اَلْحق مباحثہ لدھیانہ
حصہ 10
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مباحثہ لدھیانہ
۱۰۸ سمجھ کر عمد اترک کیا ہے کیونکہ جس قدر کمالات قرآنیہ کی طرف یہ حدیث اشارہ کرتی ہے وہ اہل کشف
اور اہل باطن پر در حقیقت ظاہر ہو چکے ہیں اور ہوتے ہیں اور حارث کی روایت کی ہر ایک زمانہ میں
تصدیق ہو رہی ہے۔ یہ ثابت ہو چکا ہے کہ قرآن کریم بلا شبہ جامع حقائق و معارف اور ہر زمانہ کی
بدعات کا مقابلہ کرنے والا ہے۔ اس عاجز کا سینہ اس کی چشم دید برکتوں اور حکمتوں سے پر ہے۔ میری
روح گواہی دیتی ہے کہ حارث اس حدیث کے بیان کرنے میں بے شک سچا ہے بلاشبہ ہماری بھلائی
اور ترقی علمی اور ہماری دائمی فتوحات کیلئے قرآن ہمیں دیا گیا ہے اور اس کے رموز اور اسرار غیر متناہی
ہیں جو بعد تزکیہ نفس اشراق اور روشن ضمیری کے ذریعہ سے کھلتے ہیں۔ خدا تعالیٰ نے جس قوم کے
ساتھ کبھی ہمیں ٹکرا دیا اس قوم پر قرآن کے ذریعہ سے ہی ہم نے فتح پائی وہ جیسا ایک اُمی دیہاتی کی
تسلی کرتا ہے ویسا ہی ایک فلسفی معقولی کو اطمینان بخشتا ہے یہ نہیں کہ وہ صرف ایک گروہ کیلئے اترا ہے
دوسرا گر وہ اس سے محروم رہے۔ بلا شبہ اس میں ہر یک شخص اور ہر یک زمانہ اور ہر یک استعداد کیلئے
علاج موجود ہے۔ جو لوگ معکوس الخلقت اور ناقص الفطرت نہیں وہ قرآن کی ان عظمتوں پر ایمان
لاتے ہیں۔ اور ان کے انوار سے مستفید ہوتے ہیں۔ جس حارث کے منہ سے ہمارے پیارے
قرآن کی یہ تعریفیں نکلیں میں تو اس منہ کے قربان ہوں ۔ آپ اس کو دجال سمجھیں تو آپ کا اختیار ہے۔
كل احد يؤخذ من قوله ويترك۔
رہی یہ بات کہ آپ نے میرا نام چور رکھا تو میں اپنا اور آپکا فیصلہ حوالہ بخدا کرتا ہوں ۔ اگر
قرآن کے لئے میں چور کہلاؤں تو میری یہ سعادت ہے ۔ یہ تو ایک لفظ کی کمی کا نام سرقہ رکھا گیا
ہے لیکن خدا وند کریم بہتر جانتا ہے کہ اس واقعی سرقہ یا اس کی اعانت کا مرتکب کون ہے جس کے
ارتکاب سے ایک درم کی مالیت پر ہاتھ کاٹا جاتا ہے ۔ فتفكر في سر هذا الكلام واخش الله
المحاسب العلام - كَبُرَ مَقْتًا عِنْدَ اللَّهِ أَنْ تَقُولُوا مَا لَا تَفْعَلُونَ
قوله - احادیث صحیحین کے راوی تہمت فسق سے بری ہیں ۔ سو آیت پیش کرنا جب کوئی فاسق خبر
لاوے تو اس کی تفتیش کرو۔ آپ کی نا واقعی پر ایک دلیل ہے۔
اقول ۔ میں پہلے بیان کر چکا ہوں کہ بخاری اور مسلم کے بعض راویوں پر تہمت اہل بدع ہونے کی کی
بقية حاشيه
بجمع من قتلى احد ثم يقول ايهما اخذا للقرآن فاذا اشير له الى احد هما قدمه
في اللحد ( بخاری صفحہ ۱۰) الہ الہ آپ نے کس قدر رعایت اور عزت قرآن کی کی ہے۔ ایڈیٹر۔
مباحثہ لدھیانہ
گئی ہے جو فاسق کے حکموں میں ہیں۔ جیسا کہ مسلم الثبوت کا حوالہ دے چکا ہوں جس میں صحیحین کی ۱۰۹
نسبت یہ عبارت ہے۔ لان رواتهما قدريون وغيرهم اهل البدع یعنی بعض راوی مسلم اور
بخاری کے قدری اور بدعتی ہیں۔ اب یا حضرت فرمائیے کہ آپ کی ناواقفی ثابت ہوئی یا میری۔ اور اگر
آپ کہیں کہ دوسری طرق سے وہ حدیثیں ثابت ہیں تو یہ بار ثبوت آپکے ذمہ ہے کہ من کل الوجوه
پورا مفہوم اور منطوق ان حدیثوں کا دوسری طرق روایت سے ثابت کر کے دکھلا دیں ۔ تلویح میں لکھا ہے
کہ بعض موضوع حدیثیں جو زنادقہ کا افترا معلوم ہوتی ہیں بخاری میں موجود ہیں ۔ اور امام نووی نے
حدیث عباس اور علی کی نسبت جو کہا ہے وہ پہلے لکھ چکا ہوں اور میرا یہ کہنا کہ امکانی طور پر صدور کذب ہر
ایک سے بجز نبی کے ممکن الوقوع ہے۔ اس اعتراض کا مورد نہیں ہو سکتا کہ امکان کذب کی وجہ سے
شہادت رد نہیں کی جاسکتی اور نہ کمزور ہو سکتی ہے کیونکہ امکان دو قسم کا ہوتا ہے۔ ایک مترقب الوقوع اور
ایک مستبعد الوقوع ۔ اس کی یہ مثال ہے کہ جیسے ایک شخص کیلئے جو زمین کھود رہا ہے۔ ممکن ہے کہ اس
زمین سے کسی قدر مال کا دفینہ نکل آوے۔ اور امکان مترقب الوقوع کی یہ مثال ہے کہ جیسے ایک ایسے گھر
میں کتا اندر چلا جائے جس میں طرح طرح کے کھانے کھلے کھلے ہوئے ہیں سوممکن ہے کہ وہ کتا کھانا
