چشمہٴ معرفت
حصہ 9
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
چشمه معرفت
پس ایسی کتاب کیونکر قبول کرنے کے لائق ہے جو اپنی حیثیت اور مرتبہ میں ایک مکھی کے برابر بھی ۸۹
نہیں ۔ کیا یہ سچ نہیں؟ کہ مکھی کو دیکھ کر اقرار کرنا پڑتا ہے کہ اس کے بنانے پر انسان قادر نہیں ہو سکتا
مگر کیا وید کو کوئی عقلمند پڑھ کر کہہ سکتا ہے؟ کہ اس کے بنانے پر بھی انسان قادر نہیں ۔ پس اگر مکھی
کے موافق بھی جو ایک ذلیل تر جاندار ہے وید میں کوئی انجو بہ نہیں تو عقل تجویز نہیں کر سکتی کہ وہ اُس
خدا کا کلام ہے جس کا قول ایسا بے نظیر ہونا چاہیے جیسا کہ اُس کا فعل بے نظیر ہے۔
رہا یہ قول مضمون خواں صاحب کا کہ اس کے خیال کے موافق اسلام کا عقیدہ یہ ہے کہ گویا خدا
انسان کی طرح آسمان پر بیٹھا ہوا ہے سو یہ محض اس کی نا واقعی ہے چونکہ ہندو لوگ محض اپنی جہالت
اور بخل اور تعصب کی راہ سے قرآن شریف پر ایک نظر تدبر بھی نہیں ڈالتے اس لئے ایسے ایسے شیطانی
اعتراض ان کو سوجھتے ہیں ۔ پس واضح ہو کہ قرآن شریف کی تعلیم کے رُو سے خدا جیسا کہ آسمان پر
ہے زمین پر بھی ہے جیسا کہ اُس نے فرمایا ہے هُوَ الَّذِي فِي السَّمَاءِ إِلَهُ وَ فِي الْأَرْضِ إِلهُ
یعنی زمین میں وہی خدا ہے اور وہی آسمان میں خدا اور فرمایا کہ کسی پوشیدہ مشورہ میں تین
آدمی نہیں ہوتے جن کے ساتھ چوتھا خدا نہیں ہوتا اور فرمایا کہ وہ غیر محدود ہے جیسا کہ اس آیت میں
لکھا ہے لَا تُدْرِكُهُ الْأَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الْأَبْصَارَ کے یعنی آنکھیں اس کے انتہا کو نہیں
پاسکتیں اور وہ آنکھوں کے انتہا تک پہنچتا ہے۔ ایسا ہی خدا تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے
وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ " یعنی ہم انسان کی شاہ رگ سے بھی زیادہ
اُس سے نزدیک ہیں اور یہ بھی ایک جگہ فرمایا کہ خدا ہر ایک چیز پر محیط ہے اور یہ بھی فرمایا کہ
أَنَّ اللَّهَ يَحُولُ بَيْنَ الْمَرْءِ وَقَلْبِہ کے یعنی خدا وہ ہے جو انسان اور اس کے دل میں حائل ہو
جاتا ہے اور یہ بھی فرمایا کہ اللهُ نُورُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ ہے یعنی خدا وہ ہے جو زمین اور
آسمان میں اُسی کے چہرہ کی چمک ہے اور اس کے بغیر سب تاریکی ہے اور یہ بھی فرمایا کہ كُل مَنْ
عَلَيْهَا فَانٍ وَيَبْقَى وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلْلِ وَالْإِكْرَامِ " یعنی ہر ایک وجود ہلاک ہونے والا
حاشیه قرآن شریف کی اس بارہ میں یہ آیت ہے مَا يَكُونُ مِنْ نَّجْوَى ثَلُثَةٍ إِلَّا هُوَ
رَابِعُهُمْ وَلَا خَمْسَةٍ إِلَّا هُوَ سَادِسُهُمْ کے یعنی تین شخص کوئی ایسا پوشیدہ مشورہ نہیں کرتے جس کا
چوتھا خدا نہ ہو اور نہ پانچ کرتے ہیں جن کا چھٹا خدا نہ ہو۔ منہ
الزخرف : ۸۵ الانعام : ۱۰۴ ۳ ق : ۱۷ الانفال : ۲۵ ۵ النور : ۳۶
الرحمن : ۲۷، ۲۸ ك المجادلة : ٨
چشمه معرفت
اور تغیر پذیر ہے اور وہ جو باقی رہنے والا ہے وہی خدا ہے یعنی ہر ایک چیز فنا قبول کرتی ہے اور تغیر
قبول کرتی ہے مگر انسانی فطرت اس بات کے ماننے کے لئے مجبور ہے کہ اس تمام عالم ارضی اور
سماوی میں ایک ایسی ذات بھی ہے کہ جب سب پر فنا اور تغیر وارد ہو اس پر تغیر اور فنا وارد نہیں ہوگی
وہ اپنے حال پر باقی رہتا ہے وہی خدا ہے لیکن چونکہ زمین پر گناہ اور معصیت اور ناپاک کام
بھی ظاہر ہوتے ہیں اور خدا کو صرف زمین تک محدود رکھنے والے آخر کار بت پرست اور مخلوق پرست
