چشمہٴ معرفت
حصہ 36
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
چشمه معرفت
ایک بات میں شاہانہ قدرت بھری ہوئی ہوتی ہے۔ وہ ایسی پیشگوئیاں اُس پر ظاہر کرتا ہے
جن میں اُس کی عزت اور اُس کے دشمن کی ذلت ہو اور اُس کی فتح اور دشمن کی شکست ہو۔
غرض اسی طرح وہ اپنے کلام اور کام کے ساتھ اپنا وجود اُس پر ظاہر کر دیتا ہے۔ تب وہ
ہر ایک گناہ سے پاک ہو کر اُس کمال تک پہنچ جاتا ہے جس کے لئے وہ پیدا کیا گیا ہے اور بغیر
اس کے ممکن نہیں کہ کوئی کسی گناہ سے پاک ہو سکے۔ سب سے زیادہ انسان کے لئے
مشکل یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی ہستی پر اُس کو یقین آجاوے اور اس کے دل میں یہ ایمان
پیدا ہو کہ اُس کی اطاعت سے دونوں جہانوں میں راحت اور آرام ملتا ہے اور اُس کی
نافرمانی تمام دکھوں کی جڑھ ہے۔ پس اگر یہ معرفت پیدا ہو جائے تو پھر خود بخودانسان گناہ سے
کنارہ کش ہو جاتا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے اور یقین کرتا ہے کہ خداد دیکھ رہا ہے اور وہ قادر ہے کہ ۵۳
اسی دنیا کو اُس کے لئے جہنم بنادے اور یہ بات تو ہر ایک کو معلوم ہے کہ جس کسی موذی چیز
کا انسان کو علم ہو جاتا ہے اُس سے ہمیشہ بھاگتا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اُس کے چُھو نے
میں میری ہلاکت ہے۔ مثلاً انسان کسی سانپ کے سوراخ میں ہاتھ نہیں ڈالتا کیونکہ یقین
کرتا ہے کہ اُس سوراخ میں سانپ ہے۔ ایسا ہی انسان کسی زہر کو نہیں کھاتا کیونکہ وہ جانتا
ہے کہ در حقیقت وہ زہر ہے اور ان موذی چیزوں سے بچنے کے لئے اپنے تئیں کسی کفارہ
کا محتاج نہیں دیکھتا اور نہ اس بات کی حاجت دیکھتا ہے کہ کوئی شخص صلیب پر چڑھے
تا وہ ان موذی چیزوں سے نجات پاوے بلکہ فقط اُس کو اس بات کی ضرورت ہوتی ہے کہ
اُس کو یقینی علم ہو جاوے کہ یہ موذی چیز ہے جس کو چھونے سے میری ہلاکت ہے۔ مثلاً
جب اس کو معلوم ہو جاوے کہ اس سوراخ میں سانپ رہتا ہے اور یا یہ چیز زہر قاتل ہے
تب اس علم کے بعد خود بخود اُس کی فطرت میں اس موذی چیز سے ایک خوف پیدا ہو جاتا
ہے اور وہ اس کے نزدیک نہیں جاتا بلکہ اس سے بھاگتا ہے۔ مثلاً جب بیمار دیکھتا ہے کہ
فلاں چیز کا کھانا اس کو نقصان کرتا ہے اور اُس کی جان کو سخت خطرہ میں ڈالتا ہے تو وہ ایسی
چشمه معرفت
چیز سے پر ہیز کرتا ہے بلکہ اگر اس کو وہ چیز مفت بھی دی جائے تب بھی اس کو ڈور
پھینک دیتا ہے۔
اب جب کہ انسانی فطرت میں یہ خاصیت ہر جگہ اور ہر موقع پر پائی جاتی ہے تو
طبعاً یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ انسان خدا کے گناہ سے کیوں پر ہیز نہیں کرتا اور کیوں اس
موذی چیز سے دور نہیں بھاگتا جیسا کہ دوسری موذی چیزوں سے بھاگتا ہے؟
اس سوال کا صاف جواب یہ ہے کہ انسان گناہ کے ضرر پر ایسا یقین نہیں رکھتا
۵۴ جیسا کہ سانپ وغیرہ کے ضرر پر اُس کو یقین ہے۔ اب جب یہ امر تشخیص ہو چکا تو صاف
طور پر معلوم ہو گیا کہ انسان کو گناہ سے بچنے کے لئے کسی کفارہ وغیرہ کی ضرورت نہیں بلکہ
یہ ضرورت ہے کہ اُس کو خدا کی ہستی پر کامل یقین پیدا ہو جائے اور اس بات کا یقین ہو
