تذکرة الشہادتین

حصہ 7

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

تذكرة الشهادتين
اچھا نہیں ہوتا ۔ اور بہت امور ہیں جو تم چاہتے ہو کہ وہ واقع نہ ہوں حالانکہ اُن کا واقع ہونا
تمہارے لئے اچھا ہوتا ہے اور خدا خوب جانتا ہے کہ تمہارے لئے کیا بہتر ہے مگر تم نہیں
جانتے اس تمام وحی الہی میں یہ سمجھایا گیا ہے کہ صاحبزادہ مولوی عبداللطیف مرحوم کا اس بے
رحمی سے مارا جانا اگر چہ ایسا امر ہے کہ اس کے سننے سے کلیجہ منہ کو آتا ہے ( و ما رئينا ظلما اغيظ
من هذا ) لیکن اس خون میں بہت برکات ہیں کہ بعد میں ظاہر ہوں گے اور کابل کی زمین دیکھ
لے گی کہ یہ خون کیسے کیسے پھل لائے گا۔ یہ خون کبھی ضائع نہیں جائے گا۔ پہلے اس سے غریب
عبدالرحمن میری جماعت کا ظلم سے مارا گیا اور خدا چپ رہا مگر اس خون پر اب وہ چپ نہیں رہے گا
اور بڑے بڑے نتائج ظاہر ہوں گے۔ چنانچہ سنا گیا ہے کہ جب شہید مرحوم کو ہزاروں پتھروں سے
قتل کیا گیا تو انہیں دنوں میں سخت ہیضہ کابل میں پھوٹ پڑا اور بڑے بڑے ریاست کے نامی
اس کا شکار ہو گئے اور بعض امیر کے رشتہ دار اور عزیز بھی اس جہان سے رخصت ہوئے مگر ابھی کیا
ہے یہ خون بڑی بے رحمی کے ساتھ کیا گیا ہے اور آسمان کے نیچے ایسے خون کی اس زمانہ میں نظیر
ملے گی ۔ ہائے اس نادان امیر - امیر نے کیا کیا کہ ایسے معصوم شخص کو کمال بے دردی سے قتل کر
کے اپنے تئیں تباہ کر لیا ۔ اے کابل کی زمین تو گواہ رہ کہ تیرے پر سخت جرم کا ارتکاب کیا گیا۔
اے بد قسمت زمین تو خدا کی نظر سے گر گئی کہ تو اس ظلم عظیم کی جگہ ہے۔
نہیں
ایک جدید کرامت مولوی عبد اللطیف صاحب مرحوم کی
جب میں نے اس کتاب کو لکھنا شروع کیا تو میرا ارادہ تھا کہ قبل اس کے جو ۱۶ راکتو بر ۱۹۰۳ء
۷۳ کو بمقام گورداسپورا ایک مقدمہ پر جاؤں جو ایک مخالف کی طرف سے فوجداری میں میرے پر دائر ہے
یہ رسالہ تالیف کرلوں اور اس کو ساتھ لے جاؤں تو ایسا اتفاق ہوا کہ مجھے درد گردہ سخت پیدا ہوا۔ میں نے
خیال کیا کہ یہ کام نا تمام رہ گیا صرف دو چار دن ہیں۔ اگر میں اسی طرح درد گردہ میں مبتلا رہا جو ایک
مہلک بیماری ہے تو یہ تالیف نہیں ہو سکے گا تب خدا تعالیٰ نے مجھے دعا کی طرف توجہ دلائی۔ میں نے رات

تذكرة الشهادتين
کے وقت میں جبکہ تین گھنٹے کے قریب بارہ بجے کے بعد رات گزر چکی تھی اپنے گھر کے لوگوں
سے کہا کہ اب میں دعا کرتا ہوں تم آمین کہو۔ سو میں نے اُسی دردناک حالت میں صاحبزادہ
مولوی عبد اللطیف کے تصور سے دعا کی کہ یا الہی اس مرحوم کے لئے میں اس کو لکھنا چاہتا تھا
تو ساتھ ہی مجھے غنودگی ہوئی اور الہام ہوا ۔ سلام قولا من رب رحیم یعنی سلامتی اور عافیت
ہے یہ خدائے رحیم کا کلام ہے۔ پس قسم ہے مجھے اُس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے
کہ ابھی صبح کے چھ نہیں بجے تھے کہ میں بالکل تندرست ہو گیا اور اُسی روز نصف کے قریب
کتاب کو لکھ لیا۔ فالحمد للہ علی ذالک۔
ایک ضروری امر اپنی جماعت کی توجہ کے لئے
اگر چہ میں خوب جانتا ہوں کہ جماعت کے بعض افراد ابھی تک اپنی روحانی کمزوری
