القصیدة الثالثة
کرامات الصادقین, حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
وَجِئْتَ لِتَنْجِيَةِ الْأَنَامِ مِنَ الْهَوَى فَوَاجًا لِمُنْجِي خَلَّصَ الْخَلْقَ مِنْ رَدَى
اور تو مخلوق کو خواہشات نفس سے نجات دینے کے لئے آیا ۔ سو آفرین ہے ایسے نجات دہندہ
پر جس نے خلقت کو ہلاکت سے بچالیا۔
وَ تَوَرَّمَتْ قَدَمَاكَ لِلهِ قَائِمًا وَ مِثْلُكَ رَجُلًا مَا سَمِعْنَا تَعَبُّدَا
خدا کے حضور قیام میں تیرے قدم متورم ہو گئے اور عبادت کرنے میں تیرے جیسا آدمی
ہمارے سننے میں نہیں آیا۔
جَذَبْتَ إِلَى الدِّينِ الْقَوِيمِ بِقُوَّةٍ وَمَا ضَاعَتِ الدُّنْيَا إِذَا الدِّينُ شُيِّدَا
تو نے سچے دین کی طرف ( لوگوں کو ) قوت کے ساتھ کھینچ لیا اور (ان کی ) دنیا بھی ضائع نہ
ہوئی جب کہ ( ان کا ) دین مضبوط کیا گیا۔
وَ أَرْسَلَكَ الْبَارِئُ بِآيَاتِ فَضْلِهِ لِكَى تُنْقِذَ الْإِسْلَامَ مِنْ فِتَنِ الْعِدَا
اور خدا نے تجھے اپنے فضل کے نشانوں کے ساتھ بھیجا تا کہ تو اسلام کو دی سلام کو دشمنوں کے
فتنوں سے چھڑا لے ۔
يُحِبُّ جَنَانِي كُلَّ أَرْضٍ وَطِئْتَهَا فَيَا لَيْتَ لِي كَانَتْ بِلادُكَ مَوْلِدًا
میرا دل ہر اس زمین سے محبت رکھتا ہے جس پر تو چلا ۔ پس کاش تیرا ملک میری جائے پیدائش ہوتا ۔
۵۲﴾ وَاكْفَرَنِي قَوْمِي فَجِئْتُكَ لَاهِفًا وَكَيْفَ يُكَفَّرُ مَنْ يُوَالِى مُحَمَّدًا
اور میری قوم نے میری تکفیر کی تو میں تیرے پاس مظلوم ہو کر آیا۔ اور کیسے کا فرقرار پا سکتا
صلى الله
عروسه
ہے وہ شخص جو محمد ( ﷺ ) سے محبت رکھے ۔
عَجِبْتُ لِشَيْلٍ فِي الْبَطَالَةِ مُفْسِدٍ أَضَلَّ كَثِيرًا بِالشُّرُورِ وَ بَعْدَا
مجھ کو بٹالہ کے مفسد شیخ پر تعجب ہے۔ بہتوں کو اس نے شرارتوں سے گمراہ اور ( حق سے )
دور کر دیا ہے۔
سَلُوهُ يَمِينًا هَلْ أَتَانِي مُبَاهِلًا وَقَدْ وَعَدَ جَزْمًا ثُمَّ نَكَثَ تَعَمُّدًا
اسے قسم دے کر پوچھو کیا وہ میرے پاس مباہلہ کے لئے آیا ؟ حالانکہ اس نے پکا وعدہ کیا تھا
پھر اس نے عمداً اسے توڑ ڈالا ۔
فَخُذْ يَا الهِي مِثْلَ هَذَا الْمُكَذِّبِ كَاخُذِكَ مَنْ عَادَى وَلِيًّا وَ شَدَّدَا
اے میرے خدا! اس جیسے مکذب کو گرفت میں لے۔ جیسے تو گرفت میں لیتا ہے اس شخص کو جس نے
ولی سے دشمنی کی اور اس پر سختی کی ۔
أَضَلَّ كَثِيرًا مِنْ صِرَاطٍ مُّنَوَّرٍ تَبَاعَدَ مِنْ حَةٍ صَرِيحٍ وَأَبْعَدَا
بہت سے لوگوں کو اس نے منور راستہ سے گمراہ کر دیا ۔ وہ حق صریح سے دور رہا اور
