تذکرة الشہادتین

حصہ 4

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

تذكرة الشهادتين
ہوگا اور باپ کا نام عبداللہ اور دادا کا نام عبدالمطلب اور مکہ میں پیدا ہوگا اور مدینہ اُس کی ہجرت گاہ
ہوگی مگر خدا تعالیٰ نے یہ نہ لکھا کیونکہ ایسی پیشگوئیوں میں کچھ امتحان بھی منظور ہوتا ہے۔ اصل
حقیقت یہ ہے کہ مسیح موعود کے لئے پہلے سے خبر دی گئی ہے کہ وہ اسلام کے مختلف فرقوں کے لئے
بطور حکم کے آئے گا۔ اب ظاہر ہے کہ ہر ایک فرقہ کی جدا جدا حدیثیں ہیں ۔ پس یہ کیونکر ممکن ہو
کہ سب کے خیالات کی وہ تصدیق کرے۔ اگر اہل حدیث کی تصدیق کرے تو حنفی ناراض ہوں
گے۔ اگر حنفیوں کی تصدیق کرے تو شافعی بگڑ جائیں گے۔ اور شیعہ جدا یہ اصول ٹھہرائیں گے کہ
اُن کے عقیدہ کے موافق وہ ظاہر ہو۔ اس صورت میں وہ کیونکر سب کو خوش کر سکتا ہے ۔ علاوہ
اس کے خود حکم کا لفظ چاہتا ہے کہ وہ ایسے وقت میں آئے گا کہ جب تمام فرقے کچھ نہ کچھ حق
سے دور جا پڑیں گے۔ اس صورت میں اپنی اپنی حدیثوں کے ساتھ اُس کو آزما ناسخت غلطی ہے بلکہ
قاعدہ یہ چاہیے کہ جونشان اور قراردادہ علامتیں اس کے وقت میں ظاہر ہو جائیں اُن سے فائدہ
اُٹھائیں اور باقی کو موضوع اور انسانی افترا سمجھیں، یہی قاعدہ ان نیک بخت یہودیوں نے برتا جو
مسلمان ہو گئے تھے کیونکہ جو جو باتیں مقرر کردہ احادیث یہود وقوع میں آگئیں اور آنحضرت پر
صادق آگئیں ۔ ان حدیثوں کو انہوں نے صحیح سمجھا اور جو پوری نہ ہوئیں ان کو موضوع قرار دیا۔
اگر ایسا نہ کیا جاتا تو پھر نہ حضرت عیسی کی نبوت یہودیوں کے نزدیک ثابت ہو سکتی نہ ہمارے نبی
صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت۔ جو لوگ مسلمان ہوئے تھے انہیں یہود کی صد ہا جھوٹی حدیثوں کو چھوڑنا
پڑا۔ جب انہوں نے دیکھا کہ ایک طرف بعض علامات قرار داده به ت قرار دادہ پوری ہوئیں اور ایک طرف
تائیدات الہیہ کا خدا کے رسول میں ایک دریا جاری ہے تو انہوں نے ان حدیثوں سے فائدہ اُٹھایا
جو پوری ہو گئیں اگر ایسا نہ کرتے تو ایک شخص بھی ان میں سے مسلمان نہ ہو سکتا۔
یہ تمام وہ باتیں ہیں کہ کئی دفعہ اور کئی پیرایوں میں میں نے مولوی عبداللطیف صاحب
کو سنائی تھیں اور تعجب کہ انہوں نے میرے پاس بیان کیا کہ یہ باتیں پہلے سے میرے علم میں ہیں
اور بہت سے ایسے عجیب دلائل حضرت مسیح کی وفات اور اس بات پر سنائے کہ اسی زمانہ میں اور

تذكرة الشهادتين
اسی اُمت سے مسیح م موعود ہونا چاہیے جس سے مجھے بہت تعجب ہوا اور اس وقت شعر حسن ز بصرہ بلال از جبش
یاد آیا۔ اور اکثر ان کا استدلال قرآن شریف سے تھا اور وہ بار بار کہتے تھے کہ کیسے نادان وہ لوگ ہیں جن کا
خیال ہے کہ مسیح موعود کی پیشگوئی صرف حدیثوں میں ہے حالانکہ جس قدر قرآن شریف سے یہ ثابت ہوتا
ہے کہ عیسی فوت ہو گیا اور مسیح موعود اسی اُمت میں سے آنے والا ہے اس قدر ثبوت حدیثوں سے نہیں ملتا۔
غرض خدا تعالیٰ نے اُن کے دل کو حق الیقین سے پر کر دیا تھا اور وہ پوری معرفت سے اس طرح پر مجھے
شناخت کرتے تھے جس طرح در حقیقت ایک شخص کو آسمان سے اتر تامع فرشتوں کے دیکھا جاتا ہے۔ اس
وقت سے مجھے یہ خیال آیا ہے کہ حدیثوں میں جو مسیح موعود کے نزول کا ذکر ہے اگر چہ یہ لفظ اکرام اور اعزاز
کے لئے محاورہ عرب میں آتا ہے جیسا کہ کہتے ہیں کہ فلاں لشکر فلاں جگہ اُترا ہے اور جیسا کہ کسی شہر کے
نو وارد کو کہا جاتا ہے کہ آپ کہاں اُترے ہیں اور جیسا کہ قرآن شریف میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
نسبت اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں نے ہی اس رسول کو اتارا ہے اور جیسا کہ انجیل میں آیا ہے کہ عیسی اور یحییٰ
آسمان سے اترے لیکن با ایں ہمہ یہ نزول کا لفظ اس بات کی طرف بھی اشارہ کرتا ہے کہ اس قدر اس مسیح
کی سچائی پر دلائل جمع ہو جائیں گے کہ اہلِ فراست کو اس کے مسیح موعود ہونے میں یقین تام ہو جائے گا
گویا وہ ان کے روبرو آسمان سے ہی اُترا ہے۔ چنانچہ ایسے یقین کامل کا نمونہ شہزادہ مولوی عبداللطیف شہید
نے دکھا دیا۔ جان دینے سے بڑھ کر کوئی امر نہیں اور ایسی استقامت سے جان دینا صاف بتلا رہا ہے کہ
انہوں نے مجھے آسمان سے اترتے دیکھ لیا اور دوسرے لوگوں کے لئے بھی یہ امر صاف ہے کہ میرے دعوئی
کے تمام پہلو آفتاب کی طرح چمک رہے ہیں۔ اول قرآن شریف نے یہ فیصلہ کر دیا ہے کہ عیسی بن مریم
فوت ہو گیا ہے اور پھر دنیا میں نہیں آئے گا۔ اور اگر بفرض محال قرآن کریم کے مخالف ایک لاکھ حدیث بھی
ہو وہ سب باطل اور جھوٹ اور کسی باطل پرست کی بناوٹ ہے۔ حق وہی ہے جو قرآن نے فرمایا۔ اور
حدیثیں وہ ماننے کے لائق ہیں جو اپنے قصوں میں قرآن کے بیان کردہ قصوں سے مخالف نہیں پھر بعد
اس کے یہ فیصلہ بھی قرآن شریف نے ہی سورہ نور میں لفظ منکم کے ساتھ ہی کر دیا ہے کہ اس دین کے ﴿۳۸﴾

