تذکرة الشہادتین

حصہ 2

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

تذكرة الشهادتين
میں بھی ایک عیسی پیدا ہونے والا ہے۔ ورنہ اس دعا کی کیا ضرورت تھی۔ اور نیز جبکہ آیات مذکورہ بالا سے
ثابت ہوتا ہے کہ کسی زمانہ میں بعض علماء مسلمان بالکل علماء یہود سے مشابہ ہو جائیں گے اور یہود بن
جائیں گے۔ پھر یہ کہنا کہ ان یہودیوں کی اصلاح کے لئے اسرائیلی عیسی آسمان سے نازل ہوگا بالکل
غیر معقول بات ہے کیونکہ اوّل تو باہر سے ایک نبی کے آنے سے مہر ختم نبوت ٹوٹتی ہے اور قرآن
شریف صریح طور پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم الانبیاء ٹھہراتا ہے ۔ ماسوا اس کے قرآن
شریف کے رُو سے یہ اُمت خیر الام کہلاتی ہے۔ پس اس کی اس سے زیادہ بے عزتی اور کوئی نہیں ہو سکتی
کہ یہودی بننے کے لئے تو یہ امت ہو مگر عیسی باہر سے آوے۔ اگر یہ سچ ہے کہ کسی زمانہ میں اکثر علماء
اس اُمت کے یہودی بن جائیں گے یعنی یہود خصلت ہو جائیں گے۔ تو پھر یہ بھی سچ ہے کہ ان یہود
کے درست کرنے کے لئے عیسیٰ باہر سے نہیں آئے گا بلکہ جیسا کہ بعض افراد کا نام یہود رکھا گیا ہے۔ ایسا
ہی اس کے مقابل پر ایک فرد کا نام عیسی بھی رکھا جائے گا ۔ اس بات کا انکار نہیں ہو سکتا کہ قرآن اور حدیث
دونوں نے بعض افراد اس اُمت کا نام یہود رکھا ہے۔ جیسا کہ آیت غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ !
سے بھی ظاہر ہے کیونکہ اگر بعض افراد اس اُمت کے یہودی بننے والے نہ ہوتے تو دعا مذکورہ بالا ہر گز نہ
سکھلائی جاتی ۔ جب سے دنیا میں خدا کی کتابیں آئی ہیں۔ خدا تعالیٰ کا ان میں یہی محاورہ ہے کہ جب
کسی قوم کو ایک بات سے منع کرتا ہے کہ مثلاً تم زنا نہ کرو۔ یا چوری نہ کرو۔ یا یہودی نہ بنو۔ تو اس منع کے
اندر یہ پیشگوئی مخفی ہوتی ہے کہ بعض ان میں سے ارتکاب ان جرائم کا کریں گے۔ دنیا میں کوئی شخص ایسی
۱۲ نظیر پیش نہیں کر سکتا کہ ایک جماعت یا ایک قوم کو خدا تعالیٰ نے کسی ناکردنی کام سے منع کیا ہو۔ اور
پھر وہ سب کے سب اس کام سے باز رہے ہوں بلکہ ضرور بعض اس کام کے مرتکب ہو جاتے ہیں جیسا
کہ اللہ تعالیٰ نے توریت میں یہودیوں کو یہ حکم دیا کہ تم نے توریت کی تحریف نہ کرنا سو اس حکم کا نتیجہ یہ
ہوا کہ بعض یہود نے توریت کی تحریف کی مگر قرآن شریف میں خدا تعالیٰ نے مسلمانوں کو کہیں یہ حکم
نہیں دیا کہ تم نے قرآن کی تحریف نہ کرنا بلکہ یہ فرمایا کہ إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ *
یعنی ہم نے ہی قرآن شریف کو اتارا اور ہم ہی اس کی محافظت کریں گے۔ اسی وجہ سے قرآن شریف
تحریف سے محفوظ رہا۔ غرض یہ قطعی اور یقینی اور مسلم سنت الہی ہے کہ جب خدائے تعالیٰ کسی کتاب
ا الفاتحة :
الحجر : ١٠

