چشمہٴ معرفت

حصہ 10

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

چشمه معرفت
جل جائیں اور قحط پڑ جائے ۔ اب سوچ لو کہ کیا کبھی کسی عقلمند نے اعتراض کیا ہے کہ خدا کے جسمانی ۱۰۱
قانون قدرت میں اس قدر تبدیلیاں کیوں ہیں تو پھر روحانی قانون قدرت پر اعتراض کرنا اگر
سراسر جہالت نہیں تو اور کیا ہے؟ دیکھو کبھی دن ہوتا ہے اور کبھی رات ۔ اور رات بھی دو قسم کی ہے
کبھی چاند کی روشنی ہوتی ہے اور کبھی نہیں ہوتی ۔ اور دن میں کبھی صبح ہوتی ہے کبھی دو پہر کبھی شام
اور پھر کبھی موسم گرما آجاتا ہے اور کبھی موسم سرما۔ اسی طرح خدا کے جسمانی نظام میں ہزاروں
تبدیلیاں واقع ہوتی رہتی ہیں ۔ پس اگر خدا نے روحانی قانون قدرت میں تبدیلیاں رکھ دیں تو کیا
غضب آگیا بلکہ ایسی الہامی کتاب جو خدا تعالیٰ کے جسمانی قانون قدرت کے ساتھ موافقت
نہیں رکھتی وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں ہو سکتی ۔
خلاصہ کلام یہ کہ یہ یاد رکھنا چاہیے کہ کسی قانون کے تبدیل کرنے کا صرف یہی سبب نہیں
ہوتا کہ کوئی غلطی اور فرو گذاشت ہو گئی ہے بلکہ قانون کی کمی بیشی اور تبدیل تغییر کا یہ بھی سبب ہوا کرتا
ہے کہ انسان کے خود حالات بدلتے رہتے ہیں کیونکہ انسان کیا جسمانی وضع کی کیونکہ انسان کیا جسمانی وضع کی رو سے اور کیا روحانی
وضع کی رو سے تغیر تبدل کے چکر میں پڑا ہوا ہے اور چونکہ کمال تام جو کسی حالت منتظرہ کا محتاج
نہیں صرف خدا تعالیٰ سے مخصوص ہے اور انسان رفتہ رفتہ اپنے کمال کو پہنچتا ہے اس لئے اُس کو
تبدیلیوں سے چارہ نہیں ہے اور جیسا کہ ایک انسان اپنی ابتدائے پیدائش سے اخیر تک اپنی فطرت
کی رو سے معرض تبدل و تغیر میں پڑا ہوا ہے اور پیدائش سے اخیر عمر تک صدہا تغیر اس پر وارد
ہوتے ہیں اسی طرح نوع انسان اپنے ابتدائی زمانہ سے اخیر تک تغیر اور تبدل کا نشانہ ہے مثلاً
کسی وحشیانہ زمانہ میں ہندو مذہب کو نسل بڑھانے کے لئے نیوگ کی حاجت تھی اور ایک ہندو بڑی
خوشی سے اپنی عورت کو دوسرے اجنبی مرد سے جس کے ساتھ نکاح نہیں ہے ہم بستر کرا دیتا تھا اور
اب اس زمانہ میں ہزار ہا غیرت مند ہندو ایسے ہیں کہ اگر دیا نند جیسا کوئی برہمن نیوگ کا شائق

