اَلْحق مباحثہ لدھیانہ

حصہ 2

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مباحثہ لدھیانہ
خواہ وہ بخاری کی ہو یا مسلم کی ہو اس شرط سے ہم کسی خاص معنوں میں جو بیان کئے جاتے ہیں
قبول کریں گے کہ وہ حدیث ان معنوں کے رو سے قرآن کریم کے بیان سے موافق و مطابق
ہو۔ اب زبانی بیان سے معلوم ہوا کہ آپ یہ دریافت کرنا چاہتے ہیں کہ ” اصول روایت کی رو
سے کتب حدیث خصوصاً صحیحین مثبت سنت نبویہ ہیں یا نہیں۔ اور ان کتابوں کی احادیث
بلا وقفه واجب العمل والاعتقاد ہیں یا ان کتابوں میں ایسی حدیثیں بھی ہیں جن پر عمل واعتقاد
جائز نہیں ۔ اس کا جواب میری طرف سے یہ ہے کہ چونکہ حدیثوں کا جمع ہونا ایسے یقینی اور
قطعی طور سے نہیں کہ جس سے انکار کرنا کسی طور سے جائز نہ ہو اور جس پر ایمان لانا اسی پایہ اور
مرتبہ کا ہو جیسا کہ قرآن کریم پر ایمان لانا ۔ لہذا ہمارا یہ مذہب ہرگز ایسا نہیں ہے کہ روایت کے
رو سے بھی حدیث کو وہ مرتبہ یقینی دیں جیسا کہ ہم قرآن کریم کا مرتبہ اعتقاد رکھتے ہیں ہم پہلے
بیان کر چکے ہیں کہ حدیثیں غایت کا رظنی ہیں اور جب کہ وہ مفید ظن ہیں تو ہم کیونکر روایت کی
رو سے بھی ان کو وہ مرتبہ دے سکتے ہیں جو قرآن کریم کا مرتبہ ہے۔ جس طور سے حدیثیں جمع کی
گئی ہیں اس طریق پر ہی نظر ڈالنے سے ہر یک عقلمند سمجھ سکتا ہے کہ ہرگز ممکن ہی نہیں کہ ہم اس
یقین کے ساتھ انکی صحت روایت پر ایمان لاویں کہ جو قرآن کریم پر ایمان لاتے ہیں مثلاً اگر
کوئی حدیث بخاری یا مسلم کی ہے لیکن قرآن کریم کے کھلے کھلے منشاء سے برخلاف ہے تو کیا
ہمارے لئے یہ ضروری نہیں ہوگا کہ ہم اسکی مخالفت کی حالت میں قرآن کریم کو اپنے ثبوت
میں مقدم قرار دیں؟ پس آپ کا یہ کہنا کہ احادیث اصول روایت کی رو سے ماننے کے لائق
ہیں ۔ یہ ایک دھوکا دینے والا قول ہے کیونکہ ہمیں یہ دیکھنا چاہئے کہ حدیث کے ماننے میں جو
مرتبہ یقین کا ہمیں حاصل ہے وہ مرتبہ قرآن کریم کے ثبوت سے ہموزن ہے یا نہیں؟ اگر یہ
ثابت ہو جائے کہ وہ مرتبہ ثبوت کا قرآن کے مرتبہ ثبوت سے ہم وزن ہے تو بلا شبہ ہمیں اسی
پایہ پر حدیث کو مان لینا چاہئے مگر یہ تو کسی کا بھی مذہب نہیں تمام مسلمانوں کا یہی مذہب ہے
کہ اکثر احادیث مفید ظن ہیں ۔ وَالظَّنَّ لَا يُغْنِي مِنَ الْحَقِّ شَيْئًا مثلاً اگر کوئی شخص
اس قسم کی قسم کھاوے کہ اس حدیث کے تمام الفاظ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے
نوٹ :- لیجئے مولوی صاحب فیصلہ شد ۔ اب اس سے زیادہ صاف جواب آپ اور کیا چاہتے
ہیں امید ہے کہ آئندہ آپ شکایت نہ کریں گے۔ اڈیٹر