تذكرة الشهادتين
میں کسی قوم یا جماعت کو ایک بُرے کام سے منع کرتا ہے یا نیک کام کے لئے حکم فرماتا ہے تو اُس
کے علم قدیم میں یہ ہوتا ہے کہ بعض لوگ اس کے حکم کی مخالفت بھی کریں گے پس خدا تعالیٰ کا
سورہ فاتحہ میں یہ فرمانا کہ تم دعا کیا کرو کہ تم وہ یہودی نہ بن جاؤ جنہوں نے عیسیٰ علیہ السلام کو سولی
دینا چاہا تھا جس سے دنیا میں ہی اُن پر غضب الہی کی مار پڑی۔ اس سے صاف سمجھا جاتا ہے کہ خدا تعالیٰ
کے علم میں یہ مقدر تھا کہ بعض افراد اس اُمت کے جو علماء امت کہلائیں گے اپنی شرارتوں اور
تکذیب مسیح وقت کی وجہ سے یہودیوں کا جامہ پہن لیں گے ورنہ ایک لغو دعا کے سکھلانے کی کچھ
ضرورت نہ تھی یہ تو ظاہر ہے کہ علماء اس اُمت کے اس طرح کے یہودی نہیں بن سکتے کہ وہ
اسرائیل کے خاندان میں سے بن جائیں اور پھر اس عیسی بن مریم کو جو مدت سے اس دنیا سے گزر
چکا ہے سولی دینا چاہیں کیونکہ اب اس زمانہ میں نہ وہ یہودی اس زمین پر موجود ہیں نہ وہ عیسی
موجود ہے۔ پس ظاہر ہے کہ اس آیت میں ایک آئندہ واقعہ کی طرف اشارہ ہے اور یہ بتلانا منظور
ہے کہ اس اُمت : اُمت میں عیسی مسیح کے رنگ میں آخری زمانہ میں ایک شخص مسعود شخص مبعوث ہوگا اور اس کے
وقت کے بعض علماء اسلام ان یہودی علماء کی طرح اس کو دکھ دیں گے جو عیسی علیہ السلام کو دکھ
دیتے تھے اور ان کی شان میں بد گوئی کریں گے بلکہ احادیث صحیحہ سے یہی سمجھا جاتا ہے کہ یہودی
بننے کے یہ معنی ہیں کہ یہودیوں کے بداخلاق اور بد عادات علماء اسلام میں پیدا ہو جائیں گی اور گو
بظاہر مسلمان کہلائیں گے مگر اُن کے دل مسخ ہو کر ان یہودیوں کے رنگ سے رنگین ہو جا ئیں ۔ گے
جو حضرت عیسی علیہ السلام کو دکھ دے کر مورد غضب الہی ہوئے تھے پس جبکہ یہودی یہی لوگ ۱۳
بنیں گے جو مسلمان کہلاتے ہیں تو کیا یہ اس امت مرحومہ کی بے عزتی نہیں کہ یہودی بننے کے
لئے تو یہ مقرر کئے جائیں مگر مسیح جو ان یہودیوں کو درست کرے گا وہ باہر سے آوے یہ تو
قرآن شریف کے منشاء کے سراسر بر خلاف ہے۔ قرآن شریف نے سلسلہ محمد یہ کو ہر یک نیکی اور بدی
میں سلسلہ موسویہ کے مقابل رکھا ہے نہ صرف بدی میں ۔ ماسوا اس کے آیت غَيْرِ الْمَغْضُوبِ
عَلَيْهِمْ کا صریح یہ منشاء ہے کہ وہ لوگ یہودی اس لئے کہلائیں گے کہ خدا کے مامور کو جوان کی
اصلاح کے لئے آئے گا بنظر تحقیر و انکار دیکھیں گے اور اس کی تکذیب کریں گے اور اس کو قتل کرنا
ا الفاتحة :

تذكرة الشهادتين
چاہیں گے اور اپنے قومی غضبیہ کو اس کی مخالفت میں بھڑکائیں گے۔ اس لئے وہ آسمان پر
مغضوب عليهم كہلائیں گے ان یہودیوں کی مانند جو حضرت عیسی علیہ السلام کے مکذب تھے
جس تکذیب کا آخر کار نتیجہ یہ ہوا تھا کہ سخت طاعون یہود میں پڑی تھی اور بعد اس کے طیطوس رومی
کے ہاتھ سے وہ نیست و نابود کئے گئے تھے۔ پس آیت غیر المغضوب عليهم سے ظاہر ہے کہ
دنیا میں ہی کوئی غضب اُن پر نازل ہوگا کیونکہ آخرت کے غضب میں تو ہر ایک کا فرشریک ہے اور
آخرت کے لحاظ سے تمام کافر مغضوب عليهم ہیں پھر کیا وجہ کہ خدا تعالیٰ نے اس آیت میں
خاص کر کے ان یہودیوں کا نام مغضوب عليهم رکھا جنہوں نے حضرت عیسی کو سولی دینا چاہا تھا
بلکہ اپنی دانست میں سولی دے چکے تھے۔ پس یادر ہے کہ ان یہودیوں کو مغضوب علیہم کی خصوصیت
اس لئے دی گئی کہ دنیا میں ہی اُن پر غضب الہی نازل ہوا تھا اور اسی بنا پر سورہ فاتحہ میں اس اُمت کو
یہ دعا سکھلائی گئی کہ خدا یا ایسا کر کہ وہی یہودی ہم نہ بن جائیں یہ ایک پیشگوئی تھی جس کا یہ مطلب
تھا کہ جب اس اُمت کا مسیح مبعوث ہوگا تو اس کے مقابل پر وہ یہود بھی پیدا ہو جائیں گے جن پر
اسی دنیا میں خدا کا غضب نازل ہوگا ۔ پس اس دعا کا یہ مطلب تھا کہ یہ مقد رہے کہ تم میں سے بھی
ایک مسیح پیدا ہوگا اور اس کے مقابل پر یہود پیدا ہوں گے جن پر دنیا میں ہی غضب نازل ہوگا ۔
سو تم دعا کرتے رہو کہ تم ایسے یہود نہ بن جاؤ۔
یہ بات یا درکھنے کے لائق ہے کہ یوں تو ہر ایک کا فرقیامت میں مورد غضب الہی ہے لیکن
اس جگہ غضب سے مراد دنیا کا غضب ہے جو مجرموں کے سزا دینے کے لئے دنیا میں ہی نازل ہوتا
۱۴﴾ ہے اور وہ یہودی جنہوں نے حضرت عیسی علیہ السلام کو دکھ دیا تھا اور بموجب نص قرآن کریم
ان کی زبان پر لعنتی کہلائے تھے وہ وہی لوگ تھے جن پر دنیا میں ہی عذاب کی مار پڑی تھی یعنی اوّل
سخت طاعون سے وہ ہلاک کئے گئے تھے اور پھر جو باقی رہ گئے تھے وہ طیطوس رومی کے ہاتھ سے
سخت عذاب کے ساتھ ملک سے منتشر کئے گئے تھے۔ پس غیر المغضوب عليهم میں یہی عظیم الشان
پیشگوئی مخفی ہے کہ وہ لوگ جو مسلمانوں میں سے یہودی کہلائیں گے وہ بھی ایک مسیح کی تکذیب
کریں گے جو اُس پہلے مسیح کے رنگ پر آئے گا یعنی نہ وہ جہاد کرے گا اور نہ تلوار اُٹھائے گا

