تذکرة الشہادتین

حصہ 6

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

تذكرة الشهادتين
زہر قاتل گر بدست خود خوری من چسال دانم که تو دانشوری
ہیں کہ ایس عبداللطیف پاک مرد چوں پئے حق خویشتن برباد کرد
جاں بصدق آن دلستان را داده است تا کنون در سنگها افتاده است
این بود رسم و ره صدق و وفا
از پئے آں زندہ از خود فانی اند
به
این بود مردان حق را انتہا
جاں فشاں بر مسلک ربانی اند
فارغ افتاده از نام و عز و جاه دل از کف و ز فرق افتاده کلاه
دور تر از خود
یار آمیخته آبرو از بهر روئے ریختہ
ذکر شاں ہم نے دہد یاد از خدا صدق ورزان در جناب کبریا
گر بجوئی ایں چنیں ایمان بود کار بر جوئندگان آسان بود
لیک تو افتاده در دنیا اسیر تا نمیری کے رہی ہیں دار و گیر
تا نمیری اے سنگ دنیا پرست دامن آں یار کے آید بدست
نیست شو تا بر تو فیضانی رسد جاں بیفشان تا دگر جانے رسد
تو گذاری عمر خود در کبر و کیس چشم بسته از ره صدق و یقیں
نیک دل با نیکواں دارد سرے بر گہر تف می زند بد گوہرے
است دیں تخم فنا را کاشتن
وز سر هستی قدم برداشتن
چوں بیفتی با دو صد درد و نفیر کس ہے خیزد که گردد دستگیر
با خبر را دل تپد بر بے خبر رحم بر کورے کند اہل بصر
ہم چنیں قانون قدرت او فتاد
مر ضعیفان را قوی آرد بیاد

تذكرة الشهادتين
اپنی جماعت کے لئے بعض نصائح
اے میری جماعت خدا تعالیٰ آپ لوگوں کے ساتھ ہو۔ وہ قادر کریم آپ لوگوں کو سفر
آخرت کے لئے ایسا طیار کرے جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب طیار کئے گئے تھے۔
خوب یا درکھو کہ دنیا کچھ چیز نہیں ہے۔ لعنتی ہے وہ زندگی جو محض دنیا کے لئے ہے اور بد قسمت ہے
وہ جس کا تمام ہم و غم دنیا کے لئے ہے۔ ایسا انسان اگر میری جماعت میں ہے تو وہ عبث طور پر میری
جماعت میں اپنے تئیں داخل کرتا ہے کیونکہ وہ اس خشک ٹہنی کی طرح ہے جو پھل نہیں لائے گی ۔
اے سعادتمند لوگو تم زور کے ساتھ اس تعلیم میں داخل ہو جو تمہار داخل ہو جو تمہاری نجات کے لئے مجھے
دی گئی ہے۔ تم خدا کو واحد لاشریک سمجھو اور اُس کے ساتھ کسی چیز کو شریک مت کرو نہ آسمان میں
سے نہ زمین میں سے۔ خدا اسباب کے استعمال سے تمہیں منع نہیں کرتا لیکن جو شخص خا کو چھوڑ کر
اسباب پر ہی بھروسہ کرتا ہے وہ مشرک ہے۔ قدیم سے خدا کہتا چلا آیا ہے کہ پاک دل بننے کے سوا
نجات نہیں ۔ سو تم پاک دل بن جاؤ اور نفسانی کینوں اور غصوں سے الگ ہو جاؤ۔ انسان کے نفس امارہ
میں کئی قسم کی پلیدیاں ہوتی ہیں مگر سب سے زیادہ تکبر کی پلیدی ہے۔ اگر تکبر نہ ہوتا تو کوئی شخص کا فر
نہ رہتا سو تم دل کے مسکین بن جاؤ۔ عام طور پر بنی نوع کی ہمدردی کرو جبکہ تم انہیں بہشت دلانے
کے لئے وعظ کرتے ہو۔ سو یہ وعظ تمہارا کب صحیح ہو سکتا ہے اگر تم اس چند روزہ دنیا میں ان کی بدخواہی
کرو۔ خدا تعالیٰ کے فرائض کو دلی خوف سے بجالاؤ کہ تم اُن سے پوچھے جاؤ گے۔ نمازوں میں بہت
دعا کرو کہ تا خدا تمہیں اپنی طرف کھینچے اور تمہارے دلوں کو صاف کرے کیونکہ انسان کمزور ہے۔
ہر ایک بدی جو دور ہوتی ہے وہ خدا تعالیٰ کی قوت سے دور ہوتی ہے اور جب تک انسان خدا سے
قوت نہ پاوے کسی بدی کے دور کرنے پر قادر نہیں ہو سکتا۔ اسلام صرف یہ نہیں ہے کہ رسم کے طور پر
اپنے تئیں کلمہ گو کہلاؤ بلکہ اسلام کی حقیقت یہ ہے کہ تمہاری روحیں خدا تعالیٰ کے آستانہ پر گر جائیں
اور خدا اور اس کے احکام ہر ایک پہلو کے رو سے تمہاری دنیا پر تمہیں مقدم ہو جائیں ۔