مباحثہ لدھیانہ
ہیں اور تمام الفاظ وحی الہی سے ہیں تو اس قسم کے کھانے میں وہ جھوٹا ہوگا۔ اور خود حدیثوں کا تعارض ۱۳
جوان میں واقع ہے صاف دلالت کر رہا ہے کہ وہ مقامات تحریف سے خالی نہیں ہیں پھر کیونکر کوئی
مومن یہ اعتقاد رکھ سکتا ہے کہ حدیثیں روایتی ثبوت کے رو سے قرآن کریم کے ثبوت سے برابر ہیں !
کیا آپ یا کوئی اور مولوی صاحب ایسی رائے ظاہر کر سکتے ہیں کہ ثبوت کے رو سے جس مرتبہ پر
قرآن کریم ہے اُسی قرینہ پر حدیثیں بھی ہیں؟ پھر جب کہ آپ خود مانتے ہیں کہ حدیثیں اپنے روایتی
ثبوت کی رو سے اعلیٰ مرتبہ ثبوت سے گری ہوئی ہیں اور غایت کار مفید ظن ہیں تو آپ اس بات پر
کیوں زور دیتے ہیں کہ اسی مرتبہ یقین پر انہیں مان لینا چاہئے جس مرتبہ پر قرآن کریم مانا جاتا ہے۔
پس صحیح اور سچا طریق تو یہی ہے کہ جیسے حدیثیں صرف ظن کے مرتبہ تک ہیں بجز چند حدیثوں کے۔ تو
اسی طرح ہمیں ان کی نسبت ظن کی حد تک ہی ایمان رکھنا چاہئے اور ہر ایک مومن خود سمجھ سکتا ہے کہ
حدیثوں کی تحقیقات روایت کے نقص سے خالی نہیں کیونکہ ان کے درمیانی راویوں کے چال چلن
وغیرہ کی نسبت ایسی تحقیقات کامل نہیں ہو سکی اور نہ ممکن تھی کہ کسی طرح شک باقی نہ رہتا۔ آپ خود
اپنے رسالہ اشاعۃ السنہ میں لکھ چکے ہیں کہ احادیث کی نسبت بعض اکابر کا یہ مذہب ہوا ہے۔ ” کہ
ایک ملهم شخص ایک صحیح حدیث کو بالہام الہی موضوع ٹھہر سکتا ہے اور ایک موضوع حدیث کو بالہام الہی
صحیح ٹھہر سکتا ہے۔ اب میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ جب کہ یہ حال ہے کہ کوئی حدیث بخاری یا
مسلم کی بذریعہ کشف کے موضوع ٹھہر سکتی ہے تو پھر کیونکر ہم ایسی حدیثوں کو ہم پایہ قرآن کریم مان
لیں گے؟ ہاں یہ تو ہمارا ایمان ہے کہ ظنی طور پر بخاری اور مسلم کی حدیثیں بڑے اہتمام سے لکھی گئی ہیں
اور غالبا اکثر ان میں صحیح ہوں گی۔ لیکن کیونکر ہم اس بات پر حلف اٹھا سکتے ہیں کہ بلاشبہ وہ ساری
حدیثیں صحیح ہیں جب کہ وہ صرف ظنی طور پر صحیح ہیں نہ یقینی طور پر تو پھر یقینی طور پر ان کا صحیح ہونا کیونکر مان
سکتے ہیں !
الغرض میرا مذہب یہی ہے کہ البتہ بخاری اور مسلم کی حدیثیں ظنی طور پر صحیح ہیں ۔ مگر جو حدیث صریح
طور پر ان میں سے مبائن و مخالف قرآن کریم کے واقع ہوگی وہ صحت سے باہر ہو جائے گی ۔ آخر بخاری
اور مسلم پر وحی تو نازل نہیں تھی۔ بلکہ جس طریق سے انہوں نے حدیثوں کو جمع کیا ہے اس طریق پر نظر
ڈالنے سے ہی معلوم ہوتا ہے کہ بلا شبہ وہ طریق ظنی ہے اور ان کی نسبت یقین کا ادعا کرنا ادعائے باطل
ہے۔ دنیا میں جو اس قدر مخالف فرقے اہل اسلام میں ہیں خاص کر مذاہب اربعہ ان چاروں

مباحثہ لدھیانہ
☆
۱۴ مذہبوں کے اماموں نے اپنے عملی طریق سے خود گواہی دے دی ہے کہ یہ احادیث ظنی ہیں ۔ اور اس
میں کچھ شک نہیں کہ اکثر حدیثیں ان کو ملی ہوں گی مگر ان کی رائے میں وہ حدیثیں صحیح نہیں تھیں ۔ بھلا
آپ فرماویں کہ اگر کوئی شخص بخاری کی کسی حدیث سے انکار کرے کہ یہ صحیح نہیں ہے جیسا کہ اکثر
مقلدین انکار کرتے ہیں تو کیا وہ شخص آپ کے نزدیک کافر ہو جائے گا؟ پھر جس حالت میں وہ کافر
نہیں ہو سکتا تو آپ کیونکر ان حدیثوں کو روایتی ثبوت کے رو سے یقینی ٹھہرا سکتے ہیں؟ اور جب کہ وہ
یقینی نہیں ہیں تو اس حالت میں اگر ہم کسی حدیث کو قرآن کریم کے مخالف پاویں گے اور صریح طور پر
دیکھ لیں گے کہ وہ قرآن کریم سے صریح طور سے مخالف ہے اور کسی طور سے تطبیق نہیں دے سکتے تو کیا
ہم ایسی صورت میں قرآن کریم کی اس آیت کو ساقط الاعتبار کر دیں گے؟ یا اس کے کلام الہی ہونے
کی نسبت شک میں پڑیں گے؟ کیا کریں گے؟ آخر یہی تو کرنا ہوگا کہ اگر ایسی حدیث کسی طور سے
کلام الہی سے تطبیق نہیں کھائے گی تو اس کو بغیر خوف زید و عمرو کے وضعی قرار دیں گے۔ بلاشبہ آپ کا
نور قلب * اس بات پر شہادت دیتا ہوگا کہ حدیثیں اپنی روایتی اپنی روایتی ثبوت کی رو سے کسی طور سے
قرآن کریم سے مقابلہ نہیں کر سکتیں ۔ اسی وجہ سے گو وہ وحی الہی میں ہوں نماز میں بجائے کسی سورۃ
کے ان کو نہیں پڑھ سکتے ۔ اور ایک نقص حدیثوں میں یہ بھی ہے کہ بعض حدیثیں اجتہادی طور پر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی ہیں اسی وجہ سے ان میں باہم تعارض بھی ہو گیا ہے۔ جیسا کہ
ابن صیاد کے دجال معہود ہونے کی نسبت جو حدیثیں ہیں وہ حدیثیں ان حدیثوں سے صریح اور صاف
طور پر معارض ہیں جو گر جا والے دجال کی نسبت ہیں جن کا راوی تمیم داری ہے۔ اب ہم ان دونوں
حدیثوں میں سے کس حدیث کو صحیح سمجھیں؟ دونوں حضرت مسلم صاحب کی صحیح میں موجود ہے ہیں ۔ ابن
صیاد کے دجال معہود ہونے کی نسبت یہاں تک وثوق پایا جاتا ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے رو برو قسم کھا کر بیان کیا کہ دجال معہود یہی ہے تو آپ چپ رہے
ہرگز انکار نہیں کیا اور ظاہر ہے کہ نبی کا قسم کھانے کے وقت میں چپ رہنا گویا خود آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کا قسم کھانا ہے اور پھر ابن عمر کی حدیث میں صریح اور صاف لفظوں میں موجود ہے کہ انہوں نے
قسم کھا کر کہا کہ دجال معہود یہی ابن صیاد ہے اور جابر نے بھی قسم کھا کر کہا کہ دجال معہود یہی ابن صیاد
ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ بھی فرمایا کہ میں اپنی امت پر ابن صیاد کے دجال معہود
(نوٹ اگر ہوا اور اس پر اتباع ہوا کے حجاب وغلاف نہ چڑھے ہوں ۔ اڈیٹر )

