اَلْحق مباحثہ لدھیانہ

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ٹائیٹل بار دوم
جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِل كَانَ زَهُوقًا
مباحثه
حضرت اقدس و مولوی محمد بشیر بھوپالوی بمقام
دہلی
مباحثہ بذریعہ مراسلت مابین مولوی سید محمد حسن هنا
امروی و مولوی محمد بشیر مذکور
مطبع ضیاء الاسلام قادیان میں یا ہتمام حافظ حکیم فضل دین صاما
مالک مطبع کے چھ کر شائع ہوا
تعداد اشاعت ۴۰۰
تاریخ طبع جنوری ۱۹۰۵ء
قیمت ۱۸

مباحثہ لدھیانہ
انٹروڈکشن
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ وَالصَّلوةُ وَالسَّلَامُ عَلَى النَّبِيِّ الْأُمِّي الشَّفِيعِ الْمُشَفَعِ
الْمُطَاعِ الْمَكِينِ وَعَلَى آلِهِ وَ أَصْحَابِهِ أَجْمَعِينَ
مباحثات و مناظرات نفس الامر میں بہت ہی مفید امور ہیں ۔ فطرت انسانی کی ترقی جسے طبعاً
کورانہ تقلید سے کراہت ہے اور جسے ہر وقت جدید تحقیقات کی دھن لگی رہتی ہے اس پر موقوف ہے۔
انسان کی طبیعت میں جذبات اور جوش ہی ایسے مخمر کئے گئے ہیں کہ کسی دوسرے ہم جنس کی بات پر
سرتسلیم جھکانا اسے سخت عار معلوم ہوتا ہے ایام جاہلیت ( جو اسلام کی اصطلاح میں کفر کا زمانہ ہے اور
جو ہمارے ہادی کامل آفتاب صداقت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے پہلے کا زمانہ ہے ) میں
بڑی حمیت والے شدید الکفر سرداران عرب اس پر فخر کرتے ہیں کہ ہم وہ لوگ ہیں جو کسی کی بات مانا
نہیں کرتے در حقیقت یہ ایک ستر ہے جو ایک بڑی بھاری غرض کیلئے حکیم حمید نے انسان کی فطرت
میں ودیعت کیا ہے۔ غرض اس سے یہ ہے کہ یہ ہستی بہائم کی طرح صم وبکم اور مقلد محض نہ ہو
بلکہ ایک کی بات دوسرے کی جدت پسند ایجادی طبیعت کے حق میں زبردست محرک اور اشتعال انگیز
ہو۔ اگر عادت اللہ یوں جاری ہوتی کہ ایک نے کہی اور دوسرے نے مانی تو یہ نیر نجات و عجائبات سے
بھرا ہوا عالم ایک سنسان ویرانہ اور وحشت آباد بیابان سے زیادہ نہ ہوتا ۔ مگر حکیم خدا نے اپنا جلال
ظاہر کرنے کیلئے ہر چیز کے وجود کے ساتھ شر کا وجود بھی لازم کر رکھا ہے ۔ کم ہی کوئی ایسی شے
ہوگی جو زوجین یا ذو وجہین نہ ہو۔ اس قابل فخر فضیلت کو بھی اسی قاعدہ کلیہ کے موافق بڑی سخت
فتیح رذیلت یعنی تعصب بیجا اصرار معاندانه ضد فرضی مسلمات قومی کی بیچ ۔ خلاف حق نفسانیت
نے اس کے محققانہ بلند مرتبہ سے گرا کر ۔ اور عامیانہ اخلاق کی پست اور ذلیل سطح پر اتار کر اس
کو عالم میں بے اعتبار کر دیا ۔ نہ صرف بے اعتبار بلکہ مہیب خونخوار بنا دیا۔ یوں ایک سچی اور صحیح
اور ضروری اصل کو انسان کے بے جا استعمال کی دراز دستی نے ایسا بگاڑا ۔ ایسا بد نام کیا کہ اس

لد
مباحثہ لدھیانہ