تذكرة الشهادتين
اے میری عزیز جماعت یقیناً سمجھو کہ زمانہ اپنے آخر کو پہنچ گیا ہے اور ایک صریح
انقلاب نمودار ہو گیا ہے۔ سو اپنی جانوں کو دھوکہ مت دو اور بہت جلد راستبازی میں کامل ہو
جاؤ ۔ قرآن کریم کو اپنا پیشوا پکڑو اور ہر ایک بات میں اس سے روشنی حاصل کرو اور حدیثوں کو
بھی ردی کی طرح مت پھینکو کہ وہ بڑی کام کی ہیں اور بڑی محنت سے اُن کا ذخیرہ طیار ہوا ہے
لیکن جب قرآن کے قصوں سے حدیث کا کوئی قصہ مخالف ہو تو ایسی حدیث کو چھوڑ دو تا گمراہی
میں نہ پڑو ۔ قرآن شریف کو بڑی حفاظت سے خدا تعالیٰ نے تمہارے تک پہنچایا ہے سو تم اس پاک
کلام کا قدر کرو اس پر کسی چیز کو مقدم نہ مجھو کہ تمام راست روی اور راستبازی اسی پر موقوف ہے ۔
کسی شخص کی باتیں لوگوں کے دلوں میں اُسی حد تک مؤثر ہوتی ہیں جس حد تک اس شخص کی معرفت
اور تقویٰ پر لوگوں کو یقین ہوتا ہے۔
اب دیکھو خدا نے اپنی حجت کو تم پر اس طرح پر پورا کر دیا ہے کہ میرے دعوئی پر ہزار ہا دلائل
قائم کر کے تمہیں یہ موقعہ دیا ہے کہ تا تم غور کرو کہ وہ شخص جو تمہیں اس سلسلہ کی طرف بلاتا ہے وہ کس
درجہ کی معرفت کا آدمی ہے اور کس قدر دلائل پیش کرتا ہے اور تم کوئی عیب افترا یا جھوٹ یا دعا کا میری
پہلی زندگی پر نہیں لگا سکتے تا تم یہ خیال کرو کہ جو شخص پہلے سے جھوٹ اور افترا کا عادی ہے یہ بھی اُس
نے جھوٹ بولا ہوگا ۔ کون تم میں ہے جو میری سوانح زندگی میں کوئی نکتہ چینی کر سکتا ہے ۔ پس یہ خدا کا
فضل ہے کہ جو اس نے ابتدا سے مجھے تقویٰ پر قائم رکھا اور سوچنے والوں کے لئے یہ ایک دلیل ہے۔
پھر ماسوا اس کے میرے خدا نے عین صدی کے سر پر مجھے مامور فرمایا اور جس قدر دلائل
میرے سچا ماننے کے لئے ضروری تھے وہ سب دلائل تمہارے لئے مہیا کر دیئے اور آسمان سے
لے کر زمین تک میرے لئے نشان ظاہر کئے اور تمام نبیوں نے ابتدا سے آج تک میرے لئے
خبریں دی ہیں ۔ پس اگر یہ کاروبار انسان کا ہوتا تو اس قدر دلائل اس میں کبھی جمع نہ ہو سکتے ۔
۶۳ علاوہ اس کے خدا تعالیٰ کی تمام کتابیں اس بات پر گواہ ہیں کہ مفتری کو خدا جلد پکڑتا ہے اور
نہایت ذلت سے ہلاک کرتا ہے مگر تم دیکھتے ہو کہ میرا دعوی منجانب اللہ ہونے کا تئیس برس سے
بھی زیادہ کا ہے جیسا کہ براہین احمدیہ کے پہلے حصہ پر نظر ڈال کر تم سمجھ سکتے ہو پس ہر ایک عقلمند سوچ

