چشمہٴ معرفت

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ٹائیٹل بار اول
قد فرغنا من الرد على قوم ليس مون آرية فالحمد لله رب العالمين
انا إِذا تركنا بساحة في نساء صباح المنذرين
و اترجمه
ہم آریون کار تو لکھنے سے فراغت کر چکے سو اس خدا کو سب تعریف ہو و تمام جہانوں کاری
ہم جب ایک قوم پر چڑھائی کرتے ہیں اور ان کے صحن میں اترتے ہیں تو وہ صبح انکی اینگ کی
جیح ہوتی ہ ج تباہی کی جروتی حسینی
یہ کتاب آریا جنون نے اس مضمون کے جواب میں ہر جسکو انہوں نے اپنی ندہی جلسہ میں ممبر شد
مین مواجہ چار سو مر ہماری بھائی مسلمانو کے خود کو اپنی گہرمیں بلا کر لیا تھا جو ہمارے شید و موئے
نبی صلی اللہ علیہ سلم کی تو ہین اور دشنام دہی سے پر نہا جس میں دین اسلام پر جابجا تو ہین
اور ٹھٹھا کیا گیا تھا اور نہایت شوخی سے گندی گالیان دیگر اور بیجا تہمتیں ہماری بیجا
مقدس ذات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر لگا کر صدہا مسلمانوں کو خود مدعو کر کے نہایت و کہہ
دیا تہا اور اس کتاب کا نام ہے
چشم میوفت
از مولفات جوانی را اعلام احمد صاحب مسیح موعود
مطبع اور احمد به مشتی کر قادیا ضلع گورداسپور مین طبع هولی
با تمام شیخ یعقوب علی تراب نیجر
دو بیزار جلد قیمت فی جلد یا تاریخ اشاعت ۲۰ مئی شنواء او قیمت مجلد تین روئے

چشمه معرفت
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
رَبَّنَا افْتَحْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَأَنْتَ خَيْرُ الْفَتِحِينَ - - آمین
اے ہمارے خدا ہم میں اور ہماری قوم میں سچا فیصلہ کر دے اور تو سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے۔
☆
جب سے خدا نے مجھے مسیح موعود اور مہدی معہود کا خطاب دیا ہے میری نسبت جوش اور غضب اُن لوگوں
کا جو اپنے تئیں مسلمان قرار دیتے ہیں اور مجھے کافر کہتے ہیں انتہا تک پہنچ گیا ہے پہلے میں نے صاف
صاف ادلۂ کتاب اللہ اور حدیث سے اپنے دعوے کو ثابت کیا مگر قوم نے دانستہ ان دلائل سے منہ پھیر لیا
اور پھر میرے خدا نے بہت سے آسمانی نشان میری تائید میں دکھلائے مگر قوم نے اُن سے بھی کچھ فائدہ
نہ اٹھایا اور پھر اُن میں سے کئی لوگ مباہلہ کے لئے اُٹھے اور بعض نے علاوہ مباہلہ کے الہام کا دعویٰ
کر کے یہ پیشگوئی کی کہ فلاں سال یا کچھ مدت تک ان کی زندگی میں ہی یہ عاجز ہلاک ہو جائے گا مگر آخر کار
وہ میری زندگی میں خود ہلاک ہو گئے مگر نہایت افسوس ہے کہ قوم کی پھر بھی آنکھ نہ کھلی اور اُنہوں نے
یہ خیال نہ کیا کہ اگر یہ کاروبار انسان کا ہوتا تو ہر ایک پہلو سے وہ مغلوب نہ ہوتے ۔ قرآن شریف ان کو
جھوٹا ٹھہراتا ہے۔ معراج کی حدیث اور حدیث امامکم منکم ان کو جھوٹا ٹھہراتی ہے ۔ مباہلوں کا
انجام ان کو جھوٹا ٹھہراتا ہے پھر اُن کے ہاتھ میں کیا ہے جو خدا کے اس فرستادہ کی دلیری سے تکذیب
کر رہے ہیں جو تقریباً چھبیس برس سے اُن کو حق اور راستی کی طرف بلا رہا ہے کیا اب تک اُنہوں نے
۔
حاشیہ : بعض کم سمجھ لوگ جو کتاب اللہ اور حدیث نبوی میں تدبر نہیں کرتے وہ میرے مہدی ہونے کو سن کر یہ کہا کرتے ہیں کہ
مہدی موعود تو سادات میں سے ہوگا ۔ سویا درہے کہ باوجود اس قدر جوش مخالفت کے ان کو احادیث نبویہ پر بھی عبور نہیں مہدی کی نسبت
احادیث میں چار قول ہیں (۱) ایک یہ کہ مہدی سادات میں سے ہوگا (۲) دوسرے یہ کہ قریش میں سے۔ سادات ہوں یا نہ ہوں