آلہ ترقی و اصلاح کو ہر قسم کے مفسدات شرور اور تمدن و معاشرت کی خرابیوں کا منبع کہا گیا۔ بد قسمتی
سے بد عمل بنی آدم نے جہاں مباحثہ و مناظرہ کی مجلس قائم کی بس طرفۃ العین میں اسے تاریک وقتوں
کی کشتی پنجہ زنی اور نبرد آزمائی کے خوفناک دنگل کی صورت سے بدل دیا۔ تو اریخ عامہ کو چھوڑ کر مقدس
تاریخ (كتب السير ) کو اٹھا کر دیکھو۔ صحابہ میں بھی امور پیش آمدہ اور مسائل مہمہ کے بارہ میں جن
میں کسی قسم کا اشکال و ابہام ہوتا اور کتاب وسنت کی نورانی چمک اس کی تاریکی کو اٹھا دینے کی متکفل نہ
ہوتی ۔ مباحثے ہوتے ۔ بڑے بڑے اہل علم فقہا جمع ہوتے ۔ مگر وہ اس سچے نور سے منور تھے اور راہ حق
میں نفسانی جذبات کو نیست و نابود کر چکے تھے۔ بڑی آشتی ولطف سے امر متنازعہ فیہ کی الجھن کو سلجھا
لیتے والله در من قال
جھگڑتے تھے لیکن نہ جھگڑوں میں شر تھا خلاف آشتی سے خوش آئند تر تھا
حضرت مقدسہ مطہرہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا) بڑی مناظرہ کرنے والی تھیں۔ اکثر واقعات میں صحابہ
نے ان کی خدمت کی طرف رجوع کیا اور مباحثات کے بعد حضرت صدیقہ کے مذہب کو اختیار کیا۔
الغرض مباحثہ کوئی بدعت اور دراصل فساد انگیز شے نہ تھی ۔ مگر مغلوب الغضب ۔ بہائم سیرت
متنازعین کی بے اندامیوں نے اسے بدعت وطغیان کی حد سے بھی کہیں پرے کر دیا ہے۔
کچھ مدت سے حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی نے ( رب جلیل کے القاء و اعلام سے ) یہ
دعوی کیا ہے (۱) کہ حضرت مسیح اسرائیلی صاحب انجیل اپنے دوسرے بھائیوں ( انبیا علیہم السلام ) کی
طرح فوت ہو چکے ہیں۔ قرآن کریم ان کی وفات کی قطعی اور جز می شہادت دے چکا ہے ۔ اور
(۲) دوبارہ دنیا میں آنے والے ابن مریم سے مراد مثیل مسیح کے وجود سے ہے نہ صیح اصیل سے اور
(۳) میں مسیح موعود ہوں جو بشارات الہیہ کی بنا پر دنیا میں اصلاح خلق کے لئے آیا ہوں ۔
حضرت مرزا صاحب نے اسی سنت اللہ کے موافق جو انبیاء اور محدثین کی سیرت سے عیاں ہے ان
دعاوی خصوصاً و مہتماً ان دو دعووں کی اجابت کی طرف کا فتہ الناس کو بآواز بلند وندائے عام بلایا۔ اہل پنجاب
سے ( بحکم آیہ شریفہ وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رَّسُولٍ وَلَا نَبِيِّ الآية بماله
کے شیخوں میں کے ایک بزرگ مولوی ابو سعید محمد حسین صاحب اس دعوت کی تردید پر کھڑے ہوئے۔ لوگوں
کے اعتقاد کے موافق ان جدید دعووں نے عقائد قدیمہ کی دنیا میں فوق العادت رستخیز پیدا
الحج : ۵۳

♡
مباحثہ لدھیانہ
ہمارے
کر رکھی تھی ۔ اور ہر ایک سرسری دیکھنے والے کو بھی وہ عمارتیں جو سراسر ریت پر اٹھائی گئی تھیں اس ۳
پر زور سیلاب کی رو کے صدمہ سے بہتی نظر آنے لگیں ۔ مدت کی مانی ہوئی بات کی الفت نے کسی