تذكرة الشهادتين
سکتا ہے کہ کیا کبھی خدا کی یہ عادت ہوئی اور جب سے انسان کو اُس نے پیدا کیا ہے کیا کبھی اُس
نے ایسا کام کیا کہ جو شخص ایسا بد طینت اور چالاک اور گستاخ اور مفتری ہے کہ تمیس برس تک
ہر روز نئے دن اور نئی رات میں خدا تعالیٰ پر افترا کر کے ایک نئی وحی اور نیا الہام اپنے دل سے
تراشتا ہے اور پھر لوگوں کو یہ کہتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ وحی نازل ہوئی ہے۔ اور
خدا تعالی بجائے اس کے کہ ایسے شخص کو سے شخص کو ہلاک کرے اپنے زبردست نشانوں سے اس کی تائید
کرے اُس کے دعوی کے ثبوت کے لئے آسمان پر چاند اور سورج کو پیشگوئی کے موافق گرہن
میں ڈالے اور اس طرح پر وہ پیشگوئی جو پہلی کتابوں اور قرآن شریف اور حدیثوں میں اور خود
اس کی کتاب براہین احمدیہ میں تھی پوری کر کے دنیا میں دکھاوے اور سیچوں کی طرح عین صدی کے
سر پر اُس کو مبعوث کرے اور عین صلیبی غلبہ کے وقت میں جس کے لئے کا سر صلیب مسیح موعود
آنا چاہیے تھا اُس کو اس دعوی کے ساتھ کھڑا کر دے اور ہر ایک قدم میں اس کی تائید کرے اور
دس لاکھ سے زیادہ اس کی تائید میں نشان دکھاوے اور اس کو دنیا میں عزت دے اور زمین پر اُس
کی قبولیت پھیلا دے اور صدہا پیشگوئیاں اُس کے حق میں پوری کرے اور نبیوں کے مقرر کردہ
دنوں میں جو مسیح موعود کے ظہور کے لئے مقرر ہیں اس کو پیدا کرے اور اُس کی دعائیں قبول
فرمادے اور اُس کے بیان میں تاثیر ڈال دے اور ایسا ہی ہر ایک پہلو سے اُس کی تائید کرے
حالانکہ جانتا ہے کہ وہ جھوٹا ہے اور ناحق عمداً اُس پر افترا کر رہا ہے۔ کیا بتا سکتے ہو کہ یہ کرم و فضل
کا معاملہ پہلے مجھ سے خدا تعالیٰ نے کسی مفتری سے کیا۔
پس اے بندگان خدا غافل مت ہو اور شیطان تمہیں وساوس میں نہ ڈالے۔ یقیناً سمجھو
کہ یہ وہی وعدہ پورا ہوا ہے جو قدیم سے خدا کے پاک نبی کرتے آئے ہیں۔ آج خدا کے مرسل اور ﴿۲۴﴾
شیطان کا آخری جنگ ہے اور یہ وہی وقت اور وہی زمانہ ہے جیسا کہ دانیال نبی نے بھی اس کی
طرف اشارہ کیا تھا۔ میں ایک فضل کی طرح اہل حق کے لئے آیا پر مجھ سے ٹھٹھا کیا گیا اور مجھے کافر

تذكرة الشهادتين
اور دجال ٹھہرایا گیا اور بے ایمانوں میں سے مجھے سمجھا گیا۔ اور ضرور تھا کہ ایسا ہی ہوتا تا وہ پیشگوئی
پوری ہوتی جو آیت غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ لے کے اندر مخفی ہے کیونکہ خدا نے منعم علیہم کا
وعدہ کر کے اس آیت میں بتا دیا ہے کہ اس امت میں وہ یہودی بھی ہوں گے جو یہود کے علماء سے
مشابہ ہوں گے جنہوں نے حضرت عیسی کو سولی دینا چاہا اور جنہوں نے عیسی کو کافر اور دجال اور ملحد
قرار دیا تھا۔ اب سوچو کہ یہ کس بات کی طرف اشارہ تھا۔ اسی بات کی طرف اشارہ تھا کہ مسیح موعود
اس امت میں سے آنے والا ہے اس لئے اس کے زمانہ میں یہود کے رنگ کے لوگ بھی پیدا کئے
جائیں گے جو اپنے زعم میں علماء کہلائیں گے۔ سو آج تمہارے ملک میں وہ پیشگوئی پوری ہوگئی ۔
اگر یہ علماء موجود نہ ہوتے تو اب تک تمام باشندے اس ملک کے جو مسلمان کہلاتے ہیں مجھے
قبول کر لیتے ۔ پس تمام منکروں کا گناہ ان لوگوں کی گردن پر ہے۔ یہ لوگ راستبازی کے محل میں
نہ آپ داخل ہوتے ہیں نہ کم فہم لوگوں کو داخل ہونے دیتے ہیں ۔ کیا کیا مگر ہیں جو کر رہے ہیں
اور کیا کیا منصوبے ہیں جو اندر ہی اندر اُن کے گھروں میں ہو رہے ہیں مگر کیا وہ خدا پر غالب
آجائیں گے اور کیا وہ اُس قادر مطلق کے ارادہ کو روک دیں گے جو تمام نبیوں کی زبانی ظاہر کیا گیا
ہے۔ وہ اس ملک کے شریرا میروں اور بد قسمت دولت مند دنیا داروں پر بھروسا رکھتے ہیں مگر خدا کی
نظر میں وہ کیا ہیں ۔ صرف ایک مرے ہوئے کیڑے۔
اے تمام لوگو سن رکھو کہ یہ اُس کی پیشگوئی ہے جس نے زمین و آسمان بنایا وہ اپنی اس
جماعت کو تمام ملکوں میں پھیلا دے گا اور حجت اور برہان کے رو سے سب پر ان کو غلبہ بخشے گا ۔
وہ دن آتے ہیں بلکہ قریب ہیں کہ دنیا میں صرف یہی ایک مذہب ہوگا جو عزت کے ساتھ یاد کیا
۶۵ جائے گا۔ خدا اس مذہب اور اس سلسلہ میں نہایت درجہ اور فوق العادت برکت ڈالے گا اور ہر ایک کو
جو اس کے معدوم کرنے کا فکر رکھتا ہے نامراد رکھے گا اور یہ غلبہ ہمیشہ رہے گا یہاں تک کہ قیامت
آجائے گی ۔ اگر اب مجھ سے ٹھٹھا کرتے ہیں تو اس ٹھٹھے سے کیا نقصان کیونکہ کوئی نبی نہیں جس سے
ٹھٹھا نہیں کیا گیا۔ پس ضرور تھا کہ مسیح موعود سے بھی ٹھٹھا کیا جاتا جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
ا الفاتحة :

