القصیدة الثالثة
کرامات الصادقین
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
الْقَصِيدَةُ الثَّالِثَةُ الْمُبَارَكَةُ الطَّيِّبَةُ
فِي نَعْتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
تیسر ا مبارک اور پاکیزہ قصیدہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مدح میں
اُردو ترجمہ
بِكَ الْحَوْلُ يَا قَيُّومُ يَا مَنْبَعَ الْهُدَى فَوَفِّقُ لِي أَنْ أُثْنِي عَلَيْكَ وَ أَحْمَدَا
اے قوم! اے سر چشمہ ہدایت ! تجھ ہی سے طاقت ملتی ہے ۔ پس مجھے توفیق دے کہ
میں تیری ثنا کروں اور حمد کروں ۔
۔
تَتُوبُ عَلَى عَبْدِ يَتُوبُ تَنَدُّمًا وَتُنْجِي غَرِيقًا فِي الضَّلَالَةِ مُفْسِدَا
تو رجوع برحمت ہوتا ہے اس بندے پر جو ندامت سے تو بہ کرے اور تو ہی مفسد کو جو ضلالت
میں غرق ہو نجات دیتا ہے ۔
كَبِيرُ الْمَعَاصِي عِنْدَ عَفْوِكَ تَافِهُ فَمَا لَكَ فِي عَبْدٍ أَلَمْ تَرَدُّدًا
تیرے عفو کے سامنے بڑے سے بڑا گناہ بھی ایک معمولی بات ہے۔ پس تیرا کیا سلوک ہوگا اس
بندے سے جس نے حالت تردد میں چھوٹا گناہ کیا۔
تُحِيطُ بِكُنُهِ الْكَائِنَاتِ وَسِرِّهَا وَتَعْلَمُ مِنْهَاجَ السِّوَى وَ مُحَرَّدًا
تو نے کائنات کی حقیقت اور اس کے بھید کا (علم سے ) احاطہ کر رکھا ہے اور تو سیدھے
اور ٹیڑھے راستے کو جانتا ہے ۔
۔
وَ نَحْنُ عِبَادُكَ يَا الهِي وَ مَلْجَأَى نَخِرُّ اَمَامَكَ خَشْيَةً وَتَعَبُّدًا
اے میرے معبود اور اے میری پناہ ! ہم تیرے بندے ہیں ۔ ہم تیرے آگے خشیت اور
عبودیت سے سجدے میں گرتے ہیں ۔
وَ مَا كَانَ أَنْ يَخْفَى عَلَيْكَ نُحَاسُنَا وَ تَعْلَمُ أَلْوَانَ النُّحَاسِ وَ عَسْجَدَا
اور نہیں مخفی رہ سکتا تجھ پر ہمارا تانبا (عیب) اور تو تانبے اور سونے کے رنگوں کو خوب جانتا ہے۔
وَ كَمْ مِّنْ دَهِي أَهْلَكْتَهُمْ مِنْ شُرُورِهِمْ وَأَخَذْتَهُمْ وَ كَسَرْتَ دَأْيَا مُنَضَّدَا
کتنے ہی ہوشیار لوگ ہیں کہ ان کی بدیوں کی وجہ سے تو نے انہیں ہلاک کر دیا اور ان کو پکڑا
اور ان کے سینوں کی مضبوط ہڈیوں کو توڑ دیا۔
وَكَمْ مِنْ حَقِيرٍ فِي عُيُونٍ جَعَلْتَهُمْ بِأَعْيُنِ خَلْقٍ لُؤْلُؤًا وَ زَبَرْجَدَا
اور بہت سے نگاہوں میں حقیر نظر آنے والوں کو تو نے مخلوق کی آنکھوں میں موتی اور زبرجد بنادیا۔
وَ تَعْمُرُ اَطلالًا بِفَضْلٍ وَ رَحْمَةٍ وَتَهُدُّ مِنْ قَهْرٍ مُنِيفًا مُّمَرَّدًا
