چشمہٴ معرفت

حصہ 6

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

چشمه معرفت
آبادی ہے۔ ایسی صورت میں جب کہ وہ لوگ جو ایک مقررہ مدت کے بعد مکتی خانہ سے ﴿۵۳﴾
نکالے جاتے ہیں اور شمار میں زمین سے ہزار ہا حصہ زیادہ ہوتے ہیں اُن کی اس زمین پر کیوں کر
گنجائش ہو سکتی ہے کیونکہ جو لوگ مکتی خانہ سے باہر نکالے جاتے ہیں وہ صرف ایک صدی کے
لوگ نہیں ہوتے بلکہ بموجب اصول قرار دادہ آریہ صاحبوں کے کروڑ ہا صدیوں کے آدمی
ہوتے ہیں۔ پس وہ زمین جس کی سطح پر صرف ایک صدی کے آدمی بمشکل آباد ہیں اس پر
کروڑ ہا صدیوں کے آدمی کیونکر سما سکتے ہیں۔ کیا کوئی آریہ صاحب وید کے اس عجیب و غریب
فلسفہ سے ہمیں اطلاع دے سکتے ہیں ۔
یادر ہے کہ یہ اعتراض اسلام کے عقیدہ پر نہیں ہو سکتا کیونکہ اسلام کے عقیدہ کے رو
سے پہلے آدمی اور پچھلے آدمی زمین پر کبھی جمع نہیں کئے گئے مگر وید کی رو سے تو تمام پہلی پچھلی
روحیں مکتی خانہ سے باہر نکالی جاتی ہیں اور پھر وہ تمام روحیں زمین پر طرح طرح کے حیوانوں کی
شکل میں آجاتی ہیں۔ اب جب وہ تمام جاندار جو وقتا فوقتا زمین پر سے کوچ کر گئے تھے ایک ہی
وقت میں زمین پر جمع ہوتے ہیں تو کوئی ہمیں سمجھائے کہ کیونکر اس زمین پر ان کی گنجائش ہو سکتی
☆
ہے اور پھر تمام مکتی پانے و ا پانے والوں کا ایک ہی وقت میں ملتی خانہ سے باہر نکالنا ایک عجیب بات
ہے جو سمجھ نہیں آتی کیونکہ جب مکتی پانے والے مختلف زمانوں میں زمین سے انتقال کر کے مکتی
خانہ میں داخل کئے جاتے ہیں تو چونکہ مکتی کا زمانہ محدود ہے اس لئے یہ اعتراض لازم آتا ہے کہ
ان مختلف زمانوں کے لوگوں کو ایک ہی دفعہ مکتی خانہ سے باہر نکالنا بے انصافی ہوگی ۔ بلکہ یہ لازم
آتا ہے کہ جیل کے قیدیوں کی طرح جس مکتی یافتہ کی میعاد پوری ہو جائے اور وہ اس لائق
ٹھہرے کہ مکتی خانہ سے باہر نکال دیا جاوے اُس کو فی الفور نکال دیا جاوے اور وہ دوسرا جس
کی ابھی میعاد پوری نہیں ہوئی اس کو میعاد کے پورے ہونے تک مکتی خانہ میں رکھا جائے ۔ غرض
لا حاشیه : اسلام میں جو حشر اجساد کی نسبت خبر دی گئی ہے یعنی یہ کہ قبروں میں سے مردے جی اٹھیں گے ساتھ ہی یہ
بھی خبر دی گئی ہے کہ اُس دن زمین اس قدر پھیلائی جائے گی کہ جو کروڑ ہا درجہ اس زمین سے بڑھ کر ہوگی ۔ منہ