مباحثہ لدھیانہ
ہونے کی نسبت ڈرتا ہوں ۔ پھر ایک اور حدیث مسلم میں ہے جس میں لکھا ہے کہ صحابہ کا اس پر اتفاق ۱۵
ہو گیا تھا کہ دجال معہود ابن صیاد ہی ہے۔ لیکن فاطمہ کی حدیث تمیم داری جو اسی مسلم میں موجود ہے
صریح اس کے مخالف ہے۔ اب ہم ان دونوں دجالوں میں سے کس کو دجال سمجھیں ؟ صدیق حسن
صاحب جیسا کہ میرے ایک دوست نے بیان کیا ہے ابن صیاد کی حدیث کو ترجیح دیتے ہیں اور
تمیم داری کی حدیث کو اپنی کتاب آثار القيامة میں ضعیف قرار دیتے ہیں ۔ بہر حال اب یہ مصیبت
اور رونے کی جگہ ہے یا نہیں کہ ایک ہی کتاب میں جو بعد بخاری کے اصح الکتب سمجھی گئی ہے دو
متعارض حدیثیں ہیں !!! جب ہم ایک کو صحیح مانتے ہیں تو پھر دوسری کو غلط ماننا پڑتا ہے۔ ماسوا اس کے
تمیم داری کی حدیث میں صاف لفظوں میں لکھا ہے کہ وہی دجال جو تمیم داری نے دیکھا تھا کسی وقت
خروج کرے گا۔ لیکن اسی مسلم کی تین حدیثیں صاف صاف ظاہر کر رہی ہیں کہ سو برس کے عرصہ تک
کوئی شخص زندہ نہیں رہے گا بلکہ پہلی حدیث میں تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے قسم کھا کر بیان فرمایا
ہے کہ اس وقت سے سو برس تک کوئی جاندار زمین پر زندہ نہیں رہے گا۔ اب اگر ابن صیاد اور گر جا والا
دجال جاندار اور مخلوق ہیں تو اس سے لازم آتا ہے کہ وہ مر گئے ہوں ۔ اب یہ دوسری مصیبت ہے جو
دونوں حدیثوں کے صحیح ماننے سے پیش آتی ہے ! آپ فرماویں تا کہ ہم کیونکر ان دونوں کو باوجود
سخت تعارض کے صحیح مان سکتے ہیں؟ پس اب بجز اس کے اور کیا راہ ہے کہ ہم ایک حدیث کو غیر صحیح
سمجھیں ۔ غرض کہاں تک بیان کیا جاوے جس قدر بعض احادیث میں تعارض وتخالف پایا جاتا ہے
اس کے بیان کرنے کیلئے تو ایک رسالہ چاہئے۔ مگر اس جگہ اس قدر کافی ہے۔ اب ظاہر ہے کہ اگر تمام
حدیثیں روایت کے طور سے یقینی الثبوت ہوتیں تو یہ خرابیاں کا ہے کو پڑتیں۔ اب میں خیال کرتا ہوں
کہ میں آپ کے سوال کا پورا پورا جواب دے چکا ہوں ۔ کیونکہ جس حالت میں یہ ثابت ہو گیا
کہ حدیثیں بوجہ اپنی ظنی حالت اور تعارض اور دوسری وجوہ کے یقین کامل کے مرتبہ پر نہیں
ہیں ۔ اس لئے وہ بجز شهادت و موافقت قرآن کریم یا عدم خلاف اس کے حجت شرعی کے طور
سے کام میں نہیں آسکتیں ۔ اور قانون روایت کے رو سے ان کا وہ پا یہ ہرگز تسلیم نہیں ہو سکتا جو
قرآن کریم کا پایہ ہے ۔ سو بالفعل اسی قدر لکھنا کافی ہے۔ دستخط غلام احمد ۲۰ جولائی اشرء
ا نوٹ : مولوی صاحب ٹلیے گا نہیں حدیث دانی کا ثبوت ضرور دیجئے گا ۔ ایڈیٹر