تذكرة الشهادتين
تمام خلیفے اسی اُمت میں سے پیدا ہوں گے اور وہ خلفاء سلسلہ موسوی کے مثیل ہوں گے اور صرف ایک ان
میں سے سلسلہ کے آخر میں موعود ہوگا جو عیسی بن مریم کے مشابہ ہو گا باقی موعود نہیں ہوں گے یعنی نام لے
کر ان کے لئے کوئی پیشگوئی نہیں ہوگی اور یہ منکم کا لفظ بخاری میں بھی موجود ہے اور مسلم میں بھی ہے
جس کے یہی معنے ہیں کہ وہ مسیح موعود اسی امت میں سے پیدا ہو گا۔ پس اگر ایک غور کرنے والا اس جگہ پورا
غور کرے اور طریق خیانت اختیار نہ کرے تو اس کو ان تین منکم کے لفظوں پر نظر ڈالنے سے یقین ہو
جائیگا کہ یہ امر قطعی فیصلہ تک پہنچ چکا ہے کہ مسیح موعود اسی اُمت میں سے پیدا ہوگا۔ اب رہا میرا دعوئی سو
میرے دعوئی کے ساتھ اس قدر دلائل ہیں کہ کوئی انسان برابے حیا نہ ہو تو اُس کے لئے اس سے چارہ
نہیں ہے کہ میرے دعوی کو اسی طرح مان لے جیسا کہ اُس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کو مانا
ہے۔ کیا یہ دلائل میرے دعواے کے ثبوت کے لئے کم ہیں کہ میری نسبت قرآن کریم نے اس قدر پورے
پورے قرائن اور علامات کے ساتھ ذکر کیا ہے کہ ایک طور سے میرا نام بتلا دیا ہے اور حد یثوں میں کدعہ
کے لفظ سے میرے گاؤں کا نام موجود ہے اور حدیثوں سے ثابت ہوتا ہے کہ اس مسیح موعود کی تیرھویں صدی
میں پیدائش ہوگی اور چودھویں صدی میں اُس کا ظہور ہوگا۔ اور صحیح بخاری میں میرا تمام حلیہ لکھا ہے اور پہلے
مسیح کی نسبت جو میرے حلیہ میں فرق ہے وہ ظاہر کر دیا ہے اور ایک حدیث میں صریح یہ اشارہ ہے کہ وہ
مسیح موعود ہند میں ہوگا کیونکہ دجال کا بڑا مرکز مشرق یعنی ہند قرار دیا ہے۔ اور یہ بھی لکھا ہے کہ مسیح موعود
دمشق سے مشرق کی طرف ظاہر ہوگا۔ سو قادیان دمشق سے مشرق کی طرف ہے اور پھر دعوی کے وقت میں
اور لوگوں کی تکذیب کے دنوں میں آسمان پر رمضان کے مہینہ میں کسوف خسوف ہونا۔ زمین پر طاعون کا
پھیلنا۔ حدیث اور قرآن کے مطابق ریل کی سواری پیدا ہو جانا۔ اونٹ بیکار ہو جانے ۔ حج روکا جانا۔
صلیب کے غلبہ کا وقت ہونا ۔ میرے ہاتھ پر صد ہانشانوں کا ظاہر ہونا ۔ نبیوں کے مقرر کردہ وقت
مسیح موعود کے لئے یہی وقت ہونا۔ صدی کے سر پر میرا مبعوث ہونا۔ ہزارہا نیک لوگوں کا میری
تصدیق کے لئے خوابیں دیکھنا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن شریف کا یہ فرمانا کہ وہ مسیح موعود
میری اُمت میں سے پیدا ہوگا اور خدا تعالیٰ کی تائیدات کا میرے شامل حال ہونا اور ہزار ہا لوگوں کا
دولاکھ کے قریب میرے ہاتھ پر بیعت کر کے راستبازی اور پاکدلی اختیار کرنا۔ اور میرے وقت میں
عیسائی مذہب میں ایک عام تزلزل پڑنا یہاں تک کہ تثلیث کی طلسم کا برف کی طرح گداز ہونا شروع