تو اپنے فضل اور رحمت سے کھنڈروں کو آباد کر دیتا ہے اور اپنے قہر سے بلند اور صیقل شدہ
عمارتوں کو ڈھا دیتا ہے۔
وَمَا كَانَ مِثْلُكَ قُدْرَةً وَتَرَحُمًا وَ مِثْلُكَ رَبِّي مَا أَرَى مُتَفَرِّدًا ﴿۲۸﴾
اور رحم اور قدرت میں تیرے جیسا کوئی بھی نہیں اور اے میرے رب! تیرے جیسا کوئی لگا نہ
میں نہیں دیکھ پاتا۔
فَسُبْحَانَ مَنْ خَلَقَ الْخَلَائِقَ كُلَّهَا وَجَعَلَ كَشَيْءٍ وَاحِدٍ مُّتَبَدِّدًا
پاک ہے وہ ذات جس نے تمام مخلوقات کو پیدا کیا ہے اور منتشر ( ذرات ) کو ایک شے کی
طرح بناڈالا ۔
غَيُورٌ يُبيدُ الْمُجْرِمِينَ بِسُخْطِهِ غَفُورٌ يُنَجِّي التَّائِبِينَ مِنَ الرَّدَى
وہ غیرت مند ہے، مجرموں کو وہ اپنے غضب سے ہلاک کر دیتا ہے وہ غفور ہے تو بہ کرنے
والوں کو ہلاکت سے نجات دیتا ہے ۔
فَلَا تَأْمَنَنُ مِنْ سُخْطِهِ عِنْدَ رُحْمِهِ وَلَا تَيُتَسَنَّ مِنْ رُحْمِهِ إِنْ تَشَدَّدَا
اس کی رحمت کے وقت اس کے غضب سے بے خوف نہ ہو اور نہ کبھی اس کے رحم سے نا امید
ہونا اگر وہ سختی کرے ۔
وَ إِنْ شَاءَ يَبْلُوُ بِالشَّدَائِدِ خَلْقَهُ وَ إِنْ شَاءَ يُعْطِيهِمْ طَرِيفًا وَ مُتْلَدًا
اگر وہ چاہے تو سختیوں سے اپنی مخلوق کو امتحان میں ڈالے اور اگر چاہے تو ان کو نیا اور پرانا
مال عطا کر دے ۔
وَحِيدٌ فَرِيدٌ لَا شَرِيكَ لِذَاتِهِ قَوِيٌّ عَلِيٌّ فِي الْكَمَالِ تَوَحَدَا
وہ واحد دیگا نہ ہے اس کی ذات میں کوئی شریک نہیں ۔ وہ طاقتور ہے برتر ہے کمال میں یکتا ہے۔
وَ مَنْ جَاءَهُ طَوْعًا وَصِدْقًا فَقَدْ نَجَا وَأُدْخِلَ وِرُدًا بَعْدَ مَا كَانَ مُلْبَدًا
اور جو خدا کے حضور رغبت اور صدق سے آیا اس نے نجات پالی اور وہ گھاٹ میں داخل کر دیا
گیا ۔ بعد ا سکے کہ وہ ( گنا ہوں سے ) لت پت تھا ۔
لَهُ الْمُلْكُ وَالْمَلَكُوتُ وَالْمَجْدُ كُلُّهُ وَكُلٌّ لَّهُ مَا لَاحَ أَوْ رَاحَ أَوْ غَدًا
ملک ۔ ملکوت اور بزرگی سب اسی کو حاصل ہے اور اسی کی ہے ہر وہ چیز جو ظاہر ہوئی یا شام یا
صبح کو جاتی رہی ۔
وَ مَنْ قَالَ إِنَّ لَهُ اِلَهَا قَادِرًا سِوَاهُ فَقَدْ تَبِعَ الضَّلَالَةَ وَاعْتَدَى
اور جس نے کہا کہ اس کا کوئی قادر معبود اس کے سوا ہے تو اس نے گمراہی کی پیروی کی
اور سرکش ہو گیا ۔
هَدَى الْعَالَمِينَ وَ انْزَلَ الْكُتُبَ رَحْمَةً وَ أَرْسَلَ رُسُلًا بَعْدَ رُسُلٍ وَ أَكْدَا
اس نے مخلوق کو ہدایت دی اور رحمت سے کتا بیں نازل کیں اور رسولوں کے بعد رسول