پر چه نمبر ۳
مولوی صاحب
مباحثہ لدھیانہ
نوٹ: اس کے بعد مولوی صاحب نے چند سطر کا پھر ایک سرا سر فضول جواب جس
میں اعادہ پہلے ہی بیان کا تھا۔ دیا۔ جس کا ماحصل یہ تھا کہ میرا جواب آپ نے اب تک
نہیں دیا۔ چونکہ وہ پرچہ بہت مختصر اور صرف چند سطر میں تھا۔ غالباً انہیں کے ہاتھ میں رہا
یا گم ہو گیا بہر حال اس کا مفصل جواب لکھا جاتا ہے اور اس سے مولوی صاحب کے پرچہ
کا مضمون بھی بخوبی ذہن نشین ہو جائے گا ۔ افسوس مولوی صاحب کی یہ شکایت کہ
ان کے سوال کا جواب نہیں ملا ساتھ ساتھ لگی جاتی ہے۔ ناظرین غور کریں ۔ ایڈیٹر
میرزا صاحب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ۔
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
آپ نے پھر میرے پر یہ الزام لگایا ہے کہ میں نے آپ کے سوال کا جواب صاف نہیں دیا میں
حیران ہوں کہ میں کن الفاظ میں اپنے جواب کو بیان کروں یا کسی پیرایہ میں ان گزارشوں کو پیش کروں تا
آپ اس کو واقعی طور پر جواب تصور فرماویں آپ کا سوال جو اس تحریر اور پہلی تحریروں سے سمجھا جاتا ہے یہ ہے
نوٹ :- عالی جناب ! ( روح من فدائے تو ) آپ کیوں حیرت میں پڑنے کی تکلیف اٹھاتے
ہیں مولوی صاحب تو یہی بے تکی ہانکے چلے جائیں گے جب تک آپ ان کے مافی البطن کے میلان
کے موافق یا یوں کہیئے کہ جب تک آپ خلاف صدق و سداد کے جواب نہ دیں۔ اہل بصیرت تسلیم
کر چکے ہیں کہ آپ صاف مدلل اور مسکت جواب دے چکے ہیں اور کئی بار دے چکے ہیں۔ آپ نے
اس قوم کے بودے تارو پود کو ادھیڑ کر رکھ دیا ہے اسی بات کا دلی شعور مولوی صاحب کو بے قرار کر کے ان
کے منہ سے یہ مجنونانہ فقرہ نکلواتا ہے وہ یا د رکھیں کہ ان کی مغالطہ دہی کا وقت جاتا رہا۔ اڈیٹر

مباحثہ لدھیانہ
کہ احادیث کتب حدیث خصوصاً صحیح بخاری و صحیح مسلم صحیح و واجب العمل ہیں یا غیر صحیح و نا قابل عمل ۔ اور ۱۷
معلوم ہوتا ہے کہ آپ میرے منہ سے یہ کہلایا چاہتے ہیں کہ میں اس بات کا اقرار کروں کہ یہ سب کتابیں
صحیح اور واجب العمل ہیں۔ اگر میں ایسا کروں تو غالباً آپ خوش ہو جائیں گے اور فرمائیں گے کہ اب
میرے سوال کا جواب پورا پورا آ گیا۔ لیکن میں سے ن میں سوچ میں ہوں کہ میں کس شرعی قاعدہ - ں کس شرعی قاعدہ کے رو سے ان
تمام حدیثوں کو بغیر تحقیق و تفتیش کے واجب العمل یا صحیح قرار دے سکتا ہوں؟ طریق تقویٰ یہ ہے کہ جب
تک فراست کاملہ اور بصیرت صحیحہ حاصل نہ ہو تب تک کسی چیز کے ثبوت یا عدم ثبوت کی نسبت حکم نافذ نہ
کیا جاوے اللہ جل شانہ فرماتا ہے ۔ لَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ
إِنَّ السَّمْعَ وَالْبَصَرَ وَالْفُؤَادَ كُلُّ أُولَئِكَ كَانَ عَنْهُ مَسْئُولًا لے سو اگر میں
دلیری کر کے اس معاملہ میں دخل دوں اور یہ کہوں کہ میرے نزدیک جو کچھ محدثین خصوصاً امامین
بخاری اور مسلم نے تنقید احادیث میں تحقیق کی ہے اور جس قدر احادیث وہ اپنی صحيحوں میں
لائے ہیں وہ بلاشبہ بغیر حاجت کسی آزمائش کے صحیح ہیں تو میرا ایسا کہنا کن شرعی وجو ہات و دلائل پر مبنی
ہوگا ؟ یہ تو آپ کو معلوم ہے کہ یہ تمام ائمہ حدیثوں کے جمع کرنے میں ایک قسم کا اجتہاد کام میں لائے
ہیں اور مجتہد بھی مصیب اور کبھی مخطی بھی ہوتا ہے۔ جب میں سوچتا ہوں کہ ہمارے بھائی
مسلمان موحدین نے کسی قانون قطعی اور یقینی کی رو سے ان تمام احادیث کو واجب العمل ٹھہرایا ہے؟
تو میرے اندر سے نور قلب یہی شہادت دیتا ہے کہ صرف یہی اک وجہ ان کے واجب العمل ہونے کی
پائی جاتی ہے کہ یہ خیال کر لیا گیا ہے کہ علاوہ اس خاص تحقیق کے جو تنقید احادیث میں ائمہ حدیث نے
کی ہے۔ وہ حدیثیں قرآن کریم کی کسی آیہ محکمہ اور بینہ سے منافی اور متغائر نہیں ہیں اور نیز اکثر
احادیث جو احکام شرعی کے متعلق ہیں تعامل کے سلسلہ سے قطعیت اور یقین تام کے درجہ تک پہنچ گئی
ہیں۔ ورنہ اگر ان دونوں وجوہ سے قطع نظر کی جائے تو پھر کوئی وجہ ان کے یقینی الثبوت ہونے کی معلوم
نہیں ہوتی ۔ ہاں یہ ایک وجہ پیش کی جائے گی کہ اسی پر اجماع ہو گیا ہے لیکن آپ ہی ریویو براہین
احمد یہ کے صفحہ ۳۳۰ میں اجماع کی نسبت لکھ چکے ہیں کہ اجماع اتفاقی دلیل نہیں ہے چنانچہ آپ
فرماتے ہیں کہ :۔
اجماع میں اولاً یہ اختلاف ہے کہ یہ مکن یعنی ہو بھی سکتا ہے یا نہیں بعضے اس کے امکان کو ہی
نہیں مانتے۔ پھر ماننے والوں کا اس میں اختلاف ہے کہ اس کا علم ہو سکتا ہے یا نہیں۔ ایک جماعت
امکان علم کے بھی منکر ہیں۔ امام فخر الدین رازی نے کتاب محصول میں یہ اختلاف بیان کر کے فرمایا ہے
بنی اسرائیل: ۳۷