جائے کہ خدا کا گناہ زہر قاتل ہے تب وہ خود بخود گناہ سے ایسا ہی پر ہیز کرے گا جیسا کہ
وہ سانپ وغیرہ سے پر ہیز کرتا ہے۔
اے دوستو ! گناہ سے بے خوف ہونے کی یہی وجہ ہے کہ غافل انسان کو نہ خدا پر
یقینی ایمان ہے نہ اُس کی سزا پر ۔ ورنہ انسان اپنی ذات میں بزدل ہے۔ اگر ایک گھر میں
کسی چھت کے نیچے چند آدمی بیٹھے ہوں اور یکدفعہ سخت زلزلہ آوے تو وہ سب کے سب
باہر کی طرف دوڑتے ہیں۔ اس کا یہی سبب ہوتا ہے کہ وہ یقین رکھتے ہیں کہ اگر چند منٹ
اور چھت کے نیچے بیٹھے رہے تو موت کا شکار ہو جائیں گے مگر چونکہ گناہ کرنے والوں کو
خدا پر یقین نہیں نہ اس کی سزا پر یقین ہے اس لئے وہ لوگ دلیری سے گناہ کرتے ہیں۔
جو لوگ جھوٹے اور بناوٹی ذریعے نجات کے لئے ڈھونڈھتے ہیں وہ اور بھی گناہ پر دلیر ہو
جاتے ہیں کیونکہ جھوٹا ذریعہ کو نا ذریعہ کوئی یقین نہیں بخشتا مگر جس شخص کو یہ علم یقینی حاصل : و ہو جاتا ہے
کہ در حقیقت خدا ہے اور در حقیقت گناہ گار بے سزا نہیں رہے گا بشرط رہے گا بشرطیکہ یقینی علم ہو نہ
محض رسمی ۔ وہ بلا شبہ اپنے تئیں گناہ کی راہوں سے بچائے گا۔ سچی فلاسفی نجات کی یہی ہے
جو قرآن شریف نے ہم پر ظاہر کی اگر چاہو تو قبول کرو۔
چشمه معرفت
لیکن اگر اس جگہ کوئی یہ سوال پیش کرے کہ اگر چہ یہ بات سچ ہے کہ انسان کی
☆
فطرت کچھ ایسی ہی واقع ہوئی ہے کہ جس چیز کو در حقیقت وہ اپنے لئے موذی جانتا ہے وہ
اس کے نزدیک نہیں جانتا اور اُس سے دور بھاگتا ہے مگر انسان کے لئے یہ مرتبہ کیوں ﴿۵۵
کر حاصل ہو کہ خدا پر اور اُس کی سزا پر اس کو اس قدر یقین حاصل ہو جائے کہ وہ خدا کی
نافرمانی اور ہر ایک گناہ کے ارتکاب سے ایسا ہی ڈرے جیسا کہ وہ سانپ یا اور کسی
موذی چیز سے ڈرتا ہے؟
اس سوال کا جواب یہ ہے کہ ہمارا اور اُن راستبازوں کا جو ہم سے پہلے گزر چکے
ہیں یہ چشم دید واقعہ اور ذاتی تجربہ ہے کہ قرآن شریف اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی
پیروی میں جو اخلاص اور صدق قدم سے ہو یہ خاصیت ہے کہ آہستہ آہستہ خدائے واحد
لاشریک کی محبت دل میں بیٹھتی جاتی ہے اور کلام الہی کی روحانی طاقت انسانی روح کو
ایک نور بخشتی ہے جس سے اُس کی آنکھ کھلتی ہے اور انجام کار عالم ثانی کے عجائبات اس کو
دکھائی دیتے ہیں ۔ پس اُس دن سے اُس کو علم ! الیقین کے طور پر پتہ لگتا ا ہے ہے کہ کہ خدا ہے اور
پھر وہ یقین ترقی کرتا جاتا ہے یہاں تک کہ علم یہاں تک کہ علم الیقین سے عین الیقین تک پہنچتا ہے
اور پھر عین الیقین سے حق الیقین تک پہنچ جاتا ہے۔ جو شخص قرآن شریف اور آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لاتا ہے پہلے اس کو کوئی تزکیہ نفس حاصل نہیں ہوتا اور کئی قسم
کے گناہوں میں مبتلا ہوتا ہے پھر خدا کی رحمت اس کی دستگیری کرتی ہے اور خارق عادت
طریقوں سے اُس کے ایمان کو قوت دی جاتی ہے اور جیسا کہ قرآن شریف میں وعدہ ہے کہ
لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا یعنی ایمانداروں کو خدا کی طرف سے بشارتیں
ملتی رہتی ہیں ۔ ایسا ہی وہ بھی اپنی ذات کے متعلق کئی قسم کی بشارتیں پاتا رہتا ہے اور جیسے
