تذکرة الشہادتین

حصہ 5

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

تذكرة الشهادتين
جائے کہ اس طرح پر حج کرنے سے معذوری پیش آئی۔ سو انہوں نے مناسب سمجھا کہ بر گیڈیر محمد
حسین کو خط لکھا تا وہ مناسب موقعہ پر اصل حقیقت مناسب لفظوں میں امیر کے گوش گزار کر دیں ۔
اور اس خط میں یہ لکھا کہ اگر چہ میں حج کرنے کے لئے روانہ ہوا تھا مگر مسیح موعود کی مجھے زیارت
ہوگئی ۔ اور چونکہ مسیح کے ملنے کے لئے اور اس کی اطاعت مقدم رکھنے کے لئے خدا و رسول کا حکم
ہے۔ اس مجبوری سے مجھے قادیان میں ٹھہرنا پڑا۔ اور میں نے اپنی طرف سے یہ کام نہ کیا بلکہ
قرآن اور حدیث کی رو سے اسی امر کو ضروری سمجھا۔ جب یہ خط بر گیڈیر محمد حسین کو تو ال کو پہنچا
تو اس نے وہ خط اپنے زانو کے نیچے رکھ لیا اور اُس وقت پیش نہ کیا مگر اس کے نائب کو جو مخالف
اور شریر آدمی تھا کسی طرح پتہ لگ گیا کہ یہ مولوی صاحبزادہ عبداللطیف صاحب کا خط ہے۔ اور
وہ قادیان میں ٹھہرے رہے تب اس نے وہ خط کسی تدبیر سے نکال لیا اور امیر صاحب کے آگے
پیش کر دیا ۔ امیر صاحب نے برگیڈیر محمد حسین کو تو ال سے دریافت کیا کہ کیا یہ خط آپ کے نام
آیا ہے۔ اُس نے امیر کے موجودہ غیظ و غضب سے خوف کھا کر انکار کر دیا۔ پھر ایسا اتفاق ہوا
کہ مولوی صاحب شہید نے کئی دن پہلے خط کے جواب کا انتظار کر کے ایک اور خط بذریعہ ڈاک
محمد حسین کو تو ال کو لکھا۔ وہ خط افسر ڈاکخانہ نے کھول لیا اور امیر صاحب کو پہنچا دیا ۔ چونکہ قضا و
قدر سے مولوی صاحب کی شہادت مقدر تھی ۔ اور آسمان پر وہ برگزیدہ بزمرۂ شہداء داخل ہو چکا
تھا۔ اس لئے امیر صاحب نے اُن کے بلانے کے لئے حکمت عملی سے کام لیا اور اُن کی طرف
خط لکھا کہ آپ بلا خطرہ چلے آؤ۔ اگر یہ دعوی سچا ہوگا تو میں بھی مرید ہو جاؤں گا۔ بیان کرنے
والے کہتے ہیں کہ ہمیں یہ معلوم نہیں کہ خط امیر صاحب نے ڈاک میں بھیجا تھا یا دستی روانہ کیا
تھا۔ بہر حال اس خط کو دیکھ کر مولوی صاحب موصوف کا بل کی طرف روانہ ہو گئے اور قضا و قدر نے
نازل ہونا شروع کر دیا۔ راویوں نے بیان کیا ہے کہ جب شہید مرحوم کابل کے بازار سے
گزرے تو گھوڑے پر سوار تھے۔ اور ان کے پیچھے آٹھ سرکاری سوار تھے اور اُن کی تشریف آوری
سے پہلے عام طور پر کابل میں مشہور تھا کہ امیر صاحب نے اخوند زادہ صاحب کو دھوکہ دے کر
بلایا ہے۔ اب بعد اس کے دیکھنے والوں کا یہ بیان ہے کہ جب اخوند زادہ صاحب مرحوم بازار سے

