چشمہٴ معرفت

حصہ 2

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

چشمه معرفت
لده۔
لوگ سانپوں سے بدتر ہیں ان کو مناسب تھا کہ اگر ہمارے انبیاء علیہم السلام کی نسبت ایسا ﴿۵﴾
ہی دشنام آمیز مضمون سنانا تھا تو وہ یہ کہہ کر مسلمانوں کو رخصت کر دیتے کہ ہمارا مضمون ایک
گندہ مضمون ہے اس لئے ہم پسند نہیں کرتے کہ آپ لوگ اس مضمون کو سنیں بلکہ انہوں نے تو
اپنے مضمون کے سنانے کے لئے بلند آواز سے سب کو کہا کہ کل آپ لوگ ہمارا مضمون ضرور
آکر سنیں اور ضرور آئیں مگر اُنہوں نے تہذیب کے وعدہ کو پورا نہ کیا بلکہ ۳ دسمبر ۱۹۰۷ء
کے مضمون کے بعد جو ہماری طرف سے تھا پھر جب ہماری جماعت جو چار سو کے قریب آدمی
تھے اُن کا مضمون سننے کے لئے اُن کے جلسہ میں آئے تو اُنہوں نے نہایت بلند آواز سے
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور دوسرے انبیاء علیہم السلام کو وہ گالیاں دیں جن سے قریب تھا
کہ جگر پھٹ جاتے ۔ اُن میں سے کوئی نہیں کہہ سکتا کہ میری خلاف مرضی وہ مضمون عام جلسه
میں سنا گیا تھا بلکہ کچھ شک نہیں کہ اس پرلے درجہ کی شرارت اور بدگوئی میں وہ سب شریک
تھے اور اُن کے مشورہ سے یہ کام ہوا تھا اور یہی وجہ تھی کہ ایسے مضمون کو انہوں نے فی الفور
روک نہ دیا بلکہ اکثر ان کے ہنستے اور اُس گندے مضمون کے پڑھنے سے بہت خوش ہوتے اور
کہتے تھے کہ بہت اچھا لکھا ہے اور خوب لکھا ہے ۔
یہ ہے آر یہ صاحبوں کی توحید اور وید کی ست وڈیا۔ جو شخص ہمارے مضمون کو
پڑھے گا جو آریوں کے جلسہ میں ۳ دسمبر ۱۹۰۷ء کی رات میں سنایا گیا اور پھر بمقابل اُس
کے اُن کے اس مضمون کو دیکھے گا جو اُنہوں نے ۴ / دسمبر ۱۹۰۷ء کی رات کو پڑھا تو اس پر
واضح ہو جائے گا کہ نیکی کرنے والوں کے ساتھ اگر دنیا میں کوئی بدی کرنے والی قوم ہے تو
یہی قوم ہے ۔ پادری صاحبان بھی اگر چہ خدا تعالیٰ کے مقدس اور برگزیدہ نبی آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک کرنے میں دن رات مشغول ہیں لیکن انہوں نے اب تک کبھی
ایسا نہیں کیا کہ مسلمانوں کو اپنے مکان میں مدعو کر کے اور مہذبانہ تقریروں کا وعدہ دے کر
پھر کوئی مضمون گندہ اور توہین آمیز سنایا ہو ۔ اس قسم کی شوخ چشمی اور بد زبانی اور بے باکی

