تذکرة الشہادتین
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
نقد او جلد ۲۰۰
ٹائیٹل بار اول
الله واليه
که به رساله مبارکه همین اخوند زاده سرآمد علماء
کابل اور پیشیخ اجل افغانستان اور تیل اعظم پوست
مولوی محمد عبد اللطيف صاحب مرحوم کی شہارات
کا ذکر ہے اور نیز ان کے شاگر شاگردرشید در شید
میاں عبدالرحمان کے شہید کیے
حالات کو مین تالیف ہوکر
نام اسکا مندرجہ ذیل کھا گیا بینے
تذكرة الشهادتين
اور یہ رسا
مع رساله عربى وعلامات المقربين
رسالہ مطبع ضیاء الاسلام قادیان میں باہتمام
حکیم مولوی فضل الدین صاحب لك مطبع
اکتوبر کے مہنیہ میں جا کر شایع کیا گیا۔
قیمت فی جلد بار
باس الحالي
تذكرة الشهادتين
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
الْحَمْدُ لِلَّهِ وَسَلَامٌ عَلَى عِبَادِهِ الَّذِينَ اصْطَفَى
اس زمانہ میں اگر چہ آسمان کے نیچے طرح طرح کے ظلم ہو رہے ہیں مگر جس ظلم
کو ابھی میں ذیل میں بیان کروں گا وہ ایک ایسا دردناک حادثہ ہے کہ دل کو ہلا دیتا ہے۔
اور بدن پر لرزہ ڈالتا ہے ۔
اس امر کو با ترتیب بیان کرنے کے لئے پہلے یہ بیان کرنا ضروری ہے کہ جب
خدا تعالیٰ نے زمانہ کی موجودہ حالت کو دیکھ کر اور زمین کو طرح طرح کے فسق اور معصیت
اور گمراہی سے بھرا ہوا پا کر مجھے تبلیغ حق اور اصلاح کے لئے مامور فرمایا۔ اور یہ زمانہ بھی ایسا
تھا کہ ۔۔۔۔ اس دنیا کے لوگ تیرھویں صدی ہجری کو ختم کر کے چودھویں صدی کے سر پر پہنچ
گئے تھے۔ تب میں نے اُس حکم کی پابندی سے عام لوگوں میں بذریعہ تحریری اشتہارات اور
تقریروں کے یہ ندا کرنی شروع کی کہ اس صدی کے سر پر جو خدا کی طرف سے تجدید دین
کے لئے آنے والا تھا وہ میں ہی ہوں تا وہ ایمان جو زمین پر سے اُٹھ گیا ہے اُس کو دوبارہ
قائم کروں اور خدا سے قوت پا کر اُسی کے ہاتھ کی کشش سے دنیا کو صلاح اور تقوی اور
راستبازی کی طرف کھینچوں اور ان کی اعتقادی اور عملی غلطیوں کو دور کروں اور پھر جب اس
پر چند سال گزرے تو بذریعہ وحی الہی میرے پر بتصریح کھولا گیا کہ وہ مسیح جو اس اُمت کے ﴿۲﴾
لئے ابتدا سے موعود تھا۔ اور وہ آخری مہدی جو تنزل اسلام کے وقت اور گمراہی کے پھیلنے کے
لد
تذكرة الشهادتين
زمانہ میں براہ راست خدا سے ہدایت پانے والا اور اُس آسمانی مائدہ کو نئے سرے انسانوں کے
آگے پیش کرنے والا تقدیر الہی میں مقرر کیا گیا تھا۔ جس کی بشارت آج سے تیرہ سو برس پہلے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دی تھی ۔ وہ میں ہی ہوں ۔ اور مکالمات الہیہ اور مخاطبات رحمانیہ
اس صفائی اور تواتر سے اس بارے میں ہوئے کہ شک و شبہ کی جگہ نہ رہی ۔ ہر ایک وحی جو ہوتی تھی
ایک فولادی میخ کی طرح دل میں دھنستی تھی اور یہ تمام مکالمات الہیہ ایسی عظیم الشان پیشگوئیوں
سے بھرے ہوئے تھے کہ روز روشن کی طرح وہ پوری ہوتی تھیں ۔ اور اُن کے تواتر اور کثرت اور
اعجازی طاقتوں کے کرشمہ نے مجھے اس بات کے اقرار کے لئے مجبور کیا کہ یہ اُسی وحدہ لاشریک
خدا کا کلام ہے جس کا کلام قرآن شریف ہے۔ اور میں اس جگہ توریت اور انجیل کا نام نہیں لیتا
کیونکہ توریت اور انجیل تحریف کرنے والوں کے ہاتھوں سے اس قدر محرف و مبدل ہوگئی ہیں کہ
اب ان کتابوں کو خدا کا کلام نہیں کہہ سکتے ۔ غرض وہ خدا کی وحی جو میرے پر نازل ہوئی ایسی یقینی
اور قطعی ہے کہ جس کے ذریعہ سے میں نے اپنے خدا کو پایا۔ اور و ہ وحی نہ صرف آسمانی نشانوں کے