جیسے بذریعہ ان بشارتوں کے اُس کا ایمان قوی ہوتا جاتا ہے ویسے ویسے وہ گناہ سے پر ہیز
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے جاتا “ ہونا چاہیے۔ (ناشر) یونس : ۶۵
لدلاله
چشمه معرفت
کرتا اور نیکیوں کی طرف حرکت کرتا ہے اسی کی طرف خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں
۵۶ اشارت فرمائی ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے فَمِنْهُمْ ظَالِمُ لِنَفْسِهِ وَمِنْهُمْ مُّقْتَصِدٌ
وَمِنْهُمْ سَابِقٌ بِالْخَيْرَاتِ لے یعنی ایماندار تین قسم کے ہیں (۱) اول وہ جو ظالم ہیں
یعنی انواع و اقسام کے گناہوں کا ارتکاب کرتے ہیں اور گناہ کا پلہ اُن کا بھاری ہوتا
ہے (۲) دوسرے وہ جو میانہ رو ہیں یعنی کچھ تو گناہ کرتے ہیں اور کچھ نیک اعمال ۔
اور دونوں حالتوں میں مساوی ہوتے ہیں (۳) اور تیسرے درجہ کے وہ لوگ ہیں جو
عمدہ اخلاق اور عمدہ اعمال میں سبقت لے جاتے ہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ
جو صدر اسلام کا وقت تھا اس زمانہ پر ایک وسیع نظر ڈال کر ثابت ہوتا ہے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم نے کیونکر ایمان لانے والوں کو مذکورہ بالا ادنی درجہ
سے اعلیٰ درجہ تک پہنچا دیا کیونکہ ایمان لانے والے اپنی ابتدائی حالت میں اکثر ایسے
تھے کہ جس حالت کو وہ ساتھ لے کر آئے تھے وہ حالت جنگلی وحشیوں سے بدتر تھی اور
درندوں کی طرح اُن کی زندگی تھی اور اس قدر بد اعمال اور بداخلاق میں وہ مبتلا تھے کہ
انسانیت سے باہر ہو چکے تھے اور ایسے بے شعور ہو چکے تھے کہ نہیں سمجھتے تھے کہ ہم
بدا عمال ہیں یعنی نیکی اور بدی کی شناخت کی حس بھی جاتی رہی تھی ۔ پس قرآنی تعلیم اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نے جو پہلا اثر ان پر کیا تو وہ یہ تھا کہ اُن کو محسوس
ہو گیا کہ ہم پاکیزگی کے جامہ سے بالکل برہنہ اور بداعمالی کے گند میں گرفتار ہیں جیسا
کہ اللہ تعالیٰ ان کی پہلی حالت کی نسبت فرماتا ہے :
أُولَئِكَ كَالْأَنْعَامِ بَلْ هُمْ أَضَلُّ
یعنی یہ لوگ چارپایوں کی طرح ہیں بلکہ اُن سے بھی بدتر ۔ پھر جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی پاک صحبت اور فرقان حمید کی دلکش تاثیر سے اُن کو محسوس ہو گیا کہ جس حالت میں ہم
نے زندگی بسر کی ہے وہ ایک وحشیانہ زندگی ہے اور سراسر بداعمالیوں سے ملوث ہے تو
انہوں نے روح القدس سے قوت پاکر نیک اعمال کی طرف حرکت کی جیسا کہ اللہ تعالیٰ
فاطر: ۲۳۳ الاعراف : ۱۸۰
چشمه معرفت
اُن کے حق میں فرماتا ہے وَأَيَّدَهُمْ بِرُوحِ مِنْهُ لا یعنی خدا نے ایک پاک روح کے ساتھ ۵۷﴾
اُن کی تائید کی ۔ وہ وہی غیبی طاقت تھی جو ایمان لانے کے بعد اور کسی قدر صبر کرنے کے بعد
انسان کو ملتی ہے۔ پھر وہ لوگ اس طاقت کے حاصل ہونے کے بعد نہ صرف اس درجہ پر رہے
کہ اپنے عیبوں اور گناہوں کو محسوس کرتے ہوں اور اُن کی بد بو سے بیزار ہوں بلکہ اب وہ نیکی
کی طرف اس قدر قدم اٹھانے لگے کہ صلاحیت کے کمال کو نصف تک طے کر لیا اور کمزوریوں