تذكرة الشهادتين
گزرے تو ہم اور دوسرے بہت سے بازاری لوگ ساتھ چلے گئے ۔ اور یہ بھی بیان کیا کہ آٹھ
سرکاری سوارخوست سے ہی اُن کے ہمراہ کئے گئے تھے کیونکہ اُن کے خوست میں پہنچنے سے پہلے حکم
سرکاری اُن کے گرفتار کرنے کے لئے حاکم خوست کے نام آچکا تھا۔ غرض جب امیر صاحب کے روبرو
پیش کئے گئے تو مخالفوں نے پہلے سے ہی اُن کے مزاج کو بہت کچھ متغیر کر رکھا تھا۔ اس لئے وہ
بہت ظالمانہ جوش سے پیش آئے اور حکم دیا کہ مجھے ان سے بو آتی ہے۔ ان کو فاصلہ پر کھڑا کرو۔ پھر
تھوڑی دیر کے بعد حکم دیا کہ ان کو اس قلعہ میں جس میں خود امیر صاحب رہتے ہیں قید کر دو اور زنجیر
غراغراب لگا دو۔ یہ زنجیر وزنی ایک من چوبیس سیر انگریزی کا ہوتا ہے۔ گردن سے کمر تک گھیر لیتا
ہے۔ اور اس میں ہتھکڑی بھی شامل ہے۔ اور نیز حکم دیا کہ پاؤں میں بیڑی وزنی آٹھ سیر انگریزی
کی لگا دو۔ پھر اس کے بعد مولوی صاحب مرحوم چار مہینہ قید میں رہے اور اس عرصہ میں کئی دفعہ ان کو
امیر کی طرف سے فہمائش ہوئی کہ اگر تم اس خیال سے تو بہ کرو کہ قادیانی در حقیقت مسیح موعود ہے تو
تمہیں رہائی دی جائے گی مگر ہر ایک مرتبہ انہوں نے یہی جواب دیا کہ میں صاحب علم ہوں اور حق
اور باطل کی شناخت کرنے کی خدا نے مجھے قوت عطا کی ہے۔ میں نے پوری تحقیق سے معلوم کر لیا
ہے کہ یہ شخص در حقیقت مسیح موعود ہے۔ اگرچہ میں جانتا ہوں کہ میرے اس پہلو کے اختیار کرنے
میں میری جان کی خیر نہیں ہے۔ اور میرے اہل و عیال کی بربادی ہے مگر میں اس وقت اپنے ایمان کو
اپنی جان اور ہر ایک دنیوی راحت پر مقدم سمجھتا ہوں ۔ شہید مرحوم نے نہ ایک دفعہ بلکہ قید ہونے کی
حالت میں بارہا یہی جواب دیا۔ اور یہ قید انگریزی قید کی طرح نہیں تھی جس میں انسانی کمزوری کا کچھ
کچھ لحاظ رکھا جاتا ہے۔ بلکہ ایک سخت قید تھی جس کو انسان موت سے بدتر سمجھتا ہے۔ اس لئے لوگوں
نے شہید موصوف کی اس استقامت اور استقلال کو نہایت تعجب سے دیکھا۔ اور در حقیقت تعجب
کا مقام تھا کہ ایسا جلیل الشان شخص کہ جو کئی لاکھ روپیہ کی ریاست کابل میں جا گیر رکھتا تھا اور
اپنے فضائل علمی اور تقویٰ کی وجہ سے گویا تمام سرزمین کابل کا پیشوا تھا۔ اور قریباً پچاس برس کی عمر
تک تنعم اور آرام میں زندگی بسر کی تھی۔ اور بہت سا اہل و عیال اور عزیز فرزند رکھتا تھا۔ پھر ایک دفعہ
وہ ایسی سنگین قید میں ڈالا گیا جو موت سے بدتر تھی اور جس کے تصور سے بھی انسان کے بدن پر لرزہ ۵۰

تذكرة الشهادتين
پڑتا ہے۔ ایسا نازک اندام اور نعمتوں کا پروردہ انسان وہ اُس روح کے گداز کرنے والی قید میں صبر کر
سکے اور جان کو ایمان پر فدا کرے۔ بالخصوص جس حالت میں امیر کابل کی طرف سے بار باران کو پرفر
پیغام پہنچتا تھا کہ اس قادیانی شخص کے تصدیق دعوئی سے انکار کر دو تو تم ابھی عزت سے رہا کئے
جاؤ گے مگر اُس قومی الایمان بزرگ نے اس بار بار کے وعدہ کی کچھ بھی پروا نہ کی اور بار بار یہی
جواب دیا کہ مجھ سے یہ امید مت رکھو کہ میں ایمان پر دنیا کو مقدم رکھ لوں ۔ اور کیونکر ہو سکتا ہے کہ
جس کو میں نے خوب شناخت کر لیا اور ہر ایک طرح سے تسلی کر لی اپنی موت کے خوف سے اُس کا
انکار کر دوں ۔ یہ انکار تو مجھ سے نہیں ہوگا۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ میں نے حق پالیا۔ اس لئے چند روزہ
زندگی کے لئے مجھ سے یہ بے ایمانی نہیں ہوگی کہ میں اُس ثابت شدہ حق کو چھوڑ دوں۔ میں جان
چھوڑنے کے لئے طیار ہوں اور فیصلہ کر چکا ہوں مگر حق میرے ساتھ جائے گا۔ اُس بزرگ کے بار بار
کے یہ جواب ایسے تھے کہ سرزمین کابل کبھی اُن کو فراموش نہیں کرے گی اور کابل کے لوگوں نے
اپنی تمام عمر میں یہ نمونہ ایمانداری اور استقامت کا کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔ اس جگہ یہ بھی ذکر کرنے
کے لائق ہے کہ کابل کے امیروں کا یہ طریق نہیں ہے کہ اس قدر بار بار وعدہ معافی دے کر ایک
عقیدہ کے چھوڑانے کے لئے توجہ دلائیں لیکن مولوی عبداللطیف صاحب مرحوم کی یہ خاص رعایت
اس وجہ سے تھی کہ وہ ریاست کابل کا گویا ایک بازو تھا اور ہزار ہا انسان اُس کے معتقد تھے اور جیسا
کہ ہم اوپر لکھ چکے ہیں وہ امیر کابل کی نظر میں اس قدر منتخب عالم فاضل تھا کہ تمام علماء میں آفتاب کی
طرح سمجھا جاتا تھا۔ پس ممکن ہے کہ امیر کو بجائے خود یہ رنج بھی ہو کہ ایسا برگزیدہ انسان علماء کے
اتفاق رائے سے ضرور قتل کیا جائے گا اور یہ تو ظاہر ہے کہ آج کل ایک طور سے عنان حکومت کابل
کی مولویوں کے ہاتھ میں ہے۔ اور جس بات پر مولوی لوگ اتفاق کر لیں پھر ممکن نہیں کہ امیر اس
کے برخلاف کچھ کر سکے۔ پس یہ امر قرین قیاس ہے کہ ایک طرف اس امیر کو مولویوں کا خوف تھا اور
دوسری طرف شہید مرحوم کو بے گناہ دیکھتا تھا۔ پس یہی وجہ ہے کہ وہ قید کی تمام مدت میں یہی
ہدایت کرتا رہا کہ آپ اس شخص قادیانی کو مسیح موعود مت مانیں ۔ اور اس عقیدہ سے تو بہ کریں

