چشمہٴ معرفت

حصہ 7

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

چشمه معرفت
جاتا ہے کہ ابتدائے زمانہ میں یہ گمان نہیں ہو سکتا کہ بجز خدا کے کسی نے افترا کے طور پر کتاب ۶۵
بنائی ہو کیونکہ اُس زمانہ میں بولی سکھلانے والا محض خدا تھا اُس کے سوا کوئی نہ تھا سو اُس نے
ویدک سنسکرت سکھلائی اور ظاہر ہے کہ بغیر سکھلانے کے کوئی بولی یاد نہیں آسکتی ۔ اگر کسی نوزاد
بچہ کو کچھ بھی نہ سکھلایا جائے تو وہ گنگا رہ جاتا ہے۔
یہ عجیب دلیل ہے کہ جو آر یہ مضمون سنانے والے نے پیش کی ہے کہ پہلے تو وہ لوگوں
کو اس بات کے لئے مجبور کرتا ہے کہ تم بلا دلیل مان لو کہ ویدا بتدائے زمانہ کی کتاب ہے اور پھر
اپنے مذکورہ بالا بیان کے ساتھ وید کو الہامی کتاب ٹھہراتا ہے۔ سو اس کی یہ دلیل محض اس طور کی
ہے کہ جیسے کوئی کہے کہ اول تم بلا دلیل اس بات کو مان لو کہ پنڈت دیانند کے جسم پر پرندوں کی
طرح پر بھی تھے جو عقاب کے پروں کی طرح نہایت قوی اور مضبوط تھے اور پھر ہم یہ بات
ثابت کر دیں گے کہ آریہ ورت میں جس قدر اس نے دورہ کیا اُس تمام دورہ میں وہ ریل وغیرہ
کا محتاج نہ تھا بلکہ پرواز کر کے ایک شہر سے دوسرے شہر تک جاتا تھا۔ افسوس یہ لوگ نہیں
جانتے کہ ایک بلا دلیل دعوئی پیش کر کے پھر اُسی دعویٰ کی بناء پر کوئی بکواس کر کے اُس کا نام
دلیل رکھنا عقلمندوں کا کام نہیں سویا درہے کہ پہلے تو یہی بار ثبوت آریہ صاحبوں کی گردن پر ہے
کہ وہ وید کو ابتدائے آفرینش کی کتاب ثابت کریں اور پھر بعد اس کے کوئی بات کریں۔
اور پھر یہ کہنا کہ بغیر سکھلانے کے کوئی بولی یاد نہیں آسکتی ۔ یہ امر بھی بموجب
اصول آریہ کے پہلے زمانہ کے نیا جنم لینے والے لوگوں پر صادق نہیں آ سکتا کیونکہ وہ اپنے
مکتی کے زمانہ سے قریب العہد ہوتے ہیں اور تازہ بتازہ مکتی خانہ سے باہر آتے ہیں اور چونکہ وہ
ایسے گھر سے دنیا کی طرف آتے ہیں جس میں بقول آریہ سماج داخل ہونے والے پورے طور پر
وید کی ہدایتوں کے پابند ہوتے ہیں اور وید ان کو کنٹھ ہوتا ہے اس لئے اُن کی نسبت یہ گمان
نہیں ہو سکتا کہ وہ اُن بچوں کی طرح ہوں جو کئی لاکھ برس گزرنے کے بعد پیدا ہوتے ہیں

چشمه معرفت
بھلا عقل اس بات کو قبول کر سکتی ہے کہ جو لوگ نہایت قریب زمانہ میں مکتی خانہ سے باہر نکلتے ہیں
اُن کے حافظہ اور علوم اور معارف پر ایسے پتھر پڑ جائیں کہ جو لوگ کروڑ ہا برس بعد آتے ہیں اُن
کے ساتھ برابر ہو جائیں؟ غرض ہم یہ تو مانتے ہیں کہ جو لوگ مکتی کے زمانہ سے کروڑ ہا برس بعد
میں آتے ہیں وہ بوجہ زمانہ دراز کی غفلت کے وید وڈیا کو یاد وید وڈیا کو یاد نہیں رکھتے اور نہ سنسکرت کو یا د رکھتے
ہیں سب کچھ بھول جاتے ہیں اور یہ بات بالکل سچ ہے کہ ایسے بچوں کو اگر اُن کے پیدا ہونے
کے بعد زبان نہ سکھائی جائے تو وہ بالکل گنگے رہ جاتے ہیں مگر کیا وہ لوگ بھی گنگے ہی رہ سکتے ہیں
جو تازہ بتازہ مکتی خانہ سے باہر آتے ہیں اُن کے لئے تو ضرور ہے کہ بغیر حاجت الہام کے
سنسکرت کی زبان یاد ہو جو کتی خانہ میں با ہم بولتے تھے اور نیز ضروری ہے کہ سب کو و وید از بر
ہو کیونکہ وہ مکتی خانہ میں وید ہی تو دن رات پڑھتے رہتے تھے اور کیا کام تھا ؟
پھر ہم اصل مدعا کی طرف رجوع کر کے لکھتے ہیں کہ یہ بات فی الواقع صحیح اور درست
ہے کہ ابتدائے آفرینش میں بھی ایک الہامی کتاب نوع انسان کو ملی تھی مگر وہ وید ہر گز نہیں ہے
اور موجودہ وید کو خدا تعالیٰ کی طرف منسوب کرنا اس پاک ذات کی تو ہین ہے۔
اس جگہ اگر کوئی یہ سوال کرے کہ ابتدائے زمانہ میں صرف ایک الہامی کتاب
انسانوں کو کیوں دی گئی ہر ایک قوم کے لئے جدا جدا کتا بیں کیوں نہ دی گئیں اس کا
جواب یہ ہے کہ ابتدائے زمانہ میں انسان تھوڑے تھے اور اس تعداد سے بھی کمتر تھے
یادر ہے کہ الہام یا الہامی کتاب کا لفظ جو بار بار اس رسالہ یا دوسری کتابوں میں ہم نے لکھا ہے
صرف عام فہم کرنے کے لئے یہ لفظ لکھا گیا ہے ورنہ الہام کے تو صرف یہ معنی ہیں کہ جو کچھ دل میں
ڈالا جاوے نیک ہو یا بد وہ الہام ہے اور اس میں یہ بھی ضروری نہیں کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے الفاظ ہوں مگر
اس جگہ ہماری مراد الہام سے وحی الہی ہے اور وحی اس کو کہتے ہیں کہ خدا کا کلام مع الفاظ کسی پر نازل ہو۔
اس وجی سے آریہ سماج والے بالکل بے خبر ہیں ۔ منہ