بھیجے اور (اس سنت کو ) پختہ کیا۔
وَ أَنْتَ الهِي مَأْمَنِي وَمَفَازَتِي وَمَا لِي سِوَاكَ مُعَاوِنٌ يَدْفَعُ الْعِدَا
اور اے میرے معبود! تو میری پناہ اور میری مراد ہے اور میرا تیرے سوا کوئی معاون نہیں جو
دشمنوں کو دفع کرے ۔
عَلَيْكَ تَوَكَّلْنَا وَ اَنْتَ مَلَاؤُنَا وَقَدْ مَسَّنَا ضُرٌّ وَّ جِئْنَاكَ لِلنَّدَا
تجھ پر ہی ہمارا آسرا ہے اور تو ہی ہماری پناہ ہے ۔ اور ہے ، اور تو ہی ہماری پناہ ہے ۔ اور ہمیں دکھ پہنچا ہے اور ہم تیرے پاس
بخشش کیلئے آئے ہیں ۔
وَ لَكَ آيَاتٌ فِي عِبَادٍ حَمِدُتَهُمْ وَلَا سِيَّمَا عَبْدٍ تُسَمِّيهِ أَحْمَدَا
تیرے کئی نشان ہیں ان بندوں میں جن کی تو نے تعریف کی ہے اور خاص کر اس بندے میں جس کا
نام تو نے احمد ( ﷺ ) رکھا۔
لَهُ فِي عِبَادَةِ رَبِّهِ عَلَى مِرْجَلٍ وَفَاقَ قُلُوبَ الْعَالَمِينَ تَعَبُّدَا
اپنے رب کی عبادت میں اس میں ہنڈیا کا سا جوش ہے اور عبودیت میں وہ تمام جہانوں کے
دلوں پر فوقیت لے گیا ہے۔
وَ مِنْ وَجْهِهِ جَلَّى بَعِيدًا وَ اَقْرَبَا وَ أَصَابَ وَابِلُهُ تِلَاعًا وَ جَدْ جَدَا
اور اپنے مبارک چہرہ سے اس نے دورو نز دیک کو روشن کر دیا اور اس کی بارش ٹیلوں پر بھی
برسی ہے اور ہموار زمین پر بھی ۔
لَهُ أَيَتَا مُوسَى وَ رُوحُ ابْنِ مَرْيَمَ وَعِرْفَانُ إِبْرَاهِيمَ دِينًا وَ مَرْصَدًا
اُسے موسی کے دو معجزے اور عیسی بن مریم کی روح حاصل ہے اور دین اور طریقت کے لحاظ
سے ابراہیم کا عرفان بھی ۔
وَ كَانَ الْحِجَازُ وَ مَا سِوَاهُ كَمَيِّتِ شَفِيعُ الْوَرَى أَحْيِي وَ أَدْنَى الْمُبَعَّدَا
اور حجاز اور اس کے علاوہ دیگر ملک مُردے کی طرح تھے ۔ ساری مخلوق کے شفیع
نے (انہیں) زندہ کر دیا اور خدا سے دور ( لوگوں ) کو قریب کر دیا ۔
وَكَانَ مُكَاوَحَةٌ وَ فِسْقٌ شِعَارَهُمْ يُبَاهُونَ مِرِّيحِينَ فِي سُبُلِ الرَّدَى
اور بد گوئی اور فسق ان کا شعار تھا۔ وہ ہلاکت کی راہوں میں مٹک مٹک کر چلنے میں فخر کرتے تھے۔
فَلَمْ يَبْقَ مِنْهُمْ كَافِرٌ إِلَّا الَّذِي أَصَرَّ بِشِقْوَتِهِ عَلَى مَا تَعَوَّدَا
پس ان میں سے کوئی کافر باقی نہ رہا سوائے اس شخص کے جس نے اصرار کیا اپنی بدبختی سے اس
بات پر جس کا وہ عادی تھا۔
شَرِيعَتُهُ الْغَرَّاءُ مَوْرٌ مُعَبَّدٌ غَيُورٌ فَأَحْرَقَ كُلَّ دَيْرٍ وَ جَلْسَدَا
اس کی روشن شریعت ایک شارع عام ہے ۔ وہ غیرت مند ہے ۔ اس نے جلا ڈالا ( یعنی