چشمه معرفت
خاص آریوں کے حصہ میں ہے مگر ہم تمام قوم کو بدنام نہیں کرتے ۔ سناتن دھرم والے بھی تو
قدیم آریہ ہیں جن کی کثرت کے مقابل پر یہ چھوٹا سا گروہ نئے آریوں کا کچھ بھی چیز نہیں مگر
ہزار ہا لوگ اُن میں ایسے ہیں کہ جو شرافت سے کلام کرتے ہیں اور کسی نبی کی توہین نہیں کرتے
اور بے حیائی اور بد زبانی سے پر ہیز کرتے ہیں ۔ مگر ان لوگوں کی نسبت کیا کہیں اور کیا لکھیں
کہ بد زبانی میں حد سے بڑھ گئے ہیں۔ اگر پاک باطنی اور روحانیت کا کچھ حصہ نہیں تو آخر
شرافت اور تہذیب بھی کچھ چیز ہے۔ مسلمان ان کے قدیم ہمسایہ تھے ان کا دل کھلے کھلے طور پر
دکھانا اور گالیوں کے ساتھ پیش آنا روا نہ تھا۔ اصل بات یہ ہے کہ یوں تو یہ لوگ ویدوید کرتے
ہیں مگر سچی پاکیزگی اور روحانیت اور خدا ترسی ان کے دلوں سے اُٹھ گئی ہے اور اخلاق فاضلہ
کے عوض کینہ اور شرارت اور بغض اور بداندیشی اور دل آزاری نے جگہ لے لی ہے جس کا
انجام اچھا نہیں ۔ خدا کو پسند نہیں کہ یہ بد زبانیاں اس کے پاک رسولوں کے ساتھ کی جائیں۔
ان بد قسمت ظالموں کو ایک ذرہ حقیقت اسلام معلوم نہیں اور نہ وہ پاک تعلیم معلوم ہے جس کو
قرآن شریف لے کر آیا ہے صرف محض پادریوں کی کاسہ لیسی سے جن کا دن رات تحریف و تبدیل
کام ہے دشمن اسلام ہو گئے ہیں ۔
قرآنی تعلیم وہ تعلیم ہے جس کی ایک بات بھی حق اور حکمت سے باہر نہیں اور جو
سراسر پاکیزگی سکھاتا ہے مگر افسوس کہ وہ لوگ اُس کو تحقیر کی نظر سے دیکھتے ہیں جو ایک ذرہ
ذرہ کو غیر مخلوق ہونے میں خدا کے برابر کرتے ہیں اور خدا کی نسبت یہ گمان کرتے ہیں کہ
وہ نعوذ باللہ کسی روح اور کسی ایک ذرہ کا بھی پیدا کرنے والا نہیں اور ایسا بخیل طبع ہے جو
اپنے عاشقوں اور سچے پرستاروں کے گذشتہ گناہ نہیں بخشا۔ اور باوجود یکہ اس کی راہ میں
کوئی جان بھی دے دے تب بھی پرانا کینہ نکالتا ہے اور ضرور اُس کو سزا دیتا ہے پس جن
کے خیالات خدا تعالیٰ کی نسبت یہ ہیں اور پھر انسانوں کے لئے یہ تعلیم ہے کہ گویا وہ حکم دیتا
ہے کہ اولاد پیدا کرنے کے لئے ایک آریہ اپنی منکوحہ بیوی کو عین اس حالت میں کہ اُس کے

چشمه معرفت
نکاح میں ہے دوسرے سے ہم بستر کراوے بلکہ اب کراوے بلکہ ایک مدت دراز تک دس شخصوں سے ہم بستر ۷
کر اسکتا ہے۔ ایسے لوگوں سے افسوس ہی کیا ہے اگر وہ اپنے سخت الفاظ سے ہمارا دل دُکھاویں
تو ہمیں صبر کرنا چاہیے جب تک کہ ہمارا اور اُن کا خدا تعالیٰ فیصلہ کرے اور اسی صبر کے لئے
خدا تعالیٰ کے قرآن شریف میں یہ تعلیم ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے لَتُبْلَونَ فِي أَمْوَالِكُمْ
وَانْفُسِكُمْ وَلَتَسْمَعُنَّ مِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَبَ مِنْ قَبْلِكُمْ وَمِنَ الَّذِينَ أَشْرَكُوا
أَذًى كَثِيرًا وَإِنْ تَصْبِرُوا وَتَتَّقُوا فَإِنَّ ذَلِكَ مِنْ عَزْمِ الْأُمُورِ (ال عمران (ع )
(ترجمہ) البتہ تم اپنے مالوں اور جانوں کے بارے میں آزمائے جاؤ گے اور تم اہل کتاب اور
مشرکوں سے بہت دل آزار باتیں سنو گے اور اگر تم صبر کرو گے اور جوش اور اشتعال سے اپنے تئیں
بچاؤ گے تو یہ بات ہمت کے کاموں سے ہے۔
اور یاد رہے کہ آریہ صاحبوں نے جو ہمارے مضمون سے اپنے مضمون کا پڑھنا
آخری دن پر رکھا تو اُن کی یہ غرض تھی کہ تا اپنے مضمون میں جہاں تک بس چل سکے ہماری
کسی بات کارڈ لکھ دیں۔ چنانچہ انہوں نے اپنے مضمون میں ایسا کرنا چاہا مگر پھر بھی اپنی
پردہ دری کرائی ۔ اگر وہ بے جا حملہ نہ کرتے تو ہمیں کچھ ضرور نہ تھا کہ ہم اُن کے اس غلط
بیان کا پردہ کھولتے جو انہوں نے وید کی اعلیٰ تعلیم ہونے کے بارے میں پیش کیا ہے مگر
اب ہمیں اُن کے جھوٹ کا پردہ کھولنے کے لئے پبلک کے آگے اس بات کو ظاہر کرنا پڑا کہ
اُن کا بیان وید کی تعلیم کی نسبت کہاں تک صحیح اور راست ہے ۔ اور بعد اس کے ہم ان حملوں
کا جواب دیں گے جو نادان معترض نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن شریف اور
اسلام پر کئے ہیں ۔ سو ہم اپنی تحریر کو دو حصوں پر منقسم کرتے ہیں ۔
ال عمران : ۱۸۷