چشمه معرفت
جوان کو ایک قوم کہا جائے اِس لئے اُن کے لئے صرف ایک کتاب کافی تھی پھر بعد اس کے ۶۷
جب دنیا میں انسان پھیل گئے اور ہر ایک حصہ زمین کے باشندوں کا ایک قوم بن گئی اور
بباعث دور دراز مسافتوں کے ایک قوم دوسری قوم کے حالات سے بالکل بے خبر ہو گئی ایسے
زمانوں میں خدا تعالیٰ کی حکمت اور مصلحت نے تقاضا فرمایا کہ ہر ایک قوم کے لئے جدا جدا
رسول اور الہامی کتابیں دی جائیں۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا اور پھر جب نوع انسان نے دنیا کی
آبادی میں ترقی کی اور ملاقات کے لئے راہ کھل گئی اور ایک ملک کے لوگوں کو دوسرے ملک
کے لوگوں کے ساتھ ملاقات کرنے کے لئے سامان میسر آگئے اور اس بات کا علم ہو گیا کہ
فلاں فلاں حصہ زمین پر نوع انسان رہتے ہیں اور خدا تعالیٰ کا ارادہ ہوا کہ ان سب کو پھر دوبارہ
ایک قوم کی طرح بنا دیا جائے اور بعد تفرقہ کے پھر ان کو جمع کیا جاوے ۔ تب خدا نے تمام
ملکوں کے لئے ایک کتاب بھیجی اور اس کتاب میں حکم فرمایا کہ جس جس زمانہ میں یہ کتاب
مختلف ممالک میں پہنچے اُن کا فرض ہوگا کہ اُن کو قبول کر لیں اور اُس پر ایمان لاویں اور وہ
کتاب قرآن شریف ہے
جو تمام ملکوں کا باہمی رشتہ قائم کرنے کے لئے آئی ہے۔ قرآن سے پہلی سب کتا بیں مختص القوم
کہلاتی تھیں یعنی صرف ایک قوم کے لئے ہی آتی تھیں چنانچہ شامی، فارسی، ہندی، چینی،
مصری، رومی یہ سب قو میں تھیں جن کے لئے جو کتابیں یا رسول آئے وہ صرف اپنی قوم تک
حاشیہ: ایک قوم بنانے کا ذکر قرآن شریف کی سورہ کہف میں موجود ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
وَتَرَكْنَا بَعْضَهُمْ يَوْمَئِذٍ يَمُوجُ فِي بَعْضٍ وَنُفِخَ فِي الصُّورِ فَجَمَعْتُهُمْ جَمْعًا ، یعنی ہم
آخری زمانہ میں ہر ایک قوم کو آزادی دیں گے تا اپنے مذہب کی خوبی دوسری قوم کے سامنے پیش
کرے اور دوسری قوم کے مذہبی عقائد اور تعلیم پر حملہ کرے اور ایک مدت تک ایسا ہوتا رہے گا پھر
قرنا میں ایک آواز پھونک دی جائے گی تب ہم تمام قوموں کو ایک قوم بنادیں گے اور ایک ہی مذہب پر
جمع کر دیں گے۔ منہ
ا الكهف : ١٠٠