چشمه معرفت
وید وڈیا کے نمونے یہ ہیں جو ہم نے بیان کئے ہیں ۔ اور اگر کوئی آریہ صاحب اپنی خوش عقیدگی
۵۴ کی وجہ سے زیادہ کے مشتاق ہوں گے تو ہم اور بھی لکھیں گے انشاء اللہ تعالیٰ ۔
آریوں کی حالت پر بڑا افسوس ہے کہ وہ محض اپنی نادانی اور تعصب کی وجہ سے
قرآن شریف پر جو سر چشمہ معارف اور حقائق ہے اعتراض کرتے ہیں اور اپنے وید کی خبر
نہیں لیتے کہ کس تاریکی میں پڑا ہوا ہے اور اس کی باتیں ایسی خلاف عقل اور ہے مل اور بے ہودہ ہیں جو
یقیناً اس سے بڑھ کر کسی قوم کی کتاب میں ایسی باتیں نہیں ہوں گی ۔ وید نے پرمیشر کو سراسر
غضب اور کینہ وری کا پتلا ٹھہرا دیا ہے جو کسی حالت میں سزا کے ارادہ کو نہیں چھوڑتا لیکن
قرآن شریف نے خدا تعالیٰ کے غضب کو اس طور سے بیان نہیں کیا جو وید بیان کرتا ہے بلکہ
وہ غضب ایک روحانی فلسفہ اپنے اندر رکھتا ہے جیسا کہ خدا تعالیٰ سزا دہی کی کیفیت کے بارہ
میں ایک جگہ قرآن شریف میں فرماتا ہے نَارُ اللهِ الْمُوْقَدَةُ الَّتِي تَطَّلِعُ عَلَى الْأَفْدَةِ
یعنی دوزخ کیا چیز ہے دوزخ وہ آگ ہے جو دلوں پر بھڑکائی جاتی ہے یعنی انسان جب
فاسد خیال اپنے دل میں پیدا کرتا ہے اور وہ ایسا خیال ہوتا ہے کہ جس کمال کے لئے انسان
پیدا کیا گیا ہے وہ اس کے مخالف ہوتا ہے۔ تو جیسا کہ ایک بھوکا یا پیاسا بوجہ نہ ملنے غذا اور
پانی کے آخر مر جاتا ہے۔ ایسا ہی وہ شخص بھی جو فساد میں مشغول رہا اور خدا تعالیٰ کی محبت
اور اطاعت کی غذا اور پانی کو نہ پایا وہ بھی مر جاتا ہے۔ پس بموجب تعلیم قرآن شریف کے
بندہ ہلاکت کا سامان اپنے لئے آپ تیار کرتا ہے خدا اُس پر کوئی جبر نہیں کرتا اس کی ایسی
مثال ہے کہ جیسے کوئی اپنے حجرہ کے تمام دروازے بند کر دے اور روشنی داخل ہونے کے
لئے کوئی کھڑ کی کھلی نہ رکھے تو اس میں شک نہیں کہ اس کے حجرہ کے اندر اندھیرا ہو جائے
گا۔ سو کھڑکیوں کا بند کرنا تو اُس شخص کا فعل ہے مگر اندھیرا کر دینا یہ خدا تعالیٰ کا فعل اُس کے
قانون قدرت کے موافق ہے۔ پس اسی طرح جب کوئی شخص خرابی اور گناہ کا کام کرتا ہے
تو خدا تعالیٰ اپنے قانون قدرت کی رو سے اُس کے اس فعل کے بعد کوئی اپنا فعل ظاہر کر دیتا ہے
جو اس کی سزا ہو جاتا ہے لیکن با ایں ہمہ تو بہ کا دروازہ بند نہیں کرتا مثلاً جب ایک شخص نے اپنے
الهمزة : ۸،۷

چشمه معرفت
ایسے حجرہ کی کھڑ کی کھول دی جس کو اُس نے بند کر دیا تھا تو معاً خدا تعالیٰ اُس گھر میں روشنی ۵۵﴾
داخل کرے گا ۔ پس قرآن شریف کی رو سے خدا کے غضب کے یہ معنی نہیں ہیں کہ وہ انسان کی
طرح اپنی حالت میں ایک مکروہ تغیر پیدا کر کے خشم ناک ہو جاتا ہے کیونکہ انسان تو غضب
کے وقت میں ایک رنج میں پڑ جاتا ہے اور اپنی حالت میں ایک دکھ محسوس کرتا ہے اور اس کا
سرور جاتا رہتا ہے مگر خدا ہمیشہ سرور میں ہے اُس کی ذات پر کوئی رنج نہیں ہوتا بلکہ اس کے
غضب کے یہ معنی ہیں کہ وہ چونکہ پاک اور قدوس ہے اس لئے نہیں چاہتا کہ لوگ اس کے
بندے ہو کر ناپاکی کی راہیں اختیار کریں اور تقاضا فرماتا ہے کہ ناپا کی کو درمیان سے اُٹھا دیا
جاوے پس پرام جو شخص ناپا کی پر اصرار کرتا ہے آخر کا روہ خدائے قدوس اپنے فہ اپنے فیض کو جو مدار حیات
اور راحت اور آرام ہے اس سے منقطع کر لیتا ہے اور یہی حالت اُس نافرمان کے لئے
موجب عذاب ہو جاتی ہے۔ اس کی مثال ایسی ہے کہ جیسے ایک باغ ہے جو ایک نہر کے پانی
سے سرسبز اور شاداب ہوتا تھا اور جب باغ والوں نے نہر کے مالک کی اطاعت چھوڑ دی تو
مالک نہر نے اس باغ کو اپنے نہر کے پانی سے محروم کر دیا اور بند لگا دیا تب باغ خشک ہو گیا ۔
اب واضح ہو کہ ضرورت الہام کو بیان کرنا اُس قوم کا کام نہیں ہے جو الہام کو
کسی گذشتہ زمانہ تک محدود سمجھ بیٹھی ہے کیونکہ جو چیز واقعی طور پر ضروری ہے اُس کی ہمیشہ
اور ہر وقت ہمیں ضرورت ہے۔ اور اگر کہیں کہ پہلے زمانوں میں الہام کی ضرورت تھی اور
اب نہیں ہے تو گویا ہم خود ضرورت الہام کے منکر ہیں۔ مثلاً ہمیں زندگی کے لئے سانس لینے
کی ضرورت ہے پس نہیں کہہ سکتے کہ کل وہ ضرورت تھی مگر آج نہیں ہے اور آج ہم کسی
دوسرے کو سانس لیتے دیکھ کر جی سکیں گے بلکہ الہام ہی ایک ایسی چیز ہے کہ جو خدا کو نزدیک
کر کے ہمیں دکھلا دیتا ہے اور ہمارا رشتہ خدا سے محکم کر دیتا ہے اور ہم جیسے پہلے آسمان سے
آئے تھے الہام دوبارہ ہمیں آسمان کی طرف لے جاتا ہے۔
اب جاننا چاہیے کہ دلیل دو قسم کی ہوتی ہے ایک لمی اور لمّی دلیل اُس کو کہتے