تذكرة الشهادتين
يُحَسْرَةً عَلَى الْعِبَادِ مَا يَأْتِيهِم مِّنْ رَّسُولٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِعُونَ کے پس خدا کی طرف سے
یہ نشانی ہے کہ ہر ایک نبی سے ٹھٹھا کیا جاتا ہے مگر ایسا آدمی جو تمام لوگوں کے روبرو آسمان سے
اُترے اور فرشتے بھی اُس کے ساتھ ہوں اُس سے کون ٹھٹھا کرے گا ۔ پس اس دلیل سے بھی عقلمند
سمجھ سکتا ہے کہ مسیح موعود کا آسمان سے اتر نا محض جھوٹا خیال ہے۔ یا د رکھو کہ کوئی آسمان سے نہیں
اُترے گا۔ ہمارے سب مخالف جواب زندہ موجود ہیں وہ تمام مریں گے اور کوئی اُن میں سے
عیسی بن مریم کو آسمان سے اُترتے نہیں دیکھے گا۔ اور پھر ان کی اولاد جو باقی رہے گی وہ بھی مرے
گی اور اُن میں سے بھی کوئی آدمی عیسی بن مریم کو آسمان سے اُترتے نہیں دیکھے گا اور پھر اولاد کی
اولا د مرے گی اور وہ بھی مریم کے بیٹے کو آسمان سے اُترتے نہیں دیکھے گی ۔ تب خدا اُن کے دلوں
میں گھبراہٹ ڈالے گا کہ زمانہ صلیب کے غلبہ کا بھی گزر گیا ۔ اور دنیا دوسرے رنگ میں آگئی مگر
مریم کا بیٹا عیسی اب تک آسمان سے نہ اترا۔ تب دانشمند یک دفعہ اس عقیدہ سے بیزار ہو جائیں
گے۔ اور ابھی تیسری صدی آج کے دن سے پوری نہیں ہوگی کہ عیسی کے انتظار کرنے والے کیا
مسلمان اور کیا عیسائی سخت نومید اور بدظن ہو کر اس جھوٹے عقیدہ کو چھوڑیں گے اور دنیا میں ایک
ہی مذہب ہوگا اور ایک ہی پیشوا۔ میں تو ایک تخم ریزی کرنے آیا ہوں سو میرے ہاتھ سے وہ تخم
بویا گیا اور اب وہ بڑھے گا اور پھولے گا اور کوئی نہیں جو اُس کو روک سکے۔
اور یہ خیال مت کرو کہ آریہ یعنی ہندو دیا نندی مذہب والے کچھ چیز ہیں ۔ وہ صرف
اُس زنبور کی طرح ہیں جس میں بجر نیش زنی کے اور کچھ نہیں ۔ وہ نہیں جانتے کہ توحید کیا چیز ہے
اور روحانیت سے سراسر بے نصیب ہیں۔ عیب چینی کرنا اور خدا کے پاک رسولوں کو گالیاں دینا ۲۶
اُن کا کام ہے اور بڑا کمال ان کا یہی ہے کہ شیطانی وساوس سے اعتراضات کے ذخیرے جمع کر
رہے ہیں اور تقویٰ اور طہارت کی روح اُن میں نہیں ۔ یا درکھو کہ بغیر روحانیت کے کوئی مذہب
چل نہیں سکتا۔ اور مذہب بغیر روحانیت کے کچھ بھی چیز نہیں۔ جس مذہب میں روحانیت نہیں
ایس : ۳۱