چشمه معرفت
۲۸ محدود تھے دوسری قوم سے اُن کو کچھ تعلق اور واسطہ نہ تھا مگر سب کے بعد قرآن شریف آیا جو ایک
عالمگیر کتاب ہے اور کسی خاص قوم کے لئے نہیں بلکہ تمام قوموں کے لئے ہے ایسا ہی قرآن
شریف ایک ایسی اُمت کے لئے آیا جو آہستہ آہستہ ایک ہی قوم بننا چاہتی تھی سواب زمانہ کے لئے
ایسے سامان میسر آگئے ہیں جو مختلف قوموں کو وحدت کا رنگ بخشتے جاتے ہیں۔ باہمی ملاقات جو
اصل جڑھ ایک قوم بننے کی ہے ایسی سہل ہوگئی ہے کہ برسوں کی راہ چند دنوں میں طے ہو سکتی ہے
اور پیغام رسانی کے لئے وہ سبیلیں پیدا ہوگئی ہیں کہ جو ایک برس میں بھی کسی دور دراز ملک کی خبر
نہیں آسکتی تھی وہ اب ایک ساعت میں آسکتی ہے۔ زمانہ میں ایک ایسا انقلاب عظیم پیدا ہو رہا
ہے اور تمدنی دریا کی دھار نے ایک ایسی طرف رخ کر لیا ہے جس سے صریح معلوم ہوتا ہے کہ
اب خدا تعالیٰ کا یہی ارادہ ہے کہ تمام قوموں کو جو دنیا میں پھیلی ہوئی ہیں ایک قوم بنادے اور
ہزار ہا برسوں کے بچھڑے ہوؤں کو پھر باہم ملا دے اور یہ خبر قرآن شریف میں موجود ہے اور
قرآن شریف نے ہی کھلے طور پر یہ دعویٰ کیا ہے کہ وہ دنیا کی تمام قوموں کے لئے آیا ہے جیسا
کہ اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے قُلْ يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ
جَمِيعًا لے یعنی تمام لوگوں کو کہہ دے کہ میں تم سب کے لئے رسول ہو کر آیا ہوں اور پھر فرماتا ہے
وَمَا أَرْسَلْتُكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ کے یعنی میں نے تمام عالموں کے لئے تجھے رحمت کر
کے بھیجا ہے اور پھر فرماتا ہے لِيَكُونَ لِلْعَلَمِينَ نَذِیرًا کے یعنی ہم نے اس لئے بھیجا ہے کہ
تمام دنیا کو ڈراوے لیکن ین ہم ہم بڑے بڑے زور سے سے کہتے ۔ ہیں کہ قرآن شریف سے پہلے دنیا کی کسی الہامی
کتاب نے یہ دعوی نہیں کیا بلکہ ہر ایک نے اپنی رسالت کو اپنی قوم تک ہی محدود رکھا یہاں تک
کہ جس نبی کو عیسائیوں نے خدا قرار دیا اُس کے منہ سے بھی یہی نکلا کہ میں اسرائیل کی بھیڑوں
کے سوا اور کسی کی طرف نہیں بھیجا گیا اور زمانہ کے حالات نے بھی گواہی دی کہ قرآن شریف
کا یہ دعوی تبلیغ عام کا عین موقعہ پر ہے کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور کے
ا الاعراف : ۱۵۹ ۳ الانبياء : ۱۰۸ ۳ الفرقان :

چشمه معرفت
وقت تبلیغ عام کا دروازہ کھل گیا تھا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خود اپنے ہاتھ سے بعد ۶۹
نزول اس آیت کے کہ قُلْ يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا ل دنیا کے
بڑے بڑے بادشاہوں کی طرف دعوت اسلام کے خط لکھے تھے کسی اور نبی نے غیر قوموں
کے بادشاہوں کی طرف دعوت دین کے ہرگز خط نہیں لکھے کیونکہ وہ دوسری قوموں کی دعوت
کے لئے مامور نہ تھے یہ عام دعوت کی تحریک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ سے ہی
شروع ہوئی اور مسیح موعود کے زمانہ میں اور اُس کے ہاتھ سے کمال تک پہنچی۔
جو کچھ قرآن شریف نے توحید کا تخم بلاد عرب، فارس، مصر، شام، ہند ، چین،
افغانستان، کشمیر وغیرہ بلاد میں بو دیا ہے اور اکثر بلاد سے بت پرستی اور دیگر اقسام کی
مخلوق پرستی کا تخم جڑھ سے اکھاڑ دیا ہے یہ ایک ایسی کارروائی ہے کہ اس کی نظیر کسی زمانہ
میں نہیں پائی جاتی مگر بمقابل اس کے جب ہم وید کی طرف دیکھتے ہیں تو ثابت ہوتا ہے کہ
وہ آریہ ورت کی بھی اصلاح نہیں کر سکا اور اس ملک کے انسانوں پر نیک اثر ڈالنے
میں نہایت نکما ثابت ہوا ہے اور نہ صرف ہمارے اس زمانہ میں بلکہ اس ملک کی ایک لمبی
تاریخ پر نظر ڈال کر ظاہر ہوتا ہے کہ کبھی اس ملک میں وید کے ذریعہ سے تو حید نہیں پھیلی بلکہ
بجائے اُس کے نفع کے اُس کا ضرر قریباً تمام آرین لوگوں کو ہلاک کرتا رہا ہے اور جب وید
کے پیرولوگوں کے عقائد اور اعمال پر نظر ڈالی جاوے تو نہایت درد اور افسوس سے کہنا پڑتا
ہے کہ وید ایک گمراہ کرنے والی کتاب ہے ۔ کون اس واقعہ سے انکار کر سکتا ہے کہ جس قدر
مخلوق پرست فرقے ہندوؤں کے اِس ملک میں پائے جاتے ہیں اور یا جس قدر نہایت
گندے اور نا پاک مذہب اس ملک میں رائج ہو گئے ہیں جیسے شاکت مت وغیرہ وہ سب
وید ہی کے ذریعہ سے پیدا ہوئے ہیں۔ اگر وید میں یہ لیاقت ہوتی کہ وہ کھلے کھلے طور پر
بیان کرتا کہ سورج ، چاند اور پانی اور آگ وغیرہ کی پرستش مت کرو اور بدکاری اور زنا کاری
الاعراف : ۱۵۹