(۳) تیسرے یہ حدیث ہے کہ رجل من امتی یعنی مہدی میری امت میں سے ایک مرد ہے خواہ کوئی ہو۔ (۴) چوتھے یہ حدیث ہے کہ
لا مهدى الا عیسی یعنی بحر عیسی کے اور کوئی مہدی نہیں ہو گا وہی مہدی ہے جو عیسی کے نام پر آئے گا۔ اسی آخری قول کے مصدق وہ
اقوال محدثین ہیں جن میں یہ بیان ہے کہ مہدی کے بارے میں جس قدر احادیث ہیں بجز حدیث عیسی مہدی کے کوئی ان حدیثوں میں
سے جرح سے خالی نہیں مگر عیسی کا مہدی ہونا بلکہ سب سے بڑا مہدی ہونا تمام اہل حدیث اور ائمہ اربعہ کے نزدیک بغیر کسی نزاع کے
مسلّم ہے ۔ پس میں وہی مہدی ہوں جو عیسی بھی کہلاتا ہے اور اس مہدی کے لئے شرط نہیں ہے کہ حسنی یا حسینی یا ہاشمی ہو۔ منہ
الاعراف : ۹۰

چشمه معرفت
آية كريم يُصِبْكُمْ بَعْضُ الَّذِي يَعِدُكُمْ کا مزہ نہیں چکھا۔ کہاں ہے مولوی غلام دستگیر
جس نے اپنی کتاب فیض رحمانی میں میری ہلاکت کے لئے بددعا کی تھی اور مجھے مقابل پر رکھ کر
جھوٹے کی موت چاہی تھی ؟ کہاں ہے مولوی چراغ دین جموں والا جس نے الہام کے دعوے سے
میری موت کی خبر دی تھی اور مجھ سے مباہلہ کیا تھا۔ کہاں ہے فقیر مرزا جو اپنے مریدوں کی ایک
بڑی جماعت رکھتا تھا جس نے بڑے زور شور سے میری موت کی خبر دی تھی اور کہا تھا کہ عرش پر سے
خدا نے مجھے خبر دی ہے کہ یہ شخص مفتری ہے آئندہ رمضان تک میری زندگی میں ہلاک ہو جائے گا
لیکن جب رمضان آیا تو پھر آپ ہی طاعون سے ہلاک ہو گیا۔ کہاں ہے سعد اللہ لود بانوی ؟ جس
نے مجھ سے مباہلہ کیا تھا اور میری موت کی خبر دی تھی۔ آخر میری زندگی میں ہی طاعون سے ہلاک
ہو گیا۔ کہاں ہے مولوی محی الدین لکھو کے والا؟ جس نے مجھے فرعون قرار دے کر اپنی زندگی میں
ہی میری موت کی خبر دی تھی اور میری تباہی کی نسبت کئی اور الہام شائع کئے تھے آخر وہ بھی میری
زندگی میں ہی دنیا سے گذر گیا۔ کہاں ہے بابو الہی بخش صاحب مؤلف عصائے موسیٰ اکونٹینٹ
لاہور؟ جس نے اپنے تئیں موسیٰ قرار دے کر مجھے فرعون قرار دیا تھا اور میری نسبت اپنی زندگی میں
ہی طاعون سے ہلاک ہونے کی پیشگوئی کی تھی اور میری تباہی کی نسبت اور بھی بہت سی پیشگوئیاں
کی تھیں آخر وہ بھی میری زندگی میں ہی اپنی کتاب عصائے موسیٰ پر جھوٹھ اور افترا کا داغ
لگا کر طاعون کی موت سے بصد حسرت مرا۔ اور ان تمام لوگوں نے چاہا کہ میں اس آیت کا مصداق
ہو جاؤں کہ اِنْ تَكُ كَاذِبًا فَعَلَيْهِ كَذِبُهُ " لیکن وہ آپ ہی اس آیت ممدوحہ کا مصداق
ہو کر ہلاک ہو گئے اور خدا نے اُن کو ہلاک کر کے مجھ کو اس آیت کا مصداق بنا دیا۔ وَإِنْ يَكَ
صَادِقًا يُصِبْكُمْ بَعْضُ الَّذِي يَعِدُكُمْ - - کیا اِن تمام دلائل ۔ کیا اِن تمام دلائل سے خدا تعالیٰ کی حجت پوری
نہیں ہوئی مگر ضرور تھا کہ مخالف لوگ انکار سے پیش آتے کیونکہ پہلے سے یعنی آج سے چھیں
برس پہلے براہین احمدیہ میں خدا کی یہ پیشگوئی موجود ہے دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا
نے اُس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اُسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے
اس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔ سو ہم ایمان رکھتے ہیں کہ خدا اپنے حملوں کو نہیں روکے گا اور نہ
المومن: ۲۹ سہو کتابت معلوم ہوتا ہے فتح رحمانی “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)

لد
