چشمہٴ معرفت

حصہ 37

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

چشمه معرفت
پڑا اور میرا کرتہ اس پانی سے تر ہو گیا حالانکہ ہم چھت کے نیچے بیٹھے تھے اور محال تھا
کہ وہ پانی کسی جگہ سے گرتا اور وہ کرتہ میاں عبد اللہ سنوری نے تبرک کے طور پر مجھ
سے لے لیا اور اب تک موجود ہے ۔ اب کوئی اس قصہ کو باور کرے یا نہ کرے مگر اس ﴿۲۶﴾
پر ہم ایمان لاتے ہیں کہ وہ بھی خدا نے ایک ماده نیست سے ہست کیا تھا۔ یہ اعتقاد کہ
نیست سے خدا ہست نہیں کر سکتا محض اس شخص کے لئے زیبا ہے کہ جس نے خدا کے
تمام اسرار پر اطلاع پالی ہے ورنہ محض دخل بے جا ہے۔ جو کچھ خدا سے پیدا ہوتا ہے
اگر چه نیست سے ہست ہوتا ہے مگر وہ اس قسم کا نیست نہیں ہوتا جو انسان سمجھ سکتا ہے
بلکہ یہ بھید خدا کو معلوم ہے۔ اگر یہ عقیدہ چھوڑ دیا جائے کہ سب چیزیں خدا تعالیٰ سے نکلی
ہیں اور اُس کی مخلوق ہیں تو پھر خدا اور چیزوں کے برابر ہو جاتا ہے اور تمام چیزوں سے
خدا کا تصرف اٹھ جاتا ہے اور یہ ماننا پڑتا ہے کہ ان خود بخود چیزوں کو خدا کے سہارے
کی کچھ بھی ضرورت نہیں اور اگر اس کا وجود نہ ہو تب بھی اُن کا کچھ حرج نہیں اور اس
صورت میں روح کے تزکیہ کے متعلق دعا بھی محض ۔ بے کار اور عبث ہو جاتی ہے کیونکہ
جن چیزوں کو اُس نے پیدا ہی نہیں کیا ان کی کمی بیشی اُس کے اختیار میں کیونکر ہو سکتی
ہے اور نیز اس صورت میں اس کے وجود پر کوئی دلیل باقی نہیں رہتی کیونکہ جب کہ
تمام روح خود بخود ہیں اور اُن کی تمام طاقتیں بھی خود بخود اور ذرات یعنی پر مانو بھی
خود بخود ہیں اور اُن کی طاقتیں بھی خود بخود تو پھر پر میشر کے وجود پر قطعی طور پر کون سی
دلیل باقی رہی۔ کوئی ہمیں سمجھا دے کیونکہ صرف جوڑنا اور جدا کرنا اُن روحوں اور ذرات
کا جو خود بخود ہیں پر میشر کی ہستی پر کوئی دلیل نہیں ہو سکتی ۔ کیا جائز اور ممکن نہیں کہ وہ
روحیں اور وہ ذرات جو خود بخود ہیں اُن کا اتصال اور انفصال بھی خود بخود ہوا اور خود بخود
مل جائیں اور خود بخود علیحدہ ہو جائیں ۔