چشمه معرفت
حصہ اول
اُس بیانِ دروغ کے رد میں جو وید کی حمایت میں اور اُس کی خوبیوں کے
اظہار کی غرض سے کیا گیا ہے۔
مضمون کے سنانے والے نے وید کے حوالہ سے اپنے مضمون میں بڑے زور سے
بیان کیا کہ پرمیشر روح اور مادہ کا مالک ہے۔ ہم کہتے ہیں کہ یہ تو سچ ہے کہ وہ صانع عالم جان
اور اجسام کے ہر ایک ذرہ کا مالک ہے مگر آریہ صاحبوں کے اصول کی رو سے وہ مالک نہیں
ٹھیرتا کیونکہ پر میشر نے نہ ارواح کو پیدا کیا اور نہ ذرّات عالم کو بلکہ وہ یعنی روح اور ماڈہ اپنی
تمام قوتوں کے ساتھ پر میشر کی طرح قدیم اور انادی اور اپنے اپنے وجود کے آپ ہی خدا
ہیں تو پھر کیونکر پر میشر ان کا مالک ٹھیر سکتا ہے جن پر اُن کا کوئی بھی حق نہیں ۔ کیا پرمیشر نے
روحوں اور ذرات عالم کو اپنے پاس سے قیمت دے کر کسی سے خریدا تھا کیونکہ وہ اُن کا خالق
تو نہیں ۔ پس کوئی اور وجہ بیان کرنی چاہیے جس کی وجہ سے وہ ایسی چیزوں کا جو اُس کی طرح
قدیم اور خود بخود ہیں مالک سمجھا جائے کیونکہ بلا وجہ تو ہم کسی کی نسبت نہیں کہہ سکتے کہ وہ
فلاں چیز کا مالک ہے اگر کہو کہ ملکیت پرانے قبضہ سے بھی پیدا ہوسکتی ہے جیسا کہ قانون
انگریزی کا اصول ہے۔ اور کبھی ملکیت اس طرح بھی پیدا ہو جاتی ہے کہ ایک سلطنت دوسری
سلطنت سے جنگ کر کے اُس پر غالب آجاتی ہے۔ تو اس کے جواب میں ہم کہیں گے کہ کیا خدا کی
ملکیت کا مفہوم انسانی ملکیت کے مفہوم سے برابر ہے۔ ظاہر ہے کہ چونکہ انسان ناقص ہے اس لئے
انسان ان تمام چیزوں کو جو اپنی ملکیت ٹھیراتا ہے وہ لفظ ملکیت بھی ناقص معنوں میں ہی لیا جاتا ہے
مگر کسی چیز کو خدا تعالیٰ کی ملکیت ان معنوں کے رو سے قرار دینا جن معنوں سے انسان کی ملکیت

چشمه معرفت
قرار دی جاتی ہے۔ یہ ایک ایسا قرارداد ہے جس کی رو سے خدا تعالی انسان کے برابر ٹھیر جاتا 9
ہے حالانکہ انسان اُس کی کسی صفت میں اُس کے برابر نہیں ہو سکتا۔ غرض آریوں کے پاس
اس بات کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ وہ کیوں روح اور مادہ کو پر میشر کی ملکیت ٹھیراتے ہیں لیکن
قرآن شریف نے وید کی طرح بے وجہ اور محض زبردستی کے طور پر اللہ جل شانہ کو تمام ارواح اور
ہر ایک ذرہ ذرہ اجسام کا مالک نہیں ٹھیرایا بلکہ اس کی ایک وجہ بیان کی ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے
لَهُ مُلْكُ السَّمَواتِ وَالْأَرْضِ خَلَقَ كُلَّ شَيْءٍ فَقَدَّرَهُ تَقْدِيرًا ۔
( ترجمہ ) یعنی زمین اور آسمان اور جو کچھ اُن میں ہے سب خدا تعالیٰ کی ملکیت ہے کیونکہ وہ سب
چیزیں اُسی نے پیدا کی ہیں اور پھر ہر ایک مخلوق کی طاقت اور کام کی ایک حد مقرر کر دی ہے تا
محدود چیزیں ایک محدد پر دلالت کریں جو خدا تعالیٰ ہے سو ہم دیکھتے ہیں کہ جیسا کہ اجسام اپنے
اپنے حدود میں مقید ہیں اور اس حد سے باہر نہیں ہو سکتے اسی طرح ارواح بھی مقید ہیں اور اپنی
مقررہ طاقتوں سے زیادہ کوئی طاقت پیدا نہیں کر سکتے ۔ اب پہلے ہم اجسام کے محدود ہونے کے
بارہ میں بعض مثالیں پیش کرتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ مثلاً چاند ایک مہینہ میں اپنا دورہ ختم کر لیتا
ہے یعنی انتیس یا تیس دن تک مگر سورج تین سو چونسٹھ دن میں اپنے دورہ کو پورا کرتا ہے اور سورج
کو یہ طاقت نہیں ہے کہ اپنے دورہ کو اس قدر کم کر دے جیسا کہ چاند کے دورہ کا مقدار ہے اور نہ
چاند کی یہ طاقت ہے کہ اس قدر اپنے دورہ کے دن بڑھا دے کہ جس قد ر سورج کے لئے دن
مقرر ہیں اور اگر تمام دنیا اس بات کے لئے اتفاق بھی کرلے کہ ان دونوں نیروں کے دوروں
میں کچھ کمی بیشی کر دیں تو یہ ہرگز اُن کے لئے ممکن نہیں ہوگا اور نہ خود سورج اور چاند میں یہ طاقت
ہے کہ اپنے اپنے دوروں میں کچھ تغیر تبدل کر ڈالیں ۔
پس وہ ذات جس نے ان ستاروں کو اپنی اپنی حد پر ٹھیرا رکھا ہے یعنی جو اُن
کا محدّد اور حد باندھنے والا ہے وہی خدا ہے ۔ ایسا ہی انسان کے جسم اور ہاتھی کے جسم
الحديد : ٣ ٢ الفرقان : ۳