تذكرة الشهادتين
ہو جانا اور میرے وقت میں مسلمانوں کا بہت سے فرقوں پر منقسم ہو کر تنزل کی حالت میں ہونا اور
طرح طرح کی بدعات اور شرک اور میخواری اور حرامکاری اور خیانت اور دروغگو ئی دنیا میں شائع ہو
کر ایک عام تغییر ده م تغیر دنیا میں پیدا ہو جانا اور ہر ایک پہلو سے انقلاب عظیم انقلاب عظیم اس عالم میں پیدا ہو جانا۔ اور
ہر ایک دانشمند کی شہادت سے دنیا کا ایک صلح کا محتاج ہونا۔ اور میرے مقابلہ سے خواہ اعجازی کلام
میں اور خواہ آسمانی نشانوں میں تمام لوگوں کا عاجز آجانا اور میری تائید میں خدا تعالیٰ کی لاکھوں
پیشگوئیاں پوری ہونا۔ یہ تمام نشان اور علامات اور قرائن ایک خدا ترس کے لئے میرے قبول کرنے ﴿۳۹﴾
کے لئے کافی ہیں ۔ بعض جاہل اس جگہ اعتراض کرتے ہیں کہ بعض پیشگوئیاں پوری نہیں ہوئیں
جیسا کہ آتھم کے مرنے کی اور احمد بیگ کے داماد کی پیشگوئی مگر اُن کو خدا تعالیٰ سے شرم کرنی چاہیے
کیونکہ جس حالت میں کئی لاکھ پیشگوئی روز روشن کی طرح پوری ہو چکی ہے اور دن بدن نئے نئے
نشان ظاہر ہوتے جاتے ہیں تو اس صورت میں اگر ایک دو پیشگوئیاں ان کی سمجھ میں نہیں آئیں تو یہ
ان کی سراسر شقاوت ہے کہ باعث اس بد نہی کے جس میں خود ان کا قصور ہے خدا تعالیٰ کے ہزار ہا
نشانوں اور دلیلوں اور معجزات سے انکار کر دیں۔ اور اگر اسی طرح پر انکار ہو سکتا ہے تو پھر ہمیں کسی
پیغمبر کا پتہ بتلاویں جس کی بعض پیشگوئیوں کے پورا ہونے کی نسبت انکار نہیں کیا گیا۔ چنانچہ ملا کی
نبی کی پیشگوئی اپنے ظاہری معنوں کے رو سے اب تک پوری نہیں ہوئی ۔ کہاں الیاس نبی دنیا میں آیا
جس کا یہود کو آج تک انتظار ہے حالانکہ مسیح آچکا ہے جس سے پہلے اُس کا آنا ضروری تھا۔ کہاں یہ
پیشگوئی مسیح کی پوری ہوئی کہ اس زمانہ کے لوگ ابھی زندہ ہی ہوں گے کہ میں واپس آجاؤں گا۔
کہاں اس کی یہ پیشگوئی پوری ہوئی کہ پطرس کے ہاتھ میں آسمان کی کنجیاں ہیں ۔ کہاں اُس کی یہ
پیشگوئی پوری ہوئی کہ وہ داؤد کا تخت قائم کرے گا ۔ اور کب یہ پیشگوئی ظہور میں آئی کہ اس کے
باراہ حواری باراہ تختوں پر بیٹھیں گے ۔ کیونکہ یہودا اسکر یوطی مرتد ہو گیا اور جہنم میں جاپڑا اور اس کی
بجائے جس کے لئے تخت کا وعدہ تھا ایک نیا حواری تراشا گیا جو مسیح کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا۔
ایسا ہی حدیثوں میں لکھا ہے۔ چنانچہ در منثور میں بھی ہے کہ یونس نبی نے یہ پیشگوئی قطعی طور پر
بغیر کسی شرط کے کی تھی کہ نینوہ کے رہنے والوں پر چالیس دن کے اندر عذاب نازل ہوگا جو اُن
کو اس میعاد کے اندر ہلاک کر دے گا مگر کوئی عذاب نازل نہ ہوا اور نہ وہ ہلاک ہوئے ۔ آخر یونس کو