چشمه معرفت
۵۶ ہیں کہ دلیل سے مدلول کا پتہ لگا لیں جیسا کہ ہم نے ایک جگہ دھواں دیکھا تو اس سے ہم نے
آگ کا پتہ لگا لیا اور دوسری دلیل کی قسم انسی ہے اور اِنسی اُس کو کہتے ہیں کہ مدلول سے ہم
دلیل کی طرف انتقال کریں جیسا کہ ہم نے ایک شخص کو شدید تپ میں مبتلا پایا تو ہمیں یقین
ہوا کہ اس میں ایک تیز صفرا موجود ہے جس سے تپ چڑھ گیا ۔ سو اس جگہ ہم انشاء اللہ تعالیٰ
دونوں قسم کی دلیلیں پیش کریں گے ۔
سو پہلے ہم لِمی دلیل ضرورت الہام کے لئے پیش کرتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ اس میں
کچھ شک نہیں کہ انسان کے جسم کا جسمانی اور روحانی نظام ایک ہی قانون قدرت کے ماتحت
ہے پس اگر ہم انسان کے جسمانی حالات پر نظر ڈال کر دیکھیں تو ظاہر ہوگا کہ خداوند کریم نے
جس قدر انسان کے جسم کو خواہشیں لگا دی ہیں ان کے پورا کرنے کے لئے بھی سامان مہیا کئے
ہیں چنانچہ انسان کا جسم بباعث بھوک کے اناج کا محتاج تھا سو اس کے لئے طرح طرح کی
غذا ئیں پیدا کی ہیں ۔ ایسا ہی انسان بباعث پیاس کے پانی کا محتاج تھا سو اس کے لئے کوئیں
اور چشمے اور نہریں پیدا کر دیئے ہیں ۔ اسی طرح انسان اپنی بصارت سے کام لینے کے لئے آفتاب
یا کسی اور روشنی کا محتاج تھا سو اس کے لئے خدا نے آسمان پر سورج اور زمین پر دوسری اقسام
کی روشنی پیدا کر دی ہے۔ اور انسان اس ضرورت کے لئے کہ سانس لے اور نیز اس ضرورت
کے لئے کہ کسی دوسرے کی آواز کو سن سکے ہوا کا محتاج تھا ۔ سو اس کے لئے خدا نے ہوا
پیدا کر دی ہے۔ ایسا ہی انسان بقائے نسل کے لئے اپنے جوڑے کا محتاج تھا سوخدا نے مرد
کے لئے عورت اور عورت کے لئے مرد پیدا کر دیا ہے غرض خدا تعالیٰ نے جو جو خواہشیں انسانی
جسم کو لگا دی ہیں اُن کے لئے تمام سامان بھی پیدا کر دیا ہے۔ پس اب سوچنا چاہیے کہ جب کہ
انسانی جسم کو باوجود اس کے فانی ہونے کے تمام اس کی خواہشوں کا سامان دیا گیا ہے تو انسان
کی روح کو جو دائمی اور ابدی محبت اور معرفت اور عبادت کے لئے پیدا کی گئی ہے کس قدر
اس کی پاک خواہشوں کے سامان دیئے گئے ہوں گے۔ سو وہی سامان خدا کی وحی ہے اور اُس
کے تازہ نشان ہیں جو ناقص العلم انسان کو یقین تام تک پہنچاتے ہیں۔ خدا نے جیسا کہ جسم کو