چشمه معرفت
میں بڑا فرق ہے اگر تمام ڈاکٹر اس بات کے لئے اکٹھے ہوں کہ انسان اپنی جسمانی طاقتوں اور جسم
کی ضخامت میں ہاتھی کے برابر ہو جاوے تو یہ اُن کے لئے غیر ممکن ہے۔ اور اگر یہ چاہیں کہ ہاتھی
محض انسان کے قد تک محدود رہے تو یہ بھی اُن کے لئے غیر ممکن ہے پس اس جگہ بھی ایک تحدید ہے
یعنی حد باندھنا جیسا کہ سورج اور چاند میں ایک تحدید ہے اور وہی تحدید ایک محدد یعنی حد باندھنے
والے پر دلالت کرتی ہے یعنی اُس ذات پر دلالت کرتی ہے جس نے ہاتھی کو وہ مقدار بخشا اور
انسان کے لئے وہ مقدار مقرر کیا۔ اور اگر غور کر کے دیکھا جائے تو ان تمام جسمانی چیزوں میں
عجیب طور سے خدا تعالیٰ کا ایک پوشیدہ تصرف نظر آتا ہے اور عجیب طور پر اس کی حد بندی مشاہدہ
ہوتی ہے۔ اُن کیڑوں کی مقدار سے لے کر جو بغیر دور بین کے دکھائی نہیں دے سکتے اُن بڑی بڑی
مچھلیوں کی مقدار تک جو ایک بڑے جہاز کو بھی چھوٹے سے لقمہ کی طرح نگل سکتی ہیں۔ حیوانی اجسام
میں ایک عجیب نظارہ حد بندی کا نظر آتا ہے کوئی جانور اپنے جسم کی رو سے اپنی حد سے باہر نہیں
جاسکتا۔ ایسا ہی وہ تمام ستارے جو آسمان پر نظر آتے ہیں اپنی اپنی حد سے باہر نہیں جاسکتے ۔ پس یہ
حد بندی دلالت کر رہی ہے کہ در پردہ کوئی حد باندھنے والا ہے۔ یہی معنی اس مذکورہ بالا کی آیت
کے ہیں کہ خَلَقَ كُلَّ شَيْ فَقَدَّرَهُ تَقْدِيرًا -
اب واضح ہو کہ جیسا کہ یہ حد بندی اجسام میں پائی جاتی ہے ایسا ہی یہ حد بندی
ارواح میں بھی ثابت ہے ۔ تم سمجھ سکتے ہو کہ جس قدر انسانی روح اپنے کمالات ظاہر کر سکتا
ہے یا یوں کہو کہ جس قدر کمالات کی طرف ترقی کر سکتا ہے وہ کمالات ایک ہاتھی کی روح کو
با وجود ضخیم اور جسیم ہونے کے حاصل نہیں ہو سکتے ۔ اسی طرح ہر ایک حیوان کی روح بلحاظ اپنی
قوتوں اور طاقتوں کے اپنے نوع کے دائرہ کے اندر محدود ہے اور وہی کمالات حاصل کر سکتے
ہیں کہ جو اس کے نوع کے لئے مقرر اور مقدر ہیں ۔ پس جس طرح اجسام کی حد بندی اس بات
پر دلالت کرتی ہے کہ اُن کا کوئی حد باندھنے والا اور خالق ہے۔ اسی طرح ارواح کی طاقتوں
الفرقان :