چشمه معرفت
۱۰۲﴾ اُن سے اُن کی بیوی کے بارے میں نیوگ کی درخواست کرے تو غالباً اُس کو جان سے
مار دیں گے ۔
پھر مضمون پڑھنے والے نے یہ بھی بیان کیا کہ معلوم شدہ قوانین نامعلوم قوانین سے
برخلاف نہیں ہو سکتے اِس سے اُس کا مطلب یہ ہے کہ خدا کے تمام قوانین معلوم ہی ہیں مگر یہ
بات تحقیق طلب ہے کہ کیا یہ جہالت اور نا واقعی تمام اور قوم آریہ میں ۔ آریہ میں ہے یا خاص طور پر اسی شخص کا یہ
قول ہے۔ واضح ہو کہ بڑے بڑے فلاسفر جو دنیا میں گزرے ہیں وہ یہ اقرار کر چکے ہیں کہ انسان کا
علم خدا کے نامتناہی علم کے مقابل پر اس قدر بھی نہیں ہے جیسا کہ ایک سوئی کو سمندر میں ڈبوکر اس
کی کچھ تری سوئی میں رہ جاتی ہے۔ سچے عارفوں کا تو یہ قول ہے کہ چونکہ قوانین الہیہ کی حد بست
ہو ہی نہیں سکتی اس لئے حد بست سے پہلے کسی امر کی نسبت ایک حد لگا دینا دو متناقض اقرار کو اپنی
کلام میں جمع کرنا ہے۔ انسانی علوم جو انسانی عقل کے ماتحت ہیں وہ محض بذریعہ حواس خمسہ ظاہری
یا بذریعہ حواس خمسه باطنی کے معلوم ہوتے ہیں اور یہ آلہ قوانین قدرت کی شناخت کا خود محدود ہے
اور ظاہر ہے کہ غیر محدود بذریعہ محدود کے دریافت نہیں ہو سکتا۔ پس جن قوانین کو ہم معلوم شدہ کہتے
ہیں ممکن ہے کہ وہ بھی دراصل کامل طور پر معلوم نہ ہوں کیونکہ کارخانہ قدرت وراء الوراء پڑا ہوا
ہے۔ انسان صرف کنوئیں کے مینڈک کی طرح ایک سمندر کو اپنے تھوڑے سے پانی کے برابر سمجھ لیتا
ہے اور انسان کی تحقیقا تیں ہمیشہ بدلتی رہتی ہیں مثلاً جو کچھ طبعی اور ہیئت جدیدہ کے ذریعہ صد ہا اسرار
اب معلوم ہوئے ہیں پہلے اُن کا نام ونشان نہ تھا۔ پس ظاہر ہے کہ جن امور کو وہ قانون قدرت سمجھ
رہے تھے وہ قانون قدرت اب اس زمانہ میں ہنسی کے لائق ہے اور ممکن ہے کہ بعد اس کے ایک
اور زمانہ اس موجودہ طبعی اور ہیئت کو بھی نئی تحقیقاتوں کے ذریعہ سے منسوخ کر دے۔ پس
انسان کا قانون قدرت ایک ریت کا طومار ہے جو ایک پُر زور ہوا سے اپنی جگہ کو چھوڑ دیتا ہے۔
یہ تو ہم نے محض ظاہری ترقی علوم اور تجربہ کا ذکر کیا ہے لیکن ایسے روحانی امور بھی ہیں جن کے

مقابل پر طبعی قانون قدرت کا شیرازہ درہم برہم ہو جاتا ہے۔
چشمه معرفت
مثلاً طبعی تحقیق کے لحاظ سے نیند آنے کے اسباب محض مادی ہیں اور جب وہ کم ہو
جاتے ہیں تو نیند بھی کم ہو جاتی ہے۔ اور اُن کے بحال کرنے کے لئے مُسَكِّن دماغ اور مو طب
چیزیں استعمال کرتے ہیں جیسے برومائڈ اور روغن خشخاش اور روغن تخم کدو اور روغن بادام
وغیرہ مگر مکالمہ الہیہ کے وقت میں جو انسان کو ایک قسم کی نیند اور غنودگی آتی ہے جس غنودگی
کی حالت میں خدا کا کلام دل پر نازل ہوتا ہے وہ غنودگی اسباب مادیہ کی حکومت اور تاثیر سے
بالکل باہر ہے اور اس جگہ طبعی کے تمام اسباب اور علل معطل اور بیکار رہ جاتے ہیں مثلاً جب
ایک صادق انسان جس کا در حقیقت خدا تعالیٰ سے محبت اور وفا کا تعلق ہے اپنے اُس جوش تعلق
میں اپنے رب کریم سے کسی حاجت کے متعلق کوئی سوال کرتا ہے تو ایسا ہوتا ہے کہ وہ ابھی
اُسی دعا میں مشغول ہوتا ہے کہ ناگاہ ایک غنودگی اس پر طاری ہو جاتی ہے اور ساتھ ہی آنکھ
کھل جاتی ہے تو کیا دیکھتا ہے کہ اُس سوال کا جواب اُس غنودگی کے پردہ میں نہایت فصیح بلیغ
الفاظ میں اُس کومل جاتا ہے وہ الفاظ اپنے اندر ایک شوکت اور لذت رکھتے ہیں اور اُن
میں الوہیت کی طاقت اور قوت چمکتی ہوئی محسوس ہوتی ہے اور میخ آہنی کی طرح دل کے اندر
دھنس جاتے ہیں اور وہ الہامات اکثر غیب پر مشتمل ہوتے ہیں ۔ اور اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جب
ایک سوال کے بعد وہ صادق بندہ اُسی پہلے سوال کے متعلق کچھ اور عرض کرنا چاہتا ہے یا
کوئی نیا سوال کرتا ہے تو پھر غنودگی اُس پر طاری ہو جاتی ہے اور ایک سیکنڈ تک یا اُس سے بھی کمتر
حالت میں وہ غنودگی کھل جاتی ہے اور اُس میں سے پھر ایک پاک کلام نکلتا ہے جیسے ایک میوہ
کے غلاف میں سے اُس کا مغز نکلتا ہے جو نہایت لذیذ اور پُر شوکت ہوتا ہے ۔ اسی طرح وہ خدا
جو نہایت کریم اور رحیم اور اخلاق میں سب سے بڑھا ہوا ہے ہر ایک سوال کا جواب دیتا ہے
اور جواب دینے میں نفرت اور بیزاری ظاہر نہیں کرتا یہاں تک کہ اگر ساٹھ یا ستر یا سو دفعہ سوال