چشمه معرفت
یادر ہے کہ اگر انسان اپنے جھوٹے فلسفہ اور منطق کا شیفتہ ہو کر خدا تعالیٰ کی ہستی
اور صفات کی نسبت اس طرز سے تحقیقات کرنا چاہے جس طرز سے مخلوقات کے وجود کی
تحقیقات کی جاتی ہے تو پھر وہ اس گرداب سے ہرگز سلامت نہیں نکلے گا بلکہ کسی مرحلہ پر
جا کر ضرور ہلاک ہوگا ۔ مثلاً وہ سوچے گا کہ خدا نے یہ بنایا اور یہ بنایا تو اُس کے دل میں
سوال پیدا ہو گا کہ خدا کو کس نے بنایا اور ایسا ہی اُس کے دل میں گمراہ کرنے والے بہت
سے سوال پیدا ہوں گے مثلاً یہ کہ وہ کہاں ہے اور کیوں دکھائی نہیں دیتا اور ان سوالوں کے
بیچ میں آکر اس کا ایمان ایسا پیسا جائے گا جیسا کہ چکی میں پڑ کر دانہ پیا جاتا ہے بلکہ
جاننا چاہیے کہ خدا تعالیٰ کی معرفت اور شناخت کی یہ طرز نہیں ہے جس طرز کو دوسری قوموں
نے اختیار کیا ہے اور اس بیجا دخل کا ہمیشہ نتیجہ یہ ہوا ہے کہ یا تو ایسے لوگ آخر کار دہر یہ
بن گئے ہیں کیونکہ خدا کے وجود اور اُس کی صفات کی عقلی طور پر تشریح معلوم کرنے
کے لئے جن باتوں پر انہوں نے بھروسہ کیا تھا وہ باتیں اُن کے دلوں کو کامل تسلی نہ دے
سکیں آخر اپنے دلائل کو نا کافی سمجھ کر خدا کے وجود سے ہی منکر ہو گئے اسی وجہ سے یہ فرقہ
ناستک مت کا آریہ ورت میں سب ملکوں سے زیادہ اور بکثرت پایا جاتا ہے اور بعض ایسے
فرقے اسی وجہ سے پیدا ہو گئے کہ انہوں نے اپنے دلوں کو تسلی دینے کے لئے اور چیزوں کو
بمنزلہ خدا کے بنالیا پس آریہ ورت میں جس قدرا یسی قو میں پیدا ہوگئیں کہ وہ سورج اور چاند
اور آگ اور پانی اور پتھروں وغیرہ کی پرستش کرتے ہیں وہ پرستش دراصل اسی گھبراہٹ کا
ایک نتیجہ ہے۔ اگر یہ بے جا دخل خدا کی ذات اور صفات میں نہ دیا جاتا تو یہ فرقے بہت کم
پیدا ہوتے ۔ اسی وجہ سے خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں خدا کے وجود کی ایک ڈاکٹریا
جراح کی طرح تشریح کرنا نا جائز قرار دیا ہے اور فرمایا کہ لَا تُدْرِكُهُ الْأَبْصَارُ
۲۸) وَهُوَ يُدْرِكُ الْأَبْصَارَ لے یعنی جس طرح خدا کی ذات انسان کے علم اور فہم سے برتر
الانعام : ۱۰۴

چشمه معرفت
ہے اسی طرح خدا تعالیٰ کے افعال بھی انسان کے علم اور فہم سے برتر ہیں اور خدا نے
قرآن شریف میں زبردست نشانوں کے ساتھ اپنی ذات اور صفات کو ثابت کیا ہے اور انسانی عقل
کو وہ تکلیف نہیں دی جس کے وہ لائق نہیں ۔ ہاں اپنی بعض ایسی مخلوقات کا بھی ذکر کیا ہے کہ
یہ معمولی عقل اُن کے وجود کو سمجھ نہیں سکتی جیسے فرشتے جو پوشیدہ طور پر خدا نے بعض بعض
خدمات کے لئے مقرر کئے ہیں مثلاً جیسا کہ وحی اور الہام کے پہنچانے کے لئے ایک نادان
کہے گا کہ جب کہ خدا قادر مطلق ہے تو پھر فرشتوں کے بنانے کے لئے کیا ضرورت پیش آئی ؟
اس کا اسی قدر جواب کافی ہے کہ اُسی طرح ضرورت پیش آئی جیسا کہ باوجود خدا کے قادر
ہونے کے کانوں تک آواز پہنچانے کے لئے ہوا کی ضرورت پیش آئی اور آنکھوں کو راہ دکھانے
کے لئے سورج کی ضرورت پیش آئی۔ اصل بات یہ ہے کہ جیسا کہ نظام جسمانی میں خدا نے بعض
چیزوں کی تکمیل کے لئے بعض اسباب رکھتے ہیں اسی طرح نظام روحانی میں بھی وہ اسباب ہیں تا
دونوں نظام با ہم مطابق ہو کر ایک خدا پر دلالت کریں۔
اسی طرح شیطان کے وجود پر بھی بعض نا سمجھ اعتراض کرتے ہیں کہ گویا خدا نے خود لوگوں
کو گمراہ کرنا چاہا مگر یہ بات نہیں ہے بلکہ ہر ایک دانا اس بات کو سمجھ سکتا ہے کہ ہر ایک انسان میں
دو قو تیں ضرور پائی جاتی ہیں جن میں سے ایک قوت کو عربی میں لمہ شیطان کہتے ہیں اور دوسری قوت
کو لمہ ملک یعنی انسانی فطرت میں یہ بات مشہود ہے کہ کبھی نا معلوم اسباب سے نیک خیال اس میں
پیدا ہوتا ہے اور نیک کاموں کی طرف دل رغبت کرتا ہے اور پھر بھی بد خیال اس کے دل میں اٹھتا ہے
اور بدی اور بدکاری اور ظلم اور شر کی طرف اُس کی طبیعت مائل ہو جاتی ہے۔ پس وہ قوت جو بد خیال کا
منبع ہے قرآنی تعلیم کی رو سے وہ شیطان ہے اور وہ قوت جو نیک خیال کا منبع ہے وہ فرشتہ ہے۔ پس
ان دونوں قوتوں کو جو مشہود ومحسوس ہیں بہر حال ماننا ہی پڑتا ہے خواہ تم کسی رنگ میں مان لو ، اسی طرح