چشمه معرفت
کی حد بندی اس بات پر دلالت کر رہی ہے کہ اُن کا بھی کوئی خالق اور حد باندھنے والا ہے۔
اور اس جگہ تناسخ کا لغو اور بے ہودہ جھگڑا پیش کرنا خدا تعالیٰ کے کاموں میں اختلاف ڈالنا ہے
کیونکہ عقل صریح شہادت دیتی ہے کہ یہ دونوں حد بندیاں ایک ہی انتظام کے ماتحت ہیں اور
ان دونوں حد بندیوں سے ایک ہی مقصود ہے اور وہ یہ کہ تا حد بندی سے حد باندھنے والے کا پتہ
لگ جائے اور تا معلوم ہو جائے کہ جیسا کہ وہ اجسام کا خالق اور حد باندھنے والا ہے ایسا ہی وہ
ارواح کا خالق اور حد باندھنے والا ہے۔
پس آریہ صاحبوں کی یہ عجیب چالا کی ہے کہ دراصل تو وہ پر میشر کو مالک ہونے سے
جواب دیتے ہیں اور ہر ایک روح اور ذرہ کو خود بخود سمجھتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ وہ ہر ایک چیز کا
مالک ہے۔ مالک تو تب ہوتا کہ ہر ایک کی حد بندی کرنے والا وہی ٹھیرتا ۔ اور پھر ہم کہتے ہیں کہ
حیوانات کی طاقتوں اور قوتوں کی تفاوت کا سبب تناسخ اور اواگون کو قرار دینا خدائے حکیم کے
علم اور ست وڈیا کو ضائع کرنا اور اس کی وحدت نظامی کو درہم و برہم کرنا ہے۔ جس حالت میں تم
مثلاً ستاروں اور سورج اور چاند پر نظر ڈال کر اپنے منہ سے اقرار کرتے ہو کہ وہ تفاوت جوان
ستاروں کی قوت اور طاقت اور تمام لوازم میں واقع ہے وہ کسی تناسخ اور اواگون کا موجب نہیں بلکہ
حکمت اور مصلحت الہیہ نے یہی چاہا تا ہر ایک چیز اپنی اپنی حد بندی کی رو سے حد باندھنے والے پر
دلالت کرے اور اس طرح اس غیب الغیب اور وراء الوراء پر ایک دلیل قائم ہو جائے تو پھر کیوں
اُسی منہ سے وہ تفاوت جو حیوانات میں پایا جاتا ہے اس کو تم تناسخ اور اواگون کی طرف کھینچ کر لے
جاتے ہو۔ یا تو یہ مان لو کہ کل تفاوت اور باہمی فرق طاقتوں اور قوتوں اور خاصیتوں کا جو آسمان کے
ستاروں اور زمین کے جمادات نباتات حیوانات میں پایا جاتا ہے ان سب کا سبب تناسخ اور
اواگون ہے اور یا یہ مان لو کہ یہ تمام تفاوت اور مختلف قسم کی حد بندیاں تمام عالم کی چیزوں میں خواہ وہ
حیوانات ہیں یا غیر حیوان یہ صرف اسی وجہ سے ہیں کہ تا ان حد بندیوں سے ایک ذات حد باندھنے

چشمه معرفت
۱۲ والی کا پتہ لگ جائے یہ کیا حماقت ہے کہ ان حد بندیوں کی دلیل بیان کرنے کے وقت ایک جگہ کچھ
بیان ہے اور دوسری جگہ اس کے مخالف بیان ہے اس قسم کا تناقض خدا کے کلام میں نہیں ہو سکتا اور
جو کلام اس تناقض کو پیش کرے اُس کی رد اور کھنڈن کے لئے یہی کافی ہے کہ وہ خدائے تعالیٰ
کی وحدت نظامی کے برخلاف ہے۔ بھلا ہمیں بتاؤ کہ کیا وید میں یہ وحدت نظامی کی تعلیم پائی جاتی
ہے یعنی یہ کہ وہ تمام تفاوت قوتوں اور طاقتوں اور خاصیتوں کا جو ستاروں اور دوسری نباتات
اور روحوں کی قوتوں میں پایا جاتا ہے از روئے تعلیم وید وہ محض اس لئے ہے کہ تا وہ مختلف طور کی
حد بندی که جوان تمام چیزوں کی قوتوں اور طاقتوں اور اجسام کی شکلوں اور رنگوں اور مقداروں میں
پائی جاتی ہے ایک حد بست کرنے والے پر پختہ اور کامل دلیل ہو۔ یادر ہے کہ انسان کو صرف خدا
کی شناخت کے لئے پیدا کیا گیا ہے پس اگر یہ نظام عالم کا اس طرح پر واقع ہو کہ خدا کے وجود پر
دلالت نہ کرے تو تمام مصنوعات کا ایک فضول وجود ہوگا جس پر نظر ڈالنے سے ہم اپنے خدا کو
شناخت نہیں کر سکتے ۔ پس فقط اسی حالت میں خدا تعالیٰ کی شناخت کے لئے یہ نظام عالم مفید ہو سکتا
ہے جب کہ اس کی وحدت نظامی پر نظر کر کے خدا تعالیٰ کے وجود پر دلیل قائم ہو سکے اور وہ صورت
صرف یہی صورت ہے کہ اجسام اور حیوانات میں جو جو تفاوت مقدار اور طاقت اور قوت میں پایا
جاتا ہے اعمال کا نتیجہ نہ سمجھا جائے بلکہ یہ تمام امور خدا کی ذات پر استدلال کرنے کے لئے اس
کے قدرتی کام سمجھے جائیں اور یہ تمام حد بندی اس کی محض اس ارادہ سے اور اس غرض سے سمجھی
جائے کہ تا اس قادر کے وجود پر جو حد باندھنے والا ہے ایک دلیل ہو اور تا اس کی مخلوقات کو محض اُس
کی صنائع قرار دے کر اس پہلو سے بھی اس کے وجود پر دلیل قائم ہو سکے کہ اُس نے نہ تناسخ کی
مجبوری سے بلکہ خود عمداً ارادہ کیا ہے کہ انسان کی نسل زمین پر پھیلے اور جو کچھ انسانی وجود کے لئے
آرام اور راحت اور دوا اور غذا کے لئے ضرورتیں ہیں سب اس کے لئے مہیا ہوں اگر ایسا سمجھا
جائے تو بلا شبہ یہ تمام چیزیں اس کے وجود پر دلالت کرتی ہیں جیسا کہ کسی نے کہا ہے ۔
برگ درختان سبز در نظر هوشیار ہرور قے دفتریست معرفت کردگار