تذكرة الشهادتين
شرمندہ ہو کر اُس جگہ سے بھاگنا پڑا۔ یہ پیشگوئی بائبل میں یونہ نبی کی کتاب میں بھی موجود ہے
جس کو عیسائی خدا تعالیٰ کی طرف سے سمجھتے ہیں۔ پھر باوجود ان سب باتوں کے مسلمان ان پیغمبروں
پر ایمان بھی لاتے ہیں اور ان چند اعتراضات کی کچھ پروانہیں کرتے اور وہ دو پیشگوئیاں مذکورہ بالا
جن کی نسبت اُن کا اعتراض ہے یعنی آتھم کے متعلق اور احمد بیگ کے داماد کے متعلق ان کی نسبت
ہم بار ہا لکھ چکے ہیں کہ آتھم کی موت کی پیشگوئی تمام تر صفائی سے پوری ہو گئی ۔ اب تلاش کرو آتھم
کہاں ہے۔ کیا وہ زندہ ہے یا مر گیا ۔ پیشگوئی کا ماحصل یہ تھا کہ ہم دونوں فریق میں سے جو جھوٹا
ہے وہ بچے سے پہلے مرے گا سو مدت ہوئی کہ آتھم مر گیا اور یہ فقرہ جو اس پیشگوئی میں موجود تھا
کہ آتھم پندرہ مہینہ کے اندر مرے گا۔ اس کے ساتھ یہ شرط بھی شائع کی گئی تھی کہ بشرطیکہ حق کی
طرف رجوع نہ کرے مگر آتھم نے اُسی مجلس بحث میں اپنی بے ادبی سے رجوع کر لیا تھا کیونکہ
جب میں نے اُس کو کہا کہ یہ پیشگوئی اس لئے کی گئی ہے کہ تم نے آنحضرت صلعم کو اپنی کتاب میں
دجال لکھا ہے تو سنتے ہی اُس کا چہرہ زرد ہو گیا اور نہایت تضرع سے اُس نے اپنی زبان منہ سے باہر
نکالی اور دونوں ہاتھ کانوں پر رکھ لئے اور کہا کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں
ہرگز ایسا نہیں کہا۔ اور بڑی عاجزی اور تضرع ظاہر کی ۔ اُس وقت ساٹھ سے زیادہ مسلمان اور عیسائی
وغیرہ موجود تھے۔ کیا یہ ایسا لفظ نہیں تھا جس کو شوخی اور بے ادبی سے رجوع سمجھا جائے اور پھر وہ
پندرہ مہینہ تک مخالفت سے بالکل چپ رہا اور اکثر گریہ و بکا میں رہا اور اپنی حالت اُس نے بالکل
بدل لی۔ پس ایک نیک دل ایماندار کے لئے یہ کافی ہے کہ اُس نے پندرہ مہینہ کے اندر کسی حد تک
اپنی تبدیلی کر لی تھی ۔ اور چونکہ اُس نے خدا تعالیٰ سے خوف کھا کر نرمی اور تضرع اختیار کیا اور قطعاً
شوخی اور گستاخی چھوڑ دی بلکہ امرتسر میں جو ایسے لوگوں کی صحبت اُسے میسر تھی اُس صحبت کو ترک
کر کے اور وہ مکان چھوڑ کر وہ فیروز پور میں جا کر مقیم ہو گیا ۔ پس ضرور تھا کہ وہ اس قدر خوف سے
فائدہ اُٹھاتا ۔ پس اگر چہ اس بات سے محفوظ نہ رہا کہ میرے پہلے بہت جلد انہیں دنوں میں مر گیا
مگر کسی قدر شرط کے پورا کرنے سے فائدہ اُٹھا لیا۔ اُس کے مقابل لیکھر ام تھا جس نے پیشگوئی کی
میعاد میں کوئی تضرع اور خوف ظاہر نہ کیا بلکہ پہلے سے بھی زیادہ گستاخ ہو کر بازاروں اور کوچوں

تذكرة الشهادتين
اور شہروں اور دیہات میں تو ہین اسلام کرنے لگا تب وہ میعاد کے اندر ہی اپنی اس بداعمالی کی وجہ
سے پکڑا گیا اور وہ زبان اُس کی جو گالی اور بد زبانی میں چھری کی طرح چلتی تھی اُسی چھری نے
اس کا کام تمام کر دیا۔
رہا احمد بیگ کا داماد پس ہر ایک شخص کو معلوم ہے کہ یہ پیشگوئی دو شخصوں کی نسبت تھی ۔ ایک
احمد بیگ کی نسبت اور دوسری اُس کے داماد کی نسبت ۔ سو ایک حصہ اس پیشگوئی کا میعاد کے اندر
ہی پورا ہو گیا یعنی احمد بیگ میعاد کے اندر مر گیا اور اس طرح پر ایک ٹانگ پیشگوئی کی
پوری ہوگئی ۔ اب دوسری ٹانگ جو باقی ہے اس کی نسبت جو اعتراض ہے افسوس کہ وہ دیانت
کے ساتھ پیش نہیں کیا جاتا اور آج تک کسی معترض کے منہ سے میں نے یہ نہیں سنا کہ وہ اس طرح
پر اعتراض کرے کہ اگر چہ اس پیشگوئی کا ایک حصہ پورا ہو چکا ہے اور ہم بصدق دل
اعتراف کرتے ہیں کہ وہ پورا ہوا مگر دوسرا حصہ اب تک پورا نہیں ہوا بلکہ یہودیوں کی طرح
پورا ہونے والا حصہ بالکل مخفی رکھ کر اعتراض کرتے ہیں ۔ کیا ایسا شیوہ ایمان اور حیا اور راستبازی
کے مطابق ہے؟ اب قطع نظر ان کی خائنانہ طرز گفتگو کے جواب یہ ہے کہ یہ پیشگوئی بھی آتھم کی
پیشگوئی کی طرح مشروط بشرط ہے یعنی یہ لکھا گیا تھا کہ اس شرط سے وہ میعاد کے اندر پوری ہوگی
کہ ان دونوں میں سے کوئی شخص خوف اور خشیت ظاہر نہ کرے سواحمد بیگ کو یہ خوفناک علامت
پیش نہ آئی اور وہ پیشگوئی کو خلاف واقعہ سمجھتا رہا مگر احمد بیگ کے داماد اور اُس کے عزیزوں کو یہ
خوفناک حالت پیش آگئی کیونکہ احمد بیگ کی موت نے ان کے دلوں پر ایک لرزہ ڈال دیا جیسا کہ
انسانی فطرت میں داخل ہے کہ سخت سے سخت انسان نمونہ دیکھنے کے بعد ضرور ہراساں ہو جاتا ہے
سوضرور تھا کہ اس کو بھی مہلت دی جاتی ۔ سو یہ تمام اعتراضات جہالت اور نا بینائی اور تعصب کی وجہ
سے ہیں نہ دیانت اور حق طلبی کی وجہ سے جس شخص کے ہاتھ سے اب تک دس لاکھ سے زیادہ
نشان ظاہر ہو چکے ہیں اور ہو رہے ہیں۔ کیا اگر ایک یا دو پیشگوئیاں اُس کی کسی جاہل اور بد فہم اور غبی
کو سمجھ میں نہ آویں تو اس سے یہ نتیجہ نکال سکتے ہیں کہ وہ تمام پیشگوئیاں صحیح نہیں ۔ میں یہ بات حتمی
وعدہ سے لکھتا ہوں کہ اگر کوئی مخالف خواہ عیسائی ہو خواہ بگفتن مسلمان ۔ میری پیشگوئیوں کے
﴿۴﴾