چشمه معرفت
۱۰۴ کیا جائے تو اس کا جواب اُسی صورت اور اُسی پیرا یہ میں دیتا ہے یعنی ہر ایک سوال کے وقت
ایک خفیف سی غنودگی وارد حال ہو جاتی ہے اور کبھی ایک بھاری غنودگی اور ر بودگی طاری حال
ہو جاتی ہے کہ گویا انسان ایک غشی کی حالت میں پڑ گیا ہے اور اکثر عظیم الشان امور میں اس
قسم کی وحی ہوتی ہے اور یہ وحی کی تمام قسموں میں سے برتر واعلیٰ ہے ۔ پس ایسے حالات میں جو
سوال اور دُعا کے وقت لحظہ لحظہ پر غنودگی طاری ہوتی ہے اور اس غنودگی کے پردہ میں وحی الہی
نازل ہوتی ہے یہ طرز غنودگی اسباب مادیہ سے برتر ہے اور جو کچھ طبعی والوں نے خواب کے
متعلق قانون قدرت سمجھ رکھا ہے اُس کو پاش پاش کرتی ہے ایسا ہی صد ہا روحانی امور ہیں جو
ظاہری فلسفہ والوں کے خیالات کو نہایت ذلیل ثابت کرتے ہیں بسا اوقات انسان کشفی رنگ
میں کئی ہزار کوس کی ڈور چیزوں کو ایسے طور سے دیکھ لیتا ہے کہ گویا وہ اُس کی آنکھ کے سامنے
ہیں اور بسا اوقات اُن روحوں سے جو فوت ہو چکے ہیں عین بیداری میں ملاقات کرتا ہے۔
اب بتلاؤ کہ ہم ظاہری عقلمندوں کے کسی قانون قدرت میں ان باتوں کو تلاش کریں جن کی
عقل محض طبعی اور طبابت کے قوانین کے اندر محدود ہے اور ان روحانی امور کو سمجھ نہیں سکتی
اور محض ظلم کے طور پر تکذیب کر کے خیال کر لیتے ہیں کہ ہم نے جواب دے دیا ہے ، غرض
جس قانون قدرت کو وہ پیش کرتے ہیں وہ خدا کے قانون قدرت سے وہ نسبت رکھتا ہے
جیسا کہ سمندر کے ساتھ ایک قطرہ کا ہزارم حصہ نسبت رکھتا ہے۔ بعض جاہل خدا کے روحانی
قانون قدرت سے بے خبر ہونے کی وجہ سے یہ بھی کہا کرتے ہیں کہ الہام کچھ بھی چیز نہیں
صرف اصلیت یہ ہے کہ انسان کے دماغ کی بناوٹ ہی اس طرح واقع ہے کہ وہ خواہیں دیکھا کرتا
ہے یا الہام ہوتے ہیں اور یہ کوئی انجو بہ نہیں تمام دنیا اس میں شریک ہے۔ اس طور کی باتوں
سے اُن کا مدعا یہ ہوتا ہے کہ خدا کے الہام اور وحی کے سلسلہ کی کسرشان کر کے الہام اور وحی کو
ایک معمولی بات اور عام طور پر انسانی فطرت کے لئے ایک طبعی امر ٹھہر اویں لیکن ظاہر ہے

چشمه معرفت
کہ آفتاب پر تھوکنے سے اُس کی روشنی کم نہیں ہو سکتی ۔ یہ تو صحیح بات ہے جس سے انکار ۱۰۵
نہیں ہو سکتا کہ ایک کمزور درجہ پر اور نہایت ضعیف مرتبہ پر اکثر آدمی خواہیں بھی دیکھتے
ہیں اور الہام بھی ہوتا ہے مگر وہ خواہیں اور وہ الہام کسی راستبازی اور تزکیہ نفس کا نتیجہ
نہیں ہوتے اور کوئی فوق العادت امر اُن میں نہیں ہوتا اور نہ وہ اس طرز سے الہام
ہوتے ہیں کہ الہام پانے والوں کو ایک لمبے سلسلہ وحی سے جو دعا کے بعد ایک ہی وقت
میں سوال کے طور پر ہو عزت دی جائے اور نہ ایسی عظیم الشان پیشگوئیاں اُن الہاموں
کے اندر ہوتی ہیں جن کی وجہ سے وہ کھلے کھلے طور پر دنیا میں ممتاز کئے جائیں یعنی ایسی
پیشگوئیاں جو دعا قبول ہونے کے بعد اہم کاموں میں اُن ملہموں کی قبولیت ظاہر کرنے
کے لئے پوری کی گئی ہوں اور اُن پیشگوئیوں کی عظمت اور ہیبت دلوں میں بٹھائی گئی ہو
غرض خدا کے قانون قدرت سے اگر کوئی واقف ہے تو صرف وہ لوگ ہیں جو علاوہ
ظاہری علوم کے روحانی امور میں کامل حصہ رکھتے ہیں ۔ جس نے اُس عالم میں سے کچھ
بھی نہیں دیکھا اُس نے قانون قدرت کا کیا دیکھا؟
ماسوا اس کے مضمون پڑھنے والے کا یہ دعویٰ کہ صرف وید قانون قدرت کے موافق
اور دوسری کتابیں قانون قدرت کے مخالف ہیں یہ صرف دعوی ہے اگر وہ در حقیقت وید
کو سچا اور قرآن شریف کو خلاف حق اور خلاف قانون قدرت سمجھتا ہے تو اُس کا فرض ہے
کہ ایسی دو فہرستیں پیش کرے جن میں سے ایک میں یہ دکھلاوے کہ وید کی کل تعلیمیں اور
کل عقائد قانون قدرت کے موافق ہیں اور دوسری فہرست میں یہ دکھاوے کہ قرآن شریف
کی کل تعلیمیں اور کل عقائد یا بعض تعلیمیں اور بعض عقائد قانون قدرت کے مخالف ہیں ۔
ہم تو جا بجا اس رسالہ میں وید کے نمونے ظاہر کرتے آئے ہیں اور اُن سے ایک طالب حق
معلوم کر سکتا ہے کہ کہاں تک وید قانون قدرت سے موافقت رکھتا ہے وید کے حامیوں کو

