے لحاظ سے ہے کیونکہ تمیم داری اس قصہ کے بیان کرنے کے
وقت مسلمان ہو چکا تھا اور بوجہ مشرف باسلام ہونے کے اس لائق تھا کہ اس کے بیان کو
عزت اور اعتبار کی نظر سے دیکھا جائے۔ واللہ اعلم بالصواب وهذا آخر ما اردنا
في هذا الباب والحمد لله اولا و اخرا و اليه المرجع والمآب
بسم الله الرحمن الرحيم
نحمده و نصلی
گذارش ضروری بخدمت اُن صاحبوں کے جو بیعت کرنے کے لئے مستعد ہیں
اے اخوان مومنین ایدكم الله بروح منه - آپ سب صاحبوں پر جو اس عاجز
۸۴۵ سے خالصاً لطلب اللہ بیعت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں وار واضح ہو کہ بالقائے رب کریم
و جلیل ( جس کا ارادہ ہے کہ مسلمانوں کو انواع و اقسام کے اختلافات اور غل اور حقد
اور نزاع اور فساد اور کینہ اور بغض سے جس نے اُن کو بے برکت و نکما و کمزور کر دیا
ہے نجات دے کر فَأَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا کا مصداق بنا دے ) مجھے معلوم
ہوا ہے کہ بعض فوائد و منافع بیعت کہ جو آپ لوگوں کے لئے مقدر ہیں اس
انتظام پر موقوف ہیں کہ آپ سب صاحبوں کے اسماء مبارکہ ایک کتاب میں
ح تاریخ ھذا سے جو ۴ مارچ ۱۸۸۹ء ہے ۲۵ مارچ تک یہ عاجز لودہیا نہ محلہ جدید میں مقیم ہے اس عرصہ
میں اگر کوئی صاحب آنا چاہیں تو لود ہی نہ میں ۲۰ تاریخ کے بد ولود ہیا نہ میں ۲۰ تاریخ کے بعد آجاویں اور اگر اس جگہ آنا موجب حرج و
وقت ہو تو ۲۵ مارچ کے بعد جس وقت کوئی چاہے قاد ا چاہے قادیان میں بعد اطلاع دہی بیعت کرنے کے لئے
حاضر ہو جاوے مگر جس مدعا کے لئے بیعت ہے یعنی حقیقی تقوی اختیار کرنا اور سچا مسلمان بننے کے لئے
کوشش کرنا ۔ اس مدعا کو خوب یا درکھے۔ اور اس وہم میں نہیں پڑنا چاہیے کہ اگر تقویٰ اور سچا مسلمان
بنا پہلے ہی سے شرط ہے تو پھر بعد اس کے بیعت کی کیا حاجت ہے بلکہ یا د رکھنا چاہیے کہ بیعت اس
غرض سے ہے کہ تا وہ تقویٰ کہ جو اول حالت میں تکلف اور تصنع سے اختیار کی جاتی ہے دوسرا رنگ
پکڑے اور برکت توجہ صادقین و جذ بہ کاملین طبیعت میں داخل ہو جائے اور اس کا جز بن جائے
}
آل عمران : ۱۰۴
بقید ولدیت و سکونت مستقل و عارضی طور معہ کسی قدر کیفیت کے (اگر ممکن ہو ) اندراج
پاویں اور پھر جب وہ اسماء مندرجہ کسی تعداد موزوں تک پہنچ جائیں تو اُن سب ناموں کی
ایک فہرست تیار کر کے اور چھپوا کر ایک ایک کاپی اس کی تمام بیعت کرنے والوں کی ۸۴۷
خدمت میں بھیجی جائے اور پھر جب دوسرے وقت میں نئی بیعت کرنے والوں کا ایک
معتد بہ گروہ ہو جاوے تو ایسا ہی اُن کے اسماء کی بھی فہرست تیار کر کے تمام مبائعین یعنی
داخلین بیعت میں شائع کی جائے اور ایسا ہی ہوتا رہے جب تک ارادہ الہی اپنے اندازہ
مقدر تک پہنچ جائے ۔ یہ انتظام جس کے ذریعہ سے راستبازوں کا گروہ کثیر ایک ہی سلک
میں منسلک ہو کر وحدت مجموعی کے پیرا یہ میں خلق اللہ پر جلوہ نما ہو گا اور اپنی سچائی کے
مختلف المخرج شعاعوں کو ایک ہی خط ممتد میں ظاہر کرے گا ۔ خدا وند عز و جل کو