شروع کرے اسی طرح انسان دو گروہ ہیں ایک وہ جو ذنوب سے آزاد کئے جاتے ہیں اور تقویٰ اور
ایمان ان کی محبوب طبیعت کیا جاتا ہے۔ دوسرے وہ گروہ ہیں کہ اگر چہ تکلف سے نیکی کرتے ہیں اور متقی
کہلاتے ہیں مگر جذبات نفس سے ایمن اور محفوظ نہیں ہوتے اور اغراض نفسانی کے موقعہ پر پھر پھسلنا
انکا امکان ترقمی میں داخل ہوتا ہے کیونکہ اعمال صالح ان کی طبیعت کے جزو نہیں ہوتے۔ یہ بات
شہادتوں میں بھی ملحوظ رہتی ہے۔ اس وجہ سے ایک ایسے گواہ کی شہادت جو فریق ثانی سے جس پر وہ
گواہی دیتا ہے سخت عداوت رکھتا ہے اور بالجہر در پے آزار ہے اور فریق اول کا جس کیلئے گواہی
دیتا ہے۔ قریبی رشتہ دار اور اس کی حمایت پر اس کو سخت اصرار ہے کمزور بلکہ قابل رد سمجھی جاتی
ہے۔ کیوں سمجھی جاتی ہے؟ اسی وجہ سے کہ اس کی دروغگوئی کے بارے میں امکان ترقمی کا احتمال
قوی پیدا ہو جاتا ہے ۔ اور بوجہ اس امکان کے اس کی گواہی وہ وزن نہیں رکھتی جو قابل ذوی
عدل شواہد کی رکھتی ہے۔ اور کسی طور سے پورے اعتماد کے لائق نہیں ٹھہر سکتی ۔ خاص کر ایسے زمانہ
میں جو فسق اور کذب کا شیوع ہو ۔ اب میں پوچھتا ہوں کہ کیا خوارج اور قدریوں کی شہادت
میں بوجہ ان کے مذاہب زائغہ کے دروغگوئی کا امکان ترقمی پیدا ہے یا نہیں؟ اور یہی میرا مطلب تھا۔
مباحثہ لدھیانہ
قولہ ۔ آپ کے ایسے دلائل واقاویل سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کو فن حدیث کے کوچہ سے بالکل نا آشنائی ہے۔
اقول - حضرت مولوی صاحب اس زمانہ میں جو صحیحین اردو میں ترجمہ ہو چکی ہیں فن حدیث کا کوچہ
کوئی ایسا دشوار گذار راہ نہیں رہا جس پر خاص طور پر آپ کا ناز زیبا ہو۔ عنقریب زمانہ آنے والا ہے
بلکہ آ گیا ہے کہ اردو میں حدیثوں کا توغل رکھنے والے اپنی دماغی اور دلی روشنی کی وجہ سے عربی خوان
غبی طبع ملاؤں پر ہنسیں گے اور استاد بن کر انہیں دکھائیں گے ۔ میں حضرت محض اللہ آپ کو صلاح دیتا
ہوں کہ اب آپ اپنی علمی نمائش کو کم کر دیں کہ خدا تعالیٰ کے نزدیک فضیلت تقویٰ میں ہے ۔ اس
ناحق کی نفسانی خودستائی اور دوسرے کی تحقیر سے حاصل کیا؟ اور طرفہ تر یہ کہ آپ تو میرے پر نادانی
اور نالیاقتی کا الزام لگانا چاہتے ہیں۔ مگر خدا تعالیٰ وہی الزام لوٹا کر آپ پر نازل کرنا چاہتا ہے ۔ من
اراد هتک ستراخيه هتک الله ستره ان الله لا يحب كل مختال فخور والله
بصير بالعباد ولا يحب الله الجهر بالسوء من القول الامن ظلم
قوله - صاحب تفسیر حسینی یا شیخ محمد اسلم طوسی نے حدیث کو قرآن پر عرض کرنے کے بارہ میں آپ کی
مانند یہ اصول تو نہیں ٹھہرایا کہ احادیث صحیحہ مسلم الصحت کی صحت ثابت ہو جانے کے بعد ان کی صحت کا
امتحان قرآن سے کیا جائے ۔ اور جب تک وہ حدیث مطابق قرآن ثابت نہ ہو اس کو صحیح نہ سمجھا
جائے۔
اقول ۔ تفسیر حسینی کی عبارت سے یہ ظاہر ہے کہ شیخ محمد ابن اسلم طوسی تمین سال تک اس بارہ میں
فکر کرتے رہے کہ حدیث ترک صلوٰة کی تصدیق جس کا مضمون یہ ہے کہ جو کوئی نماز کو عمداً
چھوڑے وہ کافر ہو جاتا ہے قرآن سے ثابت ہو ۔ اب ظاہر ہے کہ اگر یہ حدیث قانون روایت
کے لحاظ سے ان کے نزدیک موضوع ہوتی تو پھر اس کی مطابقت کیلئے قرآن کی طرف توجہ کرنا
ایک فضول امر اور بیہودہ کام تھا۔ کیونکہ اگر حدیث موضوع تھی تو پھر اس کا خیال دل سے دفع کیا
ہوتا ۔ کیا یہ قریب قیاس ہے کہ کوئی دانا ایک حدیث کو موضوع سمجھ کر پھر اس موضوع کی تصدیق
کے لئے تین سال تک اپنا وقت ضائع کرے ۔ ظاہر ہے کہ جس حدیث کو پہلے سے موضوع سمجھ لیا
پھر اس کی تصدیق قرآن سے طلب کرنا چہ معنی دارد! بلکہ حق اور واقعی بات جو قرائن موجودہ
سے معلوم ہوتی ہے یہ ہے کہ ایک طرف تو شیخ محمد اسلم طوسی کو اس حدیث کی صحت پر وثوق کامل تھا
اور دوسری طرف بظاہر نظر قرآن کی عام تعلیم سے اس کو مخالف پاتا تھا اس لئے اس نے صحیح بخاری
کی اس حدیث کے موافق جس میں عرض علی القرآن کا ذکر ہے کتاب اللہ سے اس کی موافقت
مباحثہ لدھیانہ
چاہیے؟ * اور خدا جانے کس قدر اس کو ترک صلوٰۃ کی حدیث کی صحت پر پختہ یقین تھا کہ باوجود یکہ