حامی و معاون کی مشتاقانہ تلاش میں نگاہیں چاروں طرف دوڑا رکھی تھیں ۔ مولوی محمد حسین کے وجود
میں انہیں مغتنم حامی اور عزیز حریف مقابل نظر آیا۔ سچی ارادت اور مضبوط عقیدت نے متفقا ہر
طرف سے منقطع ہو کر اب مولوی ابوسعید صاحب کو امید و بیم کا مرجع قرار دیا۔ پنجاب کے اکثر مساجد
نشین علماء نے ( جو بظاہر اپنے تئیں غیر مقلد و محقق کہتے ہیں) ایک آواز ہو کر بڑے فخر سے ہمار ۔
بٹالوی مولوی صاحب کو اپنا وکیل مطلق قرار دیا ۔ سب سے پہلے لاہور کی ایک برگزیدہ جماعت نے
جنہوں نے اب تک اپنی عملی زندگی سے ثبوت دیا ہے کہ وہ اسلام کے سچے خیر خواہ اور حق پسند و حق ہیں
لوگ ہیں میرے شیخ و حقیقی دوست مولوی نور الدین کو جبکہ وہ لو دیا نہ میں اپنے مرشد حضرت مرزا
صاحب کی خدمت میں حاضر تھے بڑے خلوص اور بڑے اصرار والحاح سے لاہور میں بلایا کہ وہ انہیں
ان مسائل مشکلہ کی کیفیت پر آگاہ کریں ۔ مولوی نورالدین صاحب کی تشریف آوری پر طبعا وہ اس
طرف متوجہ ہوئے کہ مولوی ابوسعید صاحب کو جوان دعاوی کے بطلان کے مدعی ہیں ان کے مقابل
کھڑا کر کے جانبین کے اسلامیانہ مباحثہ اور صحابیانہ طرز مناظرہ سے حق دائر کو پالیں ۔ مگر افسوس ان کے
زعم کے خلاف ایک حلیم متواضع اور دل کے غریب مولوی کے مقابلہ میں جناب مولوی ابوسعید صاحب
نے صحابہ کے طرز مناظرہ کا ثبوت نہ دیا مشتاقین کی تڑپتی روحوں کے تقاضا کے خلاف اصل بنائے دعوی کو
چھوڑ کر مولوی ابوسعید صاحب نے ایک خانہ ساز طومار اصول موضوعہ کا پیش کر کے حاضرین اور بے صبر
مشتاقین کے عزیز وقت اور قیمتی آرزوؤں کا خون کر دیا اور معاملہ جوں کا توں رہ گیا۔
اس کے بعد حضرت مرزا صاحب کے دعاوی کی تائید میں کتا بیں اور رسالے یکے بعد دیگرے
شائع ہونے شروع ہوئے اور فوج فوج حق طلب لوگ اس روحانی اور پاک سلسلہ میں داخل ہونے
لگے ۔ مدافعین و مخالفین نے بجائے اس کے کہ حضرت مسیح علیہ السلام کی حیات کی نسبت قرآن کریم
اور حدیث صحیح صریح کی بنا پر استدلال کر کے اپنے پرانے عقیدہ کی حمایت کرتے اور
لوگوں پر اس جدید دعوی کی کمزوری کو ثابت کرتے عادتاً تکفیر بازی کی پینگیں اور کنکڑے

مباحثہ لدھیانہ
ادھر اُدھر اڑانے شروع کئے جو حقانیت کی تند باد کی زد سے ٹوٹ کر اور پھٹ کرنا بود ہو گئے ۔
کچھ عرصہ کے بعد بعض زبردست احباب کی نا قابل تردید انگیخت اور ان کے بار بار کے شرم
دلانے سے پھر مولوی صاحب نے کروٹ لی اور آخر کار زور آور دھکوں سے کر ھالو دیا نہ میں
پہنچائے گئے ۔ اب سے اس مباحثہ کی بنا پڑنے لگی جو الحق کے ان چاروں نمبروں میں درج ہے۔
لو دھیانہ والے مباحثہ پر چند ریمارکس
ہمارے مقصد میں داخل نہیں کہ ہم اس وقت یہاں مباحثہ کے جزوی و کلی حالات اور دیگر
متعلقات سے تعرض کریں ۔ اس مضمون پر ہمارے معزز و مکرم دوست منشی غلام قادر صاحب فصیح
