اَلْحق مباحثہ لدھیانہ

حصہ 11

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مباحثہ لدھیانہ
۱۲۰ استنباط کیا ہے کہ اس خوف کا اظہار ضرور کلام کے ذریعہ سے ہوگا ۔ چنانچہ اصول فقہ کے رُو سے سکوت
بھی کلام کا حکم رکھتا ہے ۔ اور آنحضرت کے صریح کلام سے بھی جو مسلم میں موجود ہے مترشح ہو رہا ہے
کہ آنحضرت ابن صیاد کے دجال ہونے کی نسبت ضرور اندیشہ میں تھے۔ مسلم کی دوسری حدیثیں غور
سے دیکھوتا آپ پر حق کی روشنی پڑے۔
قوله ۔ ایک آپ کا افترا یہ ہے کہ آپ نے رسالہ ازالہ اوہام کے صفحہ ۲۰۱ میں حدیث و امامكم
کے ترجمہ میں اپنی عبارت ملا دی ۔
اقول ۔ میں کہتا ہوں کہ یہ آپ کے فہم کا قصور ہے یا بحالت افہم ایک افترا ہے کیونکہ ہمیشہ اس عاجز
کی عادت ہے کہ ترجمہ کی نیت سے نہیں بلکہ تفسیر کی نیت سے معنے کیا کرتا ہے مگر اپنی طرف سے نہیں
بلکہ وہی کھول کر سنایا جاتا ہے جو اصل عبارت میں ہوتا ہے۔ بیشک اس جگہ و امامکم کی واؤ پہلے
فقرہ کی تفسیر کے لئے ہے جس وقت آپ سے یہ بحث شروع ہوگی اسوقت آپ کو قواعد نحو کے رو سے
سمجھا دیا جائیگا۔ ذرا صبر کیجئے اور میری کتاب براہین احمدیہ کو دیکھئے ہمیشہ تفسیر کی طرز پر میرا ترجمہ
ہوتا ہے۔ افسوس کہ باوجو در یو یو لکھنے کے ان تراجم پر آپ نے اعتراض نہیں کیا اور کسی جگہ افترا نام نہ
رکھا۔ اس کی اصل وجہ بجز اسکے اور کوئی نہیں کہ اس وقت آپ کی آنکھیں اور تھیں اور اب اور ہیں۔
خدائے تعالیٰ آپ کی پہلی بینائی آپ کو بخشے ۔ وهو على كل شيء قدیر ۔ اور آپ کو یادر ہے کہ
بیت المقدس یا دمشق میں نزول عیسیٰ کا ذکر بھی محض تفسیر کے طور پر میں نے کیا ہے مجرد ترجمہ نہیں ہے۔
قوله ۔ آپ نے مجھے یہ الزام دینے سے کہ میرا بخاری کی حدیثوں پر ایمان ہے افترا کے طور پر یہ
نتیجہ نکالا ہے کہ میں کسی ایسے ملہم کو بھی مانتا ہوں کہ جو بخاری یا مسلم کی کسی حدیث کو موضوع کہیں ۔
اقول ۔ بیشک آپ نے ایسے ملہم کو جوکسی صحیح حدیث کو اپنے کشف کے رو سے موضوع جانتا ہو یا موضوع
کو صحیح قرار دیتا ہو۔ اپنی کتاب الشاعة السنّة میں مخاطب الشیطان نہیں ٹھہرایا۔ یہ آپ کا سراسر افترا اور
مشت بعد از جنگ ہے کہ اب آپ اپنی تحریر میں یہ لکھتے ہیں کہ میرے نزدیک ایسا محدث شیطان کی طرف
شخص صحیح
سے مخاطب ہے اور جو حصے ہے اور جو شخص کسی صحیح حدیث کو جو صحیحین میں سے ہو موضوع کہے نہ صرف وہ شیطان کا مخاطب
بلکہ شیطان مجسم ہے آپ نے اشاعة ا السنة میں ان بزرگوں کا نام جنہوں نے ایسے مکاشفات یا ایسا
عقیدہ اپنا بیان کیا تھا شیطان مجسم ہرگز نام نہیں رکھا بلکہ مدح کی محل اور مورد میں انکاذکر لائے ہیں مثلاً آپ
نے جو میری تائید کے لئے ابن عربی کا قول لکھا اور فتوحات میں سے نقل کیا کہ بعض حدیثیں کشفی طور پر