چشمه معرفت
۷۰ کو اپنا مذہب مت بناؤ۔ تو کیوں آریہ قوم ساری کی ساری ان چیزوں کی پرستش میں مشغول
ہو جاتی اور کیوں اس قدر بدکاری آریہ قوم میں پھیلتی مگر وید نے تو بجائے منع کرنے کے
بیگا نہ عورتوں سے تعلق پیدا کرنے کی راہ بذریعہ نیوگ کھول دی اور سورج وغیرہ کی پرستش کی
ترغیب دی اور جابجا اجرام سماوی اور عناصر کو معبود ٹھہرا کر ان کی مدح وثنا کی ۔ اسی طرح
جوالا مکھی کی آگ کے پجاری اور گنگا کے پرستار اور سورج کے آگے ہاتھ جوڑ نے والے اس
ملک میں کروڑ با شخص پیدا ہو گئے ۔ اگر کہو کہ ان کروڑ ہ لوگوں نے جن میں ہزار ہا پنڈت و عالم
و فاضل ہیں وید کے معنی اچھی طرح نہیں سمجھے تو میں کہتا ہوں کہ اگر یہ عذر مان بھی لیں تب
بھی وید کا ہی قصور ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس حالت میں اس کی عبارت غیر فصیح اور مہم اور
مشتبہ اور معما کی طرح ماننی پڑتی ہے تبھی تو کئی کروڑ آریہ ورت کے پنڈتوں کو سمجھ نہ آسکی
اور کروڑ ہا انسان وید کی نسبت یہی خیال کرتے گزر گئے کہ وہ مخلوق پرستی کی تعلیم دیتا ہے اور
جب کہ بہتوں نے اس کے سمجھنے میں غلطی کھائی تو پھر کیونکر سمجھا جائے کہ ایک تھوڑا سا فرقہ
آریوں کا کہ جو اُن کے مقابل پر ایک ذرہ کے موافق بھی نہیں غلطی سے بچا رہا ہے۔ تم سچ کہو
اور اپنے دھرم سے کہو کہ کیا وید میں کہیں لکھا ہے کہ سورج اور چاند اور ہوا اور اگنی اور خبل
وغیرہ کی پوجامت کرو؟ اور بجز خدا کے جو غیب الغیب اور نہاں در نہاں ہے کسی کو اپنا معبود
مت قرار دو اور جو چیزیں تمہیں آسمان پر یا زمین پر دکھائی دیتی ہیں وہ تمہارے خدا
نہیں ہیں بلکہ خدا وہی ہے جس نے ان چیزوں کو پیدا کیا ۔ اگر کہیں لکھا ہے تو ہمیں بتاؤ لیکن
قرآن شریف تو سارا اس بات سے بھرا پڑا ہے کہ بجز خدا کے کسی کی پرستش جائز نہیں بلکہ کلمہ
لا اله الا الله کے ہی یہی معنے ہیں کہ تمہارا معبود بجز خدا کے اور کوئی نہیں اور یہ بھی قرآن شریف
فرماتا ہے لَا تَسْجُدُوا لِلشَّمْسِ وَلَا لِلْقَمَرِ وَاسْجُدُوا لِلَّهِ الَّذِي خَلَقَهُنَّ
یعنی نہ تم سورج کی پرستش کرو اور نہ چاند کی بلکہ اُس ذات کی پرستش کرو کہ جو ان سب
چیزوں کا پیدا کرنے والا ہے۔ اگر وید میں اس آیت کے ہم معنے کوئی شرتی ہوتی تو کروڑہا
ا حم السجدة : ٣٨