تذكرة الشهادتين
بلکہ پاک تعلیم اور آسمانی نشانوں کے ساتھ دین کو پھیلائے گا اور اس آخری مسیح کی تکذیب کے بعد بھی
دنیا میں طاعون پھیلے گی اور وہ سب باتیں پوری ہوں گی جو ابتدا سے سب نبی کہتے چلے آئے ہیں۔ اور یہ
وسوسہ کہ آخری زمانہ میں وہی مسیح ابن مریم دوبارہ دنیا میں آجائے گا۔ یہ تو قرآن شریف کے منشاء کے
سراسر بر خلاف ہے جو ت ہے جو شخص قرآن شریف کو ایک تقویٰ ا وئی اور ایمان اور انصاف اور تدبر ، اور تدبر کی نظر سے دیکھے گا
اس پر روز روشن کی طرح کھل جائے گا کہ خداوند قادر کریم نے اس امت محمدیہ کو موسوی اُمت کے بالکل
بالمقابل پیدا کیا ہے۔ ان کی اچھی باتوں کے بالمقابل پر اچھی باتیں دی ہیں اور اُن کی بُری باتوں کے
مقابل پر بُری باتیں۔ اس اُمت میں بعض ایسے ہیں جو انبیاء بنی اسرائیل سے مشابہت رکھتے ہیں اور
بعض ایسے ہیں جو مغضوب علیہم یہود سے مشابہت رکھتے ہیں۔ اس کی ایسی مثال ہے جیسے ایک
گھر ہے جس میں عمدہ عمدہ آراستہ کمرے موجود ہیں جو عالیشان اور مہذب لوگوں کے بیٹھنے کی جگہ ہیں اور
جس کے بعض حصے میں پائخانے بھی ہیں اور بدر رو بھی اور گھر کے مالک نے چاہا کہ اس محل کے مقابل پر
ایک اور محل بناوے کہ تا جو جو سامان اس پہلے محل میں تھا اس میں بھی موجود ہو۔ سو یہ دوسرا حل اسلام کا محل
ہے اور پہلا محل موسوی سلسلہ کا محل تھا۔ یہ دوسرا محل پہلے محل کا کسی بات میں محتاج نہیں۔ قرآن شریف
توریت کا محتاج نہیں اور یہ اُمت کسی اسرائیلی نبی کی محتاج نہیں۔ ہر ایک کامل جو اس اُمت کے لئے
آتا ہے وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فیض سے پرورش یافتہ ہے اور اس کی وحی محمدی وحی کی ظل ہے۔
یہی ایک نکتہ ہے جو سمجھنے کے لائق ہے۔ افسوس ہمارے مخالف حضرت عیسی کو دوبارہ لاتے ہیں نہیں سمجھتے کہ ﴿۱۵﴾
مطلب تو یہ ہے کہ اسلام کو فخر مشابہت حاصل ہو نہ یہ ذلت کہ کوئی اسرائیلی نبی آوے تا اُمت اصلاح پاوے۔
علاوہ اس کے یہ نہایت بیہودہ خیال ہے کہ ایسے لغوا اعتقاد پر زور دیا جاوے جس کی خدا کی کتاب
L
میں کوئی نظیر نہیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے آسمان پر چڑھنے کی درخواست کی گئی جیسا کہ قرآن شریف
میں مذکور ہے مگر وہ یہ کہ کرنا منظور کی گئی کہ قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرً ا رَّسُوْلًا تو کیا
عیسی بشر نہ تھا کہ اُس کو بغیر درخواست کے آسمان پر چڑھایا گیا۔ پھر قرآن شریف سے تو صرف رفع الی الله
ثابت ہے جو ایک روحانی امر ہے نہ رفع الی السماء اور یہودیوں کا اعتراض تو یہ تھا کہ جو شخص لکڑی پر
لڑکا یا جاوے اُس کا رفع روحانی دوسرے نبیوں کی طرح خدا تعالیٰ کی طرف نہیں ہوتا اور یہی اعتراض دفع
ا بنی اسراءیل ۹۴