بے اثر کر دیا ) ہر دیر اور معبد کو۔
ولگ
وَآتَى بِصُحُفِ اللَّهِ لَا شَكَّ أَنَّهَا كِتَابٌ كَرِيمٌ يَرْفِدُ الْمُسْتَرْفِدَا
اور وہ اللہ کے صحیفے لایا۔ کچھ شک نہیں کہ وہ ایک معزز کتاب ہے جو طالب انعام کو عطیہ دیتی ہے۔
فَمَنْ جَاءَهُ ذُلَّا لِتَعْظِيمِ شَأْنِهِ فَيُعْطَى لَهُ فِي حَضْرَةِ الْقُدْسِ سُوْدَدًا
جو شخص اس کی عظمت شان کے اظہار کے لئے اس کے پاس نیاز مندی سے آئے تو اسے
در بارالہی میں سرداری دی جاتی ہے۔
فَيَا طَالِبَ الْعِرْفَانِ خُذْ ذَيْلَ شَرْعِهِ وَدَعُ كُلَّ مَنْبُوعٍ بِهَذَا الْمُقْتَدَى
اے معرفت الہی کے طالب ! اس کی شریعت کا دامن پکڑ لے اور اس پیشوا کے مقابلہ میں
ہر پیشوا کو چھوڑ دے ۔
يُزَكِّي قُلُوبَ النَّاسِ مِنْ كُلِّ ظُلُمَةٍ وَ مَنْ جَاءَهُ صِدْقًا فَنَوَّرَهُ الْهُدَى
وہ لوگوں کے دلوں کو ہر تاریکی سے پاک کر دیتا ہے اور جو بھی اسکے پاس صدق سے آئے تو
اسے (اسکی ) ہدایت منوّر کر دیتی ہے ۔
وَلَمَّا تَجَلَّى نُورُهُ التَّامُ لِلْوَرى وَلَوَّحَ وَجْهَ الْمُنْكِرِينَ وَ سَوَّدَا
جب اس کے کامل نور نے مخلوق پر تجلی کی اور منکرین کے چہرے کو جھلس دیا اور سیاہ کر دیا۔
الله
تَرَاءَى جَمَالُ الْحَقِّ كَالشَّمْسِ فِي الضُّحَى وَلَا حَ عَلَيْنَا وَجُهُهُ الطَّلْقُ سَرْمَدَا
تو جمال الہی اس طرح جلوہ گر ہو گیا جس طرح سورج دن کے وقت جلوہ گر ہوتا ہے اور اس کا
ہمیشہ چمکنے والا چہرہ ہم پر ظاہر ہو گیا ۔
وَ قَدِ اصْطَفَيْتُ بِمُهْجَتِى ذِكْرَ حَمْدِهِ وَ كَافٍ لَّنَا هَذَا الْمَتَاعُ تَزَوُّدَا
میں نے اپنے دل و جان سے اس کی تعریف کے ذکر کو پسند کر لیا اور یہی سامان بطور زاد راہ
کے ہمارے لئے کافی ہے۔
وَفَوَّضَنِي رَبِّي إِلَى فَيُضِ نُورِهِ فَأَصْبَحْتُ مِنْ فَيُضَانِ أَحْمَدَ أَحْمَدَا
اور میرے رب نے مجھے آپ کے نور کے فیض کے حوالہ کر دیا تب میں احمد کے
فیضان سے احمد بن گیا ۔
وَهَذَا مِنَ اللَّهِ الْكَرِيمِ الْمُحْسِنِ وَمَا كَانَ مِنْ الْطَافِهِ مُسْتَبْعَدَا
اور یہ سب کچھ اللہ کریم ومحسن کی طرف سے ہے اور ایسا ہونا اس کی مہر بانیوں سے بعید نہ تھا۔
وَ وَاللهِ هَذَا كُلُّهُ مِنْ مُّحَمَّدٍ وَيَعْلَمُ رَبِّي أَنَّهُ كَانَ مُرْشِدَا
اور اللہ کی قسم ! یہ سب کچھ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے فیض سے ہے اور میرا رب خوب