چشمه معرفت
اس کی خواہشوں کا سامان دیا ایسا ہی روح کو بھی اُس کی خواہشوں کا سامان دیا تا جسمانی اور ۵۷
روحانی نظام دونوں با ہم مطابق ہوں ۔
جن کو روحانی حس دی گئی ہے وہ اس بات کو محسوس کرتے ہیں کہ روح اپنی تکمیل
کے لئے ایک روحانی غذا اور پانی کی محتاج ہے جس سے روحانی زندگی قائم رہ سکتی ہے۔
روحانی زندگی کیا چیز ہے؟ وہ اپنے محبوب حقیقی کی محبت اور اُس سے قطع تعلق ہو جانے
کا خوف ہے اور محبت سے مراد وہ حالت ہے کہ بکلی دل اُسی کی طرف کھینچا جائے اور اُس
کے مقابل پر کوئی دوسرا باقی نہ رہے۔ اور روحانی خوف سے یہ مراد ہے کہ قطع تعلق کے
اندیشہ سے گناہ کا مادہ جل جائے اور روح میں ایک پاک تبدیلی پیدا ہو جائے اور دنیا میں
کوئی ایسی انسانی روح نہیں جو روحانی زندگی کی طالب نہیں۔ ہاں جو لوگ محض دنیا کے
کیڑے ہیں ان کی روح کی بصارت قریباً مردار پڑ جاتی ہے اور وہ خدا سے قطع تعلق کر لیتے
ہیں اور خدا سے نہیں ڈرتے اور صرف دنیا کو اپنی اصلی غرض سمجھنے لگتے ہیں مگر تا ہم کسی خوفناک
نظارہ کے وقت جیسا کہ سخت زلزلہ یا کسی خطرناک بیماری کی وجہ سے ایک بجلی کی طرح اُس
مالک حقیقی کی ہیبت کی چمک اُن کے سامنے بھی آجاتی ہے اور پھر غافل ہو جاتے ہیں مگر
یاد رہے کہ فقط یہ کہنا کہ جس خدا نے جسم کی حاجتوں کے موافق اس کو سامان دئے ہیں ایسا
ہی روح کو اس کی حاجتوں کے موافق سامان دیئے ہوں گے جیسا کہ مضمون پڑھنے والے
آریہ نے بیان کیا یہ وجود الہام پر کامل دلیل نہیں ہے کیونکہ مخالف کہہ سکتا ہے کہ ممکن ہے کہ
انسان کو ایک چیز کی ضرورت تو ہو مگر وہ چیز اُس کو حاصل نہ ہو ۔ پس سچ تو یہ ہے کہ یہ دلیل جو
لینا
لمی ہے پوری نہیں ہو سکتی جب تک اس کے ساتھ انسی دلیل نہ ہو یعنی جب تک تازہ نمونہ الہام
کا نہ دیکھا جائے بلا شبہ ضرورت کا محسوس کرنا اور چیز ہے اور پھر اس ضرورت کو حاصل بھی کر
بنا یہ اور امر ہے پس آریوں کے مضمون پڑھنے والے نے جو ضرورت الہام کے لئے صرف
یہ چند فقرے بیان کئے کہ جس طرح خدا انسان کی جسمانی خواہشوں کو پورا کرتا ہے مثلاً

چشمه معرفت
۵۸ پیاس کے وقت پانی عطا کرتا ہے اور بھوک کے وقت طرح طرح کی غذا ئیں عنایت کرتا ہے
اسی طرح خدا روحانی خواہشوں کا بھی پورا کرنے والا ہے اور وہ الہام ہے یہ کامل دلیل نہیں ہے
اور اگر یہ کامل ہے تو تم جسمانی اور روحانی قانون قدرت ہمیں مطابق کر کے دکھلاؤ جن کے
واقعات میں ایک ذرہ تفاوت نہ ہو۔ تم دیکھتے ہو کہ اس زمانہ میں تمہارے جسم کے لئے غذا اور
پانی دونوں موجود ہیں یہ نہیں کہ فقط کسی پہلے زمانہ میں تھیں اور اب نہیں ہیں مگر جب الہام اور
وحی کا ذکر آتا ہے تو پھر تم کسی ایسے پہلے زمانہ کا حوالہ دیتے ہو جس پر کروڑ ہا برس گزر چکے ہیں مگر
موجود کچھ نہیں دکھلا سکتے ۔ پھر خدا کا جسمانی اور روحانی قانون قدرت با ہم مطابق کیوں کر
ہوا۔ ذرا ٹھہر کر سوچو یونہی جلدی سے جواب مت دو۔ تم اس سے انکار نہیں کر سکتے کہ جسمانی
خواہشوں کے سامان تو تمہارے ہاتھوں میں موجود ہیں مگر روحانی خواہشوں کے سامان تمہارے
ہاتھوں میں موجود نہیں بلکہ صرف قصے تمہارے ہاتھوں میں ہیں جو بودے اور باسی ہو چکے ہیں ۔
تم جانتے ہو کہ اس زمانہ تک تمہارے جسمانی چشمے بند نہیں ہوئے جن کا تم پانی پی کر پیاس کی
جلن اور سوزش کو دور کرتے ہو اور نہ جسمانی کھیتوں کی زمین نا قابل زراعت ہوگئی ہے جن کے
اناج سے تم دو وقت پیٹ بھرتے ہو مگر وہ روحانی چشمے اب کہاں ہیں جو الہام الہی کا تازہ پانی
پلا کر پیاس کی سوزش کو دور کرتے تھے اور اب وہ روحانی اناج بھی تمہارے پاس نہیں ہے جس کو
کھا کر تمہاری روح زندہ رہ سکتی تھی ۔ اب تم گویا ایک جنگل میں ہو جس میں نہ اناج ہے نہ پانی
ہے۔ تم سوچ کر دیکھ لو کہ کیا صرف اناج کے نام سے تمہارا پیٹ بھر سکتا ہے یا صرف پانی کے
خیال سے تمہاری پیاس کی سوزش دور ہو سکتی ہے ہم نے قبول کیا کہ تمہارے رشی روحانی اناج
کھاتے تھے اور روحانی پانی پیتے تھے مگر تم تو اس سے محروم ہو اور اب تو تمہاری وہ مثال ہے کہ
کسی نے کسی شخص سے پوچھا تھا کہ کیا تو نے کبھی کنک کی روٹی کھائی ہے تو اُس نے جواب دیا
کہ میں نے تو کبھی نہیں کھائی مگر میرے دادا صاحب بات کیا کرتے تھے کہ انہوں نے ایک