چشمه معرفت
۱۰۶ تو مناسب تھا کہ وہ اس بحث میں اپنے تئیں نہ ڈالتے اور چپ ہی رہتے اور خواہ نخواہ اپنے
موجودہ وید کی پردہ دری نہ کراتے ۔ جو کچھ وید نے اپنا فلسفہ اور علم طبعی ظاہر کیا ہے وہ یہی
ہے کہ ہندوؤں کے پرمیشر کو ایک انسان کا فرزند قرار دیتا ہے اور کہتا ہے کہ اندر آریوں
کا پرمیشر کشتیا کا بیٹا ہے ۔
اور نیز یہ کہ عناصر اور اجرام سماویہ سب پرمیشر ہی ہیں اور نیز وہ تعلیم دیتا ہے کہ
ان تمام چیزوں سے مرادیں مانگی جائیں اور نیز یہ تعلیم جو نہایت گندی اور قابل شرم تعلیم
ہے یعنی یہ کہ پرمیشر ناف سے دس انگلی نیچے ہے ( سمجھنے والے سمجھ لیں ) ہم یہ
نہیں کہتے کہ کسی پہلے زمانہ میں یہی وید تھا بلکہ ہماری رائے یہ ہے کہ یہ ایک محرف مبدل
کتاب ہے کچھ تو باعتبار الفاظ کے اور کچھ باعتبار معنوں کے ۔ اور ہمارے نزدیک ممکن اور
اغلب ہے کہ کوئی اصل کتاب خدا تعالیٰ کی طرف سے ہو گی پھر کچھ کم کی گئی ہے اور کچھ زیادہ
کی گئی اور صورت بدلائی گئی ہے اور موجودہ وید بلا شبہ ایک گمراہ کرنے والی
کتاب ہے جس میں پر میشر کا بھی پتہ نہیں لگتا اور اس قدر مخلوق چیزوں کی اس میں پرستش
کی تعلیم ہے کہ گویا وہ مخلوق پرستی کی ایک دوکان ہے پس جس جگہ ہم وید پر کوئی حملہ کرتے
ہیں یا اس کی تکذیب کے دلائل پیش کرتے ہیں اُس جگہ یہی موجودہ وید مراد ہے جو سراسر
محرف مبدل ہے نہ وہ اصل وید کہ جو کسی زمانہ میں خدا کی طرف سے آیا تھا اور ہم خدا کی
تمام کتابوں پر ایمان لاتے ہیں اور ایسا ہی اُس وید پر جو کسی زمانہ میں ملک ہند کے کسی نبی
پر نازل ہوا ہو گا مگر موجودہ وید کی نسبت ہم اس سے زیادہ کچھ بھی نہیں کہہ سکتے کہ جس قدر
گندے فرقے مخلوق پرستوں کے اس ملک میں پھیلے ہوئے ہیں یہ سب وید کی ہی
مہربانی ہے اور انسانی پاکیزگی کی نسبت جو کچھ وید نے سکھایا ہے اس کا عمدہ نمونہ نیوگ
ہے یہ نیوگ کی ہی پاک کارروائیوں میں سے ہے کہ آر یہ قوم میں اِس بات کا
ثبوت ملنا مشکل ہے کہ کون آ ر یہ صاحب اصل باپ کے نطفہ میں سے ہے اور کون آریہ