ہو جاتے ہیں جیسا کہ تمام ہندو ہو گئے ۔ اس لئے قرآن شریف میں ایک طرف تو یہ بیان کیا کہ
خدا کا اپنی مخلوق سے شدید تعلق ہے اور وہ ہر ایک جان کی جان ہے اور ہر ایک ہستی اُسی کے
سہارے سے ہے۔ پھر دوسری طرف اس غلطی سے محفوظ رکھنے کے لئے کہ تا اس کے تعلق سے جو
انسان کے ساتھ ہے کوئی شخص انسان کو اُس کا عین ہی نہ سمجھ بیٹھے جیسا کہ ویدانت والے سمجھتے
ہیں۔ یہ بھی فرما دیا کہ وہ سب سے برتر اور تمام مخلوقات سے وراء الوراء مقام پر ہے جس کو
شریعت کی اصطلاح میں عرش کہتے ہیں اور عرش کوئی مخلوق چیز نہیں ہے صرف وراء الوراء مرتبہ کا
نام ہے نہ یہ کہ کوئی ایسا تخت ہے جس پر خدا تعالیٰ کو انسان کی طرح بیٹھا ہوا تصور کیا جائے بلکہ جو
مخلوق سے بہت دور اور تنزہ اور تقدس کا مقام ہے اس کو عرش کہتے ہیں جیسا کہ قرآن شریف میں
لکھا ہے کہ خدا تعالیٰ سب کے ساتھ خالقیت اور مخلوقیت کا تعلق قائم کر کے پھر عرش پر قائم ہو گیا
یعنی تمام تعلقات کے بعد الگ کا الگ رہا اور مخلوق کے ساتھ مخلوط نہیں ہوا۔
غرض خدا کا انسان کے ساتھ ہونا اور ہر ایک چیز پر محیط ہونا یہ خدا کی تشبیهی صفت
ہے اور خدا نے قرآن شریف میں اس لئے اس صفت کا ذکر کیا ہے کہ تا وہ انسان پر اپنا قرب
ثابت کرے اور خدا کا تمام مخلوقات سے وراء الوراء ہونا اور سب سے برتر اور اعلیٰ اور دورتر ہونا
اور اس تنزہ اور تقدس کے مقام پر ہونا جو مخلوقیت سے دور ہے جو عرش کے نام سے پکارا جاتا
ہے اُس صفت کا نام تنزیهی صفت ہے اور خدا نے قرآن شریف میں اس لئے اس صفت کا
ذکر کیا تا وہ اس سے اپنی توحید اور اپنا وحدہ لا شریک ہونا اور مخلوق کی صفات سے اپنی ذات
چشمه معرفت
کامنزہ ہونا ثابت کرے۔ دوسری قوموں نے خدا تعالیٰ کی ذات کی نسبت یا تو تنزیهی صفت ۹۱
اختیار کی ہے یعنی نرگن کے نام سے پکارا ہے اور یا اس کو سرگن مان کر ایسی تشبیہ قرار دی ہے کہ
گویا وہ عین مخلوقات ہے اور ان دونوں صفات کو جمع نہیں کیا مگر خدا تعالیٰ نے قرآن شریف
میں ان دونوں صفات کے آئینہ میں اپنا چہرہ دکھلایا ہے اور یہی کمال تو حید ہے۔
مضمون پڑھنے والے نے اس اعتراض کے ساتھ یہ اعتراض بھی جڑ دیا ہے کہ مسلمانوں کے
اعتقاد میں حجر اسود ایک ایسا پتھر ہے جو آسمان سے گرا تھا معلوم نہیں کہ اس اعتراض سے اُس کو کیا فائدہ
ہے۔ استعارہ کے رنگ میں بعض یہ روایتیں ہیں کہ وہ بہشتی پتھر ہے مگر قرآن شریف سے ثابت ہے کہ
بہشت میں کوئی پتھر نہیں ہے بہشت ایسا مقام ہے کہ اس کی کوئی نظیر دنیا میں نہیں پائی جاتی اور اس دنیا کی
کوئی چیز بھی بہشت میں نہیں ہے بلکہ بہشتی نعمتیں ایسی نعمتیں ہیں کہ جو نہ کبھی آنکھوں نے دیکھیں اور نہ
کانوں نے سنیں اور نہ دل میں گذریں اور خانہ کعبہ کا پتھر یعنی حجر اسود ایک روحانی امر کے لئے نمونہ قائم
کیا گیا ہے ۔ اگر خدا تعالیٰ چاہتا تو نہ خانہ کعبہ بناتا اور نہ اس میں حجر اسود رکھتا لیکن چونکہ اس کی عادت ہے
کہ روحانی امور کے مقابل پر جسمانی امور بھی نمونہ کے طور پر پیدا کر دیتا ہے تا وہ روحانی اُمور پر دلالت
کریں اسی عادت کے موافق خانہ کعبہ کی بنیاد ڈالی گئی ۔ اصل بات یہ ہے کہ انسان عبادت کے لئے پیدا
کیا گیا ہے اور عبادت دو قسم کی ہے۔ (۱) ایک تدلل اور انکسار (۲) دوسری محبت اور ایثار۔ تدلل اور انکسار
کے لئے اُس نماز کا حکم ہوا جو جسمانی رنگ میں انسان کے ہر ایک عضو کو خشوع اور خضوع کی حالت میں
ڈالتی ہے یہاں تک کہ دلی سجدہ کے مقابل پر اس نماز میں جسم کا بھی سجدہ رکھا گیا تا جسم اور روح دونوں
اس عبادت میں شامل ہوں اور واضح ہو کہ جسم کا سجدہ بیکار اور لغو ہیں اول تو یہ امر مسلم ہے کہ خدا جیسا کہ