تذكرة الشهادتين
مقابل پر اُس شخص کی پیشگوئیوں کو جس کا آسمان سے اُتر نا خیال کرتے ہیں۔ صفائی اور یقین
۴۲ اور بداہت کے مرتبہ پر زیادہ ثابت کر سکے تو میں اُس کو نقد ایک ہزار روپیہ دینے کو طیار ہوں مگر
ثابت کرنے کا یہ طریق نہیں ہوگا کہ وہ قرآن شریف کو پیش کرے کہ قرآن کریم نے حضرت عیسی
علیہ السلام کو نبی مان لیا ہے اور یا اس کو نبی قرار دے دیا ہے کیونکہ اس طرح پر تو میں بھی زور سے
دعوی کرتا ہوں کہ قرآن شریف میری سچائی کا بھی گواہ ہے۔ تمام قرآن شریف میں کہیں یسوع کا
لفظ نہیں ہے مگر میری نسبت منکم کا لفظ موجود ہے اور دوسرے بہت سے علامات موجود ہیں
بلکہ اس جگہ میرا صرف یہ مطلب ہے کہ قرآن شریف سے قطع نظر کر کے محض میری پیشگوئیوں اور
یسوع کی پیشگوئیوں پر عدالتوں کی عام تحقیق کے رنگ میں نظر ڈالی جائے اور دیکھا جائے کہ ان
دونوں میں سے کون سی پیشگوئیاں یا اکثر حصہ اُن کا بحکم عقل کمال صفائی سے پورا ہو گیا اور کون سا
اس درجہ پر نہیں یعنی یہ تحقیقات اور مقابلہ ایسے طور سے ہونا چاہیے کہ اگر کوئی شخص قرآن شریف
سے منکر ہو تو وہ بھی رائے ظاہر کر سکے کہ ثبوت کا پہلو کس طرف ہے۔
ماسوا اس کے اس جگہ مجھے افسوس آتا ہے کہ ہمارے مخالف مسلمان تو کہلاتے ہیں لیکن اسلام کے
اصول سے بے خبر ہیں۔ اسلام میں یہ مسلم امر ہے کہ جو پیشگوئی وعید کے متعلق ہو اس کی نسبت
ضروری نہیں کہ خدا اس کو پورا کرے یعنی جس پیشگوئی کا یہ مضمون ہو کہ کسی شخص ہو کہ کسی شخص یا گروہ پر کوئی بلا
پڑے گی۔ اس میں یہ بھی ممکن ہے کہ خدا تعالیٰ اس بلا کو ٹال دے جیسا کہ یونس کی پیشگوئی کو جو
چالیس بس دن تک محدود تھی ٹال دیا لیکن جس پیشگوئی میں وعدہ ہو یعنی کسی انعام اکرام کی نسبت پیشگوئی
ہو وہ کسی طرح ٹل نہیں سکتی ۔ خدا تعالیٰ نے یہ فرمایا ہے کہ اِنَّ اللهَ لَا يُخْلِفُ الْمِيعَادَ مگر کسی
جگہ یہ نہیں فرمایا کہ إِنَّ الله لا يخلف الوعيد ۔ پس اس میں راز یہی ہے کہ وعید کی پیشگوئی
خوف اور دعا اور صدقہ خیرات سے مل سکتی ہے۔ تمام پیغمبروں کا اس پر اتفاق ہے کہ صدقہ اور دعا اور
خوف اور خشوع سے وہ بلا جو خدا کے علم میں ہے جو کسی شخص پر آئے گی وہ رڈ ہو سکتی ہے۔ اب
ل ال عمران : ١٠