اپنے گرامی پر چہ پنجاب گزٹ کے ضمیمہ مورخہ ۱۲ اگست میں پوری روشنی ڈال چکے ہیں ۔ ہمیں
بحث کی اصلی غرض اور علت غائی اور آخر کار اس کے نتیجہ واقع شدہ سے تعلق ہے۔ الحاصل
مولوی ابوسعید صاحب لودریا نہ لائے گئے ۔ اسلامی جماعتوں میں ایک دفعہ پھر حرکت پیدا ہوئی
اور ہر ایک نے اپنے اپنے مشتاق خیال کے بلند ٹیلہ پر چڑھ کر اور تصور کی دور بین لگا کر اس
مقدس جنگ کے نتیجہ کا انتظار کرنا شروع کیا۔
آخر مباحثہ شروع ہوا ۔ ۱۲ روز تک اس کارروائی نے طول پکڑا۔ مگر افسوس نتیجہ پر لودیانہ کے
لوگ بھی پورے معنوں میں اپنے بھائیوں اہل لاہور کی قسمت کے شریک رہے۔ مولوی صاحب
نے اب بھی وہی اصول موضوعہ پیش کر دیئے۔ حالانکہ نہایت ضروری تھا کہ وہ بہت جلد اس فتنہ کا
دروازہ بند کرتے جو ان کے زعم کے موافق اسلام و مسلمانان کے حق میں شدید مضر ثابت ہورہا تھا یعنی
اگر راستی و حقانیت پر اپنی انہیں پوری بصیرت اور وثوق کامل تھا تو وہی سب سے پہلے ہر طرف سے
ہٹ کر اور لایعنی امور سے منہ موڑ کر حضرت مرزا صاحب کے اصل بنائے دعوی یعنی وفات مسیح کی
نسبت گفتگو شروع کرتے۔ یہ تو کمزور اور بے سامان کا کام ہوتا ہے کہ وہ اپنے بچاؤ کے لئے ادھر
اُدھر پنجے مارتا اور ہاتھ اڑاتا ہے۔ ان پر واجب تھا کہ فوراً قرآن کریم سے کوئی ایسی آیت پیش
کرتے جو حضرت مسیح کی حیات پر دلیل ہوتی ۔ یا ان آیات کے معانی پر جرح کرتے اور ان دلائل

مباحثہ لدھیانہ
کو قرآن سے یا حدیث صریح صحیح سے توڑ کر دکھلاتے جو حضرت مرزا صاحب نے مسیح کی موت ﴿۵﴾
پر لکھی ہیں ۔ مگر اس دلی شعور نے کہ وہ واقعی بے سلاح ہیں انہیں اس طرف مائل کیا کہ وہ جوں
توں کر کے اپنے منہ کے آگے سے اس موت کے پیالہ کو ٹال دیں وہ نہ ٹلا۔ اور آخر مولوی
صاحب پر ذلت کی موت وارد ہوئی !
فَاعْتَبِرُوا يَا أُولِي الأَبْصَارِ ۔ اب امید ہے کہ وہ حسب قاعدہ کلیہ اس دنیا میں پھر نہ
اٹھیں گے۔ چنانچہ لاہوری برگزیدہ جماعت نے بھی انہیں مردہ یقین کر کے اس درخواست میں
اور اور بظاہر زندہ مولویوں کو مخاطب کیا ہے اور ان پر فاتحہ پڑھ دی ہے۔ ہم بھی انہیں روح میں
مردہ سمجھتے اور ان کی موت پر تاسف کرتے ہیں ۔ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ۔
اسلامی پبلک حیران ہے کہ کیوں مولوی ابوسعید صاحب نے اس بحث اور گزشتہ بحث
میں قرآن کریم کی طرف آنے سے گریز کرنا پسند کیا اور کیوں وہ صاف صاف قرآن کریم
اور فرقان مجید کی رو سے وفات وحیات مسیح کے مسئلہ کی نسبت گفتگو کرنے کی جرات نہ کرتے
یا عمداً کرنا نہ چاہتے تھے۔ اصل حقیقت یہ ہے کہ قرآن کریم اپنی نصوص قطعیہ بینہ کا جرار
و کرار لشکر اور ان گنت لشکر لے کر حضرت مرزا صاحب کی تائید پر آمادہ ہے ۔ دوسو آیت کے
