ازالہ اَوہام حصہ دوم

ازالہ اَوہام حصہ اول، ازالہ اَوہام حصہ دوم, حصہ 24

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نگاہ میں یہی کلام ہے اور اس بات کے ثبوت کے لئے کہ خدا تعالیٰ کی یہ عادت ہے کہ اپنا کلام
اپنے بندوں پر نازل کرے۔ ایک مسلمان کے لئے قرآن کریم اور احادیث نبویہ کافی ہیں
خدائے تعالیٰ کا اپنے نبیوں سے ہم کلام ہونا اور اولیاء میں سے حضرت موسیٰ کی والدہ پر اپنا
کلام نازل کرنا۔ حضرت خضر کو اپنے کلام سے مشرف کرنا۔ مریم صدیقہ سے اپنے فرشتہ کی
۹۱۴ معرفت ہم کلام ہونا وغیرہ وغیرہ۔ اس قدر قرآن کریم میں اس کا ثبوت ملتا ہے کہ حاجت بیان
نہیں۔ اور صحیح بخاری میں صفحہ ۵۲۱ میں مناقب حضرت عمر رضی اللہ عنہ میں یہ حدیث لکھی ہے
قد كان في من قبلكم من بنى إسرائيل رجال يكلمون من غير ان يكونوا |
انبیاء فان یک فی أُمَّتِی مِنْهُمُ احد فعمر یعنی تم سے پہلے بنی اسرائیل میں ایسے لوگ
گزرے ہیں کہ خدائے تعالیٰ اُن سے ہمکلام ہوتا تھا بغیر اس کے کہ وہ نبی ہوں سواگر ایسے
لوگ اس اُمت میں ہیں تو وہ عمر ہے۔
ایسا ہی جمیع مشاہیر اولیاء کرام اپنے ذاتی تجارب سے اس بات کی گواہی دیتے آئے ہیں
کہ خدائے تعالیٰ کو اپنے اولیاء سے مکالمات و مخاطبات واقع ہوتے ہیں اور کلام لذیذ رب
عزیز کی بوقت دعا اور دوسرے اوقات میں بھی اکثر وہ سنتے ہیں۔ دیکھنا چاہیے کہ فتوح الغیب
میں سید عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ کس قدر جا بجا اس بات کی شہادت دیتے ہیں کہ کلام الہی
اس کے مقرب اولیاء پر ضرور نازل ہوتا ہے اور وہ کلام ہوتا ہے نہ فقط الہام اور حضرت مجدد
۹۱۵﴾ الف ثانی صاحب اپنے مکتوبات کی جلد ثانی صفحہ ۹۹ میں ایک مکتوب بنام محمد صدیق لکھتے ہیں۔
جس کی یہ عبارت ہے۔
اعلم ايها الصديق ان كلامه سبحانه مع البشر قد يكون شفاها |
وذالك الافراد من الانبياء وقد يكون ذالك لبعض المكمل من |
متابعيهم واذا كثر هذا القسم من الكلام مع واحد منهم سمى محدثا وهذا
غير الالهام وغير الالقاء في الروع وغير الكلام الذى مع الملك

انما يخاطب بهذا الكلام الانسان الكامل والله يختص برحمته من يشاء
یعنی اے دوست تمہیں معلوم ہو کہ اللہ جل شانہ کا بشر کے ساتھ کلام کرنا کبھی روبرو اور
ہم کلامی کے رنگ میں ہوتا ہے اور ایسے افراد جو خدائے تعالیٰ کے ہم کلام ہوتے ہیں وہ خواص
انبیاء میں سے ہیں۔ اور کبھی یہ ہم کلامی کا مرتبہ بعض ایسے مکمل لوگوں کو ملتا ہے کہ نبی تو نہیں مگر
نبیوں کے متبع ہیں اور جو شخص کثرت سے شرف ہم کلامی کا پاتا ہے اس کو محدث بولتے ہیں۔
اور یہ مکالمہ الہی از قسم الہام نہیں بلکہ غیر الہام ہے اور یہ القاء فی الروع بھی نہیں ہے اور نہ
اس قسم کا کلام ہے جو فرشتہ کے ساتھ ہوتا ہے۔ اس کلام سے وہ شخص مخاطب کیا جاتا ہے جو
انسان کامل ہو اور خدا تعالیٰ جس کو چاہتا ہے اپنی رحمت کے ساتھ خاص کر لیتا ہے۔
ان عبارات سے معلوم ہوا کہ در حقیقت الہام اور چیز ہے اور مکالمہ الہی اور چیز ہے۔ اور ۹۱۲
سید صاحب اپنی کتاب تبیین الکلام کے صفحہ ے میں اس بیان مذکورہ بالا کا صاف اقرار
کرتے ہیں۔ ناظرین کو چاہیے کہ صفحہ ۷ تبیین الکلام کا ضرور پڑھیں تا معلوم ہو کہ سید
صاحب آپ ہی پہلے ان تمام باتوں کا اقرار کر چکے ہیں اور اب بعد اقرار کسی مصلحت سے
انکاری ہو بیٹھے ہیں۔
اور سید صاحب کا یہ فرمانا کہ الہام بے سود ہے خود بے سود ہے کیونکہ اگر وہ الہام
بے سود ہے جس کی سید صاحب نے تعریف اپنے مضمون میں کی ہے تو ہوا کرے لیکن کلام الہی
تو بے سود نہیں اور نعوذ باللہ کیوں کر بے سود ہو ۔ وہی تو ایک ذریعہ کامل معرفت کا ہے
جس کی وجہ سے انسان اس پر غبار دنیا میں صرف خود تراشیدہ خیالات سے خدائے تعالیٰ
کی ہستی کا قائل نہیں ہوتا بلکہ اس حی و قیوم کے منہ سے انا الموجود کی آواز بھی سن
لیتا ہے اور صدہا فوق العادت پیشگوئیوں اور اسرار عالیہ کی وجہ سے جو اس کلام کے
ذریعہ منکشف ہوتے ہیں متکلم پر ایمان لانے کے لئے حق الیقین کے درجہ تک پہنچ جاتا ہے