چشمه معرفت
صاحب بیرج داتا کی طفیل سے ہیں جو نیوگ کے قابل تحسین طریق سے وجود پذیر ۱۰۷
ہوئے ہیں کیونکہ جب کہ نیوگ کئی لاکھ برس سے چلا آتا ہے تو صاف ظاہر ہے کہ اگر ہم
نیوگ کی پیدائش کا بہت ہی کم عدد رکھیں تا ہم نصف کے قریب نیوگ کی اولا دضرور
ہوگی ۔ اگر یہی وید وڈیا ہے تو کسی کی کیا مجال ہے کہ اس میں دم مارے۔
ایک اور نمونہ وید کے قانون قدرت کا یاد آیا اور وہ یہ ہے کہ پنڈت دیا نند جن کا
وید بهاش آریوں کے نزدیک بہت اعتبار کے لائق ہے وہ اپنی کتاب ستیارتھ پرکاش
میں لکھتے ہیں کہ جب کوئی جیو یعنی روح بدن سے نکلتی ہے تو اکاش میں گھومتی پھرتی ہے
اور آخر شبنم کی طرح کسی گھاس پات پر گرتی ہے اور کوئی مرد اس روح کو کھا لیتا ہے
اور عورت سے ہم بستر ہوتا ہے تب بچہ پیدا ہوتا ہے مگر وید کو یہ سمجھ نہ آیا کہ اس صورت میں
ماننا پڑتا ہے کہ رُوح دو ٹکڑے ہو کر کسی گھاس پات پر گرتی ہے کیونکہ انسان کا بچہ صرف
مرد کے نطفہ سے ہی پیدا نہیں ہوتا بلکہ عورت کا نطفہ بھی اُس کے ساتھ شامل ہوتا ہے اور
اس پر دلیل یہ ہے کہ بچہ کچھ اخلاق اور صورت باپ کی لیتا ہے اور کچھ ماں کی ۔ پس وید
کے قانون قدرت پر قربان جائیں جس کو یہ بھی خبر نہیں کہ بچہ میں دو نطفوں کا اشتراک
ہے اور جس کے نزدیک روح بھی دو ٹکڑے ہو سکتی ہے ۔
پھر مضمون پڑھنے والے نے یہ بیان کیا کہ وید کا خدا مگر نہیں کرتا ۔ کرسی پر نہیں
بیٹھتا ۔ جھوٹ نہیں بولتا ۔ سو واضح ہو کہ اس نادان نے اپنے خیال میں وید کے ان
صفات کے بیان کرنے میں قرآن شریف پر زد کی ہے اور اس تحریر سے بھی اُس کی
غرض یہ ہے کہ گویا قرآن شریف خدا تعالیٰ کو ایسی صفات کی طرف منسوب کرتا ہے جو
اُس کی شان کے لائق نہیں مگر اصل بات یہ ہے کہ اس زمانہ میں بجز قرآن شریف کے

چشمه معرفت
۱۰۸ کوئی ایسی کتاب جو الہامی سمجھی جاتی ہے صفحہ زمین پر پائی نہیں جاتی جو خدا تعالیٰ کو تمام
صفات کاملہ سے متصف اور تمام عیوب اور نقصانوں سے پاک سمجھتی ہو۔ ہاں قرآن شریف
نے خدا تعالیٰ کی صفات میں اس قسم کا مکر بھی داخل رکھا ہے جو اُس کی ذات پاک کے
منافی نہیں اور جس میں کوئی امر اُس کے تقدس اور اُس کی بے عیب ذات کے مخالف نہیں
اور جس پر خدا کا قانون قدرت بھی گواہی دیتا ہے اور اس کی قدیم عادت میں پایا جاتا
ہے اور خدا کا مکر اس حالت میں کہا جاتا ہے اور اُس کے اس فعل پر اطلاق پاتا ہے کہ
جب وہ ایک شریر آدمی کے لئے اُسی کے پوشیدہ منصوبوں کو اُس کے سزایاب ہونے کا
سبب ٹھیراتا ہے ۔ قرآن شریف کے رو سے یہی خدا کا مکر ہے جو مکر کرنے والے کے
پاداش میں ظہور میں آتا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
وَمَكَرُ وا وَمَكَرَ اللهُ وَاللَّهُ خَيْرُ الْمُكِرِينَ
م
یعنی کافروں نے ایک بد مکر کیا کہ خدا کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو مکہ معظمہ سے نکال دیا اور
خدا نے اُن کے مقابل پر ایک نیک مکر کیا کہ وہی نکالنا اُس رسول کی فتح اور اقبال کا موجب
ٹھیرا دیا۔ پس خدا نے اس جگہ اپنا نام خیر الماکرین رکھا یعنی ایسا مکر کرنے والا جو
نیک مکر ہے نہ بد مکر ۔ اور کافروں کے مکر کو بد مگر قرار دیا۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ
خدا تعالیٰ نے مکر کو دو قسم پر تقسیم کیا ہے۔ ایک بد مکر اور ایک نیک مکر ۔ پس خدا نے نیک مکر
اپنی صفات میں داخل کیا ہے اور بد مکر کافروں اور شریر لوگوں کی عادات میں قرار دیا۔
اب اے ہندو زادو ! جنہوں نے بدذاتی سے خدا کے مقدس رسول اور
مقدس کتاب کو گالیاں دینی شروع کی ہیں کچھ حیا کر کے بتلاؤ کہ اس قسم کے مکر میں کون
سی خدا تعالیٰ کی کسر شان ہے اور خدا کی کن صفات کے وہ مخالف ہے ۔ کیا خدا کا قانونِ
قدرت اس پر گواہی نہیں دیتا کہ شریر لوگوں کے ہلاک کرنے کے لئے جو بد مکروں سے
آل عمران: ۵۵