تذكرة الشهادتين
تب آپ عزت کے ساتھ رہا کر دیئے جاؤ گے۔ اور اسی نیت سے اس نے شہید مرحوم کو اس قلعہ میں
قید کیا تھا جس قلعہ میں وہ آپ رہتا تھا تا متواتر فہمائیش کا موقعہ ملتا رہے۔ اور اس جگہ ایک اور
بات لکھنے کے لائق ہے۔ اور دراصل وہی ایک بات ہے جو اس بلا کی موجب ہوئی اور وہ یہ ہے کہ
عبدالرحمن شہید کے وقت سے یہ بات امیر اور مولویوں کو خوب معلوم تھی کہ قادیانی جو مسیح موعود کا
دعوی کرتا ہے جہاد کا سخت مخالف ہے۔ اور اپنی کتابوں میں بار بار اس بات پر زور دیتا ہے کہ اس
زمانہ میں تلوار کا جہاد درست نہیں اور اتفاق سے اس امیر کے باپ نے جہاد کے واجب ہونے کے
بارے میں ایک رسالہ لکھا تھا جو میرے شائع کردہ رسالوں کے بالکل مخالف ہے اور پنجاب کے
شرانگیز بعض آدمی جو اپنے تئیں موحد یا اہل حدیث کے نام سے موسوم کرتے تھے امیر کے پاس
پہنچ گئے تھے۔ غالباً اُن کی زبانی امیر عبدالرحمن نے جو امیر حال کا باپ تھا میری اُن کتابوں کا
مضمون سن لیا ہو گا اور عبد الرحمن شہید کے قتل کی بھی یہی وجہ ہوئی تھی کہ امیر عبدالرحمن نے خیال کیا
تھا کہ یہ اُس گروہ کا انسان ہے جو لوگ جہاد کو حرام جانتے ہیں۔ اور یہ بات یقینی ہے کہ قضا و قدر کی
کشش سے مولوی عبداللطیف مرحوم سے بھی یہ غلطی ہوئی کہ اس قید کی حالت میں بھی جتلا دیا کہ
اب یہ زمانہ جہاد کا نہیں اور وہ مسیح موعود جو در حقیقت مسیح ہے اس کی یہی تعلیم ہے کہ اب یہ زمانہ دلائل
کے پیش کرنے کا ہے تلوار کے ذریعہ سے مذہب کو پھیلانا جائز نہیں۔ اور اب اس قسم کا پودہ ہرگز
بارور نہیں ہوگا بلکہ جلد خشک ہو جائے گا۔ چونکہ شہید مرحوم بیچ کے بیان کرنے میں کسی کی پروا نہیں
کرتے تھے۔ اور در حقیقت اُن کو سچائی کے پھیلانے کے وقت اپنی موت کا بھی اندیشہ نہ تھا۔
اس لئے ایسے الفاظ اُن کے منہ سے نکل گئے اور عجیب بات یہ ہے کہ اُن کے بعض شاگرد بیان
کرتے ہیں کہ جب وہ وطن کی طرف روانہ ہوئے تو بار بار کہتے تھے کہ کابل کی زمین اپنی اصلاح
کے لئے میرے خون کی محتاج ہے۔ اور در حقیقت وہ سچ کہتے تھے کیونکہ سرزمین کابل میں اگر ایک
کروڑ اشتہار شائع کیا جاتا۔ اور دلائل قویہ سے میرا مسیح موعود ہونا اُن میں ثابت کیا جاتا تو اُن
اشتہارات کا ہرگز ایسا اثر نہ ہوتا جیسا کہ اس شہید کے خون کا اثر ہوا۔ کابل کی سرزمین پر یہ خون اس
تخم کی مانند پڑا ہے جو تھوڑے عرصہ میں بڑا درخت بن جاتا ہے۔ اور ہزار ہا پرندے اس پر اپنا بسیرا ۵۲