قریب حضرت مسیح کی وفات پر بالصراحة دلالت کر رہی ہیں ۔ مولوی ابوسعید صاحب نے نہ
چاہا (اگر وہ چاہتے تو جلد فیصلہ ہو جاتا ) کہ قرآن مجید کو اس نزاع میں جلد اور بلا واسطہ حکم
اور فاصل بناویں اسلئے کہ وہ خوب سمجھتے تھے کہ سارا قرآن آنحضرت مرزا صاحب کے
ساتھ ہے اور وہ اس خواہ نخواہ معاندانہ کارروائی سے زک اٹھائیں گے۔ لیکن پیش بندی
یہ مشہور کرنا اور بات بات میں یہ کہنا شروع کر دیا کہ مرزا صاحب حدیث کو نہیں مانتے۔
نعوذ باللہ ۔ ہم اس امر کا فیصلہ اہل تحقیق ناظرین پر چھوڑتے ہیں وہ دیکھ لیں گے اور مرزا
صاحب کے جا بجا اقراروں سے بخوبی سمجھ لیں گے کہ حدیث کی سچی اور واقعی عزت حضرت
مرزا صاحب ہی نے کی ہے۔ ان کا مدعا و منشا یہ ہے کہ حدیث کے ایسے معنے کئے جائیں جو کسی
صورت میں کتاب اللہ الشریف کے مخالف نہ پڑیں بلکہ حدیث کی عزت قائم رکھنے کیلئے اگر
اس میں کوئی ایسا پہلو ہو جو بظاہر نظر کتاب اللہ کی مخالفت کا احتمال رکھتا ہو تو وہ اللہ تعالیٰ کی مدد
سے اسے قرآن کے ساتھ توفیق و تطبیق دینے کی سعی بلیغ کرتے ہیں اگر ناچار کوئی ایسی

A
مباحثہ لدھیانہ
حدیث ( متعلق قصص - ایام و اخبار ) ہو کہ قرآن کریم کے سخت مخالف پڑی ہو تو وہ کتاب اللہ کو
بہمہ وجوہ واجب الادب واجب التعظیم اور واجب التفضیل سمجھ کر اس حدیث کی صحت سے انکار
کرتے ہیں۔ اور ٹھیک حضرت صدیقہ کی طرح جیسا کہ انہوں نے اس روایت کو إِنَّ الْمَيِّتَ
يُعَذِّبُ بِبُكَاءِ اَهْلِهِ قرآن کریم کی آیت لَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى کے مقابلہ
میں رد کر دیا تھا۔ حضرت اقدس مرزا صاحب (جن کا اصلی مشن اور منصبی فرض قرآن مجید کی عظمت کا
دنیا میں قائم کرنا اور اسی کی تعلیم کا پھیلانا ہے ) بھی ایسی مخالف و معارض قرآن حدیثوں کو ( اگر ہوں
b
اور پھر جس کتاب میں ہوں ) قرآن کے مقابلہ میں بلا خوف لومة لائم کے رد کر دیتے ہیں۔
اے ناظرین ۔اے ناظرین ۔ اے عاشقان کتاب رب العلمين ! اللہ سوچو! اس اعتقاد
میں کیا قباحت ہے! اس پر یہ کیسا نا شدنی ہنگامہ ہے جو ابنائے روزگار نے مچا رکھا ہے ! لوگ کہتے
ہیں کہ فیصلہ نہیں ہوا۔ گو بالصراحت چونکہ اس اصل متنازع فیہ مسائل میں گفتگو نہیں ہوئی نہ کہا
جا سکے کہ بین فیصلہ ہوا مگر مرزا صاحب کے جوابات کے پڑھنے والوں پر پوری وضاحت سے کھل
جائے گا کہ احادیث کی دو قسمیں کر کے دوسری قسم کی حدیثوں کو جو تعامل کی قوت سے تقویت یافتہ
نہ ہوں اور پھر قرآن کریم سے معارضہ کرتی ہوں حضرت مرزا صاحب نے تردید کر کے در حقیقت
امر متنازع فیہ کا قطعی فیصلہ کر دیا ہے۔ گویا صاف سمجھا دیا ہے کہ قرآن مجید صریح منطوق سے حضرت