چشمه معرفت
باز نہیں آتے ۔ خدا کے اس قسم کے کام بھی پائے جاتے ہیں کہ جس گڑھے کو ایک بدذات ایک ۱۰۹
شریف آدمی کے لئے کھودتا ہے خدا اسی کے ہاتھ سے اُسی گڑھے میں اُس کو ڈال دیتا ہے۔ اور
انسانوں میں بھی یہی طریق جاری ہے کہ وہ مکر کرنے والے کو مکر کے ساتھ ہی سیدھا کرتے ہیں
مثلاً جب چور اور ڈاکو نہایت باریک مکروں کے ساتھ گورنمنٹ کی رعیت کو نقصان پہنچاتے
ہیں تو اُن کے پکڑنے کے لئے پولیس کو بھی کوئی مکر کرنا پڑتا ہے مگر فرق یہ ہے کہ چوروں کا بد مکر
ہے جس میں خلق خدا کو ضرر پہنچانا مقصود ہے اور پولیس کے ملازموں کا نیک مکر ہے جس سے
غرض یہ ہے کہ ان بدذات چوروں کے ضرر سے گورنمنٹ کی رعیت کو بچایا جائے۔
ایسا ہی ابھی تھوڑے دن ہوئے ہیں کہ بعض نمک حرام آریوں نے اس گورنمنٹ عالیہ
کے مقابل پر ایک بہت باریک مگر کیا تھا۔ اگر وہ چل جاتا تو یہ گورنمنٹ بڑی تشویش میں
پڑتی اور شاید اس کا نتیجہ ۱۸۵۷ء سے بھی بدتر ہوتا ۔ مگر خدا نے اس گورنمنٹ پر فضل کیا کہ وہ
اس بد مکر کی تہ تک پہنچ گئی تب اُس کے لائق آفیسروں نے ان شریر آریوں کے بدمکر کے
مقابل پر ان کی گرفتاری کے لئے ایک نیک مکر اختیار کیا یعنی بہت احتیاط اور خاموشی سے
ان کے سرغنوں کو گرفتار کر لیا اور ایسی حکمت عملی سے گرفتار کیا کہ آریوں کی طرف سے کوئی شور
بر پا نہ ہو سکا۔ تب بعض کو اسی ملک کے جیل میں داخل کیا اور بعض کو گرفتار کر کے مانڈ لے
کے قلعہ کی ہوا چکھائی اس طور سے گورنمنٹ اپنے نیک مکر میں کامیاب ہو گئی مگر شریر آریہ
اپنے بد مکر میں ناکام رہے اور اپنے لئے ہمیشہ کی تباہی سہیڑ لی۔
اب بتلاؤ کہ کیا تم گورنمنٹ کے اس مکر کو مورد اعتراض سمجھتے ہو یا اس کو گورنمنٹ
کے پسندیدہ کاموں میں داخل کرتے ہو اور اگر تم پسندیدہ نہیں سمجھتے تو ہنوز تم درست کرنے
کے لائق ہو۔ اور اگر پسندیدہ سمجھتے ہو تو تم پر ہزار افسوس! که آسمانی بادشاہت پر تو اعتراض
کرتے ہو کیونکہ تم خیال کرتے ہو کہ خدا پکڑنے میں دھیما ہے لیکن انسانی گورنمنٹ کے مکر پر