چشمه معرفت
لیکن اگر یہ تمام چیزیں جن سے انسان فائدہ اٹھاتا ہے یا جن پر بقائے نسل موقوف ہے محض اتفاقی ۱۳
طور پر تناسخ کے ذریعہ سے پیدا ہو گئی ہیں تو پھر یہ چیزیں خدا کے وجود پر ہرگز دلالت نہیں کریں گی
کیونکہ وہ تناسخ کی مختلف ہواؤں سے اختلاف پذیر ہو کر ایک نظام کے شیرازہ میں منضبط
نہیں رہیں گی اور اس صورت میں انسانی آرام اور آسائش کے لئے ان چیزوں پر بھروسہ کرنا
نہایت خطرناک ہوگا ۔ مثلاً اگر یہ بات سچ ہے کہ نوع انسان میں سے جو بعض مرد ہیں اور بعض عورت
یہ اختلاف اواگون یعنی تناسخ کی شامت سے ہے تو اس صورت میں امان اُٹھ جاتا ہے کیونکہ مکن
ہے کہ بعض زمانوں میں انسانوں کے ایسے اعمال واقع ہوں کہ کوئی روح اعمال کی رو سے مرد بننے
کے لائق ہی نہ ہو یا کوئی روح عورت بننے کے لائق نہ ہو۔ اسی طرح یہ بھی ممکن ہے کہ بعض
ضروری چیزیں کہ جو انسان کی خوراک یا آرام اور آسائش کے لئے ضروری ہیں جیسے گائے بیل
گھوڑے وغیرہ وہ باعث نہ ہونے اعمال تناسخ کے زمین پر سے مفقود ہو جا ئیں یعنی نوع انسان
سے ایسے اعمال ہی ظہور میں نہ آئیں جن کی وجہ سے اُن کو گائے یا بیل یا گھوڑا بننا پڑے۔
پس ظاہر ہے کہ اگر یہ تمام چیزیں جو انسانی زندگی کے لئے ضروری ہیں اُن کا وجود محض اتفاقی ہوتا تو
یہ سلسلہ کبھی نہ کبھی ٹوٹ جاتا اور نہ اس سلسلہ کو خدا کے وجود پر کوئی دلالت رہتی ۔
اس تمام تقریر سے ظاہر ہے کہ آریوں کے اصول کی رو سے خدا تعالیٰ ان تمام مختلف
اشکال کے حیوانات کا حقیقی مالک نہیں ہے اور نہ اس کے اپنے ارادہ اور خواہش سے یہ مختلف
اشکال کے حیوان زمین پر پیدا ہو گئے ہیں اور نہ اس کی مصلحت اور حکمت کی رو سے ان کا
وجود زمین پر ضروری ہے بلکہ اُن تمام حیوانات کا زمین پر ہونا یا نہ ہونا صرف اُن اعمال پر
موقوف ہے جو تناسخ کے چکر میں ڈالتے ہیں اور جب کہ ان چیزوں میں سے کسی چیز کو اپنی
ذات میں دوام نہیں ہو سکتا بلکہ ہر ایک حیوان کا وجود وابستہ تناسخ ہے تو اس صورت میں ایسی
چیزوں کو جو محض تناسخ کی وجہ سے ظہور پذیر ہیں کیونکر خدا تعالیٰ کے وجود پر دلالت ہو سکتی ہے