شخص کو کھاتے دیکھا تھا۔
چشمه معرفت
اے غافلو تمہیں ان قصوں سے کیا فائدہ کہ وید کے رشیوں کو الہام ہوتا تھا اب
تمہارے لئے وہ سب قصے ہیں اور تمہاری یہ حماقت ہے کہ ضرورت الہام کے مطالبہ کے
وقت صرف قصے پیش کر دیتے ہو ۔ یا د رکھو کہ الہام کا ثبوت طلب کرنے کے وقت صرف یہ
بات پیش کرنا کہ ویدوں کے رشیوں کو الہام ہوتا تھا یہ الہام کے وجود کی کوئی دلیل نہیں ہے
بلکہ یہ تو ایک دوسرا دعوی ہے ۔ کسی کو کیا خبر کہ اُن کو الہام ہوتا تھا یا نہ ہوتا تھا۔ صاحبو ! جو کچھ
میں آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں اُس کے سمجھنے کے لئے کچھ زیادہ عقل کی ضرورت نہیں
تروش
بلکہ میں آپ کی بات سے ہی آپ کو ملزم کرتا ۔ کرتا ہوں اور وہ یہ کہ آپ کا یہ اصول ہے کہ
الہام چاروں ویدوں سے ہی خاص تھا اور بقول آپ کے الہام کا زمانہ آگے نہیں بلکہ پیچھے
رہ گیا ہے اور اسی وجہ سے آپ لوگ خدا تعالیٰ کے مقدس نبیوں کو مفتری قرار دیتے ہیں مگر
اب آپ اپنے اس اصول کی پروا نہ رکھ کر بقول شخصے کہ دروغ گو را حافظہ نباشد خدا کے
روحانی انتظام کو جسمانی انتظام کے مطابق قرار دیتے ہیں اور ہم قبول کرتے ہیں کہ یہ آپ
کا قول سچ ہے کیونکہ قانون قدرت تطابق ہی چاہتا ہے مگر کیا یہ سچ ہے کہ جیسا کہ یہ تمہاری
جسمانی خواہشیں بھوک اور پیاس کی جو تمہیں ہر روز لگتی ہیں موجودہ اناج اور پانی سے
پوری کی جاتی ہیں ایسا ہی روحانی خواہشیں بھی روحانی موجودہ غذا اور پانی سے پوری ہو
رہی ہیں ۔ خلاصہ کلام یہ کہ آپ لوگ خدا کے الہام کو ہرگز ثابت نہیں کر سکتے جسمانی حاجتوں
کے وقت تو ہمیں آپ پانی اور اناج دکھا دیتے ہیں مگر روحانی حاجتوں کے وقت آپ
صرف قصے پیش کرتے ہیں کیا صرف قصوں کو کوئی کھاوے یا پیوے مگر ہم صرف قصے
پیش نہیں کرتے بلکہ آپ کو تازہ بتازہ الہام دکھلا دیتے ہیں ۔ وہ خدا کا الہام ہی تھا
جس نے لیکھر ام کے قتل ہونے کی پانچ برس پہلے خبر دی تھی اور وہ خدا کا الہام ہی تھا جس نے

چشمه معرفت
۲۰ تین شریر آریوں کی نسبت جو قادیان کے آریہ اخبار شبھ چٹک کے ایڈیٹر اور منتظم تھے اور سخت
بد گو تھے خبر دی تھی کہ وہ طاعون سے ہلاک ہوں گے۔ چنانچہ وہ اس پیشگوئی سے دوسرے یا
تیسرے دن طاعون سے ہی مرے۔ آپ کے پرمیشر کو کیا چیز سمجھیں وہ تو صرف قصوں سے
طفل تسلی دیتا ہے مگر ہمارے خدا نے خود ہمیں الہام سے مشرف کر دیا۔
پھر مضمون پڑھنے والے نے وید کی تائید میں یہ سنایا کہ الہام آدسرشٹی یعنی
ابتدائے زمانہ آفرینش سے ہونا چاہیے مگر اس بات پر دلیل نہیں بیان کی کہ کیوں ابتدائے آفرینش
سے ہونا چاہیے اور کیوں بعد اس کے الہام نازل کرنا حرام ہے۔ پس واضح ہو کہ یہ بات
ضروری ہے اور ہم مانتے ہیں کہ دنیا کی ابتدا میں انسان کو خدا سے الہام پانے کی ضرورت ہے
مگر ہم یہ نہیں مانتے کہ وہ ضرورت صرف ابتدائے زمانہ میں پیش آتی ہے اور بعد اس کے کبھی
پیش نہیں آتی ۔ ابتدائے زمانہ میں خدا کے الہام کی طرف صرف اس لئے انسان محتاج ہے کہ
وہ محض بے خبری کی حالت میں پیدا ہوتا ہے اور نہیں جانتا کہ ایمان کیا ہے اور اعمال صالح
کن اعمال کو کہتے ہیں مگر یہ بے خبری کچھ ابتدائے زمانہ پر موقوف نہیں بلکہ انسان کی فطرت
کچھ ایسی واقع ہے کہ گو اس کے باپ دادے راہِ راست سے بے خبر نہ تھے اور ایمان رکھتے
تھے اور نیک اعمال بجالاتے تھے مگر انسان ایک مدت دراز گذرنے کے بعد اُن کے طریق کو
بھول جاتا ہے اور ان کے مخالف طریق اختیار کرتا ہے اور بسا اوقات وہ کتاب محرف و مبدل
ہو جاتی ہے جس سے پہلے لوگ ہدایت پاتے تھے اور بعض اوقات پیچھے آنے والے لوگوں
کو ان کے معنی سمجھنے میں غلطیاں پیدا ہو جاتی ہیں جیسا کہ یہی غلطیاں وید کے پڑھنے والوں کو
پیش آئیں کہ انہوں نے یہ سمجھ لیا کہ وید مخلوق پرستی سکھاتا ہے اسی وجہ سے تمام ہندو
مخلوق پرستی میں گرفتار ہیں۔ اور تمام آریہ ورت بت پرستی اور آتش پرستی اور آفتاب پرستی اور
ماہتاب پرستی اور آب پرستی اور انسان پرستی سے بھرا ہوا ہے بلکہ دنیا میں کوئی مخلوق پرستی
کی قسم نہیں جو ہندوؤں نے اختیار نہیں کر رکھی یہاں تک کہ بعض درختوں کی بھی پوجا ہوتی