انتیس سال تک یا کچھ اس سے زیادہ اس حدیث کی مصدق کوئی آیت اس کو قرآن کریم میں نہ ملی
تاہم اس نے تلاش اور طلب سے ہمت نہ ہاری۔ یہاں تک کہ آیت وَأَقِيمُوا الصَّلوةَ
وَلَا تَكُونُوا مِنَ الْمُشْرِكِينَ " اس کو مل گئی یہ طلب اور تلاش بجز ا سکے اور کس غرض کیلئے تھی کہ
ایک طرف تو شیخ اسلم طوسی کو ترک صلوٰۃ کی حدیث میں اس کی صحت کے بارہ میں کچھ کلام نہ تھا اور
دوسری طرف عبارت اس کی قرآن کریم کی ظاہر تعلیم سے مخالف معلوم ہوتی تھی اور اس بات کو ایک
ادنی فہم والا بھی سمجھ سکتا ہے کہ اگر شیخ موصوف کو حدیث اور ظاہر قرآن میں کچھ مخالفت دکھائی نہیں
دیتی تھی تو پھر تین ۳ سال تک کسی غوطہ میں رہا ! اور کونسی چیز گم ہو گئی تھی جس کو وہ تلاش کرتا رہا ؟ آخر
یہی تو سبب تھا کہ وہ اس حدیث کے موافق کوئی آیت نہ پاتا تھا اور اسی خیال سے وہ قرآن کی
آیات کو اس حدیث کے مخالف خیال کرتا تھا۔ آپ فرماتے ہیں کہ شیخ مذکور کی کلام میں قرآن کے
معیار ٹھہرانے کا نام و نشان نہیں ۔ مگر آپ کی سمجھ پر نہ خود میں بلکہ ہر یک عاقل تعجب کرے گا کہ اگر
شیخ کی رائے میں قرآن ایسی حدیثوں کی تصدیق کیلئے کہ بظاہر مخالف قرآن معلوم ہوں معیار نہیں
تھا تو پھر شیخ نے تین ۳ سال تک تصدیق کیلئے کیوں ٹکریں ماریں؟ تین سال کا عرصہ کچھ تھوڑا انہیں
ہوتا ایک جوان اس عرصہ میں بڑھا ہو جاتا ہے۔ کیا کسی کی سمجھ میں آ سکتا ہے کہ بغیر ارادہ کسی
بھاری مرحلہ کے طے کرنے اور بغیر قصد نجات کے ایک سخت مشکل سے یوں ہی کوئی ایک زائد
اطمینان کیلئے اس قدر عرصہ دراز عمر عزیز کا ضائع کرے ۔ پھر آپ دریافت کرتے ہیں کہ کیا شیخ محمد
اسلم نے بجز اس حدیث ترک صلوۃ کے کسی اور حدیث کو بھی قرآن پر عرض کیا ؟ یہ کیسا پر خبط سوال ہے !
کیا عدم علم سے عدم شے لازم آتا ہے؟ پس ممکن ہے کہ عرض کیا ہو اور ہمیں معلوم نہ ہو۔ اور یہ بھی ممکن
ہے کہ یہ مشکل اور حدیثوں میں انہیں پیش نہ آئی ہو۔ اور ان کی نظر میں کوئی اور حدیث ایسے طور سے
مخالف قرآن نہ ہو جس سے قرآن کی کامل اور غیر مبدل ہدایتوں کو ضرر پہنچ سکے اور اگر یہ کہو کہ اس
تعین ۳ سال کے عرصہ تک یعنی جب تک کہ آیت نہیں ملی تھی حدیث ترک صلوۃ کی صحت کی نسبت شیخ کا
کیا اعتقاد تھا تو جواب یہ ہے کہ شیخ اس میں حسب قانون روایت صحت کے آثار صحت پاتا تھا لیکن بوجہ
مخالفت ظاہری قرآن حیرت اور سرگشتگی میں تھا اور کوئی رائے استقلال کے ساتھ قائم نہیں کر سکتا تھا اور
آیت کے مل جانے کا زیادہ تر امیدوار تھا۔ پھر میں کہتا ہوں کہ آپ ضد چھوڑ دیں اور خدا تعالیٰ
ہ سہو کتابت معلوم ہوتا ہے چاہی ہونا چاہیے۔ (ناشر) لا الروم : ۳۲ حاشیہ اگلے صفحہ پر ہے۔ (ناشر)
مباحثہ لدھیانہ
سے شرم کریں ۔ آپ نے صرف ایک آدمی کا پتہ مانگا تھا جو احادیث مختلفہ کی نسبت عرض علی القرآن کا
قائل ہو۔ لیکن ہم نے کئی امام اور بزرگوار اس عقیدہ کے رکھنے والے پیش کر دیئے ۔ مکرر یہ کہ آپ
یاد رکھیں کہ شیخ طوسی کا تمین سال تک آیت کی طلب و تلاش میں لگے رہنا شیخ کے اس مذہب کو ظاہر
کر رہا ہے جو اس کا حدیث ترک الصلوٰۃ کے صحت کی نسبت اور پھر تصدیق قرآنی کی ضرورت کی نسبت
تھا۔ اگر آپ قرائن موجودہ سے نہیں سمجھیں گے تو اور سمجھنے والے دنیا میں بہت ہیں انہیں کو فائدہ ہوگا۔
قوله ۔ میں قرآن کو امام جانتا ہوں *
اقول ۔ یہ سراسر خلاف واقع ہے اگر آپ قرآن کو امام اور ہادی اول جانتے تو آپ کے انکار اورضد
کی یہ نوبت کیوں پہنچتی ؟ آپ فرماتے ہیں کہ میرے پر یہ افترا ہے کہ میری نسبت بیان کیا گیا کہ
میں قرآن کے امام ہونے کا منکر ہوں۔ اس آپ کی دلاوری کا میں کیا جواب دوں خود لوگ معلوم
کر لیں گے!۔
قوله اے خدا کی مخلوق خدا سے ڈرو۔
اقول ۔ حضرت کچھ آپ بھی تو ڈر کریں * لِمَ تَقُولُونَ مَا لَا تَفْعَلُونَ كَبُرَ مَقْتًا
عِنْدَ اللَّهِ أَنْ تَقُولُوا مَا لَا تَفْعَلُونَ ۔
قوله - یہ گمان که امام بخاری نے دمشقی حدیث کو ضعیف جان کر چھوڑ دیا ہے یہ بات وہ ہی تو ت وہ ہی شخص کہے گا