تذكرة الشهادتين
کرنے کے لائق تھا۔ پس قرآن شریف نے کہاں اس اعتراض کو دفع کیا ہے یعنی اس تمام نزاع کی
بنیاد یہ تھی کہ یہودی کہتے تھے کہ عیسی مصلوب ہو گیا ہے اور جو شخص مصلوب ہو اُس کا خدا تعالیٰ کی
طرف رفع نہیں ہوتا اس لئے عیسی کا اور نبیوں کی طرح خدا تعالیٰ کی طرف رفع روحانی نہیں ہوا لہذا
وہ مومن نہیں ہے اور نہ نجات یافتہ ہے اور چونکہ قرآن اس بات کا ذمہ دار ہے کہ پہلے جھگڑوں کا
تصفیہ فرماوے لہذا اُس نے یہ فیصلہ فرمایا کہ عیسی کا بھی دوسرے نبیوں کی طرح رفع ہوا ہے۔ خدا نے
تو ایک جھگڑے کا فیصلہ کرنا تھا۔ پس اگر خدا تعالیٰ نے ان آیتوں میں یہ فیصلہ نہیں کیا تو پھر بتلاؤ کہ
کس مقام میں یہ فیصلہ کیا۔ کیا نعوذ باللہ اس طرح کی بد نہی خدا تعالیٰ کی طرف منسوب ہو سکتی ہے کہ
جھگڑا تو یہود کی طرف سے روحانی رفع کا تھا اور خدا یہ کہے کہ عیسی مع جسم دوسرے آسمان پر بیٹھا
ہے۔ ظاہر ہے کہ نجات کے لئے مع جسم آسمان پر جانا شرط نہیں صرف روحانی رفع شرط ہے۔
پس اس جگہ اس جھگڑے کے فیصلہ کے لئے یہ بیان کرنا تھا کہ نعوذ باللہ عیسی لعنتی نہیں ہے بلکہ
ضرور رفع روحانی اس کو نصیب ہوا ہے۔ ماسوا اس کے قرآن شریف میں جو رفع کے پہلے توفی کا لفظ
لایا گیا ہے یہ صریح اس بات پر قرینہ ہے کہ یہ وہ رفع ہے جو ہر ایک مومن کو موت کے بعد نصیب ہوتا ہے۔
اور توفی کے یہ معنی کرنا کہ زندہ آسمان پر حضرت عیسی اٹھائے گئے یہ بھی یہودیوں کی طرح قرآن شریف
۱۲) کی تحریف ہے۔ قرآن شریف اور تمام حدیثوں میں توفی کا لفظ قبض روح کے بارہ میں استعمال پاتا ہے
کسی مقام میں ان معنوں پر استعمال نہیں ہوا کہ کوئی شخص مع جسم زندہ آسمان پر اٹھایا گیا۔
ماسوا اس کے ان معنوں سے تو اقرار کرنا پڑتا ہے کہ قرآن شریف میں عیسی کی موت کا کہیں
ذکر نہیں اور اس نے کبھی مرنا ہی نہیں کیونکہ جس جگہ اور جس مقام میں حضرت عیسی کی نسبت توفی
کا لفظ ہوگا وہاں یہی معنی کرنے پڑیں گے کہ مع جسم آسمان پر چلا گیا یا جائے گا۔ پھر موت اس کی
کس طرح ثابت ہوگی ۔
علاوہ اس کے اگر دنیا میں دوبارہ انسان آسکتا ہے تو پھر خدا تعالیٰ نے حضرت عیسی کو یہودیوں
کے سامنے شرمندہ کیوں کیا کیونکہ جب حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے دعوی مسیحیت کیا تو یہودیوں نے
یہ حجت پیش کی تھی کہ تجھے ہم سچا سچ نہیں مان سکتے کیونکہ ملا کی نبی کی کتاب میں لکھا ہے کہ وہ سچا مسیح

تذكرة الشهادتين
جس کے آنے کا وعدہ دیا گیا ہے جب وہ آئے گا تو ضرور ہے کہ اُس سے پہلے الیاس نبی دوبارہ دنیا
میں آوے مگر الیاس نبی اب تک دوبارہ دنیا میں نہیں آیا اس لئے ہم تجھے سچا نہیں سمجھ سکتے ۔ تب
حضرت مسیح نے اُن کو یہ جواب دیا کہ وہ الیاس جو آنے والا تھا وہ یوحنا نبی ہے جس کو اہل اسلام یحیی کر
کے پکارتے ہیں۔ اس جواب پر یہو د سخت ناراض ہو گئے اور حضرت عیسی کو مفتری اور کا ذب قرار دیا۔
چنانچہ اب تک وہ اپنی کتابوں میں جو بعض میرے پاس موجود ہیں حضرت عیسی علیہ السلام کی تکذیب
کرتے ہیں اور اپنی پنی کتابوں کہ میں لکھتے ہیں کہ اگر خدا تعالیٰ قیامت کے دن ہمیں پوچھے گا کہ اس شخص شخص کو
تم نے قبول نہیں کیا تو ہم ملا کی نبی کی کتاب اُس کے آگے رکھ دیں گے اور عرض کریں گے کہ یا الہی
جبکہ تو نے صاف لفظوں میں کہہ دیا تھا کہ جب تک الیاس نبی دوبارہ دنیا میں نہ آوے وہ سچا سیچ جس کا
بنی اسرائیل سے وعدہ ہے مبعوث نہیں ہوگا۔ پس الیاس نبی دوبارہ دنیا میں نہ آیا اس لئے ہم نے اس
شخص کو قبول نہ کیا۔ ہمیں یہ نہیں کہا گیا تھا کہ جب تک الیاس کا مثیل نہ آوے سچا مسیح نہیں آئے گا بلکہ
ہمیں کہا گیا تھا کہ سچے مسیح کے پہلے سچ مچ الیاس کا دوبارہ آنا ضروری ہے سو وہ بات پوری نہ ہوئی۔
پھر اس کے بعد یہ فاضل یہودی جس کی کتاب میرے پاس ہے اپنی اس دلیل پر بڑا فخر کر
کے پبلک کے سامنے اپیل کرتا ہے کہ کیا ایسے مفتری کو کوئی قبول کر سکتا ہے جو تاویلوں سے کام لیتا
ہے اور اپنے استاد یوحنا کو خواہ نخواہ الیاس ٹھہراتا ہے۔ پھر اس کے بعد اس نے بڑا جوش ظاہر کیا ہے ۱۷
اور ایسے تحقیر کے الفاظ سے حضرت مسیح کو یاد کرتا ہے جن کی نقل ہم اس جگہ کر نہیں سکتے ۔ اور اگر قرآن
نازل نہ ہوا ہوتا تو اس حجت میں بظاہر یہود حق بجانب معلوم ہوتے تھے کیونکہ ملا کی نبی کے صحیفہ
میں در حقیقت یہ الفاظ نہیں ہیں کہ سچے مسیح کے پہلے مثیل الیاس آئے گا بلکہ صاف لکھا ہے کہ اس مسیح
سے پہلے خود الیاس کا دوبارہ آنا ضروری ہے۔ اس صورت میں اگر چہ عیسائی حضرت مسیح کی خدائی کے
لئے روتے ہیں مگر نبوت بھی ثابت نہیں ہو سکتی۔ اور یہودی سچے معلوم ہوتے ہیں۔ پس یہ احسان
قرآن شریف کا عیسائیوں پر ہے کہ حضرت مسیح کی سچائی ظاہر کر دی۔
اس جگہ ایک سوال باقی رہتا ہے اور وہ یہ کہ جس حالت میں ملا کی نبی کے صحیفہ میں صاف لفظوں