بس کرے گا جب تک کہ دنیا پر میری سچائی ظاہر نہ ہو جائے۔
☆
چشمه معرفت
لیکن آج ۵ ارمئی ۱۹۰۸ء کو میرے دل میں ایک خیال آیا ہے کہ ایک اور طریق فیصلہ کا ہے شاید کوئی خدا ترس
اس سے فائدہ اٹھا دے اور انکار کے خطرناک گرداب سے نکل آوے اور وہ طریق یہ ہے کہ میرے
مخالف منکروں میں سے جو شخص اشد مخالف ہو اور مجھ کو کافر اور کذاب سمجھتا ہوں وہ کم سے کم دس نامی
مولوی صاحبوں یا دس نامی رئیسوں کی طرف سے منتخب ہو کر اس طور سے مجھ سے مقابلہ کرے جو دو سخت
بیماروں پر ہم دونوں اپنے صدق و کذب کی آزمائش کریں یعنی اس طرح پر کہ
دو خطرناک بیمار لے کر جو جدا جدا بیماری کی قسم میں مبتلا ہوں قرعہ اندازی کے ذریعہ سے
دونوں بیماروں کو اپنی اپنی دعا کے لئے تقسیم کر لیں پھر جس فریق کا بیمار بکلی اچھا ہو
جاوے یا دوسرے بیمار کے مقابل پر اس کی عمر زیادہ کی جائے وہی فریق سچا سمجھا جاوے۔ یہ
سب کچھ اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے اور میں پہلے سے اللہ تعالیٰ کے وعدہ پر بھروسہ کر کے یہ خبر دیتا ہوں
کہ جو بیمار میرے حصہ میں آوے گا یا تو خدا اُس کو بکلی صحت دے گا اور یا بہ نسبت دوسرے بیمار کے
اُس کی عمر بڑھا دے گا اور یہی امر میری سچائی کا گواہ ہوگا اور اگر ایسا نہ ہوا تو پھر یہ سمجھو کہ میں خدا تعالیٰ
کی طرف سے نہیں لیکن یہ شرط ہو گی کہ فریق مخالف جو میرے مقابل پر کھڑا ہو گا وہ خود اور ایسا ہی دس
اور مولوی یا دس رئیس جو اس کے ہم عقیدہ ہوں یہ شائع کر دیں کہ در حالت میرے غلبہ کے وہ میرے پر
ایمان لائیں گے اور میری جماعت میں داخل ہوں گے اور یہ اقرارتین نامی اخباروں میں شائع کرانا
ہوگا۔ ایسا ہی میری طرف سے بھی یہی شرائط ہوں گی ۔ اس قسم کے مقابلہ سے فائدہ یہ ہوگا کہ کسی
خطرناک بیمار کی جو اپنی زندگی سے نومید ہو چکا ہے خدا تعالیٰ جان بچائے گا اور احیاء موتی کے
رنگ میں ایک نشان ظاہر کرے گا اور دوسرے یہ کہ اس طور سے یہ جھگڑا بڑے آرام اور سہولت سے
فیصلہ ہو جائے گا ۔ والسلام على من اتبع الهدى
المشتهر ميرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود ۱۵ رمئی ۱۹۰۸ء
حاشیہ : یہ بھی شرط ہے کہ وہ شخص عام لوگوں میں سے نہ ہو بلکہ قوم میں خصوصیت اور علمیت اور عزت اور تقویٰ کے
ساتھ مشہور ہو جس کا مغلوب ہونے کی حالت میں دوسروں پر اثر پڑ سکے ۔ منہ

وَلَمَن
♡
چشمه معرفت
انْتَصَرَ بَعْدَ ظُلْمِهِ فَأُولَئِكَ مَا عَلَيْهِم مِّنْ سَبِيل
بعد بدلہ لے اُس پر کوئی
الزام نہیں
مشخص مظلوم ہونے ۔
جو
باعث تاليف كتاب هذا ۔
میری طرف سے اس کتاب کے ہر ایک پڑھنے والے کو خدا تعالیٰ کی قسم
ہے کہ اس کتاب کے پڑھنے سے پہلے اس مضمون کو پڑھ لے
اگر چہ میں نے اپنی کئی کتابوں میں آریہ صاحبوں کے اُن تمام حملوں کا جواب دیا ہے
جو اسلام پر وہ کیا کرتے ہیں چنانچہ میں نے اُس زمانہ میں بھی اُن کے شبہات کے رد میں اپنی
کتاب براہین احمدیہ کو شائع کیا تھا جب کہ پنجاب میں آریہ مذہب کی ابھی تخم ریزی ہوئی تھی اور
براہین احمدیہ کی تالیف کا یہ باعث ہوا تھا کہ پنڈت دیانند نے سر نکالتے ہی اسلام پر زبان کھولی
اور اپنی کتاب ستیارتھ پرکاش میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بہت بے ادبی کی اور قرآن شریف
کا بہت توہین کے ساتھ ذکر کیا۔ یہ وہ زمانہ تھا جس پر آج سے قریباً اٹھائیس برس گزر گئے ۔