بہت پسند آیا ہے مگر چونکہ یہ کارروائی بجز اس کے بآسانی وصحت انجام پذیر نہیں ہو سکتی
که خود مبایعین اپنے ہاتھ سے خوشخط قلم سے لکھ کر اپنا تمام پستہ ونشان بتفصیل مندرجہ بالا
بھیج دیں ۔ اس لئے ہر ایک صاحب کو جو صدق دل اور خلوص تام سے بیعت کرنے کے لئے
اور وہ مشکوتی نور دل میں پیدا ہو جاوے کہ جو عبودیت اور ربوبیت کے باہم تعلق شدید
سے پیدا ہوتا ہے جس کو متصوفین دوسرے لفظوں میں روح قدس بھی کہتے ہیں جس کے
پیدا ہونے کے بعد خدائے تعالیٰ کی نافرمانی ایسی بالطبع بُری معلوم ہوتی ہے جیسی وہ خود
خدائے تعالیٰ کی نظر میں بُری ومکروہ ہے اور نہ صرف خلق اللہ سے انقطاع میسر آتا ہے بلکہ
بجز خالق و مالک حقیقی ہر یک موجود کو کالعدم سمجھ کر فنا نظری کا درجہ حاصل ہوتا ہے سو اس نور
کے پیدا ہونے کے لئے ابتدائی اتقا جس کو طالب صادق اپنے ساتھ لاتا ہے شرط ہے ﴿۸۴۶
جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف کی علت غائی بیان کرنے میں فرمایا ہے هُدًى للمتقين
یہ نہیں فرمایا که هدى للفاسقين يا هدى للكافرين ابتدائی تقویٰ جس کے حصول
سے متقی کا لفظ انسان پر صادق آ سکتا ہے ۔ وہ ایک فطرتی حصہ ہے کہ جو سعیدوں کی
خلقت میں رکھا گیا ہے اور ربوبیت اولی اس کی مربی اور وجود بخش ہے جس سے متقی کا
مستعد ہیں تکلیف دی جاتی ہے کہ وہ بحر یر خاص اپنے پورے پورے نام وولدیت و سکونت
مستقل و عارضی سے اطلاع بخشیں یا اپنے حاضر ہونے کے وقت یہ تمام امور درج کرادیں۔
اور ظاہر ہے کہ ایسی کتاب کا مرتب و شائع ہونا جس میں تمام بیعت کرنے والوں کے نام و
۸۴۸) دیگر پته و نشان درج ہو ۔ ان شاء اللہ القدیر بہت سی خیر و برکت کا موجب ہوگا۔ از انجملہ ایک
بڑی عظیم الشان بات یہ ہے کہ اس ذریعہ سے بیعت کرنے والوں کا بہت جلد باہم تعارف
ہو جائے گا اور باہم خط و کتابت کرنے اور افادہ و استفادہ کے وسائل نکل آئیں گے اور غائبانہ
ایک دوسرے کو دعائے خیر سے یاد کریں گے۔ اور نیز اس باہمی شناسائی کی رو سے ہر ایک
محل و موقعہ پر ایک دوسرے کی ہمدردی کر سکیں گے۔ اور ایک دوسرے کی غمخواری میں یاران
موافق و دوستان صادق کی طرح مشغول ہو جائیں گے اور ہر ایک کو ان میں سے اپنے ہم
ارادت لوگوں کے ناموں پر اطلاع پانے سے معلوم ہو جائے گا کہ اس کے روحانی بھائی دنیا
میں کس قدر پھیلے ہوئے ہیں اور کن کن خدا داد فضائل سے متصف ہیں ۔ سو یہ علم ان پر
ظاہر کرے گا کہ خدائے تعالیٰ نے کسی خارق عادت طور پر اس جماعت کو تیار کیا ہے اور
کس سرعت اور جلدی سے دنیا میں پھیلایا ہے۔ اور اس جگہ اس وصیت کا لکھنا بھی موزوں
معلوم ہوتا ہے کہ ہر ایک شخص اپنے بھائی سے بکمال ہمدردی و محبت پیش آوے اور حقیقی
بھائیوں سے بڑھ کر اُن کا قدر کرے۔ اُن سے جلد صلح کر لیوے اور دلی غبار کو دور کر دیوے
۸۴۹﴾ اور صاف باطن ہو جاوے اور ہرگز ایک ذرا کینہ اور بغض اُن سے نہ رکھے لیکن اگر کوئی عمدا
پہلا تولد ہے مگر وہ اندرونی نور جو روح القدس سے تعبیر کیا گیا ہے وہ عبودیت خالصہ تامہ اور