جس کو حدیث کے کوچہ میں بھولے سے بھی کبھی گزر نہیں ہوا۔
اقول ۔ حضرت آپ کے اس بیان سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ کو اس کو چہ میں خود گذر نہیں آپ نہیں
حاشیه صفحه ۱۱۳ + حاشیه حاشیه
ہاں مولوی صاحب ایک ناصح عارف باللہ کی بات مان لیجئے اس سے آپ کی شان کو کوئی بڑھ نہیں لگنے
کا بلکہ تمام خدا شناس آپ کو قدر وعزت کی نگاہ سے دیکھیں گے مگر افسوس ایک مولوی کا اپنی مشہور کردہ
رائے سے رجوع کرنا ایسا ہی ہے جیسا اونٹ کا سوئی کے ناکے سے گذرنا ۔ وَاللهُ يَهْدِى
مَنْ يَشَاءُ إِلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ ، ایڈیر
نوٹ ضرور تیر از کمان جسته باز بدست نمی آید۔ ایڈیٹر
ہ حضرت وہ کیوں ڈریں اس زمانہ کے مولویوں پر کچھ اس کی پابندی ضروری نہیں کہ جو کچھ وہ لوگوں کو
کہیں خود بھی اس پر عمل کیا کریں ۔ اسی سے تو خلق خدا میں فتنہ برپا ہو گیا ہے اور اسی فتنہ اور ان
مولویوں کی کجیوں اور ناراستیوں کی اصلاح کے لئے اللہ تعالیٰ نے حضور کو دنیا میں بھیجا ہے سعادت مند
ہے وہ جو آپ کو پہچانے ۔ ایڈیٹر
ا الصف : ٢۴۳ البقرة : ۲۱۴
مباحثہ لدھیانہ
جانتے ؟ کہ ایک شخص امام بخاری جا ص امام بخاری جیسا معلومات کا ملہ کا دعویٰ رکھنے والا جس نے تین لاکھ حدیث ۱۱۳
حفظ کی تھی ۔ اس کی نسبت ضروری طور پر ماننا پڑتا ہے کہ تمام احادیث مدو نہ مکتو بہ صحاح ستہ کی اس
کو معلوم تھیں کیونکہ جس قدر کل حدیثیں صحاح ستہ میں مندرج ہیں وہ معلومات بخاری کا چھٹا
حصہ بھی نہیں ۔ بلکہ ان سب کو معلومات امام بخاری میں داخل کر کے پھر بھی اڑھائی لاکھ احادیث
ایسی رہ جاتی ہیں جن کے ضبط اور حفظ میں کوئی دوسرا امام بخاری سے شریک نہیں پس اس دلیل
سے بظن غالب معلوم ہوتا ہے کہ دمشقی حدیث ضروری امام بخاری کو یاد ہوگی اور ان تمام
حدیثوں کے لکھنے کے وقت جو امام بخاری نے مسیح ابن مریم اور مسیح دجال کی نسبت لکھی ہیں بخاری
کا یہ فرض تھا کہ اس نا تمام قصہ کی تکمیل کیلئے جس کی تبلیغ کیلئے سب سے بڑھ کر تا کید نبی کریم ہے وہ
دمشقی حدیث بھی لکھ دیتا جو مسلم میں درج ہے ۔ حالانکہ بخاری نے اپنی حدیثوں میں بعض ٹکڑے
اس قصہ کے لئے ہیں اور بعض ترک کر دیئے ہیں ۔ پس صحیح بخاری کا ان قصص متعلقہ سے خالی ہونا
اس بات پر حمل نہیں ہو سکتا کہ امام بخاری ان باقی ماندہ ٹکڑوں سے بے خبر رہا کیونکہ اس کو تین لاکھ
حدیث کے ضبط کا دعوی ہے اور چالیس ہزار مجراے دے کر پھر بھی دولاکھ ساٹھ ہزار بخاری کے
پاس خاص ذخیرہ حدیثوں کا ماننا پڑتا ہے آخر قرائن موجودہ جو بخاری کے احاطہ احادیث پر نظر
ڈالنے سے معلوم ہوتے وہ ایک محقق کو کشاں کشاں اس طرف لے آئیں گے کہ امام بخاری نے
بعض متعلقات اس قصہ کو جود مشقی حدیث میں پائی جاتی ہیں عمداً ترک کیا ۔ یہ گمان ہرگز نہیں ہو سکتا
کہ نواس بن سمعان کی حدیث بخاری کو نہیں ملی ۔ بلکہ یہ گمان بھی نہیں ہے کہ علاوہ حدیث نو اس
بن سمعان کے ایسی روایت کے متعلق اور بھی حدیثیں ملی ہوں جن کو اس نے متروک البیان رکھا ۔
لیکن یہ خیال کسی طرح طمانیت بخش نہیں کہ بخاری نے اس حدیث کو بھی اسی کنزر مخفی میں شامل کر دیا
جو تین لاکھ حدیث کا خزانہ اس کے دل میں تھا کیونکہ اس کے ذکر کرنے کے ضروری دواعی پیش
تھے اور قصہ کی تکمیل اس بقایا ذکر پر موقوف تھی ۔ سو بجز اس کے صحیح اور واقعی جواب جو جلالت شان
بخاری کے مناسب حال ہے اور کوئی نہیں کہ بخاری نے وہ حدیث نواس بن سمعان کی اس مرتبہ پر
نہ مجھی جس سے وہ اپنی صحیح میں اس کو دخل دیتا ۔ اس پر ایک اور بھی ثبوت ہے اور وہ یہ ہے کہ
بخاری کی بعض حدیثیں اگر غور سے دیکھی جائیں تو اس دمشقی حدیث سے کئی امور میں مخالف
ثابت ہوتی ہیں تو یہ بھی ایک وجہ تھی کہ بخاری نے اس حدیث کو نہیں لیا تا اپنی صحیح کو تعارض اور
تناقض سے بچاوے اور معلوم ہوتا ہے کہ باقی حدیثیں بھی جو چھیانوے ہزار کے قریب بخاری
مباحثہ لدھیانہ