حاشیه : خدا تعالیٰ نے شریعت اسلام میں بہت سے ضروری احکام کے لئے نمونے قائم کئے ہیں چنانچہ انسان کو یہ حکم ہے کہ
وہ اپنی تمام قوتوں کے ساتھ اور اپنے تمام وجود کے ساتھ خدا تعالیٰ کی راہ میں قربان ہو۔ پس ظاہری قربانیاں اسی حالت کے لئے نمونہ
ٹھہرائی گئی ہیں لیکن اصل غرض یہی قربانی ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لَنْ يَنَالَ اللَّهَ لُحُومُهَا وَلَا دِمَاؤُهَا
وَلَكِنْ يَنَالُهُ التَّقْوَى مِنْكُمْ کے یعنی خدا کو تمہاری قربانیوں کا گوشت نہیں پہنچتا اور نہ خون پہنچتا ہے مگر تمہاری تقویٰ
اس کو پہنچتی ہے یعنی اس سے اتنا ڈرو کہ گویا اس کی راہ میں مر ہی جاؤ اور جیسے تم اپنے ہاتھ سے قربانیاں ذبح کرتے ہو۔ اسی طرح تم
بھی خدا کی راہ میں ذبح ہو جاؤ ۔ جب کوئی تقوی اس درجہ سے کم ہے تو ابھی وہ ناقص ہے۔ منہ
الحج : ٣٨
چشمه معرفت
روح کا پیدا کرنے والا ہے ایسا ہی وہ جسم کا بھی پیدا کرنے والا ہے اور دونوں پر اُس کا حق خالقیت
۹۲ ہے ماسوا اس کے جسم اور روح ایک دوسرے کی تاثیر قبول کرتے ہیں بعض وقت جسم کا سجدہ روح کے
سجدہ کا محرک ہو جاتا ہے اور بعض وقت روح کا سجدہ جسم میں سجدہ کی حالت پیدا کر دیتا ہے کیونکہ جسم
اور روح دونوں باہم مرا یا متقابلہ کی طرح ہیں ۔ مثلاً ایک شخص جب محض تکلف سے اپنے جسم میں
ہنسنے کی صورت بناتا ہے تو بسا اوقات وہ سچی ہنسی بھی آجاتی ہے کہ جو روح کے انبساط سے متعلق ہے
ایسا ہی جب ایک شخص تکلف سے اپنے؟ اپنے جسم میں یعنی آنکھوں میں ایک رونے کی صورت بناتا ہے تو
بسا اوقات حقیقت میں رونا ہی آجاتا ہے جو روح کی درد اور رقت سے متعلق ہے۔ پس جبکہ یہ ثابت
ہو چکا کہ عبادت کی اس قسم میں جو تذلل اور انکسار ہے جسمانی افعال کا روح پر اثر پڑتا ہے اور روحانی
افعال کا جسم پر اثر پڑتا ہے۔ پس ایسا ہی عبادت کی دوسری قسم میں بھی جو محبت اور ایثار ہے انہیں
تاثیرات کا جسم اور روح میں عوض معاوضہ ہے۔ محبت کے عالم میں انسانی روح ہر وقت اپنے محبوب
کے گرد گھومتی ہے اور اس کے آستانہ کو بوسہ دیتی ہے۔ ایسا ہی خانہ کعبہ جسمانی طور پر محبان صادق کے
لئے ایک نمونہ دیا گیا ہے اور خدا نے فرمایا کہ دیکھو یہ میرا گھر ہے اور یہ حجر اسود میرے آستانہ کا پتھر حمد
ہے اور ایسا حکم اس لئے دیا کہ تا انسان جسمانی طور پر اپنے ولولہ عشق اور محبت کو ظاہر کرے سو
حج کرنے والے حج کے مقام میں جسمانی طور پر اُس گھر کے گرد گھومتے ہیں ایسی صورتیں بنا کر کہ گویا
خدا کی محبت میں دیوانہ اور مست ہیں ۔ زینت دور کر دیتے ہیں سرمنڈ وا دیتے ہیں اور مجذوبوں
کی شکل بنا کر اس کے گھر کے گرد عاشقانہ طواف کرتے ہیں اور اس پتھر کو خدا کے آستانہ کا پتھر تصور
کر کے بوسہ دیتے ہیں اور یہ جسمانی ولولہ روحانی تپش اور محبت کو پیدا کر دیتا ہے اور جسم اس گھر
کے گرد طواف کرتا ہے اور سنگ آستانہ کو چومتا ہے اور روح اُس وقت محبوب حقیقی کے گرد طواف
کرتا ہے اور اس کے روحانی آستانہ کو چومتا ہے اور اس طریق میں کوئی شرک نہیں ایک دوست ایک
دوست جانی کا خط پا کر بھی اُس کو چومتا ہے کوئی مسلمان خانہ کعبہ کی پرستش نہیں کرتا اور نہ حجر اسود
حاشيه : خدا کا آستانہ مصدر فیوض ہے یعنی اسی کے آستانہ سے ہر یک فیض ملتا ہے پس اسی کے لئے
معبرین لکھتے ہیں کہ اگر کوئی خواب میں حجر اسود کو بوسہ دے تو علوم روحانیہ اس کو حاصل ہوتے ہیں کیونکہ حجر اسود
سے مرا د منبع علم و فیض ہے ۔ منہ
چشمه معرفت