چشمه معرفت
آدمی مخلوق پرستی سے ہلاک نہ ہوتے ۔ دیانند نے جس قد روید کی حمایت میں تکلفات کئے اے
ہیں وہ سب بے ہودہ اور لچر ہیں اور سچ تو یہ ہے کہ دیا نند نے اصلی وید کی طرف آرین لوگوں کو
رجوع نہیں دلایا بلکہ اُس نے زمانہ کی ہوا کو دیکھ کر ایک نیا وید بنا کر پیش کیا ہے چونکہ کئی
کروڑ ہندو وید سے بیزار ہو کر مسلمان ہو چکے تھے اس لئے اُس نے خواہ نخواہ وید میں توحید کو
دکھلانا چاہا۔ سو اس بات کے ثابت کرنے سے وہ نامراد مرا۔ وید کی حالت آزمانے کے لئے
سہل طریق یہ ہے کہ ایک تحت اللفظ ترجمہ اُس کا جس میں بطور شرح اپنی طرف سے کوئی فقرہ
نہ ملایا جائے کسی غیر قوم کی طرف بھیج دو تو پھر اُن کو پوچھ کر دیکھ لو کہ وید کی ان عبارتوں سے
تو حید ثابت ہوتی ہے یا مخلوق پرستی ۔
اور پھر ہم اپنے مضمون کی طرف رجوع کر کے لکھتے ہیں کہ ہماری اس تمام تقریر کا
خلاصہ یہ ہے کہ یہ خیال کہ صرف ابتدائے آفرینش میں ہی الہامی کتاب انسانوں کو دی گئی ہے
بعد میں کوئی کتاب نازل نہیں ہوئی۔ یہ خیال جیسا کہ ثابت شدہ واقعات کے برخلاف ہے ایسا
ہی عقل کے بھی بر خلاف ہے کیونکہ انسان اللہ تعالیٰ کے جسمانی قانون قدرت کو بھی دیکھ کر سمجھ
سکتا ہے کہ نوع انسان ہمیشہ اپنی موجودہ حالت کے موافق ہر ایک زمانہ میں خدا کی تربیت کی
محتاج ہے کیونکہ اگر موجودہ حالت میں کوئی ایسی تبدیلی پیدا ہو جائے کہ جو پہلے زمانہ میں نہیں تھی
تو کچھ شک نہیں کہ خدا تعالیٰ کی تربیت اس تبدیلی کے موافق ہونی چاہیے مثلاً تم غور کر لو کہ
جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو اُس وقت سے اُس زمانہ تک کہ وہ جوان ہوتا ہے کس قدر تبدیلیاں
اُس کی خوراک اور پوشاک میں ظہور میں آتی ہیں اور پھر جب انسانی بدن صحت سے منحرف
ہو کر طرح طرح کے امراض میں گرفتار ہو جاتا ہے تو کس قدر نئی اور خاص تدبیریں عمل میں لانا
مقتضائے ہمدردی ہوتا ہے یہی حال انسان کی روحانی حالت کا ہے اور جیسا کہ انسان اُس روٹی سے
جی نہیں سکتا کہ کسی وقت اُس نے پہلے زمانہ میں کھائی تھی بلکہ ہمیشہ اُس کو بھوک کے وقت ایک تازہ
روٹی کی ضرورت ہے ایسا ہی انسان کو ضرورت کے زمانہ میں تازہ وحی اور الہام کی ضرورت ہے

چشمه معرفت
۷۲ تا اُس کے ذریعہ سے تکمیل معرفت ہو۔ خدا کا نام ملھم اور منزل الوحی بھی ہے اور خدا کی
صفات کی نسبت تعطل اور بیکاری جائز نہیں بلکہ جیسا کہ جسمانی تربیت کے لحاظ سے خدا ہمیشہ رزاق
ہے ایسا ہی اُس کا رُوحانی رزق بھی روحانی تربیت کے لئے کبھی منقطع نہیں ہوتا اور ظاہر ہے کہ جیسا
کہ ہمارے پہلے بزرگوں کی خوراک کے لئے زمین سے اناج پیدا ہوتا تھا۔ آسمان سے بارش ہوتی
تھی۔ اب ہمارے زمانہ میں اُس قانون قدرت میں فرق نہیں آیا بلکہ ہمارے لئے بھی زمین اناج
پیدا کرنے کے لئے موجود ہے بشرطیکہ ہم خود سعی اور کوشش میں کاہل نہ ہو جائیں۔ اور پانی بھی
اپنے وقتوں پر ضرور برستا ہے اور یہ الگ امر ہے کہ ہم خود اس پانی سے فائدہ نہ اٹھاویں پھر جب کہ
خدا تعالیٰ کا جسمانی قانون قدرت ہمارے لئے اب بھی وہی موجود ہے جو پہلے تھا تو پھر روحانی
قانون قدرت اس زمانہ میں کیوں بدل گیا ؟ نہیں ہرگز نہیں بدلا ۔ پس وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ
وحی الہی پر آئندہ کے لئے مہر لگ گئی ہے وہ سخت غلطی پر ہیں ہاں خدا کے احکام جو امر اور نہی کے
متعلق ہیں وہ عبث طور پر نازل نہیں ہوتے بلکہ ضرورت کے وقت خدا کی نئی شریعت نازل ہوتی ہے
یعنی ایسے زمانہ میں نئی شریعت نازل ہوتی ہے جب کہ نوع انسان پہلے زمانہ کی نسبت بد عقیدگی اور
بد عملی میں بہت ترقی کر جائے اور پہلی کتاب میں اُن کے لئے کافی ہدایتیں نہ ہوں لیکن یہ امر ثابت شدہ
ہے کہ قرآن شریف نے دین کے کامل کرنے کا حق ادا کر دیا ہے جیسا کہ وہ خود فرماتا ہے الْيَوْمَ
أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَاتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا
یعنی آج میں نے تمہارا دین تمہارے لئے کامل کر دیا ہے اور اپنی نعمت تم پر پوری کر دی ہے اور
میں اسلام کو تمہارا دین مقرر کر کے خوش ہوا ۔ سو قرآن شریف کے بعد کسی کتاب کو قدم رکھنے
کی جگہ نہیں کیونکہ جس قدر انسان کی حاجت تھی وہ سب کچھ قرآن شریف بیان کر چکا اب
صرف مکالمات الہیہ کا دروازہ کھلا ہے اور وہ بھی خود بخود نہیں بلکہ سچے اور پاک مکالمات جو صریح
اور کھلے طور پر نصرت الہی کا رنگ اپنے اندر رکھتے ہیں اور بہت سے امور غیبیہ پرمشتمل ہوتے ہیں وہ
بعد تزکیه نفس محض پیروی قرآن شریف اور اتباع آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے حاصل ہوتے ہیں۔
المائدة :