امید تھی کہ آریہ لوگ میری اُس کتاب کے بعد اپنی زبان بند کر لیتے لیکن افسوس ! کہ آریہ صاحبوں
کے ایسے دل ہیں کہ وہ اپنی عادت سے باز نہ آئے بلکہ دن بدن بڑھتے گئے اور جب اُن کی
بد زبانی انتہا تک پہنچ گئی تو اُن میں ایک شخص لیکھر ام نام پیدا ہوا اور لیکھرام نے صرف بد زبانی پر
بس نہ کی بلکہ اپنی موت کے لئے مجھ سے پیشگوئی چاہی چنانچہ میں نے اس کے بار بار کے اصرار
کی وجہ سے خدائے عز و جل سے اطلاع پا کر اُس کو خبر کر دی کہ وہ چھ برس کے اندر مر جائے
گا مگر اُس نے اس پر کفایت نہ کر کے مجھ سے تحریری مباہلہ کیا اور ایسے وقت میں اُس نے مباہلہ کیا
جب کہ خدا کے نزدیک اس کی زندگی کا خاتمہ ہو چکا تھا ۔ اُس نے اپنے مباہلہ میں جو اس
کی کتاب خبط احمد یہ میں درج ہو کر اس کے مرنے سے ایک مدت پہلے شائع ہو گیا تھا۔ اس مضمون
کی دعا کی جس کا خلاصہ مطلب یہ تھا کہ اے پر میشر ! میں جانتا ہوں کہ چاروں وید سچے ہیں اور ب)
الشورى : ۴۲

چشمه معرفت
قرآن شریف ( نعوذ باللہ ) جھوٹا ہے اور اسی بناء پر میں مرزاغلام احمد قادیانی سے مباہلہ کرتا ہوں
پس اگر میں اس عقیدہ میں سچا نہیں ہوں تو اے پر میشر ! میری مراد کے مخالف فیصلہ کر اور جو شخص
تیری نظر میں جھوٹا ہے سچے کی زندگی میں ہی اُس کو سزا دے اور اپنے قطعی فیصلہ سے سچائی کو ظاہر
فرما۔ چنانچہ خدا نے اُس مباہلہ کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ لیکھرام کو میری زندگی میں ہی ہلاک کر دیا۔
اور اب اُس کی موت پر بارھواں سال گزر رہا ہے مگر افسوس یہ ہے کہ آریوں نے خدا تعالیٰ کے
اس صریح اور کھلے کھلے نشان سے کچھ فائدہ نہیں اُٹھایا بلکہ ان کی شوخی پہلے سے بھی زیادہ ہو گئی ۔
بعد اس کے ایسا اتفاق ہوا کہ دسمبر ۱۹۰۷ء کے مہینہ میں ان کی طرف سے مذہبی جلسہ
کے لئے ایک اشتہار نکلا اور وہ اشتہار خصوصیت سے میری طرف بھیجا گیا اور میری جماعت کے بہت
سے معزز لوگوں میں تقسیم کیا گیا جس کا حاصل مطلب یہ تھا کہ ایک مذہبی جلسہ ہوگا آپ صاحب
تشریف لائیں اور اپنے مذہب کی تائید میں لکھ کر مضمون لاویں ۔ مضامین میں یہ شرط ہے کہ کسی
فریق کا کوئی مضمون خلاف تہذیب نہ ہو اور علاوہ اس کے میری طرف کئی انکساری کے خط لکھے کہ
ہم لوگ آپ کے درشن کے بھی مشتاق ہیں ۔ چونکہ مومن سادگی سے خالی نہیں ہوتا میں اس اشتہار
اور ان خطوط کو پڑھ کر بہت خوش ہوا اور دل میں سوچا کہ آریہ صاحبوں نے آخر کار زمانہ کی ہوا دیکھ
کر اپنی بد کلامی اور بد تہذیبی سے توبہ کر لی ہے اور یہ بھی خیال آیا کہ چونکہ بعض آریوں کی بعض
حرکات کی وجہ سے گورنمنٹ کو اس فرقہ کی نسبت کو کچھ شکوک و شبہات پیدا ہو گئے تھے اس
لئے غالبا یہ جلسہ ان شکوک کے ازالہ کے لئے ہے تا گورنمنٹ کو معلوم ہو کہ اب یہ آریہ قوم وہ آریہ
نہیں ہیں جو پہلے تھے بلکہ اُنہوں نے اس گوشمالی کے بعد بڑی تبدیلی اپنے اندر حاصل کر لی ہے
اور تہذیب کو اپنا پیرا یہ بنا لیا ہے اور وہ اس جلسہ سے گورنمنٹ عالیہ کو اپنی تہذیب کا نمونہ دکھانا
چاہتے ہیں ۔ سو اس خیال سے نہ صرف مجھے خوشی ہوئی بلکہ ہر ایک فرد میری جماعت کا بہت خوش
تھا اور میرے عزیز ڈاکٹر میرزا یعقوب بیگ صاحب اسٹینٹ سرجن لاہور تو گویا قسم کھانے کو
اس بات کے لئے تیار تھے کہ یہ جلسہ بڑی تہذیب سے ہوگا اور انہوں نے کئی مرتبہ مجھے کہا کہ
آپ آریوں کی پہلی حالت پر خیال نہ کریں۔ اب تو ان کے اندر بڑی تبدیلی معلوم ہوتی ہے اور