ذریعہ مرتبہ حق الیقین تک پہنچی بلکہ ہر ایک حصہ اُس کا جب خدا تعالیٰ کے کلام قرآن شریف پر
پیش کیا گیا تو اس کے مطابق ثابت ہوا اور اس کی تصدیق کے لئے بارش کی طرح نشان آسمانی
بر سے ۔ انہیں دنوں میں رمضان کے مہینہ میں سورج اور چاند کا گرہن بھی ہوا جیسا کہ لکھا تھا کہ
مہدی کے وقت میں ماہ رمضان میں سورج اور چاند کا رج اور چاند کا گرہن ہوگا ۔ اور انہیں ایام ۔ میں طاعون
بھی کثرت سے پنجاب میں ہوئی جیسا کہ قرآن شریف میں یہ خبر موجود ہے۔ اور پہلے نبیوں نے
بھی یہ خبر دی ہے کہ ان دنوں میں مری بہت پڑے گی اور ایسا ہوگا کہ کوئی گاؤں اور شہر اُس مری
سے باہر نہیں رہے گا چنانچہ ایسا ہی ہوا اور ہو رہا ہے۔ اور خدا نے اُس وقت کہ اس ملک میں
طاعون کا نام و نشان نہ تھا قریباً بائیس برس طاعون کے پھوٹنے سے پہلے مجھے اُس کے پیدا ہونے
کی خبر دی ۔ پھر اس بارہ میں الہامات بارش کی طرح ہوئے اور تکرار ان فقرات کا مختلف پیرایوں
میں ہوا چنانچہ مندرجہ ذیل وحی میں اس طرح پر مجھے مخاطب کر کے فرمایا۔
اس ۔
اتی امر الله فلا تستعجلوه بشارة تلقاها النبيون۔ ان الله مع الذين اتقوا |
تذكرة الشهادتين
والذين هم محسنون۔ انه قوى عزيز۔ وانه غالب على امره ولكن اكثر الناس |
لا يعلمون۔ انما امره اذا اراد شيئًا ان يقول له كن فيكون۔ ا تفرون منى وانا من
المجرمين منتقمون۔ يقولون ان هذا الا قول البشر و اعانه عليه قوم آخرون۔ جاهل او
مجنون۔ قل ان كنتم تحبون الله فاتبعوني يحببكم الله۔ انا كفيناك المستهزئين اني
مهين من اراد اهانتک وانی معین من اراد اعانتك وانى لايخاف لدى المرسلون۔
اذا جاء نصر الله والفتح وتمت كلمة ربك هذا الذي كنتم به تستعجلون۔ واذا قيل
لهم لا تفسدوا في الارض قالوا انما نحن مصلحون۔ الا انهم هم المفسدون وان
يتخذونك الاهزوا اهذا الذي بعث الله بل اتيناهم بالحق فهم للحق كارهون۔
وسيعلم الذين ظلموا أي منقلب ينقلبون۔ سبحانه وتعالى عما يصفون۔ ويقولون لست
مرسلا۔ قل عندى شهادة من الله فهل انتم تؤمنون۔ انت وجيه في حضرتي اخترتك
لنفسي۔ اذا غضبت غضبت وكلما احببت احببت۔ يحمدك الله من عرشه۔
يحمدك الله ويمشى اليك۔ انت منی بمنزلة لا يعلمها الخلق۔ انت منى بمنزلة |
توحیدی وتفريدى۔ انت من ماء نا وهم من فشل۔ الحمد لله الذي جعلك المسيح
ابن مریم و علمک مالم تعلم۔ قالوا انى لك هذا قل هو الله عجيب لا راد لفضله۔
لا يسئل عما يفعل وهم يسئلون۔ ان ربك فعّال لما يريد خلق آدم فاكرمه۔ اردت ان
استخلف فخلقت ادم۔ وقالوا اتجعل فيها من يفسد فيها قال اني اعلم ما لا تعلمون ۔
يقولون ان هذا الا اختلاق۔ قل الله ثم ذرهم في خوضهم يلعبون۔ وبالحق انزلناه |
وبالحق نزل۔ وما ارسلناك الارحمة للعالمين۔ يا احمدى انت مرادی و معی۔ سرک
سری شانک عجیب و اجرک قریب انی انرتک و اخترتک یاتی علیک زمن
كمثل زمن موسى۔ ولا تخاطبني في الذين ظلموا انهم مغرقون۔ ويمكرون ويمكر الله
والله خير الماكرين۔ انه کریم تمشی امامک و عادی لک من عادی وسوف
يعطيك ربك فترضى۔ انا نرث الارض ناكلها من اطرافها۔ لتنذر قوما ما انذراباء هم ۴
تذكرة الشهادتين
ولتستبين سبيل المجرمين۔ قل انى امرت وانا اول المومنين۔ قل يوحى الى انما
الهكم اله واحد۔ والخير كله في القرآن۔ لا يمسه الا المطهرون۔ فباي حديث بعده
تؤمنون يريدون ان لا يتم امرك۔ والله يابى الا ان يتم امرك۔ وما كان الله ليتركك