اور ایسے شخص کا جلیں بھی ان روحانی منافع وفوائد سے محروم نہیں رہتا بلکہ رفتہ رفتہ یہاں تک
۹۱۷﴾ اس کو قوت یقین مل جاتی ہے کہ گویا خدائے عز و جل کو دیکھ لیتا ہے۔ اگر سید صاحب اس
بات کا کسی اخبار میں اعلان دیں کہ ہمیں اس بات پر ایمان نہیں کہ یہ مرتبہ خدا تعالیٰ کی ہم کلامی
کا انسان کو مل سکتا ہے اور ان تمام شہادتوں سے انکار ظاہر کریں کہ جو روحانی تجربہ کاروں
رسولوں اور نبیوں اور ولیوں نے پیش کی ہیں تو اس عاجز پر فرض ہو گا کہ اسی فوق العادت طریق
سے جس کی بنیاد خدائے تعالیٰ کے پاک نبیوں نے ڈالی ہے۔ آزمائش کے لئے سید صاحب کو
بذریعہ کسی اخبار کے کھلے کھلے طور پر دعوت کرے۔ اور اگر سید صاحب طالب حق ہوں گے تو
اس روحانی دعوت کو بسر و چشم قبول کر لیں گے۔ والسلام علی من اتبع الهدی۔
تَوَفَّی کے لفظ کی نسبت اور نیز الدجال کے بارے میں ہزار روپیہ کا اشتہار
تمام مسلمانوں پر واضح ہو کہ کمال صفائی سے قرآن کریم اور حدیث رسول اللہ صلعم سے
ثابت ہو گیا ہے کہ در حقیقت که در حقیقت حضرت مسیح ابن مریم علیه السلام بر طبق آیت فِيهَا تَحْيَوْنَ
(۹۸) وَفِيهَا تَمُوتُونَ ، زمین پر ہی اپنی جسمانی زندگی کے دن بسر کر کے فوت ہو چکے ہیں
اور قرآن کریم کی سولہ آیتوں اور بہت سی حدیثوں بخاری اور مسلم اور دیگر صحاح سے ثابت
ہے کہ فوت شدہ لوگ پھر آباد ہونے اور بسنے کے لئے دنیا میں بھیجے نہیں جاتے اور نہ حقیقی
اور واقعی طور پر دو موتیں کسی پر واقع ہوتی ہیں اور نہ قرآن کریم میں واپس آنے والوں کے
لئے کوئی قانون وراثت موجود ہے۔ باایں ہمہ بعض علماء وقت کو اس بات پر سخت غلو ہے کہ
مسیح ابن مریم فوت نہیں ہوا بلکہ زندہ ہی آسمان کی طرف اٹھایا گیا اور حیات جسمانی دنیوی
کے ساتھ آسمان پر موجود ہے اور نہایت بے باکی اور شوخی کی راہ سے کہتے ہیں کہ توفی کا
لفظ جو قرآن کریم میں حضرت مسیح کی نسبت آیا ہے اس کے معنے وفات دینا نہیں ہے بلکہ
الاعراف : ٢٦