ربوبیت کاملہ مستجمعہ کے پورے جوڑ واتصال سے بطرز ثُمَّ انْشَأْنُهُ خَلْقًا أَخَرَ کے
پیدا ہوتا ہے اور یہ ربوبیت ثانیہ ہے جس سے متقی تولد ثانی پاتا ہے اور ملکوتی مقام پر پہنچتا ہے اور
اس کے بعد ر بو بیت ثالثہ کا درجہ ہے جو خلق جدید سے موسوم ہے جس سے متقی لا ہوتی مقام پر
پہنچتا ہے اور تولد ثالث پاتا ہے۔ فتدبر منه
المومنون : ۱۵
ان شرائط کی خلاف ورزی کرے جو اشتہار ۱۲ جنوری ۱۸۸۹ء میں مندرج ہیں اور اپنی
بے باکانہ حرکات سے باز نہ آوے تو وہ اس سلسلہ سے خارج شمار کیا جاوے گا ۔ یہ سلسلہ بیعت
محض بمراد فراہمی طائفہ متقین یعنی تقوی شعار لوگوں کی جماعت کے جمع کرنے کے لئے ہے
تا ایسے متقیوں کا ایک بھاری گروہ دنیا پر اپنا نیک اثر ڈالے اور ان کا اتفاق اسلام کے لئے
برکت و عظمت و نتائج خیر کا موجب ہو اور وہ برکت کلمہ واحدہ پر متفق ہونے کے اسلام کی ۸۵۰
پاک و مقدس خدمات میں جلد کام آسکیں اور ایک کاہل اور بخیل و بے مصرف مسلمان نہ
ہوں اور نہ اُن نالائق لوگوں کی طرح جنہوں نے اپنے تفرقہ و نا اتفاقی کی وجہ سے اسلام کو
سخت نقصان پہنچایا ہے اور اس کے خوبصورت چہرہ کو اپنی فاسقانہ حالتوں سے داغ لگا دیا۔
ہے اور نہ ایسے غافل درویشوں اور گوشہ گزینوں کی طرح جن کو اسلامی ضرورتوں کی کچھ
بھی خبر نہیں اور اپنے بھائیوں کی ہمدردی سے کچھ غرض نہیں اور بنی نوع کی بھلائی کے لئے
کچھ جوش نہیں بلکہ وہ ایسے قوم کے ہمدرد ہوں کہ غریبوں کی پناہ ہو جائیں ۔ یتیموں کے لئے
بطور باپوں کے بن جائیں اور اسلامی کاموں کے انجام دینے کے لئے عاشق زار کی طرح
اس جماعت کے نیک اثر سے جیسے عامہ خلائق منتفع ہوں گی ۔ ایسا ہی اس پاک باطن ۸۴۹
جماعت کے وجود سے گورنمنٹ برطانیہ کے لئے انواع اقسام کے فوائد متصور ہوں گے جن سے ای گوشت کو خداوند عز و کرارا جملہ ایک کی بیوی کے جوش
يه
اور دلی خلوص سے اس گورنمنٹ کے خیر خواہ اور دعا گو ہوں گے کیونکہ بموجب تعلیم اسلام ( جس
کی پیروی اس گروہ کا عین مدعا ہے ) حقوق عباد کے متعلق اس سے بڑھ کر کوئی گناہ کی بات اور
حبت اور ظلم اور پلید راہ نہیں کہ انسان جس سلطنت کے زیر سا یہ بامن و عافیت زندگی بسر کرے
اور اس کی حمایت سے اپنے دینی و دنیوی مقاصد میں بآزادی کوشش کر سکے اسی کا بدخواہ
و بداندیش ہو بلکہ جب تک ایسی گورنمنٹ کا شکر گزار نہ ہو تب تک خدائے تعالیٰ کا بھی شکر گذار
نہیں۔ پھر دوسرا فائدہ اس بابرکت گروہ کی ترقی سے گورنمنٹ کو یہ ہے کہ ان کا عملی طریق موجب
انسداد جرائم ہے۔ فتفكروا و تاملوا منه
فدا ہونے کو تیار ہوں اور تمام تر کوشش اس بات کے لئے کریں کہ ان کی عام برکات دنیا میں
پھیلیں اور محبت الہی اور ہمدردی بندگان خدا کا پاک چشمہ ہر یک دل سے نکل کر اور ایک جگہ
اکٹھا ہو کر ایک دریا کی صورت میں بہتا ہوا نظر آوے۔ خدا تعالیٰ نے ارادہ فرمایا ہے کہ محض
اپنے فضل اور کرامت خاص سے اس عاجز کی دعاؤں اور اس ناچیز کی توجہ کو ان کی پاک
استعدادوں کے ظہور و بروز کا وسیلہ ٹھہرا دے۔ اور اُس قدوس جلیل الذات نے مجھے جوش بخشا