چشمه معرفت
ہے اور بعض ہندو سانپوں کی بھی پرستش کرتے ہیں اور ایک قسم کی نہایت گندی پوجا بھی کرتے ۶۱
ہیں جس کو لنگ پوجا کہتے ہیں اور کا لیستھ قوم کے پڑھے لکھے ہند و قلم کی پوجا کرتے ہیں ۔ ایسا
ہی اور کئی قسم کی پوجا ہیں جو اس قوم میں پائی جاتی ہیں جیسا کہ ہندوؤں نے بہت سے دیوتا بھی
بنارکھے ہیں کہ شاید تینتیس کروڑ یا اس سے بھی زیادہ ہیں ان سب کی پوجا ہوتی ۔ پوجا ہوتی ہے اور اس میں
صرف عوام ہی نہیں بلکہ بڑے بڑے پنڈت اور عالم فاضل ہندو مذہب کے قریباً سب کے
سب مخلوق پرست ہیں ۔ یہ تو وہ اعمال ہیں جن میں خدا کا حق مخلوق کو دیا گیا ہے۔ ماسوا اس کے
ہندوؤں میں قومی تفریق اس قدر ہے کہ ایک قوم دوسری قوم کو نہایت تحقیر سے دیکھتی ہے
برادرانہ ہمدردی کا نام و نشان نہیں۔ ایک ہندو دوسرے ہندو کو بغیر سود کے قرضہ نہیں دے سکتا
اور باہمی اختلاط کا یہ حال ہے کہ ایک ہندو دوسرے ہندو ادنی قوم کو کتے کی طرح سمجھتا ہے
کیا مجال کہ اُس کا پس خوردہ کھا سکے بلکہ کتوں کے پس خوردہ میں بھی کچھ مضائقہ نہیں دیکھتے اور
جو ادنی ذات کے ہندو ہیں جیسے حجام، نجار، زرگر وغیرہ وہ نہایت ذلیل سمجھے جاتے ہیں اور
شاستروں کے رو سے اگر وہ برہمن کا مقابلہ کریں تو ان کی جان کی خیر نہیں اور اگر مقابلہ کے
وقت کچھ بولیں تو اُن کی زبان کاٹ دی جاوے اور اگر برابری کریں تو جان سے مارے جائیں
اور برہمنوں کو وہ حق دیئے گئے ہیں کہ دوسری قوموں کو وہ حق حاصل نہیں ہیں یہاں تک کہ
نیوگ کے بیرج داتا بھی برہمن ہی قرار دیئے جاتے ہیں ۔ یہ حکم ہے کہ اگر کسی کے گھر میں
لڑکا پیدا نہ ہو تو وہ اپنی عورت کو برہمن سے ہم بستر کراوے اور وید کا پڑھنا پڑھانا بھی برہمنوں
سے خاص ہے اگر دوسری قو میں وید کو پڑھیں تو اُن کے لئے سخت سزائیں مقرر ہیں۔ اس میں
حکمت یہ ہے کہ تا وید بر ہمنوں کے ہی ہاتھ میں رہے اور وہ جو کچھ چاہیں بیان کر دیا کریں اور
دوسرے لوگ اُن کی چالاکیوں پر اطلاع نہ پاویں بلکہ وہ سب ان کے دست نگر ر ہیں ۔
پس وید کے اِس نمونہ سے ظاہر ہے کہ ایک مدت گذرنے کے بعد کس قدر