کی حالت میں ہیں یہاں تک کہ بعض کو اپنے وعدوں پر بھی ثابت رہنا مشکل ہے لیکن جب
میں اس استقامت اور جانفشانی کو دیکھتا ہوں جو صاحبزادہ مولوی محمد عبد اللطیف مرحوم سے
ظہور میں آئی تو مجھے اپنی جماعت کی نسبت بہت امید بڑھ جاتی ہے کیونکہ جس خدا نے بعض
افراد اس جماعت کو یہ توفیق دی کہ نہ صرف مال بلکہ جان بھی اس راہ میں قربان کر گئے
اُس خدا کا صریح یہ منشاء معلوم ہوتا ہے کہ وہ بہت سے ایسے افراد اس جماعت میں پیدا کرے
جو صاحبزادہ مولوی عبد اللطیف کی روح رکھتے ہوں ۔ اور ان کی روحانیت کا ایک نیا پودہ
ہوں جیسا کہ میں نے کشفی حالت میں واقعہ شہادت مولوی صاحب موصوف کے قریب دیکھا
کہ ہمارے باغ میں سے ایک بلند شاخ سرو کی کاٹی گئی اور میں نے کہا کہ اس شاخ کو ﴿۷۴
☆
اس سے پہلے ایک صریح وحی الہی صاحبزادہ مولوی عبد اللطیف صاحب مرحوم کی نسبت ہوئی تھی جبکہ وہ زندہ تھے بلکہ
قادیان میں ہی موجود تھے اور یہ وحی الہی میگزین انگریزی ۹ فروری ۱۹۰۳ء میں اور الحکم ۷ ارجنوری ۱۹۰۳ء اور البدر
۱۶ جنوری ۱۹۰۳ء کالم دو میں شائع ہو چکی ہے جو مولوی صاحب کے مارے جانے کے بارے میں ہے اور وہ یہ ہے کہ قتل
خَيْبَةً وَ زِيدَ هَيْبَةً یعنی ایسی حالت میں مارا گیا کہ اس کی بات کو کسی نے نہ سنا اور اس کا مارا جانا ایک ہیبت ناک امر تھا یعنی
لوگوں کو بہت ہیبت ناک معلوم ہوا ۔ اور اس کا بڑا اثر دلوں پر ہوا۔ منہ

تذكرة الشهادتين
زمین میں دوبارہ نصب کر دو تا وہ بڑھے اور پھولے۔ سو میں نے اس کی یہی تعبیر کی کہ خدا تعالیٰ
بہت سے اُن کے قائم مقام پیدا کر دے گا۔ سو میں یقین رکھتا ہوں کہ کسی وقت میرے اس کشف
کی تعبیر ظاہر ہو جائے گی مگر ابھی تک یہ حال ہے کہ اگر میں ایک تھوڑی سی بات بھی اس سلسلہ کے
قائم رکھنے کے لئے جماعت کے آگے پیش کرتا ہوں تو ساتھ ہی میرے دل میں خیال آتا ہے کہ
مبادا اس بات سے کسی کو ابتلا پیش نہ آوے۔ اب ایک ضروری بات جو اپنی جماعت کے آگے پیش
کرنا چاہتا ہوں یہ ہے کہ میں دیکھتا ہوں کہ لنگر خانہ کے لئے جس قدر میری جماعت وقتاً فوقتاً مدد
کرتی رہتی ہے وہ قابل تعریف ہے۔ ہاں اس مدد میں پنجاب نے بہت حصہ لیا ہوا ہے۔ اس کا
سبب یہ ہے کہ پنجاب کے لوگ اکثر میرے پاس آتے جاتے ہیں ۔ اور اگر دلوں میں غفلت کی وجہ
سے کوئی سختی آجائے تو صحبت اور پے درپے ملاقات کے اثر سے وہ سختی بہت جلد دور ہوتی رہتی ہے
اس لئے پنجاب کے لوگ خاص کر بعض افراد اُن کی محبت اور صدق اور اخلاص میں ترقی کرتے
جاتے ہیں۔ اور اسی وجہ سے ہر ایک ضرورت کے وقت وہ بڑی سرگرمی دکھلاتے ہیں اور سچی
اطاعت کے آثار ان سے ظاہر ہوتے ہیں۔ اور یہ ملک دوسرے ملکوں سے نسبتاً کچھ نرم دل بھی
ہے ۔ باایں ہمہ انصاف سے دور ہو گا اگر میں تمام دور کے مریدوں کو ایسے ہی سمجھ لوں کہ وہ
ابھی اخلاص اور سرگرمی سے کچھ حصہ نہیں رکھتے کیونکہ صاحبزادہ مولوی عبداللطیف جس نے
جاں شادی کا یہ نمونہ دکھا یا وہ بھی تو دور کی زمین کا رہنے والا تھا جس کے صدق اور وفا اور اخلاص اور
استقامت کے آگے پنجاب کے بڑے بڑے مخلصوں کو بھی شرمندہ ہونا پڑتا ہے اور کہنا پڑتا ہے کہ