تذكرة الشهادتين
لیتے ہیں۔ اب ہم اس دردناک واقعہ کا باقی حصہ اپنی جماعت کے لئے لکھ کر اس مضمون کو ختم کرتے
ہیں اور وہ یہ ہے کہ جب چار مہینے قید کے گزر گئے ۔ تب امیر نے اپنے رو برو شہید مرحوم کو بلا کر پھر
اپنی عام کچہری میں تو بہ کے لئے فہمائش کی اور بڑے زور سے رغبت دی کہ اگر تم اب بھی قادیانی کی
تصدیق اور اُس کے اصولوں کی تصدیق سے میرے روبرو انکار کرو تو تمہاری جان بخشی کی جائے گی
اور تم عزت کے ساتھ چھوڑے جاؤ گے۔ شہید مرحوم نے جواب دیا کہ یہ تو غیر ممکن ہے کہ میں سچائی
سے تو بہ کروں ۔ اس دنیا کے حکام کا عذاب تو موت تک ختم ہو جاتا ہے لیکن میں اُس سے ڈرتا ہوں
جس کا عذاب کبھی ختم نہیں ہو سکتا۔ ہاں چونکہ میں سچ پر ہوں اس لئے چاہتا ہوں کہ ان مولویوں سے
جو میرے عقیدہ کے مخالف ہیں میری بحث کرائی جائے ۔ اگر میں دلائل کے رو سے جھوٹا نکلا تو مجھے سزا
ما جائے ۔ راوی اس قصہ کے کہتے ہیں کہ ہم اس گفتگو کے وقت موجود تھے۔ امیر نے اس بات کو
پسند کیا اور مسجد شاہی میں خان ملا خان اور آٹھ مفتی بحث کے لئے منتخب کئے گئے ۔ اور ایک لاہوری
دی
ڈاکٹر جو خود پنجابی ہونے کی وجہ سے سخت مخالف تھا بطور ثالث کے مقرر کر کے بھیجا گیا۔ بحث کے
وقت مجمع کثیر تھا اور دیکھنے والے کہتے ہیں کہ ہم اُس بحث کے وقت موجود تھے۔ مباحثہ تحریری تھا
صرف تحریر ہوتی تھی۔ اور کوئی بات حاضرین کو سنائی نہیں جاتی تھی۔ اس لئے اُس مباحثہ کا کچھ حال
معلوم نہیں ہوا۔ سات بجے صبح سے تین بجے سہ پہر تک مباحثہ جاری رہا۔ پھر جب عصر کا آخری
وقت ہوا تو کفر کا فتویٰ لگایا گیا ۔ اور آخر بحث میں شہید مرحوم سے یہ بھی پوچھا گیا کہ اگر مسیح موعود
یہی قادیانی شخص ہے تو پھر تم عیسی علیہ السلام کی نسبت کیا کہتے ہو۔ کیا وہ واپس دنیا میں آئیں
گے یا نہیں تو انہوں نے بڑی استقامت سے جواب دیا کہ حضرت عیسی علیہ السلام فوت ہو چکے
ہیں اب وہ ہرگز واپس نہیں آئیں گے ۔ قرآن کریم اُن کے مرنے اور واپس نہ آنے کا گواہ ہے۔
تب تو وہ لوگ ان مولویوں کی طرح جنہوں نے حضرت عیسی کی بات کو سن کر اپنے کپڑے پھاڑ دیئے
تھے گالیاں دینے لگے اور کہا اب اس شخص کے کفر میں کیا شک رہا۔ اور بڑی غضبناک حالت میں یہ
کفر کا فتویٰ لکھا گیا۔ پھر بعد اس کے اخوند زادہ حضرت شہید مرحوم اسی طرح پابز نجیر ہونے کی حالت
میں قید خانہ میں بھیجے گئے اور اس جگہ یہ بات بیان کرنے سے رہ گئی ہے کہ جب شاہزادہ مرحوم کی اُن

تذكرة الشهادتين
بد قسمت مولویوں سے بحث ہورہی تھی تب آٹھ آدمی برہنہ تلواریں لے کر شہید مرحوم کے سر پر کھڑے ﴿۵۳)
تھے۔ پھر بعد اس کے وہ فتویٰ کفر رات کے وقت امیر صاحب کی خدمت میں بھیجا گیا اور یہ چالا کی
کی گئی کہ مباحثہ کے کاغذات ان کی خدمت میں عمداً نہ بھیجے گئے اور نہ عوام پر اُن کا مضمون ظاہر کیا
گیا۔ یہ صاف اس بات پر دلیل تھی کہ مخالف مولوی شہید مرحوم کے ثبوت پیش کردہ کا کوئی رد نہ کر سکے
مگر افسوس امیر پر کہ اُس نے کفر کے فتوئی پر ہی حکم لگا دیا اور مباحثہ کے کا غذ طلب نہ کئے حالانکہ
اُس کو چاہیے تو یہ تھا کہ اس عادل حقیقی سے ڈر کر جس کی طرف عنقریب تمام دولت و حکومت کو چھوڑ
کر واپس جائے گا خود مباحثہ کے وقت حاضر ہوتا ۔ بالخصوص جبکہ وہ خوب جانتا تھا کہ اس مباحثہ کا نتیجہ
ایک معصوم بے گناہ کی جان ضائع کرنا ہے تو اس صورت میں مقتضا خدا ترسی کا یہی تھا کہ بہر حال
افتان و خیزاں اُس مجلس میں جاتا اور نیز چاہیے تھا کہ قبل ثبوت کسی جرم کے اس شہید مظلوم پر یہ
سختی روا نہ رکھتا کہ ناحق ایک مدت تک قید کے عذاب میں ان کو رکھتا اور زنجیروں اور ہتھکڑیوں
کے شکنجہ میں اُس کو دبایا جاتا اور آٹھ سپاہی برہنہ شمشیروں کے ساتھ اس کے سر پر کھڑے کئے جاتے
اور اس طرح ایک عذاب اور رعب میں ڈال کر اُس کو ثبوت دینے سے روکا جاتا۔ پھر اگر اُس نے ایسا
نہ کیا تو عادلانہ حکم دینے کے لئے یہ تو اُس کا فرض تھا کہ کا غذات مباحثہ کے اپنے حضور میں طلب کرتا
بلکہ پہلے سے یہ تاکید کر دیتا کہ کاغذات مباحثہ کے میرے پاس بھیج دینے چاہئیں۔ اور نہ صرف اس
بات پر کفایت کرتا کہ آپ ان کا غذات کو دیکھتا بلکہ چاہیے تھا کہ سرکاری طور پر ان کا غذات کو چھپوا
دیتا کہ دیکھو کیسے یہ شخص ہمارے مولویوں کے مقابل پر مغلوب ہو گیا اور کچھ ثبوت قادیانی کے
مسیح موعود ہونے کے بارے میں اور نیز جہاد کی ممانعت میں اور حضرت مسیح کے فوت ہونے کے بارے میں
نہ دے سکا۔ ہائے وہ معصوم اس کی نظر کے سامنے ایک بکرے کی طرح ذبح کیا گیا اور باوجود صادق
ہونے کے اور باوجود پورا ثبوت دینے کے اور باوجود ایسی استقامت کے کہ صرف اولیاء کو دی جاتی ہے پھر
بھی اُس کا پاک جسم پتھروں سے ٹکڑے ٹکڑے کر دیا گیا ۔ اور اُس کی بیوی اور اُس کے یتیم بچوں کو
خوست سے گرفتار کر کے بڑی ذلت اور عذاب کے ساتھ کسی اور جگہ حراست میں بھیجا گیا ۔ اے نادان !
کیا مسلمانوں میں اختلاف مذہب اور رائے کی یہی سزا ہوا کرتی ہے۔ تو نے کیا سوچ کر یہ خون کر دیا۔ (۵۴)