پورا لینا ہے یعنی یہ کہ روح کے ساتھ جسم کو بھی لے لینا ۔ مگر ایسے معنے کرنا اُن کا سراسر افتراء ہے
قرآن کریم کا عموماً التزام کے ساتھ اس لفظ کے بارہ میں یہ محاورہ ہے کہ وہ لفظ قبض روح اور
وفات دینے کے معنوں پر ہر یک جگہ اس کو استعمال کرتا ہے۔ یہی محاورہ تمام حدیثوں اور جمیع
اقوال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں پایا جاتا ہے۔ جب سے دنیا میں عرب کا جزیرہ آباد
ہوا ہے اور زبان عربی جاری ہوئی ہے کسی قول قدیم یا جدید سے ثابت نہیں ہوتا کہ توفی کا لفظ
کبھی قبض جسم کی نسبت استعمال کیا گیا ہو بلکہ جہاں کہیں توفی کے لفظ کو خدائے تعالیٰ کا فعل
ٹھہرا کر انسان کی نسبت استعمال کیا گیا ہے وہ صرف وفات دینے اور قبض روح کے معنی پر
آیا ہے نہ قبض جسم کے معنوں میں ۔ کوئی کتاب لغت کی اس کے مخالف نہیں ۔ کوئی مثل اور قول
اہل زبان کا اس کے مغائر نہیں غرض ایک ذرہ احتمال مخالف کے گنجائش نہیں۔ اگر کوئی شخص 919
قرآن کریم سے یا کسی حدیث رسول اللہ صلعم سے یا اشعار وقصائد و نظم و نثر قدیم وجدید عرب
سے یہ ثبوت پیش کرے کہ کسی جگہ توفی کا لفظ خدا تعالیٰ کا فعل ہونے کی حالت میں جو ذوی
الروح کی نسبت استعمال کیا گیا ہو وہ بحجر قبض روح اور وفات دینے کے کسی اور معنی پر بھی
اطلاق پا گیا ہے یعنی قبض جسم کے معنوں میں بھی مستعمل ہوا ہے تو میں اللہ جل شانہ کی قسم
کھا کر اقرار صحیح شرعی کرتا ہوں کہ ایسے شخص کو اپنا کوئی حصہ ملکیت کا فروخت کر کے مبلغ ہزار
روپیہ نقد دوں گا اور آئندہ اس کی کمالات حدیث دانی اور قرآن دانی کا اقرار کرلوں گا ۔ ایسا
ہی اگر مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی یا کوئی ان کا ہم خیال یہ ثابت کر دیوے کہ الدجال کا
لفظ جو بخاری اور مسلم میں آیا ہے بجز دجال معہود کے کسی اور دجال کے لئے بھی استعمال کیا
گیا ہے تو مجھے اس ذات کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ میں ایسے شخص کو بھی
جس طرح ممکن ہو ہزار روپیہ نقد بطور تاوان کے دوں گا۔ چاہیں تو مجھ سے رجسٹری کرالیں یا
تمسک لکھا لیں۔ اس اشتہار کے مخاطب خاص طور پر مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی ہیں

جنہوں نے غرور اور تکبر کی راہ سے یہ دعویٰ کیا ہے کہ توفی کا لفظ جو قرآن کریم میں حضرت مسیح
کی نسبت آیا ہے اس کے معنی پورا لینے کے ہیں یعنی جسم اور روح کو بہ ہیئت کذائی زندہ ہی اٹھا
لینا اور وجود مرکب جسم اور روح میں سے کوئی حصہ متروک نہ چھوڑ نا بلکہ سب کو بحیثیت کذائی
۹۲۰ اپنے قبضہ میں زندہ اور صحیح سلامت لے لینا۔ سواسی معنی سے انکار کر کے یہ شرطی اشتہار ہے۔
ایسا ہی محض نفسانیت اور عدم واقفیت کی راہ سے مولوی محمد حسین صاحب نے الدجال کے لفظ
کی نسبت جو بخاری اور مسلم میں جا بجاد جال معہود کا ایک نام ٹھہرایا گیا ہے یہ دعویٰ کر دیا ہے
کہ الدجال رجال معہود کا خاص طور پر نام نہیں بلکہ ان کتابوں میں یہ لفظ دوسرے دجالوں
کے لئے بھی مستعمل ہے اور اس دعوئی کے وقت اپنی حدیث دانی کا بھی ایک لمبا چوڑا دعوی
کیا ہے۔ سو اس وسیع معنی الدجال سے انکار کر کے اور یہ دعویٰ کر کے کہ یہ لفظ الدجال کا
صرف دجال معہود کے لئے آیا ہے اور بطور علم کے اس کے لئے مقرر ہو گیا ہے۔ یہ شرطی اشتہار
جاری کیا گیا ہے ۔ مولوی محمد حسین صاحب اور اُن کے ہم خیال علماء نے لفظ توفی اور
الدجال کی نسبت اپنے دعوی متذکرہ بالا کو بپا یہ ثبوت پہنچا دیا تو وہ ہزار روپیہ لینے کے
مستحق ٹھہریں گے اور نیز عام طور پر یہ عاجز یہ اقرار بھی چند اخباروں میں شائع کر دے گا
که در حقیقت مولوی محمد حسین صاحب اور اُن کے ہم خیال فاضل اور واقعی طور پر محدث اور
مفسر اور رموز اور دقائق قرآن کریم اور احادیث نبویہ کے سمجھنے والے ہیں ۔ اگر ثابت نہ کر
سکے تو پھر یہ ثابت ہو جائے گا کہ یہ لوگ دقائق و حقائق بلکہ سطحی معنوں قرآن اور حدیث کے
سمجھنے سے بھی قاصر اور سرا سر غبی اور بلید ہیں اور در پردہ اللہ اور رسول کے دشمن ہیں کہ محض
معنے گھڑتے
الحاد کی راہ سے و سے واقعی اور حقیقی معنوں کو ترک کر کے اپنے گھر کے ایک نئے معنے
ہیں ۔ ایسا ہی اگر کوئی یہ ثابت کر دکھاوے کہ قرآن کریم کی وہ آیتیں اور احادیث جو یہ ظاہر
کرتی ہیں کہ کوئی مردہ دنیا میں واپس نہیں آئے گا قطعیۃ الدلالت نہیں اور نیز بجائے