M
چشمه معرفت
اس جگہ اس نکتہ کا ذکر کرنا بے جانہ ہوگا کہ خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں ابتدائے آفرینش ۷۳)
سے لے کر اخیر تک نوع انسان کے زمانہ کو چار مختلف حالتوں اور مختلف زمانوں پر تقسیم
سیم کیا ہے۔
(1) پہلے اُس حالت اور اُس زمانہ کا ذکر فرمایا ہے کہ جب صرف ایک انسان معہ اپنے
قلیل مقدار کنبہ کے دنیا میں موجود تھا اور ایک وحدت قومی ان کو حاصل تھی اور ایک مذہب تھا۔
(۲) دوسری اس حالت اور اُس زمانہ کا ذکر فرمایا ہے کہ جب وہ وحدت دور ہو کر تفریق
پیدا ہو گئی اور انسان کی نسل مختلف قوموں اور مختلف مذہبوں کے رنگ میں ہو کر تمام دنیا میں پھیل گئی
اور وہ دنیا کے ایسے دور دور کونوں میں جابسی کہ ایک دوسری کے حالات سے بے خبر ہو گئی اور ایک
قوم سے ہزاروں قو میں بن گئیں اور ایک مذہب سے ہزاروں مذہب نکل آئے۔
(۳) تیسری اُس حالت اور اُس زمانہ کا ذکر فرمایا ہے کہ جب پھر کچھ کچھ شناسائی ایک
قوم کی دوسری قوم سے ہوئی اور بہت سی مشقت سفر اُٹھا کر ملاقات کی راہ گھل گئی اور مختلف
قوموں کے پھر باہمی تعلقات پیدا ہونے لگے اور ایک قوم دوسری قوم کے مذہب کو اختیار کرنے
لگی مگر بہت کم ۔
(۴) چوتھے بطور پیشگوئی یہ بیان فرمایا ہے کہ ایک ایسا زمانہ بھی آتا ہے کہ جب سفر کرنے
کے سامان سہل طور پر میسر آجائیں گے اور اونٹنیوں کی سواری کی حاجت نہیں رہے گی اور سفر میں بہت
آرام اور سہولیت میسر آجائے گی اور ایک ایسی نئی سواری پیدا ہو جائے گی کہ ایک حصہ دنیا کو
دوسرے حصہ سے ملا دے گی اور ایک ملک کے لوگوں کو دوسرے ملک کے لوگوں سے اکٹھے کر دے گی
جیسا کہ یہ دو آیتیں اسی پیشگوئی پر مشتمل پیشگوئی پر مشتمل ہیں اور وہ یہ ہیں وَإِذَا الْعِشَارُ عَطِلَتْ وَإِذَا التَّفُوسُ
"☆
زوجت کے یعنی وہ زمانہ آتا ہے کہ اونٹنیاں بیکار کر دی جائیں گی۔ جاننا چاہیے کہ عرب کی تجارت اور
حاشیه: قیامت کے قرب اور مسیح موعود کے آنے کا وہ زمانہ ہے جبکہ اونٹنیاں بیکار ہو جائیں گی یہ آیت
صحیح مسلم کی اس حدیث کی مصدق ہے جہاں لکھا ہے کہ ویترک القلاص فلا يسعى عليها یعنی مسیح موعود (۷۴)
کے زمانہ میں اونٹنیاں بیکار چھوڑ دی جائیں گی اور ان پر کوئی سوار نہیں ہوگا ۔ یہ ریل گاڑی پیدا ہونے کی
طرف اشارہ ہے کیونکہ جب کوئی اعلیٰ سواری میسر آتی ہے تبھی ادنی سواری کو چھوڑتے ہیں اور دوسری آیت گویا
التكوير : ۲۵ التكوير : ٨