۱۱۴ کو یاد تھیں وہ با وجود اپنی صحت اسناد کے صحیح بخاری کی حدیثوں سے کچھ تعارض رکھتی ہونگی جبھی تو بخاری
جیسے حریص اشاعت سنت رسول نے ان کو کتاب میں درج نہیں کیا۔ اور نہ کسی دوسری کتاب میں ان
کولکھا ورنہ بخاری جیسے عاشق قول رسول پر ایک نا قابل دفع اعتراض ہوگا کہ اس نے رسول اللہ کی
حدیثوں کو پا کر کیوں ضائع کیا ! کیا اس کی شان سے بعید نہیں کہ سولہ برس مصیبت اٹھا کر ایک لاکھ
حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی جمع کی اور پھر ایک لکھے خیال سے کہ کتاب میں طول ہوتا ہے اس
خزانہ کو ضائع کر دے؟
چه عقل است صد سال اندوختن پس انگاه در یک دمے سوختن
خدا داد علم اور حکمت کو ضائع کرنا بالاتفاق معصیت کبیرہ ہے پھر کیونکر یہ حرکت بے جا ایسے امام سے
ممکن ہے ! سوا گر چہ کسی مخفی وجہ کی نسبت سے امام بخاری نے ظاہر نہیں کیا اور یا ظاہر کیا اور محفوظ
نہیں رہا لیکن بہر حال یہی سبب ہے اور یہی عذر شرعی ہے جس کے تجویز کرنے سے امام محمد اسماعیل کی
غم خواری دینی کا دامن کسل اور لا پروائی کی آلائش سے پاک رہ سکتا ہے۔
قوله ۔ آپ نے اجماع کے بارے میں کہ اجماع کس کو کہتے ہیں کچھ جواب نہ دیا جس سے صاف
ثابت ہوتا ہے کہ آپ علمی سوالات کو کچھ سمجھ نہیں ۔ کو کچھ سمجھ نہیں سکتے ۔ اجماع کی تعریف یہ ہے کہ ایک وقت کے
جملہ مجتہدین جن سے ایک شخص بھی متفرد و مخالف نہ ہوا ایک حکم شرعی پر اتفاق کر لیں اگر ایک مجتہد بھی
مخالف ہو تو پھر اجماع متحقق نہیں ہوگا۔
اقول ۔ میرے سیدھے سیدھے بیان میں ماحصل اجماع کی تعریف کا موجود ہے۔ ہاں میں نے
اصولیوں کی مصنوعہ مخترعہ طرز پر جو دقت سے خالی نہیں اس بیان کو ظاہر نہیں کیا تا عوام الناس فہم سخن سے
بے نصیب نہ رہیں۔ لیکن آپ نے اصطلاحی طور پر اجماع کی تعریف کرنے کا دعویٰ کر کے پھر اس میں
خیانت کی ہے اور پورے طور پر اسکا بیان نہ کیا جس سے آپکے دل میں یہ اندیشہ ہوگا کہ جن شرائط کو
اصول فقہ والوں نے اجماع کی تحقیق کیلئے ٹھہرایا ہے ان تمام شرائط کے لحاظ سے آپکے مسلمہ اجماعوں
میں سے کوئی اجماع صحیح ٹھہر نہیں سکتا۔ اور یا یہ مطلب ہوگا کہ جو امور اس میں میرے مفید مطلب ہوں
ان کو پوشیدہ رکھا جاوے اور وہ اجماع معہ اس کی شرائط کے اس طرح پر بیان کیا گیا ہے الاجماع
اتفاق مجتهدين صالحين من امة محمد مصطفى صلى الله عليه و سلم في عصر
واحد والا ولى ان يكون في كل عصر علی امر قولی او فعلى وركنه نوعان عزيمة و
مباحثہ لدھیانہ
هو التكلم منهم بما يوجب الاتفاق بان يقولوا اجمعنا على هذا ان كان ذلك ۱۱۵
الشيء من باب القول او شروعهم في الفعل ان كان ذالك الشيء من باب الفعل
والنوع الثانى منه رخصة وهو ان يتكلم او يفعل البعض من المجمعين دون البعض
اى يتفق بعضهم على قول او فعل ويسكت الباقون منهم ولا يردون عليهم الى
ثلثة ايام اوالى مدة يعلم عادة انه لو كان هناک مخالف لاظهر الخلاف ويسمى
هذا اجماعا سكوتيا و لابد فيه من اتفاق الكل خلافا للبعض وتمسكا بحديث
رسول الله صلى الله عليه و سلم و ذهب بعضهم الى كفاية قول العوام في انعقاد
الاجماع كالباقلانی و كون المجمعين من الصحابة او من العترة لا يشترط وقال
بعضهم لا اجماع الاللصحابة وبعضهم حصر الاجماع فى اهل قرابة رسول الله
و عند البعض كونهم من اهل المدينة يعنى مدينة رسول الله شرط ضروری و عند
بعضهم انقراض عصرهم شرط لتحقق الاجماع وقال الشافعي يشترط فيه
انقراض العصر وفوت جميع المجتهدين فلايكون اجماعهم حجة مالم يموتوا
لان الرجوع قبله محتمل ومع الاحتمال لا يثبت الاستقراء ولا بد لنقل الاجماع
من الاجماع والاجماع اللاحق جائز مع الاختلاف السابق والاولى في الاجماع
ان يبقى في كل عصر وقال بعض المعتزلة ينعقد الاجماع باتفاق الاكثر بدليل
من شذ شذ في النار ۔ قال بعضهم ان الاجماع ليس بشيء ولا يتحقق لجمع
شرائط یعنی اجماع اس اتفاق کا نام ہے جو امت محمدیہ کے مجتہدین صالحین میں زمانہ واحد میں پیدا
ہوا اور بہتر تو یہ ہے کہ ہر زمانہ میں پایا جائے اور جس امر پر اتفاق ہو برابر ہے کہ وہ امر قولی ہو یا فعلی ۔