لفظ موت اور امانت کے جو متعدد المعنی ہے اور نیند اور بے ہوشی اور کفر اور ۹۲۱
ضلالت اور قریب الموت ہونے کے معنوں میں بھی آیا ہے ۔ تَوَفَّی کا لفظ کہیں
دکھا وے مثلاً یہ کہ توفاه الله مائة عام ثم بعثہ تو ایسے شخص کو بھی بلا توقف ہزار
روپیہ نقد دیا جاوے گا ۔
المشتهر خاکسار غلام احمد از لودھیانه محله اقبال گنج
نوٹ۔ فوت کے بعد زندہ کرنے کے متعلق جس قدر قرآن کریم میں آیتیں ہیں کوئی اُن
میں سے حقیقی موت پر محمول نہیں ہے۔ اور حقیقی موت کے ماننے سے نہ صرف اس جگہ
یہ لازم آتا ہے کہ وہ آیتیں قرآن کریم کی اُن سولہ آیتوں اور اُن تمام حدیثوں سے
مخالف ٹھہرتی ہیں جن میں یہ لکھا ہے کہ کوئی شخص مرنے کے بعد پھر دنیا میں نہیں بھیجا
جاتا بلکہ علاوہ اس کے یہ فساد بھی لازم آتا ہے کہ جان کندن اور حساب قبر اور رفع
الى السماء جو صرف ایک دفعہ ہونا چاہیے تھا دو دفعہ ماننا پڑتا ہے۔ اور خدا تعالیٰ کا یہ
وعدہ کہ اب شخص فوت شدہ حساب قبر کے بعد قیامت میں اٹھے گا کذب صریح ٹھہرتا
ہے۔ اور اگر ان آیتوں میں حقیقی موت مراد نہ لیں تو کوئی نقص لازم نہیں آتا کیونکہ خدا
تعالیٰ کی قدرت سے یہ بعید نہیں کہ موت کے مشابہ ایک مدت تک کسی پر کوئی حالت
بے ہوشی وارد کر کے پھر اس کو زندہ کر دیوے مگر وہ حقیقی موت نہ ہو۔ اور سچ تو یہ ہے کہ
جب تک خدا تعالی کسی جاندار پر حقیقی موت وارد نہ کرے وہ مر نہیں سکتا۔ اگر چہ وہ
ٹکڑے ٹکڑے کیا جاوے۔ اَلَمْ تَعْلَمُ أَنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
وَمَا كَانَ لِنَفْسٍ أَنْ تَمُوْتَ إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ - منه
البقرة : ١٠٧
ال عمران : ۱۴۶