تذكرة الشهادتين
روحانی خزائن جلد ۲۰
میں لکھا ہے کہ جب تک الیاس نبی دوبارہ دنیا میں نہ آوے تب تک وہ سچا مسیح جس کا بنی اسرائیل کو
وعدہ دیا گیا ہے دنیا میں نہیں آوے گا تو پھر اس صورت میں یہود کا کیا قصور تھا جو اُنہوں نے
حضرت مسیح کو قبول نہیں کیا اور اس کو کافر اور مرتد اور ملحد قرار دیا ۔ کیا ان کی صحت نیت کے لئے یہ کافی
نہیں ہے کہ کتاب اللہ کی نص کے موافق انہوں نے عملدرآمد کیا۔ ہاں اگر ملا کی نبی کے صحیفہ میں مثیل
الیاس کے دوبارہ آنے کا ذکر ہوتا تو اس صورت میں یہود ملزم ہو سکتے تھے کیونکہ یہ امر زیادہ بحث کے
لائق نہیں تھا کہ یحییٰ نبی کو مثیل الیاس قرار دیا جاوے۔
شخص
طرح
اس سوال کا جواب یہ ہے کہ یہود خوب جانتے تھے کہ خدائے تعالیٰ کی یہ عادت نہیں ہے کہ کوئی
دنیا میں آوے اور اس کی کوئی نظیر پہلے سے موجود نہیں تھی لہذا یہ صرف ایک است
ا یہ صرف ایک استعارہ تھا جس
رح اور صدہا استعارات خدائے تعالیٰ کی کتابوں میں استعمال پاتے ہیں اور ایسے استعارات سے یہود
بے خبر نہ تھے۔ پھر علاوہ اس کے حضرت عیسی علیہ السلام کے ساتھ تائیدات الہیہ بھی شامل تھیں اور
فراست صحیحہ کے لئے کافی ذخیرہ تھا کہ یہودان کو شناخت کر لیتے اور ان پر ایمان لاتے مگر وہ دن بدن
شرارت میں بڑھتے گئے اور وہ نور جو صادقوں میں ہوتا ہے وہ ضرور انہوں نے حضرت عیسی میں مشاہدہ
۱۸﴾ کر لیا تھا مگر تعصب اور بخل اور شرارت نے ان کو نہ چھوڑا لیکن یادر ہے کہ یہ سوال تو صرف یہود کے بارہ
میں ہوتا ہے جن کو پہلے پہل یہ ابتلا پیش آیا تھا مگر مسلمان اگر تقوی کو اختیار کرتے تو قرآن شریف نے
اس ابتلا سے اُن کو بچا لیا تھا کیونکہ صاف لفظوں میں کہہ دیا تھا کہ عیسی فوت ہو گیا ۔ اور نہ صرف یہی
بلکہ سورہ مائدہ میں صاف طور پر سمجھا دیا تھا کہ وہ دوبارہ نہیں آئے گا کیونکہ آیت فَلَمَّا تَوَفَيْتَنِي -
میں یہی ذکر ہے۔ کہ اللہ تعالیٰ قیامت کو حضرت عیسی علیہ السلام سے پوچھے گا کہ کیا تو نے ہی کہا تھا کہ
مجھے اور میری ماں کو خدا کر کے ماننا تو حضرت عیسی جواب دیں گے کہ یا الہی اگر میں نے ایسا کہا ہے تو تجھے
معلوم ہوگا کیونکہ تیرے علم سے کوئی چیز باہر نہیں۔ میں نے تو صرف وہی کہا تھا جو تو نے فرمایا تھا پھر جبکہ
تو نے مجھے وفات دے دی تو پھر صرف تو ہی ان کا نگہبان تھا مجھے اُن کے حال کا کیا علم تھا۔
اب ظاہر ہے کہ اگر یہ بات سچ ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام قیامت سے پہلے دوبارہ دنیا میں
آئیں گے اور چالیس برس دنیا میں ٹھہریں گے اور صلیب کو توڑیں گے اور عیسائیوں کے ساتھ
لڑائیاں کریں گے تو وہ قیامت کو خدائے تعالیٰ کے حضور میں کیونکر کہہ سکتے ہیں کہ جب تو نے مجھے وفات
المائدة : ١١٨