تذكرة الشهادتين
سلطنت انگریزی جو اس امیر کی نگاہ میں اور نیز اُس کے مولویوں کے خیال میں ایک کافر کی سلطنت
ہے کس قدر مختلف فرقے اس سلطنت کے زیر سایہ رہتے ہیں ۔ کیا اب تک اس سلطنت نے کسی
مسلمان یا ہندو کو اس قصور کی بنا پر پھانسی دے دیا کہ اس کی رائے پادریوں کی رائے کے مخالف
ہے۔ ہائے افسوس آسمان کے نیچے یہ بڑا ظلم ہوا کہ ایک بے گناہ معصوم با وجود صادق ہونے کے
با وجود اہل حق ہونے کے اور باوجود اس کے کہ وہ ہزار ہا معزز لوگوں کی شہادت سے تقویٰ اور
طہارت کے پاک پیرایہ سے مزین تھا۔ اس طرح بے رحمی سے محض اختلاف مذہب کی وجہ سے
مارا گیا ۔ اس امیر سے وہ گورنر ہزار ہا درجہ اچھا تھا جس نے ایک مخبری پر حضرت مسیح کو گرفتار کر لیا
تھا یعنی پیلاطوس جس کا آج تک انجیلوں میں ذکر موجود ہے کیونکہ اس نے یہودیوں کے مولویوں
کو جبکہ انہوں نے حضرت مسیح پر کفر کا فتویٰ لکھ کر یہ درخواست کی کہ اس کو صلیب دی جائے یہ
جواب دیا کہ اس شخص کا میں کوئی گناہ نہیں دیکھتا۔ افسوس اس امیر کو کم سے کم اپنے مولویوں
سے یہ تو پوچھنا چاہیے تھا کہ یہ سنگساری کا فتوی کس قسم کے کفر پر دیا گیا۔ اور اس اختلاف کو کیوں
کفر میں داخل کیا گیا اور کیوں انہیں یہ نہ کہا گیا کہ تمہارے فرقوں میں خود اختلاف بہت ہیں ۔
کیا ایک فرقہ کو چھوڑ کر دوسروں کو سنگسار کرنا چاہیے ۔ جس امیر کا یہ طریق اور یہ عدل ہے نہ معلوم
وہ خدا کو کیا جواب دے گا ۔
بعد اس کے کہ فتویٰ کفر لگا کر شہید مرحوم قید خانہ میں بھیجا گیا۔ صبح روز شنبہ کو شہید موصوف کو
سلام خانه یعنی خاص مکان در بارا میر صاحب میں بلایا گیا ۔ اُس وقت بھی بڑا مجمع تھا۔ امیر صاحب
جب ارک یعنی قلعہ سے نکلے تو راستہ میں شہید مرحوم ایک جگہ بیٹھے تھے اُن کے پاس ہو کر گزرے اور
پوچھا کہ اخوند زادہ صاحب کیا فیصلہ ہوا۔ شہید مرحوم کچھ نہ بولے کیونکہ وہ جانتے تھے کہ ان لوگوں
نے ظلم پر کمر باندھی ہے مگر سپاہیوں میں سے کسی نے کہا کہ ملامت ہو گیا یعنی کفر کا فتوی لگ گیا۔
پھر امیر صاحب جب اپنے اجلاس پر آئے تو اجلاس میں بیٹھتے ہی پہلے اخوند زادہ صاحب مرحوم کو
بلایا اور کہا کہ آپ پر کفر کا فتوی لگ گیا ہے۔ اب کہو کہ کیا تو بہ کرو گے یا سزا پاؤ گے تو انہوں نے
۵۵) صاف لفظوں میں انکار کیا اور کہا کہ میں حق سے تو بہ نہیں کر سکتا۔ کیا میں جان کے خوف سے