سے مرادیں مانگتا ہے بلکہ صرف خدا کا قرار دادہ ایک جسمانی نمونہ سمجھا جاتا ہے وبس۔ جس طرح
ہم زمین پر سجدہ کرتے ہیں مگر وہ سجدہ زمین کے لئے نہیں ایسا ہی ہم حجر اسود کو بوسہ دیتے ہیں مگر وہ ۹۳
بوسہ اس پتھر کے لئے نہیں پتھر تو پتھر ہے جو نہ کسی کو نفع دے سکتا ہے نہ نقصان مگر اُس محبوب کے
ہاتھ کا ہے جس نے اُس کو اپنے آستانہ کا نمونہ ٹھیرایا۔
پھر مضمون پڑھنے والے نے یہ بیان کیا کہ جس کتاب میں قانونِ قدرت کے برخلاف
تعلیم ہو وہ کتاب الہامی نہیں ہو سکتی ۔ اس تقریر سے اُس نے وید پر حملہ کیا ہے جس سے معلوم
ہوتا ہے کہ دراصل وہ وید پر ایمان نہیں رکھتا کیونکہ اگر در حقیقت الہامی کتاب کے لئے یہی شرط
ہے جو اُس نے بیان کی ہے تو اس شرط کو ہرگز وید نے پورا نہیں کیا کیونکہ وید خدا کے قانون قدرت
سے ہر ایک پہلو میں مخالف ہے مثلاً وید آئندہ زمانہ کے لئے جو وید کے بعد زمانہ ہے یہ اقرار
نہیں کرتا کہ خدا کے الہام کا سلسلہ جاری ہے حالانکہ قانون قدرت شہادت دیتا ہے کہ ضرور الہام
کا سلسلہ ہمیشہ جاری رہنا چاہیے وجہ یہ کہ قانون قدرت کی رو سے خدا تعالیٰ کے نظام جسمانی اور
روحانی میں تطابق پایا جانا ضروری ہے تا وہ تطابق اس بات پر دلالت کرے کہ ان دونو نظاموں
کا بنانے والا ایک خدا ہے مگر الہام کو صرف ایک خاص زمانہ تک ختم کر کے تطابق باقی نہیں رہتا
کیونکہ اس بات سے کوئی شخص انکار نہیں کر سکتا کہ جسمانی ضرورتوں کے لئے ہمیشہ خدا نے اپنے
فیضان کا دروازہ کھلا رکھا ہے چنانچہ بھوک کے لئے اس زمانہ میں بھی اناج موجود ہے جیسا کہ پہلے
موجود تھا اور پیاس کے لئے اب بھی آسمان سے پانی برستا ہے جیسا کہ پہلے برستا تھا جس سے زمینی
پانی دریاؤں اور کنووں کے بکثرت ہو جاتے ہیں پھر روحانی حاجتوں کا کیوں دروازہ بند کیا گیا۔ کیا
روحانی پیاسوں کو اب اس پانی کی ضرورت نہیں ہے جو روحانی طور پر سیراب کرتا ہے یعنی کیا اب
اس بات کی حاجت نہیں کہ نوع انسان خدا کے تازہ بتازہ نشانوں اور معجزات کے ذریعہ سے
شکوک و شبہات سے نجات پا کر اور یقین کے مرتبہ تک پہنچ کر پوری تسلی پاویں۔ کیا یہی ویڈو ڈیا پیش
کی جاتی ہے کہ جسمانی حاجات کے پورا کرنے کا تو اب تک خدا نے دروازہ بند نہیں کیا مگر روحانی
حاجات کے پورا کرنے کا دروازہ بند کر دیا ہے۔ غرض وید تو اس جگہ تطابق دکھلانے سے رہ گیا۔
چشمه معرفت
۹۴ مگر یہ جسمانی اور روحانی تطابق قانون قدرت کا قرآن شریف نے دکھلا دیا جیسا کہ وہ فرماتا ہے
وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الرَّجْعِ وَالْأَرْضِ ذَاتِ الصَّدْعِ إِنَّهُ لَقَوْلُ فَصْلٌ وَمَا هُوَ بِالْهَزْلِ
(الجزو نمبر ۳۰ سورة البروج ) ۔ البروج ) یعنی قسم ہے آسمان کی جس سے مینہ نازل ہوتا ہے اور قسم ہے
زمین کی جو پھوٹ کر اناج نکالتی ہے۔ یہ کلام یعنی قرآن شریف حق اور باطل میں فیصلہ کرنے والا
ہے اور بے فائدہ نہیں یعنی اس کلام کی ایسی ہی ضرورت ثابت ہے جیسا کہ جسمانی نظام میں مینہ
کی ضرورت ثابت ہے۔ اگر مینہ نہ ہو تو آخر کا ر کنویں بھی خشک ہو جاتے ہیں اور دریا بھی اور پھر
نہ پینے کے لئے پانی رہتا ہے اور نہ کھانے کے لئے اناج کیونکہ ہر ایک برکت زمین کی آسمان
سے ہی نازل ہوتی ہے۔ اس دلیل سے خدا نے ثابت کیا ہے کہ جیسا کہ پانی اور اناج کی ہمیشہ
ضرورت ہے ایسا ہی خدا کی کلام اور اس کے تسلی دینے والے معجزات کی ہمیشہ ضرورت ہے کیونکہ
محض گزشتہ قصوں سے تسلی نہیں ہو سکتی ۔
پس آریہ صاحبوں کو سمجھنا چاہیے کہ محض وید کے ورق چاٹنے سے نہ روحانی پیاس دور