کے مقابل پر نیک اعمال کی بجا آوری میں طاقت بھی پیدا ہوگئی اور اس طرح پر درمیانی حالت
اُن کو حاصل ہو گئی اور پھر وہ لوگ روح القدس کی طاقت سے بہرہ ور ہو کر ان مجاہدات میں لگے
کہ اپنے پاک اعمال کے ساتھ شیطان پر غالب آجائیں۔ تب انہوں نے خدا کے راضی کرنے
کے لئے ان مجاہدات کو اختیار کیا کہ جن سے بڑھ کر انسان کے لئے متصور نہیں انہوں نے خدا کی
راہ میں اپنی جانوں کا خس و خاشاک کی طرح بھی قدر نہ کیا آخر وہ قبول کئے گئے اور خدا نے اُن
کے دلوں کو گناہ سے بکلی بیزار کر دیا اور نیکی کی محبت ڈال دی جیسا کہ وہ فرماتا ہے وَالَّذِينَ
جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا یعنی جو لوگ ہماری راہ میں مجاہدہ کرتے ہیں ہم ان کو
اپنی راہ دکھا دیا کرتے ہیں۔ غرض ایمان لانے والوں کے تین درجے ہیں ۔ ظالم - مقتصد ۔
سابق بالخیرات ۔ ظالم ہونے کی حالت میں انسان اپنی بداعمالی کی حالت کو محسوس کر لیتا ہے۔
اور مقتصد ہونے کی حالت میں نیکی کے بجالانے کی توفیق پاتا ہے مگر پورے طور پر بجا
نہیں لاسکتا۔ اور سابق بالخیرات ہونے کی حالت میں جہاں تک اس کی فطرت کی طاقت ہے
پورے طور پر نیکی بجالاتا ہے اور نیک اعمال کے بجالانے میں آگے سے آگے دوڑتا ہے۔ اور
اس درجہ پر انسان کو خدا تعالیٰ کی عظمت اور جلال اور قدرت کا اس قدر علم ہو جاتا ہے کہ گویا
وہ اس کو دیکھتا ہے کیونکہ خدا تعالیٰ خود اُس کو اپنے خارق عادت تصرفات کے ساتھ راہ دکھا دیتا ۵۸
ہے۔ روح القدس کی تائید جو مومن کے شامل حال ہوتی ہے وہ محض خدا تعالیٰ کا انعام ہوتا ہے
المجادلة : ۲۳ - العنكبوت : ۷۰
چشمه معرفت
جو ان کو ملتا ہے جو سچے دل سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن شریف پر ایمان لاتے ہیں
وہ کسی مجاہدہ سے نہیں ملتا محض ایمان سے ملتا ہے اور مفت ملتا ہے۔ صرف یہ شرط ہے کہ ایسا شخص
ایمان میں صادق ہو اور قدم میں استوار اور امتحان کے وقت صابر ہو لیکن خدائے عز و جل کی
لدنی ہدایت جو اس آیت میں مذکور ہے۔ وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا وَه
بجر مجاہدہ کے نہیں ملتی۔ مجاہدہ کرنے والا ابھی مثل اندھے کے ہوتا ہے اور اس میں اور بینا ہونے
میں ابھی بہت فاصلہ ہوتا ہے مگر روح القدس کی تائید اُس کو نیک ظن کر دیتی ہے اور اُس کو
قوت دیتی ہے جو وہ مجاہدہ کی طرف راغب ہو اور مجاہدہ کے بعد انسان کو ایک اور روح ملتی ہے
جو پہلی روح سے بہت قوی اور زبردست ہوتی ہے مگر یہ نہیں کہ دور میں ہیں۔ روح القدس
ایک ہی ہے صرف فرق مراتب قوت کا ہے جیسا کہ دو خدا نہیں ہیں صرف ایک خدا ہے مگر وہی
خدا جن خاص تجلیات کے ساتھ اُن لوگوں کا ناصر اور مربی ہوتا اور اُن کے لئے خارق عادت
عجائبات دکھاتا ہے وہ دوسروں کو ایسے عجائبات قدرت ہر گز نہیں دکھلاتا۔ بظاہر ایک نادان سمجھے
گا کہ گویا دو خدا ہیں کیونکہ جس خدا کے ساتھ اس کا معاملہ ہے وہ اُس کی نظر میں کچھ کمزورسا
ہے اور جس خدا کے ساتھ ایک مقبول کا معاملہ ہے وہ بڑی بڑی طاقتیں اس کے لئے ظاہر فرماتا
ہے مگر در حقیقت خدا ایک ہی ہے صرف یہ فرق ہے کہ جو شخص بڑا صدق لے کر اُس کی طرف