تذكرة الشهادتين
باطل کو مان لوں ۔ یہ مجھ سے نہیں ہوگا ۔ تب امیر نے دوبارہ توبہ کے لئے کہا اور توبہ کی حالت
میں بہت امید دی اور وعدہ معافی دیا مگر شہید موصوف نے بڑے زور سے انکار کیا اور کہا کہ
مجھ سے یہ امید مت رکھو کہ میں سچائی سے توبہ کروں ۔ ان باتوں کو بیان کرنے والے کہتے ہیں
کہ یہ سنی سنائی باتیں نہیں بلکہ ہم خود اس مجمع میں موجود تھے اور مجمع کثیر تھا۔ شہید مرحوم ہر ایک
فہمائش کا زور سے انکار کرتا تھا اور وہ اپنے لئے فیصلہ کر چکا تھا کہ ضرور ہے کہ میں اس راہ میں
ا۔ یہ راقم کہتا ہے
جان دوں تب اُس نے یہ بھی کہا کہ میں بعد قتل چھ روز تک پھر زند چھ روز تک پھر زندہ ہو جاؤں گا ۔ یہ رانم
کہ یہ قول وحی الہی کی بنا پر ہوگا جو اس وقت ہوئی ہوگی کیونکہ اس وقت شہید مرحوم منقطعین میں
داخل ہو چکا تھا اور فرشتے اس سے مصافحہ کرتے تھے۔ تب فرشتوں سے یہ خبر پا کر ایسا اُس نے
کہا اور اس قول کے یہ معنے تھے کہ وہ زندگی جو اولیاء اور ابدال کو دی جاتی ہے چھ روز تک مجھے
مل جائے گی اور قبل اس کے جو خدا کا دن آوے یعنی ساتواں دن میں زندہ ہو جاؤں گا اور یاد
رہے کہ اولیاء اللہ اور وہ خاص لوگ جو خدا تعالیٰ کی راہ میں شہید ہوتے ہیں وہ چند دنوں کے بعد
پھر زندہ کئے جاتے ہیں جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللهِ
أَمْوَاتًا بَلْ أَحْيَاء لے یعنی تم ان کو مردے مت خیال کرو جو اللہ کی راہ میں قتل کئے جاتے ہیں
وہ تو زندے ہیں ۔ پس شہید مرحوم کا اسی مقام کی طرف اشارہ تھا اور میں نے ایک کشفی نظر میں
دیکھا کہ ایک درخت سرو کی ایک بڑی لمبی شاخ جو نہایت خوبصورت اور سرسبز تھی ہمارے باغ
میں سے کاٹی گئی ہے اور وہ ایک شخص کے ہاتھ میں ہے تو کسی نے کہا کہ اس شاخ کو اس زمین
میں جو میرے مکان کے قریب ہے اُس بیری کے پاس لگا دو جو اس سے پہلے کاٹی گئی تھی اور
پھر دوبارہ اُگے گی اور ساتھ ہی مجھے یہ وحی الہی ہوئی کہ کابل سے کاٹا گیا اور سیدھا ہماری طرف
آیا۔ اس کی میں نے یہ تعبیر کی کہ تخم کی طرح شہید مرحوم کا خون زمین پر پڑا ہے اور وہ بہت بارور
ہو کر ہماری جماعت کو بڑھاوے گا۔ اس طرف میں نے یہ خواب دیکھی اور اس طرف شہید مرحوم
نے کہا کہ چھ روز تک میں زندہ کیا جاؤں گا۔ میری خواب اور شہید مرحوم کے اس قول کا مال ایک
ہی ہے۔ شہید مرحوم نے مرکز میری جماعت کو ایک نمونہ دیا ہے اور در حقیقت میری جماعت
ال عمران : ۱۷۰