( لوگوں کو بھی ) دور کیا ۔
قَدِ اخْتَارَ مِنْ جَهْلٍ رِضَاءَ خَلَائِقِ وَكَانَ رِضَى الْبَارِئُ أَهَمَّ وَ أَوْ كَدَا
اس نے نادانی سے مخلوق کی خوشنودی کو ترجیح دی حالانکہ اللہ کی رضا اہم اور زیادہ ضروری تھی ۔
وَمَا كَانَ لِى بُغْضٌ وَ رَبِّي شَاهِدٌ وَ فِي اللَّهِ عَادَيْنَاهُ إِذْ حَالَ مَرْصَدًا
مجھے اس سے کوئی ( ذاتی دشمنی نہ تھی اور میرا رب گواہ ہے۔ اور ہم اللہ کی خاطر ہی اس کے
دشمن ہوئے جب کہ وہ ( ہمارے ) راستے میں روک بن گیا۔
يَسُبُّ وَمَا أَدْرِى عَلَى مَا يَسُبُّنِي أَيُلْعَنُ مَنْ أَحْيِي صَلَاحًا وَ جَدَّدَا
وہ گالیاں دیتا ہے اور میں نہیں جانتا کہ کس بات پر مجھے گالیاں دیتا ہے ۔ کیا ایسا آدمی بھی
لعنت کیا جا سکتا ہے جس نے نیکی کو زندہ کیا اور دین کی تجدید کی؟
نَعَمُ نَشْهَدَنْ أَنَّ ابْنَ مَرْيَمَ مَيِّتٌ أَهْذَا مَقَالٌ يَجْعَلُ الْبَرَّ مُلْحِدًا
ہاں ! ہم ضرور گواہی دیتے ہیں کہ ابنِ مریم مر چکا ہے۔ تو کیا یہ کوئی ایسی بات ہے جو ایک
نیک کو ملحد بنا دے؟
وَ هَلْ مِنْ دَلَائِلَ عِنْدَكُمْ تُؤْثِرُونَهَا فَإِنْ كَانَ فَا تُونِي بِتِلْكَ تَجَلُّدَا
کیا تمہارے پاس ( حیات مسیح پر ) کوئی ایسے دلائل ہیں جنہیں تم اختیار کر رہے ہو؟ اگر کوئی
ایسی دلیل ہے تو اسے دلیری سے میرے سامنے لاؤ۔
أَنَحْنُ نُخَالِفُ سُبُلَ دِيْنِ نَبِيِّنَا وَقَدْ ضَلَّ سَعْيًا مَنْ قَلَى دِيْنَ اَحْمَدَا
کیا ہم اپنے نبی کے دین کی راہوں کے مخالف ہیں؟ حالانکہ وہ اپنی کوشش میں بھٹک گیا جس
نے دین احمد سے دشمنی کی ۔
سَيُكْشَفُ سِرٌّ صُدُورِنَا وَ صُدُورِكُمْ بِيَوْمٍ يُسَوِّدُ وَجْهَ مَنْ كَانَ مُفْسِدَا
جلد ہی ہمارے سینوں اور تمہارے سینوں کا راز کھل جائے گا اس دن کہ جو سیاہ کر دے گا اس
شخص کا چہرہ جو مفسد تھا۔
فَمَنْ كَانَ يَسْعَى الْيَوْمَ فِي الْأَرْضِ مُفْسِدَا فَيُحْرَقُ فِي يَوْمِ النُّشُورِ مُزَوَّدَا
جو شخص آج زمین میں مفسد ہو کر دوڑتا پھرتا ہے پس وہ قیامت کے دن زاد (فساد ) رکھنے کی
وجہ سے جلایا جائے گا ۔
أَلَيْسَ تُقَاتُ اللهِ فِيكُمْ كَذَرَّةٍ اَتَخْشَوْنَ لَوْمَةَ حَيْكُمْ وَمُفَنِّدَا
کیا اللہ کا ڈر تم میں ذرہ برابر بھی نہیں؟ کیا تم اپنے قبیلے کی ملامت کرنے والے اور کم عقل سے ڈرتے ہو؟
وَقَدْ كَانَ رَبِّي قَدَّرَ الْأَمْرَ رَحْمَةً فَحُصْتُ بِإِذْنِ اللَّهِ ثَوْبًا مُّقَدَّدًا