جانتا ہے کہ وہی مرشد ہے ۔
وَ فِي مُهْجَتِي فَوُرٌ وَ جَيْشُ لَا مُدَحَا سُلَالَةَ أَنْوَارِ الْكَرِيمِ مُحَمَّدًا
اور میری جان میں ایک جوش اور ولولہ ہے تا میں خدائے کریم کے نوروں کے
خلا صے محمد ﷺ کی تعریف کروں ۔
كَرِيمُ السَّجَايَا أَكْمَلُ الْعِلْمِ وَالنُّهَى شَفِيعُ الْبَرَايَا مَنْبَعُ الْفَضْلِ وَ الْهُدَى
وہ اعلیٰ خصائل والا اور علم وعقل میں اکمل ہے۔ سب مخلوق کا شفیع اور فضل و ہدایت کا منبع ہے۔
تَبَصَّرُ خَصِيمِي هَلْ تَرى مِنْ مُّشَاكِهِ بِتِلْكَ الصِّفَاتِ الصَّالِحَاتِ بِأَحْمَدَا
مجھ سے جھگڑا کر نے والے د
نے والے دیکھ ! کیا تو ان نیک صفات میں احمد حمد صلی اللہ علیہ وسلم
کا کوئی مشابہ پاتا ہے ۔
بَشِيرٌ نَذِيرٌ امِرٌ مَّانِعٌ مَّعًا حَكِيمٌ بِحِكْمَتِهِ الْجَلِيلَةِ يُقْتَدَى
وہ بشیر ہے، نذیر ہے، حکم دینے والا ہے اور نہی کرنے والا ہے وہ دانا ہے اور اپنی شاندار حکمت
کی وجہ سے پیروی کیا جاتا ہے۔
هَدَى الْهَائِمِينَ إِلَى صِرَاطٍ مُّقَوَّمٍ وَنَوَّرَ أَفْكَارَ الْعُقُولِ وَأَيَّدَا
اس نے سرگردانوں کی سیدھی راہ کی طرف رہنمائی کی اور اس نے عقلوں کے افکار کو منور کیا
اور ان کو قوت بخشی ۔
لَهُ طَلْعَةٌ يَجْلُو الظَّلامَ شُعَاعُهَا ذُكَاءٌ مُّنِيرٌ بُرْجُهُ كَانَ بُرُجُدًا
آپ کا نورانی چہرہ ایسا ہے کہ اس کی شعاع تاریکی کو دور کر دیتی ہے۔ وہ روشن آفتاب ہے جسکا
برج کمبل تھا ( جسے آپ اوڑھے ہوئے تھے ) ۔
لَهُ دَرَجَاتٌ لَّيْسَ فِيهَا مُشَارِكٌ شَفِيعٌ يُزَكِّيْنَا وَيُدْنِي الْمُبَعَّدَا
آپ کو ایسے درجات حاصل ہیں جن میں آپ کا کوئی شریک نہیں وہ شفیع ہے ۔ ہمیں پاک کرتا
ہے اور دور شخص کو قریب کر دیتا ہے۔
وَ مَا هُوَ إِلَّا نَائِبُ اللهِ فِي الْوَرى وَفَاقَ جَمِيعًا رَحْمَةً وَ تَوَدُّدَا
اور وہ تو مخلوق میں صرف اللہ کا نائب ہے اور رحمت اور محبت میں وہ سب سے بڑھ گیا ہے ۔
﴿٥٠﴾ تَخَيَّرَهُ الرَّحْمَانُ مِنْ بَيْنِ خَلْقِهِ وَ أَعْطَاهُ مَا لَمْ يُعْطَ أَحَدٌ مِّنَ النَّدَى
خدا نے اسے اپنی خلقت کے درمیان سے چن لیا ہے اور اس کو ایسی نعمت دی ہے
جو کسی کو نہیں دی گئی ۔
وَ قَدْ كَانَ وَجْهُ الْأَرْضِ وَجْهَا مُّسَوَّدًا فَصَارَ بِهِ نُورًا مُّنِيرًا وَ أَغْيَدًا
اور روئے زمین تو ایک تاریک سطح تھی پس اس کے ذریعہ وہ سطح نور تاباں اور سرسبز ہو گئی ۔