حتى يميز الخبيث من الطيب۔ هو الذى ارسل رسوله بالهدى ودين الحق ليظهره على
الدين كله وكان وعد الله مفعولا ۔ ان وعد الله اتى۔ وركل وركي۔ يعصمك الله من
العدا۔ ويسطو بكل من سطا ۔ حلّ غضبه على الارض ۔ ذلك بما عصوا وكانوا |
يعتدون الامراض تشاع والنفوس تضاع۔ امر من السماء۔ امر من الله العزيز الاكرم۔
ان الله لا يغير ما بقوم حتى يغيروا ما بانفسهم۔ انه اوى القرية۔ لا عاصم اليوم الا الله۔
اصنع الفلك باعيننا ووحينا ۔ انه معك ومع اهلك انى احافظ كل من في الدار۔
الا الذين علوا من استكبار واحافظك خاصة سلام قولا من رب رحيم۔ سلام عليكم
طبتم وامتازوا اليوم ايها المجرمون۔ انى مع الرسول اقوم وافطر و اصوم والوم من |
يلوم۔ واعطيك مايدوم۔ واجعل لك انوار القدوم۔ ولن ابرح الارض الى الوقت |
المعلوم۔ اني انا الصاعقة وانى انا الرحمن ذو اللطف والندى۔
ترجمہ : خدا کا امر آ رہا ہے۔ پس تم جلدی مت کرو۔ یہ خوشخبری ہے جو قدیم سے نبیوں کو ملتی رہی
ہے۔ خدا اُن کے ساتھ ہے جو تقویٰ اختیار کرتے ہیں یعنی ادب اور حیا اور خوف الہی کی پابندی سے
ان فنی راہوں کو بھی چھوڑتے ہیں۔ جن میں معصیت اور نافرمانی کا گمان ہو سکتا ہے۔ اور دلیری
سے کوئی قدم نہیں اُٹھاتے بلکہ ڈرتے ڈرتے کسی فعل یا قول کے بجالانے کا قصد کرتے ہیں ۔ اور
خدا ان کے ساتھ ہے جو اس کے ساتھ اخلاص اور اُس کے بندوں سے نیکی بجالاتے ہیں۔ وہ
قومی اور غالب ہے۔ وہ ہر یک امر پر غالب ہے مگر اکثر لوگ نہیں جانتے ۔ جب وہ ایک بات کو
چاہتا ہے تو کہتا ہے کہ ہو۔ پس وہ بات ہو جاتی ہے۔ کیا تم مجھ سے بھاگ سکتے ہو۔ اور ہم مجرموں سے
انتقام لیں گے۔ کہتے ہیں کہ یہ تو صرف انسان کا قول ہے۔ اور ان باتوں میں دوسروں نے اس شخص
کی مدد کی ہے۔ یہ تو جاہل ہے یا مجنون ہے۔ ان کو کہہ دے کہ اگر تم خدا کو دوست رکھتے ہو تو آؤ
تذكرة الشهادتين
میری پیروی کرو تا خدا بھی تمہیں دوست رکھے۔ اور جو لوگ تجھے ٹھٹھا کرتے ہیں ہم اُن کے لئے کافی
ہیں۔ میں اس شخص کی اہانت کروں گا جو کروں گا جو تیری اہانت کے درپے ہے۔ ہے۔ اور میں اُس شخص کی مدد کروں گا
جو تیری مدد کرنا چاہتا ہے۔ میں ہوں جو میرے پاس ہو کر میرے رسول ڈرا نہیں کرتے ۔ جب خدا کی
مدد اور فتح آئے گی اور تیرے رب کا کلمہ پورا ہو جائے گا تو کہا جائے گا کہ یہ وہی ہے جس کے لئے تم
جلدی کرتے تھے۔ اور جب اُن کو کہا جاتا ہے کہ زمین پر فساد مت کرو تو کہتے ہیں کہ ہم تو اصلاح
کرتے ہیں۔ خبردار رہو کہ وہی مفسد ہیں۔ اور تجھے انہوں نے ہنسی اور ٹھٹھے کی جگہ بنا رکھا ہے۔ اور
ٹھٹھا مار کر کہتے ہیں کہ کیا یہ وہی شخص ہے کہ جو خدا نے مبعوث فرمایا۔ یہ تو ان کی باتیں ہیں ۔ اور اصل
بات یہ ہے کہ ہم نے ان کے سامنے حق پیش کیا۔ پس وہ حق کے قبول کرنے سے کراہت کر رہے
ہیں۔ اور جن لوگوں نے ظلم کیا ہے وہ عنقریب جان لیں گے کہ وہ کس طرف پھیرے جائیں گے۔ خدا
ان تہمتوں سے پاک اور برتر ہے جو اُس پر لگا رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ تو خدا کی طرف سے بھیجا ہوا
نہیں ۔ ان کو کہہ دے کہ خدا کی میرے پاس گواہی موجود ہے۔ پس کیا تم ایمان لاتے ہو۔ تو میری
درگاہ میں وجیہ ہے میں نے اپنے لئے تجھے چن لیا۔ جب تو کسی پر ناراض ہو تو میں اُس پر ناراض ہوتا
ہوں اور ہر ایک چیز جس سے تو پیار کرتا ہے میں بھی اُس سے پیار کرتا ہوں ۔ خدا اپنے عرش سے تیری