مباحثہ لدھیانہ
۱۸ کہ انصاف یہی ہے کہ بجز اجماع زمانہ صحابہ جب کہ مومنین اہل اجماع بہت تھوڑے تھے اور ان سب
کی معرفت تفصیلی ممکن تھی اور زمانہ کے اجماعوں کے حصول علم کی کوئی سبیل نہیں ۔“
اسی کے مطابق کتاب حصول المامول میں ہے جو کتاب ارشاد الفحول شوکانی سے ملخص ہے اس
میں کہا۔ ” جو یہ دعویٰ کرے کہ ناقل اجماع ان سب علماء دنیا کی جو اجماع میں معتبر ہیں معرفت پر قادر
ہے وہ اس دعوی میں حد سے نکل گیا اور جو کچھ اس نے کہا انکل سے کہا۔ خدا امام احمد حنبل پر رحم
کرے کہ انہوں نے صاف فرمادیا ہے کہ جو دعویٰ اجماع کا مدعی ہے وہ جھوٹا ہے۔ فقط ۔
اب میں آپ سے دریافت کرنا چاہتا ہوں کہ بخاری اور مسلم کی احادیث کی نسبت جو اجماع کا
دعوی کیا جاتا ہے یہ دعوی کیونکر راستی کے رنگ سے رنگیں سمجھ سکیں؟ حالانکہ آپ اس بات کے قائل
ہیں کہ صحابہ کے بعد کوئی اجماع حجت نہیں ہو سکتا ۔ بلکہ آپ امام احمد صاحب کا قول پیش کرتے ہیں کہ
جو وجو د اجماع کا مدعی ہے وہ جھوٹا ہے اس سے صاف ظاہر ہے کہ بخاری اور مسلم کی صحت پر بھی ہرگز
اجماع نہیں ہوا۔ چنانچہ واقعی امر بھی ایسا ہی ہے کہ بہت سے فرقے مسلمانوں کے بخاری اور مسلم کی
اکثر حدیثوں کو صحیح نہیں سمجھتے۔ پھر جب کہ ان حدیثوں کا یہ حال ہے تو کیونکر کہہ سکتے ہیں کہ بغیر کسی
شرط کے وہ تمام حدیثیں واجب العمل اور قطعی الصحت ہیں ؟ ایسا خیال کرنے میں دلیل شرعی کونسی
ہے؟ کیا کوئی قرآن کریم میں ایسی آیت پائی جاتی ہے کہ تم نے بخاری اور مسلم کو قطعی الثبوت سمجھنا ؟
اور اس کی کسی حدیث کی نسبت اعتراض نہ کرنا ؟ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ سلم کی کوئی وصیت تحریری
موجود ہے جس میں ان کتابوں کو بلا لحاظ کسی شرط اور بغیر توسط محک کلام الہی کے واجب العمل ٹھہرایا
گیا ہو ؟ جب ہم اس امر میں غور کریں کہ کیوں ان کتابوں کو واجب العمل خیال کیا جاتا ہے تو ہمیں یہ
وجوب ایسا ہی معلوم ہوتا ہے جیسے حنفیوں کے نزدیک اس بات کا وجوب ہے کہ امام اعظم صاحب کے
یعنی حنفی مذہب کے تمام مجتہدات واجب العمل ہیں ! لیکن ایک دانا سوچ سکتا ہے کہ یہ وجوب
شرعی نہیں بلکہ کچھ زمانہ سے ایسے خیالات کے اثر سے اپنی طرف سے یہ وجوب گھڑا گیا ہے جس
حالت میں حنفی مذہب پر آپ لوگ یہی اعتراض کرتے ہیں کہ وہ نصوص بینہ شرعیہ کو چھوڑ کر
بے اصل اجتہادات کو محکم پکڑتے اور ناحق تقلید شخصی کی راہ اختیار کرتے ہیں تو کیا یہی اعتراض آپ
پر نہیں ہو سکتا کہ آپ بھی کیوں بے وجہ تقلید پر زور مار رہے ہیں؟ حقیقی بصیرت اور معرفت کے کیوں
طالب نہیں ہوتے ؟ ہمیشہ آپ لوگ بیان کرتے تھے کہ جو حدیث صحیح ثابت ہے اس پر عمل کرنا

مباحثہ لدھیانہ
چاہئے اور جو غیر صحیح ہو اس کو چھوڑ دینا چاہئے ۔ اب کیوں آپ مقلدین کے رنگ پر تمام احادیث کو 19
بلا شرط صحیح خیال کر بیٹھے ہیں ؟ اس پر آپ کے پاس شرعی ثبوت کیا ہے؟ کہاں سے امام محمد اسمعیل یا
مسلم کی معصومیت ثابت ہو گئی ہے ؟ کیا آپ اس بات کو سمجھ نہیں سکتے کہ جس کو خدا تعالیٰ اپنے فضل
وکرم سے فہم قرآن عطا کرے اور تفہیم الہی سے وہ مشرف ہو جاوے اور اس پر ظاہر کر دیا جائے کہ
قرآن کریم کی فلاں آیت سے فلاں حدیث مخالف ہے اور یہ علم اس کا کمال یقین اور قطعیت تک پہنچ
جائے تو اس کیلئے یہی لازم ہوگا کہ حتی الوسع اول ادب کی راہ سے اس حدیث کی تاویل کر کے قرآن
شریف سے مطابق کرے۔ اور اگر مطابقت محالات میں سے ہو اور کسی صورت سے نہ ہو سکے تو بدرجہ
ناچاری اس حدیث کے غیر صحیح ہونے کا قائل ہو ۔ کیونکہ ہمارے لئے یہ بہتر ہے کہ ہم بحالت مخالفت
قرآن شریف حدیث کی تاویل کی طرف رجوع کریں۔ لیکن یہ سراسر الحاد اور کفر ہوگا کہ ہم ایسی
حدیثوں کی خاطر سے کہ جو انسان کے ہاتھوں سے ہم کو ملی ہیں اور انسانوں کی باتوں کا ان میں ملنا نہ
صرف احتمالی امر ہے بلکہ یقینی طور پر پایا جاتا ہے قرآن کو چھوڑ دیں !!! میں آپ کو یقین دلاتا
ہوں کہ تفہیم الہی میرے شامل حال ہے اور وہ عز اسمۂ جس وقت چاہتا ہے بعض
معارف قرآنی میرے پر کھولتا ہے اور اصل منشاء بعض آیات کا معہ ان کے ثبوت کے
میرے پر ظاہر فرماتا ہے اور میخ آہنی کی طرح میرے دل کے اندر داخل کر دیتا ہے
اب میں اس خدا داد نعمت کو کیونکر چھوڑ دوں اور جو فیض بارش کی طرح میرے پر ہو رہا
ہے کیونکر اس سے انکار کروں!
اور یہ بات جو آپ نے مجھ سے دریافت فرمائی ہے کہ اب تک کسی حدیث
بخاری یا مسلم کو میں نے موضوع قرار دیا ہے یا نہیں ۔ سو میں آپ کی خدمت میں
عرض کرتا ہوں کہ میں نے اپنی کتاب میں کسی حدیث بخاری یا مسلم کو ابھی تک