وَ أَرْسَلَهُ الْبَارِئُ بِآيَاتِ فَضْلِهِ إِلى حِزْبٍ قَوْمٍ كَانَ لُدًّا وَمُفْسِدَا
اور اسے خدا تعالیٰ نے اپنے فضل کے نشانوں کے ساتھ بھیجا ایسے لوگوں کے گروہ کی طرف جو
سخت جھگڑالو اور مفسد تھا ۔
وَ مُلْكِ تَأَبَّطَ كُلَّ شَرِّ قَوْمُهُ وَكُلٌّ تَلَا بَغْيًا إِذَا رَاحَ أَوْغَدَا
اور ایسے ملک کی طرف بھیجا جس کے باشندوں نے ہر شر کو بغل میں لے رکھا تھا۔ اور ان میں
سے ہر ایک نے صبح و شام سرکشی کی پیروی کی تھی ۔
بِلُوبَةِ مَكَّةَ ذَاتِ حِقْفٍ عَقَنُقَلٍ بِلَادٌ تَرَى فِيهَا صَفِيحًا مُّصَمَّدَا
(اسے بھیجا ) مکہ کی سنگلاخ زمین میں جو پتھر ملے ٹیلوں والی تھی اور وہ ایسا علاقہ تھا کہ تو اس
میں ٹھوس چٹانیں دیکھتا ہے۔
وَمَا كَانَ فِيهَا مِنْ زُرُوعٍ وَ دَوْحَةٍ تُرَى كَالظَّلِيمِ ثَرَاهُ أَزْعَرَ أَرْبَدَا
اور اس میں کوئی کھیتی اور درخت نہ تھے ۔ اور اس کی مٹی شتر مرغ کی طرح خاکستری اور سیاہی
مائل اور بے آب و گیاہ نظر آتی ہے۔
تَكَلَّفَ عَقْوَةَ دَارِهِ ذَاتَ لَيْلَةٍ جَمَاعَةُ قَوْمٍ كَانَ لُدًّا وَّ مُفْسِدَا
ایک رات اس کے گھر کے قرب و جوار کا احاطہ کر لیا ایسے لوگوں کے گروہ نے جو
جھگڑالو اور مفسد تھا ۔
فَادْرَكَهُ تَائِيدُ رَبِّ مُّهَيْمِنٍ وَنَجَّاهُ عَوْنُ اللَّهِ مِنْ صَوْلَةِ الْعِدَا
کا رسا زرب کی تائید نے اس کو پالیا اور اللہ کی مدد نے اسے دشمنوں کے حملہ سے نجات دے دی۔
تَذَكَّرْتُ يَوْمًا فِيهِ أُخْرِجَ سَيِّدِى فَفَاضَتْ دُمُوعُ الْعَيْنِ مِنِّي بِمُنْتَدَى
صلى الله
مجھے وہ دن یاد آیا جس میں میرے آقا ﷺ اپنے گھر سے نکالے گئے تو میری آنکھوں سے
مجلس ہی میں آنسو بہ پڑے۔
إلى الآنَ أَنْوَارٌ بِبُرْقَةِ يَشْرِبَ نُشَاهِدُ فِيهَا كُلَّ يَوْمٍ تَجَدُّدَا
اب تک یثرب کی پتھریلی زمین میں انوار موجود ہیں ۔ ہر روز ہم ان میں جدت کا
مشاہدہ کر رہے ہیں ۔
فَوَجْهُ الْمَدِينَةِ صَارَ مِنْهُ مُنَوَّرًا وَبَارَكَ حُرَّ الرَّمْلِ وَطُئًا وَ قَرْدَدًا
مدینہ کا چہرہ آپ کی وجہ سے منور ہو گیا اور آپ نے اپنے۔ پ نے اپنے چلنے پھرنے سے برکت دی
خالص ریتلی زمین اور پتھریلی زمین کو بھی ۔
حَفَافَى جَنَانِي نُورَا مِنْ ضِيَائِهِ فَأَصْبَحْتُ ذَافَهُم سَلِيمٍ وَّ ذَا الْهُدَى
میرے دل کے دونوں گوشے آپ کی روشنی ۔
سے منورہو ۔
اور ہدایت یافتہ ہو گیا ۔
گئے تب میں صاحب
ب فہم سلیم
وَ أَرْسَلَنِي رَبِّي لِتَائِيدِ دِينِهِ فَجِئْتُ لِهَذَا الْقَرْنِ عَبْدًا مُجَدِّدًا