وہ ایک شخص تھ شخص تھا کہ ہم سب سے پیچھے آیا اور سب سے آگے بڑھ گیا۔ اسی طرح بعض دور دراز ملک
کے مخلص بڑی بڑی خدمت مالی کر چکے ہیں اور اُن کے صدق و وفا میں کبھی فتور نہ آیا جیسا کہ اخویم
سیٹھ عبدالرحمن تاجر مدراس اور چند ایسے اور دوست لیکن کثرت تعداد کے لحاظ سے پنجاب کو مقدم
رکھا گیا ہے کیونکہ پنجاب میں ہر ایک طبقہ کے آدمی خدمت دینی سے بہت حصہ لیتے جاتے ہیں اور
دور کے اکثر لوگ اگر چہ ہمارے سلسلہ میں داخل تو ہیں مگر بوجہ اس کے کہ ان کو صحبت کم نصیب
۷۵) ہوتی ہے اُن کے دل بکلی دنیا کے گند سے صاف نہیں ہیں۔ امر یہ معلوم ہوتا ہے کہ یا تو آخر کار

تذكرة الشهادتين
وہ گند سے صاف ہو جائیں گے اور یا خدا تعالیٰ ان کو اس پاک سلسلہ سے کاٹ دے گا اور ایک مردار
کی طرح مریں گے۔ بڑی غلطی انسان کی دنیا پرستی ہے۔ یہ بد بخت اور منحوس دنیا کبھی خوف دلانے
سے اور کبھی امید دینے سے اکثر لوگوں کو اپنے دام میں لے لیتی ہے اور یہ اسی میں مرتے ہیں۔ نادان
کہتا ہے کہ کیا ہم دنیا کو چھوڑ دیں اور یہ غلطی انسان کو نہیں چھوڑتی جب تک کہ اس کو بے ایمان کر
کے ہلاک نہ کرے۔ اے نادان کون کہتا ہے کہ تو اسباب کی رعایت چھوڑ دے مگر دل کو دنیا اور دنیا
کے فریبوں سے الگ کرور نہ تو ہلاک شدہ ہے اور جس عیال کے لئے تو حد سے زیادہ بڑھتا جاتا ہے
یہاں تک کہ خدا کے فرائض کو بھی چھوڑتا ہے اور طرح طرح کی مکاریوں سے ایک شیطان بن جاتا
ہے۔ اس عیال کے لئے تو بدی کا بیج ہوتا ہے اور ان کو تباہ کرتا ہے۔ اس لئے کہ خدا تیری پناہ میں
نہیں کیونکہ تو پارسا نہیں۔ خدا تیرے دل کی جڑھ کو دیکھ رہا ہے۔ سو تو بے وقت مرے گا اور عیال کو
تباہی میں ڈالے گا لیکن وہ جو خدا کی طرف جھکا ہوا ہے اُس کی خوش قسمتی سے اُس کے زن و فرزند کو
بھی حصہ ملے گا اور اس کے مرنے کے بعد کبھی وہ تباہ نہیں ہوں گے ۔ جو لوگ مجھ سے سچا تعلق رکھتے
ہیں وہ اگر چہ ہزار کوس پر بھی ہیں تاہم ہمیشہ مجھے لکھتے رہتے ہیں اور دعائیں کرتے رہتے ہیں کہ
خدا تعالیٰ انہیں موقعہ دے تا وہ برکات صحبت حاصل کریں مگر افسوس کہ بعض ایسے ہیں کہ میں دیکھتا
ہوں کہ قطع نظر ملاقات کے سالہا سال گزر جاتے ہیں اور ایک کارڈ بھی اُن کی طرف سے نہیں آتا
اس سے میں سمجھتا ہوں کہ اُن کے دل مر گئے ہیں اور اُن کے باطن کے چہرہ پر کوئی داغ جذام
ہے۔ میں تو بہت دعا کرتا ہوں کہ میری سب جماعت اُن لوگوں میں ہو جائے جو خدا تعالیٰ سے
ڈرتے ہیں اور نماز پر قائم رہتے ہیں اور رات کو اُٹھ کر زمین پر گرتے ہیں اور روتے ہیں اور
خدا کے فرائض کو ضائع نہیں کرتے اور بخیل اور ممسک اور غافل اور دنیا کے کیڑے نہیں ہیں اور
میں امید رکھتا ہوں کہ یہ میری دعائیں خدا تعالیٰ قبول کرے گا اور مجھے دکھائے گا کہ اپنے
پیچھے میں ایسے لوگوں کو چھوڑتا ہوں لیکن وہ لوگ جن کی آنکھیں زنا کرتی ہیں اور جن کے دل
پاخانہ سے بدتر ہیں اور جن کو مرنا ہرگز یاد نہیں ہے۔ میں اور میرا خدا ان سے بیزار ہیں۔ میں
بہت خوش ہوں گا اگر ایسے لوگ اس پیوند کو قطع کر لیں کیونکہ خدا اس جماعت کو ایک ایسی قوم بنانا ﴿۶﴾