دوڑتا ہے وہ بھی اُس کے لئے بڑے بڑے کام دکھاتا ہے یہاں تک کہ اپنے زمین و آسمان کو
اُس کے لئے غلاموں کی طرح کر دیتا ہے مگر جو شخص اپنے صدق اور وفا اور استقامت اور اپنے
ایمان میں کمزور ہے خدا بھی اُس کے لئے کمزور کی طرح ظاہر ہوتا ہے اور اُس کو طرح طرح کی
ذلت اور نا کامی میں چھوڑ دیتا ہے اور وہ مصیبت کے ساتھ رزق حاصل کرتا ہے اور اسباب کے
شکنجوں میں پھنسا رہتا ہے۔
اب ہم اصل مضمون کی طرف رجوع کر کے پھر لکھتے ہیں کہ جس خدا پر ایمان لانے کے لئے
ل العنكبوت : ۷۰
چشمه معرفت
قرآن شریف ہمیں حکم کرتا ہے ہم اس بات کے گواہ ہیں کہ وہ نہایت زبر دست اور
قادر مطلق اور کامل طاقتوں والا خدا ہے جو شخص اس خدا کی طرف سچے دل سے رجوع کرتا ہے
اور وفاداری اور صدق قدم سے اُس کی طرف آتا ہے اُس کا انجام یہ ہوتا ہے کہ جیسا کہ
خدا بے مثل ہے وہ بھی بے مثل ہو جاتا ہے اور آسمانی برکتوں کے دروازے اُس پر کھولے
جاتے ہیں اور جیسا کہ خدا نے آسمان اور زمین میں کئی قسم کی قدرتیں دکھلائی ہیں ایسا ہی
اُس کے ہاتھ پر بھی کئی قسم کی قدرتیں ظاہر ہوتی ہیں اور خوارق ظہور میں آتے ہیں جو
دوسرے انسان اُن پر قادر نہیں ہو سکتے اور آسمانی برکتوں کے دروازے اُس پر کھولے
جاتے ہیں اور مقابلہ کے وقت کوئی اُس پر غالب نہیں آ سکتا تھا کیونکہ خدا اُس کی زبان
ہو جاتا ہے جس سے وہ بولتا ہے اور خدا اُس کے ہاتھ ہو جاتا ہے جن سے طرح طرح کے
تصرفات زمین پر ظاہر کر سکتا ہے۔ نہیں کہہ سکتے کہ وہ خدا ہے یا خدا کا بیٹا ہے مگر جو شخص
قرآن شریف کا پیرو ہو کر محبت اور صدق کو انتہا تک پہنچا دیتا ہے وہ ظلی طور پر خدا تعالیٰ
کی صفات کا مظہر ہو جاتا ہے ۔ یہ سب نتیجہ اس زبردست طاقت اور خاصیت کا ہوتا ہے
جو خدا کے کلام قرآن شریف میں ہم مشاہدہ کرتے ہیں وہ زبردست طاقت اور خاصیت
کسی اور کتاب میں نہیں جو کسی قوم کے نزدیک کتاب الہامی سمجھی جاتی ہے شاید اس کا یہ
سبب ہو کہ وہ کتا بیں بوجہ دور دراز زمانوں کے محرف و مبدل ہو چکی ہیں یا شاید یہ سبب ہو
کہ اگر چہ لفظ ان کے محرف و مبدل نہیں ہوئے مگر معنے بگاڑ دیئے گئے ہیں یا شاید یہ سبب
ہو کہ خدا نے اس آخری زمانہ میں تفرقہ دور کرنے کے لئے اور دنیا کے تمام لوگوں کو ۶۰
صرف ایک کتاب پر جمع کرنے کے لئے اُن تمام پہلی کتابوں کی برکتیں مسلوب کر لی ہیں
ابھی مجھے تھوڑی سی غنودگی کے ساتھ یہ الہام ہوا ۔ انت منی بمنزلة النجم الثاقب ۔ یعنی تو مجھ سے
بمنزلہ اس ستارہ کے ہے جوقوت اور روشنی کے ساتھ شیطان پر حملہ کرتا ہے۔ اور یہ ساڑھے پانچ بجے صبح کا
وقت ہے۔ روز دوشنبه ۲ دسمبر ۱۹۰۷ء منه
چشمه معرفت
ور نہ اس کا سبب کیا ہے؟ کہ جس طرح قرآن شریف اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی
پیروی سے انسان جماعت اولیاء اللہ میں داخل ہو سکتا ہے۔ اُن کتابوں میں یہ خاصیت پائی
نہیں جاتی اور یہی وجہ ہے کہ ان کتابوں کے پیرو ان کمالات سے منکر ہیں جو انسان کو قرب
کے مکان میں حاصل ہو سکتے ہیں بلکہ وہ کرامات اور خرق عادات پر ہنسی ٹھٹھا کرتے ہیں مگر
ہم اُن پر کوئی ہنسی ٹھٹھا نہیں کرتے ہاں اُن کی محرومی کو دیکھ کر رونا ضرور آتا ہے۔ میں اس جگہ