اور میرے رب نے مجھے اپنے دین کی تائید کے لئے بھیجا پس میں اس صدی کے لئے
ایک عبد مجد د بن کر آیا ہوں ۔
لَهُ صُحْبَةٌ كَانُوا مَجَانِينَ حُبِّهِ وَجَعَلُوا تَرَى قَدَمَيْهِ لِلْعَيْنِ اثْمَدًا
آپ کے کچھ صحابی تھے جو آپ کی محبت میں دیوانے تھے ۔ انہوں نے آپ کے دونوں
قدموں کی خاک کو آنکھ کا سرمہ بنالیا۔
وَ اَرَوْا نَشَاطًا عِنْدَ كُلِّ مُصِيبَةٍ كَعَوْجَاءِ مِرْقَالِ تُوَارِي تَخَدُّدًا
اور ہر مصیبت کے وقت انہوں نے خوشی ظاہر کی ۔ دہلی تیز رو اونٹنی کی طرح جو
( تیز روی سے ) دبلا پن چھپا دیتی ہے ۔
وَ إِذَا مُرَبِّيْنَا اَهَابَ بِغَنَمِهِ فَرَاعُوا إِلَى صَوْتِ الْمُهِيبِ تَوَدُّدَا
اور جب ہمارے مربی نے اپنے گلے کو آواز دی تو وہ پکارنے والے کی آواز کی
طرف محبت سے لوٹ آئے ۔
وَكَانَ وِصَالُ الْحَقِّ فِي نِيَّاتِهِمْ وَخَطَرَاتِهِمْ فَلَاجْلِهِ مَدُّوا الْيَدَا
اور ان کی نیتوں میں خدا کا وصال تھا اور ان کے خیالات میں بھی ۔ اسی لئے انہوں
نے ہاتھ بڑھائے ۔
وَ رَأَوْا حَيَاتَ نُفُوسِهِمْ فِي مَوْتِهِمْ فَجَاءُوا بِمَيْدَانِ الْقِتَالِ تَجَلُّدَا
اور انہوں نے اپنی جانوں کی زندگی اپنی موت میں پائی سو وہ میدانِ جنگ میں دلیری سے آ گئے ۔
وَ جَاشَتْ إِلَيْهِمْ مِنْ كُرُوبِ نُفُوسِهِمْ وَأَنْذَرَهُمْ قَوْمٌ شَقِيٌّ تَهَدُّدَا
اور دکھوں سے ان کی جانیں اہلنے لگیں اور بد بخت قوم نے انہیں دھمکی دے کر ڈرایا۔
فَظَلُّوا يُنَادُونَ الْمَنَايَا بِصِدْقِهِمْ وَمَا كَانَ مِنْهُمْ مَّنْ أَبَى أَوْ تَرَدَّدًا ﴿۵﴾
وہ اپنے صدق کی وجہ سے موتوں کو پکارنے لگے اور ان میں سے کوئی نہیں تھا جس
نے انکار یا تردد کیا ہو ۔
وَ فَاضَتْ لِتَطْهِيرِ الْأَنَاسِ دِمَاتُهُمُ مِنَ الصِّدْقِ حَتَّى أَثَرَ الْخَلْقُ مَرْصَدًا
اور لوگوں کو پاک کرنے کے لئے ان کے خون بہ پڑے صدق کی وجہ سے۔ یہاں تک کہ خلقت
نے صحیح راہ کو اختیار کر لیا۔
وَأَحْيَوُا لَيَالِيَهُمْ مَخَافَةَ رَبِّهِمْ
وَ أَذَابَهُمْ يَوْمٌ يُشَيِّبُ تَوْهَدًا
انہوں نے اپنے رب سے ڈرتے ہوئے اپنی راتوں کو زندہ کیا ۔ اور ان کو پگھلا ڈالا اس دن
نے جو جوان کو بھی بوڑھا کر دیتا ہے۔
تَنَاهَوا عَنِ الْأَهْوَاءِ خَوْفًا وَخَشْيَةً وَبَاتُوا لِمَوْلَهُمْ قِيَامًا وَ سُجَّدًا
وہ خوف اور خشیت الہی سے حرص و ہوا سے رک گئے اور اپنے مولی کی خاطر انہوں نے قیام