تذكرة الشهادتين
چاہتا ہے جس کے نمونہ سے لوگوں کو خدا یاد آوے اور جو تقویٰ اور طہارت کے اول درجہ پر قائم ہوں
اور جنہوں نے در حقیقت دین کو دنیا پر مقدم رکھ لیا ہو لیکن وہ مفسد لوگ جو میرے ہاتھ کے نیچے ہاتھ
رکھ کر اور یہ کہہ کر کہ ہم نے دین کو دنیا پر مقدم کیا۔ پھر وہ اپنے گھروں میں جا کر ایسے مفاسد میں مشغول
ہو جائیں کہ صرف دنیا ہی دنیا اُن کے دلوں میں ہوتی ہے۔ نہ ان کی نظر پاک ہے نہ ان کا دل پاک
ہے اور نہ ان کے ہاتھوں سے کوئی نیکی ہوتی ہے اور نہ ان کے پیرکسی نیک کام کے لئے حرکت کرتے
ہیں اور وہ اُس چوہے کی طرح ہیں جو تاریکی میں ہی پرورش پاتا ہے اور اُسی میں رہتا اور اُسی میں
مرتا ہے وہ آسمان پر ہمارے سلسلہ میں سے کاٹے گئے ہیں۔ وہ عبث کہتے ہیں کہ ہم اس جماعت میں
داخل ہیں کیونکہ آسمان سمان پر پر پروه وہ وہ داخل نہیں سمجھے جاتے ۔ جو جو شخص شخص میری میری اس وصیت کو نہیں مانتا کہ در حقیقت
وہ دین کو دنیا پر مقدم کرے اور در حقیقت ایک پاک انقلاب اُس کی ہستی پر آجائے اور در حقیقت وہ
پاک دل اور پاک ارادہ ہو جائے اور پلیدی اور حرامکاری کا تمام چولہ اپنے بدن پر سے پھینک دے
اور نوع انسان کا ہمدرد اور خدا کا سچا تا بعدار ہو جائے اور اپنی تمام خودروی کو الوداع کہہ کر میرے پیچھے
ہوئے۔ میں اُس شخص کو اُس کتے سے مشابہت دیتا ہوں جو ایسی جگہ سے الگ نہیں ہوتا جہاں مردار
پھینکا جاتا ہے اور جہاں سڑے گلے مُردوں کی لاشیں ہوتی ہیں ۔ کیا میں اس بات کا محتاج ہوں کہ
وہ لوگ زبان سے میرے ساتھ ہوں اور اس طرح پر دیکھنے کے لئے ایک جماعت ہو میں سچ سچ
کہتا ہوں کہ اگر تمام لوگ مجھے چھوڑ دیں اور ایک بھی میرے ساتھ نہ رہے۔ تو میرا خدا میرے لئے
ایک اور قوم پیدا کرے گا جو صدق اور وفا میں ان سے بہتر ہوگی ۔ یہ آسمانی کشش کام کر رہی ہے جو
نیک دل لوگ میری طرف دوڑتے ہیں۔ کوئی نہیں جو آسمانی کشش کو روک سکے۔ بعض لوگ خدا سے
زیادہ اپنے مکر اور فریب پر بھروسہ رکھتے ہیں شاید اُن کے دلوں میں یہ بات پوشیدہ ہو کہ نبوتیں اور
رسالتیں سب انسانی مکر ہیں۔ اور اتفاقی طور پر شہر تیں اور قبولیتیں ہو جاتی ہیں۔ اس خیال سے کوئی
خیال پلید تر نہیں اور ایسے انسان کو اس خدا پر ایمان نہیں جس کے ارادہ کے بغیر ایک پتہ بھی گر نہیں
سکتا لعنتی ہیں ایسے دل اور ملعون ہیں ایسی طبیعتیں خدا اُن کو ذلت سے مارے گا کیونکہ وہ خدا کے
کارخانہ کے دشمن ہیں۔ ایسے لوگ در حقیقت دہریہ اور خبیث باطن ہوتے ہیں۔ وہ جہنمی زندگی کے
دن گزارتے ہیں اور مرنے کے بعد بجز جہنم کی آگ کے اُن کے حصہ میں کچھ نہیں۔

تذكرة الشهادتين
اب مختصر کلام یہ ہے کہ علاوہ لنگر خانہ اور میگزین کے جو انگریزی اور اُردو میں نکلتا ہے
جس کے لئے اکثر دوستوں نے سرگرمی ظاہر کی ہے ایک مدرسہ بھی قادیان میں کھولا گیا ہے۔ اس ﴿۷۷﴾
سے یہ فائدہ ہے کہ نو عمر بچے ایک طرف تو تعلیم پاتے ہیں اور دوسری طرف ہمارے سلسلہ کے
اصولوں سے واقفیت حاصل کرتے جاتے ہیں۔ اس طرح پر بہت آسانی سے ایک جماعت طیار ہو
جاتی ہے بلکہ بسا اوقات اُن کے ماں باپ بھی اس سلسلہ میں داخل ہو جاتے ہیں لیکن ان دنوں میں