مسیح کی موت کی خبر دیتا ہے اور یہ ایک واقعہ ہے ۔ اب اگر کوئی حدیث نزول ابن مریم کی خبر دیتی
ہو تو لا محالہ یہی سمجھا جائے گا کہ وہ کسی مثیل مسیح کی خبر دیتی ہے اور اگر اس میں کوئی ایسا پہلو ہو گا
جو بوجہ من الوجوہ قرآن سے تطبیق نہ دیا جا سکے تو وہ ضرور ضرور رد کی جائے گی ۔ پس بہر حال
قرآن کریم اکیلا بلا کسی منازع و حریف کے میدان اثبات دعوی میں کھڑا رہا اور حق بھی یہی ہے
کہ وہ تنہا بلاکسی مد مقابل کے اپنی نصوص کی صداقت ثابت کرنے والا ہو اور کسی کتاب کسی نوشتہ
اور کسی مجموعہ کی کیا طاقت کیا مجال ہے کہ اس کے دعاوی کو توڑنے کا دم مار سکے اور یہی
مرزا صاحب کا مدعا ہے ۔ سو دراصل وہ فیصلہ دے چکے اور کر چکے ہیں ۔ ہمارا ارادہ تھا کہ مولوی
ابوسعید صاحب کے اشتہار کو دیا نہ مورخہ یکم اگست کی ان باتوں پر توجہ کرتے جن کے جواب کی تحریر کا
فاطر : ۱۹

مباحثہ لدھیانہ
ایما معزز ایڈیٹر پنجاب گزٹ نے اپنے ضمیمہ میں ہماری طرف کیا تھا مگر ہم نے اس اثناء میں ﴿۷﴾
اپنے وسیع تجربہ سے دیکھ لیا ہے کہ معزز اور ذی فہم مسلمان اس بے بنیاد اشتہار کو بتمامہ سخت
حقارت سے دیکھنے لگ گئے ہیں ۔ ہمارا اس کی طرف اب متوجہ نہ ہونا ہی اسے گمنامی کے اتھاہ
کنوئیں میں پھینک دینا ہے۔
آخر میں ہم افسوس سے کہتے ہیں کہ اگر مولوی ابوسعید صاحب معنی بھی سعید ہوتے تو یاد
کرتے اپنے اس فقرہ کو جو وہ ریویو براہین احمدیہ میں لکھ چکے ہوئے ہیں اور وہ یہ ہے۔
مؤلف براہین الوہیت غیبی سے تربیت پا کر مورد الہامات غیبیہ و علوم لدنیہ ہوئے
ہیں۔ پھر لکھتے ہیں ۔ کیا کسی مسلمان متبع قرآن کے نزدیک شیطان کو بھی قوت قدسی ہے
کہ وہ انبیاء و ملائکہ کی طرح خدا کی طرف سے مغیبات پر اطلاع پائے اور اس کی کوئی بات
غیب وصدق سے خالی نہ جائے؟“ یعنی مرزا صاحب صاحب قوت قدسیہ ہیں اور اللہ تعالیٰ
انہیں مغیبات پر اطلاع دیتا ہے۔
با وجود اس تصدیق اور ایسے اقرار سابق کے مناسب نہ تھا کہ اسی قلم سے کا ذب، مفتری
نیچری اور مغالطہ دہندہ وغیرہ الفاظ نکلتے ! رَبَّنَا إِنْ هِيَ إِلَّا فِتْنَتُكَ تُضِلُّ بِهَا مَنْ تَشَاءُ
ناظرین پر مخفی نہ رہے کہ الحق آئندہ انشاء اللہ تعالیٰ اپنے پر اسکیٹس کے موافق مضامین
شائع کیا کرے گا ۔ در حقیقت یہ ایک صورت میں حضرت اقدس مرزا صاحب کی کارروائیوں کو
جو سراسر صدق و صلاح پر بنی ہیں ہر قسم کی ممکن اور محتمل غلط فہمیوں اور نا جائز نکتہ چینیوں سے محفوظ
رکھنے کیلئے بڑی وضاحت سے بیان کیا کرے گا۔ وَمَا تَوْفِيقِيُّ إِلَّا بِاللَّهِ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ
وَإِلَيْهِ أُنِيبُ -
عَبْدُ الْكَرِيمِ

مباحثہ لدھیانہ
مباحثه
مَا بَيْن
حضرت اقدس مسیح موعود جناب مرزاغلام احمد صاحب قادیانی
اور
مولوی ابو سعید محمد حسین صاحب بٹالوی