تذكرة الشهادتين
اور جس مذہب میں خدا کے ساتھ مکالمہ کا تعلق نہیں اور صدق وصفا کی روح نہیں اور آسمانی کشش
اُس کے ساتھ نہیں اور فوق العادت تبدیلی کا نمونہ اس کے پاس نہیں وہ مذہب مردہ ہے۔ اس سے
مت ڈرو۔ ابھی تم میں سے لاکھوں اور کروڑوں انسان زندہ ہوں گے کہ اس مذہب کو نابود ہوتے
دیکھ لو گے کیونکہ یہ مذہب آریا کا زمین سے ہے نہ آسمان سے اور زمین کی باتیں پیش کرتا ہے نہ
آسمان کی ۔ پس تم خوش ہو اور خوشی سے اچھلو کہ خدا تمہارے ساتھ ہے اگر تم صدق اور ایمان پر
قائم رہو گے تو فرشتے تمہیں تعلیم دیں گے اور آسمانی سکینت تم پر اترے گی اور روح القدس سے مدد
دیئے جاؤ گے اور خدا ہر ایک قدم میں تمہارے ساتھ ہوگا ۔ اور کوئی تم پر غالب نہیں ہو سکے گا ۔
خدا کے فضل کی صبر سے انتظار کرو ۔ گالیاں سنو اور چپ رہو۔ ماریں کھاؤ اور صبر کرو اور حتی المقدور
بدی کے مقابلہ سے پر ہیز کرو تا آسمان پر تمہاری قبولیت لکھی جاوے۔ یقیناً یا د رکھو کہ جو لوگ
خدا سے ڈرتے ہیں اور دل اُن کے خدا کے خوف سے پگھل جاتے ہیں انہیں کے ساتھ خدا ہوتا
ہے اور وہ اُن کے دشمنوں کا دشمن ہو جاتا ہے ۔ دنیا صادق کو نہیں دیکھتی پر خدا جو علیم وخبیر
ہے وہ صادق کو دیکھ لیتا بھ لیتا ہے۔ پس اپنے ہاتھ سے اُس کو بچاتا ہے۔ کیا وہ شخص جو سچے دل سے تم
سے پیار کرتا ہے اور سچ مچ تمہارے لئے مرنے کو بھی طیار ہوتا ہے اور تمہاری منشاء کے موافق
تمہاری اطاعت کرتا ہے اور تمہارے لئے سب کچھ چھوڑتا ہے۔ کیا تم اُس سے پیار نہیں کرتے
اور کیا تم اُس کو سب سے عزیز نہیں سمجھتے ۔ پس جبکہ تم انسان ہو کر پیار کے بدلہ میں پیار کرتے ہو
پھر کیونکر خدا نہیں کرے گا۔ خدا خوب جانتا ہے کہ واقعی اس کا وفادار دوست کون ہے اور کون غدار
اور دنیا کو مقدم رکھنے والا ہے ۔ سو تم اگر ایسے وفادار ہو جاؤ گے تو تم میں اور تمہارے غیروں میں
خدا کا ہاتھ ایک فرق قائم کر کے دکھلائے گا۔

تذكرة الشهادتين
ذکر اس پیشگوئی کا جو براہین احمدیہ کے صفحہ ۱۱ہ میں درج ہے
مع اس پیشگوئی کے جو براہین کے صفحہ ۵۱۰ میں مندرج ہے یعنی وہ
پیشگوئی جو صاحبزادہ مولوی محمد عبد اللطیف صاحب مرحوم
اور میاں عبدالرحمن مرحوم کی شہادت کی
نسبت ہے اور وہ پیشگوئی جو میرے
محفوظ رہنے کی نسبت ہے
واضح ہو کہ براہین احمدیہ کے صفحہ پانچسو دس اور صفحہ پانچسو گیارہ میں یہ پیشگوئیاں ہیں:۔
وان لم يعصمك الناس يعصمك الله من عنده۔ يعصمك الله من عنده وان لم
يعصمك الناس۔ شاتان تذبحان۔ وكلّ من عليها فان۔ ولا تهنوا ولا تحزنوا۔ اليس
الله بكاف عبده۔ الم تعلم ان الله على كلّ شَيءٍ قدير ۔ وجئنابك على هؤلاء شهيدا ۔۔
وفي الله اجرك ويرضى عنك ربك۔ ويتم اسمك وعسى ان تحبوا شيئا |
وهو شر لكم۔ وعسى ان تكرهوا شيئا وهو خير لكم والله يعلم وانتم لا تعلمون۔
ترجمہ ۔ اگر چہ لوگ تجھے قتل ہونے سے نہ بچا ئیں لیکن خدا تجھے بچائے گا۔ خدا تجھے
ضرور قتل ہونے سے بچائے گا اگر چہ لوگ نہ بچائیں۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ لوگ
تیرے قتل کے لئے سعی اور کوشش کریں گے خواہ اپنے طور سے اور خواہ گورنمنٹ کو دھو کہ دے کر مگر
خدا ان کو ان کی تدبیروں میں نامراد رکھے گا۔ یہ ارادہ الہی اس غرض سے ہے کہ اگر چہ قتل ہونا
مومن کے لئے شہادت ہے لیکن عادت اللہ اسی طرح ہے کہ دو قسم کے مرسل من الله قتل نہیں ہوا
کرتے ۔ (۱) ایک وہ نبی جو سلسلہ کے اول پر آتے ہیں جیسا کہ سلسلہ موسویہ میں حضرت موسیٰ اور

