ازالہ اَوہام حصہ دوم
ازالہ اَوہام حصہ اول، ازالہ اَوہام حصہ دوم, حصہ 25
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بقیه حاشیه که اگر در حقیقت کوئی حدیث قرآن کریم سے معارض و مخالف ہے تو حدیث قابل تاویل
۹۳۱ ہے نہ کہ قرآن۔ کیونکہ قرآن کریم کے الفاظ جواہرات مرصع کی طرح اپنے اپنے محل پر چسپاں ہیں
اور نیز قرآن کریم کا ہر یک لفظ اور ہر ایک نقطہ تصرف اور دخل انسان سے محفوظ ہے برخلاف حدیثوں
کے کہ وہ محفوظ الالفاظ بکلی نہیں اور ان کے الفاظ کی یادداشت اور محل پر رکھنے میں وہ اہتمام نہیں ہوا جو
قرآن کریم میں ہوا۔ اسی وجہ سے ان میں تعارض بھی موجود ہے جن سے ثابت ہوتا ہے کہ مقامات
متعارضہ میں راویوں کے حافظہ نے وفا نہیں کی۔ اس جگہ ہم چند مقامات متعارضہ صحیح بخاری کے جو بعد
کتاب اللہ اصح الكتب خیال کی گئی ہے اور در حقیقت اصح ہے لکھتے ہیں۔ از انجملہ وہی حدیث صفحہ ۶۵۲
بخاری ہے جس میں یہ لکھا ہے کہ مس شیطان سے محفوظ صرف ابن مریم اور اس کی والدہ ہے لیکن
وقت
حدیث صفحہ ۷۶ کے بخاری میں اس کے برخلاف درج ہے جس میں لکھا ہے کہ جو شخص صحبت کے
بسم الله اللهم الخ پڑھے اس کی اولا د مس شیطان سے محفوظ رہتی ہے۔ ایسا ہی بخاری کے صفحہ ۴۶۴
اور صفحہ ۲۶ کی حدیثیں بھی اس کے معارض پڑی ہیں۔ اور ایسا ہی بخاری کی وہ حدیث بھی جو صفحہ ۴۷۷
میں درج ہے جس میں لکھا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ مسجد حرام اور مسجد اقصیٰ کے
۹۳۲) ایام بناء میں کس قدر فاصلہ ہے تو آپ نے فرمایا کہ چالیس برس کا۔ حالانکہ روایت صحیح سے ثابت ہے کہ
بانی کعبہ ابراہیم علیہ السلام اور بانی بیت المقدس حضرت سلیمان ہے اور ان دونوں کے زمانہ میں ہزار
برس سے بھی زیادہ فاصلہ ہے۔ اسی وجہ سے ابن جوزی نے بھی اس حدیث پر لکھا کہ فیہ اشکال لان
ابراهيم بنى الكعبة وسليمان بنى بيت المقدس وبينهما اكثر من الف سنة - دیکھو
صفحہ ۴۷۷ بخاری ایسا ہی معراج کی حدیثوں میں سخت تعارض واقعہ ہے ۔ کتاب الصلوۃ صفحہ ۵۰
بخاری میں جو حدیث ہے اس میں یہ الفاظ ہیں کہ میں مکہ میں تھا کہ چھت کو کھول کر حضرت جبرئیل
میرے پاس آئے اور میرے سینہ کو کھولا اور آب زمزم سے اس کو دھویا۔ پھر ایک سونے کا طشت
بقیہ حاشیہ لایا گیا جس میں حکمت اور ایمان بھرا ہوا تھا سو وہ میرے سینہ میں ڈالا گیا پھر جبرائیل میرا
ہاتھ پکڑ کر آسمان کی طرف لے گیا ۔ مگر اس میں یہ نہیں لکھا کہ وہ طشت طلائی جو عین بیداری میں ملا تھا
کیا ہوا اور کس کے حوالہ کیا گیا۔ بہر حال آسمان پر پہنچے اور ابراہیم کو چھٹے آسمان پر دیکھا اور سب سے
اول آدم کو دیکھا۔ پھر ادریس کو دیکھا۔ پھر موسیٰ کو اور پھر ان سب کے بعد عیسیٰ کو دیکھا۔ بعد اس کے ابراہیم
کو دیکھا اور سب کے بعد بہشت کا مشاہدہ کیا اور پھر واپس آئے۔ اور کتاب بدء الخلق صفحہ ۴۵۵
بخاری میں یہ حدیث ہے کہ میں بیت اللہ کے پاس خواب اور بیداری کے درمیان تھا کہ تین فرشتے
آدمیوں کی صورت پر آئے اور ایک جانور بھی حاضر کیا گیا جس کا قد خچر سے کچھ کم مگر گدھے سے کچھ ۹۳۳
زیادہ تھا۔ پھر میں آسمان پر گیا اور دوسرے آسمان پر یحییٰ اور عیسیٰ کو دیکھا۔ پھر تیسرے میں یوسف کو
دیکھا اور چوتھے میں اور لیس کو دیکھا اور پانچویں آسمان میں ہارون کی ملاقات ہوئی اور چھٹے آسمان