چشمه معرفت
کتابوں میں تغیرات پیدا ہو جاتے ہیں اور کس قدر خرابیاں ظہور میں آجاتی ہیں۔ پس سچ تو یہ ہے
کہ ابتدائے زمانہ میں جب کہ انسانی نفوس سادہ اور شر سے خالی ہوتے ہیں ایسی سخت ضرورت
الہامی کتاب کی نہیں ہوتی جیسا کہ اس فاسد زمانہ میں الہامی کتاب کی ضرورت ہوتی ہے جب کہ
دنیا میں حد سے زیادہ بد عقیدگی اور بد چلنی پھیل جاتی ہے اور ہر ایک قسم کے عیب اور بدکاری اور
شرک اور ہر ایک قسم کا ظلم اور انواع اقسام کے معاصی اور جرائم اور مخلوق پرستی طبیعت میں جم
جاتی ہے اور سینہ میں نقش ہو جاتی ہے اور دل میں گھر کر جاتی ہے اور پھر سچائی سے اس قدر بغض
ہو جاتا ہے کہ ایسے مفسد لوگ اپنے واعظ اور ناصح کے جانی دشمن ہو جاتے ہیں اور مرنے مارنے
پر طیار ہو جاتے ہیں اور دکھ دیتے ہیں اور سخت مقابلہ کرتے ہیں ۔
پس ایسے وقت پر جو خدا کا کوئی رسول اصلاح کے لئے آتا ہے تو اس پر بڑی
مشکلیں پڑتی ہیں لیکن جو شخص ابتدائے زمانہ میں خدا کا رسول ہو کر آتا ہے اس کا تو
صرف یہ کام ہے کہ جیسا کہ ماں بچوں کو پرورش کرتی ہے ایسا ہی وہ بھی ابتدائے پیدائش
کے لوگوں کو روحانی طور پر بچوں کی طرح پرورش کرتا ہے اور ہنسی خوشی میں اپنی تعلیم
اُن کے دلوں میں ڈال دیتا ہے کیونکہ ابتدائے آفرینش کے وقت دل سادہ ہوتے ہیں
حاشیه : جو کتاب ابتدائے آفرنیش کے وقت آئی ہوگی اس کی نسبت عقل قطعی طور پر تجویز کرتی ہے
کہ وہ کامل کتاب نہیں ہو گی بلکہ وہ صرف اس استاد کی طرح ہوگی جو ابجد خواں بچوں کو تعلیم دیتا ہے صاف
ظاہر ہے کہ ایسی ابتدائی تعلیم میں بہت لیاقت کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ ہاں جس زمانہ میں انسانی تجربہ نے
ترقی کی اور نیز نوع انسان کئی قسم کی غلطیوں میں پڑ گئی تب باریک تعلیم کی حاجت پڑی۔ بالخصوص جب گمراہی
کی تاریکی دنیا میں بہت پھیل گئی اور انسانی نفوس کئی قسم کی علمی اور عملی ضلالت میں مبتلا ہو گئے تب ایک اعلیٰ
اور اکمل تعلیم کی حاجت پڑی اور وہ قرآن شریف ہے۔ لیکن ابتدائے زمانہ کی کتاب کے لئے اعلیٰ درجہ کی
تعلیم کی ضرورت نہ تھی کیونکہ ابھی انسانی نفوس سادہ تھے اور ہنوز ان میں کوئی ظلمت اور ضلالت جاگزیں نہیں
ہوئی تھی ۔ ہاں اس کتاب کے لئے اعلیٰ تعلیم کی ضرورت تھی جو انتہائی درجہ کی ضلالت کے وقت ظاہر ہوئی اور
ان لوگوں کی اصلاح کے لئے آئی جن کے دلوں میں عقائد فاسدہ راسخ ہو چکے تھے اور اعمال قبیحہ ایک عادت
کے حکم میں ہو گئے تھے ۔ منہ