تذكرة الشهادتين
دی تو اس کے بعد مجھے کیا علم ہے کہ عیسائیوں نے کونسی راہ اختیار کی ۔ اگر وہ یہی جواب دیں گے کہ
مجھے خبر نہیں تو ان سے بڑھ کر دنیا میں کوئی جھوٹا نہیں ہوگا کیونکہ جس شخص کو یہ علم ہے کہ وہ دنیا میں
دوبارہ آیا تھا اور عیسائیوں کو دیکھا تھا کہ اس کو خدا سمجھ رہے ہیں اور اس کی پرستش کرتے ہیں اور ان
سے لڑائیاں کیں اور پھر وہ خدا تعالیٰ کے روبرو انکار کرتا ہے کہ مجھے کچھ بھی خبر نہیں کہ میرے بعد
انہوں نے کیا کیا اس سے زیادہ کا ذب کون ٹھہر سکتا ہے۔ جواب صحیح تو یہ تھا کہ ہاں میرے خداوند
مجھے عیسائیوں کی گمراہی کی خوب خبر ہے کیونکہ میں دوبارہ دنیا میں جا کر چالیس برس تک وہاں رہا اور
صلیب کو توڑا پس میرا کچھ گناہ نہیں ہے۔ جب مجھے معلوم ہوا کہ وہ مشرک ہیں تو میں اُسی وقت ان
کا دشمن ہو گیا بلکہ ایسی صورت میں کہ جبکہ قیامت سے پہلے حضرت عیسی علیہ السلام چالیس برس تک
دنیا میں رہ چکے ہوں گے اور اُن سب کو سزائیں دی ہوں گی جو اُن کو خدا سمجھتے تھے خدا تعالیٰ کا ایسا
سوال اُن سے ایک لغوسوال ہوگا کیونکہ جبکہ خدا تعالیٰ کے علم میں یہ بات ہے کہ اُس شخص نے اپنے 19
معبود ٹھہرائے جانے کی اطلاع پا کر ایسے لوگوں کو خوب سزادی تو پھر ایسا سوال کرنا اس کی شان سے
بعید ہے۔ غرض جس قدر مسلمانوں کو خدا تعالیٰ نے یہ کھول کر سنا دیا ہے کہ عیسی فوت ہو گیا ہے اور
پھر دنیا میں نہیں آئے گا۔ ہاں اس کا مثیل آنا ضروری ہے۔ اگر اس قسم کی تصریح ملا کی نبی کے صحیفہ
میں ہوتی تو یہود ہلاک نہ ہوتے ۔ پس بلا شبہ وہ لوگ یہود سے بدتر ہیں کہ جو اس قدر تصریحات
خدا تعالیٰ کے پاک کلام میں پاکر پھر حضرت عیسی کے دوبارہ آنے کے منتظر ہیں۔
ماسوا اس کے ہمارے مخالف مولوی لوگوں کو دھوکہ دے کر یہ کہا کرتے ہیں کہ قرآن شریف
سے اگر چہ نہیں مگر حدیثوں سے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام دوبارہ دنیا میں آئیں گے مگر
ہمیں معلوم نہیں کہ حدیثوں میں کہاں اور کسی جگہ لکھا ہے کہ وہی اسرائیلی نبی جس کا عیسی نام تھا جس پر
انجیل نازل ہوئی تھی با وجود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خاتم الانبیاء ہونے کے پھر دنیا میں آجائے گا۔
اگر صرف عیسی یا ابن مریم کے نام پر دھوکہ کھانا ہے تو قرآن کریم کی سورۃ تحریم میں اس امت کے بعض
افراد کا نام عیسی اور ابن مریم رکھ دیا گیا ہے۔ ایماندار کے لئے اس قدر کافی ہے کہ اس امت کے بعض
افراد کا نام بھی عیسی یا ابن مریم رکھا گیا ہے کیونکہ جب خدا تعالیٰ نے سورہ موصوفہ میں بعض افراد اُمت کو
مریم سے مشابہت دی اور پھر اس میں نفخ روح کا ذکر کیا تو صاف ظاہر ہے کہ وہ روح جو مریم میں پھونکی

تذكرة الشهادتين
گئی وہ عیسی تھا۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ اس اُمت کا کوئی فرد اول اپنے خدا داد تقوی
کی وجہ سے مریم بنے گا اور پھر عیسی ہو جائے گا جیسا کہ براہین احمدیہ میں خدائے تعالیٰ نے پہلے
میرا نام مریم ا رکھا اور پھر نفخ روح کا ذکر کیا اور پھر آخر میں میرا نام رآخر میں میرا نام عیسی رکھ دیا۔
اور حدیثوں میں تو صاف لکھا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے معراج کی رات میں
حضرت عیسی کو مردہ روحوں میں ہی دیکھا۔ آپ عرش تک پہنچ گئے مگر کوئی عیسی نام ایسا نظر نہ آیا
جو معہ جسم عنصری علیحدہ تھا۔ دیکھا تو وہی روح دیکھی جو بی وفات یافتہ کے پاس تھی ظاہر ہے کہ
زندوں کو مردوں کے مکان میں گزر نہیں ہو سکتا۔ غرض خدا نے اپنے قول سے حضرت عیسیٰ کی وفات
پر گواہی دی اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے فعل سے یعنی رویت سے وہی گواہی دے دی ۔
اگر اب بھی کوئی نہ سمجھے تو پھر اس سے خدا سمجھے گا۔
ماسوا اس کے یہود سے زیادہ اُن کو تجربہ ہو چکا ہے کہ خدا تعالیٰ کی عادت نہیں ہے کہ دوبارہ دنیا
میں لوگوں کو بھیجا کرے ورنہ ہمیں تو عیسی کی نسبت حضرت سید نا محمد مصطفے کے دوبارہ دنیا میں آنے
کی زیادہ ضرورت تھی اور اسی میں ہماری خوشی تھی مگر خدا تعالیٰ نے إِنَّكَ مَیں کہہ کر اس امید
سے محروم کر دیا۔ یہ بات سوچنے کے لائق ہے کہ اگر دوبارہ دنیا میں آنے کا دروازہ کھلا تھا تو خدا تعالیٰ نے
کیوں چند روز کے لئے الیاس نبی کو دوبارہ دنیا میں نہ بھیجا اور اس طرح پر لاکھوں یہودیوں کو واصل جہنم
کیا۔ آخر حضرت مسیح نے آپ ہی یہ فیصلہ دیا کہ دوبارہ آنے سے کسی مثیل کا آنا مراد ہے۔ یہ فیصلہ اب
تک انجیلوں میں لکھا ہوا موجود ہے۔ پھر جو بات ایک مرتبہ طے پا چکی ہے اور جو راہ خطرناک ثابت ہو
چکا ہے اسی راہ پر پھر قدم مارنا عقلمندوں کا کام نہیں ہے۔ یہودیوں نے اس بات پر ضد کر کے کہ الیاس
نبی دوبارہ دنیا میں آئے گا بجز کفر اور روسیاہی کے کیا فائدہ اُٹھایا تا اس زمانہ کے مسلمان اس فائدہ کی
توقع رکھیں ۔ جس سوراخ سے ایک بڑا گر وہ کاٹا گیا اور ہلاک ہو چکا ہے پھر کیوں یہ لوگ اسی سوراخ میں
ہاتھ ڈالتے ہیں۔ کیا حدیث لا يلدغ المؤمن من جحر واحد مرتین یاد نہیں ۔ اس سے ثابت
ہوتا ہے کہ انہوں نے مرنا بھلا دیا ہے۔ وہ لوگ جس سورت کو پانچ وقت اپنی نمازوں میں پڑھتے
ہیں یعنی غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ " کیوں اس کے معنوں میں غور نہیں کرتے اور
الزمر : ٣١
الفاتحة :