تذكرة الشهادتين
۶۸ سلسلہ محمد یہ میں ہمارے سید و مولی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم (۳) دوسرے وہ نبی اور مامور من اللہ جو
سلسلہ کے آخر میں آتے ہیں جیسے کہ سلسلہ موسویہ میں حضرت عیسی علیہ السلام اور سلسلہ محمد یہ میں یہ
عاجز ۔ یہی راز ہے کہ جیسے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت قرآن شریف میں یعصمک اللہ
کی بشارت ہے ایسا ہی اس خدا کی وحی میں میرے لئے یعصمک اللہ کی بشارت ہے اور
سلسلہ کے اول اور آخر کے مرسل کو قتل سے محفوظ رکھنا اس حکمت الہی کے تقاضا سے ہے کہ اگر
اول سلسلہ کا مرسل جو صدر سلسلہ ہے شہید کیا جائے تو عوام کو اس مرسل کی نسبت بہت شبہات
پیدا ہو جاتے ہیں کیونکہ ہنوز وہ اس سلسلہ کی پہلی اینٹ ہوتا ہے پس اگر سلسلہ کی بنیاد پڑتے ہی
اس سلسلہ پر یہ پتھر پڑیں کہ جو بانی سلسلہ ہے وہی قتل کیا جائے تو یہ ابتلا عوام کی برداشت سے
برتر ہوگا اور ضرور وہ شبہات میں پڑیں گے اور ایسے بانی کو نعوذ باللہ مفتری قرار دیں گے مثلاً
اگر حضرت موسیٰ فرعون کے رو برو جا کر اُسی روز قتل کئے جاتے یا ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
اس روز جس دن قتل کے لئے مکہ میں آپ کے گھر کا محاصرہ کیا گیا تھا کافروں کے ہاتھ سے شہید
کئے جاتے تو شریعت اور سلسلہ کا وہیں خاتمہ ہو جاتا اور بعد اس کے کوئی نام بھی نہ لیتا۔ پس
یہی حکمت تھی کہ باوجود ہزاروں جانی دشمنوں کے نہ حضرت موسیٰ شہید ہو سکے اور نہ ہمارے نبی
صلی اللہ علیہ وسلم شہید ہو سکے ۔ اور اگر آخر سلسلہ کا مرسل شہید کیا جائے تو عوام کی نظر میں خاتمہ
سلسلہ پر ناکامی اور نامرادی کا داغ لگایا جائے گا اور خدا تعالیٰ کا منشاء یہ ہے کہ خاتمہ سلسلہ کا
فتح اور کامیابی کے ساتھ ہو کیونکہ حکم خوا تیم پر ہوتا ہے اور خدا تعالیٰ کا منشاء ہرگز نہیں ہے کہ خاتمہ
سلسلہ پر دشمن ملعون کو کوئی خوشی پہنچے جیسا کہ اس کا منا جیسا کہ اس کا منشاء نہیں ہے کہ سلسلہ کی ابتدا میں ہی پہلی
اینٹ کے ٹوٹنے سے ہی دشمن لعنتی خوشی سے بغلیں بجاویں۔ پس اس لئے حکمت الہیہ نے سلسلہ
موسویہ کے آخر میں حضرت عیسی علیہ السلام کو صلیب کی موت سے بچالیا۔ اور سلسلہ محمد یہ کے آخر
میں بھی اسی غرض سے کوشش کی گئی یعنی خون کا دعویٰ کیا گیا تا محمدی مسیح کو صلیب پر کھینچا جائے مگر
خدا کا فضل پہلے مسیح کی نسبت بھی اس مسیح پر زیادہ جلوہ نما ہوا اور سزائے موت سے اور ہر ایک
۶۹ سزا سے محفوظ رکھا ۔ غرض چونکہ اول اور آخر سلسلہ کے دو دیواریں ہیں اور دو پشتیبان ہیں اس
لئے عادت اللہ اسی طرح پر جاری ہے کہ اول سلسلہ اور آخر سلسلہ کے مرسل کو قتل سے محفوظ رکھتا