تذكرة الشهادتين
۵۲ ایک بڑے نمونہ کی محتاج تھی۔ اب تک ان میں ایسے بھی پائے جاتے ہیں کہ جو شخص ان میں سے
ادنی خدمت بجالاتا ہے وہ خیال کرتا ہے کہ اس نے بڑا کام کیا ہے اور قریب ہے کہ وہ میرے پر
احسان رکھے حالانکہ خدا کا اس پر احسان ہے کہ اس خدمت کے لئے اس نے اس کو توفیق دی ۔
بعض ایسے ہیں کہ پورے زور اور پورے صدق سے اس طرف نہیں آئے اور جس قوت ایمان اور
انتہا درجہ کے صدق وصفا کا وہ دعویٰ کرتے ہیں آخر تک اس پر قائم نہیں رہ سکتے اور دنیا کی محبت
کے لئے دین کو کھو دیتے ہیں اور کسی ادنیٰ امتحان کی بھی برداشت نہیں کر سکتے ۔ خدا کے سلسلے میں
بھی داخل ہو کر اُن کی دنیا داری کم نہیں ہوتی لیکن خدا تعالیٰ کا ہزار ہزار شکر ہے کہ ایسے بھی ہیں
کہ وہ سچے دل سے ایمان لائے اور سچے دل سے اس طرف کو اختیار کیا اور اس راہ کے لئے
ہر ایک دکھ اُٹھانے کے لئے طیار ہیں لیکن جس نمونہ کو اس جواں مرد نے ظاہر کر دیا اب تک وہ
قوتیں اس جماعت کی مخفی ہیں۔ خدا سب کو وہ ایمان سکھا دے اور وہ استقامت بخشے جس کا اس
شہید مرحوم نے نمونہ پیش کیا ہے۔ یہ دنیوی زندگی جو شیطانی حملوں کے ساتھ ملی ہوئی ہے
کامل انسان بننے سے روکتی ہے اور اس سلسلہ میں بہت داخل ہوں گے مگر افسوس کہ تھوڑے ہیں
کہ یہ نمونہ دکھا ئیں گے۔
پھر ہم اصل واقعہ کی طرف رجوع کر کے لکھتے ہیں کہ جب شہید مرحوم نے ہر ایک مرتبہ
تو بہ کرنے کی فہمائش پر توبہ کرنے سے انکار کیا تو امیر نے اُن سے مایوس ہو کر اپنے ہاتھ سے ایک
لمبا چوڑا کا غذ لکھا اور اس میں مولویوں کا فتویٰ درج کیا اور اس میں یہ لکھا کہ ایسے کافر کی سنگسار
کرنا سزا ہے۔ تب وہ فتوی اخوند زادہ مرحوم کے گلے میں لٹکا دیا گیا اور پھر امیر نے حکم دیا کہ شہید
مرحوم کے ناک میں چھید کر کے اس میں رسی ڈال دی جائے اور اُسی رسی سے شہید مرحوم کو کھینچ کر
مقتل یعنی سنگسار کرنے کی جگہ تک پہنچایا جائے ۔ چنانچہ اس ظالم امیر کے حکم سے ایسا ہی کیا گیا اور
۵۷ ناک کو چھید کر سخت عذاب کے ساتھ اُس میں رسی ڈالی گئی ۔ تب اس رسی کے ذریعہ سے شہید
مرحوم کو نہایت ٹھٹھے ہنسی اور گالیوں اور لعنت کے ساتھ مقتل تک لے گئے اور امیر اپنے تمام مصاحبوں
کے ساتھ اور مع قاضیوں ، مفتیوں اور دیگر اہلکاروں کے یہ درد ناک نظارہ دیکھتا ہوا مقتل تک

تذكرة الشهادتين
پہنچا اور شہر کی ہزار ہا مخلوق جن کا شمار کرنا مشکل ہے اس تماشا کے دیکھنے کے لئے گئی ۔ جب مقتل پر
پہنچے تو شاہزادہ مرحوم کو کمر تک زمین میں گاڑ دیا اور پھر اس حالت میں جبکہ وہ کمر تک زمین میں گاڑ
دیئے گئے تھے امیر اُن کے پاس گیا اور کہا کہ اگر تو قادیانی سے جو مسیح موعود ہونے کا دعویٰ کرتا ہے
انکار کرے تو اب بھی میں تجھے بچالیتا ہوں ۔ اب تیرا آخری وقت ہے اور یہ آخری موقعہ ہے جو تجھے
دیا جاتا ہے اور اپنی جان اور اپنے عیال پر رحم کر ۔ تب شہید مرحوم نے جواب دیا۔ کہ نعوذ باللہ سچائی
سے کیونکر انکار ہو سکتا ہے اور جان کیا حقیقت ہے اور عیال واطفال کیا چیز ہیں جن کے لئے میں ایمان
کو چھوڑ دوں ۔ مجھ سے ایسا ہر گز نہیں ہوگا اور میں حق کے لئے مروں گا ۔ تب قاضیوں اور فقیہوں
نے شور مچایا کہ کافر ہے کافر ہے اس کو جلد سنگسار کرو۔ اس وقت امیر اور اُس کا بھائی نصر اللہ خاں اور
قاضی اور عبدالاحد کمیدان یہ لوگ سوار تھے اور باقی تمام لوگ پیادہ تھے۔ جب ایسی نازک حالت میں
شہید مرحوم نے بار بار کہہ دیا کہ میں ایمان کو جان پر مقدم رکھتا ہوں ۔ تب امیر نے اپنے قاضی کو
حکم دیا کہ پہلا پتھر تم چلاؤ کہ تم نے کفر کا فتویٰ لگایا ہے۔ قاضی نے کہا کہ آپ بادشاہ وقت ہیں آپ
چلاویں۔ تب امیر نے جواب دیا کہ شریعت کے تم ہی بادشاہ ہو اور تمہارا ہی فتویٰ ہے اس میں میرا
کوئی دخل نہیں ۔ تب قاضی نے گھوڑے سے اُتر کر ایک پتھر چلا یا جس پتھر سے شہید مرحوم کو زخم کاری
لگا اور گردن جھک گئی۔ پھر بعد اس کے بدقسمت امیر نے اپنے ہاتھ سے پتھر چلایا۔ پھر کیا تھا اس کی
پیروی سے ہزاروں پتھر اس شہید پر پڑنے لگے۔ اور کوئی حاضرین میں سے ایسا نہ تھا جس نے اس
شہید مرحوم کی طرف پتھر نہ پھینکا ہو۔ یہاں تک کہ کثرت پتھروں سے شہید مرحوم کے سر پر ایک
کوٹھہ پتھروں کا جمع ہو گیا۔ پھر امیر نے واپس ہونے کے وقت کہا کہ یہ شخص کہتا تھا کہ میں چھ روز
تک زندہ ہو جاؤں گا ۔ اس پر چھ روز تک پہرہ رہنا چاہیے ۔ بیان کیا گیا ہے کہ یہ ظلم یعنی سنگسار
کرنا ۱۴ جولائی کو وقوع میں آیا۔ اس بیان میں اکثر حصہ اُن لوگوں کا ہے جو اس سلسلہ کے مخالف ۵۸﴾
تھے جنہوں نے یہ بھی اقرار کیا کہ ہم نے بھی پتھر مارے تھے اور بعض ایسے آدمی بھی اس بیان میں داخل
ہیں کہ شہید مرحوم کے پوشیدہ شاگرد تھے۔ معلوم ہوتا ہے کہ یہ واقعہ اس سے زیادہ دردناک ہے جیسا کہ