تذكرة الشهادتين
کیوں یہ نہیں سوچتے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات پر بھی بعض صحابہ کو یہ خیال پیدا ہوا تھا
کہ آنجناب صلی اللہ علیہ وسلم دوبارہ دنیا میں آئیں گے مگر حضرت ابوبکر نے یہ آیت پڑھ کر کہ
مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ " اس خیال کو رفع دفع کر دیا۔ اور
اس آیت کے یہ معنے سمجھائے کہ کوئی نبی نہیں جو فوت نہیں ہو چکا پس اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
بھی فوت ہو جائیں تو کوئی افسوس کی جگہ نہیں یہ امر سب کے لئے مشترک ہے۔
ظاہر ہے کہ اگر صحابہ رضی اللہ عنہم کے دلوں میں یہ خیال ہوتا کہ عیسی آسمان پر چھ سو برس
سے زندہ بیٹھا ہے تو وہ ضرور حضرت ابو بکر کے آگے یہ خیال پیش کرتے لیکن اس روز سب نے مان
لیا کہ سب نبی مر چکے ہیں اور اگر کسی کے دل میں یہ خیال بھی تھا کہ عیسی زندہ ہے تو اُس نے اس ۲۱
خیال کو ایک رڈی چیز کی طرح اپنے دل سے باہر پھینک دیا۔ یہ میں نے اس لئے کہا کہ ممکن ہے کہ
عیسائی مذہب کے قرب وجوار کے اثر کی وجہ سے کوئی ایسا شخص جو نبی ہو اور جس کی درایت صحیح نہ ہو
یہ خیال رکھتا ہو کہ شاید عیسی اب تک زندہ ہی ہے مگر اس میں کچھ شک نہیں کہ اس وعظ صدیقی کے
بعد کل صحابہ اس بات پر متفق ہو گئے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلے جتنے نبی تھے سب مر چکے
ہیں اور یہ پہلا اجماع تھا جو صحابہ میں ہوا۔ اور صحابہ رضی اللہ عنہم جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
محبت میں محو تھے کیوں کر اس بات کو قبول کر سکتے تھے کہ باوجود یکہ ان کے بزرگ نبی نے جو تمام
نبیوں کا سردار ہے چوسٹھ برس کی بھی پوری عمر نہ پائی مگر عیسی چھ سو برس سے آسمان پر زندہ بیٹھا
ہے۔ ہرگز ہرگز محبت نبوی فتوی نہیں دیتی کہ وہ عیسیٰ علیہ السلام کی نسبت با تخصیص ایسی فضیلت
قائم کرتے ۔ لعنت ہے ایسے اعتقاد پر جس سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تو ہین لازم
آوے ۔ وہ لوگ تو عاشق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھے ۔ وہ تو اس بات کے سننے سے زندہ ہی
مر جاتے کہ اُن کا پیارا رسول فوت ہو گیا مگر عیسی آسمان پر زندہ بیٹھا ہے۔ وہ رسول نہ اُن کو بلکہ
خدا تعالیٰ کو بھی تمام نبیوں سے زیادہ پیارا تھا۔ اسی وجہ سے جب عیسائیوں نے اپنی بدقسمتی سے اس
رسول مقبول کو قبول نہ کیا اور اُس کو اتنا اُڑایا کہ خدا بنا دیا تو خدا تعالیٰ کی غیرت نے تقاضا کیا کہ
آل عمران : ۱۴۵

تذكرة الشهادتين
ایک غلام غلمان محمدی سے یعنی یہ عاجز اس کا مثیل کر کے اس اُمت میں سے پیدا کیا اور اس کی
نسبت اپنے فضل اور انعام کا زیادہ اس کو حصہ دیا تا عیسائیوں کومعلوم ہو کہ تمام فضل خدا تعالیٰ
کے اختیار میں ہے۔
غرض عیسی بن مریم کے مثیل آنے کی ایک یہ بھی غرض تھی کہ اُس کی خدائی کو پاش پاش
کر دیا جائے۔ انسان کا آسمان پر جا کر مع جسم عنصری آباد ہونا ایسا ہی سنت اللہ کے خلاف ہے جیسے
کہ فرشتے مجسم ہو کر زمین پر آباد ہو جا ئیں ۔ وَلَنْ تَجِدَ لِسُنَّةِ اللَّهِ تَبْدِيلًا -
پھر یہ نادان قوم نہیں سوچتی کہ جس حالت میں صلیب دینے کے وقت ابھی تبلیغ
حضرت عیسی علیہ السلام کی نا تمام تھی اور ابھی دس قو میں یہود کی دوسرے ملکوں میں باقی تھیں جو
ان کے نام سے بھی بے خبر تھیں تو پھر حضرت عیسیٰ کو یہ کیا سوجھی کہ اپنا منصبی کام نا تمام چھوڑ کر
آسمان پر جا بیٹھے۔ پھر تعجب کہ اسلامی کتابوں میں تو حضرت عیسیٰ کو نبی سیاح لکھا ہے مگر وہ تو
صرف ساڑھے تین برس اپنے ہی گاؤں میں رہ کر راہی ملک سماوی ہوئے۔
ظاہر ہے کہ جبکہ صرف بیہودہ قصوں پر بھروسہ کر کے حضرت عیسیٰ کو خدا مانا جاتا ہے پھر اگر
وہ یہ کرشمہ بھی دکھلا دیں کہ آسمان سے معہ فرشتوں کے اُتریں تو اس وقت کیا حال ہوگا۔ یادر ہے کہ
جو شخص اترنے والا تھا وہ عین وقت پر اُتر آیا اور آج تمام نوشتے پورے ہو گئے تمام نبیوں کی کتابیں
اسی زمانہ کا حوالہ دیتی ہیں ۔ عیسائیوں کا بھی یہی عقیدہ ہے کہ اسی زمانہ میں مسیح موعود کا آنا ضروری
تھا اُن کتابوں میں صاف طور پر لکھا تھا کہ آدم سے چھٹے ہزار کے اخیر پر مسیح موعود آئے گا۔
سو چھٹے ہزار کا اخیر ہو گیا۔ اور لکھا تھا کہ اس سے پہلے ذوالسنین ستارہ نکلے گا۔ سو مدت ہوئی کہ نکل
چکا۔ اور لکھا تھا کہ اس کے ایام میں سورج اور چاند کو ایک ہی مہینہ میں جو رمضان کا مہینہ ہوگا گر ہن
لگے گا۔ سو مدت ہوئی کہ یہ پیشگوئی بھی پوری ہو چکی اور لکھا تھا کہ اس کے زمانہ میں ایک بڑے جوش
سے طاعون پیدا ہوگی اس کی خبر انجیل میں بھی موجود ہے سو د یکھتا ہوں کہ طاعون نے اب تک پیچھا
الفتح : ۲۴