☆
ازالہ اوہام حصہ دوم
حاشیه متعلقه صفحه ۸۹۲
یہ آیت پوری پوری یہ ہے يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيْكَ وَرَافِعُكَ إِلَى وَمُطَهِّرُكَ مِنَ الَّذِينَ
كَفَرُوا وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيِّمَةِ کے اس آیت
میں خدائے تعالیٰ نے ترتیب وار اپنے تئیں فاعل ٹھہرا کر چار فعل اپنے یکے بعد دیگرے بیان کئے
ہیں ۔ جیسا کہ وہ فرماتا ہے کہ اے عیسی میں تجھے وفات دینے والا ہوں اور اپنی طرف اٹھانے
والا ہوں اور کفار کے الزاموں سے پاک کرنے والا ہوں اور تیرے متبعین کو قیامت تک تیرے
منکروں پر غلبہ دینے والا ہوں اور ظاہر ہے کہ یہ ہر چہار فقرے ترتیب طبعی سے بیان کئے گئے
ہیں ۔ کیونکہ اس میں شک نہیں کہ جو شخص خدا ۔ شک نہیں کہ جو شخص خدائے تعالیٰ کی طرف بلایا جاوے اور ارجعی الی
ربک کی خبر اس کو پہنچ جائے پہلے اس کا وفات پانا ضروری ہے۔ پھر بموجب آیت کریمہ
ارْجِعِي إِلى رَبِّكِ کے اور حدیث صحیح کے اس کا خدائے تعالیٰ کی طرف رفع ہوتا ہے۔ اور
وفات کے بعد مومن کی روح کا خدا تعالیٰ کی طرف رفع لازمی ہے جس پر قرآن کریم اور احادیث
۹۲۳) صحیحہ ناطق ہیں پھر بعد اس کے جو خدائے تعالیٰ نے حضرت عیسیٰ کو فرمایا جو میں تجھے کفار کے
الزاموں سے پاک کرنے والا ہوں ۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ یہود چاہتے تھے کہ
حضرت عیسی علیہ السلام کو مصلوب کر کے اس الزام کے نیچے داخل کریں جو تو ریت باب استثناء میں
لکھا ہے جو مصلوب لعنتی اور خدائے تعالیٰ کی رحمت سے بے نصیب ہے۔ جو عزت کے ساتھ
خدا تعالیٰ کی طرف اٹھایا نہیں جاتا۔ سو خدا تعالیٰ نے حضرت عیسیٰ کو اس آیت میں بشارت دی کہ تو
اپنی موت طبعی سے فوت ہوگا اور پھر عزت کے ساتھ میری طرف اُٹھایا جائے گا اور جو تیرے
مصلوب کرنے کے لئے تیرے دشمن کوشش کر رہے ہیں ان کوششوں میں وہ ناکام رہیں گے
اور جن الزاموں کے قائم کرنے کے لئے وہ فکر میں ہیں اُن تمام الزاموں سے میں نجی تجھے
دیکھئے ایڈیشن ھذا کا صفحہ ۵۸۷۔ (ناشر)
ال عمران : ۵۶ ۲ الفجر : ۲۹

بقیه حاشیه
ازالہ اوہام حصہ دوم
پاک اور منزہ رکھوں گا یعنی مصلوبیت مصلوبیت اور اس کے بدنتائج سے جو لعنتی ہونا اور نبوت سے محروم
ہونا اور رفع سے بے نصیب ہونا ہے۔ اور اس جگہ توفی کے لفظ میں بھی مصلوبیت سے بچانے کے لئے
ایک بار یک اشارہ ہے کیونکہ توفی کے معنے پر غالب یہی بات ہے کہ موت طبعی سے وفات دی
جائے یعنی ایسی موت سے جو محض بیماری کی وجہ سے ہو نہ کسی ضربہ سقطہ سے ۔ اسی وجہ سے مفسرین
صاحب کشاف و غیره انی متوفیک کی یہ تفسیر لکھتے ہیں کہ انی ممیتک حتف انفک ۔ ہاں
یہ اشارہ آیت کے تیسرے فقرہ میں کہ مطهرک من الذین کفروا ہے اور بھی زیادہ ہے۔ غرض ۹۲۴
فقره مطهرك من الذين كفروا جیسا کہ تیسرے مرتبہ پر بیان کیا گیا ہے ایسا ہی ترتیب طبیعی
کے لحاظ سے بھی تیسری مرتبہ پر ہے کیونکہ جبکہ حضرت عیسیٰ کا موت طبعی کے بعد نبیوں اور مقدسوں
کے طور پر خدا تعالیٰ کی طرف رفع ہو گیا تو بلا شبہ وہ کفار کے منصوبوں اور الزاموں سے بچائے گئے
اور چوتھا فقرہ و جاعل الذين اتبعوک جیسا کہ ترتیباً چوتھی جگہ قرآن کریم میں واقع ہے ایسا ہی
طبعا بھی چوتھی جگہ ہے کیونکہ حضرت عیسی کے متبعین کا غلبہ ان سب امور کے بعد ہوا ہے۔ سو یہ
چار فقرے آیت موصوفہ بالا میں ترتیب طبعی سے واقعہ ہیں اور یہی قرآن کریم کی شان بلاغت سے
مناسب حال ہے کیونکہ امور قابل بیان کا ترتیب طبعی سے بیان کرنا کمال بلاغت میں داخل اور
عین حکمت ہے۔ اسی وجہ سے ترتیب طبعی کا التزام تمام قرآن کریم میں پایا جاتا ہے۔ سورہ فاتحہ میں ہی
دیکھو کہ کیوں کر پہلے رب العالمین کا ذکر کیا ۔ پھر رحمن پھر رحیم پھر مالک یوم
الدین اور کیوں کر فیض کے سلسلہ کو ترتیب وار عام فیض سے لے کر اخص فیض تک پہنچایا ۔
غرض موافق عام طریق کامل البلاغت قرآن کریم کی آیت موصوفہ بالا میں ہر چہار فقرہ
ترتیب طبعی سے بیان کئے گئے ہیں لیکن حال کے متعصب ملا جن کو یہودیوں کی طرز پر يُحَرِّفُونَ
الْكَلِمَ عَنْ مَوَاضِعِهِ کی عادت ہے اور جو مسیح ابن مریم کی حیات ثابت کرنے کے لئے
ا النساء : ۴۷