تعریف کرتا ہے۔ خدا تیری تعریف کرتا ہے اور تیری طرف چلا آتا ہے۔ تو مجھ سے اُس مرتبہ پر ہے
جس کو دنیا نہیں جانتی۔ تو مجھ سے ایسا ہے جیسا کہ میری توحید اور تفرید ۔ تو ہمارے پانی سے ہے اور وہ
لوگ فشل سے۔ اُس خدا کو حمد ہے جس نے تجھے مسیح ابن مریم بنایا اور تجھے وہ باتیں سکھلائیں جن کی
تجھے خبر تھی ۔ لوگوں نے کہا کہ یہ مرتبہ تجھے کہاں سے اور کیونکر مل سکتا ہے۔ ان کو کہہ دے کہ میرا خدا عجیب
ہے اس کے فضل کو کوئی رد نہیں کر سکتا۔ جو کام وہ کرتا ہے اُس سے پوچھا نہیں جاتا کہ ایسا کیوں کیا مگر
لوگ اپنے اپنے کاموں سے پوچھے جاتے ہیں۔ تیرا رب جو چاہتا ہے کرتا ہے۔ اُس نے اس آدم کو پیدا
کر کے اُس کو بزرگی دی۔ میں نے اس زمانہ میں ارادہ کیا کہ اپنا ایک خلیفہ زمین پر قائم کروں ۔ پس میں
نے اس آدم کو پیدا کیا۔ اور لوگوں نے کہا کہ کیا تو ایسا شخص اپنا خلیفہ بناتا ہے جو زمین پر فساد کرتا ہے یعنی
پھوٹ ڈالتا ہے تو خدا نے انہیں کہا کہ جن باتوں کا مجھے علم ہے تمہیں وہ باتیں معلوم نہیں ۔ اور کہتے ہیں کہ یہ
ایک بناوٹ ہے۔ کہہ خدا ہے جس نے یہ سلسلہ قائم کیا۔ پھر یہ کہہ کر ان کو اپنے لہو و لعب میں چھوڑ دے۔ ﴿۲﴾
A
تذكرة الشهادتين
اور ہم نے حق کے ساتھ اس کو اُتارا اور ضرورت حقہ کے موافق وہ اترا۔ اور ہم نے تجھے تمام دنیا کے
لئے ایک عام رحمت کر کے بھیجا ہے۔ اے میرے احمد تو میری مراد ہے۔ اور میرے ساتھ ہے۔ تیرا
بھید میرا بھید ہے۔ تیری شان عجیب ہے اور اجر قریب ہے۔ میں نے تجھے روشن کیا اور میں نے تجھے
چنا۔ تیرے پر ایک ایسا زمانہ آئے گا جیسا کہ موسیٰ پر زمانہ آیا تھا ۔ اور تو ان لوگوں کے بارے میں
میری جناب میں شفاعت مت کر جو ظالم ہیں کیونکہ وہ غرق کئے جائیں گے اور یہ لوگ مکر کریں گے
اور خدا بھی اُن سے مکر کرے گا اور خدا تعالیٰ بہتر مکر کرنے والا ہے۔ وہ کریم ہے جو تیرے آگے آگے
چلتا ہے اور اُس کو وہ اپنا دشمن قرار دیتا ہے جو تجھ سے دشمنی کرتا ہے۔ اور وہ عنقریب تجھے وہ چیزیں
دے گا جن سے تو راضی ہو جائے گا ۔ ہم زمین کے وارث ہوں گے ۔ اور ہم اُس کو اُس کے طرفوں
سے کھاتے جاتے ہیں تا کہ تو اس قوم کو ڈراوے جن کے باپ دادے ڈرائے نہیں گئے اور تاکہ
مجرموں کی راہ کھل جائے ۔ کہہ میں مامور ہوں اور میں سب سے پہلے مومن ہوں ۔ کہہ میرے پر یہ
وحی نازل ہوتی ہے کہ تمہارا خدا ایک خدا ہے اور تمام خیر قرآن میں ہے۔ اس کے حقائق معارف تک
وہی لوگ پہنچتے ہیں جو پاک کئے جاتے ہیں۔ پس تم اُس کے بعد یعنی اُس کو چھوڑ کر کس حدیث پر
ایمان لاؤ گے ۔ یہ لوگ ارادہ کرتے ہیں کہ کچھ ایسی کوشش کریں کہ تیرا امر نا تمام رہ جائے لیکن
خدا تو یہی چاہتا ہے کہ تیری بات کو کمال تک پہنچاوے۔ اور خدا ایسا نہیں ہے کہ قبل اس کے جو پاک
اور پلید میں فرق کر کے دکھلاوے تجھے چھوڑ دے۔ خدا وہ خدا ہے جس نے اپنے رسول کو ( یعنی اس
عاجز کو ہدایت اور دین حق دے کر اس غرض سے بھیجا ہے تا وہ اس دین کو تمام دینوں پر غالب
کرے اور خدا کا وعدہ ایک دن ہونا ہی تھا۔ خدا کا وعدہ آگیا اور ایک پیر اُس نے زمین پر مارا اور
خلل کی اصلاح کی ۔ خدا تجھے دشمنوں سے بچائے گا اور اُس شخص پر حملہ کرے گا کہ جو ظلم کی راہ سے
تیرے پر حملہ کرے گا۔ اُس کا غضب زمین پر اتر آیا کیونکہ لوگوں نے معصیت پر کمر باندھی اور وہ حد
سے گزر گئے ۔ بیماریاں ملک میں پھیلائی جائیں گی اور طرح طرح کے اسباب سے جانیں تلف کی