مباحثہ لدھیانہ
۲۰ موضوع قرار نہیں دیا۔ بلکہ اگر کسی حدیث کو میں نے قرآن کریم سے مخالف پایا ہے تو خدا تعالیٰ
نے تاویل کا باب میرے پر کھول دیا ہے اور آپ نے یہ سوال جو مجھ سے کیا ہے کہ صحت احادیث
کا معیار ٹھہرانے میں سلف صالحین سے آپ کا کون امام ہے۔ میری اس کے جواب میں یہ عرض
ہے کہ اس بات کا بار ثبوت میرے ذمہ نہیں۔ بلکہ میں تو ہر ایک ایسے شخص کو جو قرآن کریم پر ایمان
لاتا ہے خواہ وہ گذر چکا ہے یا موجود ہے اسی اعتقاد کا پابند جانتا ہوں کہ وہ احادیث کے پر کھنے کیلئے
قرآن کریم کو میزان اور معیار اور محک سمجھتا ہوگا کیونکہ جس حالت میں قرآن کریم خود یہ منصب
اپنے لئے تجویز فرماتا ہے اور کہتا ہے فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ لَے اور فرماتا ہے قُلْ
إِنَّ هُدَى اللَّهِ هُوَ الْهُدَى ، اور فرماتا ہے وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا اور
فرماتا ہے هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيِّنَةٍ مِنَ الْهُدَى ، اور فرماتا ہے اَنْزَلَ
الْكِتَبَ بِالْحَقِّ وَالْمِيزَانَ هے اور فرماتا ہے۔ اِنَّهُ لَقَوْلُ فَضْلُ
لَا رَيْبَ فِيهِ کے تو پھر اس کے بعد کون ایسا مومن ہے جو قرآن شریف کو حدیثوں کے
لئے حکم مقرر نہ کرے؟ اور جب کہ وہ خود فرماتا ہے کہ یہ کلام حکم ہے اور قول فصل ہے اور حق اور
باطل کی شناخت کیلئے فرقان ہے اور میزان ہے تو کیا یہ ایمانداری ہوگی کہ ہم خدا تعالیٰ کے
ایسے فرمودہ پر ایمان نہ لاویں؟ اور اگر ہم ایمان لاتے ہیں تو ہمارا ضرور یہ مذہب ہونا
چاہئے کہ ہم ہر ایک حدیث اور ہر ایک قول کو قرآن کریم پر عرض کریں تا ہمیں معلوم ہو کہ
وہ واقعی طور پر اسی مشکوۃ وحی سے نور حاصل کر نیوالے ہیں جس سے قرآن نکلا ہے یا اس کے
مخالف ہیں ۔ سو چونکہ مومن کیلئے یہ ایک ضروری امر ہے کہ قرآن کریم کو احادیث کا حکم مقرر
کرے اس لئے ثبوت اس بات کا کہ سلف صالحین نے قرآن کریم کو حکم مقرر نہیں کیا آپ کے
ذمہ ہے نہ میرے ذمہ ۔ اس جگہ مجھے یہ افسوس بھی ہے کہ آپ قرآن کریم کا مرتبہ بخاری اور
مسلم کے مرتبہ کے برابر بھی نہیں سمجھتے کیونکہ اگر کوئی حدیث کسی کتاب کو بخاری اور مسلم
ی نوٹ:۔ یعنی سچے اور حقیقی معنوں کا۔ عوام الناس نے جو علم الہی سے مطلق نا آشنا ہیں تاویل کو مرادف و
ہم پلہ تحریف و تسویل کے سمجھ رکھا ہے یہ محض ان کی کو یہ نہی ہے انہیں اس نعت کے معنی خود قرآن کریم سے
سمجھنا چاہیے جہاں حق سبحانہ تعالیٰ فرماتا ہے وَمَا يَعْلَمُ تَأْوِيلَهُ إِلَّا اللَّهُ يَوْمَ يَأْتِي تَأْوِيلُهُ ۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا منشا یہ ہے کہ جہاں کوئی ایسی حدیث آئی ہے جو بظاہر خلاف قرآن
معلوم ہوتی تھی اللہ جل شانہ نے الہاما مجھ پر اس کے حقیقی معنے کھول دیئے ۔ ایڈیٹر
ا الاعراف : ١٨٦ ٢ البقرة : ۱۲۱ ۳ ال عمران : ۱۰۴ ٢ البقرة : ۱۸۶ ۵ الشورى: ۱۸
ل الطارق : ۱۴ - البقرة : ٣ ٨ ال عمران: ۸ ۹ الاعراف: ۵۴