ہمارا یہ مدرسہ بڑی مشکلات میں پڑا ہوا ہے اور باوجود یکہ محبی عزیزی اخویم نواب محمد علی خاں
صاحب رئیس مالیر کوٹلہ اپنے پاس سے اسی روپیہ ماہوار اس مدرسہ کی مدد کرتے ہیں مگر پھر بھی
اُستادوں کی تنخواہیں ماہ بماہ ادا نہیں ہو سکتیں صد ہا روپیہ قرضہ سر پر رہتا ہے۔ علاوہ اس کے مدرسہ
کے متعلق کئی عمارتیں ضروری ہیں جواب تک طیار نہیں ہوسکیں۔ یہ غم علاوہ اور غموں کے میری جان کو
کھا رہا ہے۔ اس کی بابت میں نے بہت سوچا کہ کیا کروں آخر یہ تدبیر میرے خیال میں آئی کہ میں
اس وقت اپنی جماعت کے مخلصوں کو بڑے زور کے ساتھ اس بات کی طرف توجہ دلاؤں کہ وہ اگر
اس بات پر قادر ہوں کہ پوری توجہ سے اس مدرسہ کے لئے بھی کوئی ماہانہ چندہ مقرر کریں تو
چاہیے کہ ہر ایک اُن میں سے ایک مستحکم عہد کے ساتھ کچھ نہ کچھ مقرر کرے جس کے لئے وہ ہرگز
تخلف نہ کرے مگر کسی مجبوری سے جو قضاء وقدر سے واقع ہو اور جو صاحب ایسا نہ کر سکیں ان
کے لئے بالضرورت یہ تجویز سوچی گئی ہے کہ جو کچھ وہ لنگر خانہ کے لئے بھیجتے ہیں اس کا چہارم حصہ
براہ راست مدرسہ کے لئے نواب صاحب موصوف کے نام بھیج دیں ۔ لنگر خانہ میں شامل کر
کے ہرگز نہ بھیجیں بلکہ علیحدہ منی آرڈر کرا کر بھیجیں ۔ اگر چہ لنگر خانہ کا فکر ہر چ لنگر خانہ کا فکر ہر روز مجھے کرنا پڑتا ہے
اور اس کا غم براہ راست میری طرف آتا ہے اور میری اوقات کو مشوش کرتا ہے لیکن یہ غم بھی مجھ
سے دیکھا نہیں جاتا۔ اس لئے میں لکھتا ہوں کہ اس سلسلہ کے جوانمرد لوگ جن سے میں
ہر طرح امید رکھتا ہوں کہ وہ میری اس التماس کو ردی کی طرح نہ پھینک دیں اور پوری توجہ سے
اس پر کار بند ہوں ۔ میں اپنے نفس سے کچھ نہیں کہتا بلکہ وہی کہتا ہوں جو خدا تعالیٰ میرے
دل میں ڈالتا ہے ۔ میں نے خوب سوچا ہے اور بار بار مطالعہ کیا ہے میری دانست میں اگر یہ
مدرسہ قادیان کا قائم رہ جائے تو بڑی برکات کا موجب ہوگا اور اُس کے ذریعہ سے ایک
فوج نئے تعلیم یافتوں کی ہماری طرف آسکتی ہے اگر چہ میں یہ بھی جانتا ہوں کہ اکثر طالب علم ۷۸

تذكرة الشهادتين
نہ دین کے لئے بلکہ دنیا کے لئے پڑھتے ہیں اور اُن کے والدین کے خیالات بھی اسی حد تک
محدود ہوتے ہیں مگر پھر بھی ہر روز کی صحبت میں ضرور اثر ہوتا ہے۔ اگر بین طالب علموں میں سے
ایک بھی ایسا نکلے جس کی طبیعت دینی امور کی طرف راغب ہو جائے اور وہ ہمارے سلسلہ اور
ہماری تعلیم پر عمل کرنا شروع کرے تب بھی میں خیال کروں گا کہ ہم نے اس مدرسہ کی بنیاد سے
اپنے مقصد کو پالیا۔ آخر میں یہ بھی یاد رہے کہ یہ مدرسہ ہمیشہ اس سقم اور ضعف کی حالت میں نہیں
رہے گا بلکہ یقین ہے کہ پڑھنے والوں کی فیس سے بہت سی مدد مل جائے گی یا وہ کافی ہو جائے
گی ۔ پس اس وقت ضروری نہیں ہوگا کہ لنگر خانہ کی ضروری رقوم کاٹ کر مدرسہ کو دی جائیں ۔ سو
اس وسعت کے حاصل ہونے کے وقت ہماری یہ ہدایت منسوخ ہو جائے گی اور لنگر خانہ جو وہ بھی
در حقیقت ایک مدرسہ ہے اپنے چہارم حصہ کی رقم کو پھر واپس پالے گا اور یہ مشکل طریق جس میں