اور اجماع کی دو نوع ہیں ایک وہ ہے جس کو عزیمت کہتے ہیں اور عزیمت اس بات کا نام ہے کہ
اجماع کر نیوالے صریح تکلم سے اپنے اجماع کا اقرار کریں کہ ہم اس قول یا فعل پر متفق ہو گئے لیکن
فعل میں شرط ہے کہ اس فعل کا کرنا بھی وہ شروع کر دیں ۔ دوسری نوع اجماع کی وہ ہے جس کو رخصت
کہتے ہیں اور وہ اس بات کا نام ہے کہ اگر اجماع کسی قول پر ہے تو بعض اپنے اتفاق کو زبان سے
ظاہر کریں اور بعض چپ رہیں اور اگر اجماع کسی فعل پر ہے تو بعض اسی فعل کا کرنا شروع کر دیں
اور بعض فعلی مخالفت سے دستکش رہیں ۔ گو اس فعل کو بھی نہ کریں اور تین دن تک اپنی مخالفت قول یا
فعل سے ظاہر نہ کریں یا اس مدت تک مخالفت ظاہر نہ کریں جو عادتاً اس بات کے سمجھنے کیلئے دلیل
مباحثہ لدھیانہ
ہو سکتی ہے کہ اگر کوئی اس جگہ مخالف ہوتا تو ضرور اپنا خلاف ظاہر کرتا اور اس اجماع کا نام اجماع سکوتی
ہے اور اس میں یہ ضروری ہے کہ کل کا اتفاق ہے ۔ مگر بعض سب کے اتفاق کو ضروری نہیں سمجھتے تا من
شش کی حدیث کا مورد باقی رہے اور حدیث باطل نہ ہو جائے اور بعض اس طرف گئے ہیں کہ
مجتہدین کا ہونا ضروری شرط نہیں بلکہ انعقاد اجماع کیلئے عوام کا قول کافی ہے جیسا کہ باقلانی کا یہی
مذہب ہے اور بعض کے نزدیک اجماع کیلئے یہ ضروری شرط ہے کہ اجماع صحابہ کا ہو نہ کسی اور کا۔ اور
بعض کے نزدیک اجماع وہی ہے جو عترت یعنی اہل قرابت رسول اللہ کا اجماع ہو۔ اور بعض کے
نزدیک یہ لازم شرط ہے کہ اجماع کرنے والے خاص مدینہ کے رہنے والے ہوں ۔ اور بعض کے
نزدیک تحقیق اجماع کیلئے یہ شرط ہے کہ اجماع کا زمانہ گذر جائے ۔ چنانچہ شافعی کے نزدیک یہ شرط
ضروری ہے وہ کہتا ہے کہ اجماع تب متحقق ہوگا کہ اجماع کے زمانہ کی صف پیٹی جائے اور وہ تمام لوگ
مرجائیں جنہوں نے اجماع کیا تھا اور جب تک وہ سب نہ مریں تب تک اجماع صحیح نہیں ٹھہر سکتا
کیونکہ ممکن ہے کہ کوئی شخص اپنے قول سے رجوع کرے اور یہ ثابت ہونا ضروری ہے کہ کسی نے اپنے
قول سے رجوع تو نہیں کیا اور نقل اجماع پر بھی اجماع چاہئے ۔ یعنی جو لوگ کسی امر کے بارہ میں
اجماع کے قائل ہیں ان میں بھی اجماع ہو اور اجماع لاحق مع اختلاف سابق جائز ہے یعنی اگر ایک
امر پہلے لوگوں نے اجماع نہ کیا اور پھر کسی دوسرے زمانہ میں اجماع ہو گیا ہو تو وہ اجماع بھی معتبر ہے
اور بہتر اجماع میں یہ ہے کہ ہر زمانہ اس کا سلسلہ چلا جائے اور بعض معتزلہ کا قول ہے کہ اتفاق اکثر
سے بھی اجماع ہو سکتا ہے بدلیل من شذ شذ في النار اور بعض نے کہا ہے کہ اجماع کوئی چیز نہیں
اور اپنی جمیع شرائط کے ساتھ محقق نہیں ہو سکتا۔ دیکھو کتب اصول فقہ ائمہ اربعہ۔
اب اس تمام تقریر سے ظاہر ہے کہ علماء کا اس تعریف اجماع پر بھی اجماع نہیں اور انکار اور
تسلیم کے دونوں دروازے کھلے ہوئے ہیں لہذا میں نے جب بعض اقوال کے ابن صیاد کے دجال
معہود ہونے پر بلا شبہ اجماع سکوتی کا ثبوت دے دیا ہے ۔ ابوسعید نے ہرگز ہرگز ابن صیاد کے دجال
ہونے سے انکار نہیں کیا ایک امر کا کسی پر مشتبہ ہونا اور چیز ہے اور انکار اور چیز ہے تمیم داری کا بھی
انکار ثابت نہیں کیونکہ تمیم داری نے گر جا والے دجال کی نسبت اپنا یقین ظاہر نہیں کیا صرف ایک خبر
سنادی اور بحجر دخبر سنانے کے انکار لازم نہیں آتا اور وہ خبر جرح سے خالی بھی نہیں کیونکہ تمیم داری کہتا
ہے کہ اس دجال نے غیب کی باتیں اور آئندہ میں ظاہر ہونے والی پیشگوئیاں کھلے کھلے طور پر سنائیں
مباحثہ لدھیانہ
اور یہ امر قرآن کے مخالف ہے۔ کیونکہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے فَلَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِةٍ )
أَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَّسُولٍ لا یعنی خدائے تعالیٰ کھلے کھلے طور پر کسی کو اپنے غیب پر
بجز رسولوں کے یعنی بجز ان لوگوں کے جو وحی رسالت یا وحی ولایت کے ساتھ مامور ہوا کرتے ہیں
اور منجانب اللہ سمجھے جاتے ہیں مطلع نہیں کرتا مگر دجال نے تو اس جگہ غیب کی پکی پکی خبریں