کچھ گذشتہ قصوں کو بیان نہیں کرتا بلکہ میں وہی باتیں کرتا ہوں جن کا مجھے ذاتی علم ہے۔ میں
نے قرآن شریف میں ایک زبردست طاقت پائی ہے۔ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی پیروی میں ایک عجیب خاصیت دیکھی ہے جو کسی مذہب میں وہ خاصیت اور طاقت نہیں
اور وہ یہ کہ سچا پیرو اس کا مقامات ولایت تک پہنچ جاتا ہے خدا اس کو نہ صرف اپنے قول سے
مشرف کرتا ہے بلکہ اپنے فعل سے اُس کو دکھلاتا ہے کہ میں وہی خدا ہوں جس نے زمین و آسمان
پیدا کیا تب اس کا ایمان بلندی میں دور دور کے ستاروں سے بھی آگے گزر جاتا ہے۔ چنانچہ
میں اس امر میں صاحب مشاہدہ ہوں خدا مجھ سے ہمکلام ہوتا ہے اور ایک لاکھ سے بھی زیادہ
میرے ہاتھ پر اس نے نشان دکھلائے ہیں۔ سو اگرچہ میں دنیا کے تمام نبیوں کا ادب
کرتا ہوں اور اُن کی کتابوں کا بھی ادب کرتا ہوں مگر زندہ دین صرف اسلام کو ہی مانتا ہوں
کیونکہ اس کے ذریعہ سے میرے پر خدا را ظاہر ہوا۔ جس شخص کو میرے اس بیان میں شک ہو
اُس کو چاہیے کہ ان باتوں کی تحقیق کے لئے کم سے کم دو ماہ کے لئے میرے پاس آجائے میں
اُس کے تمام اخراجات کا جو اس کے لئے کافی ہو سکتے ہیں اس مدت تک متکفل رہوں گا۔
میرے نزدیک مذہب وہی ہے جو زندہ مذہب ہو۔ اور زندہ اور تازہ قدرتوں کے نظارہ سے
خدا کو دکھلاوے ورنہ صرف دعوئی صحت مذہب پیچ اور بلا دلیل ہے۔
چشمه معرفت
خلاصه مضمون
☆
جیسا کہ ہم مفصل طور پر اس مضمون میں لکھ چکے ہیں یہ بات یقینی اور قطعی ہے کہ
پوری پوری ہدایت اور کامل یقین حاصل کرنے کے لئے الہامی کتاب کی ضرورت ہے
کیونکہ جس معرفت تامہ کے ذریعہ سے مرتبہ عالیہ تک اپنی نجات کے لئے ہر ایک انسان کو
پہنچنا ضروری ہے وہ معرفت تامہ محض عقل کے ذریعہ سے ہرگز حاصل نہیں ہو سکتی ۔ اور
ہم م اس مضمون میں مفصل بیان کر چکے ہیں کہ نجات محبت تامہ پر موقوف ہے کیونکہ محبت
ہی ایک ایسی چیز ہے کہ جو تمام مجازی تعلقات کو کالعدم کر کے سب کے قائم مقام خدا
کو کر دیتی ہے۔ انسان کسی کے لئے اپنی جان نہیں دیتا کسی کے لئے دُکھ نہیں اٹھا تاکسی
کے لئے تلخ زندگی اختیار نہیں کرتا مگر جس سے محبت ہے اس کے لئے مرنا بھی اپنے لئے
ایک زندگی دیکھتا ہے پس جبکہ خدا تعالیٰ سے انسان کا تعلق اس قدر بڑھ جاتا ہے کہ
کمال محبت کی وجہ سے اُس کی راہ میں موت کو بھی اپنی راحت سمجھتا ہے اور اُس کی طرف
دل ایسا کھینچا جاتا ہے کہ ان اغراض سے اُس کو یاد نہیں کرتا کہ وہ بہشت میں اُس کو داخل
کرے گا یا دوزخ سے اُس کو نجات دے گا بلکہ ایک نا معلوم کشش اُس ۔
جاتی ہے اور وہ خود سمجھ نہیں سکتا کہ وہ کشش کیوں ہے؟ اور کیا چیز ہے؟ اور اس محبت کے
لئے محبوب کی معرفت اس قدر ضروری ہے کہ اس کے وہ محاسن اور وہ خوبیاں جو موجب ۶۲)
عشق اور محبت ہوتے ہیں معلوم ہو جائیں جیسا کہ ایک عاشق جو ایک معشوق کی محبت میں
گرفتار ہے وہ جوش محبت پیدا ہونے کے لئے صرف اس بات کا محتاج ہے کہ معشوق
کی خوبصورتی پر اُس کو اطلاع ہو جائے اور اُس کے دلکش نقش و نگار پر اُس کی نظر پڑ جائے
گا۔
اُس کے اندر پیدا ہو
چشمه معرفت