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے ” کو “ زائد ہے۔ (ناشر)

چشمه معرفت
میں نے ان کو کہا بھی کہ عادت کا بدلنا مشکل ہے اور تجربہ ہو چکا ہے کہ اُن کی قلموں سے بجز گند کے اور
کچھ نہیں نکل سکتا اور وہ ضرور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اپنے مضمون میں تو ہین کریں گے اور قرآن
شریف کا ذکر تکذیب اور ہتک کے الفاظ سے کریں گے مگر ڈاکٹر صاحب موصوف مکار آریوں کے
ایسے دھو کہ میں آچکے تھے کہ وہ بار بار یہی کہتے تھے کہ وہ زمانہ گذر گیا اور اب میں دیکھتا ہوں کہ اُن کی
کلام میں بڑی تہذیب اور شرافت پائی جاتی ہے اور انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ بڑی تہذیب سے یہ
جلسہ ہوگا ۔ دراصل میں تو نہ آریوں کے ملمع دار اشتہار پر اعتماد کر سکتا تھا اور نہ ان کے انکساری کے خطوط
مجھے یہ تسلی دے سکتے تھے کہ وہ شرافت اور تہذیب سے مضمون سنائیں گے لیکن سادہ طبع ڈاکٹر مرزا
يعقوب بیگ صاحب کے بار بار کے بیان سے میں دھو کہ میں آگیا۔ بہر حال میں نے خطوط کے
ذریعہ سے کئی سوا اپنے مرید کو اطلاع دے دی کہ وہ آریہ صاحبوں کے جلسہ پر حاضر ہوں اور اُن کو تسلی
دی کہ آریہ صاحبان بڑی شرافت اور تہذیب سے مضمون سنائیں گے چنانچہ تاریخ مقررہ پر کئی سو معزز
میری جماعت کے دور دراز ملکوں سے ہزار ہا روپیہ خرچ کر کے اُس جلسہ میں شامل ہوئے اور فی کس
کے حساب سے جلسہ کی مقررہ فیس بھی آریوں کو دی اور بہت سے روپیہ کے ساتھ اُن کا کیسہ
پُر کر دیا۔ اور ہماری طرف سے جو مضمون پڑھا گیا وہ اس کتاب کے ساتھ شامل ہے۔ اور پڑھنے
والوں کو معلوم ہوگا کہ وہ کس تہذیب سے لکھا گیا تھا اور عجیب تریہ بات ہے کہ جب میں مضمون ختم کر
چکا تھا تو ساتھ ہی مجھ کو یہ الہام خدا کی طرف سے ہوا تھا انهم ما صنعوا هو كيد ساحر۔ ولا
يفلح الساحر حيث اتى۔ انت منى بمنزلة النجم الثاقب ۔ ترجمہ آریہ لوگوں نے جو یہ
جلسہ تجویز کیا ہے یہ مکار لوگوں کی طرح ایک مکر ہے اور اس کے نیچے ایک شرارت اور بد نیتی مخفی ہے
مگر فریب کرنے والا میرے ہاتھ سے کہاں بھاگے گا؟ جہاں جائے گا میں اُس کو پکڑوں گا اور میرے
ہاتھ سے چھٹکارا نہیں پائے گا۔ تو مجھ سے ایسا ہے جیسا کہ وہ ستارہ جو شیطان پر گرتا ہے۔
یہ وہ خدا تعالیٰ کی پیشگوئی ہے جو اُس مضمون کے ساتھ ہی چھاپ کر اس مذہبی جلسہ میں
سنائی گئی تھی ۔ اگر آریوں کے دلوں میں کچھ خدا کا خوف ہوتا اور کچھ شرافت ہوتی تو اس الہام الہی کو دیکھ

V
چشمه معرفت
سن کر وہ تو ہین اور تکذیب سے باز آ جاتے مگر دوسرے دن جو اُن کا مضمون تھا اُس میں اُنہوں نے آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کی اس قدر توہین کی کہ سارا مضمون گالیوں سے بھرا ہوا تھا۔ اگر میری طرف سے اپنی جماعت کے لئے صبر کی
نصیحت نہ ہوتی اور اگر میں پہلے سے اپنی جماعت کو اس طور سے تیار نہ کرتا کہ وہ ہمیشہ بد بدگوئی کے مقابل پر صبر کریں
تو وہ جلسہ کا میدان خون سے بھر جاتا مگر یہ صبر کی تعلیم تھی کہ اُس نے ان کے جوشوں کو روک لیا۔ آریوں نے اُن معزز
لوگوں کے منہ پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دیں اور اسلام کی سخت تو ہین کی لیکن وہ سب معزز مسلمان چپ
رہے۔ وہ سخت طور پر دُکھ دیئے گئے مگر اُنہوں نے دم نہ مارا ۔ صرف اتنا کیا کہ آریوں کے مضمون کے نوٹ بڑی