چشمه معرفت
۷۴ سفر کا مدار تمام اونٹنیوں پر ہے اس لئے اونٹوں کا ہی ذکر کیا یہ تو ہر ایک شخص جانتا ہے کہ مکہ معظمہ سے
مدینہ منورہ تک حاجیوں کے پہنچانے کے لئے تیرہ سو برس سے صرف اونٹنیوں کی سواری چلی آتی
ہے پس اس جگہ خدا تعالیٰ یہ خبر دیتا ہے کہ وہ زمانہ آتا ہے کہ وہ سواری موقوف کر دی جائے گی اور
بجائے اُس کے ایک نئی سواری ہوگی جو آرام اور جلدی کی ہوگی ۔ اور یہ بات اس سے نکلتی ہے کہ
جو بدل اختیار کیا جاتا ہے وہ مبدل منہ سے بہتر ہوتا ہے۔
دوسری آیت کا ترجمہ یہ ہے کہ وہ زمانہ آتا ہے کہ جبکہ بچھڑے ہوئے لوگ باہم ملا دیئے
جائیں گے اور اس قدر باہمی ملاقاتوں کے لئے سہولتیں میسر آجائیں گی اور اس کثرت سے ان کی
ملاقاتیں ہوں گی کہ گویا مختلف ملکوں کے لوگ ایک ہی ملک کے باشندے ہیں سو یہ پیشگوئی ہمارے
اس زمانہ میں پوری ہوگئی جس سے ایک عالمگیر انقلاب ظہور میں آیا گویا دنیا بدل گئی کیونکہ دُخانی
جہازوں اور ریلوں کے ذریعہ سے وہ روکیں جو پہاڑوں کی مانند حائل تھیں سب اُٹھ گئیں اور ایک دنیا
بقیه حاشیه: اس کا نتیجہ ہے اور ترجمہ اس کا یہ ہے کہ اس زمانہ میں بعض آدمی بعض سے ملائے جائیں گے اور
ظاہری تفرقہ قوموں کا دور ہو جائے گا اور چونکہ صحیح مسلم میں کھول کر بیان کیا گیا ہے کہ اونٹنیوں کے بیکار ہونے کا
مسیح موعود کا زمانہ ہے اس لئے قرآن شریف کی آیت وَإِذَا الْعِشَارُ عَطِلَتْ ، جو حديث يترك القلاص
کے ہم معنے ہے بدیہی طور پر دلالت کرتی ہے کہ یہ واقعہ ریل جاری ہونے کا مسیح موعود کے زمانہ میں ظہور میں
آئے گا ۔ اسی لئے میں نے اِذَا الْعِشَارُ عَطِلَتْ کے یہی معنے کئے ہیں کہ وہ مسیح موعود کا زمانہ ہے کیونکہ حدیث
نے اس آیت کی شرح کر دی ہے اور چونکہ ریل کے جاری ہونے پر ایک مدت گذر چکی ہے جو مسیح موعود کی
علامت ہے اس لئے ایک مومن کو ماننا پڑتا ہے کہ مسیح موعود ظاہر ہو چکا ہے اور جب کہ ایک واقعہ نے ممدوحہ بالا
آیت اور حدیث کے معنے کھول دیتے ہیں تو اب ظاہر شدہ معنوں کو قبول نہ کرنا صریح الحادا اور بے ایمانی ہے۔
سوچ کر دیکھو کہ جب مکہ اور مدینہ میں اونٹ چھوڑ کر ریل کی سواری شروع ہو جائے گی تو کیا وہ روز اس آیت اور
حدیث کے مصداق نہ ہوگا ؟ ضرور ہوگا اور تمام دل اس دن بول اٹھیں گے کہ آج وہ پیشگوئی مکہ اور مدینہ کی راہ
میں کھلے کھلے طور پر پوری ہوگئی ۔ ہائے افسوس ان نام کے مسلمانوں پر کہ جو نہیں چاہتے کہ ( میرے بغض کی وجہ
سے ) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی پیشگوئی پوری ہو۔ منہ
التكوير : ۵

چشمه معرفت
مشرق سے مغرب کو اور مغرب سے مشرقی بلاد کو آتی ہے اور اس پیشگوئی کے ساتھ قرآن شریف ۷۵
میں ایک اور بھی پیشگوئی ہے جو جسمانی اجتماع کے بعد روحانی اجتماع پر دلالت کرتی ہے اور وہ یہ
☆
ہے وَتَرَكْنَا بَعْضَهُمْ يَوْمَئِذٍ يَمُوجُ فِي بَعْضٍ وَ نُفِخَ فِي الصُّورِ فَجَمَعْتُهُمْ
جمعا یعنی ان آخری دنوں میں جو یا جوج ماجوج کا زمانہ ہوگا دنیا کے لوگ مذہبی جھگڑوں
اور لڑائیوں میں مشغول ہو جائیں گے اور ایک قوم دوسری قوم پر مذہبی رنگ میں ایسے حملے کرے گی
جیسے ایک موج دریا دوسری موج پر پڑتی ہے اور دوسری لڑائیاں بھی ہوں گی اور اس طرح پر دنیا میں
حاشیه: یہ آیت سورۃ کہف میں یا جوج ماجوج کے ذکر میں ہے۔ کتب سابقہ میں جو بنی اسرائیلی
نبیوں پر نازل ہوئی تھیں صاف اور صریح طور پر معلوم ہوتا ہے بلکہ نام لے کر بیان کیا ہے کہ یا جوج ماجوج
سے مراد یورپ کی عیسائی تو میں ہیں اور یہ بیان ایسی صراحت سے ان کتابوں میں موجود ہے کہ کسی طرح
اس سے انکار نہیں ہو سکتا۔ اور یہ کہنا کہ وہ کتابیں محرف مبدل ہیں ۔ ان کا بیان قابل اعتبار نہیں ایسی بات
وہی کہے گا جو خود قرآن شریف سے بے خبر ہے کیونکہ اللہ جل شانہ مومنوں کو قرآن شریف میں فرماتا ہے
فَسْئَلُوا أَهْلَ الذِّكْرِ إِنْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُونَ کے یعنی فلاں فلاں باتیں اہل کتاب سے پوچھ لو
اگر تم بے خبر ہو ۔ پس ظاہر ہے کہ اگر ہر ایک بات میں پہلی کتابوں کی گواہی ناجائز ہوتی تو خدا تعالیٰ کیوں
مومنوں کو فرماتا کہ اگر تمہیں معلوم نہیں تو اہل کتاب سے پوچھ لو بلکہ اگر نبیوں کی کتابوں سے کچھ فائدہ اٹھانا
حرام ہے تو اس صورت میں یہ بھی نا جائز ہوگا کہ ان کتابوں میں سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت بطور
استدلال پیشگوئیاں پیش کریں حالانکہ خود صحابہ رضی اللہ عنہم اور بعد ان کے تابعین بھی ان پیشگوئیوں کو بطور
حجت پیش کرتے رہے ہیں بلکہ اصل بات یہ ہے کہ کتب سابقہ کے بیان تین قسم کے ہیں
(۱) ایک تو وہ باتیں ہیں جو واجب التصدیق ہیں جیسا کہ خدا کی توحید اور ملائک کا ذکر اور بہشت و دوزخ
کے وجود کی نسبت بیان ۔ اگر ان کا انکار کریں تو ایمان جائے۔
(۲) دوسری وہ باتیں ہیں جو رد کرنے کے لائق ہیں جیسا کہ وہ تمام امور جو قرآن شریف کے مخالف ہیں
الكهف : ۱۰۰ ۲ النحل : ۴۴