تذكرة الشهادتين
نہیں چھوڑا۔ اور قرآن شریف اور احادیث اور پہلی کتابوں میں لکھا تھا کہ اس کے زمانہ میں ایک نئی
سواری پیدا ہوگی جو آگ سے چلے گی اور انہیں دنوں میں اونٹ بیکار ہو جائیں گے اور یہ آخری حصہ کی
حدیث صحیح مسلم میں بھی موجود ہے سو وہ سواری ریل ہے جو پیدا ہوگئی۔ اور لکھا تھا کہ وہ مسیح موعود صدی
کے سر پر آئے گا۔ سو صدی میں سے بھی اکیس برس گزر گئے ۔ اب ان تمام نشانوں کے بعد جو شخص مجھے
رد کرتا ہے وہ مجھے نہیں بلکہ تمام نبیوں کو رد کرتا ہے اور خدا تعالیٰ سے جنگ کر رہا ہے اگر وہ پیدا نہ ہوتا تو
اس کے لئے بہتر تھا۔ خوب یاد رکھو کہ تمام خرابی اور تباہی جو اسلام میں پیدا ہوئی یہاں تک کہ اسی ملک ﴿۲۳﴾
ہندوستان میں ۲۹ لاکھ انسان مرتد ہو کر عیسائی ہو گیا ۔ اس کا سبب یہی تھا کہ مسلمان حضرت عیسیٰ کی
نسبت بے جا اور مبالغہ آمیز امیدیں رکھ کر اور ان کو ہر یک صفت میں خصوصیت دے کر قریب قریب
عیسائیوں کے پہنچ گئے۔ یہاں تک کہ جو کچھ بعض انسانی صفات وہ حضرت سیدنا پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم
کی نسبت تجویز کرتے ہیں اگر کسی تاریخی کتاب میں اسی قسم کے صفات حضرت عیسی علیہ السلام کی
نسبت لکھے ہوں تو تو بہ توبہ کر اٹھتے ہیں۔ مثلاً ظاہر ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بسا اوقات بیمار
بھی ہو جاتے تھے اور آپ کو تپ بھی آجاتا تھا اور آپ دوا بھی کرتے تھے اور بسا اوقات سنگیاں پچھ
کے ساتھ لگواتے تھے لیکن اگر اسی کے مشابہ حضرت مسیح کی نسبت لکھا ہو کہ وہ تپ میں یا کسی اور بیماری
میں گرفتار ہو گئے اور ان کو اٹھا کر کسی ڈاکٹر کے پاس لے گئے تو فی الفور چونک اٹھیں گے کہ یہ مسیح کی
شان سے بعید ہے حالانکہ وہ صرف ایک عاجز انسان تھا اور تمام انسانی ضعفوں سے پورا حصہ رکھتا
تھا اور وہ اپنے چار بھائی حقیقی اور رکھتا تھا جو بعض اس کے مخالف تھے۔ اور اس کی حقیقی ہمشیرہ دو تھیں۔
کمزور سا آدمی تھا جس کو صلیب پر محض دو میخوں کے ٹھوکنے سے غش آگیا۔ ہائے افسوس اگر مسلمان
حضرت عیسی کی نسبت قرآن شریف کے قول پر چلتے اور ان کو وفات یافتہ یقین رکھتے اور جیسا کہ
قرآن کا منشا ہے ان کا دوبارہ آنا ممتنع سمجھتے تو اسلام میں یہ تباہی نہ آتی جو آگئی اور عیسائیت کا جلد تر
خاتمہ ہو جاتا۔ شکر اللہ کہ اس وقت خدا نے آسمان سے اسلام کا ہاتھ پکڑ لیا۔
یہ وہ باتیں تھیں جو میں نے صاحبزادہ مولوی عبداللطیف صاحب سے کیں اور وہ امر جو آخر میں ان
کو سمجھایا وہ یہ تھا کہ حضرت عیسی علیہ السلام میں مذہبی پہلو کے رو سے سوالہ خصوصیتیں ہیں (۱) اول یہ کہ وہ
بنی اسرائیل کے لئے ایک موعود نبی تھا جیسا کہ اس پر اسرائیلی نبیوں کے صحیفے گواہ ہیں۔ (۲) دوسری یہ کہ مسیح

·

آج 10 میں سے 10 باقی