بقیه حاشیہ بے طرح ہاتھ پیر مار رہے ہیں اور کلام الہی کی تحریف و تبدیل پر کمر باندھ لی ہے وہ
۹۲۵ نہایت تکلف سے خدائے تعالیٰ کی ان چار تر تیب وار فقروں میں سے دو فقروں کی ترتیب طبعی سے منکر
ہو بیٹھے ہیں یعنی کہتے ہیں کہ اگر چہ فقره مطهرک من الذين كفروا اور فقره وجاعل الذين
اتبعوک بترتیب طبعی واقع ہیں لیکن فقرہ انی متوفیک اور فقره و رافعک التی ترتیب طبعی پر
واقع نہیں ہیں بلکہ در اصل فقرہ انی متوفیک مؤخر اور فقرہ رافعک التی مقدم ہے۔ افسوس
کہ ان لوگوں نے باوجود اس کے کہ کلام بلاغت نظام حضرت ذات احسن المتكلمين جل شان شانه کو
اپنی اصل وضع اور صورت اور ترتیب سے بدلا کر مسخ کر دیا۔ اور چار فقروں میں سے دو فقروں کی
ترتیب طبعی کو مسلم رکھا اور دو فقروں کو دائرہ بلاغت و فصاحت سے خارج سمجھ کر اپنی طرف سے اُن
کی اصلاح کی یعنی مقدم کو مؤخر کیا اور مؤخر کو مقدم کیا مگر با وجود اس قدر یہود یا نہ تحریف کے پھر
بھی کامیاب نہ ہو سکے کیونکہ اگر فرض کیا جائے کہ فقرہ انی رافعک الی نقره انی متوفیک
پر مقدم سمجھنا چاہیے تو پھر بھی اس سے محرفین کا مطلب نہیں نکلتا کیونکہ اس صورت میں اس کے
یہ معنی ہوں گے کہ اے عیسیٰ میں تجھے اپنی طرف اٹھانے والا ہوں اور وفات دینے والا ہوں
اور یہ معنے سرا سر غلط ہیں کیونکہ اس سے لازم آتا ہے کہ حضرت عیسیٰ کی آسمان پر ہی وفات ہو
وجہ یہ کہ جب رفع کے بعد وفات دینے کا ذکر ہے اور نزول کا درمیان کہیں ذکر نہیں ۔ اس
۹۲۶﴾ سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ آسمان پر ہی حضرت عیسی وفات پائیں گے ۔ ہاں اگر ایک تیسرا
فقرہ اپنی طرف سے گھڑا جائے اور ان دونوں فقروں کے بیچ میں رکھا جائے اور یوں کہا
جائے يا عيسى إني رافعک و منزلک و مُتوفیک تو پھر معنے درست ہو جائیں گے مگر
ان تمام تحریفات کے بعد فقرات مذکورہ بالا خدائے تعالیٰ کا کلام نہیں رہیں گے بلکہ باعث
دخل انسان اور صریح تغییر و تبدیل وتحریف کے اسی محرف کا کلام متصور ہوں گے ۔ جس نے
بے حیائی اور شوخی کی راہ سے ایسی تحریف کی ہے۔ اور کچھ شبہ نہیں کہ ایسی کارروائی سراسر