ہو سکتی ہے اور نہ وہ تسلی مل سکتی ہے جو خدا کے تازہ بتازہ معجزات سے مال سے ملتی ہے اور آیت ممدوحہ بالا
میں جو خدا نے قسم کھائی پس جاننا چاہیے کہ خدا کی قسمیں انسان کی قسموں کی طرح نہیں ہیں بلکہ
عادت اللہ اس طرح واقعہ ہوئی ہے کہ وہ قرآن شریف میں قسم کھا کر جسمانی نظام کو روحانی نظام
کی تصدیق میں پیش کرتا ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ قسم شہادت کی قائم مقام وضع کی گئی ہے۔
پس اس جگہ خدا کی کلام میں جسمانی امور کی قسم کھانے سے اشارہ یہ ہے کہ جو قسم کے بعد روحانی امور
بیان کئے گئے ہیں جسمانی امور ان کی سچائی کے گواہ ہیں ۔ پس جس جگہ تم قرآن شریف
میں اس طور کی قسمیں پاؤ گے ہر ایک جگہ ان قسموں سے یہی مراد ہے کہ خدا تعالیٰ اول جسمانی امور
پیش کر کے ان امور کو روحانی امور کے لئے جو بعد میں لکھتا ہے بطور گواہ کے پیش کرتا ہے مگر
افسوس ہمارے نادان اور اندھے مخالف اپنی جہالت سے قرآن شریف کی ان قسموں پر بھی اعتراض
کرتے ہیں ۔ دراصل بات یہ ہے کہ قرآن شریف ایک ایسی پر حکمت کتاب ہے جس نے
طب روحانی کے قواعد کلیہ کو یعنی دین کے اصول کو جو دراصل طب روحانی ہے طب جسمانی
ل الطارق : ۱۲ تا ۱۵ سہو کتابت معلوم ہوتا ہے الطارق “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)
چشمه معرفت
کے قواعد کلیہ کے ساتھ تطبیق دی ہے اور یہ تطبیق ایک ایسی لطیف ہے جو صد ہا معارف اور حقائق ۹۵
کے کھلنے کا دروازہ ہے اور سچی اور کامل تفسیر قرآن شریف کی وہی شخص کر سکتا ہے جو طب جسمانی
کے قواعد کلیہ پیش نظر رکھ کر قرآن شریف کے بیان کردہ قواعد میں نظر ڈالتا ہے ایک دفعہ مجھے بعض
محقق اور حاذق طبیبوں کی بعض کتابیں کشفی رنگ میں دکھلائی گئیں جو طب جسمانی کے قواعد کلیہ اور
اصول علمیہ اور ستہ ضرور یہ وغیرہ کی بحث پر مشتمل اور متضمن تھیں جن میں طبیب حاذق قرشی کی
کتاب بھی تھی اور اشارہ کیا گیا کہ یہی تفسیر قرآن ہے اس سے معلوم ہوا کہ عِلْمُ الأَبدان اور
علم الادیان میں نہایت گہرے اور عمیق تعلقات ہیں اور ایک دوسرے کے مصدق ہیں اور
جب میں نے اُن کتابوں کو پیش نظر رکھ کر جو طب جسمانی کی کتابیں تھیں قرآن شریف پر نظر ڈالی
تو وه عمیق در عمیق طب جسمانی کے قواعد کلیہ کی باتیں نہایت بلیغ پیرایہ میں قرآن شریف میں
موجود پائیں اور اگر خدا نے چاہا اور زندگی نے وفا کی تو میرا ارادہ ہے کہ قرآن شریف کی ایک
تفسیر لکھ کر اس جسمانی اور روحانی تطابق کو دکھلاؤں ۔
غرض آسمان کے نیچے کوئی دوسری کتاب نہیں پائی جاتی کہ جو طب جسمانی اور طب روحانی
میں اس قدر تطابق دکھلا کر قانون قدرت کے معیار کو اپنی پیروی کرنے والوں کے ہاتھ میں
دے دے اس لئے میں پورے یقین سے سمجھتا ہوں کہ قرآن شریف کے مقابل پر تمام
دوسرے مذاہب ہلاک شدہ ہیں وہ منہ سے تو کہہ دیتے ہیں کہ الہامی کتاب کے لئے
ضروری شرط یہ ہے کہ وہ قانون قدرت کے مطابق ہو مگر مطابق کر کے دکھلاتے نہیں اور اُن کو
یہ بھی سمجھ نہیں کہ قانون قدرت کے آلہ کو استعمال کرنے کے لئے طریق کیا ہے۔ وہ خدا کے
قانون قدرت کو مروڑ تو ڑ کر اپنے مسلمہ عقائد کے مطابق کرنا چاہتے ہیں مگر یہ نہیں سوچتے کہ
در حقیقت وہ مطابق بھی ہیں یا نہیں ۔
اور پھر مجھے یہ تعجب ہے کہ آریہ صاحبان قانون قدرت کا ذکر ہی کیوں کرتے ہیں۔
کیونکہ جس حالت میں اُن کے پرمیشر میں یہ قدرت ہی نہیں کہ ایک روح بنا سکے یا کسی روح میں
اولد
چشمه معرفت
۹۶ کوئی قوت پیدا کر سکے یا کوئی ذرہ اجسام بنا سکے یا کوئی علم غیب اپنی شناخت کے لئے اپنی کتاب