اے
تذكرة الشهادتين
ہے۔ اگر چہ شریر اور خبیث آدمی بہت کوشش کرتے ہیں کہ قتل کر دیں مگر خدا کا ہاتھ اُن کے ساتھ
ہوتا ہے۔ بعض وقت نادان دشمن دھوکہ سے یہ خیال کرتا ہے کہ کیا میں نیک نہیں ہوں اور کیا میں
نماز اور روزہ کا پابند نہیں جیسا کہ یہود کے فقیہوں اور فریسیوں کو یہی خیال تھا بلکہ بعض اُن میں سے
حضرت عیسی کے وقت میں ملہم ہونے کا بھی دعوی کرتے تھے مگر ایسا نادان یہ نہیں جانتا کہ جو خدا
کے صادق بندے ہوتے ہیں اور گہرے تعلق اُس کے ساتھ رکھتے ہیں وہ اُس صدق اور وفا اور
محبت الہیہ سے رنگین ہوتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کو اُن کا ساتھ دینا پڑتا ہے اور ان کے دشمن کو ہلاک کرتا
ہے جیسا کہ بلعم نے تکبر اور غرور سے یہ خیال کیا کہ کیا موسیٰ مجھ سے بہتر ہے مگر موسیٰ کا خدا کے ساتھ
ایک تعلق تھا جس کو لفظ ادا نہیں کر سکتے اور جو بیان کرنے میں نہیں آسکتا۔ اس لئے اندھا بلعم اس
تعلق سے بے خبر رہا اور جو اپنے سے بہت بڑا تھا اُس کا مقابلہ کر کے مارا گیا۔ سو ہمیشہ یہ امر واقع ہوتا
ہے کہ جو خدا کے خاص حبیب اور وفادار بندے ہیں ۔ اُن کا صدق خدا کے ساتھ اُس حد تک پہنچ جاتا
ہے کہ یہ دنیا دار اندھے اُس کو دیکھ نہیں سکتے ۔ اس لئے ہر ایک سجادہ نشینوں اور مولویوں میں سے اُن
کے مقابلہ کے لئے اُٹھتا ہے اور وہ مقابلہ اُس سے نہیں بلکہ خدا سے ہوتا ہے۔ بھلا یہ کیونکر ہو سکے
کہ جس شخص کو خدا نے ایک عظیم الشان غرض کے لئے پیدا کیا ہے اور جس کے ذریعہ سے خدا چاہتا
ہے کہ ایک بڑی تبدیلی دنیا میں ظاہر کرے ایسے شخص کو چند جاہل اور بزدل اور خام اور نا تمام اور
بے وفا زاہدوں کی خاطر سے ہلاک کر دے۔ اگر دو کشتیوں کا باہم ٹکراؤ ہو جائے جن میں سے ایک
ایسی ہے کہ اُس میں بادشاہ وقت جو عادل اور کریم الطبع اور فیاض اور سعید النفس ہے مع اپنے خاص
ارکان کے سوار ہے۔ اور دوسری کشتی ایسی ہے جس میں چند چوہڑے یا چمار یا سائنسی بدمعاش
بد وضع بیٹھے ہیں۔ اور ایسا موقع آپڑا ہے کہ ایک کشتی کا بچاؤ اس میں ہے کہ دوسری کشتی مع اس کے
سواروں کے تباہ کی جائے تو اب بتلاؤ کہ اس وقت کون سی کار روائی بہتر ہوگی ۔ کیا اُس بادشاہ عادل
کی کشتی تباہ کی جائے گی یا ان بد معاشوں کی کشتی کہ جو حقیر و ذلیل ہیں تباہ کر دی جائے گی۔ میں تمہیں
سچ سچ کہتا ہوں کہ بادشاہ کی کشتی بڑے زور اور حمایت سے بچائی جائے گی اور ان چوہڑوں چماروں ۷۰﴾
کی کشتی تباہ کر دی جائے گی اور وہ بالکل لا پرواہی سے ہلاک کر دیئے جائیں گے اور اُن کے ہلاک
ہونے میں خوشی ہوگی کیونکہ دنیا کو بادشاہ عادل کے وجود کی بہت ضرورت ہے اور اس کا مرنا ایک

تذكرة الشهادتين
عالم کا مرنا ہے۔ اگر چند چوہڑے اور چمار مر گئے تو اُن کی موت سے کوئی خلل دنیا کے انتظام میں نہیں
آ سکتا۔ پس خدا تعالیٰ کی یہی سنت ہے کہ جب اُس کے مرسلوں کے مقابل پر ایک اور فریق کھڑا ہو
جاتا ہے تو گو وہ اپنے خیال میں کیسے ہی اپنے تئیں نیک قرار دیں انہیں کو خدا تعالی تباہ کرتا ہے اور
انہیں کی ہلاکت کا وقت آجاتا ہے کیونکہ وہ نہیں چاہتا کہ جس غرض کے لئے اپنے کسی مرسل کو مبعوث
فرماتا ہے اس کو ضائع کرے کیونکہ اگر ایسا کرے تو پھر وہ خود اپنی غرض کا دشمن ہوگا اور پھر زمین پر
اُس کی کون عبادت کرے گا۔ دنیا کثرت کو دیکھتی ہے اور خیال کرتی ہے کہ یہ فریق بہت بڑا ہے۔ سو
یہ اچھا ہے۔ اور نادان خیال کرتا ہے کہ یہ لوگ ہزاروں لاکھوں مساجد میں جمع ہوتے ہیں کیا یہ بُرے
ہیں مگر خدا کثرت کو نہیں دیکھتا وہ دلوں کو دیکھتا ہے۔ خدا کے خاص بندوں میں محبت الہی اور صدق اور
وفا کا ایک ایسا خاص نور ہوتا ہے کہ اگر میں بیان کر سکتا تو بیان کرتا لیکن میں کیا بیان کروں جب سے
دنیا ہوئی اس راز کو کوئی نبی یا رسول بیان نہیں کر سکا۔ خدا کے باوفا بندوں کی اس طور سے آستانہ الہی پر
روح گرتی ہے کہ کوئی لفظ ہمارے پاس نہیں کہ اس کیفیت کو دکھلا سکے۔
اب بعد اس کے بقیہ ترجمہ کر کے اس مضمون کو ختم کرتا ہوں۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگرچہ میں
تجھے قتل سے بچاؤں گا مگر تیری جماعت میں سے دو بکریاں ذبح کی جائیں گی اور ہر ایک جو زمین پر ہے
آخر فنا ہو گا یعنی بے گناہ اور معصوم ہونے کی حالت میں قتل کی جائیں گی ۔ یہ خدا تعالیٰ کی کتابوں میں
محاورہ ہے کہ بے گناہ اور معصوم کو بکرے یا بکری سے تشبیہ دی جاتی ہے اور کبھی گائیوں سے بھی تشبیہ دی
جاتی ہے۔ سو خدا تعالیٰ نے اس جگہ انسان کا لفظ چھوڑ کر بکری کا لفظ استعمال کیا کیونکہ بکری میں دو ہنر ہیں
وہ دودھ بھی دیتی ہے اور پھر اُس کا گوشت بھی کھایا جاتا ہے اور یہ پیشگوئی شہید مرحوم مولوی محمد عبد اللطیف
ا اور اُن کے شاگر د عبدالرحمن کے بارے میں ہے کہ جو براہین احمدیہ کے لکھے جانے کے بعد پورے تئیس
برس بعد پوری ہوئی ۔ اب تک لاکھوں کروڑوں انسانوں نے اس پیشگوئی کو میری کتاب براہین احمدیہ کے
صفحہ ۵۱۱ میں پڑھا ہوگا اور ظاہر ہے کہ جیسا کہ ابھی میں نے لکھا ہے بکری کی صفتوں میں سے ایک
دودھ دینا ہے اور ایک اُس کا گوشت ہے جو کھایا جاتا ہے۔ یہ دونوں بکری کی صفتیں مولوی عبد اللطیف
صاحب مرحوم کی شہادت سے پوری ہوئیں کیونکہ مولوی صاحب موصوف نے مباحثہ کے وقت انواع اقسام