سوال نمبرا
مولوی صاحب
میں آپ کے چند عقائد و مقالات پر بحث کرنا چاہتا ہوں مگر اس سے پہلے چند اصول کی
تمہید ضروری ہے آپ اجازت دیں تو میں ان اصول کو پیش کروں ۔
دستخط ابو سعید محمد حسین ۲۰ جولائی ۱۸۹۱ء
مرزا صاحب
آپ کو اجازت ہے۔ بخوشی پیش کریں۔ لیکن اگر یہ عاجز مناسب سمجھے گا تو آپ سے بھی
چند اصول تمہیدی دریافت کرے گا۔ دستخط غلام احمد ۲۰ جولائی ۱۸۹۱ء

مباحثہ لدھیانہ
سوال نمبر ۲
مولوی صاحب
میرے ان اصول کو جن کو میں رسالہ نمبر جلد ۱۲ میں بیان کر چکا ہوں اور ان کو آپ کے حواری
حکیم نورالدین نے تسلیم کیا ہے آپ بھی تسلیم کرتے ہیں یا کسی اصول کے تسلیم میں عذر ہے۔
دستخط ابو سعید محمد حسین ۲۰ جولائی ۱۸۹۱ء
مرزا صاحب
مجھے ان اصول کی اطلاع نہیں پہلے مجھے بتلائے جائیں تب ان کی نسبت بیان کروں گا۔
دستخط غلام احمد ۲۰ جولائی ۱۸۹۱ء
پرچہ نمبر ا
مولوی صاحب
وہ اصول یہ ہیں جو رسالہ میں پڑھ کر سنائے جاتے ہیں۔ ان اصول میں سے جس اصول کی
آپ کو تسلیم یا عدم ظاہر کرنا ہو تو آپ ظاہر کریں۔ چونکہ رسالہ چھپا ہوا ہے لہذا ان اصول کے دوبارہ
تحریر میں لانے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ ایک ایک اصول پر یکے بعد دیگرے کلام کریں۔
دستخط ابوسعید محمد حسین ۲۰ جولائی اشرء
مرزا صاحب
کتاب وسنت کے حجج شرعیہ ہونے میں میرا یہ مذہب ہے کہ کتاب اللہ مقدم اور امام
ہے۔ جس امر میں احادیث نبویہ کے معانی جو کئے جاتے ہیں کتاب اللہ کے مخالف واقع نہ ہوں تو

المه
مباحثہ لدھیانہ
وہ معانی بطور حجت شرعیہ کے قبول کئے جائیں گے لیکن جو معانی نصوص بینه قرآنیہ سے مخالف واقع
ہوں گے ان معنوں کو ہم ہرگز قبول نہیں کریں گے۔ بلکہ جہاں تک ہمارے لئے ممکن ہوگا ہم اس
حدیث کے ایسے معانی کریں گے جو کتاب اللہ کی نص بین سے موافق و مطابق ہوں اور اگر ہم کوئی
ایسی حدیث پائیں گے جو مخالف نص قرآن کریم ہوگی اور کسی صورت سے ہم اس کی تاویل کرنے پر
قادر نہیں ہو سکیں گے تو ایسی حدیث کو ہم موضوع قراردیں گے کیونکہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے
فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَ اللهِ وَايْتِهِ يُؤْمِنُوْنَ لا یعنی تم بعد اللہ اور اس کی آیات کے کس
حدیث پر ایمان لاؤ گے ۔ اس آیت میں صریح اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ اگر قرآن کریم کسی
امر کی نسبت قطعی اور یقینی فیصلہ دیوے یہاں تک کہ اس فیصلہ میں کسی طور سے شک باقی نہ رہ جاوے
اور منشاء اچھی طرح سے کھل جائے تو پھر بعد اس کے کسی ایسی حدیث پر ایمان لانا جو صریح اس کے
مخالف پڑی ہو مومن کا کام نہیں ہے۔ پھر فرماتا ہے۔ فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ !
ان دونوں آیتوں کے ایک ہی معنی ہیں اس لئے اس جگہ تصریح کی ضرورت نہیں ۔ سو آیات متذکرہ بالا
کے رو سے ہر ایک مومن کا یہ ہی مذہب ہونا چاہئے کہ وہ کتاب اللہ کو بلا شرط اور حدیث کو شرطی طور پر
حجت شرعی قرار دیوے اور یہی میرا مذہب ہے۔
(۲) اور آپ کے دوسرے امر مندرجہ صفحہ ۱۹ اشاعۃ السنہ کی نسبت علیحدہ جواب دینے کی
ضرورت نہیں کیونکہ اس کا جواب اسی میں آ گیا ہے یعنی جو ا مرقول یا فعل یا تقریر کے طور پر جناب
رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف احادیث میں بیان کیا گیا ہے ۔ ہم اس امر کو بھی اسی
محک سے آزمائیں گے اور دیکھیں گے کہ حسب آیہ شریفہ فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ ]
وہ حدیث قولی یا فعلی قرآن کریم کی کسی صریح اور بین آیت سے مخالف تو نہیں ۔ اگر مخالف نہیں ہوگی
تو ہم بسر و چشم اس کو قبول کریں گے اور اگر بظاہر مخالف نظر آئے گی تو ہم حتی الوسع اس کی تطبیق
اور توفیق کیلئے کوشش کریں گے اور اگر ہم باوجود پوری پوری کوشش کے اس امر تطبیق میں ناکام
رہیں گے اور صاف صاف کھلے طور پر ہمیں مخالف معلوم ہوگی تو ہم افسوس کے ساتھ اس حدیث کو ترک
کر دیں گے ۔ کیونکہ حدیث کا پایہ قرآن کریم کے پایہ اور مرتبہ کو نہیں پہنچتا۔ قرآن کریم وحی متلو ہے۔
اور اس کے جمع کرنے اور محفوظ رکھنے میں وہ اہتمام بلیغ کیا گیا ہے کہ احادیث کے اہتمام
الجاثية: ٣٢ الاعراف: ۱۸۶

مباحثہ لدھیانہ
کو اس سے کچھ بھی نسبت نہیں ۔ اکثر احادیث غایت درجہ مفید ظن ہیں اور ظنی نتیجہ کی منتج ہیں اور
اگر کوئی حدیث تو اتر کے درجہ پر بھی ہوتا ہم قرآن کریم کے تواتر سے اس کو ہرگز مساوات نہیں
بالفعل اسی قدر لکھنا کافی ہے۔
دستخط غلام احمد ۲۰ جولائی ۶۹۱
پر چه نمبر ۲
مولوی صاحب
آپ کے کلام میں میرے سوال کا صاف اور قطعی جواب نہیں ہے آپ نے قبولیت و حجیت
حدیث یا سنت کی ایک شرط بتائی ہے۔ یہ ظاہر نہیں کیا کہ اس حدیث یا سنت میں جو کتب حدیث
خصوصاً صحیحین میں ہے جن کا ذکر اصول سیوم میں ہے پائی جائے متحقق ہے یا نہیں بناء علیہ وہ حدیث
یا سنت جو ان کتب میں ہے حجت شرعی ہے یا نہیں علاوہ براں اس کلام میں آپ نے جو شرط
حجیت و قبولیت بیان کی ہے وہ شرط قانون درایت ہے نہ قانون روایت ۔ اب آپ یہ بیان کریں کہ
اصول روایت کے رو سے کتب حدیث خصوصاً صَحِيحَين جن کا ذکر اصل سیوم میں ہے مثبت سنت
نبویہ ہیں یا نہیں اور ان کتابوں کی احادیث بلا وقفہ و شرط واجب العمل والاعتقاد ہیں یا ان کتابوں میں
ایسی احادیث بھی ہیں جن پر بلا تحقیق صحت بحسب اصول روایت عمل و اعتقاد جائز نہیں ۔
ابوسعید محمد حسین ۲۰ جولائی ۱۸۹۱ء
مرزا صاحب
مولوی صاحب کا جواب سن کر میں عرض کرتا ہوں کہ میرے بیان کا خلاصہ یہ ہے کہ ہر یک حدیث
مولوی صاحب کی سمجھ پر ہمیں حیرت آتی ہے۔ حضرت مرزا صاحب نے تو صاف اور قطعی جواب دے دیا
آپ ایک مخفی غرض کو سینہ میں دبا کر کیوں لوگوں کو مغالطہ میں ڈالنا چاہتے ہیں۔ مرزا صاحب صاف فرماتے
ہیں ۔ ” جو امر قول یا فعل یا تقریر کے طور پر الخ ، خواہ وہ احادیث صَحِيحَیں کی ہوں یا غیر صحیحین کی + اڈیٹر۔
ہے

آج 10 میں سے 10 باقی