چشمه معرفت
۱۴ اور کیونکر عقل تسلیم کر سکتی ہے کہ ہر ایک حیوان کی تناسخی صورت ہمیشہ دنیا میں رہے گی ۔ اگر
کہو کہ ان تمام حیوانات کا مجموعہ ابتدا سے چلا آتا ہے اور یہی دلیل ان کی آئندہ کے بقاء
پر ہے۔ تو ہم کہتے ہیں کہ یہ دلیل تو ہمارے لئے ہے نہ تمہارے لئے کیونکہ جب کہ بقول تمہارے
کروڑ ہا برسوں بلکہ کروڑہا اربوں سے گائیاں زمین پر چلی آتی ہیں اور ایسا ہی گھوڑے اور ایسا
ہی مرد اور عورتیں بھی پس اگر محض تناسخ کے اتفاقی اسباب سے ان چیزوں کا وجود ہوتا تو کبھی نہ
کبھی بہت سی چیزیں ان میں سے مفقود بھی ہو جاتیں اور کبھی ایسا بھی اتفاق ہوتا کہ مرد ہی پیدا
ہوتے یا محض عورتیں ہی پیدا ہوتیں ۔ اب خلاصہ کلام یہ کہ آریوں کے عقیدۂ تناسخ کے رو سے
اُن کا پر میشر اس دنیا کا مالک نہیں ٹھیر سکتا۔
یاد رہے کہ کوئی آریہ اپنی وید کی تعلیم کے رو سے نہیں کہہ سکتا کہ ارواح اور ذرات
پر میشر کی ملکیت ہیں اور وہ اُن کا مالک ہے بلکہ آریوں کا اقرار ہے کہ پر میشر روحوں کی طاقتوں
اور قوتوں اور خواص میں دخل دینے سے بکلی قاصر اور عاجز ہے کیونکہ پر میشر ان کا خالق نہیں
اور روحوں کی تمام طاقتیں اور قوتیں قدیم سے خود بخود ہیں اور ہر ایک روح اپنے وجود کا آپ
ہی پر میشر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نہ روحیں پر میشر کے لئے ایک پیدا کردہ ملکیت کی طرح ہیں اور
نہ پر میشر کا اُن پر مالکانہ اختیار نافذ ہے۔ ہاں حاکمانہ اختیار ہے یعنی حکام کی طرح اُن کو اعمال
کی جزا سزا دیتا رہتا ہے۔ پس اگر پر میشر کو روحوں اور ذرات کی طرف کچھ نسبت ہے تو وہ
صرف اس طور کی نسبت ہے جو ایک بادشاہ کو اپنی رعیت کی طرف ہوتی ہے لیکن مالکانہ رنگ
میں پرمیشر کو روحوں اور ذرات سے کچھ بھی نسبت اور تعلق اور واسطہ نہیں ہے کیونکہ ہر ایک
انسان سمجھ سکتا ہے کہ پورے طور پر مالک وہ ہوتا ہے جو اپنی ملکیت پر پورا پورا اختیار رکھتا ہو
مثلاً کسی کے پاس کسی قدرا اپنی ملکیت کی زمین ہے تو وہ اختیار رکھتا ہے کہ چاہے تو اُس زمین پر
پایخا نہ بناوے یا روٹی پکانے کی جگہ بناوے۔ پس مالک کے مقابل پر وہ جو اُس کا مملوک ہے

چشمه معرفت
یعنی بندہ ہے کوئی حق پیش نہیں کر سکتا اور انصاف جوئی کی بناء پر کوئی اس سے مطالبہ ۱۵
نہیں کر سکتا ۔
یادر ہے کہ مالک ایک ایسا لفظ ہے جس کے مقابل پر تمام حقوق مسلوب ہو جاتے ہیں
اور کامل طور پر اطلاق اس لفظ کا صرف خدا پر ہی آتا ہے کیونکہ کامل مالک وہی ہے ۔ جو شخص کسی
کو اپنی جان وغیرہ کا مالک ٹھہراتا ہے تو وہ اقرار کرتا ہے کہ اپنی جان اور مال وغیرہ پر میرا کوئی
حق نہیں اور میرا کچھ بھی نہیں سب مالک کا ہے اس صورت میں اپنے مالک کو یہ کہنا اس کے
لئے نا جائز ہو جاتا ہے کہ فلاں مالی یا جانی معاملہ میں میرے ساتھ انصاف کر کیونکہ انصاف حق
کو چاہتا ہے اور وہ اپنے حقوق سے دست بردار ہو چکا ہے۔ اسی طرح انسان نے جو اپنے
مالک حقیقی کے مقابل پر اپنا نام بندہ رکھایا اور اِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ کا اقرار کیا یعنی ہمارا
مال، جان، بدن ، اولا د سب خدا کی ملک ہے تو اس اقرار کے بعد اس کا کوئی حق نہ رہا جس کا وہ
خدا سے مطالبہ کرے۔ اسی وجہ سے وہ لوگ جو در حقیقت عارف ہیں باوجود صد ہا مجاہدات اور
عبادات اور خیرات کے اپنے تئیں خدا تعالیٰ کے رحم پر چھوڑتے ہیں اور اپنے اعمال کو کچھ بھی
چیز نہیں سمجھتے اور کوئی دعوی نہیں کرتے کہ ہمارا کوئی حق ہے یا ہم کوئی حق بجالائے ہیں کیونکہ
در حقیقت نیک وہی ہے جس کی توفیق سے کوئی انسان نیکی کر سکتا ہے اور وہ صرف خدا ہے۔
پس انسان کسی اپنی ذاتی لیاقت اور ہنر کی وجہ سے خدا تعالیٰ سے انصاف کا مطالبہ ہرگز نہیں
کر سکتا۔ قرآن شریف کی رو سے خدا کے کام سب مالکا نہ ہیں جس طرح کبھی وہ گناہ کی سزا
دیتا ہے ایسا ہی وہ کبھی گناہ کو بخش بھی دیتا ہے یعنی دونوں پہلوؤں پر اس کی قدرت نافذ
ہے جیسا کہ مقتضائے مالکیت ہونا چاہیے۔ اور اگر وہ ہمیشہ گناہ کی سزا دے تو پھر انسان کا کیا
ٹھکانہ ہے بلکہ اکثر وہ گناہ بخش دیتا ہے اور تنبیہ کی غرض سے کسی گناہ کی سزا بھی دیتا ہے تا غافل
انسان متنبہ ہو کر اس کی طرف متوجہ ہو جیسا کہ قرآن شریف میں یہ آیت ہے وَمَا أَصَابَكُمْ
البقرة: ۱۵۷