ال
چشمه معرفت
اور وہ انواع اقسام کی گمراہی جو رفتہ رفتہ پیچھے سے لاحق حال ہو جاتی ہے اور دلوں پر میل کی ۶۳
طرح جم کر جامہ نا پاک کی طرح کر دیتی ہے اُس وقت موجود نہیں ہوتی بلکہ دل سفید کپڑے کی
طرح ہوتے ہیں مگر بعد میں رفتہ رفتہ طرح طرح کے بُرے کام اور انواع اقسام کے گناہ پیدا
ہو جاتے ہیں یہاں تک کہ کثرت گناہوں کے سبب سے لوگ ہلاکت کے قریب پہنچ جاتے
ہیں اور بُری عادتیں اُن کے دلوں میں جم جاتی ہیں یہاں تک کہ وہ خراب عقیدوں اور خراب
عادتوں کو اپنا ایک مذہب بنا لیتے ہیں اور پھر ان باطل طریقوں کی حمایت کے لئے ان کے
دلوں میں تعصب اور حمیت پیدا ہو جاتی ہے اور ان بد عقیدوں اور بد رسوم کا چھوڑ نا اس لئے
بھی اُن پر مشکل ہو جاتا ہے کہ قومی تعلقات اس سے مانع ہو جاتے ہیں اور باہمی رشتہ ناطہ کی
بھاری زنجیریں اس بات سے روکتی ہیں کہ قومی مذہب کو ترک کیا جاوے۔ اب آپ سوچ سکتے
ہیں کہ ایسے وقت میں جو کوئی رسول خدا تعالیٰ کی طرف سے آئے گا تا ایسے بگڑے ہوئے
لوگوں کی اصلاح کرے تو کس قدر مشکلات کا اُس کو سامنا پڑے گا اور کس قدر ضروری ہوگا کہ
ایسے پر آشوب اور پُر فساد زمانہ میں خدا تعالیٰ نوع انسان پر رحم فرما کر ان کی اصلاح کے لئے کوئی
رسول بھیجے ۔ کیا ہم گمان کر سکتے ہیں کہ ابتداء آفرینش کے زمانہ میں جب کہ یہ تمام مفاسد اور
نہایت گندے عقیدے اور گندے گناہ دنیا میں موجود نہ تھے تب تو خدا تعالیٰ نے نوع انسان پر
رحم کر کے کوئی الہامی کتاب اُن کو عنایت فرمائی لیکن جب زمین ناپاکی سے بھر گئی اور وہ
پہلی کتاب اصلاح نہ کر سکی بلکہ صدہا بد عقیدے اس کی غلط فہمی سے پیدا ہو گئے اور نیز اُس کی
تعلیم سے بہت سے حصے دُنیا کے بے خبر رہے اور انہوں نے بے خبری کی حالت میں ج
جو
کچھ عقیدہ اور عمل چاہا اختیار کیا اور ہر ایک بُرے کام سے حصہ لیا۔ ایسے زمانہ میں کوئی الہامی
کتاب خدا نے نازل نہ کی اور کیا ہم یہ خیال کر سکتے ہیں کہ ابتدائے آفرینش کے زمانہ میں
تو خدا تعالیٰ کو یہ طاقت اور قدرت حاصل تھی کہ لوگوں کو اپنے احکام پر قائم ہونے کے لئے کوئی

چشمه معرفت
۶۴ الہامی کتاب نازل فرماتا ۔ مگر بعد میں ایک ایسے زمانہ میں کہ جب ایک طوفان گناہوں کا
برپا ہوا یہ طاقت اُس کی مسلوب ہوگئی اور اُس کو قدرت نہ رہی کہ انسانوں کی موجودہ
حالت کے موافق اُن کی اصلاح کے لئے کوئی کتاب بھیجتا بلکہ سچ تو یہ ہے کہ ابتدائے زمانہ
میں تو کسی الہامی کتاب کی چنداں ضرورت نہیں مگر جب کہ زمانہ پر فساد اور گمراہی غالب
آگئی ہو اور بدعقیدگی اور بدکاری کے جذام سے روحانیت کا خون بگڑ گیا ہو تو اس صورت
میں الہامی کتاب کی اشد ضرورت پیش آئے گی لیکن جیسا کہ ہم ابھی بیان کر چکے
ہیں نوع انسان ابتدائے آفرینش میں اصلاح کی ایسی محتاج نہیں جیسا کہ اس زمانہ میں
محتاج ہے جس میں ایک طوفان بد عقیدگی اور بدکاری کا بر پا ہو خاص کر جب کہ بقول آریوں
کے ابتدائے آفرینش میں مکتی پانے کا زمانہ قریب تھا اور بوجہ قرب زمانہ مکتی کے پہلی تمام
ہدایتیں اور گیان اور معرفت کی باتیں خوب یاد تھیں اور ابھی دل خراب نہیں ہوئے تھے اور عملی
حالت بگڑی نہیں تھی تو ایسے پاک دلوں کو جو ابھی کسی بد عقیدگی اور بدعملی میں مبتلا نہیں
ہوئے تھے کسی مصلح اور کسی الہامی کتاب کی چنداں ضرورت نہ تھی اور یہ تو ہم مانتے ہیں کہ
ابتدائے آفرینش میں بھی اُس وقت کے انسانوں کے لئے خدا تعالیٰ نے کوئی کتاب دی تھی مگر
یہ نہیں مانتے کہ وہ کتاب دید ہی ہے اور نہ وید نے یہ دعوی کیا ہے کہ وہ ابتدائے زمانہ کی
کتاب ہے بلکہ رگ وید جا بجا اس مضمون سے بھرا پڑا ہے کہ وید سے پہلے کئی راستباز گذر چکے
ہیں اور وید میں جابجا ایسی چیزوں کا ذکر ہے جن سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ وید اُس زمانہ
کی کتاب ہے جب کہ دنیا ہر ایک نیک و بد سے خوب آباد ہو چکی تھی اور اہل دنیا کے تمام
ضروری اسباب پیدا ہو چکے تھے اور ہم اس دلیل کو بھی نہیں مانتے کہ جو وید کے الہامی ہونے
پر اس طور سے پیش کی جاتی ہے کہ اوّل صرف دعوے کے طور پر یہ بیان کیا جاتا ہے کہ وید
ایک ایسی کتاب ہے کہ جو ابتدائے آفرینش میں انسانوں کو دی گئی اور پھر بعد اس کے یہ کہا

·

آج 10 میں سے 10 باقی