اور سجدے میں راتیں گزاریں ۔
تَلَقَّوْا عُلُوْمًا مِّنْ كِتَابٍ مُّقَدَّسٍ حَكِيمٍ فَصَافَاهُمْ كَرِيمٌ ذُو النَّدَى
انہوں نے کئی علم کتاب مقدس، حکمت والی ( قرآن ) سے سیکھ لئے ۔ خدائے کریم نے جو
بخشش کرنے والا ہے ان کو دوست بنالیا۔
كَنُوقٍ كَرَائِمَ ذَاتِ خُصْلٍ تَجَلَّدُوا وَتَرَبَّعُوا كَلَا الْأَسِرَّةِ أَغْيَدًا
انہوں نے مثل اچھی اونٹنیوں کے جو گچھے دار دم والی ہوں ۔ ہمت دکھائی ۔ انہوں نے
وادیوں کی سرسبز گھاس پر موسم بہار گزارا
اتَعْرِفُ قَوْمًا كَانَ مَيْتًا كَمِثْلِهِمْ نَهُوْمًا كَامُوَاتٍ جَهُولًا يَلَندَدَا
کیا تو ایسے لوگوں کو جانتا ہے جو ان جیسے مردہ تھے جو مردوں کی طرح سوئے ہوئے تھے اور
بہت جاہل اور جھگڑالو تھے ۔
فَأَيْقَظَهُمُ هَذَا النَّبِيُّ فَأَصْبَحُوا مُنِيرِينَ مَحْسُودِيْنَ فِي الْعِلْمِ وَ الْهُدَى
ہو گئے ۔
سواس نبی نے ان کو بیدار کر دیا تو وہ نور دینے والے اور علم و ہدایت میں قابلِ رشک ہوا
وَ جَاءُوا وَ نُورٌ مِّنْ وَرَاءِ يَسُوقُهُمْ إِلَيْهِ وَ نُورٌ مِّنْ أَمَامٍ مُقَوّدًا
اور وہ آگئے اس کی طرف جب کہ ایک نوران کو پیچھے سے چلا رہا تھا اور ایک راہنمائی کرنے
والانوران کے آگے آگے تھا ۔
وَ لَوْ كُشِفَ بَاطِنُهُمْ تَرَى فِي قُلُوبِهِمْ يَقِينًا كَطَبَقَاتِ السَّمَاءِ مُنَضَّدَا
اور اگر ان کا باطن کھولا جائے تو تو ان کے دلوں میں پائے گا یقین کو آسمان کے
طبقوں کی طرح تہہ بہہ ۔
تَدَارَكَهُمْ لُطْفُ الإِلَهِ تَفَضَّلًا وَزَكَّى بِرُوحٍ مِنْهُ فَضْلًا وَأَيَّدَا
خدا کی مہربانی نے از راہ احسان انہیں آ لیا اور اپنے فضل سے اپنی روح القدس کے ذریعہ
انہیں پاک اور موید کیا۔
فَفَاقُوْا بِفَضْلِ اللَّهِ خَلْقَ زَمَانِهِمُ بِعِلْمٍ وَإِيْمَانٍ وَ نُورٍ وَّ بِالْهُدَى
پس وہ اللہ کے فضل سے اپنے زمانے کی مخلوق پر علم و ایمان اور نور و ہدایت میں سبقت لے گئے ۔
وَهَذَا مِنَ النُّورِ الَّذِي هُوَ أَحْمَدُ فِدَّى لَّكَ رُوحِي يَا مُحَمَّدُ سَرْمَدًا
یہ سب کچھ اس کے نور کی برکت سے تھا جو کہ احمد صلّی اللہ علیہ وسلم ہیں ۔ میری روح
اے محمد ! آپ پر ہمیشہ قربان ہے ۔
أُمِرْتَ مِنَ اللَّهِ الَّذِي كَانَ مُرْشِدًا فَأَحْرَقْتَ بِدُعَاتٍ وَ قَوَّمْتَ مَرْصَدًا
تو اس اللہ کی طرف سے مامور کیا گیا جور شد عطا کرنے والا ہے۔ سوتو نے بدعتوں کو مٹا ڈالا
اور راستہ کو سیدھا کر دیا۔