ہے تا میں ان طالبوں کی تربیت باطنی میں مصروف ہو جاؤں اور اُن کی آلودگی کے ازالہ کے
لئے رات دن کوشش کرتا رہوں اور اُن کے لئے وہ نور مانگوں جس سے انسان نفس اور شیطان
۸۵۱ کی غلامی سے آزاد ہو جاتا ہے اور بالطبع خدائے تعالیٰ کی راہوں سے محبت کرنے لگتا ہے اور
اُن کے لئے وہ روح قدس طلب کروں جو ربوبیت تامہ اور عبودیت خالصہ کے جوڑ سے پیدا
ہوتی ہے اور اس روح خبیث کی تکفیر سے اُن کی نجات چاہوں کہ جو نفس امارہ اور شیطان کے
تعلق شدید سے جنم لیتی ہے۔ سو میں بتوفیقہ تعالیٰ کاہل اور سست نہیں رہوں گا اور اپنے
دوستوں کی اصلاح طلبی سے جنہوں نے اس سلسلہ میں داخل ہونا بصدق قدم اختیار کر لیا
ہے غافل نہیں ہوں گا بلکہ اُن کی زندگی کے لئے موت تک دریغ نہیں کروں گا اور اُن
کے لئے خدائے تعالیٰ سے وہ روحانی طاقت چاہوں گا جس کا اثر برقی مادہ کی طرح اُن
کے تمام وجود میں دوڑ جائے ۔ اور میں یقین رکھتا ہوں کہ اُن کے لئے کہ جو داخل سلسلہ
ہو کر صبر سے منتظر رہیں گے ایسا ہی ہوگا کیونکہ خدائے تعالیٰ نے اس گروہ کو اپنا جلال
ظاہر کرنے کے لئے اور اپنی قدرت دکھانے کے لئے پیدا کرنا اور پھر ترقی دینا چاہا ہے
تا دنیا میں محبت الہی اور توبہ نصوح اور پاکیزگی اور حقیقی نیکی اور امن اور صلاحیت اور بنی
نوع کی ہمدردی کو پھیلا دے ۔ سو یہ گروہ اس کا ایک خالص گروہ ہوگا اور وہ انہیں آپ
اپنی روح سے قوت دے گا اور انہیں گندی زیست سے صاف کرے گا اور ان کی زندگی میں
۸۵۲) ایک پاک تبدیلی بخشے گا۔ وہ جیسا کہ اُس نے اپنی پاک پیشگوئیوں میں وعدہ فرمایا ہے
اس گروہ کو بہت بڑھائے گا اور ہزار ہا صادقین کو اس میں داخل کرے گا وہ خود اس کی آبپاشی
کرے گا اور اس کو نشو و نما دے گا۔ یہاں تک کہ اُن کی کثرت اور برکت نظروں میں عجیب
ہو جائے گی اور وہ اس چراغ کی طرح جو اونچی جگہ رکھا جاتا ہے دنیا کے چاروں طرف اپنی
روشنی کو پھیلائیں گے اور اسلامی برکات کے لئے بطور نمونہ کے ٹھہریں گے وہ اس سلسلہ کے
کامل متبعین کو ہر یک قسم کی برکت میں دوسرے سلسلہ والوں پر غلبہ دے گا اور ہمیشہ قیامت
تک اُن میں سے ایسے لوگ پیدا ہوتے رہیں گے جن کو قبولیت اور نصرت دی جائے گی ۔
اس رب جلیل نے یہی چاہا ہے وہ قادر ہے جو چاہتا ہے کرتا ہے ہر ایک طاقت اور قدرت
اُس کو ہے۔ فالحمد له اولا واخرًا وظاهرا وباطنا اسلمنا له هو مولانا في
الدنيا والآخرة نعم المولى ونعم النصير -
خ
اکسار
غلام احمد ۔ لودھیا نہ محلہ جدید متصل مکان اخی
مکر می نشی حاجی احمد جان صاحب مرحوم و مغفور ۔
بسم الله الرحمن الرحيم
نحمده ونصلى
تکمیل تبلیغ
۱۴ مارچ ۱۸۸۹ء
مضمون تبلیغ جو اس عاجز نے اشتہار یکم دسمبر ۱۸۸۸ء میں شائع کیا ہے جس میں بیعت
کے لئے حق کے طالبوں کو بلایا ہے اس کی مجمل شرائط کی تشریح یہ ہے ۔ اوّل بیعت کنندہ سچے
دل سے عہد اس بات کا کرلے کہ آئندہ اُس وقت تک کہ قبر میں داخل ہو جائے شرک سے
مجتنب رہے۔ دوم یہ کہ جھوٹ اور زنا اور بد نظری اور ہر یک فسق اور فجور اور ظلم اور خیانت