جائیں گی۔ یہ امر آسمان پر قرار پا چکا ہے۔ یہ اُس خدا کا امر ہے جو غالب اور بزرگ ہے۔ جو کچھ قوم
پر نازل ہوا۔ خدا اُس کو نہیں بدلائے گا۔ جب تک کہ وہ لوگ اپنے دلوں کی حالتیں نہ بدلا لیں ۔
تذكرة الشهادتين
وہ اُس گاؤں کو جو قادیان ہے کسی قدر ابتلا کے بعد اپنی پناہ میں لے لے گا آج خدا کے سوا کوئی ﴿۷﴾
بچانے والا نہیں۔ ہماری آنکھوں کے سامنے اور ہماری وحی سے کشتی بنا۔ وہ قادر خدا تیرے ساتھ اور
تیرے لوگوں کے ساتھ ہے۔ میں ہر ایک کو جو تیرے گھر کے اندر ہے بچاؤں گا مگر وہ لوگ جو میرے
مقابل پر تکبر سے اپنے تئیں نافرمان اور اونچا رکھتے ہیں یعنی پورے طور پر اطاعت نہیں کرتے ۔ اور خاص
کر میری حفاظت تیرے شامل حال رہے گی ۔ خدائے رحیم کی طرف سے سلامتی ہے۔ تم پر سلامتی ہے تم
پاک نفس ہو۔ اور اسے مجرمو! آج تم الگ ہو جاؤ۔ میں اس رسول کے ساتھ کھڑا ہوں گا اور افطار کروں گا
اور روزہ بھی رکھوں گا اور اُس کو ملامت کروں گا جو ملامت کرتا ہے اور تجھے وہ نعمت دوں گا جو ہمیشہ رہے گی
اور اپنی تجلی کے نور تجھ میں رکھ دوں گا اور میں اس زمین سے وقت مقدر تک علیحدہ نہیں ہوں گا یعنی میری
قہری تجلی میں فرق نہ آئے گا۔ میں صاعقہ ہوں اور میں رحمان ہوں صاحب لطف اور بخشش ۔
ذکر واقعہ شہادتین
انہیں دنوں میں جبکہ متواتر یہ وحی خدا کی مجھ پر ہوئی اور نہایت زبردست اور قومی نشان ظاہر ہوئے اور
میرا دعویٰ مسیح موعود ہونے کا دلائل کے ساتھ دنیا میں شائع ہوا۔ خوست علاقہ حدود کا بل میں ایک بزرگ
تک جن کا نام اخوند زادہ مولوی عبداللطیف ہے کسی اتفاق سے میری کتابیں پہنچیں ۔ اور وہ تمام دلائل جو
نقل اور عقل اور تائیدات سماوی سے میں نے اپنی کتابوں میں لکھے تھے وہ سب دلا ہ سب دلیلیں اُن کی نظر سے گزریں
اور چونکہ وہ بزرگ نہایت پاک باطن اور اہل علم اور اہل فراست اور خدا ترس اور تقوی شعار تھے۔ اس لئے اُن
کے دل پر ان دلائل کا قومی اثر ہوا اور ان کو اس دعوے کی تصدیق میں کوئی دقت پیش نہ آئی۔ اور اُن کی پاک
کانشنس نے بلا توقف مان لیا کہ یہ شخص منجانب اللہ اور یہ دعوی صحیح ہے۔ تب انہوں نے میری کتابوں کو نہایت
محبت سے دیکھنا شروع کیا اور اُن کی روح جو نہایت صاف اور مستعد تھی میری طرف کھینچی گئی یہاں تک کہ
ان کے لئے بغیر ملاقات کے دور بیٹھے رہنا نہایت دشوار ہو گیا ۔ آخر اس زبردست کشش اور محبت اور اخلاص کا
اوی کا لفظ زبان عرب میں ایسے موقع پر استعمال ہوتا ہے کہ جب کسی شخص کو کسی قدر مصیبت یا ابتلا کے بعد اپنی پناہ میں لیا جائے ۔ اور
کثرت مصائب اور تلف ہونے سے بچایا جائے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اَلَمْ يَجِدُكَ يَتِيمًا فَاوى - اسی طرح تمام
قرآن شریف میں آوی اور اوی کا لفظ ایسے ہی موقعوں پر استعمال ہوا ہے کہ جہاں کسی شخص یا کسی قوم کو کسی قدر تکلیف کے بعد
پھر آرام دیا گیا۔ منہ
ل الضحى :
تذكرة الشهادتين
نتیجہ یہ ہوا کہ انہوں نے اس غرض سے کہ ریاست کابل سے اجازت حاصل ہو جائے حج کے لئے مصم
ارادہ کیا اور امیر کابل سے اس سفر کے لئے درخواست کی۔ چونکہ وہ امیر کابل کی نظر میں ایک برگزیدہ عالم
اور تمام علماء کے سردار سمجھے جاتے تھے۔ اس لئے نہ صرف اُن کو اجازت ہوئی بلکہ امداد کے طور پر کچھ
روپیہ بھی دیا گیا۔ سو وہ اجازت حاصل کر کے قادیان میں پہنچے۔ اور جب مجھ سے اُن کی ملاقات ہوئی تو