موضوع ظاہر کی جاتی ہیں سچ کہو کہ آپ کی اس وقت کیا نیت تھی کیا یہ نیت تھی کہ نعوذ باللہ ابن عربی

مباحثہ لدھیانہ
دو
کافر اور شیطان مجسم ہے؟ کیا اکابر کا لفظ جو اس محل میں ہے یہی دلالت کر رہا ہے کہ وہ لوگ اکابر کفر ۱۲۱
تھے؟ آپ ایک خط میں محی الدین عربی کو رئیس المتصوفین اور اولیاء اللہ میں داخل کر چکے ہیں ۔ وہ خط
تو اس وقت موجود نہیں لیکن ایک دوسرا خط ہے جس سے بھی یہی مطلب نکلتا ہے جسکو آپ نے مولوی
عبد اللہ غزنوی مرحوم کی طرف لکھا تھا جسکی یہ عبارت ہے۔ علم دو قسم است یکے ظاہری کہ بکسب و
اکتساب و نظر و استدلال حاصل میشود دوم باطنی که غیب الغیب بهم می رسد چنانچہ انبیا علیہم السلام و من
بعد هم اولیاء کرام را حاصل بود كما قال الشيخ المحي الدين العربي في الفتوحات وقع
لی اولا الخ فرمائیے کہ آپ نے ایسے محل میں کہ اولیاء الرحمٰن کے کلام کا حوالہ دینا چاہیئے تھا
محی الدین عربی کا کیوں ذکر کیا ؟ اگر وہ بزرگ آپ کے آزاد دل کی نسبت نعوذ باللہ شیطان مجسم تھا تو
کیا آپ نے اپنے خط میں جو اپنے مرشد کی طرف لکھا تھا ایک شیطان کا حوالہ دینا تھا ! ماسوا اس کے
آپ کا وہ پرچہ اشاعة السنة موجود ہے میں اپنے پر سو روپیہ تاوان قبول کرتا ہوں اگر منصفین
اس پر چہ کو پڑھ کر یہ رائے ظاہر کریں کہ آپ نے ان اولیاء کو جنہوں نے ایسا رائے ظاہر کیا تھا کافر اور
شیطان ٹھہرایا تھا اور ان کے ملہمات کو شیطانی مخاطبات میں داخل کیا تھا تو میں سو روپیہ داخل کر دونگا۔
آپ اپنے شائع کردہ ریویو کے منشاء سے بھاگنا چاہتے ہیں اور ایک پرانی قوم کی عادت پر
تحریفوں پر زور مار رہے ہیں وانی لکم ذالک ولات حین مناص ۔
قولہ ۔ آپ کے ان افتراؤں سے کامل یقین ہوتا ہے کہ آپ کسی الہام کے دعوے میں سچے نہیں
اور جو تارو پود آپ نے پھیلا رکھا ہے وہ سب افترا ہے۔
اقول ۔ میں آپ کی ان باتوں سے آزردہ نہیں ہوتا اور نہ کچھ رنج کرتا ہوں۔ کیونکہ جو لوگ حق کے
مخالف تھے ۔ ہمیشہ ارباب حق اور اہل اللہ بلکہ انبیاء کی نسبت ایسے ایسے ہی ظن کرتے آئے ہیں حضرت
موسیٰ کا نام مفتری رکھا گیا۔ حضرت عیسی کا نام مفتری رکھا گیا۔ ہمارے سید مولی کا نام مفتری رکھا گیا۔
بہت سے اولیاء کا نام مفتری رکھا گیا۔ پھر اگر میرا نام بھی آپ نے مفتری رکھ لیا تو کونسی رنج کی بات ہے؟
وَقَدْ خَلَتْ سُنَّةُ الْأَوَّلِينَ لا میں آپ کو سچ سچ کہتا ہوں کہ میں مفتری نہیں ہوں اور خداوند
کریم نے جو ہمیشہ مصلحت عباد کی رعایت رکھتا ہے مجھے حقا وعدلا مامور کر کے بھیجا ہے۔ وہ خوب جانتا ہے اور
اب سن رہا ہے کہ اُس نے مجھے ضرور بھیجا ہے تا میرے ہاتھ پر ان خرابیوں کی اصلاح ہو جو مولویوں کی کج فہمی