چشمه معرفت
۱۲) مِنْ مُّصِيبَةٍ فَبِمَا كَسَبَتْ أَيْدِيكُمْ وَيَعْفُوا عَنْ كَثِيرِ دیکھو سورة الشعراء ( ترجمہ )
اور جو کچھ تمہیں کچھ مصیبت پہنچتی ہے پس تمہاری بداعمالی کے سبب سے ہے اور خدا بہت سے
گناہ بخش دیتا ہے اور کسی گناہ کی سزا دیتا ہے اور پھر اسی سورت میں یہ آیت بھی ہے
وَهُوَ الَّذِي يَقْبَلُ التَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِهِ وَيَعْفُوا عَنِ السَّيَّاتِ !
یعنی تمہارا خدا وہ خدا ہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے اور ان کی بدیاں ان کو معاف کر دیتا
ہے کسی کو یہ دھوکا نہ لگے کہ قرآن شریف میں یہ آیت بھی ہے وَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ
شَرًّا يَرَهُ سے یعنی جو شخص ایک ذرہ بھی شرارت کرے گا وہ اس کی سزا پائے گا۔ پس یادر ہے کہ اس
میں اور دوسری آیات میں کچھ تناقض نہیں کیونکہ اس شر سے وہ شرمراد ہے جس پر انسان اصرار
کرے اور اس کے ارتکاب سے باز نہ آوے اور توبہ نہ کرے۔ اسی غرض سے اس جگہ شر کا لفظ
استعمال کیا ہے نہ ذنب کا تا معلوم ہو کہ اس جگہ کوئی شرارت کا فعل مراد ہے جس سے شریر آدمی باز
آنا نہیں چاہتا اور نہ سارا قرآن شریف اس بارہ میں بھرا پڑا ہے کہ ندامت اور توبہ اور ترک اصرار
اور استغفار سے گناہ بخشے جاتے ہیں بلکہ خدا تعالیٰ تو بہ کرنے والوں سے پیار کرتا ہے جیسا کہ
اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں فرمایا ہے
إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ التَّوَّابِينَ وَيُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِينَ
یعنی اللہ تعالیٰ تو بہ کرنے والوں سے پیار کرتا ہے اور نیز اُن لوگوں سے پیار کرتا ہے کہ جو اس
بات پر زور لگاتے ہیں کہ کسی طرح گناہ سے پاک ہو جائیں ۔ غرض ہر ایک بدی کی سزا دینا خدا
کے اخلاق عفو اور درگذر کے برخلاف ہے کیونکہ وہ مالک ہے نہ صرف ایک مجسٹریٹ کی طرح
جیسا کہ اُس نے قرآن شریف کی پہلی سورت میں ہی اپنا نام ما مالک رکھا ہے اور فرمایا کہ
مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ ۔
یعنی خدا جزا سزا دینے کا مالک ہے اور ظاہر ہے کہ کوئی مالک مالک نہیں کہلا سکتا جب
تک دونوں پہلوؤں پر اس کو اختیار نہ ہو یعنی چاہے تو پکڑے اور چاہے تو چھوڑ دے پھر ایک اور
الشورى : ۳۱ سہو کتابت معلوم ہوتا ہے الشوری “ ہونا چاہیے۔(ناشر)
الشورای : ۲۶ ۳ الزلزال : ٩ البقرة: ۲۲۳ ه الفاتحة :

·

آج 10 میں سے 10 باقی