چشمه معرفت
بہت سے اعتراضات محض نادانی اور نا سمجھی سے قرآن شریف پر کئے گئے ہیں حالانکہ وہ تمام
باتیں حق اور حکمت کا سرچشمہ ہیں مگر تعصب ایک ایسی بلا ہے جو غور کرنے نہیں دیتا۔ اس
مضمون کے لکھنے کے وقت مندرجہ ذیل مجھے الہام ہوئے اور میں نے بہتر سمجھا کہ ان کو لکھ
دوں اور وہ یہ ہیں۔
انهم ماصنعوا هو كيد ساحر ولا يفلح الساحر حيث اتى۔ انت منى
بمنزلة روحي انت منى بمنزلة النجم الثاقب ۔ جاء الحق وزهق الباطل۔
اب ہم اس مضمون کو ختم کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ خدا تمام حاضرین کو بلکہ
تمام دنیا کو راہ راست پر لاوے۔ آمین ۔ وَالسَّلام على من اتبع الهدى
الراقم
خاکسار میرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود
۲ دسمبر ۱۹۰۷ ء روز دوشنبه ۲۵ شوال ۱۳۲۵ ۱۷ مهر سمت

پیغام صلح
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
اے میرے قادر خدا اے میرے پیارے رہنما تو ہمیں وہ راہ دکھا جس سے
تجھے پاتے ہیں اہل صدق و صفا۔ اور ہمیں ان راہوں سے بچا جن کا مدعا صرف شہوات
ہیں یا کینہ یا بغض یا دنیا کی حرص و ہوا ۔
اما بعد اسے سامعین ہم سب کیا مسلمان اور کیا ہند و با وجود صد ہا اختلافات کے
اُس خدا پر ایمان لانے میں شریک ہیں جو دنیا کا خالق اور مالک ہے اور ایسا ہی ہم سب
انسان کے نام میں بھی شراکت رکھتے ہیں یعنی ہم سب انسان کہلاتے ہیں اور ایسا ہی
بباعث ایک ہی ملک کے باشندہ ہونے کے ایک دوسرے کے پڑوسی ہیں ۔ اس لئے
ہمارا فرض ہے کہ صفائے سینہ اور نیک نیتی کے ساتھ ایک دوسرے کے رفیق بن جائیں
اور دین و دنیا کی مشکلات میں ایک دوسرے کی ہمدردی کریں اور ایسی ہمدردی کریں کہ
گویا ایک دوسرے کے اعضاء بن جائیں ۔
تعد
اے ہموطنو !! وہ دین دین نہیں ہے جس میں عام ہمدردی کی تعلیم نہ ہو۔ اور نہ وہ
انسان انسان ہے جس میں ہمدردی کا مادہ نہ ہو۔ ہمارے خدا نے کسی قوم سے فرق نہیں
کیا ۔ مثلاً جو جو انسانی طاقتیں اور قوتیں آریہ ورت کی قدیم قوموں کو دی گئی ہیں ۔ وہی
تمام قوتیں عربوں اور فارسیوں اور شامیوں اور چینیوں اور جاپانیوں اور یورپ اور
امریکہ کی قوموں کو بھی عطا کی گئی ہیں سب کے لئے خدا کی زمین فرش کا کام دیتی ہے اور
سب کے لئے اُس کا سورج اور چاند اور کئی اور ستارے روشن چراغ کا کام دے رہے ہیں

آج 10 میں سے 10 باقی