سے امت محمدیہ میں شائع ہو گئی ہیں اور تا مسلمانوں میں سچے ایمان کا تخم پھر نشو و نما کرے سو میں بفضلہ
و رحمتہ تعالیٰ سچا ہوں اور سچائی کی تائید کیلئے آیا ہوں اور ضرور تھا کہ میرا انکار کیا جاتا۔ کیونکہ براہین احمد یہ
میں الہی الہام میرے حق میں یہ درج ہو چکا ہے کہ دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اس کو قبول
کہیں تحریف کرتے ہیں اور کبھی یہ نا معقول عذر تراش کر کہ مجھ کو پہلے دھو کہ ہو گیا تھا پبلک میں اپنی خفت ظاہر کرتے ہیں۔ ایک
ولی اللہ کی معادات کا یہ نتیجہ ہے! ایڈیٹر۔ الحجر : ۱۴

مباحثہ لدھیانہ
۱۲۲) نہ کیا لیکن خدا اسے قبول کریگا اور بڑے زور آور حملوں سے اسکی سچائی ظاہر کر دیگا۔ سو میں جانتا ہوں کہ میرا خدا ایساہی
کرے گا۔ میں کسی کے منہ کی پھونکوں سے معدوم نہیں ہو سکتا۔ کیونکہ وہ جس نے مجھے بھیجا ہے میرے ساتھ ہے وہ
میری حمایت کریگا ضرور حمایت کریگا۔ اور میری صداقت میرے آسمانی نشان دیکھنے والوں پر ظاہر ہے گو آپ پر ظاہر نہ ہو۔
اسی مجلس میں بعض لوگ ایسے موجود ہیں کہ وہ حلف اُٹھا کر کہہ سکتے ہیں کہ آسمانی نشان انہوں نے مجھ سے دیکھے ہیں۔ شیخ
مہر علی صاحب رئیس ہوشیار پور بھی حلف اٹھا کر یہ شہادت دے سکتے ہیں کہ میں نے چھ مہینہ پہلے ان پر ایک بلا نازل
ہونے کی ان کو اطلاع دی اور عین اس وقت میں کہ جب پھانسی کا حکم ان کے لئے صادر ہو چکا تھا ان کے انجام بخیر اور
نجات پا جانے کی خبر استجابت دعا کے بعد ان تک پہنچادی۔ میں نے سنا ہے کہ یہ خبر ہوشیار پور اور اس ضلع میں اس کثرت
سے پھیل گئی کہ ہزاروں آدمی اس کے گواہ ہیں۔ پھر میں نے اپنی زبان سے دلیپ سنگھ کی ناکامی اور ہندوستان میں نہ داخل
ہونے کی پیش از وقت خبر دی اور صدہا آدمیوں کو زبانی سنایا اور اشتہار شائع کیا اور پنڈت دیانند کے تین مہینہ تک فوت
ہونے تک پہلے سے خبر دے دی اور اللہ جل شانہ خوب جانتا ہے کہ شاید تین ہزار کے قریب ایسے امور میرے پر ظاہر
ہوئے ہیں کہ وہ ٹھیک ٹھیک ظہور میں آگئے ہیں۔ میں یہ دعوی نہیں کرتا کہ کبھی میرے مکاشفات میں غلط انہی کی وجہ سے
خطا واقع نہیں ہوتی کیونکہ اس وجہ سے تو نبیوں کے مکاشفات میں بھی کبھی کبھی خطا واقع ہو جاتی ہے بخاری کی حدیث
فذهب وھلی بہتوں کو یاد ہوگی حضرت مسیح کی غلط پیشگوئی یہودا اسکر یوطی کی نسبت کہ وہ بارہویں تخت کا مالک ہے
ابتک کسی عمدہ تاویل کے رو سے صحیح نہیں ہو سکی لیکن کثرت کی طرف دیکھنا چاہئے جو لوگ مجھے مفتری سمجھتے ہیں اور اپنے
تیں صاف پاک اور متقی قرار دیتے ہوں میں ان کے مقابل پر اس طور کے فیصلہ کیلئے راضی ہوں کہ چالیس دن مقرر
کئے جائیں اور ہر ایک فریق اعْمَلُوا عَلَى مَكَانَتِكُمْ إِنِّي عَامِل کے پر عمل کر کے خدا تعالیٰ سے