چشمه معرفت
تم کچھ بھی اعتراض نہیں کرتے کیونکہ تم جانتے ہو کہ اس اعتراض کے وقت تمہاری خیر نہیں ہے
پس یقیناً سمجھو کہ نیک مکر سے نہ خدا پر اعتراض ہوتا ہے نہ کسی گورنمنٹ پر ۔ مناسب ہے کہ تم ذرا
وید سے الگ ہو کر جو تمہیں گمراہی میں ڈالتا ہے محض عقل سلیم سے کام لے کر سو چو کہ کیا اس قسم کے
مکر خدا کے قانون قدرت میں نہیں پائے جاتے ؟ کیا وہ بدوں کے بد منصوبے جو نہایت باریک مکر
کے طور پر کئے جاتے ہیں انہیں کے ہلاکت کے اسباب نہیں کر دیتا۔ کیا بدذات مکر کرنے والا جب
اپنے بدمکر سے ایک نیک آدمی کو ناحق تباہ کرنا چاہتا ہے تو کیا خدا کی عادت نہیں ہے کہ اس نیک
مظلوم کو یا گورنمنٹ کو جو عدالت کی کرسی پر بیٹھی ہے کوئی ایسی بات سمجھا دیتا ہے اور کوئی ایسی مخفی
شہادت پیدا کر دیتا ہے جس سے وہ بد مکر کرنے والا پکڑا جاتا ہے اور غریب مظلوم اس الزام سے
بری کیا جاتا ہے۔ خدا کے یہ نیک مکر عدالتوں کے ذریعہ سے ہر روز ظاہر ہوتے ہیں اور شریر
مکاروں کے تہ در تہ پر دے کھولے جاتے ہیں چنانچہ کسی پر مخفی نہیں ہیں مگر آنکھ کے اندھوں کا کیا
علاج ۔ در حقیقت اس نادان معترض نے خدا کے نیک مکر کو قابل اعتراض ٹھیرانے کے لئے خود
☆
اسے
بد مکر استعمال کیا ہے کہ مکر کی دو قسم کو صرف ایک ہی قسم قرار دے کر لوگوں کو دھو کہ دینا چاہا ہے۔
ہم تقریر مذکورہ بالا میں مکر کی نسبت بقدر کفایت بیان کر چکے ہیں اب دوسرا
اعتراض معترض کا یہ ہے کہ قرآن شریف میں خدا کا کرسی پر بیٹھنا بیان کیا گیا ہے ۔ سو واضح
ہو کہ قرآن شریف میں اس طرح تو کہیں ذکر نہیں ہے جیسا کہ معترض کا بیان ہے۔ ہاں خدا تعالیٰ
خدا تعالیٰ کی کرسی کے بارہ میں یہ آیت ہے وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمُوتِ وَالْأَرْضَ
وَلَا يَئُودُهُ حِفْظُهُمَا وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ لا یعنی خدا کی کرسی کے اندر تمام زمین و آسمان سمائے ہوئے
ہیں اور وہ اُن سب کو اٹھائے ہوئے ہے۔ ان کے اٹھانے سے وہ تھکتا نہیں ہے اور وہ نہایت بلند ہے کوئی عقل
اس کی کنہ تک پہنچ نہیں سکتی اور نہایت بڑا ہے اس کی عظمت کے آگے سب چیزیں بیچ ہیں۔ یہ ہے ذکر کرسی کا اور
یہ محض ایک استعارہ ہے جس سے یہ جتلا نا منظور ہے کہ زمین و آسمان سب خدا کے تصرف میں ہیں اور ان
سب سے اس کا مقام دورتر ہے اور اس کی عظمت نا پیدا کنار ہے۔ مہ منہ
البقرة : ۲۵۶

چشمه معرفت
کے استوا کا ذکر ہے جو عرش پر ہوا جیسا کہ قرآن شریف میں اللہ جل شانہ فرماتا ہے
إِنَّ رَبَّكُمُ اللهُ الَّذِي خَلَقَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ
اسْتَوَى عَلَى الْعَرْشِ
یعنی تمہارا خداوہ خدا ہے جس نے چھ دن میں آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور پھر عرش و پیدا کیا اور پھر عرش پر قرار پکڑا
یعنی اول اس نے اس دُنیا کے تمام اجرام سماوی اور ارضی کو پیدا کیا اور کچھ دن میں سب کو بنایا
کچھ دن سے مراد ایک بڑا زمانہ ہے) اور پھر عرش پر قرار پکڑا یعنی تنزہ کے مقام کو اختیار کیا۔
یادر ہے کہ استوا کے لفظ کا جب علی صلہ آتا ہے تو اُس کے یہ معنی ہوتے ہیں کہ ایک چیز کا
اس مکان پر قرار پکڑنا جو اس کے مناسب حال ہو جیسا کہ قرآن شریف میں یہ بھی آیت ہے
وَاسْتَوَتْ عَلَى الْجُودِي
یعنی نوح کی کشتی نے طوفان کے بعد ایسی جگہ پر قرار پکڑا جو اُس کے مناسب حال تھا یعنی
اُس جگہ زمین پر اترنے کے لئے بہت آسانی تھی سو اسی لحاظ سے خدا تعالیٰ کے لئے استوا
کا لفظ اختیار کیا یعنی خدا نے ایسی وراء الوراء جگہ پر قرار پکڑا جو اس کی تنزہ اور تقدس
کے مناسب حال تھی چونکہ تنزہ اور تقدس کا مقام ماسوی اللہ کے فنا کو چاہتا ہے سو یہ اس
بات کی طرف بھی اشارہ ہے کہ جیسے خدا بعض اوقات اپنی خالقیت کے اسم کے تقاضا
سے مخلوقات کو پیدا کرتا ہے پھر دوسری مرتبہ اپنی تنزہ اور وحدت ذاتی کے تقاضا سے
اُن سب کا نقش ہستی مٹا دیتا ہے ۔ غرض عرش پر قرار پکڑ نا مقام تنزہ کی طرف اشارہ ہے
تا ایسا نہ ہو کہ خدا اور مخلوق کو باہم مخلوط سمجھا جائے ۔ پس کہاں سے معلوم ہوا کہ
خدا عرش پر یعنی اُس وراء الوراء مقام پر مقید کی طرح ہے اور محدود ہے۔
قرآن شریف میں تو جا بجا بیان فرمایا گیا ہے کہ خدا ہر جگہ حاضر و ناظر ہے جیسا کہ وہ
فرماتا ہے وَهُوَ مَعَكُمْ أَيْنَ مَا كُنتُمْ سے یعنی جہاں کہیں تم ہو اسی جگہ خدا تمہارے
ساتھ ہے۔ اسی طرح قرآن شریف میں فرمایا ہے هُوَ الْأَوَّلُ وَالْآخِرُ وَالظَّاهِرُ
وَالْبَاطِنُ کے یعنی خدا سب سے پہلے ہے اور باجود پہلے ہونے کے پھر سب سے آخر ہے اور
ا الاعراف : ۵۵
هود: ۴۵
الحديد : ۵
الحديد : ۴