میں موسیٰ کو ملا ۔ اور جب میں موسیٰ کے مقام سے آگے نکل گیا تو وہ رویا۔ پھر جب میں ساتویں
آسمان میں گیا تو ابراہیم کو وہاں دیکھا۔
اور پھر اسی کتاب کے صفحہ ۴۷۱ بخاری میں یہ حدیث ہے کہ معراج کی رات ابراہیم کو میں نے
چھٹے آسمان میں دیکھا اور اس حدیث میں براق کا کوئی ذکر نہیں۔ صرف اتنا لکھا ہے کہ جبرائیل نے
میرا ہاتھ پکڑا اور آسمان پر لے گیا اور اس حدیث میں یہ بھی لکھا ہے کہ پہلے آدم کو دیکھا اور پھر ادریس
کو پھر موسیٰ کو پھر عیسیٰ کو پھر ابراہیم کو۔
پھر بخاری کی کتاب المناقب صفحہ ۵۴۸ میں لکھا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ
میں حطیم میں تھا یا حجرہ میں لیٹا ہوا تھا کہ ایک آنے والا آیا اور اس نے میرا دل نکالا ۔ اسی اثناء میں
ایک سونے کا طشت لایا گیا جس میں ایمان بھرا ہوا تھا۔ اس کے ساتھ میرا دل دھویا گیا اور پھر میں
براق پر سوار ہو کر آسمان پر گیا اور دوسرے آسمان پر یحییٰ اور عیسیٰ کو دیکھا اور تیسرے آسمان پر
یوسف کو پایا اور چوتھے آسمان پر ادریس کو دیکھا اور پانچویں آسمان پر ہارون کو اور چھٹے پر
۹۳۴ بقیه حاشیه موسیٰ کو اور ساتویں پر ابرہیم کو دیکھا۔
ازالہ اوہام حصہ دوم
پھر بخاری کی کتاب التوحيد والرد على الجهميه میں صفحہ ۱۱۲۰ میں لکھا ہے کہ مسجد کعبہ
میں تین شخص پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور ہنوز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منصب
نبوت پر مامور نہیں ہوئے تھے یعنی وحی نازل ہونے اور مبعوث ہونے سے پہلے کا زمانہ تھا اور
آنحضرت صلعم مسجد حرام میں سوئے ہوئے تھے جو معراج ہوا۔ لیکن اسی حدیث میں لکھا ہے کہ
آنحضرت مبعوث ہو چکے تھے جب یہ معراج ہوا۔ پھر بغیر براق کے آسمان پر گئے اور ادریس کو
دوسرے آسمان میں دیکھا اور ہارون کو چوتھے میں اور ابراہیم کو چھٹے آسمان میں ۔ اور موسیٰ کو
ساتویں میں ۔ اور جب موسیٰ سے آگے ہو گزرے اور ساتویں آسمان سے عبور کرنے لگے تو موسیٰ
نے کہا اے میرے رب مجھے یہ گمان نہیں تھا کہ مجھ سے بھی زیادہ کسی کا رفع ہوگا۔ عربی عبارت یہ
ہے فقال موسى ربّ لم اظن ان يرفع عَلَى أحد ( یہ وہی رفع ہے جس کی طرف آیت
و رافعک الی میں اشارہ ہے ) پھر اس حدیث کے آخر میں لکھا ہے کہ اس قدر واقعہ دیکھ کر
پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھ کھل گئی اور جاگ اُٹھے۔ اور ان پانچوں حدیثوں میں
بالالتزام لکھا ہے کہ معراج کے وقت پہلے پچاس نمازیں مقرر ہوئیں اور پھر آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم نے پچاس سے تخفیف کرا کر پانچ منظور کرائیں ۔
۹۳۵ اب دیکھنا چاہیے کہ ان پانچ حدیثوں میں کس قدراختلاف ہے ۔ کسی حدیث میں براق کا
ذکر ہے اور کسی میں یہ ہے کہ جبرائیل ہاتھ پکڑ کر لے گیا اور کسی میں بیداری اور کسی میں خواب
لکھی ہے اور کسی میں لکھا ہے کہ میں حجرہ میں لیٹا ہوا تھا اور کسی میں لکھا ہے کہ میں مسجد کعبہ میں
تھا۔ اور کسی میں لکھا ہے کہ صرف جبرائیل آیا تھا اور کسی میں لکھا ہے کہ تین آدمی آئے تھے ۔ اور
کسی میں لکھا ہے کہ آدم کے بعد عیسی اور بیٹی کو دیکھا اور کسی میں لکھا ہے کہ آدم کے بعد ادریس
کو دیکھا اور کسی میں لکھا ہے کہ عیسیٰ کو دوسرے آسمان میں دیکھا اور موسیٰ کو چھٹے آسمان میں ۔ اور
کسی میں لکھا ہے کہ پہلے موسیٰ کو دیکھا پھر عیسی کو۔ اور کسی میں یہ لکھا ہے کہ ابراہیم کو