سنائیں اب سوال یہ ہے کہ وہ رسولوں کی کسی قسم میں سے تھا؟ کیا وہ حقیقی طور پر منصب
رسالت رکھتا تھا یا نبی تھا یا محدث تھا؟ ممکن نہیں کہ خدائے تعالیٰ کے کلام میں کذب ہو اور آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم نے جو تمیم داری کے قول کی تصدیق کی یہ تصدیق در حقیقت اس شخص اور معین
آدمی کی نہیں جو تمیم داری کے ذہن میں تھا بلکہ عام طور پر ان واقعات کی تصدیق ہے جو آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے کہ دجال آئے گا اور مدینہ اور مکہ میں نہیں جاسکے گا۔ اور اس جگہ کسی
لفظ سے ثابت نہیں ہوتا کہ وحی الہی کے رو سے آنحضرت نے تمیم داری کی تصدیق کی ۔ بلکہ معمولی طور
پر اور بشری عادت کی طرز سے بغیر لحاظ کسی خصوصیت کے چند واقعات کی تصدیق کی تھی اور حدیث
کے لفظوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ تمیم داری کے اس لفظ کی جو دجال ایک جزیرے میں تھا۔ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم نے تصدیق نہیں کی بلکہ ایک طور سے انکار کیا کیونکہ لفظ حدیث کے یہ ہیں۔
حاشيه
موحدین نام رکھوا کر شرم کرنی چاہئے ! جب مخلوق کو ( اور مخلوق بھی کا فرد جال! يا للعجب!) خدائی
طاقتیں اور صفتیں حاصل ہو گئیں تو خالق اور مخلوق میں ما بہ الامتیاز کیا رہا؟
افسوس یہ خشک مغز لفظ پرست قوم کچھ بھی کلام الہی میں غور نہیں کرتی گویا انہیں کلام الہی سے کوئی
انس و مناسبت ہی نہیں ۔ توحید توحید زبان سے پکارتے ہیں اور سخت شرک میں گرفتار ہیں حضرت مسیح
ایسے عبد ضعیف کو ۔ خالق ۔ شافی محی اور حی قیوم اعتقاد کر رکھا ہے!!۔ اس پر غضب یہ کہ دوسرے تمام
اسلامی فرقوں کو مبتدع اور مشرک کے سوائے اور کوئی لقب دینا گوارا نہیں کرتے۔ مبار کی ہو اس برگزیدہ
الہی اس مسیح موعود کو جس نے اصل ستر توحید کا دنیا پر روشن کیا اور اقسام اقسام اشراک خفیہ سے
اہل اسلام کو آگاہ کیا اور قرآن کریم کے نور سے منور ہو کر صفات باری تعالیٰ کے چشمہ کو شرک کے
خس و خاشاک سے پاک وصاف فرمایا ۔ اے اللہ ! اے میرے مولا ! مجھے اس کے خادموں میں شامل
رکھ کر اس کی برکات سے مستفیض فرما! آمین ۔ ایڈیٹر
ا الجن : ۲۷-۲۸
مباحثہ لدھیانہ
الا انه في بحر اليمن لا بل من قبل المشرق ما هو و اومأ بيده الى المشرق یعنی
آگاہ ہو کیا تحقیق دجال اس وقت شام کے دریا میں ہے یا یمن کے دریا میں نہیں بلکہ وہ مشرق کی
طرف سے نکلے گا اور مشرق کی طرف اشارہ کیا ۔ ماہو کے لفظ میں اشارہ کیا کہ بذاتہ وہ نہ نکلے گا
بلکہ اس کا مثیل نکلے گا۔ تمیم داری نصاری کی قوم میں سے تھا اور نصاری ہمیشہ ملک شام کی طرف سفر
کرتے ہیں ۔ سو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تمیم داری کے اس خیال کو رد کر دیا کہ وہ شام کے دریا
میں کسی جزیرہ میں دجال کو دیکھ آیا ہے اور فرمایا کہ دجال مشرق کی طرف سے نکلے گا جس میں
ہندوستان داخل ہے۔ اور نیز یہ بھی یاد رکھو کہ معمولی تصدیق میں جو بغیر وحی کے ہو نبی سے بھی
خطافی الاجتہاد ممکن ہے جیسا کہ اس خبر کی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تصدیق کر لی تھی کہ قیصر روم
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر چڑھائی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور اس تصدیق کی وجہ سے عین موسم
گرما میں دور دراز کا سفر بھی اختیار کیا ۔ آخر وہ خبر غلط نکلی۔ اور تواریخ صحابہ میں ایسی خبروں کے اور
بہت سے نمونے ہیں۔ جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو پہنچائی گئیں اور آنحضرت نے ان کی فکر کی
لیکن آخر وہ صحیح نہ نکلیں ۔ ظاہر ہے کہ جس حالت میں قیصر کے حملہ کی خبر سن کر آنجناب شدت گرما میں
بلا توقف مع ایک لشکر صحابہ کے روم کی طرف تشریف لے گئے تھے ۔ اگر تمیم داری کی خبر آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کے نور فراست کے آگے کسی قدر آ ثار صداقت رکھتی تو آنجناب ایسے عجیب دجال