چشمه معرفت
۷۶ بڑا تفرقہ پھیل جائے گا اور بڑی پھوٹ اور بغض اور کینہ لوگوں میں پیدا ہو جائے گا اور جب یہ
باتیں کمال کو پہنچ جائیں گی تب خدا آسمان سے اپنی قرنا میں آواز پھونک دے گا یعنی مسیح موعود
کے ذریعہ سے جو اُس کی قرنا ہے ایک ایسی آواز دنیا کو پہنچائے گا جو اس آواز کے سننے سے
سعادت مند لوگ ایک ہی مذہب پر اکٹھے ہو جائیں گے اور تفرقہ دور ہو جائے گا اور مختلف قو میں
دنیا کی ایک ہی قوم بن جائیں گی۔ اور پھر دوسری آیت میں فرمایا۔ وَعَرَضْنَا جَهَنَّمَ يَوْمَئِذٍ
لِلْكَفِرِينَ عَرْضًا ئے ۔ اور اُس دن جو لوگ مسیح موعود کی دعوت کو قبول نہیں کریں گے
۷۶) بقیه حاشیه : (۳) تیسری قسم کی وہ باتیں ہیں جو قرآن شریف میں اگر چہ ان کا ذکر مفصل نہیں مگر
وہ باتیں قرآن شریف کے مخالف نہیں بلکہ اگر ذرا غور سے کام لیا جائے تو بالکل مطابق ہیں جیسے مثلاً یا جوج
ماجوج کی قوم کہ اجمالی طور پر ان کا ذکر قرآن شریف میں موجود ہے بلکہ یہ ذکر بھی موجود ہے کہ آخری زمانہ
میں تمام زمین پر ان کا غلبہ ہو جائے گا جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَهُمْ مِّنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ ، اور
یہ خیال کہ یا جوج ماجوج بنی آدم نہیں بلکہ اور قسم کی مخلوق ہے یہ صرف جہالت کا خیال ہے کیونکہ قرآن میں
ذو العقول حیوان جو عقل اور فہم سے کام لیتے ہیں اور مورد ثواب یا عذاب ہو سکتے ہیں وہ دو ہی قسم کے بیان
فرمائے ہیں (۱) ایک نوع انسان جو حضرت آدم کی اولاد ہیں (۲) دوسرے وہ جو جنات ہیں انسانوں کے
گروہ کا نام معشر الانس رکھا ہے اور جنات کے گروہ کا نام معشر الجن رکھا ہے۔ پس اگر یاجوج
ماجوج جن کے لئے مسیح موعود کے زمانہ میں عذاب کا وعدہ ہے معشر الانس میں داخل ہیں یعنی انسان ہیں
تو خواہ نخواہ ایک عجیب پیدائش ان کی طرف منسوب کرنا کہ ان کے کان اس قدر لمبے ہوں گے اور ہاتھ اس
قدر لمبے ہوں گے اور اس کثرت سے وہ بچے دیں گے ان لوگوں کا کام ہے جن کی عقل محض سطحی اور بچوں کی
مانند ہے اگر اس بارے میں کوئی حدیث صحیح ثابت ہو تو وہ محض استعارہ کے رنگ میں ہو گی جیسا کہ ہم دیکھتے
ہیں کہ یورپ کی قو میں ان معنوں میں ضرور لمبے کان رکھتی ہیں کہ بذریعہ تار کے دور دور کی خبریں ان کے
کانوں تک پہنچ جاتی ہیں اور خدا نے بڑی اور بحری لڑائیوں میں اُن کے ہاتھ بھی نبرد آزمائی کی وجہ سے
الكهف : ١٠١ الانبياء : ۹۷

·

آج 10 میں سے 10 باقی