بقیه حاشیه ساتویں آسمان میں دیکھا۔ اور کسی میں لکھا ہے کہ موسیٰ کو ساتویں آسمان میں دیکھا
اور ابراہیم کو چھٹے میں ۔ غرض اس قدر اختلاف ہیں کہ جن کے مفصل لکھنے کے لئے بہت سے اوراق
چاہئیں۔ اب کیوں کر ممکن ہے کہ اگر ہر ایک راوی ان تمام الفاظ کو بہ صحت تمام یا درکھتا جو آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم کے منہ سے نکلے تھے تو اس قدر اختلاف اور تعارض اُن کے بیانات میں پایا جاتا۔ بلاشبہ
بعض راوی بوجه کمزوری حافظہ بعض الفاظ کو بھول گئے یا محل بے محل کا فرق یاد نہ رہا۔ اسی وجہ سے یہ صریح
اختلافات پیدا ہو گئے ۔ پس جبکہ احادیث کے ضبط الفاظ کا یہ نمونہ ہے جو اس کتاب سے ملتا ہے جو
بعد کتاب اللہ اصح الکتب ہے تو اس صورت میں اگر کوئی حدیث صریح کتاب اللہ کے معارض ہو یا ۹۳۶
ایسی باتوں کو بیان کرے جو اشارات النص کے مخالف ہوں تو کیوں کر ایسی حدیث کے وہ معنی مسلم
رکھے جائیں جو قرآن کریم سے صریح تعارض رکھتے ہیں۔ جب کسی تعارض کے وقت حدیث کا بیان
بمقابلہ بیان قرآن کریم کے چھوڑ نانفس پر شاق معلوم ہو تو حدیثوں کے باہمی تعارض پر نظر ڈال
کر خود انصاف کر لینا چاہیے کہ علاوہ اس کمال خاص قرآن کے کہ وہ وحی متلو ہے محفوظیت کی رو سے
بھی حدیثوں کو قرآن کریم سے کیا نسبت ہے۔ قرآن کریم کی جیسا کہ اس کی بلاغت و فصاحت
وحقاق و معارف کی رو سے کوئی چیز مثل نہیں ٹھہر سکتی۔ ایسا ہی اس کی صحت کاملہ اور محفوظیت
اور لاریب فیہ ہونے میں کوئی چیز اس کی مثیل نہیں۔ کیونکہ اس کے الفاظ و ترتیب الفاظ اور محفوظیت
تامہ کا اہتمام خدائے تعالیٰ نے اپنے ذمہ لے لیا ہے۔ اور ماسوا اس کے حدیث ہو یا قول کسی صحابی کا
ہو ان سب کا اہتمام انسانوں نے کیا ہے جو سہو اور نسیان سے بری نہیں رہ سکتے ۔ اور ہرگز وہ لوگ
محفوظیت تامہ اور صحت کاملہ میں احادیث اور اقوال کو مثل قرآن نہیں بنا سکتے تھے۔ اور یہ عجز ان کا اس
آیت کریمہ کے اعجازات پیش کردہ میں داخل ہے۔ قُل نَّبِنِ اجْتَمَعَتِ الْإِنْسُ وَالْجِنُّ عَلَى
أَنْ يَأْتُوا بِمِثْلِ هَذَا الْقُرْآنِ لَا يَأْتُونَ بِمِثْلِهِ وَلَوْ كَانَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ ظَهِيرً الجب ہر ایک بات
ا بنی اسرائیل: ۸۹
۹۳۷) بقیہ حاشیہ میں مثل قرآن ممتنع ہے تو کیوں کر وہ لوگ احادیث کو صحت اور محفوظیت میں
مثل قرآن بنا سکتے ۔
بعض نے احادیث معراج کا جو صحیح بخاری میں ہیں تعارض دور کرنے کے لئے یہ جواب دیا ہے
کہ حقیقت میں وہ صرف ایک ہی معراج نہیں بلکہ پانچ معراج ہوئے تھے۔ کوئی بیداری میں اور
کوئی خواب میں اور کوئی بعد از زمانہ وحی اور کوئی قبل از زمانہ وحی ۔ اور کوئی بیت اللہ میں اور کوئی
اپنے گھر کے حجرہ میں ۔ اسی وجہ سے انبیاء کی رویت میں بھی اختلاف پڑا کبھی کسی کو کسی آسمان میں
دیکھا اور کبھی کسی آسمان میں ۔
لیکن واضح ہو کہ تعارض دور کرنے کیلئے یہ جواب صحیح نہیں ہے کیونکہ اگر پانچ معراج ہی تسلیم
کئے جائیں تو پھر بھی وہ اختلاف جو انبیاء کی رویت کی نسبت پایا جاتا ہے کسی طرح دور نہیں ہو سکتا
کیونکہ خود انہیں احادیث سے ثابت ہوتا ہے کہ انبیاء کیلئے خاص خاص مقامات آسمانوں میں مقرر
ہو گئے ہیں ۔ اسی وجہ سے وہ حدیث معراج جو امام بخاری نے اپنی صحیح کی کتاب التوحید میں لکھی ہے