بقیه حاشيه الحاد اور صریح بے ایمانی میں داخل ہوگی ۔
اگر یہ کہا جائے کہ ہم یہ تحریفات و تبدیلات بلا ضرورت نہیں کرتے بلکہ آیات قرآنی کو بعض
احادیث سے مطابق و موافق کرنے کے لئے بوجہ اشد ضرورت اس حرکت بے جا کے مرتکب ہوتے
ہیں تو اس کا جواب یہ ہے کہ اول تو آیت اور حدیث میں باہم تعارض واقع ہونے کی حالت میں
اصول مفسرین و محدثین یہی ہے کہ جہاں تک ممکن ہو حدیث کے معنوں میں تاویل کر کے اس کو
قرآن کریم کے مطابق کیا جائے ۔ جیسا کہ صحیح بخاری کی کتاب الجنائز صفحہ ۱۷۲ میں صاف لکھا ہے کہ
حضرت عائشہ صدیقہ نے حدیث ان الميت يعذب ببعض بكاء اهلہ کو قرآن کریم کی اس ۹۲۷
آیت سے کہ لَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى معارض و مخالف پا کر حدیث کی یہ تاویل کر دی کہ
یہ مومنوں کے متعلق نہیں۔ بلکہ کفار کے متعلق ہے جو متعلقین کے جزع فزع پر راضی تھے بلکہ وصیت
کر جاتے تھے پھر بخاری کے صفحہ ۱۸۳ میں یہ حدیث جو لکھی ہے قال هل وجدتم ما وعدكم
ربكم حقا ۔ اس حدیث کو حضرت عائشہ صدیقہ نے اس کے سیدھے اور حقیقی معنی کے رو سے
قبول نہیں کیا اس عذر سے کہ یہ قرآن کے معارض ہے ۔ اللہ تبارک و تعالیٰ فرماتا ہے
إِنَّكَ لَا تُسْمِعُ الْمَولی ہے اور ابن عمر کی حدیث کو صرف اسی وجہ سے رد کر دیا ہے کہ ایسے
معنے معارض قرآن ہیں۔ دیکھو بخاری صفحہ ۱۸۳۔ ایسا ہی محققوں نے بخاری کی اس حدیث کو جو صفحہ
۶۵۲ میں لکھی ہے یعنی یہ کہ مامن مولود يولد الا والشيطن يمسه حين يولد الا مريم
وابنها - قرآن کریم کی ان آیات سے مخالف پا کر کہ إِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِينَ -
إِنَّ عِبَادِي لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَنٌ " ۔ وَسَلِّمُ عَلَيْهِ يَوْمَ وُلِدَ ، اس حدیث کی یہ تاویل
کر دی۔ کہ ابن مریم اور مریم سے تمام ایسے اشخاص مراد ہیں جو ان دونوں کی صفت پر ہوں جیسا کہ
شارح بخاری نے اس حدیث کی شرح میں لکھا ہے۔
قد طعن الزمخشرى فى معنى هذا الحديث و توقف في صحته و قال ان صح
الانعام : ۱۶۵ النمل :
الحجر : ( الحجر : ۴۳ ۵ مریم : ۱۶

بقيه حاشيه فمعناه كل من كان في صفتهما لقوله تعالى الا عبادك منهم المخلصين
۹۲۸ یعنی علامہ زمخشری نے بخاری کی اس حدیث میں طعن کیا ہے اور اس کی صحت میں اس کو شک ہے اور
کہا ہے کہ یہ حدیث معارض قرآن ہے اور فقط اس صورت میں صحیح متصور ہوسکتی ہے کہ اس کے یہ
معنے کئے جاویں کہ مریم اور ابن مریم سے مراد تمام ایسے لوگ ہیں جو اُن کی صفت پر ہوں ۔ ماسوا اس
کے حسب آیت فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ اور بحسب آیت کریمہ فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَ اللهِ
وَايْتِهِ يُؤْمِنُونَ کے ہر یک حدیث جو صریح آیت کے معارض پڑے رد کرنے کے لائق ہے۔
اور آخری نصیحت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ تھی کہ تم نے تمسک بکتاب اللہ کرنا۔ جیسا کہ بخاری
کے صفحہ ۷۵۱ میں یہ حدیث درج ہے کہ اوصى بكتاب الله ۔ اسی وصیت پر آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم انتقال کر گئے ۔ پھر اسی بخاری کے صفحہ ۱۰۸۰ میں یہ حدیث ہے و هذا الكتب الذى
هدى الله به رسولکم فخذوا به تهتدوا یعنی اسی قرآن سے تمہارے رسول نے ہدایت پائی
ہے سو تم بھی اسی کو اپنا رہنما پکڑ و تا تم ہدایت پاؤ ۔ پھر بخاری کے صفحہ ۲۵۰ میں یہ حدیث ہے ما
عندنا شيء الا كتاب الله یعنی کتاب اللہ کے سوا ہمارے پاس اور کوئی چیز نہیں جس سے
بالاستقلال تمسک پکڑیں۔ پھر بخاری کے صفحہ ۱۸۳ میں یہ حدیث ہے حسبکم القرآن یعنی تمہیں
۹۲۹ قرآن کافی ہے۔ پھر بخاری میں یہ بھی حدیث ہے حسبنا كتب الله ما كان من شرط ليس
في كتب الله فهو باطل قضاء الله احق دیکھو صفحه ۳۴۸ ۳۷۷، ۲۹۰، ۔ اور یہی اصول محکم محکم
ائمہ کبار کا ہے۔ چنانچہ تلویح میں لکھا ہے انما یرد خبر الواحد من معارضة الكتب ۔ پس
جس صورت میں خبر واحد جس میں احادیث بخاری و مسلم بھی داخل ہیں بحالت معارضہ کتاب اللہ رد
کرنے کے لائق ہے تو پھر کیا یہ ایمانداری ہے کہ اگر کسی آیت کا کسی حدیث سے تعارض معلوم
ہو تو آیت کے زیر وزبر کرنے کی فکر میں ہو جائیں اور حدیث کی تاویل کی طرف رخ بھی نہ کریں۔
الاعراف : ١٨٦
الجاثية :