قسم اس خدا کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے میں نے ان کو اپنی پیروی اور اپنے دعوے کی تصدیق میں
ایسا فنا شدہ پایا کہ جس سے بڑھ کر انسان کے لئے ممکن نہیں۔ اور جیسا کہ ایک شیشہ عطر سے بھرا ہوا ہوتا
ہے۔ ایسا ہی میں نے ان کو اپنی محبت سے بھرا ہوا پایا۔ اور جیسا کہ اُن کا چہرہ نورانی تھا ایسا ہی اُن کا دل مجھے
نورانی معلوم ہوتا تھا۔ اس بزرگ مرحوم میں نہایت قابل رشک یہ صفت تھی کہ در حقیقت وہ دین کو دنیا پر
مقدم رکھتا تھا۔ اور وہ در حقیقت اُن راستبازوں میں سے تھا جو خدا سے ڈر کر اپنے تقویٰ اور اطاعت الہی کو
انتہا تک پہنچاتے ہیں اور خدا کے خوش کرنے کے لئے اور اس کی رضا حاصل کرنے کے لئے اپنی جان اور
عزت اور مال کو ایک ناکارہ خس و خاشاک کی طرح اپنے ہاتھ سے چھوڑ دینے کو طیار ہوتے ہیں۔ اُس
کی ایمانی قوت اس قدر بڑھی ہوئی تھی کہ اگر میں اُس کو ایک بڑے سے بڑے پہاڑ سے تشبیہ دوں تو میں
ڈرتا ہوں کہ میری تشبیہ ناقص نہ ہو۔ اکثر لوگ باوجود بیعت کے اور باوجود میرے دعوے کی تصدیق کے
پھر بھی دنیا کو دین پر مقدم رکھنے کے زہر یلے تخم سے بکلی نجات نہیں پاتے بلکہ کچھ ملونی اُن میں باقی
رہ جاتی ہے۔ اور ایک پوشیدہ بخل خواہ وہ جان کے متعلق ہو خواہ آبرو کے متعلق اور خواہ مال کے اور
خواہ اخلاقی حالتوں کے متعلق ان کے نامکمل نفسوں میں بہ پایا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے ان کی نسبت ہمیشہ
میری یہ حالت رہتی ہے کہ میں ہمیشہ کسی خدمت دینی کے پیش کرنے کے وقت ڈرتا رہتا ہوں کہ ان کو ابتلا
پیش نہ آوے۔ اور اس خدمت کو اپنے پر ایک بوجھ سمجھ کر اپنی بیعت کو الوداع نہ کہہ دیں لیکن میں کن الفاظ
سے اس بزرگ مرحوم کی تعریف کروں جس نے اپنے مال اور آبرو اور جان کو میری پیروی میں یوں پھینک دیا
کہ جس طرح کوئی رڈی چیز پھینک دی جاتی ہے۔ اکثر لوگوں کو میں دیکھتا ہوں کہ ان کا اول اور آخر برابر
نہیں ہوتا اور ادنی سی ٹھوکر یا شیطانی وسوسہ یا بد صحبت سے وہ گر جاتے ہیں مگر اس جوانمرد مرحوم کی استقامت
کی تفصیل میں کن الفاظ سے بیان کروں کہ وہ نوریقین میں دمبدم ترقی کرتا گیا اور جب وہ میرے پاس
تذكرة الشهادتين
پہنچا تو میں نے اُن سے دریافت کیا کہ کن دلائل سے آپ نے مجھے شناخت کیا تو انہوں نے فرمایا کہ
سب سے پہلے قرآن ہے جس نے آپ کی طرف میری رہبری کی اور فرمایا کہ میں ایک ایسی طبیعت کا
آدمی تھا کہ پہلے سے فیصلہ کر چکا تھا کہ یہ زمانہ جس میں ہم ہیں۔ اس زمانہ کے اکثر مسلمان اسلامی
روحانیت سے بہت دور جا پڑے ہیں۔ وہ اپنی زبانوں سے کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے مگر اُن کے دل
مومن نہیں۔ اور ان کے اقوال اور افعال بدعت اور شرک اور انواع و اقسام کی معصیت سے پر ہیں۔
ایسا ہی بیرونی حملے بھی انتہا تک پہنچ گئے ہیں۔ اور اکثر دل تاریک پردوں میں ایسے بے حس و حرکت ہیں
کہ گویا مر گئے ہیں ۔ اور وہ دین اور تقویٰ جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم لائے تھے جس کی تعلیم
صحابہ رضی اللہ عنہم کو دی گئی تھی اور وہ صدق اور یقین اور ایمان جو اس پاک جماعت کو ملا تھا بلا شبہ اب وہ
باعث کثرت غفلت کے مفقود ہے اور شاذ نا در حکم معدوم کا رکھتا ہے۔ ایسا ہی میں دیکھ رہا تھا کہ اسلام
ایک مردہ کی حالت میں ہو رہا ہے اور اب وہ وقت آگیا ہے کہ پردہ غیب سے کوئی منجانب اللہ مجدد دین