میں بیان کر سکے یا دلوں کو تسلی دینے کے لئے اپنا کوئی معجزہ دکھلا سکے تو پھر یہ کہنا کہ اُس کا کوئی
قانون قدرت ہے سراسر لغو اور بے معنی بات ہے۔ قانون کا مرتب کرنا قدرت کے بعد ہے اور
جب قدرت ہی نہیں تو یہ کہنا چاہیے کہ قانون عجز اور بے قدرتی ۔ نہ کہ قانون قدرت ۔ وہ پر میشر
جو مکتی دائمی نہیں دے سکتا اور کسی کا گنہ نہیں بخش سکتا اور اپنی ہستی ثابت کرنے کے لئے کوئی
قدرت کا نمونہ دکھلا نہیں سکتا اس کی نسبت قانون قدرت کو کیونکر منسوب کر سکتے ہیں ۔
پھر مضمون خواں نے بیان کیا کہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ خدا اپنے قانون کو بدل سکتا ہے۔
اس کا جواب یہ ہے کہ کیا وہ اپنے صفات کو بھی بدل سکتا ہے۔ اب غور کرنا چاہیے کہ یہ کیسا بیہودہ
جواب ہے یہ تو سچ ہے کہ جیسا کہ خدا غیر متبدل ہے اس کی صفات بھی غیر متبدل ہیں اس سے کس کو
انکار ہے مگر آج تک اُس کے کاموں کی حد بست کس نے کی ہے۔ اور کون کہہ سکتا ہے کہ وہ
اس کی عمیق در عمیق اور بے حد قدرتوں کی انتہا تک پہنچ گیا ہے بلکہ اُس کی قدرتیں غیر محدود ہیں اور
اس کے عجائب کام نا پیدا کنار ہیں اور وہ اپنے خاص بندوں کے لئے اپنا قانون بھی بدل لیتا ہے مگر
وہ بدلنا بھی اُس کے قانون میں ہی داخل ہے جب ایک شخص اُس کے آستانہ پر ایک نئی روح لے
کر حاضر ہوتا ہے اور اپنے اندر ایک خاص تبدیلی محض اس کی رضا مندی کے لئے پیدا کرتا ہے
تب خدا بھی اس کے لئے ایک تبدیلی پیدا کر لیتا ہے کہ گویا اس بندے پر جو خدا ظاہر ہوا ہے وہ
اور ہی خدا ہے۔ نہ وہ خدا جس کو عام لوگ جانتے ہیں ۔ وہ ایسے آدمی کے مقابل پر جس کا ایمان
کمزور ہے کمزور کی طرح ظاہر ہوتا ہے لیکن جو اس کی جناب میں ایک نہایت قوی ایمان کے ساتھ
آتا ہے وہ اُس کو دکھلا دیتا ہے کہ تیری مدد کے لئے میں بھی قوی ہوں ۔ اس طرح انسانی تبدیلیوں
کے مقابل پر اس کی صفات میں بھی تبدیلیاں واقع ہوتی ہیں جو شخص ایمانی حالت میں ایسا مفقود
الطاقت ہے کہ گویا میت ہے خدا بھی اس کی تائید اور نصرت سے دستکش ہو کر ایسا خاموش ہو جاتا
ہے کہ گویا نعوذ باللہ وہ مر گیا ہے مگر یہ تمام تبدیلیاں وہ اپنے قانون کے اندر اپنے تقدس کے موافق
چشمه معرفت
کرتا ہے اور چونکہ کوئی شخص اُس کے قانون کی حد بست نہیں کر سکتا اس لئے جلدی سے بغیر کسی ۹۷
قطعی دلیل کے جو روشن اور بد یہی ہو یہ اعتراض کرنا کہ فلاں امر قانون قدرت کے مخالف
ہے محض حماقت ہے کیونکہ جس چیز کی ابھی حد بست نہیں ہوئی اور نہ اس پر کوئی قطعی دلیل قائم
ہے اس کی نسبت کون رائے زنی کر سکتا ہے ؟ ہاں قطعی اور یقینی طور پر جو باتیں ثابت ہو چکی
ہیں اُن سے انکار کرنا ایک قابل شرم جہالت ہے جیسا کہ یہ ثابت شدہ امر ہے کہ خدا واحد
لاشریک ہے اور وہ ان تمام باتوں پر قادر ہے جو اس کے تقدس اور کمال کے برخلاف نہیں ہیں
اور قانون قدرت کا تو یہ حال ہے کہ پہلے زمانہ میں خدا نے انسان کو محض مٹی سے پیدا کیا یہ بھی
ایک قانون قدرت تھا اور پھر اب نطفہ سے پیدا کرتا ہے تو یہ امر بھی قانون قدرت ہے
اور پھر اگر ایک زمانہ کے بعد کسی اور طور سے انسان کو پیدا کرے تو کیا ہم کہہ سکتے ہیں کہ وہ
طور اس کے قانون قدرت سے باہر ہے جو غیر محدود ہے۔ یہ خیالات سب جہالتیں ہیں سچ تو
یہ ہے کہ نہ کسی نے اب تک اُس کی حد بست کی اور نہ اُس کے قانون کی ۔
پھر مضمون پڑھنے والے نے اپنے مضمون میں یہ بھی بیان کیا کہ خدا کا قانون یعنی
الہامی کتاب بدل نہیں سکتی ۔ ہاں انسانی قوانین ہمیشہ بدلتے رہتے ہیں کیونکہ انسان کا علم
محدود ہے مثلاً گورنمنٹ جو آج ایک قانون بناتی ہے تو کل اُسے بدلنا پڑتا ہے۔ یہ تبدیلی اس