جو بخاری مطبوعہ کے صفحہ ۱۱۲۰ میں موجود ہے بآواز بلند پکار رہی ہے کہ ہر یک نبی آسمانوں پر اپنے
۹۳۸ اپنے مقام پر قرار یاب ہے جس سے بڑھ نہیں سکتا کیونکہ اس حدیث میں یہ فقرہ بھی درج ہے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے موسیٰ کو ساتویں آسمان میں دیکھا اور جب ساتویں آسمان سے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم آگے جانے لگے تو موسیٰ نے کہا اے میرے رب مجھے یہ گمان نہ تھا کہ مجھ
سے بھی زیادہ کسی کا رفع ہو گا۔ اب ظاہر ہے کہ اگر موسیٰ کے اختیار میں تھا کہ کبھی پانچویں آسمان پر
آجائے اور کبھی چھٹے پر اور کبھی ساتویں پر تو یہ گریہ و بکا کیسا تھا جیسے پانچویں سے یا چھٹے سے
ساتویں پر چلے گئے ایسا ہی آگے بھی جا سکتے تھے اور قرآن کریم سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی شخص
عروج میں اپنے نفسی نقطہ سے آگے گزر نہیں سکتا ۔ ماسوا اس کے پانچ معراجوں کے ماننے سے
ایک اور مصیبت یہ پیش آتی ہے کہ قرآن کریم اور خدائے تعالیٰ کے احکام میں محض بے جا اور لغو
طور پر منسوخیت ماننی پڑتی ہے اور اوامر نا قابل تبدیل اور مستمرہ کو فضول طور پر منسوخ ماننا پڑتا ہے
اور حکیم مطلق کو ایک لغو اور بے ضرورت تنسیخ کا مرتکب قرار دے کر پھر پشیمانی کے طور پر
بقیه حاشیه پہلے ہی حکم کی طرف عود کرنے والا اعتقاد کرنا پڑتا ہے کیونکہ اگر قصہ معراج پانچ مرتبہ واقع
ہوا ہے تو پھر اس صورت میں یہ اعتقاد ہونا چاہیے کہ پانچ ہی دفعہ اول نمازیں پچاس مقرر کی گئیں اور پھر
پانچ منظور کی گئیں۔ مثلاً پہلی دفعہ کے معراج کے وقت میں پچاس نمازیں فرض کی گئیں پاس نمازیں فرض کی گئیں اور ان پچاس میں ﴿۹۳۹
تخفیف کرانے کے لئے جیسا کہ بخاری کی یہ پنج حدیثیں ہی ظاہر کر رہی ہیں کئی مرتبہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم نے موسیٰ اور اپنے رب میں آمد و رفت کی یہاں تک کہ پچانش نماز سے تخفیف کرا کر
پانچ نمازیں منظور کرائیں اور خدائے تعالیٰ نے کہہ دیا کہ اب ہمیشہ کے لئے غیر مبدل یہ حکم ہے کہ
نمازیں پانچ مقرر ہوئیں اور قرآن بھی پانچ کے لئے نازل ہو گیا ۔ اور حسب آیات محکمہ قرآن کریم
کے پانچ نمازوں پر عملدرآمد شروع ہو گیا ۔ اور سب قصہ لوگوں کو بھی سنا دیا گیا کہ اب ہمیشہ کے لئے
پانچ نمازیں مقرر ہو گئیں۔ لیکن کچھ عرصہ کے بعد جو دوسرا معراج ہوا تو تمام پہلا ساخته پرداخته اس
میں کالعدم کیا گیا اور وہی پرانا جھگڑا از سر نو پیش آگیا کہ خدا تعالیٰ نے پھر نمازیں پچاس مقرر کر دیں
اور قرآن میں جو حکم و جو حکم وارد ہو چکا تھا اس کا بھی کچھ لحاظ نہ رکھا اور منسوخ کر دیا۔ مگر پھر آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلی دفعہ کی طرح تخفیف کرانے کی غرض سے کئی دفعہ اپنے رب میں اور موسیٰ
میں آمد و رفت کر کے نمازیں پانچ مقرر کرائیں اور جناب الہی سے ہمیشہ کے لئے یہ منظوری ہو گئی کہ
نمازیں پانچ پڑھا کریں۔ اور قرآن میں یہ حکم غیر مبدل قرار پا گیا۔ لیکن پھر تیسری دفعہ کے معراج
میں وہی مصیبت پیش آگئی اور نمازیں پچاس مقرر کی گئیں اور قرآن کریم کی غیر متبدل آیتیں منسوخ ۹۴۰
کی گئیں ۔ پھر بمشکل تمام بدستور مذکورہ بالا پچاس سے پانچ کرائیں ۔ مگر چوتھی دفعہ کے معراج
میں پھر پچاس مقرر کی گئیں ۔ پھر جیسا کہ بار بار لکھا گیا ہے نہایت التجا اور کئی دفعہ کی آمد و رفت