اور میرے رب نے یہ امر (اپنی) رحمت سے مقدر کر رکھا تھا ۔ پس میں نے اللہ کے اذن
سے ٹکڑے ٹکڑے کئے ہوئے کپڑے کو سی دیا ہے ۔
رَأَيْتُ تَغَيُّظَكُمْ فَلَمْ آلُ حُجَّةً وَوَطِئْتُ ذَوْقًا أَمْعَزًا مُّتَوَقِّدَا
میں نے تمہارا غصہ دیکھا سو میں نے حجت پوری کرنے میں کوتا ہی نہیں کی اور میں نے پتھریلی
اور بھڑکتی ہوئی زمین کو ذوق وشوق سے پامال کیا۔
وَ لَسْتُ بِذِي عِلْمٍ وَلَكِنْ أَعَانَنِي عَلِيمٌ رَانِي مُسْتَهَامًا فَأَيَّدَا
اور میں کوئی ظاہری علم والا نہیں تھا پر مجھے مدد دی ہے خدائے علیم نے ۔ اس نے مجھے
سرگردان متلاشی دیکھا تو میری تائید کی ۔
وَ وَاللَّهِ إِنِّي صَادِقٌ غَيْرُ مُفْتَرٍ وَأَيَّدَنِي رَبِّي وَ مَا ضَاعَنِي سُدى
اور اللہ کی قسم ! میں سچا ہوں ۔ مفتری نہیں ہوں ۔ اور میرے رب نے میری تائید کی اور
مجھے یونہی ضائع نہیں کیا ۔
وَمَا قُلْتُ إِلَّا مَا أُمِرْتُ بِوَحْيِهِ وَمَا كَانَ هَجْسٌ بَلْ سَمِعْتُ مُنَدَّدَا
اور میں نے وہی بات کہی جس کا مجھے خدا کی وحی سے حکم دیا گیا اور وہ کوئی نا قابلِ فہم
دھیمی آواز نہ تھی بلکہ میں نے تو ایک پُر شوکت آواز سنی ہے۔
أَ أَكْتُمْ حَقًّا كَالْمُدَاجِى الْمُخَامِرِ مَخَافَةَ قَوْمٍ لَا يُرِيدُونَ مَرْصَدًا ﴿۵۳﴾
کیا میں منافق طبع حق پوش کی طرح حق کو چھپاؤں ان لوگوں سے ڈرتے ہوئے جو
( سیدھا ) راستہ اختیار کرنا نہیں چاہتے ۔
تَعَالَى مَقَامِي فَاخْتَفَى مِنْ عُيُونِهِمْ وَ رَبِّي يَرَى هَذَا الْجَنَانَ الْمُجَرَّدَا
میرا مقام تو بلند ہے اس لئے ان کی آنکھوں سے مخفی ہو گیا ہے اور میرا پروردگار اس
یکتا دل کو دیکھ رہا ہے ۔
وَ فِي الدِّينِ اَسْرَارٌ وَ سُبُلٌ خَفِيَّةٌ يُلاحِظُهَا مَنْ زَادَهُ اللَّهُ فِي الْهُدَى
اور دین میں کچھ اسرار اور مخفی راہیں ہیں ۔ انہیں وہی دیکھتا ہے جسے اللہ نے
ہدایت میں ترقی دی ہو ۔
وَ هَذَا عَلَى الإِسْلَامِ اَدْهَى مَصَائِبِ يُكَفِّرُ مَنْ جَاءَ الْآنَامَ مُجَدِّدَا
اور یہ اسلام پر شدید ترین مصیبت ہے کہ اُس کی اُس کی تکفیر کی جاتی ہے جو مخلوق
کے لئے مجدد ہو کر آیا ۔
أَتُكْفِرُ رَجُلًا قَدْ اَنَارَ صَلَاحُهُ وَ مِثْلُكَ جَهْلًا مَا رَأَيْتُ ضَفَنْدَدًا
کیا تو ایسے آدمی کی تکفیر کرتا ہے جس کی نیکی روشن ہے؟ اور جہالت میں تیرے جیسا
احمق میں نے کوئی نہیں دیکھا ۔
أَتُكْفِرُ رَجُلًا أَيَّدَ الدِّينَ حُجَّةً وَدَافَا رُءُ وُسَ الصَّائِلِينَ وَ أَرْجَدَا