تذكرة الشهادتين
سوچ لو کہ ہر ایک بلا جو خدا کے علم میں ہے اگر کسی نبی یا ولی کو اس کی اطلاع دی جائے تو اس کا
نام اُس وقت پیشگوئی ہو گا جب وہ نبی یا ولی دوسروں کو اُس بلا سے اطلاع دے اور یہ ثابت شدہ
بات ہے کہ بلائل سکتی ہے ۔ پس ضرور تا یہ نتیجہ نکلا کہ ایسی پیشگوئی کے ظہور میں تاخیر ہو سکتی ہے ﴿۲۳﴾
جو کسی بلا کی پیش خبری کرے۔
پھر ہم اپنے پہلے کلام کی طرف رجوع کر کے لکھتے ہیں کہ مولوی صاحبزادہ عبداللطیف صاحب
جب قادیان میں آئے تو صرف ان کو یہی فائدہ نہ ہوا کہ انہوں نے مفصل طور پر میرے دعوے کے
دلائل سنے بلکہ ان چند مہینوں کے عرصہ میں جو وہ قادیان میں میرے پاس رہے اور ایک سفر جہلم تک
بھی میرے ساتھ کیا۔ بعض آسمانی نشان بھی میری تائید میں انہوں نے مشاہدہ کئے ۔ ان تمام براہین
اور انوار اور خوارق کے دیکھنے کی وجہ سے وہ فوق العادت یقین سے بھر گئے ۔ اور طاقت بالا اُن کو کھینچ
کر لے گئی۔ میں نے ایک موقعہ پر ایک اعتراض کا جواب بھی اُن کو سمجھایا تھا جس سے وہ بہت خوش ہوئے
تھے۔ اور وہ یہ کہ جس حالت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مثیل موسیٰ ہیں ۔ اور آپ کے خلفاء مثیل
انبیاء بنی اسرائیل ہیں تو پھر کیا وجہ کہ مسیح موعود کا نام احادیث میں نبی کر کے پکارا گیا ہے مگر دوسرے
تمام خلفاء کو یہ نام نہیں دیا گیا ۔ سو میں نے اُن کو یہ جواب دیا کہ جب کہ آنحضرت صلی اللہ خاتم الانبیاء
تھے اور آپ کے بعد کوئی نبی نہیں تھا۔ اس لئے اگر تمام خلفاء کو نبی کے نام سے پکارا جاتا تو امر ختم نبوت
مشتبہ ہو جاتا اور اگر کسی ایک فرد کو بھی نبی کے نام سے نہ پکارا جاتا تو عدم مشابہت کا اعتراض باقی رہ
جاتا کیونکہ موسی کے خلفاء نبی ہیں۔ اس لئے حکمت الہی نے یہ تقاضا کیا کہ پہلے بہت سے خلفاء کو
برعایت ختم نبوت بھیجا جائے اور اُن کا نام نبی نہ رکھا جائے اور یہ مرتبہ ان کو نہ دیا جائے تا ختم نبوت پر
یہ نشان ہو۔ پھر آخری خلیفہ یعنی مسیح موعود کو نبی کے نام سے پکارا جائے تا خلافت کے امر میں دونوں
سلسلوں کی مشابہت ثابت ہو جائے۔ اور ہم کئی دفعہ بیان کر چکے ہیں کہ مسیح موعود کی نبوت ظلی طور پر
ہے کیونکہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا بروز کامل ہونے کی وجہ سے نفس نبی سے مستفیض ہو کر نبی
کہلانے کا مستحق ہو گیا ہے۔ جیسا کہ ایک وحی میں خدا تعالیٰ نے مجھ کو مخاطب کر کے فرمایا تھا۔
یا احمد جعلت مرسلا ۔ اے احمد تو مرسل بنایا گیا یعنی جیسے کہ تو بروزی رنگ میں احمد کے نام کا
مستحق ہوا حالانکہ تیرا نام غلام احمد تھا سو اسی طرح بروز کے رنگ میں نبی کے نام کا مستحق ہے۔

تذكرة الشهادتين
کیونکہ احمد نبی ہے۔ نبوت اس سے منفک نہیں ہو سکتی ۔ اور ایک دفعہ یہ ذکر آیا کہ احادیث میں ہے
که مسیح موعود دو زرد رنگ چادروں میں اترے گا۔ ایک چادر بدن کے اوپر کے حصہ میں ہوگی اور
۴۴ دوسری چادر بدن کے نیچے کے حصہ میں ۔ سو میں نے کہا کہ یہ اس طرف اشارہ تھا کہ مسیح موعود
دو بیماریوں کے ساتھ ظاہر ہوگا کیونکہ تعبیر کے علم میں زرد کپڑے سے مراد بیماری ہے۔ اور وہ
دونوں بیماریاں مجھ میں ہیں یعنی ایک سر کی بیماری اور دوسری کثرت پیشاب اور دستوں کی بیماری۔
ابھی وہ اسی جگہ تھے کہ بہت سے یقین اور بھاری تبدیلی کی وجہ سے اُن پر الہام اور وحی کا دروازہ کھولا
گیا۔ اور خدا تعالیٰ کی طرف سے کھلے لفظوں میں میری تصدیق کے بارے میں اُنہوں نے شہادتیں
پائیں جن کی وجہ سے آخر کا ر ا نہوں نے اس شہادت کا شربت اپنے لئے منظور کیا جس کے مفصل
لکھنے کے لئے اب وقت آگیا ہے۔ یقیناً یا درکھو کہ جس طرز سے انہوں نے میری تصدیق کی راہ میں
مرنا قبول کیا اس قسم کی موت اسلام کے تیرہ سو برس کے سلسلہ میں بجز نمونہ صحابہ رضی اللہ عنہم کے اور
کسی جگہ نہیں پاؤ گے ۔ پس بلا شبہ اس طرح ان کا مرنا اور میری تصدیق میں نقد جان خدا تعالیٰ کے
حوالہ کرنا یہ میری سچائی پر ایک عظیم الشان نشان ہے مگر اُن کے لئے جو سمجھ رکھتے ہیں۔ انسان شک و شبہ
کی حالت میں کب چاہتا ہے کہ اپنی جان دے دے اور اپنی بیوی اور اپنے بچوں کو تباہی میں
ڈالے۔ پھر عجب تر یہ کہ یہ بزرگ معمولی انسان نہیں تھا بلکہ ریاست کابل میں کئی لاکھ کی ان کی اپنی
جاگیر تھی اور انگریزی عملداری میں بھی بہت سی زمین تھی۔ اور طاقت علمی اس درجہ تک تھی کہ ریاست
نے تمام مولویوں کا ان کو سردار قرار دیا تھا۔ وہ سب سے زیادہ عالم علم قرآن اور حدیث اور فقہ میں سمجھے
جاتے تھے اور نئے امیر کی دستار بندی کی رسم بھی انہیں کے ہاتھ سے ہوتی تھی۔ اور اگر امیر فوت ہو
جائے تو اُس کے جنازہ پڑھنے کے لئے بھی وہی مقرر تھے۔ یہ وہ باتیں ہیں جو ہمیں معتبر ذریعہ سے پہنچی
ہیں۔ اور اُن کی خاص زبان سے میں نے سنا تھا کہ ریاست کابل میں پچاس ہزار کے قریب اُن کے
معتقد اور ارادت مند ہیں جن میں سے بعض ارکان ریاست بھی تھے۔ غرض یہ بزرگ ملک کابل میں
ایک فرد تھا۔ اور کیا علم کے لحاظ سے اور کیا تقویٰ کے لحاظ سے اور کیا جاہ اور مرتبہ کے لحاظ سے اور کیا
خاندان کے لحاظ سے اس ملک میں اپنی نظیر نہیں رکھتا تھا۔ اور علاوہ مولوی کے خطاب کے صاحبزادہ اور
اخون زادہ اور شاہزادہ کے لقب سے اُس ملک میں مشہور تھے۔ اور شہید مرحوم ایک بڑا کتب خانہ حدیث اور