لنگر خانہ کو حرج پہنچے گا محض اس لئے میں نے اختیار کیا کہ بظاہر مجھے معلوم ہوتا ہے کہ جس قدر
مدد کی ضرورت ہے شاید جدید چندہ میں وہ ضرورت پوری نہ ہو سکے لیکن اگر خدا کے فضل سے
پوری ہو جائے تو پھر اس قطع برید کی ضرورت نہیں اور میں نے یہ جو کہا کہ لنگر خانہ بھی ایک مدرسہ
ہے۔ یہ اس لئے کہا کہ جو مہمان میرے پاس آتے جاتے ہیں جن کے لئے لنگر خانہ جاری ہے
وہ میری تعلیم سنتے رہتے ہیں اور میں یقین رکھتا ہوں کہ جو لوگ ہر وقت میری تعلیم سنتے ہیں
خدا تعالیٰ اُن کو ہدایت دے گا اور ان کے دلوں کو کھول دے گا ۔ اب میں اسی قدر پر بس کرتا ہوں
اور خدا تعالیٰ سے چاہتا ہوں کہ جو مدعا میں نے پیش کیا ہے میری جماعت کو اُس کے پورا کرنے
کی توفیق دے اور ان کے مالوں میں برکت ڈالے اور اس کارخیر کے لئے ان کے دلوں کو کھول
دے۔ آمین ثم آمین
والسلام على من اتبع الهدى۔
۱۶ اکتوبر ۱۹۰۳ء

M
تذكرة الشهادتين
بدالله الحالي
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
الوقت وقت الدعاء لا وقت الملاحم
وقتل الأعداء
اعلموا أرشدكم الله أن الأمر قد خرج من أن يتهيأ القوم للجهاد ، ويُهلوا
له أهل الاستعداد، ويستحضروا الغزو ، من الحضر والبدو ، ويفوزوا في استنجاد
الجنود ، واستحشاد الحشود ، وإصحار الأسود فإنا نرى المسلمين أضعف
الأقوام، في ملكنا هذا والعرب والروم والشام، ما بقيت فيهم قوة الحرب، ولا عِلمُ
الطعن والضرب، وأما الكفار فقد استبصروا في فنون القتال، وأعدوا للمسلمين
كل عدة للاستيصال ، ونرى أن العدا من كل حدب ينسلون ، وما يلتقى جمعان إلا
وهم يغلبون۔ فظهر مما ظَهَرَ أن الوقت وقت الدعاء ، والتضرع في حضرة الكبرياء
لا وقت الملاحم وقتل الأعداء ، ومن لا يعرف الوقت فيُلقى نفسه إلى التهلكة ، ولا
يرى إلا أنواع النكبة والذلة ۔ وقد نكست أعلام حروب المسلمين ألا ترى؟
و أين رجال الطعن والسيف والمدى ؟ السيوف أُغمدت ، والرماح

تذكرة الشهادتين
۸۰) كسرت، وأُلقي الرعب في قلوب المسلمين، فتراهم في كل موطن فارين
مدبرين ۔ وإن الحرب نهبت أعمارهم، وأضاعت عسجدهم وعقارهم ، وما صلح
بها أمر الدين إلى هذا الحين، بل الفتن تموّجت وزادت ، وصراصر الفساد
أهلكت الملة وأبادت ، وترون قصر الإسلام قد خرت شعفاته ، وعُفّرت
شرفاته ، فأى فائدة ترتبت من تقلد السيف والسنان ، وأى منية حصلت إلى
هذا الأوان، من غير أن الدماء سفكت والأموال أُنفدت ، والأوقات ضيعت،
والحسرات أضعفت۔ ما نفعكم الخميس ، ووطئتم إذا حمى الوطيس
فاعلموا أن الدعاء حَرُبَةٌ أُعطيت من السماء لفتح هذا الزمان، ولن
تغلبوا إلا بهذه الحربة يا معشر الخلان، وقد أخبر النبيون من أولهم إلى آخرهم
بهذه الحربة، وقالوا إن المسيح الموعود ينال الفتح بالدعاء والتضرع في
الحضرة ، لا بالملاحم وسفك دماء الأمة۔ إن حقيقة الدعاء۔ الإقبال على الله
بجميع الهمة، والصدق والصبر لدفع الضرّاء ، وإن أولياء الله إذا توجهوا إلى
ربهم لدفع موذ بالتضرع والابتهال ، جرت عادة الله أنه يسمع دعاء هم ولو بعد
حين أو في الحال، وتوجّهت العناية الصمدية ليدفع ما نزل بهم من البلاء