احتیاط سے لکھ کر لے آئے اور میں نے دیکھا کہ ان کو آریوں کے مضمون سے بڑا صدمہ پہنچا۔ خاص کر اس وجہ سے کہ
گھر پر بلا کر گالیاں دی گئیں ۔ اگر اپنے طور پر کوئی کتاب شائع کرتے تو اور بات تھی ۔ اُن کے دل پاش پاش ہو گئے
اور ان کو جھوٹ بول کر دھو کہ دیا گیا نہ معلوم یہ آریہ لوگ کسی فطرت کے انسان ہیں۔ ہر ایک شخص دوسرے کی حالت کو
اپنے پر قیاس کر سکتا ہے۔ کیا وہ تو ہین جو انہوں نے مسلمانوں کو گھر پر بلا کر اسلام کی کی ۔ کیا وہ بد زبانی جو انہوں نے
آنحضرت صلعم کی بالمواجہ کی وہ نہیں سمجھ سکتے تھے کہ ہم نے کیا کیا۔ اگر ہم اپنے مضمون میں جو اُن کے جلسہ میں سنایا
گیا یہی گالیاں اُن کے رشیوں کو دیتے جن کو بقول ان کے پرمیشر کی طرف سے وید ملا تھا اور یا وید کی نسبت تو ہین
سے پیش آتے تو کیا وہ ہمارے اس مضمون سے خوش ہوتے ؟ یقیناً سمجھو کہ اس انسان سے زیادہ تر خبیث اور نا پاک
طبع کوئی نہیں ہوتا کہ جو مہمانوں کو گھر پر بلاوے اور پھر فیس کے طور پر بہت سا روپیہ بھی وصول کرے اور آخر گالیاں
دے کر اور دل دُکھا کر رخصت کرے۔ بعض نے آریوں میں سے مضمون سنا چکنے کے بعد یہ بھی کہا کہ بیشک یہ مضمون
جو آریوں کی طرف سے سنایا گیا ہے یہ گندہ ہے اور اس میں تو ہین اور گالیاں ہیں مگر اس کی ہمیں اطلاع نہیں تھی مگر کوئی
عقلمند اس عذر کو باور نہیں کرے گا کہ یہ گندہ مضمون بغیر مشورہ ان معز زممبروں کے سنایا گیا تھا۔ غرض وہ نوٹ جو بڑی
احتیاط سے لکھے گئے تھے انہیں کی بنا پر یہ رسالہ لکھا گیا ہے جس میں آریوں کے اعتراضات کا جواب ہے اگر چہ ان
کا رسالہ بھی مجھے پہنچ گیا ہے مگر جن گندی باتوں کو ہزار ہا لوگوں نے سنا تھا اس کا جواب اس رسالہ میں دیا گیا ہے۔
ممکن ہے کہ انہوں نے اپنے مطبوعہ رسالہ میں کمی بیشی کی ہو ۔ اس کو خود ناظرین پڑھ لیں گے ۔ میں نے یہ رسالہ
دو غرض سے لکھا ہے۔ (۱) ایک یہ کہ تا اُن اعتراضوں کا جواب پبلک کو معلوم ہو جائے (۲) دوسری یہ کہ تا مسلمانوں
کے دلوں میں جو آر یہ لوگوں کی سخت گوئی کی وجہ سے ایک جوش ہے وہ جوش جواب تر کی بتر کی سن کر کم ہو جائے اور
شائد آریہ لوگ آئندہ شرارتوں سے باز آجائیں ۔ والسلام على من اتبع الهدى۔
الراقم میرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود
۱۵ رمئی ۱۹۰۸ ء مطابق ۱۴ ربیع الثانی ۱۳۲۶ ہجری موافق ۱۵ ربیسا که سمت ۱۹۶۵ بکرمی

چشمه معرفت
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
آریہ سماج کا جلسہ اور ان کی شرافت کا نمونہ
اور
اُن کے وید کی تعلیم اور ان کے وساوس کا ازالہ
آریہ سماج لاہور کا جلسہ ۴ دسمبر ۱۹۰۷ء کے بعد جو رات تھی اس میں ختم ہو گیا ۔ جو لوگ
ہمارے مضمون کے پڑھے جانے کے وقت حاضر تھے اُن کو معلوم ہوگا کہ کسی تہذیب اور
نرمی اور صلح کاری کا وہ مضمون تھا اور کس ادب سے ہم نے اُن کے رشیوں اور اوتاروں اور
اُن لوگوں کے نام لئے جن کی طرف وید منسوب کئے جاتے ہیں اور جو اُن کی قوم کے
پیشوا اور رہبر خیال کئے جاتے ہیں لیکن بقول شخصے کہ ہر ایک برتن سے وہی ٹپکتا ہے جو
اُس کے اندر ہے۔ آر یہ صاحبوں نے اپنے مضمون میں وہ گند ظاہر کیا اور اس قدر توہین
اور تحقیر انبیاء علیہم السلام کی کی جو اس سے بڑھ کر متصور نہیں ہو سکتی بالخصوص ہمارے سیدو
مولی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت وہ دل آزار اور گندے لفظ اور تو ہین اور تحقیر
کے کلمے اور سراسر دروغ اور جھوٹی تہمتیں اور بے جا الزام جو سراسر گالیاں تھیں اس قدر