اور اس بات کا محتاج نہیں کہ اس کو یہ بھی معلوم ہو جائے کہ اُس کے سر میں مغز کس قدر ہے
اور اُس کا جگر کس قدر بڑا ہے اور اُس کے تمام بدن میں ہڈیاں کس قدر ہیں اور رگیں کس
قدر اور پٹھے کس قدر ہیں بلکہ محبت کی راہ میں ان تشریحات کی ضرورت نہیں۔ ایسا ہی جو
لوگ محبت الہی میں مست و مدہوش ہو جاتے ہیں اُن کو ان تحقیقاتوں کی ضرورت نہیں ہوتی کہ
خدا کیونکر روحوں کو پیدا کر لیتا ہے اور کس دلیل سے سمجھا جائے کہ ذرات یعنی پر مانو اس
کے پیدا کردہ ہیں کیونکہ محبت کی راہ میں ان تحقیقاتوں کی ضرورت نہیں۔ تم خود سوچ لو کہ تم
مثلاً اپنے بچوں اور بیویوں سے محبت رکھتے ہو یہاں تک کہ اگر بچہ یا بیوی ایک خطرناک
بیماری میں مبتلا ہو جائے تو تمہارے حواس اڑ جاتے ہیں آنکھوں کے آگے اندھیرا آ جاتا ہے
اور اس محبت کی تکمیل کے لئے کبھی تمہیں خیال نہیں آتا کہ اُن کی اندرونی بناوٹ کی تمہیں
اطلاع حاصل ہو۔ صرف بچہ یا بیوی ہونے کی وجہ سے جو تمہیں یقین ہے کہ وہ ہمارا بچہ اور
یہ ہماری بیوی ہے اس لئے اس قدر ان کی بیماری سے بے چینی اور بے قراری تم میں پیدا ہو
جاتی ہے اسی طرح خدا تعالیٰ کی راہ میں اور اس کے عشق اور محبت کے لئے اس کے بے انتہا
۶۳ اندرونی اسرار کا معلوم کرنا ضروری نہیں اور نہ انسان کی طاقت ہے کہ معلوم کرے جیسا کہ اُس
L
نے خود قرآن شریف میں فرمایا لَا تُدْرِكُهُ الْأَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الْأَبْصَارَ
یعنی عقلیں اس کی حقیقت تک پہنچ نہیں سکتیں اور وہ تمام عقلوں پر محیط ہے۔ پس خدا تعالیٰ
کی معرفت کے بارہ میں صرف یہ معلوم کرنا کافی ہے کہ وہ موجود ہے اور قدرت اور رحم اور علم اور
حکمت وغیرہ تمام صفات اس میں پائے جاتے ہیں جو کامل ربوبیت اور جزا کے لئے
ضروری ہیں اور نیز یہ کہ وہ ہمارا خالق ہے یا یہ کہ اُس کا ہم پر یہ فضل واحسان ہے کیونکہ محبت
پیدا ہونے کے لئے اس قدر معرفت کا پیدا ہونا ضروری ہے۔ اگر کسی کا باپ یا ماں ہو
اور وہ کسی جگہ رات کے وقت اپنے باپ یا ماں کو شناخت نہ کرے تو وہ اُس کی وہ عزت نہیں
الانعام : ۱۰۴
چشمه معرفت
کرے گا جو کرنی چاہیے پس محبت اور ادب پیدا ہونے کے لئے معرفت ضروری ہے مگر اُسی
قدر جس کو محبت چاہتی ہے جیسا کہ ہم ابھی بیان کر چکے ہیں معرفت محبت پر مقدم ہے اور
محبت معرفت سے ہی پیدا ہوتی ہے۔ اسی طرح خدا تعالیٰ کی محبت سے پہلے اس کی معرفت
ضروری ہے مگر اُسی قدر معرفت جو محبت کے لئے ضروری ہے لیکن اُس معرفت کو اس جگہ کچھ
تعلق نہیں جو ایک ڈاکٹر پیٹ چیر کر یا سر پھوڑ کر حاصل کرتا ہے بلکہ صرف اس قدر معرفت
چاہیے جو بیٹے کے لئے اپنے باپ کی اپ کی شناخت کے لئے ضروری ہے۔ اگر قرآن شریف کو اول
سے آخر تک پڑھو تو تمہیں معلوم ہوگا کہ وہ اسی معرفت کو سکھاتا ہے جس سے محبت پیدا ہو
اور عشق الہی دل میں جوش مارے۔ تم سمجھ سکتے ہو کہ ایک شخص کو کسی پر عاشق بنانے کے لئے
صرف اس قدر ضروری ہے کہ یہ بیان کیا جائے کہ وہ حسن میں یکتا ہے وہ خوبصورتی میں بے نظیر
ہے اُس کی ۔
صورت میں ملاحت ہے اُس کی آنکھیں دلوں کو اپنی طرف کھینچتی ہیں اُس کے ﴿۲۳﴾