بقیہ حاشیہ ابھی میں بیان کر چکا ہوں کہ صحابہ کرام اور سلف صالح کی یہی عادت تھی کہ جب کہیں آیت
اور حدیث میں تعارض و تخالف پاتے تو حدیث کی تاویل کی طرف مشغول ہوتے۔ مگر اب یہ ایسا زمانہ آیا
ہے کہ قرآن کریم سے حدیثیں زیادہ پیاری ہوگئی ہیں اور حدیثوں کے الفاظ قرآن کریم کے الفاظ کی
نسبت زیادہ محفوظ سمجھے گئے ہیں۔ ادنی ادنی بات میں جب کسی حدیث کا قرآن کریم سے تعارض دیکھتے
ہیں تو حدیث کی طرف ذرہ شک نہیں گذرتا یہودیوں کی طرح قرآن کریم کا بدلا نا شروع کر دیتے ہیں
اور کلمات اللہ کو ان کے اصل مواضع سے پھیر کر کہیں کا نہیں لگادیتے ہیں اور بعض فقرے اپنی طرف
سے بھی ملا دیتے ہیں اور اپنے تئیں يُحَرِّفُونَ الْكَلِمَ عَنْ مَوَاضِعِهِ کا مصداق بنا کر اس لعنت اللہ ۹۳۰
سے حصہ لے لیتے ہیں جو پہلے اس سے یہودیوں پر انہیں کاموں کی وجہ سے وارد و نازل ہوئی تھی۔
بعض تحریف کی یہ صورت اختیار کرتے ہیں کہ فقرہ متوفیک کو مقدم ہی رکھتے ہیں مگر بعد اس کے
انی محییک کا فقرہ اپنی طرف سے ملا لیتے ہیں۔ ذرہ خیال نہیں کرتے کہ خدا تعالیٰ نے تحریف
کرنے والوں پر لعنت بھیجی ہے اور بخاری نے اپنی صحیح کے آخر میں لکھا ہے کہ اہل کتاب کی تحریف یہی
تھی کہ وہ پڑھنے میں کتاب اللہ کے کلمات کو اُن کے مواضع سے پھیرتے تھے ( اور حق بات یہ ہے کہ
وہ دونوں قسم کی تحریف تحریری و تقریری کرتے تھے ) مسلمانوں نے ایک قسم میں جو تقریری تحریف ہے
اُن سے مشابہت پیدا کر لی۔ اور اگر وعدہ صادقہ إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ ۔
تصرف تحریری سے مانع نہ ہوتا تو کیا تعجب کہ یہ لوگ رفتہ رفتہ تحریر میں بھی ایسی تعریفیں شروع کر دیتے
که فقره رافعک کو مقدم اور انی متوفیک کو مؤخر لکھ دیتے ۔ اور اگر ان سے
پوچھا جائے کہ تم پر ایسی مصیبت کیا آپڑی ہے کہ تم کتاب اللہ کے زیروز بر اور محرف کرنے کی فکر میں
لگ گئے تو اس کا یہ جواب دیتے ہیں کہ تاکسی طرح قرآن کریم ان حدیثوں کے مطابق ہو جائے
جن سے بظاہر معارض و مخالف معلوم ہوتا ہے۔ ان بے چاروں کو اس بات کی طرف خیال نہیں آتا
ا النساء: ۴۷
الحجر: ١٠

·

آج 10 میں سے 10 باقی