کوئی آسمانی خصوصیت اپنے لئے طلب کرے۔ جو شخص اس میں صادق نکلے اور بعض مغیبات کے اظہار میں خدائے
تعالیٰ کی تائید اس کے شامل حال ہو جائے وہی سچا قرار دیا جائے۔ اے حاضرین اسوقت اپنے کانوں کو میری طرف متوجہ
کرو کہ میں اللہ جل شانہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اگر حضرت مولوی محمد حسین صاحب چالیس دن تک میرے مقابل پر خدا تعالیٰ
کی طرف توجہ کر کے وہ آسمانی نشان یا اسرار غیب دکھلا سکیں جو میں دکھلا سکوں تو میں قبول کرتا ہوں کہ جس ہتھیار سے چاہیں
مجھے ذبح کر دیں اور جو تاوان چاہیں میرے پر لگا دیں۔ دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اسکو قبول نہ کیا لیکن خدا اسے قبول
کریگا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دیگا۔ بالآخر میں لکھتا ہوں کہ اب میں یہ موجودہ بحث
☆
اے حق پژدہ ناظرین اللہ غور کر کے اس جملہ کو اور آئندہ جملہ اب ان تمہیدی امور میں‘ الخ کو پڑھیے گا اور پھر مقابلہ کیجئے گا
مولوی محمد حسین صاحب کے لدھیانہ والے اشتہار کے ساتھ جس میں آپ نے کس بے باکی سے حضرت مرزا صاحب کا آئندہ
اجرائے بحث سے فرار کرنا لکھ مارا ہے ۔ حضرت مرزا صاحب کا کیا مطلب اور کیا منشا ہے اور مولوی صاحب اسے کسی قالب میں
ڈالتے ہیں۔ كَبُرَتْ كَلِمَةً تَخْرُجُ مِنْ أَفْوَاهِهِمْ إِنْ يَقُولُونَ إِلَّا كَذِبًا - ادير
ل الانعام : ١٣٦ ٢ الكهف: ٦

مباحثہ لدھیانہ
ختم کر چکا ہوں اگر مولوی صاحب کو کسی بات کے ماننے میں کچھ عذر ہو تو علیحدہ طور پر اپنے رسالہ ۱۲۳
میں درج کریں اب ان تمہیدی امور میں زیادہ طول دینا ہرگز مناسب نہیں ۔ ہاں اگر مولوی صاحب
نفس دعوی میں جو میں نے کیا ہے بالمقابل دلائل پیش کرنے سے بحث کرنا چاہیں تو میں طیار ہوں
اور اگر وہ خاص بحثیں جنگی درخواست اس تحریر میں کی گئی ہے پسند خاطر ہوں تو ان کیلئے بھی حاضر ہوں
اب انشاء اللہ یہ کا غذات چھپ جائیں گے اور مولوی صاحب نے جس قدر تیز زبانی سے ناحق کو حق قرار
دیا ہے پبلک کو اس پر رائے لگانے کیلئے موقعہ ملے گا۔ واخر دعوانا ان الحمد لله رب العلمين۔
L
راقم خاکسار غلام احمد ۲۹ جولائی ۱۸۹۱ء کے
یہ مضمون ۲۹ تاریخ کو لکھا گیا تھا اور مولوی محمد حسین کو اطلاع دی گئی تھی مگر انہوں نے ۳۱ تاریخ پر مضمون کا سننا ملتوی کر دیا چنانچہ
۳۱ تاریخ کو سنایا گیا۔

مباحثہ لدھیانہ
لاہور کے عمائد اہل اسلام کی
مخلصانہ درخواست تحقیق کیلئے بنام
۔ مولوی عبید الله
مولوی محمد صاحب لکھو گے ۔ مولوی عبدالرحمن صاحب لکھو گے ۔ مولوی
صاحب تبتی - مولوی رشید احمد صاحب گنگوی - مولوی غلام دستگیر صاحب غلام دستگیر صاحب قصوری - مولوی