پیدا ہو۔ بلکہ میں روز بروز اس اضطراب میں تھا کہ وقت تنگ ہوتا جاتا ہے۔ انہیں دنوں میں یہ آواز
میرے کانوں تک پہنچی کہ ایک شخص نے قادیان ملک پنجاب میں مسیح موعود ہونے کا دعوی کیا ہے اور میں
نے بڑی کوشش سے چند کتابیں آپ کی تالیف کردہ بہم پہنچائیں۔ اور انصاف کی نظر سے ان پر غور کر
کے پھر قرآن کریم پر ان کو عرض کیا تو قرآن شریف کو ان کے ہر ایک بیان کا مصدق پایا۔ پس وہ بات
جس نے پہلے پہلے مجھے اس طرف حرکت دی وہ یہی ہے کہ میں نے دیکھا کہ ایک طرف تو قرآن شریف
بیان کر رہا ہے کہ عیسیٰ علیہ السلام فوت ہو گئے اور واپس نہیں آئیں گے۔ اور دوسری طرف وہ موسوی
سلسلہ کے مقابل پر اس امت امت کو وعدہ دیتا ہے کہ وہ اس امت کی مصیبت اور ضلالت کے دنوں میں ان
خلیفوں کے رنگ میں خلیفے بھیجتا رہے گا جو موسوی سلسلہ کے قائم اور بحال رکھنے کے لئے بھیجے گئے
تھے۔ سو چونکہ ان میں سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام ایک ایسے خلیفے تھے جو موسوی سلسلہ کے آخر میں پیدا 9
ہوئے اور نیز وہ ایسے خلیفے تھے کہ جو لڑائی کے لئے مامور نہیں ہوئے تھے اس لئے خدا تعالیٰ کے کلام سے
ضرور یہ سمجھا جاتا ہے کہ ان کے رنگ پر بھی اس اُمت میں آخری زمانہ میں کوئی پیدا ہو۔ اسی طرح بہت
سے کلمات معرفت اور دانائی کے اُن کے منہ سے میں نے سنے جو بعض یاد رہے اور بعض بھول گئے اور وہ کئی
مہینے تک میرے پاس رہے۔ اور اس قدر ان کو میری باتوں میں دلچسپی ہوئی کہ انہوں نے میری باتوں کو
الم
تذكرة الشهادتين
۔
حج پر ترجیح دی اور کہا کہ میں اس علم کا محتاج ہوں جس سے ایمان قوی ہو اور علم عمل پر مقدم ہے۔
سو میں نے اُن کو مستعد پا کر جہاں تک میرے لئے ممکن تھا اپنے معارف اُن کے دل میں ڈالے
اور اس طرح پر ان کو سمجھایا کہ دیکھو یہ بات بہت صاف ہے۔ کہ اللہ جل شانۂ قرآن شریف میں
فرماتا ہے۔ إِنَّا أَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ
رَسُولًا لے جس کے یہ معنی ہیں کہ ہم نے ایک رسول کو جو تم پر گواہ ہے یعنی اس بات کا گواہ کہ تم
کیسی خراب حالت میں ہو تمہاری طرف اسی رسول کی مانند بھیجا ہے جو فرعون کی طرف بھیجا گیا
تھا۔ سو اس آیت میں اللہ جل شانہ نے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو مثیل موسی ٹھہرایا ہے۔
پھر سورہ نور میں سلسلہ خلافت محمد یہ کو سلسلہ خلافت موسویہ کا مثیل ٹھہرا دیا ہے۔ سوکم سے کم
تحقق مشابہت کے لئے یہ ضروری ہے کہ دونوں سلسلوں کے اول اور آخر میں نمایاں مشابہت ہو
یعنی یہ ضروری ہے کہ اس سلسلہ کے اول پر مثیل موسیٰ ہو اور اس سلسلہ کے آخیر میں مثیل عیسی ۔ اور
ہمارے مخالف علماء یہ تو مانتے ہیں کہ سلسلہ ملت اسلامیہ مثیل موسی" سے شروع ہوا مگر وہ سراسر ہٹ
دھرمی سے اس بات کو قبول نہیں کرتے کہ خاتمہ اس سلسلہ کا مثیل عیسیٰ پر ہوگا۔ اور اس صورت
میں وہ عمداً قرآن شریف کو چھوڑتے ہیں کیا یہ سچ نہیں ہے کہ قرآن شریف نے آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کو مثیل موسیٰ قرار دیا ہے اور کیا یہ سچ نہیں ہے کہ قرآن کریم نے نہ صرف آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کو مثیل موسی قرار دیا بلکہ آیت كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ کے میں تمام سلسلہ
خلافت محمدیہ کو سلسلہ خلافت موسویہ کا مثیل قرار دے دیا ہے۔ پس اس صورت میں قطعاً و و جو بالازم