کیا تو ایسے آدمی کی تکفیر کرتا ہے جس نے دلیل کے ساتھ دین کی تائید کی اور حملہ کرنے
والوں کے سروں کو توڑ دیا اور کچل ڈالا ۔
أَنَحْنُ نَفِرُّ مِنَ الرَّسُولِ وَدِينِهِ وَيَبْدُو لَكُمْ آيَاتُنَا الْيَوْمَ أَوْغَدًا
کیا ہم رسول (صلی اللہ علیہ وسلم ) اور اس کے دین سے دور بھاگ سکتے ہیں جب کہ تمہارے
لئے آج یا کل ہمارے نشان ظاہر ہو جائیں گے ۔
وَ وَاللَّهِ لَوْ لَا حُبُّ وَجْهِ مُحَمَّدٌ لَمَا كَانَ لِي حَوْلٌ لَا مُدَحَ أَحْمَدًا
اور خدا کی قسم ! اگر مجھے محمدؐ کے چہرے کی محبت نہ ہوتی تو مجھے کوئی طاقت نہ ہوتی کہ احمد
کی مدح کر سکوں ۔
فَفِي ذَاكَ آيَاتٌ لِكُلِّ مُكَذِّبِ حَرِيصٌ عَلَى سَبِّ وَ الْوَى كَالْعِدَا
اس میں ہر اس تکذیب کرنے والے کے لئے نشانیاں ہیں جو گالیاں دینے پر حریص اور
دشمنوں کی طرح پیچھے پڑنے والا جھگڑالو ہے۔
وَكَمْ مِّنْ مَّصَائِبَ لِلرَّسُولِ اَذُوقُهَا وَكَمْ مِّنْ تَكَالِيفٍ سَئِمْتُ تَوَدُّدًا
اور بہت سی مصیبتیں ہیں کہ رسول اللہ کی خاطر میں انہیں چکھ رہا ہوں اور بہت سی تکلیفیں ہیں جو
میں نے محبت کی وجہ سے برداشت کی ہیں ۔
وَغَمّ يَفُوقُ ظَلَامَ لَيْلٍ مُّظْلِمٍ وَ هَوْلٍ كَلَيْلِ السَّلْخِ يُبْدِى تَهَدُّدَا
اور بہت سے غم ہیں جو تاریک رات کی ظلمت سے بھی زیادہ ہیں اور بہت سی دہشتیں ہیں جو
قمری مہینے کی آخری رات کی طرح ڈراؤنی ہیں ۔
وَ ضُرِّ كَضَرُبِ الْفَاسِ أَصْلَتَ سَيْفَهُ وَ خَوْفٍ كَاصْوَاتِ الصَّرَاصِرِ قَدْ بَدَا
اور بہت سے دکھ ہیں جو کلہاڑی کی ضرب کی طرح ہیں اور انہوں نے اپنی تلوار سونت رکھی
ہے اور آندھیوں کی آوازوں کی طرح بہت سے ڈر ہیں جو ظاہر ہوئے ۔
فَاسْتَمُ تِلْكَ الْمِحَنَ مِنْ ذَوْقِ مُهْجَتِي وَ أَسْئَلُ رَبِّي أَنْ يَزِيدَ تَشَدُّدَا
یہ سب مصیبتیں میں اپنے دلی ذوق سے سہ رہا ہوں ۔ اور میں اپنے رب سے طالب ہوں کہ وہ
تشد د میں اور زیادتی کرے۔
وَمَوْتِي بِسُبُلِ الْمُصْطَفَى خَيْرُ مِيْتَةٍ فَإِنْ فُزْتُهَا فَسَأَحْشَرَنُ بِالْمُقْتَدَى
اور مصطفے کی راہ میں میری موت بہترین موت ہے۔ اگر میں اس (موت کے حاصل کرنے ) میں
کامیاب ہو جاؤں تو میں ضرور اپنے پیشوا کیساتھ اٹھایا جاؤنگا۔
سَادْخَلُ مِنْ عِشْقِى بِرَوْضَةِ قَبْرِهِ وَمَا تَعْلَمُ هَذَا السِّرَّ يَا تَارِكَ الْهُدَى
میں اپنے عشق کی وجہ سے آپ کی قبر کے باغ میں داخل کیا جاؤں گا اور اے
تا رک ہدایت ؟ تو اس راز کو نہیں جانتا ۔
业
adbk