والوبال، بعد ما أقبلوا على الله كل الاقبال، وإن أعظم الكرامات استجابة
الدعوات، عند حلول الآفات ۔
فکذالک قدّر لآخر الزمان، أعنى زمن المسيح الموعود المرسل من
الرحمان، إن صف المصاف يُطوى ، وتُفتح القلوب بالكَلِم وتُشرح الصدور بالهدى،
أو يُنقل الناس إلى المقابر من الطاعون أو قارعة أخرى ، وکذالک الله قضى، ليجعل
الهزيمة على الكفر ويُعلى فى الأرض دينا هو في السماء علا، وإن قدمى هذه على
مصارع المنكرين ، وسأنصَرُ من ربى ويُقضى الأمر ويتم قول رب العالمين۔

تذكرة الشهادتين
و هذه هي حقيقة نزولى من السماء ، فإني لا أغلب بالعساكر الأرضية بل ۸۱
بملائكة من حضرة الكبرياء۔ قيل ما معنى الدعاء بعد قدر لا يُردّ، وقضاء لا يُصَدِّ؟
فاعلم أن هذا السرّ مورٌ تضلّ به العقول، ويغتال فيه الغول، ولا يبلغه إلا من يتوب،
ومن التوبة يذوب، فلا تزيدوا الخصام أيها اللئام، وتلقفوا منى ما أقول، فإني عليم
ومن الفحول ، وليس لكم حظ من الإسلام إلا ميسمه ، أولبوسه ورسمه، فمن
أرهف أذنه لسمع هذه الحقائق، وحفد إلينا كاللهيف الشائق ، فسأخفره بما
يَسْرُو ريبته، ويملأ عيبته ، وهو أن الله جعل بعض الأشياء معلقًا ببعضها من
القديم، وكذالك علق قدره بدعوة المضطر الأليم ۔ فمن نهض مهرولا إلى
حضرة العزّة ، بعبرات متحدّرة ودموع جارية من المقلة ، وقلب يضجر كأنه
وضع على الجمرة ، تحرك له موج القبول من الحضرة، ونُجى من كرب بلغ
أمره إلى الهلكة ، بيد أن هذا المقام، لا يحصل إلا لمن فني في الله وآثر الحبيب
العلام، وترك كلما يشابه الأصنام، ولبى نداء القرآن، وحضر حريم السلطان ،
وأطاع المولى حتى فنى ، ونهى النفس عن الهوى ، وتيقظ في زمن نعس الناس،
وعاث الوسواس ، ورضى عن ربه وما قضى، وألقى إليه العُرَى ، وما دنّس نفسه
بالذنوب ، بعد ما أُدخِلَ في ديار المحبوب، بقلب نقي، وعزم قوى، وصدق جلى،
أولئك لا تضاع دعواتهم، ولا تُردّ كلماتهم، ومن آثر الموت لِرَبِّه يُرَدّ إليه الحياة،
ومن رضى له ببخس ترجع إليه البركات، فلا تتمنوه وأنتم تقومون خارج الباب، ولا
يُعطى هذا العلم إلا لمن دخل حضرة رب الأرباب، ثم يُؤخذ هذا اليقين عن
التجاريب ، والتجربة شيء يفتح على الناس باب الأعاجيب، والذي لا يقتحم تنوفة
السلوك، ولا يجوب موامى الغربة لرؤية ملك الملوك، فكيف تكشف عليه
أسرار الحضرة، مع عدم العلم وعدم التجربة؟ وأما من سلک مسلک العارفین،

لد
تذكرة الشهادتين
۸۲ فسوف يرى كل أطروفة من رب العالمين۔ و من أحسن ما يُلمح السالك هو
قبول الدعاء ، فسبحان الذي يُجيب دعوات الأولياء ، ويكلمهم ككلام
بعضكم بعضا بل أصفى منه بالقوة الروحانية، ويجذبهم إلى نفسه بالكلمات
اللذيذة البهيّة، فيرتحلون عن عرسهم وغرسهم إلى ربهم الوحيد، راكبين
على طرف لا يشمس ولا يحيد ۔ إنّهم قوم عاهدوا الله بِحَلَفَةٍ أن لا يؤثروا إلا
ذاته ، وأن لا يطلبوا إلا آياته، وأن لا يتبعوا إلا آياته، فإذ ارى الله أنهم وفق
شرطه في كتابه الفرقان، كشف عليهم كل باب من أبواب العرفان ۔ ثم اعلم أن
أعظم ما يزيد المعرفة هو من العبد باب الدعاء ، ومن الرب باب الإيحاء ، فإن