تذكرة الشهادتين
ا
تفسیر اور فقہ اور تاریخ کا اپنے پاس رکھتے تھے۔ اور نئی کتابوں کے خریدنے کے لئے ہمیشہ حریص
تھے۔ اور ہمیشہ درس تدریس کا شغل جاری تھا ۔ اور صدہا آدمی اُن کی شاگردی کا فخر حاصل کر کے
مولویت کا خطاب پاتے تھے لیکن با ایں ہمہ کمال یہ تھا کہ بے نفسی اور انکسار میں اس بے نفسی اور انکسار میں اس مرتبہ تک پہنچ ۴۵)
گئے تھے کہ جب تک انسان فنافی اللہ نہ ہو یہ مرتبہ نہیں پاسکتا۔ ہر ایک شخص کسی قدر شہرت اور علم سے
محجوب ہو جاتا ہے۔ اور ا اپنے تئیں کچھ چیز سمجھنے لگتا ہے۔ اور وہی علم اور شہرت حق طلبی سے اُس کو مانع
ہو جاتی ہے مگر یہ شخص ایک ایسا بے نفس تھا کہ باوجود یکہ ایک مجموعہ فضائل کا جامع تھا مگر تب بھی کسی
حقیقت حقہ کے قبول کرنے سے اُس کو اپنی علمی اور عملی اور خاندانی وجاہت مانع نہیں ہو سکتی تھی۔ اور
آخر سچائی پر اپنی جان قربان کی اور ہماری جماعت کے لئے ایسا نمونہ چھوڑ گیا جس کی پابندی اصل
منشاء خدا کا ہے۔ اب ہم ذیل میں اس بزرگ کی شہادت کے واقعہ کو لکھتے ہیں کہ کسی دردناک طریق
سے وہ قتل کیا گیا اور اس راہ میں کیا استقامت اُس نے دکھلائی کہ بجز کامل قوت ایمانی کے اس
دار الغرور میں کوئی نہیں دکھلا سکتا۔ اور بالآخر ہم یہ بھی لکھیں گے کہ ضرور تھا کہ ایسا ہی ہوتا کیونکہ آج
سے تئیس برس پہلے اُن کی شہادت اور ان کے ایک شاگرد کی شہادت کی نسبت خدا تعالیٰ نے مجھے
خبر دی تھی جس کو اُسی زمانہ میں میں نے اپنی کتاب براہین احمدیہ میں شائع کیا تھا۔ سو اس بزرگ
مرحوم نے نہ فقط وہ نشان دکھلایا جو کامل استقامت کے رنگ میں اُس سے ظہور میں آیا بلکہ یہ دوسرا
نشان بھی اُس کے ذریعہ سے ظاہر ہو گیا جو ایک مدت دراز کی پیشگوئی اس کی شہادت سے پوری
ہو گئی جیسا کہ ہم انشاء اللہ اخیر میں اس پیشگوئی کو درج کریں گے۔
واضح رہے کہ براہین احمدیہ کی پیشگوئی میں دو شہادتوں کا ذکر ہے۔ اور پہلی شہادت
میاں عبد الرحمن مولوی صاحب موصوف کے شاگرد کی تھی۔ جس کی تکمیل امیر عبدالرحمن یعنی اس امیر کے
باپ سے ہوئی۔ اس لئے ہم بلحاظ ترتیب زمانی پہلے میاں عبدالرحمن مرحوم کی شہادت کا ذکر کرتے ہیں۔
بیان شہادت میاں عبد الرحمن مرحوم شاگرد مولوی صاحبزادہ عبداللطیف صاحب
رئیس اعظم خوست ملک افغانستان
مولوی صاحبزادہ عبداللطیف صاحب مرحوم کی شہادت سے تخمینا دو برس پہلے اُن کے ایما اور ہدایت سے