لئے کرنی پڑتی ہے کہ گورنمنٹ کامل علم نہیں رکھتی بلکہ بہت محدود علم رکھتی ہے۔ چونکہ علم تجربہ
سے بڑھتا ہے اس لئے گورنمنٹ کے قانون میں کمی بیشی ہوتی رہتی ہے مگر خدا کا علم کامل ہے
اس لئے اُس کو اپنی کتاب کی تبدیلی کی ضرورت نہیں۔
اس تقریر میں گویا مضمون پڑھنے والے نے ان تمام کتابوں پر حملہ کیا ہے جو
بجز وید کے خدا کی الہامی کتابیں قوموں میں پائی جاتی ہیں اور اس حملہ کے وقت پہلے
اُس نے اپنے دل میں بغیر کسی دلیل کے فرض کر لیا ہے کہ سب الہامی کتابیں وید کے بعد
ہیں اور پھر یہ فرض کر لیا ہے کہ وید کامل کتاب ہے اور اس میں کسی تبدیلی کی ضرورت نہیں
چشمه معرفت
۹۸ اور پھر اس فرض کرنے کے بعد تمام دوسری الہامی کتابوں کو نعوذ باللہ انسان کا افترا قرار دیا ہے
حالانکہ ایسا اعتراض پیش کرنے کے وقت پہلے اس کے لئے ضروری تھا کہ وید کا ابتدائے زمانہ میں
نازل ہونا ثابت کرتا اور اس کے منجانب اللہ ہونے پر کوئی دلیل پیش کرتا لیکن اُس نے کوئی دلیل
پیش نہیں کی اور نہ کر سکتا تھا بلکہ جس خدا کو وید نے پیش کیا ہے اُس کے وجود کا بھی اُس نے کچھ
ثبوت نہیں دیا تو پھر وید کی سچائی کا ثبوت کہاں سے میسر آوے اور پھر اگر فرض بھی کر لیں کہ
وید ابتدائے زمانہ کا ہے تب بھی اُس کا ابتدائے زمانہ میں ہونا سچائی کی دلیل نہیں ہے۔ کیا
ابتدائے زمانہ میں افترا کرنا اور جھوٹ بولنا انسان کو نہیں آتا تھا اور کیا صرف بعد میں افترا کا
طریق نکلا ہے بلکہ جیسا کہ اوّل زمانہ میں سانپ بندر سؤ رسب موجود تھے ایسا ہی شریر انسان بھی
موجود تھے ہاں تعداد میں کم تھے۔
پھر ماسوا اس کے یہ کہنا کہ خدا کے قانون میں تبدیلی غیر ممکن ہے ہاں انسانی قوانین
بباعث کمی تجربہ اور کمی علم کے بدلائے جاتے ہیں یہ قول بھی ایسے لوگوں کا قول ہے کہ جنہوں نے
انسانی قوانین پر بھی کبھی غور نہیں کی ۔ اگر مضمون پڑھنے والا گورنمنٹ کے کسی واضع قانون سے
ہی ملاقات کرتا اور اُس سے دریافت کر لیتا کہ کیا ہمیشہ نیا قانون بنانے کا یہی ایک سبب ہوتا
ہے کہ دراصل اس قانون میں کوئی غلطی ہوتی ہے اور پھر تجربہ کے بعد پتہ لگتا ہے کہ دراصل
ہم نے فلاں فلاں امر میں غلطی کھائی ہے اور دوسرا کوئی بھی سبب نیا قانون بنانے کا نہیں ہوتا تو
ایسا بے ہودہ اور احمقانہ خیال کبھی اُس کے منہ سے عام جلسہ میں نہ نکلتا بلکہ تبدیل قانون کا بھاری
سبب وہ تبدیلیاں ہوتی ہیں جو انسان کے ذاتی حالات اور چال چلن اور ذہنی قومی اور اموال اور
املاک اور اس کی تمدنی صورتوں یا جنگی طریقوں میں ظہور میں آتی ہیں مثلاً ایک وہ زمانہ تھا جو
تیروکمان یا تلوار سے لڑائی ہوتی تھی اور دوسرے زمانہ میں بندوق وغیرہ وہ ہتھیار پیدا ہو گئے
جنہوں نے تیروکمان کو بیکار کر دیا اور ساتھ ہی لڑائی کا قانون بھی بدل گیا۔ ایسا ہی جب ایک ملک
چشمه معرفت
اپنی آبادی کے لحاظ سے اپنی کاشتکاری کے لحاظ سے اور اپنی تجارت کے لحاظ سے ادنی درجہ کی 99
حالت میں ہوتا ہے اور اکثر زمین بنجر اور نا قابل زراعت ہوتی ہے اور لوگ جاہل اور وحشیوں کی
طرح ہوتے ہیں تو اس صورت میں بہت نرمی سے اُن کی نسبت قانون بنایا جاتا ہے اور سرکاری
لگان بہت کم مقرر کیا جاتا ہے اور تجارتی اُمور میں بھی نرم ٹکس لگایا جاتا ہے لیکن جب ایک مدت
کے بعد زمین کی ایک عمدہ حالت پیدا ہو جاتی ہے اور ہزار ہا گھمانو بنجر تو ڑ کر آباد کیا جاتا ہے اور
خوش حیثیتی بہت بڑھ جاتی ہے اور ایسا ہی تجارتی کاروبار بھی ترقی پذیر ہو جاتے ہیں تو پھر قانون