سے پانچ مقرر کرائیں اور خدائے تعالیٰ نے پختہ عہد کر لیا کہ اب پانچ رہیں گی لیکن پھر پانچویں
دفعہ کے معراج میں پھر پچاس مقرر کی گئیں۔ پھر بہت سی آمد ورفت کے بعد پانچ نمازیں
بقیہ حاشیہ منظور کرائیں ۔ مگر منسوخ شدہ آیتوں کے بعد پھر کوئی نئی آیت نازل نہ ہوئی ۔ اب کیا
یہ سمجھ میں آ سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے احکام اس قدر کچے اور بے ثبات اور تعارض سے بھرے ہوئے
ہیں کہ اول پچاس نمازیں مقرر ہو کر پھر پختہ طور پر ہمیشہ کے لئے پانچ نمازیں مقرر کی جائیں۔
پھر تخلف وعدہ کر کے پانچ کی پچاس بنائی جائیں۔ پھر کچھ رحم فرما کر ہمیشہ کے لئے پانچ کر دی
جائیں ۔ پھر بار بار وعدہ توڑ دیا جائے اور بار بار قرآن کریم کی آیتیں منسوخ کی جائیں اور
حسب منشاء آیت کریمہ نَأْتِ بِخَيْرٍ مِنْهَا أَوْ مِثْلِهَا لے اور کوئی آیت ناسخہ نازل نہ ہو۔
در حقیقت ایسا خیال کرنا وحی الہی کے ساتھ ایک بازی ہے جن لوگوں نے ایسا خیال کیا تھا ان کا
یہ مدعا تھا کہ کسی طرح تعارض دور ہو لیکن ایسی تاویلوں سے ہرگز تعارض دور نہیں ہو سکتا بلکہ اور
۹۴ بھی اعتراضات کا ذخیرہ بڑھتا ہے۔ اور کتاب التوحید کی حدیث جو بخاری کے صفحہ ۱۱۲۰ میں
ہے جس میں قبل ان يوحی الیہ لکھا ہے یہ خود اپنے اندر تعارض رکھتی ہے کیونکہ ایک طرف تو یہ
لکھدیا کہ بعثت کے پہلے یہ معراج ہوا تھا اور پھر اُسی حدیث میں یہ بھی لکھا ہے کہ نمازیں پانچ
مقرر کر کے پھر آخر کار ہمیشہ کے لئے پانچ مقرر ہوئیں ۔ اب ظاہر ہے کہ جس حالت میں یہ
معراج نبوت سے پہلے تھا تو اس کو نمازوں کی فرضیت سے کیا تعلق تھا اور قبل از وحی جبرائیل
کیوں کر نازل ہو گیا اور جو احکام رسالت سے متعلق تھے وہ قبل از رسالت کیوں کر صادر کئے
گئے ۔ غرض ان احادیث میں بہت سے تعارض ہیں۔ اگر چہ یہ نہیں کہا جاتا کہ یہ حدیثیں موضوع
ہیں بلکہ قدر مشترک ان کا بشرطیکہ قرآن سے معارض نہ ہو قابل تسلیم اور واجب العمل ہے ۔
ہاں یہ بھی ضروری ہے کہ نصوص بینہ قطعیہ قرآن کریم کو اُن پر مقدم رکھا جائے ۔ اور اگر ایک
محدث جس کو خدا تعالیٰ سے بذریعہ متواتر تعلیمات ایک علم قطعی یقینی ملا ہے ۔ قرآن سے اپنی
وحی تحدیث کو موافق و مطابق پاکر ان احادیث کو جو اخبار و قصص سے متعلق ہیں اور تعامل
کے سلسلہ سے باہر ہیں مقدم سمجھے اور ان ظنی امور کو اس یقین کے تابع کرے جو اس کو ایسے
البقرة : ١٠٧
بقیه حاشیه چشمہ فیض سے حاصل ہوا ہے جس سے وحی نبوت ہے تو یہ اس کو حق پہنچتا ہے ﴿۹۴۲
کیونکہ ظن کو یقین کے تابع کرنا عین معرفت اور سرا سر سیرت ایمان ہے ۔
اور اگر یہ کہا جائے کہ بعض جگہ قرآن میں بھی تعارض پایا جاتا ہے جیسا کہ قرآن کریم کی
سولہ آیتوں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ جو شخص فوت ہو جائے پھر دنیا میں کبھی نہیں آ سکتا
اور دو موتیں کبھی کسی پر وارد نہیں ہو سکتیں لیکن بعض جگہ یہ بھی لکھا ہے کہ بنی اسرائیل کی فلاں
قوم کو ہم نے مارا اور پھر زندہ کیا۔ اور ایک نبی عزیز یا کسی اور کوسو برس تک مارا اور پھر زندہ کیا۔
اور ابراہیم کی معرفت چار جانور زندہ کئے گئے وغیرہ وغیرہ۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ قرآن کریم
میں ہرگز تعارض نہیں پایا جاتا بلکہ یہ شبہ صرف قلت فہم اور جہالت سے پیدا ہوتا ہے۔ یہ سچ ہے