تذكرة الشهادتين
کے معارف اور حقائق بیان کر کے مخالفوں کو دودھ دیا۔ گو بد قسمت مخالفوں نے وہ دودھ نہ پیا اور
پھینک دیا اور پھر شہید مرحوم نے اپنی جان کی قربانی سے اپنا گوشت دیا اور خون بہایا۔ تا مخالف اس
گوشت کو کھاویں اور اس خون کو پیویں یعنی محبت کے رنگ میں اور اس طرح اُس پاک قربانی سے
فائدہ اُٹھاویں اور سوچ لیں کہ جس مذہب اور جس عقیدہ پر وہ قائم ہیں اور جس پر ان کے باپ
دادے مر گئے کیا ایسی قربانی کبھی انہوں نے کی ۔ کیا ایسا صدق اور اخلاص کبھی کسی نے دکھلایا ۔ کیا
ممکن ہے کہ جب تک انسان یقین سے بھر کر خدا کو نہ دیکھے وہ ایسی قربانی دے سکے ۔ بے شک
ایسا خون اور ایسا گوشت ہمیشہ حق کے طالبوں کو اپنی طرف دعوت کرتا رہے گا جب تک کہ دنیا ختم
ہو جاوے۔ غرض چونکہ صاحبزادہ مولوی عبداللطیف صاحب کو ان دو صفتوں کی وجہ سے بکری سے
بہت مشابہت تھی اور میاں عبدالرحمن بھی بکری سے مشابہت رکھتا تھا اس لئے ان کو بکری کے
نام سے یاد کیا گیا اور چونکہ خدا تعالیٰ جانتا تھا کہ اس راقم اور اس کی جماعت پر اس ناحق کے خون
سے بہت صدمہ گزرے گا اس لئے اس وحی کے مابعد آنے والے فقروں میں تسلی اور عزا پرسی
کے رنگ میں کلام نازل فرمایا جو ابھی عربی میں لکھ چکا ہوں جس کا یہ ترجمہ ہے کہ اس مصیبت اور
اس سخت صدمہ سے تم غمگین اور اداس مت ہو کیونکہ اگر دو آدمی تم میں سے مارے گئے تو خدا
تمہارے ساتھ ہے۔ وہ دو کے عوض ایک قوم تمہارے پاس لائے گا اور وہ اپنے بندہ کے لئے کافی
ہے۔ کیا تم نہیں جانتے کہ خدا ہر ایک چیز پر قادر ہے اور یہ لوگ جو ان دو مظلوموں کو شہید کریں
گے ہم تجھ کو ان پر قیامت میں گواہ لائیں گے اور کہ کس گناہ سے انہوں نے شہید کیا تھا اور
خدا تیرا اجر دے گا اور تجھ سے راضی ہوگا اور تیرے نام کو پورا کرے گا یعنی احمد کے نام کو جس کے
یہ معنے ہیں کہ خدا کی بہت تعریف کرنے والا اور وہی شخص خدا کی بہت تعریف کرتا ہے جس پر خدا ۷۲)
کے انعام اکرام بہت نازل ہوتے ہیں۔ پس مطلب یہ ہے کہ خدا تجھ پر انعام اکرام کی بارش کرے گا
اس لئے تو سب سے زیادہ اس کا ثناخواں ہوگا ۔ تب تیرا نام جو احمد ہے پورا ہو جائے گا پھر بعد
اس کے فرمایا کہ ان شہیدوں کے مارے جانے سے غم مت کرو۔ ان کی شہادت میں حکمت الہی
ہے اور بہت باتیں ہیں جو تم چاہتے ہو کہ وہ وقوع میں آویں حالانکہ ان کا واقع ہونا تمہارے لئے

·

آج 10 میں سے 10 باقی