بدلنا پڑتا ہے اور یہ تبدیلی گورنمنٹ کے قانون پر ہی موقوف نہیں تعلیمی صیغہ میں بھی ضروری طور پر
یہی تبدیلی پیش آتی ہے۔ جو بچے ابتدائی مرحلہ میں مدرسہ میں بٹھائے جاتے ہیں اُن کے لئے اور
کتابیں ہوتی ہیں اور پھر جب اچھی طرح حروف شناس ہو جاتے ہیں تو پھر اور کتا بیں اُن کو دی جاتی
ہیں اور پھر جب استعداد اُس سے بھی بڑھ جاتی ہے تو دوسری کتابیں حسب استعداد ان کو دی جاتی
ہیں اور سب کے بعد انتہائی کتاب کا وقت آتا ہے اور چونکہ خدا اپنی تعلیم میں گڑ بڑ ڈالنا نہیں چاہتا
اس لئے پیش از وقت کوئی قانون الہامی انسانوں کو نہیں دیتا کیونکہ جن تغییرات کا ابھی انسان کو
علم ہی نہیں ان تغیرات کے موافق انسان کو قانون دینا گویا اس کو سخت پریشانی میں ڈالنا ہے۔
ایسا ہی ہر ایک بیمار جو طبیب کی خدمت میں حاضر ہوتا ہے اس کے علاج میں بھی
تبدیلیاں کی جاتی ہیں اور جو بیمار کی ایک خاص حالت میں نسخہ تجویز کیا جاتا ہے وہ نسخہ
دوسری حالت کے شروع ہونے پر بدلایا جاتا ہے اور جب بیمار میں تیسری حالت پیدا
ہو جائے تو پھر اُسی حالت کے موافق نسخہ لکھا جاتا ہے اور خدا کی کتاب کو جو طب روحانی ہے
طب جسمانی سے اُس کو بہت مناسبت ۔ ہے جیسا کہ ہم پہلے بھی لکھ چکے ہیں ۔ پس جس حالت
میں طب جسمانی میں یہ تبدیلیاں ایک لازمی امر ہے تو پھر طب روحانی میں کیوں لازمی نہ ہوگا
چشمه معرفت
۱۰۰ پس ایسا شخص جو ان تبدیلیوں پر اعتراض کرتا ہے اگر وہ بیمار ہو کر کسی طبیب کی خدمت میں حاضر ہو
تو اُس کو سوچنا چاہیے کہ کیا جب طبیب بیماری کے عوارض بدلنے کی وجہ سے نسخہ کو بدلا نا چاہے تو وہ
کہہ سکتا ہے کہ اے طبیب ! تو بیوقوف ہے کیونکہ یہ دوسرا نسخہ تجھے بعد میں ایک غلطی کر کے سوجھا
ہے پہلے تو نے یہ نسخہ کیوں نہ لکھا۔ مجھے تعجب آتا ہے کہ یہ لوگ کیسے جاہل اور نادان ہیں کہ جو انسانی
فطرت کو تبدیلیاں لازم ہوئی ہیں اُن سے بھی بے خبر ہیں۔ ہر ایک شخص سمجھ سکتا ہے کہ نوع انسان
مختلف زمانوں میں اپنے اخلاق اور اعمال اور عقائد اور اپنی تمدنی صورتوں اور قومی عادات میں
بڑے بڑے پلٹے کھاتے آئے ہیں اور خدا تعالیٰ ہر ایک انقلاب کے موافق اپنی طرف سے کوئی
کتاب بھیجتا رہا ہے کیا یہ ایسی باتیں ہیں جو سمجھ نہیں آسکتی تھیں بلکہ اکثر آدمی محض تعصب اور
شرارت سے سچائی کے دشمن بن جاتے ہیں ایک بوڑھی عورت بھی جو چنداں عقل اور ہنر نہیں
رکھتی اپنے بچے کی عمر اور موسم کی تبدیلی کے ساتھ اُس کے طریق تعہد میں تبدیلیاں کرتی رہتی ہے
ایک وہ زمانہ ہوتا ہے جو بچہ صرف دودھ پینے کے قابل ہوتا ہے۔ اور پھر دوسرا زمانہ آتا ہے کہ کچھ
نرم نرم غذا بھی دینا شروع کرتی ہے۔ اور پھر تیسرا زمانہ آتا ہے کہ قطعاً اُس کو دودھ دینا بند کر دیتے
ہیں اور بچہ گو روتا ہے مگر اس کی کچھ بھی پروا نہیں کی جاتی اور پھر اوائل میں جو بچہ کو پاجامہ پہنایا جاتا
ہے آگے پیچھے سے ایک چاک چھوڑ دیتے ہیں تا پیشاب کرنے اور پاخانہ پھرنے میں اُس کو
تکلیف نہ ہو اور پھر جب کچھ ہوش سنبھل جاتا ہے تو پھر وہ چاک بند کیا جاتا ہے۔ اسی طرح
تبدیلیاں وقوع میں آتی رہتی ہیں ۔ پس یہ سخت نادانی کا خیال ہے کہ تبدیلی محض لا علمی کی وجہ سے
ہوتی ہے ایک تدبر کی نظر سے دیکھنا چاہیے کہ خدا نے انسان کے جسمانی رزق پیدا کرنے میں بھی
جو قانون قدرت رکھا ہے وہ بھی تبدیلیوں سے بھرا ہوا ہے۔ ایک موسم اُس نے بارشوں کے لئے
مقرر کیا ہے اور پھر دوسرا موسم دھوپ کا ہے کیونکہ اگر بارشیں ہی ہوتی رہیں اور دھوپ کی نوبت
نہ آئے تو تمام تخم جو بویا گیا ہے پانی میں بہ جائے اور اگر دھوپ ہی رہے اور بارشیں نہ ہوں تو تخم