چشمه معرفت
بار بار آواز بلند سے تمام مجمع کو سنا ئیں جو تین ہزار آدمی سے کم نہ تھا اور ایسے طور سے سمجھا سمجھا کر
اپنے نا پاک اور فتنہ انگیز بیان کو ادا کیا کہ اگر پاک طبع مسلمانوں کو اپنی تہذیب کا خیال نہ
ہوتا اور بموجب قرآنی تعلیم کے صبر کے پابند نہ رہتے اور اپنے غصہ کو تھام نہ لیتے تو بلا شبہ
یہ بدنیت لوگ ایسی اشتعال دہی کے مرتکب ہوئے تھے کہ قریب تھا کہ وہ جلسہ کا میدان خون
سے بھر جاتا مگر ہماری جماعت پر ہزار آفرین ہے کہ انہوں نے بہت عمدہ نمونہ صبر اور برداشت
کا دکھایا اور وہ کلمات آریوں کے جو گولی مارنے سے بدتر تھے اُن کو سن کر چپ کے چپ رہ
گئے ۔ دراصل ہماری جماعت نے جو اُن کی دعوت جلسہ کو قبول کیا تو وہ اپنی سادگی اور نیک ظنی
سے اُن کے دھو کہ میں آگئی۔ پیچھے سے پتہ لگ گیا کہ اُن کا اس جلسہ میں بلانے سے اور ہی
ارادہ تھا۔ پر ان مہذب لوگوں کے صبر اور برداشت نے اس بدا رادہ کو ظاہر نہیں ہونے دیا۔
اگر آریہ لوگ بغیر انعقاد جلسہ کے اپنے طور سے کوئی کتاب لکھتے اور یہ گالیاں اُس کتاب میں
چھاپتے جیسا کہ سفلہ طبع لیکھرام نے اسی کام میں اپنی عمر گزاری جب تک کہ اس کی زبان کی
چھری نے اس دنیا سے اُس کو اُٹھا لیا تو یہ اور صورت تھی لیکن ان لوگوں نے تو اپنے جلسہ میں
مہمان کے طور پر ہمیں مدعو کیا اور میری طرف چھ یا سات انکساری خط لکھے اور منافقانہ طور
پر عجز و نیاز ظاہر کر کے یہ چاہا کہ ہم اس جلسہ میں شریک ہوں اور وعدہ کیا کہ کوئی بے تہذیبی
نہیں ہوگی اور ہر ایک کے لئے مہذبانہ طرز کو شرط ٹھہرا دیا۔ اور مجھے ترغیب دی کہ جہاں تک
ممکن ہو سکے آپ کی جماعت سننے کے لئے آوے۔ میں اُن کے خطوں کے پڑھنے سے جو سراسر
نرمی سے لکھے گئے تھے بہت خوش ہوا اور دل میں خیال کیا کہ اگر چہ آریہ صاحبوں کی حالت جس
قدر آج تک تجربہ میں آچکی ہے وہ یہی ہے کہ بجز اپنے وید اور اس کے چار رشیوں کے باقی
تمام انبیاء علیہم السلام کو نہایت سخت گالیاں دیتے اور طرح طرح کی توہین کرتے ہیں اور اس
طرح پر کروڑہا مسلمانوں کے دل دُکھاتے ہیں لیکن کیا تعجب کہ اب ایک تازہ تنبیہ کی وجہ
سے جو ان کے بعض افراد کی شوخیوں کی نسبت ضرورتاً گورنمنٹ کی طرف سے عمل میں آئی ہے

چشمه معرفت
اُن کے دل کسی قدر درست ہو گئے ہوں اور اس تنبیہ سے کسی قدر انہوں نے سبق حاصل کر لیا ہو ۳
اور صلح پسندی کی خواہش ظاہر کی ہو مگر پیچھے سے معلوم ہوا کہ یہ خیال ہما را سراسر غلط تھا اور
خدا تعالیٰ کے پاک نبیوں کی نسبت اُن کی بد زبانی اب پہلے سے بھی بہت بڑھ کر ہے کیونکہ پہلے
کبھی ایسا اتفاق نہیں ہوا کہ کسی جلسہ مذاہب میں جو اپنی طرف سے انہوں نے قائم کیا ہو
مسلمانوں کو مدعو کیا ہوا اور پھر عین جلسہ کے وقت میں اُن کے بزرگ اور برگزیدہ پیغمبروں
کو گالیاں دی ہوں ۔ پس یہ پہلا موقعہ ہے جس میں آریوں نے اپنے مکان پر ہمیں بلا کر اور
اُس مجمع میں پانسو سے زیادہ مسلمان اکٹھے کر کے پھر گندی گالیوں کے ساتھ اُن کا دل دُکھایا۔
یہ وہ واقعہ ہے جس کو وہ کسی طرح پوشیدہ نہیں کر سکتے ۔
بارہا یہ امر ثابت ہو چکا ہے کہ یہ لوگ تمام برگزیدہ نبیوں کے دشمن ہیں نہ حضرت آدم کو
بد گوئی سے چھوڑیں نہ حضرت نوح کو نہ حضرت ابراہیم کو نہ حضرت یعقوب کو نہ حضرت موسیٰ کو
نہ حضرت داؤد کو نہ حضرت عیسیٰ کو نہ ہمارے سید و مولی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو جیسا کہ اُن