کہ قرآن کریم کی سولہ آیتوں سے کھلے کھلے طور پر یہی ظاہر ہے ہ یہی ظاہر ہوتا ہے کہ جو شخص فوت ہو جائے
ماشیه
L
☆
وہ آیات جن میں لکھا ہے کہ فوت شدہ لوگ پھر دنیا میں نہیں آتے از انجملہ یہ آیت ہے (الف)
وَحَرْمٌ عَلَى قَرْيَةٍ أَهْلَكْنَهَا أَنَّهُمْ لَا يَرْجِعُونَ الجزو نمبر ۱۷ سورۃ الانبیاء ۔ حضرت ابن
عباس سے حدیث صحیح میں ہے کہ اس آیت کے یہ معنے ہیں کہ جن لوگوں پر واقعی طور پر موت
وارد ہو جاتی ہے اور درحقیقت فوت ہو جاتے ہیں پھر وہ زندہ کر کے دنیا میں بھیجے نہیں
جاتے ۔ یہی روایت تفسیر معالم میں بھی زیر تفسیر آیت موصوفہ بالا حضرت ابن عباس سے
منقول ہے ۔ پھر دوسری آیت جو صریح منطوق قرآن کریم ظاہر کر رہا ہے یہ ہے حَتَّى إِذَا جَاءَ
أَحَدَهُمُ الْمَوْتُ قَالَ رَبِّ ارْجِعُونِ لَعَلَى أَعْمَلُ صَالِحًا فِيمَا تَرَكْتُ كَلَّا إِنَّهَا كَلِمَةٌ هُوَ قَابِلُهَا وَمِنْ وَرَا بِهِمُ
بَرْزَخٌ إِلَى يَوْمِ يُبْعَثُونَ - الجزو نمبر ۱۸ سورة المؤمنون یعنی جب کافروں میں سے ایک کو
موت آتی ہے تو وہ کہتا ہے کہ اے میرے رب مجھ کو پھر دنیا میں بھیج تا ہو کہ میں نیک عمل کروں
اور تدارک مافات مجھ سے ہو سکے ۔ تو اس کو کہا جاتا ہے کہ یہ ہرگز نہیں ہوگا۔ یہ صرف اس کا
قول ہے یعنی خدا تعالیٰ کی طرف سے ابتدا سے کوئی بھی وعدہ نہیں کہ مردہ کو پھر دنیا میں بھیجے اور
r
ل الانبياء : ٩٦ المومنون : ۱۰۰، ۱۰۱
بقیه حاشیه پھر ہرگز دنیا میں نہیں آتا اور ایسا ہی حدیثوں سے ثابت ہوتا ہے لیکن یہ ہرگز سچ نہیں
ہے کہ ان تمام مقامات میں جہاں مردہ زندہ ہونا لکھا ہے واقعی اور حقیقی موت کے بعد زندہ ہونا لکھا
گیا ہے بلکہ لغت کی رو سے موت کے معنے نیند اور ہر قسم کی بے ہوشی بھی ہے۔ پس کیوں آیات کو
۹۴۳ خواہ مخواہ کسی تعارض میں ڈالا جائے اور اگر فرض کے طور پر چار جانور مرنے کے بعد زندہ ہو گئے
ہوں تو وہ اعادہ روح میں داخل نہیں ہوگا کیونکہ بجز انسان کے اور کسی حیوان اور کیڑے مکوڑے کی
روح کو بقاء نہیں ہے۔ اگر زندہ ہو جائے تو وہ ایک نئی مخلوق ہوگی چنانچہ بعض رسائل عجائب
المخلوقات میں لکھا ہے کہ اگر بہت سے بچھو کوٹ کر ایک ترکیب خاص سے کسی برتن میں بند کئے
جائیں تو اس خمیر سے جس قدر جانور پیدا ہوں گے وہ سب بچھو ہی ہوں گے۔ تو اب کیا کوئی دانا
)ب(
پھر آگے فرمایا کہ جو لوگ مر چکے ہیں ان میں اور دنیا میں ایک پردہ ہے جس کی وجہ سے وہ
قیامت تک دنیا کی طرف رجوع نہیں کر سکتے ۔ پھر تیسری آیت جو اسی امر کو بوضاحت بیان کر
رہی ہے یہ ہے فَيُمْسِكُ التِي قَضَى عَلَيْهَا الْمَوْتَ لے یعنی جس پر موت وارد ہوگئی خدا تعالیٰ دنیا میں
آنے سے اسے روک دیتا ہے۔ پھر چوتھی آیت اسی مضمون کی یہ ہے وَقَالَ الَّذِينَ اتَّبَعُوا لَوْ
أَنَّ لَنَا كَرَّةً فَتَبَرَّاً مِنْهُمْ كَمَا تَبَرَّءُ وَامِنَّا كَذَلِكَ يُرِيهِمُ اللَّهُ أَعْمَالَهُمْ حَسَرَتٍ عَلَيْهِمْ
واهند برجين من النار کے یعنی دوزخی لوگ درخواست کریں گے جو ایک دفعہ ہم دنیا میں جائیں
تا ہم اپنے باطل معبودوں سے ایسے ہی بیزار ہو جائیں جیسے وہ ہم سے بیزار ہیں لیکن وہ دوزخ سے
نہیں نکلیں گے۔ پھر پانچویں آیت اس مضمون کی یہ ہے ثُمَّ إِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيمَةِ تُبْعَثُونَ کے پھر چھٹی
آیت یہ ہے لَا يَبْغُونَ عَنْهَا حِوَلا کے پھر ساتویں آیت یہ ہے وَمَا هُمْ مِنْهَا بِمُخْرَجِينَ ھے پھر آٹھویں