آتا ہے کہ سلسلۂ خلافت اسلامیہ کے آخر میں ایک مثیل عیسی پیدا ہو اور چونکہ اول اور آخر کی مشابہت
ثابت ہونے سے تمام سلسلہ کی مشابہت ثابت ہو جاتی ہے اس لئے خدا تعالیٰ کے پاک نبیوں کی کتابوں
میں جا بجا انہیں دونوں مشابہتوں پر زور دیا گیا ہے بلکہ اول اور آخر کے دشمنوں میں بھی مشابہت ثابت
کی گئی ہے جیسا کہ ابو جہل کو فرعون سے مشابہت دی گئی ہے اور آخری مسیح کے مخالفین کو یہود مغضوب
عليهم سے اور آیت كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ میں یہ بھی اشارہ کر دیا ہے کہ آخری
خلیفہ اس امت کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ایسے زمانہ میں آئے گا جو وہ زمانہ اپنی مدت میں
المزمل : ١٦ النور : ۵۶
تذكرة الشهادتين
L
اس زمانہ کی مانند ہوگا جبکہ حضرت عیسی علیہ السلام حضرت موسیٰ علیہ السلام کے بعد آئے تھے یعنی
چودھویں صدی کیونکہ کما کا لفظ جس مشابہت کو چاہتا ہے اس میں زمانہ کی مشابہت بھی داخل ہے تمام
فرقے یہودیوں کے اس بات پر متفق ہیں کہ عیسی بن مریم نے جس زمانہ میں دعواے نبوت کیا وہ زمانہ
حضرت موسی سے چودھویں صدی ھے سے چودھویں صدی تھی۔ اور عیسائیوں میں سے پروٹسٹنٹ مذہب والے خیال کرتے
ہیں ۔ کہ پندرھویں صدی موسوی سے کچھ سال گزر چکے تھے جب حضرت عیسی نے دعوائے نبوت کیا۔
اور پروٹسٹنٹ کا قول یہودیوں کے متفق علیہ قول کے مقابل پر کچھ چیز نہیں اور اگر اس کی صحبت مان بھی
لیں تو اس قدر قلیل فرق سے مشابہت میں کچھ فرد کچھ فرق نہیں آتا بلکہ آ تا بلکہ مشابہت ایک قلیل فرق کو چاہتی ہے۔
ایسا ہی قرآن شریف کی رو سے سلسلہ محمد یہ سلسلہ موسویہ سے ہر یک نیکی اور بدی میں مشابہت رکھتا
ہے۔ اسی کی طرف ان آیتوں میں اشارہ ہے کہ ایک جگہ یہود کے حق میں لکھا ہے۔ فَيَنْظُرَ كَيْفَ
تَعْمَلُونَ ۔ دوسری جگہ مسلمانوں کے حق میں لکھا ہے۔ لِنَنْظُرَ كَيْفَ تَعْمَلُونَ ۔ ان دونوں
آیتوں کے یہ معنے ہیں کہ خدا تمہیں خلافت اور حکومت عطا کر کے پھر دیکھے گا کہ تم راستبازی پر قائم
رہتے ہو یا نہیں۔ ان آیتوں میں جو الفاظ یہود کے لئے استعمال کئے ہیں وہی مسلمانوں کے لئے یعنی
ایک ہی آیت کے نیچے ان دونوں کو رکھا ہے۔ پس ان آیتوں سے بڑھ کر اس بات کے لئے اور کونسا
ثبوت ہو سکتا ہے کہ خدا نے بعض مسلمانوں کو یہود قرار دیدیا ہے اور صاف اشارہ کر دیا ہے کہ جن بدیوں
کے یہود مرتکب ہوئے تھے یعنی علماء ان کے۔ اس اُمت کے علماء بھی انہیں بدیوں کے مرتکب ہوں گے۔
اور اسی مفہوم کی طرف آیت غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ " میں بھی اشارہ ہے کیونکہ اس آیت 1
میں باتفاق کل مفسرین مغضوب علیہم سے مراد وہ یہود ہیں جن پر حضرت عیسی علیہ السلام کے انکار کی وجہ
سے غضب نازل ہوا تھا۔ اور احادیث صحیحہ میں مغضوب علیہم سے مراد وہ یہود ہیں جو مور د غضب الہی
دنیا میں ہی ہوئے تھے۔ اور قرآن شریف یہ بھی گواہی دیتا ہے کہ یہود کو مغضوب علیہم ٹھہرانے کے لئے
حضرت عیسی علیہ السلام کی زبان پر لعنت جاری ہوئی تھی۔ پس یقینی اور قطعی طور پر مغضوب علیہم سے مراد وہ یہود
ہیں جنہوں نے حضرت عیسی علیہ السلام کو سولی پر ہلاک کرنا چاہا تھا۔ اب خدا تعالیٰ کا یہ دعا سکھلانا کہ خدایا
ایسا کر کہ ہم وہی یہودی نہ بن جائیں جنہوں نے عیسی کو قتل کرنا چاہا تھا صاف بتلا رہا ہے کہ اُمت محمد یہ
الاعراف : ١٣٠ ۲ یونس : ۱۵
الفاتحة :