مباحثہ لدھیانہ
کی کسی حدیث سے مخالف اور مبائن پڑے اور کسی طور سے تطبیق نہ ہو سکے تو آپ صاحبان فی الفور کہہ ۲۱
دیتے ہیں کہ وہ حدیث صحیح نہیں ہے مگر کمال افسوس کی جگہ ہے کہ یہ مذہب قرآن کریم کی نسبت آپ
اختیار کرنا نہیں چاہتے !!!
اور اجماع کی نسبت جو آپ نے دریافت فرمایا ہے میں تو پہلے ہی عرض کر چکا ہوں کہ ابن صیاد
جو مسلمان ہو گیا تھا بیان کرتا ہے کہ لوگ مجھے ایسا کہتے ہیں کہ اس کی شہادت میں کوئی اشتباہ نہیں جس
سے سمجھا جاتا ہے کہ عام طور پر صحابہ کا یہی خیال تھا کہ ابن صیاد ہی دجال معہود ہے ماسوا اس کے
حدیثوں پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ بعض صحابہ کا یہ مذہب ہو گیا تھا کہ حقیقت میں ابن صیاد ہی
دجال معہود ہے اس صورت میں دوسرے صحابیوں کا خاموش رہنا صریح اس بات پر دلیل ہے کہ وہ
اس مذہب کو مان چکے تھے اور اگر ان کی طرف سے کوئی مخالفت اور انکا ر ہوتا تو ضرور وہ انکار ظاہر
ہو جاتا۔ پس صحابہ کے اجماع کیلئے اسی قدر کافی ہے۔ بالخصوص حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کے رو برو قسم کھا کر بیان کرنا کہ در حقیقت ابن صیاد ہی دجال معہود ہے صریح دلیل
اجماع پر ہے کیونکہ یہ ظاہر ہے کہ اکثر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جماعت صحابہ سے اکیلے نہیں ہوتے
تھے اور غالباً جس وقت حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے قسم کھائی ہوگی اس وقت بہت سی جماعت صحابہ کی
موجود ہوگی ۔ پس ان کی خاموشی صریح اجماع پر دلیل ہے۔
پھر آپ نے بیان فرمایا ہے کہ شرح السنہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی قول
منقول نہیں ہے بلکہ اس میں ایک صحابی اپنا خیال ظاہر کرتا ہے حضرت اس کے جواب میں اس قدر کہنا
کافی ہے کہ آپ لوگوں کے نزدیک تو صحابی کا قول بھی ایک قسم کی حدیث ہوتی ہے گو منقطع ہی سہی۔
صاف ظاہر ہے کہ صحابی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر افتراء نہیں کر سکتا اور ڈرنے کی بات ایک ایسی
بات ہے کہ جب تک آنحضرت صلعم اشاره یا صراحتاً بیان نہ فرماتے تو صحابی کی کیا مجال تھی کہ
خود بخود آنجناب پر افترا کر لیتا ۔ بلا شبہ اس نے سنا ہو گا تب ہی تو اس نے ذکر کیا سو جو کچھ اس نے
سنا۔ اگر چہ آنحضرت صلعم کے الفاظ سے ظاہر نہیں کیا لیکن ایک بچہ کو بھی سمجھ آ سکتی ہے کہ اس نے
ضرور سنا تب ہی بیان کیا۔ پس ظاہر ہے کہ یہ افتر انہیں بلکہ بیان واقعہ ہے۔ کیا آپ اس صحابی پر
حسن ظن نہیں رکھتے ؟ اور یہ خیال رکھتے ہیں کہ بغیر سننے کے ہی اس نے کہہ دیا ! آپ فرماتے ہیں کہ
اس نے خیال ظاہر کیا ! میں کہتا ہوں کہ آنحضرت صلعم کے مافی الضمیر پر اس کو کیا علم تھا جب تک
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اشارہ یا صراحتا آپ ظاہر نہ فرماتے ؟
راقم خاکسار غلام احمد عفی عنہ بقلم خود ۲ جولائی ۱۸۹۱ء