کی کتابوں سے ظاہر ہے مگر افسوس کہ یہ بے باکی اور بد گوئی کا تخم بد قسمت دیا نند اس ملک میں
لایا اور دوسرے آریہ حسب مناسبت اس کے وارث ہوئے خاص کر لیکھرام پشاوری جو محض
نادان اور ابلہ تھا اُس کا خاص چیلا بنا۔ خیر وہ زمانہ تو گزر گیا مگر اس وقت مجھے بار بار افسوس آتا
ہے کہ آریوں کے حال کے جلسہ میں کس قدر ہم نے نرمی اور ملائمت سے اُن کے بزرگوں کا
ذکر کیا تھا جو سراسر صلح کاری سے بھرا ہوا تھا۔ اگر ان لوگوں میں ایک ذرہ بھی حیا ہوتی اور کچھ بھی
شرافت ہوتی تو مسلمانوں کے روبرو جو چار سو کے قریب معزز اور شریف لوگ اُن کے مضمون
کو سن رہے تھے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور دوسرے انبیاء علیہم السلام کو مسلمانوں کے ایک
مجمع کثیر کے روبرو اس قدر گندی گالیاں نہ دیتے کہ بجز نہایت خبیث آدمی کے کوئی شخص ایسے
دل آزار اور پر تو ہین الفاظ زبان پر نہیں لاسکتا ۔ معلوم ہوتا ہے کہ آریوں کا تکبر اور آریوں کی
شوخی اور آریوں کی شرارت انتہا تک پہنچ گئی ہے اور اب وہ خدا کی اصلاح اور اس کے آسمانی

الم
چشمه معرفت
کاموں کے محتاج ہیں۔ انسانی وعظ و نصیحت ہرگز اُن کو کچھ کارگر نہ ہوگی ۔ اُن کو سوچنا چاہیے
کہ اگر ہم بھی اپنے مضمون میں وہی طریق گالیوں کا اختیار کرتے اور اُن کے وید کے رشیوں
کی نسبت وہی گندے اور نا پاک لفظ اس مجمع میں استعمال میں لاتے تو کیا وہ خوش ہوتے ۔ اور
میں خیال نہیں کر سکتا کہ وہ لوگ ایسے احمق اور نادان ہیں کہ اس بات کو محسوس نہیں کر سکتے کہ
وہ الفاظ جو استعمال کئے گئے نہایت درجہ رنج دہ اور جوش پیدا کرنے والے اور خطر ناک تھے
نہیں نہیں بلکہ وہ ضرور محسوس کرتے ہیں مگر عمداً چاہتے ہیں کہ دکھ دیں اور فساد پیدا کریں عجیب تر
یہ کہ اُن کے جلسہ کے پُر رونق ہونے کے لئے ہماری جماعت ہی کے بڑے بڑے معزز
آدمی باعث ہوئے تھے اور وہ ان کی لاف و گزاف پر بھروسہ کر کے دور دور سے ریل اور ریکوں
کے ہزار ہا روپیہ کے اخراجات اُٹھا کر اور اپنے کاموں کا حرج کر کے ان کے جلسہ میں شریک
ہوئے تھے اور ہر ایک نے چار چار آ نہ چندہ بھی ادا کیا تھا اور چونکہ وہ چار سو کے قریب آدمی
تھے اس لئے اس جماعت کے چندوں سے بھی آریوں کو ایک سور و پیہ نقد وصول ہو گیا تھا ۔ یہ
تمام خرچ اور حرج ہماری جماعت نے محض اس لئے کیا تھا کہ آریوں نے اپنے ایک اشتہار
کے ذریعہ سے جو ہندوستان سٹیم پریس لاہور میں چھاپا گیا تھا تمام فرقوں کو اپنے جلسہ میں بلایا
تھا اور تسلی دی تھی کہ اس جلسہ میں کوئی مضمون خلاف تہذیب نہ پڑھا جائے گا۔ اور میری
جماعت کے حاضر ہونے کے لئے خاص کر میری طرف چھ سات خط ! چھ سات خط لکھے تھے جن میں محض
منافقانہ طور پر بہت انکسار ظاہر کیا گیا تھا مگر جب مہمانوں کے طور پر ہماری جماعت اُن کے
جلسہ میں حاضر ہوئی تو آریوں کی طرف سے یہ مہمان نوازی کی گئی کہ ان کے پیارے اور
بزرگ نبی علیہ السلام کی نسبت گندی گالیاں سنائی گئیں اور وہ لوگ آریوں کی بد زبانی سے
نہایت دردمند اور زخمی دلوں کے ساتھ اپنے وطنوں کی طرف روانہ ہوئے ۔
کیا یہی لوگ ہیں جو آئے دن صلح صلح کرتے ہیں۔ ہر ایک شخص جو اپنے تئیں مسلمان سمجھتا
ہے اور اسلام اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے کچھ غیرت رکھتا ہے اس کو خوب یا در ا یاد رہے کہ یہ

آج 10 میں سے 10 باقی