تذكرة الشهادتين
بیان کیا گیا ہے کیونکہ امیر کے ظلم کو پورے طور پر ظاہر کرنا کسی نے روا نہیں رکھا اور جو کچھ ہم نے
لکھا ہے بہت سے خطوط کے مشترک مطلب سے ہم نے خلاصہ لکھا ہے۔ ہر ایک قصہ میں اکثر
مبالغہ ہوتا ہے لیکن یہ قصہ ہے کہ لوگوں نے امیر سے ڈر کر اس کا ظلم پورا پورا بیان نہیں کیا اور بہت
سی پردہ پوشی کرنی چاہی۔ شاہزادہ عبداللطیف کے لئے جو شہادت مقدر تھی وہ ہو چکی ۔ اب ظالم کا
پاداش باقی ہے ۔ اِنَّهُ مَنْ يَّاتِ رَبَّهُ مُجْرِمًا فَإِنَّ لَهُ جَهَنَّمَ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيِي !
افسوس کہ یہ امیر زیر آیت وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا داخل ہو گیا اور ایک ذرہ خدا تعالیٰ کا
خوف نہ کیا۔ اور مومن بھی ایسا مومن کہ اگر کابل کی تم ابل کی تمام سرزمین میں اُس کی نظیر تلاش کی جائے تو
تلاش کرنا لا حاصل ہے۔ ایسے لوگ اکسیر احمر کے حکم میں ہیں جو صدق دل سے ایمان اور حق کے
لئے جان بھی فدا کرتے ہیں اور زن و فرزند کی کچھ بھی پروا نہیں کرتے ۔ اے عبداللطیف تیرے پر
ہزاروں رحمتیں کہ تو نے میری زندگی میں ہی اپنے صدق کا نمونہ دکھایا اور جو لوگ میری جماعت
میں سے میری موت کے بعد ر ہیں گے میں نہیں جانتا کہ وہ کیا کام کریں گے۔
آں جواں مرد و حبیب کردگار جوهر خود کرد آخر آشکار
نقد جان از بهر جاناں باخته دل ازیں فانی سرا پرداخته
پُر خطر هست این بیابان حیات
صد ہزاراں آتشے تا آسماں
صد ہزاراں اژدہائش در جهات
صد ہزاراں سیل خوں خوار و دماں
صد ہزاراں فرسخے تا کوئے یار دشت پر خار و بلائش صد ہزار
بنگر این شوخی ازاں شیخ عجم ایں بیاباں کرد طے از یک قدم
این چنین باید خدا را بنده سر پئے دلدار خود افگندہ
ا طه : ۷۵
النساء : ۹۴

تذكرة الشهادتين
او پئے دلدار از خود مرده بود
از پئے تریاق زہرے خورده بود
تا نه نوشد جام ایں زہرے کسے کے رہائی یابد از مرگ آں جسے
زیر ایں موت است پنہاں صد حیات زندگی خواهی بخور جام ممات
تو که گشتی بنده حرص و ہوا
ایں طلب در نفس دون تو کجا
دل بدیں دنیائے دوں آویختی آبرو از بهر عصیاں ریختی
صد ہزاراں فوج شیطان در پست
تا بسوزد در جهنم چون خست
از پئے امید یا بہر خطر
می شود ایمان تو زیر و زبر
از برائے ایں سرائے بے وفا
ے نہی دین خدا را زیر پا
دیں بود دین فدائے آں نگار
اے سیہ باطن ترا با دیں چہ کار
چه
پست ہستی لاف استعلا مزن
وز گلیم خویش بیروں پا مزن
خویشتن
را نیک اندیشیده اے ہلاک الله چه بد فہمیدہ
خوش نه گردد دلستان از قیل و قال تا نمیری زندگی باشد محال
کبر و کیس را ترک کن اے بد خصال تا بتابد بر تو نور ذوالجلال
به
کت خوشت افتاد ایں فانی سرا
این چنیں بالا از بالا چوں پری یا مگر زاں ذات بے چوں منکری
کاخ دنیا را چه دید استی بنا
دل چرا عاقل
نا گہاں باید شدن بیروں ازیں
بندر اندریں
از پئے دنیا بریدن از خدا بس ہمیں باشد نشان اشقیا
چول شود بخشائش حق بر کسے دل نمے ماند بدنیائش بسے
خوشترش آید بیابان تپاں
تا در و نالد نے بہر دلستاں
پیش از مردن بمیرد حق شناس زینکه محکم نیست دنیا را اساس
ہوش کن ایں جائیگہ جائے فناست
با خدا می باش چوں آخر خداست
﴾٢٠﴿

·

آج 10 میں سے 10 باقی