مباحثہ لدھیانہ
پھر آپ فرماتے ہیں کہ میں نے اشاعۃ السنہ میں محی الدین ابن عربی کا قول نقل کیا
ہے اور آخر میں میں نے لکھ دیا کہ ہم الہام کو حجت اور دلیل نہیں جانتے“۔ اس کے جواب میں
بادب ملتمس ہوں کہ آپ اگر اس قول کے مخالف ہوتے تو کیوں ناحق اس کا ذکر کرتے؟
غایت کار آپ کے کلام میں تناقض ہوگا کیونکہ اول صاف تسلیم کر آئے ہیں کہ الہام ملہم کے لئے
حجت شرعی کے قائم مقام ہوتا ہے علاوہ اس کے آپ تو صاف طور پر مان چکے ہیں بلکہ بحوالہ
حدیث بخاری به تصریح بیان کر چکے ہیں کہ الہام محدث کا شیطانی دخل سے منزہ کیا جاتا ہے۔
ماسوا اس کے میں اس بات کیلئے آپ کو مجبور نہیں کرتا کہ آپ الہام کو حجت سمجھ لیں مگر یہ تو آپ
اپنے ریویو میں خود تسلیم کرتے ہیں کہ مہم کیلئے وہ الہام حجت ہو جاتا ہے۔ سو میرا دعوئی اسی قدر
سے ثابت ہے۔ میں بھی آپ کو مجبور کرنا نہیں چاہتا۔
پر چه نمبر ۴ ! مولوی صاحب!
غلام احمد بقلم خود
ہے:
جواب
آپ نے بایں ہمہ تطویل میرے سوال کا جواب پھر بھی صاف نہ دیا جا اور آپ
کے اس کلام میں وہی اضطراب و اختلاف پایا جاتا ہے جو پہلے کلام میں موجود ہے آپ
شرط صحت کو جو آپ کے خیال میں ہے پیش نظر رکھ کر صاف صاف الفاظ میں دو حرفی جوار
دیں کہ احادیث و کتب حدیث خصوصاً صحیح بخاری و صحیح مسلم بلا تفصیل صحیح و واجب العمل
ہیں یا بلا تفصیل غیر صحیح و نا قابل عمل یا اس میں تفصیل ہے بعض احادیث صحیح ہیں اور بعض
غیر حیح و موضوع ۔ اس کے ساتھ آپ یہ بھی یہ بھی بتا دیں کہ آ دیں کہ آپ نے اپنی تصہ ، اپنی تصانیف میں کسی
حدیث صحیح بخاری و سیح
صحیح
۔
و حیح مسلم کو غیر صحیح و موضوع کہا ہے یا نہیں ؟
(۲) آپ نے جو میرے اس سوال کا کہ سلف میں آپ کا کون امام ہے جواب دیا ہے وہ
میرے سوال کا جواب نہیں ہے۔ میں نے ابن صیاد کی نسبت وہ سوال نہیں کیا تھا بلکہ آپ کے
اس اعتقاد کی نسبت سوال کیا تھا کہ صحت احادیث کا معیار قرآن ہے اور جو حدیث قرآن کے
موافق نہ ہو وہ موضوع ہے اب بھی آپ فرماویں۔
نوٹ:۔ مولوی صاحب ! آپ کی یہ تان کہیں ٹوٹے گی بھی ! ذرا بغض وعناد کے بخار سے دماغ کو
خالی فرماویں۔ آپ کو صاف معلوم ہو جائے گا کہ آپ کو صاف اور کافی جواب دیا گیا ہے۔ ایڈیٹر

مباحثہ لدھیانہ
(اگر آپ کا اعتقاد فرقہ نیچر یہ ضالہ کے موافق نہیں ہے ) کہ صحت احادیث کا معیار توافق قرآن کو ۲۳
ٹھہرانے میں سلف صالحین سے آپ کا کون امام ہے۔
(۳) اجماع کی تعریف میں جو آپ نے کہا ہے یہ کس کتاب اصول وغیرہ میں پایا جاتا ہے۔ تین چار
صحابہ کے اجماع کو علمائے اسلام سے کون شخص قرار دیتا ہے۔
(۴) شرح السنة سے جو حدیث آپ نے نقل کی ہے اس میں آنحضرت صلعم کا کوئی قول منقول
نہیں ہے بلکہ اس میں ایک صحابی اپنا خیال ظاہر کرتا ہے جو اس کے فہم میں آیا ہے اس قول صحابی کو
آنحضرت کا قول قرار دینا آنحضرت پر افتر انہیں تو کیا ہے۔
(۵) اشاعة السنة میں جو میں نے محی الدین ابن عربی کا قول نقل کیا ہے کیا اس کی نسبت میں نے
آخر ریویو میں بصفحہ ۳۴۵ یہ ظاہر نہیں کیا کہ مجھے اس سے اتفاق نہیں ہے اس صفحہ میں کیا یہ عبارت درج
نہیں ہے؟ یہی جتانا اس امرسوم کے بیان سے ہمارا مقصود تھا اس سے اس امر کا اظہار مقصود نہیں ہے
کہ ہم خود بھی اس الہام کو حجت و دلیل جانتے ہیں اور غیر ملہم کو کسی ملہم ( غیر نبی ) کے الہام پر عمل کرنا
واجب سمجھتے ہیں۔ نہیں نہیں ہر گز نہیں ۔ ہم صرف کتاب اللہ وسنت کے پیرو ہیں اور اسی کو حجت و دستور
العمل اور عام راہ جانتے ہیں نہ خود الہامی ہیں نہ کسی اور کشفی الہامی غیر نبی کے ( متقدمین سے ہو خواہ
متاخرین سے ) منبع و مقلد ہیں ۔ پھر مجھ کو اس قول ابن عربی کا امکانی قائل بنانا مجھ پر افترا نہیں تو کیا
ہے؟ آیات قرآن جو آپ نے نقل کی ہیں ان کو امر متنازعہ فیہ سے کچھ تعلق نہیں ہے میں اس امر کو
اپنے تفصیلی جواب میں بیان کروں گا جب سوالات مذکورہ کا جواب پاؤں گا۔
مرزا صاحب ! میری طرف سے مکر رگزارش یہ ہے کہ ائمہ حدیث جس طور سے صحیح اور غیر صحیح
حدیثوں میں فرق کرتے ہیں اور جو قاعدہ تنقید احادیث انہوں نے بنایا ہوا ہے وہ تو ہر ایک پر
ظاہر ہے کہ وہ راویوں کے حالات پر نظر ڈال کر باعتبار ان کے صدق یا کذب اور سلامت فہم
یا عدم سلامت اور باعتبار ان کے قوت حافظہ یا عدم حافظہ وغیرہ امور کے جن کا ذکر اس جگہ
موجب تطویل ہے کسی حدیث کے صحیح یا غیر صحیح ہونے کی نسبت حکم دیتے ہیں مگر ان کا کسی حدیث
کی نسبت یہ کہنا کہ یہ صحیح ہے اس کے یہ معنے نہیں ہیں کہ وہ حدیث من كل الوجوه مرتبه ثبوت
کامل تک پہنچ گئی ہے جس میں امکان غلطی کا نہیں بلکہ ان کا مطلب صحیح کہنے سے صرف اس قدر
ہوتا ہے کہ وہ بخیال ان کے ان آفات اور عیوب سے مبرا ہے جو غیر صحیح حدیثوں میں پائی
ابوسعيد فقط

·

آج 10 میں سے 10 باقی