عبد الجبار صاحب امرتسری - مولوی سید محمد نذیر حسین صاحب دہلوی ۔ مولوی عبد العزیز صاحب
لدھیانوی ۔ مولوی احمد الله صاحب امرتسری ۔ مولوی محمد سعید صاحب بنارسی ۔ مولوی عبد الله
صاحب ٹونکی از طرف اہل اسلام لاہور بالخصوص حافظ محمد یوسف صاحب ضلعدار و خواجہ امیر
الدین صاحب و منشی عبد الحق صاحب و محمد چٹو صاحب و منشی شمس الدین سیکرٹری حمایت اسلام و
مرزا صاحب ہمسایہ خواجہ امیر الدین صاحب و منشی کرم الہی صاحب وغیرہ وغیرہ ۔ السلام علیکم
و رحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ مرزاغلام احمد صاحب قادیانی نے جو دعاوی حضرت مسیح علی نبینا وعليه
الصلوة والسلام کی موت اور خود مسیح موعود ہونے کی نسبت کئے ہیں آپ سے مخفی نہیں ۔ ان
کے دعاوی کی اشاعت اور ہمارے ائمہ دین کی خاموشی نے مسلمانوں کو جس تردد اور اضطراب
میں ڈالدیا ہے وہ بھی محتاج بیان نہیں اگر چہ جمہور علماء موجود کی بے سود مخالفت اور خود مسلمانوں کے
پرانے عقیدے نے مرزا صاحب کے دعاوی کا اثر عام طور پر پھیلنے نہیں دیا مگر تا ہم اس امر کے
بیان کرنے کی بلا خوف تردید جرات کی جاتی ہے کہ اہل اسلام کے قدیمی اعتقاد نسبت حیات و نزول
عیسی ابن مریم میں بڑا بھاری تزلزل واقع ہو گیا ہے۔ اگر ہمارے پیشوایان دین کا سکوت یا ان کی
خارج از بحث تقریر اور تحریر نے کچھ اور طول پکڑا تو احتمال کیا بلکہ یقین کامل ہے کہ اہلِ اسلام
علی العموم اپنے پرانے اور مشہور عقیدے کو خیر باد کہہ دیں گے اور پھر اس صورت اور حالت میں
حامیان دین متین کو سخت تر مشکل کا سامنا پڑے گا ۔ ہم لوگوں نے جن کی طرف سے یہ درخواست
ہے اپنی تسلی کے لئے خصوصًا اور عامہ اہل اسلام کے فائدہ کے لئے عموما کمال نیک نیتی سے بڑی
جدوجہد کے بعد ابو سعید مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کو مولوی حکیم نور الدین صاحب کے

مباحثہ لدھیانہ
ساتھ ( جو مرزا صاحب کے مخلص معتقدین میں سے ہیں ) مرزا صاحب کے دعوئی پر گفتگو کرنے کیلئے مجبور کیا تھا ۱۲۴
مگر نہایت ہی حیرت ہے کہ ہماری بد قسمتی سے ہمارے منشاء اور مدعا کے خلاف مولوی ابوسعید صاحب نے
مرزا صاحب کے دعووں سے جو اصل مضمون بحث تھا قطع نظر کر کے غیر مفید امور میں بحث شروع کر دی جس کا
نتیجہ یہ ہوا کہ مترد دین کے شبہات کو اور تقویت ہو گئی اور زیادہ تر حیرت میں مبتلا ہو گئے اسکے بعد لدھیانہ میں
مولوی ابوسعید صاحب کو خود مرزا صاحب سے بحث کرنے کا اتفاق ہوا۔ تیرہ روز گفتگو ہوتی رہی اسکا نتیجہ بھی
ہمارے خیال میں وہ ہی ہوا جو لاہور کی بحث سے ہوا تھا بلکہ اس سے بھی زیادہ تر مضر کیونکہ مولوی صاحب اس
دفعہ بھی مرزا صاحب کے اصل دعوی کی طرف ہرگز نہ گئے اگر چہ ( جیسا کہ سنا گیا ہے اور پایہ ثبوت کو پہنچ گیا ہے )