لب شیریں ہیں اور اُس کی آواز دلکش ہے اور چہرہ اُس کا چاند کی طرح چمکتا ہے اور وہ اپنے
حسن اور خوبی اور ملاحت میں بے نظیر اور وحدہ لاشریک ہے یہ تو ضروری نہ ہوگا کہ آپ اُس
کی اندرونی بناوٹ اور معدہ اور تلی اور پھپھر ہ اور گردوں وغیرہ کا کچھ ذکر کریں کہ یہ امور
حسن سے بے تعلق ہیں۔ اسی طرح خدا تعالیٰ نے جو کچھ اپنی خوبیوں کا قرآن شریف میں
ذکر کیا ہے وہ تمام حسن اور محبوبانہ اخلاق کے بیان میں ہے اور اُس کے پڑھنے سے صریح
معلوم ہوتا ہے کہ وہ پڑھنے والے کو خدا کا عاشق بنانا چاہتا ہے۔ چنانچہ اُس نے ہزار ہا عاشق
بنائے اور میں بھی اُن میں سے ایک ناچیز بندہ ہوں ۔ کون ہے جو خدا کے اندرونی حالات کی
تشریح کرے۔ خدا کے رگ پٹھے پہچاننے والا کونسا ڈاکٹر ۔ رہے اور جب کہ انسانی بناوٹ کی
اب تک تشریح ختم نہیں ہوئی اور ایسی خورد بین اب تک میسر نہیں آئی کہ وہ کیڑے دکھائی دے
جائیں جو انسان کو ایک دم میں ہلاک کر دیتے ہیں تو پھر خدا کے صفات کی تشریح کیونکر ہو سکتی
چشمه معرفت
ہے؟ پس یہ جرات اور بے باکی ہے کہ یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ روح اور ذرات خدا کی مخلوق
نہیں کیونکہ وہ نیستی سے ہست نہیں کر سکتا اسی وجہ سے وہ دائمی نجات بھی نہیں دے سکتا گویا
خدا کی تمام حد بست کر لی گئی ہے اور تمام طاقتیں اُس کی انسان نے جانچ لی ہیں اور
وہ محدود ہو گیا ہے ۔ اے ہم وطن پیارو ! یہ باتیں صحیح نہیں ہیں اور میں کبھی تسلیم نہیں کروں گا
کہ اگر ایسی عبارت کوئی وید میں ہے تو وید کا یہی منشاء ہے جو آپ نے سمجھ لیا ہے۔ ہم خدا کی
۶۵ عمیق در عمیق ق در عمیق قدرتوں تک کہاں پہنچ سکتے ہیں ہر ایک امر اس کا ہمارے علم سے بلند تر ہے۔
کیا جس نے سورج اور چاند اور ستارے بنائے اور زمین کو ہمارے رہنے کے لئے بچھا یا ہم
کوئی اندازہ کر سکتے ہیں کہ ان چیزوں کے بنانے کے لئے وہ مدت اُس کو درکار تھی جو
انسان کو کسی چیز کے بنانے میں درکار ہوتی ہے؟ کیا کوئی بیان کر سکتا ہے کہ ان چیزوں کے
لئے کن چھکڑوں پر مصالح آیا تھا یعنی اینٹیں وغیرہ اور کن معماروں نے بنایا تھا ؟ بلکہ
اس کے حکم سے سب چیزیں بن گئیں۔ تو کیا ہم انسان کے کاموں پر اُس کے کاموں کا
قیاس کر سکتے ہیں؟ جو شخص اس کی قدرتوں پر محیط ہونا چاہتا ہے وہ دراصل اُس کا منکر ہے
خدا نے ہمیں صرف اتنا علم دیا ہے کہ یہ تمام روحیں اور سب چیزیں خدا کے کلمے ہیں یعنی کلمہ
سے پیدا ہوتی ہیں ۔ یہ ایک ربوبیت کا بھید ہے اور اُس کے کارخانہ قدرت میں ہزاروں
اسرار ہیں کون اُن کو حل کر سکتا ہے ۔ مجھے یاد آیا کہ ایک دفعہ میں نے عالم کشف میں اپنے
خدائے ذوالجلال کو تمثلی طور پر دیکھا اور میں نے کئی پیشگوئیاں لکھ کر چاہا کہ اس پر دستخط
کرالوں اور عالم مثالی میں خدا تعالیٰ کی تمثلی صورت مجھے نظر آئی اور جب میں نے وہ کاغذ پیش
کیا تو خدائے عز و جل نے سرخی کی سیاہی سے اُس پر دستخط کر دیئے اور دستخط کرنے سے
پہلے قلم کو چھڑ کا تو وہ سرخ رنگ کا پانی میرے کپڑوں پر پڑا اور ایک مخلص عبداللہ نام سنور کا
رہنے والا جو ریاست پٹیالہ میں ملازم ہے وہ میرے پاس بیٹھا تھا اس پر بھی وہ پانی سرخ رنگ کا