آیت یہ ہے يُرِيدُونَ أَنْ يَخْرُجُوا مِنَ النَّارِ وَمَا هُمْ بِخْرِجِينَ مِنْهَا وَلَهُمْ عَذَابٌ مُّقِيمٌ ، پھر نویں آیت
الزمر : ۴۳ ٢ البقرة: ۱۶۸ ۳ المومنون : 1 الكهف : ١٠٩ ه الحجر : ۴۹
المائدة : ٣٨
بقیه حاشیه خیال کر سکتا ہے کہ وہی بچھو دوبارہ زندہ ہو کر آگئے جو مر گئے تھے بلکہ مذہب صحیح جو
قرآن کریم سے ثابت ہوتا ہے یہی ہے کہ مخلوقات ارضی میں سے بجز جن اور انس کے اور کسی چیز
کو ابدی روح نہیں دیا گیا۔ پھر اگر خلق اللہ کے طور پر کسی مادہ سے خدا تعالیٰ کوئی پرندہ پیدا کر
دے تو کیا بعید ہے مگر ایسی روح کا اعادہ جو حقیقی موت کے طور پر قالب سے نکل گیا تھا وعدہ الہیہ
کے برخلاف ہے تمام مقامات قرآن کریم میں جو احیاء موتی کے متعلق ہیں جن میں یہ
مذکور ہے کہ فلاں قوم یا شخص کو مارنے کے بعد زندہ کیا گیا ان میں صرف امانت کا لفظ
ہے توفی کا لفظ نہیں ۔ اس میں یہی بھید ہے کہ توفی کے حقیقی معنے وفات دینے اور روح
قبض کرنے کے ہیں لیکن امانت کے حقیقی معنے صرف مارنا اور موت دینا نہیں بلکہ
سلانا اور بیہوش کرنا بھی اس میں داخل ہے ۔ ہاں یہ بھی بالکل ممکن اور جائز ہے کہ خدا تعالیٰ
یہ ہے فَلَا يَسْتَطِيعُونَ تَوْصِيَةً وَلَا إِلَى أَهْلِهِمْ يَرْجِعُونَ کے پھر دسویں آیت یہ ہے
أُولَئِكَ أَصْحَبُ الْجَنَّةِ هُمْ فِيهَا خُلِدُونَ ۔ ایسا ہی وہ تمام آیتیں جن کے بعد خالدون
یا خالدین آتا ہے اس امر کو ظاہر کر رہی ہیں کہ کوئی انسان راحت یا رنج عالم معاد کے
چکھ کر پھر دنیا میں ہرگز نہیں آتا ۔ اگر چہ ہم نے ابتداء میں ایسی آیتیں سولہ قرآن کریم
میں سے نکالی تھیں مگر دراصل ایسی آیتوں سے قرآن کریم بھرا پڑا ہے ۔ نہ صرف قرآن
کریم بلکہ بہت سی حدیثیں بھی یہی شہادت دے رہی ہیں ۔ چنانچہ ہم بطور نمونہ مشکوۃ
شریف سے حدیث جابر بن عبداللہ کی اس جگہ نقل کرتے ہیں اور وہ یہ ہے ۔ و عن جابر
قال لقيني رسول الله صلعم فقال یا جابر مالی اراک منکسرا قلت استشهد ابی و |
ترک عیالا و دينا قال افلا ابشرك لما لقى الله به اباک قلت بلی یا رسول الله
قال ما كلم الله احدًا قط الا من وراء حجاب و احیی اباک فکلمه کفاحًا قال یا
عبدی تمن على اعطك قال تحیینی فاقتل فیک ثانية قال الرب تبارک و تعالی
ن
১
ایس : ۵۱ ۲ البقرة : ۸۳
ج
بقیه حاشیه کسی حیوان یا انسان یا پرند کو ایسی حالت میں بھی کہ وہ ٹکڑے ٹکڑے کیا جائے حقیقی
موت سے بچاوے اور اس کی روح کا اس کے پاش پاش شدہ جسم سے وہی تعلق قائم رکھے جو نیند کی
حالت میں ہوتا ہے اور پھر اس کے جسم کو درست کر دیوے اور اس کو نیند کی حالت سے جگا دیوے۔
کیونکہ وہ ہر یک بات پر قادر ہے۔ اپنی صفات قدیمہ اور اپنے عہد اور وعدہ کے برخلاف کوئی بات
نہیں کرتا اور سب کچھ کرتا ہے۔ فتدبر في هذا المقام و لا تكن من الغافلين منه
انه قد سبق منى انهم لا يرجعون رواه الترمذى یعنی جابر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلعم مجھ کو
ملے اور فرمایا کہ اے جابر کیا سبب ہے کہ میں تجھ کو غمناک دیکھتا ہوں۔ میں نے کہا کہ یا رسول اللہ صلعم میرا
باپ شہید ہو گیا اور میرے سر پر عیال اور قرض کا بوجھ چھوڑ گیا ۔ آپ نے فرمایا کہ کیا میں تجھے اس بات کی
خوشخبری دوں جس طور سے اللہ جل شانہ تیرے باپ کو ملا۔ میں نے عرض کیا کہ ہاں یا رسول اللہ تو آپ