کے دیکھنے کیلئے ضرور اس جزیرہ کی طرف سفر کرتے تا نہ صرف دجال بلکہ اس کی نادرالشکل جسامت
بھی دیکھی جاتی جس حالت میں آنجناب صلی اللہ علیہ وسلم ابن صیاد کے دیکھنے کے لئے گئے تھے تو
اس عجیب الخلقت دجال کے مشاہدہ کیلئے کیوں تشریف نہ لے جاتے بلکہ ضرور تھا کہ جاتے ۔ یہ مسئلہ
خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا چشم دید ہو کر بکلی تصفیہ پا جاتا۔ اور یہ بھی آپکو یا درکھنا چاہئے کہ
گر جا والے دجال کی تصدیق اس درجہ پر ہرگز ثابت نہیں ہو سکتی جیسے ابن صیاد کا دجال ہونا ! حضرت
عمر وغیرہ صحابہ کی قسموں سے ثابت ہو گیا ہے ، گر جا والے دجال کی تصدیق قسم کھا کر کس نے کی
جس کی تعریف اجماع کو میں نے پیش کیا ہے جو متفرق اقوال کتب اصول فقہ کا خلاصہ ہے ۔
کیا کوئی بھی حصہ اس تعریف کا ابن صیاد کے اجماع کی نسبت ثابت نہیں ہوتا ؟ بے شک ثابت
ہوتا ہے اور آپ کا نقض فضول ہے ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا اخیر مدت تک اپنے قول سے رجوع
ثابت نہیں اور حدیث ابوسعید سے کم سے کم یہ ثابت ہوتا ہے کہ ایک جماعت صحابہ کی ابن صیاد
مباحثہ لدھیانہ
صح
کے دجال ہونے کی قائل تھی اور اگر فرض کے طور پر کوئی فرد باہر رہا ہے تو جیسا کہ ہم بیان کر چکے ہیں 19
اجماع کا حل نہیں ۔ الدجال کے لفظ کی نسبت جس قدر آپ نے بیان کیا ہے وہ سب لغو ہے۔ آپ نہیں
جانتے کہ دجال معہود کیلئے الدجال ایک نام مقرر ہو چکا ہے۔ دیکھو صیح بخاری صفحہ ۱۰۵۵۔ اگر آپ الدجال
صحیح بخاری میں بجز دجال معہود کے کسی اور کی نسبت اطلاق ہونا ثابت کر دیں تو پانچ روپیہ آپ کی نذر ہوں
گے ۔ ورنہ اے مولوی صاحب ان فضول ضدوں سے باز آؤ إِنَّ السَّمْعَ وَالْبَصَرَ وَالْفُؤَادَ
كُلُّ أُولَئِكَ كَانَ عَنْهُ مَسْئُولًا ل آپ اگر کچھ حدیث سمجھنے کا ملکہ رکھتے ہیں تو الدجال کے لفظ
سے استعمال صحیح بخاری یا صحیح مسلم میں بغیر دجال معہود کے کسی اور میں ثابت کریں۔ ورنہ بقول آپ کے
ایسی باتیں کرنا اس شخص کا کام ہے جس کو حدیث بلکہ کسی شخص کا کلام سمجھنے سے کوئی تعلق نہ ہو ۔ یہ آپ ہی
کا فقرہ ہے آپ ناراض نہ ہوں۔ ایں ہمہ سنگ است که بر سرے من زدی۔
قوله - آپ کا یہ عذر کہ کسی کو ( امارات قول دیکھ کر ) کسی بات کا قائل ٹھہرانا افتر انہیں اس سے آپکا
افترا اور ثابت ہوتا ہے۔
اقول ۔ اگر یہی بات ہے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فعلی امر کا نام کیوں حدیث رکھ کر لیتے
ہیں ؟ اور کیوں بخاری نے کہا کہ میں نے تین لاکھ حدیث رسول اللہ کی تقریر کی ؟ ظاہر ہے کہ حدیث
بات اور قول کو کہتے ہیں ۔ مگر احادیث میں صرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی باتیں نہیں اقوال بھی تو
ہیں آپ نے ان افعال کا نام اقوال کیوں رکھا کیا یہ افترا ہے یا نہیں؟ اگر کہو کہ بطور مسامحت یہ اصطلاح
فن حدیث میں جاری ہوگئی ۔ تو اسی طرح آپکو سمجھ لینا چاہئے کہ بہت سی باتیں بطور مسامحت انسان کرتا
ہے اور ان کو افتر انہیں کہا جاتا ۔ اگر کوئی شخص فقط ہاتھ کے اشارہ سے کسی کو کہے کہ بیٹھ جاتو ناقل اس امر
کا بسا اوقات کہہ سکتا ہے کہ اس نے مجھے بیٹھنے کیلئے کہا۔ ایک شخص کسی کو کہتا ہے کہ تو شیر ہے اس پر کوئی
اعتراض نہیں کر سکتا کہ تو نے افترا کیا۔ اگر یہ شیر ہے تو کہاں شیر کی طرح اس کی کھال ہے اور شیر کی
طرح پنجے کہاں ہیں دم کہاں ہے۔ ایسا ہی اپنے اجتہاد کے اتباع کا ہر یک کو اختیار ہے جو شخص اجتہاد
کے رو سے ایک ظنی امر کو یقینی سمجھ لیتا ہے خواہ اس کی نسبت کچھ کہا جائے مگر اس کو مفتری تو نہیں
کہا جاتا۔ میرا اور آپ کا بیان اب جلد پبلک کے سامنے آئے گا لوگ خود اندازہ کر لیں گے۔
حدیث کے راویوں کی احتیاطیں صرف اس غرض سے تھیں کہ ان کا قول حدیث شمار کیا جاتا تھا مگر میرا
قول تو حدیث نہیں میں تو صاف کہتا ہوں کہ یہ میرا اجتہاد ہے اور میں اجتہادی طور پر کہتا ہوں
ضرور آنحضرت نے ابن صیاد کے دجال ہونے پر خوف ظاہر کیا اور میں نے قرائن موجودہ سے
بنی اسرائیل : ۳۷