مرزا صاحب نے اثناء بحث میں بھی اپنے دعووں کی طرف مولوی صاحب کو متوجہ کرنے کے لئے سعی کی چونکہ
علماء وقت کے سکوت اور بعض بے سود تقریر و تحریر نے مسلمانوں کو علی العموم بڑی حیرت اور اضطراب میں ڈال
رکھا ہے اور اسکے سوا انکو اور کوئی چارہ نہیں کہ اپنے امامان دین کی طرف رجوع کریں لہذا ہم سب لوگ آپ کی
خدمت میں نہایت مودبانہ اور محض بنظر خیر خواهی برادران اسلام درخواست کرتے ہیں کہ آپ اس فتنہ وفساد
کے وقت میدان میں نکلیں اور اپنی خدا داد نعمت علم و فضل سے کام لیں ۔ خدا کے واسطے مرزا صاحب کے ساتھ
ان کے دعاوی پر بحث کر کے مسلمانوں کو ورطہ تذبذب سے نکالنے کی سعی فرما کر عند الناس مشکور وعند اللہ ماجور
ہوں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ آپ جن کی ذات پر مسلمانوں کو بھروسہ ہے خاص لاہور میں مرزا صاحب کے ساتھ
ان کے دعاوی میں بالمشافہ تحریری بحث کریں مرزا صاحب سے ان کے دعاوی کا ثبوت کتاب اللہ اور سنت
رسول صلعم سے لیا جاوے یا ان کو اس قسم کے دلائل بینہ سے توڑا جاوے۔ ہماری رائے میں مسلمانوں کی تسلی اور
رفع تردد کے واسطے اس سے بہتر اور کوئی طریق نہیں۔ اگر آپ اس طریق پر بحث کو منظور فرماویں اور امید واثق
ہے کہ آپ اپنا ایک اہم منصبی اور مذہبی فرض یقین کر کے محض ابتغاء لوجه الله وهداى خلق الله ضرور
قبول فرماویں گے تو اطلاع بخشیں تا کہ مرزا صاحب سے بھی اس بارہ میں تصفیہ کر کے تاریخ مقرر ہو جائے
اور آپکو لا ہور تشریف لانے کی تکلیف دی جاوے تمام انتظام متعلقہ قیام امن وغیرہ ہمارے ذمہ ہوگا اور
انشاء اللہ تعالیٰ آپ صاحبوں کو کسی قسم کی تکلیف نہ اٹھانی پڑے گی جواب سے جلد سرفراز فرماویں۔ والسلام
نوٹ: ہمارے پاس ایک اور بھی طویل درخواست لدھیانہ کے مسلمانوں کی آئی ہے جس پر ایک سونو اشخاص کے نام درج ہیں اور جو
انہوں نے مشاہیر علماء کے پاس مذکورہ بالا غرض سے کی ہے اور ساتھ ہی ایک اقرار نامہ کی نقل ہے جو حضرت مرزا صاحب نے ان
درخواست کنندوں کے ساتھ کیا ہے اور جس کا لب لباب یہ ہے کہ مرزا صاحب ان کی درخواست کے بموجب اکابر اور مشاہیر علماء سے
ظاہری اور باطنی طور پر مباحثہ کرنے کے لئے طیار ہیں اور لاہور کو ہی اس مباحثہ کا صدر مقام پسند کرتے ہیں۔ درخواست مذکور میں یہ
بھی مندرج ہے کہ اگر مخاطبین مولوی صاحبان ایک ماہ تک انکی درخواست کے بموجب مباحثہ کرنے کے لئے نہیں آئیں گے تو وہ
مرزا صاحب کے دعاوی کو بلا تذبذب صحیح و صادق تسلیم کر لیں گے اور مولوی صاحبان کی گریز کو عام پر مشتہر کر دیں گے۔ چونکہ اس
درخواست کا منشاء مذکورہ بالا درخواست کے مطابق ہے اس لئے ہم نے اس کے اندراج کی ضرورت نہیں سمجھی ۔ ایڈیٹر
تم
ت

آج 10 میں سے 10 باقی