نے فرمایا کہ اللہ جل شانہ کسی کے ساتھ بغیر حجاب کے کلام نہیں کرتا مگر تیرے باپ کو اُس نے زندہ کیا اور
المواجہ کام کیاور کوئی درمیان جاب نہ تھا۔ اور پھر اس نے تیرے باپ کو کہا کہ اے میرے بندے کچھ
مجھ سے مانگ کہ میں تجھے دوں گا۔ تب تیرے باپ نے عرض کی کہ اے میرے رب مجھ کو زندہ کر کے پھر
دنی میں بھیج تا تیری راہ میں دوبارہ شہید کیا جاؤں۔ تب اللہ تبارک وتعالی نے فرمایا کہ ایسا نہیں ہو گا
کیونکہ میں ( قرآن کریم میں ) عہد کر چکا ہوں کہ جو لوگ فوت ہو جائیں پھر وہ دنیا میں بھیجے نہیں
جائیں گے ( أَنَّهُمْ لَا يَرْجِعُونَ کے قرآن کریم کی آیت ہے ) یہ وہ حدیث ۔ لے ہے جو تر ندی میں لکھی
ہے اور اسی کے ہم مضمون ایک صحیح بخاری میں حدیث ہے مگر خوف طول سے چھوڑ دی گئی۔ اب ان تمام
آیات واحادیث سے ظاہر ہے کہ جس پر حقیقی موت وارد ہو جائے وہ ہرگز دوبارہ دنیا میں بھیجا نہیں جاتا۔
اگر چہ خدائے تعالیٰ ہر ایک چیز پر قادر ہے مگر ایسا ہونا خدائے تعالیٰ کے وعدہ کے برخلاف ہے۔ اسی جگہ سے
ثابت ہوتا ہے کہ وہ تمام مقامات قرآن کریم جن میں مردوں کے زندہ کرنے کا ذکر ہے ان سے حقیقی
موت مراد نہیں ہے۔ یہ بات بالکل ممکن اور صحیح ہے کہ ایک حالت انسان پر بالکل موت کی طرح وارد ہو
جائے مگر وہ حقیقی موت نہ ہو اور اگر ذرہ غور کر کے دیکھیں تو صاف ظاہر ہوگا کہ مسیح ابن مریم کی نسبت یہ عذر
ا الانبياء : ٩٦
عالی ہمت دوستوں کی خدمت میں گزارش
مالداد
چونکہ طبع کتاب ازالہ اوہام میں معمول سے زیادہ مصارف ہو گئے ہیں اور مالک مطبع اور کاتب کا
حساب بے باق کرنے کے لئے روپیہ کی ضرورت ہے لہذا بخدمت جميع مخلص دوستوں کے التماس
ہے کہ حتی الوسع اس کتاب کی خریداری سے بہت جلد مدد دیں ۔ جو صاحب چند نسخے خرید سکتے ہیں وہ
بجائے ایک کے اس قدر نسخے خرید لیں جس قدر ان کو خریدنے کی خداداد مقدرت حاصل ہے اور
اس جگہ اخویم مکرم مولوی حکیم نور الدین صاحب معالج ریاست جموں کی نئی امداد جو انہوں نے کئی
نوٹ اس وقت بھیجے قابل اظہار ہے خدا تعالیٰ ان کو جزائے خیر بخشے ایسا ہی اخویم مکرم حکیم فضل دین
صاحب بھیروی نے علاوہ اس تین سو روپے کے جو پہلے بھیجا تھا اب ایک ننوار و پیر اور بھیج دیا نہایت ۹۴۵
خوشی کی بات ہے کہ حکیم فضل دین صاحب ! مل دین صاحب اپنے مخدوم مولوی حکیم نوردین صاحب کے رنگ میں
ایسے رنگین ہو گئے ہیں کہ نہایت اولوالعزمی سے ایثار کے طور پر اُن سے اعلیٰ درجہ کے اعمال صالحہ
صادر ہوتے ہیں۔ چنانچہ یہ سورو پیہ بعض زیورات کے فروخت سے محض ابتغاء لمرضات الله
بار
بھیجا ہے۔ جزاهم الله خيرا لجزاء
پیش کرنا کہ اگر وہ فوت ہو گیا ہے تب بھی خدائے تعالیٰ قادر ہے کہ اس کو زندہ کر کے بھیج
دیوے یہ عذر نہ فقط اس وجہ سے باطل ہے کہ فوت شدہ لوگ دنیا میں دوبارہ آیا نہیں کرتے
بلکہ اس وجہ سے بھی باطل ہے کہ جس طور سے مسیح ابن مریم کا دنیا میں دوبارہ آنا دلوں میں بسا
ہوا ہے ایسے عذر کو اس طور سے کچھ بھی تعلق نہیں ۔ وجہ یہ کہ مسیح کے دوبارہ آنے کی نسبت تو یہ د
خیال دلوں میں جما ہوا ہے کہ وہ آسمان سے بجسده العنصری اترے گا لیکن وہ فوت شدہ ہونے
کی حالت میں آسمان سے تو کسی طرح بجسده العنصری اُتر نہیں سکتا بلکہ قبر سے نکلنا چاہیے کیونکہ
فوت شدہ لوگوں کی لاشیں قبروں میں رکھی جاتی ہیں نہ کہ آسمانوں پر اٹھائی جاتی ہیں۔ اور ہم