تذكرة الشهادتين
۴۶ میاں عبدالرحمن شاگرد رشید اُن کے قادیان میں شاید دو یا تین دفعہ آئے اور ہر یک مرتبہ کئی کئی
مہینہ تک رہے اور متواتر صحبت اور تعلیم اور دلائل کے سننے سے اُن کا ایمان شہداء کا رنگ پکڑ گیا اور
آخری دفعہ جب کابل واپس گئے تو وہ میری تعلیم سے پورا حصہ لے چکے تھے اور اتفاقاً اُن کی
حاضری کے ایام میں بعض کتابیں میری طرف سے جہاد کی ممانعت میں چھپی تھیں جن سے اُن کو
یقین ہو گیا تھا کہ یہ سلسلہ جہاد کا مخالف ہے۔ پھر ایسا اتفاق ہوا کہ جب وہ مجھ سے رخصت ہو کر
پشاور میں پہنچے تو اتفاقا خواجہ کمال الدین صاحب پلیڈر سے جو پشاور میں تھے اور میرے مرید ہیں
ملاقات ہوئی ۔ اور اُنہیں دنوں میں خواجہ کمال الدین صاحب نے ایک رسالہ جہاد کی ممانعت میں
شائع کیا تھا۔ اس سے اُن کو بھی اطلاع ہوئی۔ اور وہ مضمون ایسا اُن کے دل میں بیٹھ گیا کہ کابل
میں جا کر جا بجا اُنہوں نے یہ ذکر شروع کیا کہ انگریزوں سے جہاد کرنا درست نہیں کیونکہ وہ ایک
کثیر گروہ مسلمانوں کے حامی ہیں اور کئی کروڑ مسلمان امن و عافیت سے اُن کے زیر سایہ زندگی
بسر کرتے ہیں ۔ تب یہ خبر رفتہ رفتہ امیر عبدالرحمن کو پہنچ گئی ۔ اور یہ بھی بعض شریر پنجابیوں نے جو اس
کے ساتھ ملازمت کا نع لازمت کا تعلق رکھتے ہیں۔ اس پر ظاہر کیا کہ یہ ایک پنجابی شخص کا مرید ہے جوا ۔ اپنے تئیں
مسیح موعود ظاہر کرتا ہے۔ اور اُس کی یہ بھی تعلیم ہے کہ انگریزوں سے جہاد درست نہیں بلکہ اس
زمانہ میں قطعاً جہاد کا مخالف ہے۔ تب امیر یہ بات سن کر بہت برافروختہ ہو گیا اور اُس کو قید کرنے کا
حکم دیا تا مزید تحقیقات سے کچھ زیادہ حال معلوم ہو۔ آخر یہ بات پایہ ثبوت کو پہنچ گئی کہ ضرور یہ شخص
مسیح قادیانی کا مرید اور مسئلہ جہاد کا مخالف ہے۔ تب اُس مظلوم کو گردن میں کپڑا ڈال کر اور دم بند
کر کے شہید کیا گیا۔ کہتے ہیں کہ اس کی شہادت کے وقت بعض آسمانی نشان ظاہر ہوئے ۔
یہ تو میاں عبدالرحمٰن شہید کا ذکر ہے ۔ اب ہم مولوی صاحبزادہ عبداللطیف کی شہادت
کا دردناک ذکر کرتے ہیں اور اپنی جماعت کو نصیحت کرتے ہیں کہ اس قسم کا ایمان حاصل کرنے
کے لئے دعا کرتے رہیں کیونکہ جب تک انسان کچھ خدا کا اور کچھ دنیا کا ہے تب تک آسمان پر
اُس کا نام مومن نہیں۔

تذكرة الشهادتين
بیان واقعہ ہائکہ شہادت مولوی صاحبزادہ عبداللطیف صاحب مرحوم
رئیس اعظم خوست علاقہ کابل غفر الله له
ہم پہلے بیان کر چکے ہیں کہ مولوی صاحب خوست علاقہ کابل سے قادیان میں آکر کئی
مہینہ میرے پاس اور میری صحبت میں رہے۔ پھر بعد اس کے جب آسمان پر یہ امر قطعی طور
پر فیصلہ پاچکا۔ کہ وہ درجہ شہادت پاویں تو اُس کے لئے یہ تقریب پیدا ہوئی کہ وہ مجھ سے رخصت
ہو کر اپنے وطن کی طرف واپس تشریف لے گئے ۔ اب جیسا کہ معتبر ذرائع سے اور خاص دیکھنے
والوں کی معرفت مجھے معلوم ہوا ہے قضا و قدر سے یہ صورت پیش آئی کہ مولوی صاحب جب
سرزمین علاقہ ریاست کابل کے نزدیک پہنچے تو علاقہ انگریزی میں ٹھہر کر بر گیڈیر محمد حسین
کو توال کو جو اُن کا شاگرد تھا ایک خط لکھا کہ اگر آپ امیر صاحب سے میرے آنے کی اجازت
حاصل کر کے مجھے اطلاع دیں تو امیر صاحب کے پاس بمقام کابل میں حاضر ہو جاؤں ۔
بلا اجازت اس لئے تشریف نہ لے گئے کہ وقت سفر امیر صاحب کو یہ اطلاع دی تھی کہ میں حج کو
جاتا ہوں مگر وہ ارادہ قادیان میں بہت دیر تک ٹھہرنے سے پورا نہ ہو سکا اور وقت ہاتھ سے جاتا
رہا۔ اور چونکہ وہ میری نسبت شناخت کر چکے تھے کہ یہی شخص مسیح موعود ہے۔ اس لئے میری
صحبت میں رہنا اُن کو مقدم معلوم ہوا۔ اور بموجب نص أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ - حج
کا ارادہ انہوں نے کسی دوسرے سال پر ڈال دیا۔ اور ہر ایک دل اس بات کو محسوس کر سکتا ہے کہ
ایک حج کے ارادہ کرنے والے کے لئے اگر یہ بات پیش آ جائے کہ وہ اس مسیح موعود کو دیکھ لے
جس کا تیرہ سو برس سے اہل اسلام میں انتظار ہے۔ تو بموجب نص صریح قرآن اور احادیث کے
وہ بغیر اس کی اجازت کے حج کو نہیں جا سکتا ۔ ہاں باجازت اس کے دوسرے وقت میں جا
سکتا ہے۔ غرض چونکہ وہ مرحوم سید الشہداء اپنی صحت نیت سے حج نہ کر سکا اور قادیان میں ہی
دن گزر گئے ۔ تو قبل اس کے کہ وہ سرزمین کابل میں وارد ہوں اور حدود ریاست کے اندر قدم
رکھیں احتیاطاً قرین مصلحت سمجھا کہ انگریزی علاقہ میں رہ کر امیر کا بل پر اپنی سرگذشت کھول دی ۴۸)
ا النساء : ٦٠

·

آج 10 میں سے 10 باقی