چشمه معرفت
وہ سب سے زیادہ ظاہر ہے اور پھر باوجود سب سے زیادہ ظاہر ہونے کے سب سے پوشیدہ ہے اور
پھر فرمایا اللهُ نُورُ السَّمُوتِ وَالْأَرْضِ ، یعنی خدا ہر ایک چیز کا نور ہے۔ اُسی کی چمک
ہر ایک چیز میں ہے خواہ وہ چیز آسمان میں ہے اور خواہ وہ زمین میں اور پھر فرمایا کہ كَانَ الله
بِكُلِّ شَيْءٍ مُحِيطًا کے یعنی خدا ج یعنی خدا ہر ایک چیز پر احاطہ کرنے والا ہے اور پھر فرمایا وَ نَحْنُ
أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ سے یعنی ہم انسان کی رگ جان سے بھی اس سے نزدیک تر
ہیں اور پھر فرمایا اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ کے یعنی وہی خدا ہے اُس کے سوا کوئی
نہیں وہی ہر ایک جان کی جان اور ہر ایک وجود کا سہارا ہے۔ اس آیت کے لفظی معنے یہ ہیں کہ
زندہ وہی خدا ہے اور قائم بالذات وہی خدا ہے ۔ پس جب کہ وہی ایک زندہ ہے اور وہی ایک
قائم بالذات ہے تو اس سے صاف ظاہر ہے کہ ہر ایک شخص جو اس کے سوازندہ نظر آتا ہے وہ اُسی
کی زندگی سے زندہ ہے اور ہر ایک جو زمین یا آسمان میں قائم ہے وہ اُسی کی ذات سے قائم ہے۔
اور پھر فرمایا هُوَ الَّذِي فِي السَّمَاءِ إِلَهُ وَ فِي الْأَرْضِ الهه یعنی وہی خدا زمین میں ہے
اور وہی خدا آسمان میں اور پھر فرمایا مَا يَكُونُ مِنْ نَّجْوَى ثَلُثَةِ إِلَّا هُوَ رَابِعُهُمْ وَلَا
خَمْسَةٍ إِلَّا هُوَ سَادِسُهُمْ ، الخ یعنی جب تین آدمی کوئی پوشیدہ باتیں کرتے ہیں تو چوتھا
اُن کا خدا ہوتا ہے اور جب پانچ کرتے ہیں تو چھٹا ان کا خدا ہوتا ہے۔ ایسا ہی بہت سی اور
آیات میں بار بار فرمایا گیا ہے کہ خدا ہر جگہ حاضر و ناظر ہے یہاں تک کہ وہ ہر ایک جان کی بھی
جان ہے اور ہم پہلے بھی بیان کر چکے ہیں کہ اگر خدا تعالیٰ اسی ایک پہلو تک معرفت الہی کے
مسئلہ کو ختم کرتا کہ خدا مخلوق سے الگ نہیں تو ہندوؤں کی طرح پر مسلمانوں میں بھی مخلوق پرستی
شروع ہو جاتی کیونکہ اس صورت میں خدا میں اور مخلوق میں کوئی ما بہ الامتیا ز باقی نہ رہتا۔
اور یہی وجہ ہے کہ آخر کار وید کے ذریعہ مخلوق پرستی شروع ہوگئی کیونکہ ہر جگہ
اگنی اور وایو اور سورج اور چاند کو بطور معبود بیان کیا گیا ہے آخر لوگوں نے ان چیز چیزوں و کو
النور : ۳٦ ۲ النساء : ۱۲۷ ۳ ق : ١٧ البقرة : ۲۵۶ ۵ الزخرف : ۸۵ ۲ المجادلة : ۸

·

آج 10 میں سے 10 باقی