العيون لا تنفتح إلا برؤية الله بإجابته عند الدعاء ، وعند التضرع والبكاء ، ومن
لم يكشف عليه هذه الباب فليس هو إلا مغترا بالأباطيل ، ولا يعلم ما وجه الرب
الجليل ۔ فلذالك يترك ربّه ويعطف إلى مراتب الدنيا الدنية ، ويشغف قلبه
بالأمتعة الفانية ، ولا يتنبه على انقراض العمر وعلى الحسرات عند ترك
الأماني، والرحلة من البيت الفاني، ولا يذكر هادِمًا يجعل ربعه دار الحرمان
والحسرة ، وأوهن من بيت العنكبوت وأبعد من أسباب الراحة ۔ وإذا أراد الله
لعبد خيرا يهتف في قلبه داعى الفلاح، فإذا الليل أبرق من الصباح ، وكل نفس
طهرت هي صنيعة إحسان الرب الكريم ، وليس الإنسان إلا كدودة من غير
تربية الخلاق الرحيم ۔ وأوّل ما يبدأ في قلوب الصالحين، هو التبرى من الدنيا
والانقطاع إلى رب العالمين ۔ وإن هذا هو مراد أنقض ظهر السالكين ، وأمطر
عليهم مطر الحزن والبكاء والأنين، فإن النفس الأمارة ثعبان تبسط شرک
الهوى، ويهلك الناس كلهم إلا من رحم ربه وبسط عليه جناحه باللطف
والهدى ۔ وإن الدعاء بذر ينميه الله عند الزراعة بالضراعة ، وليس عند العبد
بضاعة من دون هذه البضاعة، وإنه من أعظم دواعي ترجى منها النجاة

تذكرة الشهادتين
و تدفع الآفات ۔ ومن كان زيرًا للأبدال، وأذنًا لأهل الحال ، تفتح عينه لرؤية ﴿۳﴾
هذا النور، ويُشاهد ما فيه من السرّ المستور۔ ولا يشقى جليس أولياء الجناب ،
ولو كان كالدواب۔ أو في غلواء الشباب ، بل يُبَدِّلُ ويُجعَلُ كالشيخ المذاب۔
فطوبى للذين لا يبرحون أرض المقبولين، ويحفظون كلمهم كخلاصة النض
ويجمعونها كالممسكين ۔ و الذين يُشجعون قلوبهم لتحقير عباد الرحمان،
ويقولون كل ما يخطر في قلوبهم من السب والشتم والهذيان ، إنهم قوم
أهلكوا أنفسهم وأزواجهم وذراريهم بهذه الجرأة ، ويموتون ولا يتركون
خلفهم إلا قلادة اللعنة۔ يُريدون أن يُطفئوا نور الله وكيف شمس الحق تجب ؟
وكيف ضياء الله يحتجب ؟ يسعون لكتمان الحق وهل لنور الله كتم؟ أكذب
هذا بل على قلوبهم ختم؟ وإنّ الذين لا يقبلونني ويقولون إنا نحن علماء هذا
الزمان، إن هم إلا أعداء ا الرحمان، لا يقربون إلا سخط الديان۔ يتفوهون بمائة
كلمة ما أُسس أحد منها على التقوى، هذه سيرة قوم يقولون إنا نحن العلماء
ويُعادون الحق والهدى، ولا ينتهجون إلا سُبل الردى ۔ فما أدراهم أنهم لا
يموتون، وإلى الله لا يُرجعون، وعن الأعمال لا يُسألون، وسيعلم الذين ظلموا
أي منقلب ينقلبون ۔ فقوموا أيها العباد، قبل يوم يسوقكم إلى المعاد ، فادعوا
ربكم بصوت رقيق، وزفير وشهيق، وأبرزوا بالتوبة إلى الرب الغفور، قبل أن
تبرزوا إلى القبور، ولا تلقوا عصا التسيار في أرض الأشرار ، ولا تقعدوا إلا مع
الأبرار، وكونوا مع الصادقين، وتوبوا مع التوابين ۔ ولا تيأسوا من روح الله ،
ولا تمدوا ظنونكم كالكافرين، ولا تُعرضوا إعراض المتكبّرين، ولا تُصروا
على الكذب كالأرذلين۔ الا ترون إن كنتُ على الحق ولا تقبلونني فكيف مآل
المنكرين؟ وإني أفوض أمرى إلى الله۔ هو يعلم ما في قلبي وما في قلوبكم ۔ وإنا
أو إياكم لعلى هُدًى أو في ضلال مبين۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی