القصیدة الرابعة

کرامات الصادقین, حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

خَفِ اللَّهَ حَزْمًا يَا ابْنَ مَرُءٍ اَحَبَّنِي فَدَعُ مَا يُلازِمُهُ عَدُوٌّ مُّخَيَّبُ
از راه دانائی اللہ سے ڈر۔ اے اس شخص کے بیٹے ! جو مجھ سے پیار کرتا تھا اور چھوڑ دے
اس بات کو جس کو نا مراد دشمن اختیار کرتا ہے ۔
وَمَا يَمُنَعَنَّكَ مِنْ رُجُوعٍ وَ تَوْبَةً أَلَيْتَ جَهْلًا حِلْفَةً فَتُشَرَّبُ
اور کون سی چیز تجھے رجوع اور تو بہ سے روک رہی ہے؟ آیا تو نے نادانی سے قسم کھا رکھی ہے
اگر ایسا ہے تو ) تو ملامت کیا جائے گا ۔
لله
وَ إِنْ كُنتَ ذَا عُسْرٍ وَّ ضَمْرٍ مُّعَيَّلًا فَإِنْ شَاءَ رَبِّي تُرْزَقَنَّ فَتُحْظَبُ
اور اگر تو تنگدست اور لاغر عیال دار ہے تو اگر میرا رب چاہے تو تجھے رزق دے اور
تو سیر ہو جائے گا ۔
وَ وَاللَّهِ إِنَّ شِقَاكَ هَيَّجَ لِي الْبُكَا لَدَى عَيْنِ إِحْيَاءٍ تَمُوتُ وَتُتَغَبُ
اور خدا کی قسم ! تیری شقاوت نے مجھ میں آہ و بکا کا جوش پیدا کر دیا ہے ۔ تو زندگی دینے
والے چشمے کے پاس مر رہا اور ہلاک ہو رہا ہے ۔
الَا تَعْرِفَنُ قِصَصَ الَّذِينَ تَمَرَّدُوا فَمَالَكَ تَدْرِي سَمَّ ذَنْبٍ وَّ تُذْنِبُ
کیا تو ان لوگوں کے واقعات نہیں جانتا جنہوں نے سرکشی اختیار کی ۔ پس تجھے کیا ہو گیا ہے
کہ تو گناہ کے زہر کو تو جانتا ہے اور پھر گناہ کرتا ہے ۔
اتُدَامُ بَيْنَ الْأَقْرَبِينَ كَبَاطِرٍ وَإِنَّ غَدَاةَ الْبَيْنِ أَدْنَى وَ أَقْرَبُ
کیا تو ہمیشہ اپنے قریبیوں میں اترانے والے کی طرح ہی بنا رہے گا حالانکہ جدائی کی صبح
بہت نزدیک اور بہت ہی قریب ہے ۔
وَمِثْلُكَ جَافٍ قَدْ خَلَا وَمُكَذِّبُ فَأَبَادَهُمْ رَبِّ قَدِيرٌ مُّعَذِّبُ
اور تیرے جیسے بہت سے ظالم گزر چکے ہیں اور مکتب بھی ۔ سو ہلاک کر دیا ان کو رب قدیر
عذاب دینے والے نے ۔

سَيَسْلُبُ مِنْكَ الضُّعُفُ وَالشَّيْبُ قُوَّةً وَ مَا إِنْ أَرَى عَنْكَ الْغَوَايَةُ تُسْلَبُ ﴿۵۹﴾
عنقریب تجھ سے ضعف اور بڑھا پا قوت چھین لے گا اور میں نہیں سمجھتا کہ
گمراہی تجھ سے چھینی جائے گی ۔
فَاكْفِرُ وَ كَذَّبُ أَيُّهَا الشَّيْخُ دَائِمًا وَإِنِّي بِفَضْلِ اللَّهِ رَجُلٌ مُّهَذَّبُ
پس اے شیخ ! تو ہمیشہ کا فر کہتا اور تکذیب کرتا رہ اور میں تو اللہ کے فضل سے ایک شائستہ
مزاج آدمی ہوں ۔
وَ الْهَمَنِي رَبِّي وَ اَعْطَى مَعَارِفًا فَبِنُورِهِ الْأَجْلَى إِلَى الْحَقِّ انْدُبُ
اور میرے رب نے مجھے الہام کیا ہے اور معارف عطا کئے ہیں ۔ سواسی کے روشن نور سے میں حق
کی طرف زور سے دعوت دے رہا ہوں ۔
اَ تَغْفُلُ مِنْ قَهْرِ الْحَسِيبِ وَاخْذِهِ وَتُذْعِرُنَا مِنْ جَوْرِ خَلْقٍ وَتُرْعِبُ
کیا تو محاسبہ کرنے والے خدا کے قہر اور گرفت سے غافل ہے اور تو ہم کو مخلوق کے ظلم سے
ڈراتا اور مرعوب کرنا چاہتا ہے؟
نَجَاتُكَ مِنْ جَنْبَاتِ نَفْسِكَ مُشْكِلٌ يُزِلُّ الْغُلَامَ الْخَفْرَ بَكْرٌ هَوْزَبُ
تیرا اپنے جذبات نفس سے نجات پانا مشکل بات ہے ۔ شرمیلے ( نا تجربہ کار ) لڑکے کو
تیز رواونٹ پھسلا کر گرا دیتا ہے ۔
إِلَى اللَّهِ مَرْجِعُنَا فَيُظْهِرُ خَبَّأَنَا عَلَى الْأَشْقِيَاءِ وَكُلُّ أَمْرٍ مُّرَتَبُ
اللہ کی طرف ہماری بازگشت ہے وہ ہمارے پوشیدہ راز کو اشقیاء پر ظاہر کر دے گا اور ہر
کام کے لئے ایک ترتیب ہے ۔
فَقَدْ كَذَّبُوا بِالْحَقِّ لَمَّا جَاءَهُمُ فَسَوْفَ يُرِيهِمْ رَبُّنَا مَا كَذَّبُوا
سو انہوں نے سچ کو جھٹلا دیا ہے جب وہ ان کے پاس آیا سو ضر و ر ا نہیں دکھا دے گا ہمارا
رب کہ انہوں نے کس چیز کو جھٹلایا ہے ۔

وَقَدْ كُذِّبَتْ قَبْلِي عِبَادٌ ذَوُوا التَّقَى فَصَبَرُوا عَلَى مَا كُذِّبُوا وَ تَرَقَّبُوا
مجھ سے پہلے کئی تقوی شعار بندے جھٹلائے گئے تو انہوں نے صبر کیا تکذیب کیا جانے
پر اور انجام کا انتظار کیا ۔
فَلَمَّا نَسُوا فَحْوَاءَ مَا ذُكِّرُوا بِهِ أُسِفَ وُجُوهُ قُلُوبِهِمْ مَّا قَلَّبُوا
جب وہ ( مخالف ) اس بات کا مطلب جس کے ذریعہ نصیحت کئے گئے تھے بھول گئے تو ان
کے دلوں کی صورت جو انہوں نے بدل دی تھی متغیر کر دی گئی ۔
تَحَامَونِ بِالْحِقْدِ الْمُدَمِّرِ كُلُّهُمْ وَأَمَّهُمُ الشَّيْخُ السَّفِيهُ الْمُعْجَبُ
انہوں نے مجھ سے اجتناب کیا ہلاک کرنے والے کینے کی وجہ سے سب کے سب نے ۔
اور ایک کم عقل مغرور شیخ ان کا پیشوا بنا ہے ۔
وَكَيْفَ أَخَافُ عِنَادَ قَوْمٍ مُّفْنِدٍ وَيَعْتَامُنِي رَبِّي عَلَيْهِمْ وَيَصْحَبُ
اور میں جھوٹی قوم کے عناد سے کیسے ڈروں اس حال میں کہ میرا رب مجھ کو ان پر فضیلت
دے رہا ہے اور میرا ساتھ دے رہا ہے ۔
فَأَبْغِي رِضَا رَبِّي وَمَا اَخْشَى الْعِدَا وَلِحَرْبِ أَعْدَاءِ الْهُدَى أَتَاهَبُ
پس میں اپنے رب کی رضا چاہتا ہوں اور دشمنوں سے ڈرتا نہیں اور ہدایت کے دشمنوں سے
جنگ کے لئے میں تیاری کر رہا ہوں ۔
وَلِكُلِّ نَبَةٍ مُّسْتَقَرٌ مُّعَيَّنٌ وَمَا تُبْسَلُ نَفْسٌ قَبْلَ وَقْتٍ يُكْتَبُ
ا اور ہر خبر کے لیے ایک وقت معین ہے اور کوئی نفس بھی مقدر وقت سے پہلے ہلاک نہیں کیا جاتا۔
وَ إِنَّ هُدَى اللَّهِ الْعَلِيمِ هُوَ الْهُدَى وَيَعْلَمُ مَا نَدَعَنُ وَمَا نَحْنُ نَكْسِبُ
اور اللہ علیم کی ہدایت ہی اصل ہدایت ہے اور وہ جانتا ہے جو بات ہم چھوڑ دیتے ہیں
اور جو کرتے ہیں ۔

وَيَدْرِي أَنَاسًا كَفَرُوْنَا وَكَذَّبُوا إِذَا ادَّارَكُوا لِنِضَالِهِمْ وَتَحَذَّبُوا
اور وہ ان لوگوں کو جانتا ہے جنہوں نے ہماری تکفیر اور تکذیب کی ۔ جب وہ اپنی لڑائی کے
لیے جمع ہو گئے اور ٹولیاں بنالیں ۔
قَلَانِي الْوَرَى حَتَّى الْأَقَارِبَ كُلُّهُمْ فَمِنْهُمْ كَشُعْبَانٍ وَّمِنْهُمْ عَقْرَبُ
مخلوق نے مجھ سے دشمنی کی حتیٰ کہ سب اقرباء نے بھی۔ بعض تو ان میں سے اژدھا کی طرح
ہیں اور بعض ان میں سے بچھو ہیں ۔
وَمَا نَتَّقِيُّ حَرًّا بِتِلْكَ الْهَوَاجِرِ وَ فِي اللَّهِ مَا نُؤْذَى وَ نُرْمَى وَنُجْذَبُ
اور ہم گرمی سے نہیں بچاؤ کرتے ان دو پہروں میں ۔ اور خدا کی راہ میں ہی ہے جو ہمیں تکلیف دی
جاتی ہے اور تیر مارے جاتے ہیں اور ہمیں گھسیٹا جاتا ہے۔
وَإِنِّي بِحَضْرَتِهِ أُمُوتُ بِفَضْلِهِ فَإِنْ لَّمْ يَنَلْنَا الْعِزُّ فَالذُّلُّ أَطْيَبُ
اور میں تو خدا کے فضل سے اس کے حضور ہی مروں گا اگر ہمیں عزت نہ ملی تو ذلت ہی اچھی ہے۔
الا كُلَّ مَجْدٍ قَدْ طَرَحْتُ كَجِيْفَةٍ وَفِي كُلِّ أَوْقَاتِي إِلَى اللَّهِ أُجْلَبُ
سنو ! ہر عزت کو میں نے مردار کی طرح پھینک دیا ہے اور اپنے تمام وقتوں میں خدا کی
طرف ہی کھنچا چلا جاتا ہوں ۔
وَإِلَيْهِ أَسْعَى مِنْ جَنَانِي وَمُهْجَتِي وَلِغَيْرِهِ مِنِّي الْقَلَا وَالتَّجَنُّبُ
اور اسی کی طرف میں اپنے دل و جان سے دوڑ رہا ہوں اور اس کے غیر سے مجھے
ناراضگی اور کنارہ کشی ہے ۔
وَ إِنِّي أَعِيشُ بِهَذِهِ كَمُسَافِرٍ وَفِي كُلِّ آن مِنْ هَوَى اَتَغَرَّبُ
میں اس دنیا میں مسافر کی طرح زندگی بسر کر رہا ہوں اور ہر لحظہ ہوائے نفسانی سے دور رہتا ہوں۔
وَمَا لِي إِلَى غَيْرِ الْمُهَيْمِنِ رَغْبَةٌ وَعَنْ كُلِّ مَا هُوَ غَيْرُ رَبِّي أَرْغَبُ
اور مجھے خدائے نگہبان کے غیر کی طرف کوئی رغبت نہیں اور ہر اس چیز سے جو میرے رب
کا غیر ہے میں بے رغبت ہوں ۔
الله

الَا أَيُّهَا الشَّيْخُ الَّذِي يَتَجَنَّبُ تَرى إِنْ تَتُبُ مِنِّي الْهَوَى وَالتَّحَبُّبُ
سن اے شیخ ! جو ( مجھ سے کنارہ کش ہے اگر تو تو بہ کرے تو کرے تو میری طرف سے الفت
اور محبت پائے گا ۔
وَ لَسْتُ بِرَاضٍ اَنْ اُلاعِنَ لَاعِنَا فَاخْتَارُ نَهْجَ الْعَفْوِ وَالْقَلْبُ مُغْضِبُ
اور میں اس بات پر خوش نہیں کہ لعنت کرنے والے پر لعنت کروں ۔ میں عفو کا طریق ہی
اختیار کرتا ہوں حالانکہ دل غضبناک ہے ۔
رَأَيْتُ بَسَاتِينَ الْهُدَى مِنْ تَذَلُّلٍ وَإِنِّي بِآلَامِي عُذَيْقٌ مُّرْجَبُ
میں نے فروتنی کے ذریعہ ہدایت کے باغ دیکھے ہیں اور باوجو د اتنی تکلیفوں کے میں کھجور کی
ایسی پھلدار ٹہنی ہوں جسے کثرت ثمر کی وجہ سہارا دیا گیا ہے ۔
تَسُبُّ وَ إِنْ أَعْذِرُكَ فِيمَا تَسُبُّنِي وَلَكِنْ أَمَامَ اللَّهِ تَعْصِبُ وَتُذْنِبُ
تو مجھے گالیاں دیتا ہے اور اگر میں ان گالیوں میں تجھے معذور بھی سمجھوں پھر بھی اللہ کے
سامنے تو نا فرمانی کر رہا ہے اور گنہگار ہو رہا ہے۔
تَصُولُ عَلَيَّ لِهَتِّكِ عِرْضِي وَ اَعْتَلِى وَ اَعْطَانِيَ الرَّحْمَنُ مَا كُنتُ أَطْلُبُ
تو تو میری ہتک عزت کے لیے مجھ پر حملہ کرتا ہے اور میں بلند ہوتا ہوں اور مجھے رحمان نے
وہ کچھ دیا ہے جو میں طلب کرتا ہوں ۔
تَرى عِزَّتِي يَوْمًا فَيَوْمًا فَتَنْشَوِى وَتَهْذِى كَأَنَّكَ بِالْهَرَاوِي تُضْرَبُ
تو میری عزت کو دن بدن ترقی پر پاتا ہے سو تو جلتا بھنتا ہے اور بکواس کرتا ہے جیسے کہ تجھے
لاٹھیوں سے مارا جا رہا ہے ۔
أَرى أَنَّ نَشْرِى فِيْكَ كَالرُّمْحِ لَاعِجٌ وَيُلَاعِجَنَّكَ شَأْنُنَا الْمُتَرَقَّبُ
میں دیکھتا ہوں کہ میری ترقی تجھ میں نیزے کی طرح درد پیدا کرنے والی ہے اور ضرور
درد ناک کرے گی تجھے ہماری وہ حالت جس کا انتظار ہے ۔

وَلَوْ لَمْ يَكُنْ فِي الْقَلْبِ غَيْرُ تَغَيُّظٍ فَلَا الْقَلْبُ إِلَّا جَمْرَةٌ تَتَلَهَّبُ
اور اگر دل میں سوائے غصہ کے اور کچھ نہ ہو تو پھر دل نہ ہوا بھڑکتی ہوئی چنگاری ہی ہوئی ۔
وَلَا تَحْسَبَنُ قَلْبِي إِلَى الضّغْنِ مَائِلًا تَعَاشِيبُ أَرْضِي خُلَّةٌ وَتَحَبُّبُ
تو میرے دل کو کینے کی طرف مائل خیال نہ کر ۔ میری زمین کے گھاس تو دوستی اور محبت ہیں ۔
كَمِثْلِكَ عَادٍ مَّا رَأَيْتُ وَلَاعِنَا أَقَوْلُكَ قَوْلٌ أَوْسِنَانٌ مُّذَرَّبُ
تیرے جیسا دشمن اور لعنت کرنے والا میں نے کبھی نہیں دیکھا ۔ کیا تیرا کوئی قول
ہے یا کہ تیز کیا ہوا نیز ه ؟
أَرَدْتَ وَبَالِي لَكِنِ اللَّهُ صَانَنِي تَنَدَّمُ فَقَدْ فَاتَ الَّذِي كُنْتَ تَطْلُبُ
تو نے میر ا و بال چاہا لیکن اللہ نے مجھے محفوظ رکھا ۔ پشیمان ہو کہ جو کچھ تو طلب کرتا تھا وہ
ہونے سے رہ گیا ہے ۔
وَ لَسْتَ عَلَى مُسَيْطِرًا وَ مُحَاسِبًا وَمَا يُعْطِيَنَّ الرَّبُّ أَ فَأَنتَ تَسْلُبُ
تو مجھ پر کوئی داروغہ اور محاسب نہیں ہے ۔ جو کچھ مجھے ( میرا ) رب دے رہا ہے کیا تو
( اسے ) چھین سکتا ہے؟
تَرَفَّقُ فَإِنَّ الرِّفْقَ لِلنَّاسِ جَوْهَرٌ وَمَا يَتْرُكَنُ سَيْفٌ فَبِالرِّفْقِ يُجْلَبُ
نرمی اختیار کر کیونکہ نرمی لوگوں کی خوبی ہے اور جو کام تلوار سے نہ ہو سکے وہ نرمی سے
حاصل ہو سکتا ہے ۔
وَلَا تَشْرَبَنُ جَهْلًا أَجَاجَ عَدَاوَةٍ وَ وَاللَّهِ إِنَّ السِّلْمَ أَحْلَى وَ أَعْذَبُ
اور نادانی سے عداوت کا کھاری پانی نہ پی اور خدا کی قسم ! صلح بہت شیریں اور بہت میٹھی ہے۔
وَ مَنْ كَانَ لَا يَتَأَدَّبَنُ مِنْ نَّاصِحٍ فَلَهُ دَوَاهِي الدَّهْرِ نِعْمَ الْمُؤَدِّبُ
اور جو نا صبح سے ادب حاصل نہیں کرتا تو اس کے لیے حوادث زمانہ اچھے مودب ہیں ۔

أَيَا لَاعِنِي مَا كُنتَ بِدُعَا مِّنَ الْهَوَى لِكُلِّ مِّنَ الْعُلَمَاءِ رَأَى وَ مَذْهَبُ
اے مجھے لعنت کرنے والے ! تو ہوائے نفس میں کوئی نیا شخص نہیں ہے۔ عالموں میں سے ہر
ایک کے لیے رائے اور مذہب ہے۔
عَلَيَّ لِرَبِّي نِعْمَةٌ بَعْدَ نِعْمَةٍ فَلَا زِلْتُ فِي نُعْمَائِهِ اَتَقَلَّبُ
مجھ پر میرے خدا کی نعمت پر نعمت ہے۔ میں ہمیشہ اس کی نعمتوں میں لوٹ پوٹ رہتا ہوں۔
وَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ شَمُسٌ مُّنِيرَةٌ وَبَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ بَدْرٌ و هِ بَدْرٌ وَ كَوْكَبُ
صلى الله
عروسه
اور بے شک رسول اللہ لی تو روشنی دینے والے سورج ہیں اور رسول ہیں اور رسول اللہ ﷺ کے
بعد چودھویں کا چاند اور ستارے ہیں ۔
جَرَتْ عَادَةُ اللَّهِ الَّذِي هُوَ رَبُّنَا يُرِى وَجْهَ نُورٍ بَعْدَ نُورٍ يَذْهَبُ
اللہ تعالیٰ جو ہمارا رب ہے اس کی یہ عادت جاری ہے کہ وہ ایک نور کے جانے کے بعد
دوسرے نور کا چہرہ دکھا دیتا ہے ۔
كَذلِكَ فِي الدُّنْيَا نَرَى قَانُونَهُ نُجُومُ السَّمَا تَبْدُوُ إِذَا الشَّمْسُ تَغْرُبُ
اسی طرح دنیا میں ہم اس کا قانون پاتے ہیں کہ جب سورج غروب ہو جاتا ہے تو آسمان
کے ستارے ظاہر ہو جاتے ہیں ۔
خَفِ اللَّهَ يَا مَنْ بَارَزَ اللَّهَ مِنْ هَوَى وَ إِنَّ الْفَتَى عِنْدَ التَّجَاسُرِ يَرْهَبُ
اللہ سے ڈر اے شخص! جس نے ہوائے نفسانی سے خدا کا مقابلہ کیا اور بے شک جواں مردالیسی
دیدہ دلیری دکھاتے ہوئے خوف کھاتا ہے۔
وَلَا تَطْلُبَنُ رَيْحَانَ دُنْيَاكَ خِيَّةً وَ شَوْكُ الْفَيَافِي مِنْهُ أَشْهَى وَ أَطْيَبُ
تو اپنی دنیا کی خوشبو کو کمینگی سے طلب مت کر حالانکہ جنگلوں کے کانٹے بھی اس کی نسبت
زیادہ مرغوب اور اچھے ہیں ۔

يَزِيدُ الشَّقِيَّ شَقَاوَةً طُولُ اَمْنِهِ وَيُرْخِي الْمُهَيْمِنُ حَبْلَهُ ثُمَّ يَجْذِبُ
بد بخت کا لمبے عرصہ تک بے خوف رہنا اسے بدبختی میں بڑھا دیتا ہے اور خدائے مہیمن اس
کی رسی کو ڈھیلا کرتا ہے اور پھر اسے کھینچ لیتا ہے۔
إِذَا مَا قَصَدْتُ إِشَاعَةَ الْحَقِّ فِي الْوَرى صَدَدْتَ وَ تُبْدِي كُلَّ خُبْثٍ وَ تَثْلُبُ
اور جب میں نے مخلوق میں حق کی اشاعت کا ارادہ کیا تو روک بنا اس حال میں کہ تو
خباثت ظاہر کر رہا اور عیب لگا رہا ہے ۔
وَ أَنْتَ تَرَى الإِسْلَامَ قَفْرًا كَأَنَّهُ مَقَابِرُ أَمْوَاتٍ وَ أَرْضٌ سَبْسَبُ
اور تو اسلام کو چٹیل میدان خیال کر رہا ہے گویا کہ وہ قبرستان ہے اور ایک
بے آب و گیاہ زمین ہے ۔
تَصُولُ الْعِدَا مِنْ جَهْلِهِمْ وَعِبَادِهِمْ عَلَى صُحُفِ مَوْلَانَا وَكُلٌّ يُكَذِّبُ
دشمن اپنی نادانی اور عناد سے حملہ کر رہے رہے ہیں ہمارے مولا کے صحیفوں پر ۔ اور
ہر ایک ( دشمن ) انہیں جھٹلا رہا ہے ۔
وَهَدَى كَسِمْطَى لُؤْلُةٍ وَ زَبَرُجَدٍ بِهِ الطَّفُلُ يَلْهُو مِنْ عِنَادٍ وَ يَجْدِبُ
اور قرآن تو ایک ہدایت ہے۔ (خوبصورتی میں ) موتیوں اور زبرجد کی دولڑیوں کی طرح ہے۔ پر
طفلانہ ذہن بوجہ عناد اس سے کھیلتا اور اس پر عیب لگاتا ہے۔
وَ مِنْ كُلِّ طَرُفٍ تَمْطَرَنَّ سِهَامُهُمْ فَهَذَا عَلَى الْإِسْلَامِ يَوْمٌ عَصَبْصَبُ
اور ہر طرف سے ان کے تیر برس رہے ہیں ۔ سو یہ اسلام پر ایک سخت دن ہے ۔
نرى هذهِ مِنْ كُلِّ قَوْمٍ بِعَيْنِنَا فَتَشْرِفُ عَيْنُ الرُّوحِ وَالْقَلْبُ يَشْجَبُ
یہ بات ہم ہر قوم کی طرف سے اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں ۔ سوروح کی آنکھ آنسو بہا
رہی ہے اور دل گڑھ رہا ہے ۔

فَقُمْتُ فَعَادَانِي عِدَايَ وَ مَعْشَرِى فَلِيُّ مِنْ جَمِيعِ النَّاسِ لَعْنٌ مُّرَكَّبُ
سو میں ( جواب کے لئے ) اٹھا تو دشمنی کرنے لگے مجھ سے میرے دشمن بھی اور میرا خاندان
بھی ۔ پس مجھے ایسے تمام لوگوں کی طرف سے اکٹھی لعنت پہنچی ۔
وَ لَمْ يَبْقَ إِلَّا حَضْرَةُ الْوِتْرِ مَلْجَاً وَ مِنْ بَابِ خَلَّاقِ الْوَرَى أَيْنَ اَذْهَبُ
اور خدائے واحد کی ذات کے سوا کوئی جائے پناہ نہ رہی اور مخلوق کے پیدا کرنے والے
کے دروازے سے میں جا بھی کہاں سکتا ہوں ۔
فَإِنَّ مَلَاذِى مُسْتَعَانٌ يُحِبُّنِي وَيَسْقِينِ مِنْ كَأْسِ الْوِصَالِ فَأَشْرَبُ
سو یقیناً میری پناہ تو وہ وجود ہے جس سے مدد مانگی جاتی ہے ( اور ) وہ مجھ سے محبت کرتا ہے
اور مجھے وصال کا پیالہ پلاتا ہے۔ سو میں پیتا ہوں ۔
غَيُورٌ فَيَأْخُذُ رَأْسَ خَصْمِي إِذَا اعْتَدَى غَفُورٌ فَيَغْفِرُ زَلَّتِي حِينَ أُذُنِبُ
وہ غیرت مند ہے وہ میرے دیسم ے دشمن کو سر سے پکڑ لیتا ہے جب وہ حد سے بڑھتا ہے وہ بخشنہار
ہے وہ میری لغزش کو ڈھانپ دیتا ہے جب میں قصور کرتا ہوں ۔
وَ إِنِّي بَرِى مِنْ رَيَاحِينَ غَيْرِهِ وَعَذَابُ شَوْلٍ مِّنْهُ عَذَبٌ وَ طَيِّبُ
میں اس کے غیر کی طرف سے آنے والی ) خوشبوؤں سے بھی بیزار ہوں اور اسکی طرف
سے کانٹے کی تکلیف بھی ( میرے نزدیک ) شیریں اور عمدہ ہے۔
يُحِبُّ التَّذَلَّلَ وَالتَّوَاضُعَ رَبُّنَا وَمَنْ يَنْزِلَنُ عَنْ فَرْسِ كِبْرٍ يَّرْكَبُ
ہمارا رب تو عاجزی اور انکساری کو پسند کرتا ہے ۔ جو تکبر کے گھوڑے سے نیچے اتر
آئے وہی شاہ سوار بن جاتا ہے ۔
وَلِلصَّابِرِينَ يُوَسِعُ اللَّهُ رَحْمَهُ وَيَفْتَحُ أَبْوَابَ الْجَدَا وَيُقَرِّبُ
اور صبر کرنے والوں کے لئے خدا اپنے رحم کو وسیع کرتا ہے اور عطا کے
دروازے کھول دیتا اور قرب بخشا ہے ۔

تَعَرَّفْتُهُ حَتَّى أَتَتْنِي مَعَارِفٌ وَإِنَّ الْفَتَى فِي سُؤْلِهِ لَا يَلْغَبُ
میں نے پے در پے اس سے معرفت مانگی یہاں تک کہ میرے پاس معارف آ گئے اور یقیناً
با ہمت انسان سوال کرنے میں نہیں تھکتا ۔
رَأَيْنَاهُ مِنْ نُّورِ النَّبِيِّ الْمُصْطَفَى وَلَوْلَاهُ مَا تُبْنَا وَلَا نَتَقَرَّبُ
ہم نے اس ( خدا ) کو نبی مصطفی ﷺ کے نور کے ذر ، ذریعہ پالیا ۔ اگر وہ نبی نہ ہوتا تو نہ ہم رجوع
صلى الله
الی اللہ ) کرتے اور نہ ہم ( خدا کے ) مقرب بنتے ۔
لَهُ دَرَجَاتٌ فِي الْمَحَبَّةِ تَامَّةٌ لَهُ لَمَعَاتٌ زَالَ مِنْهَا الْغَيْهَبُ
اس نبی کو محبت الہی میں کامل درجات حاصل ہیں ۔ اس کو ایسی شعاعیں ملی ہیں جن کے
ذریعہ تاریکی دور ہو گئی ہے ۔
ذُكَاءٌ مُّنِيرٌ قَدْ آنَارَ قُلُوبَنَا وَلَهُ إِلَى يَوْمِ النُّشُورِ مُعَقِّبُ
وہ روشنی کرنے والا آفتاب ہے اس نے ہمارے دلوں کو روشن کر دیا ہے اور اسکا قیامت
کے دن تک کوئی نہ کوئی جانشین ہوتا رہیگا ۔
وَ فِي اللَّيْلِ بَعْدَ الشَّمْسِ قَمَرٌ مُّنَوَّرٌ كَمَا فِي الزَّمَانِ نُشَاهِدَنُ وَ نُجَرِّبُ
اور رات کو سورج کے بعد روشن چاند ہوتا ہے جیسا کہ ہم زمانہ میں مشاہدہ کرتے اور تجربہ رکھتے
ہیں۔
وَلِلَّهِ الْطَافُ عَلَى مَنْ أَحَبَّهُ فَوَائِلُهُ فِي كُلِّ قَرْنٍ يَسْكَبُ
اور خدا کی اس شخص پر مہربانیاں ہیں جو آپ سے محبت کرے پس آپ کی موسلا دھار بارش
ہر صدی میں برسا کرتی ہے۔
وَ شِيمَتُهُ قَدْ افْرِدَتْ فِي فَضَائِلٍ وَقَدْ فَاقَ أَحْلَامَ الْوَرَى أَفَتَعْجَبُ
اور آپ کا خُلق فضائل میں یکتا ہو گیا ایسے حال میں کہ آپ (اپنے اخلاق میں ) مخلوق کی
عقلوں (کے اندازے) پر بھی فوقیت لے گئے ۔ پس کیا تو حیران ہو رہا ہے۔

وَ رَعى واتى الصَّحْبَ لَبَنَا سَائِعًا وَلَيْسَ كَرَاعِي الْغَنَمِ يَرْعَى وَ يَحْلِبُ
وہ چوپان بنا اور اس نے اپنے ساتھیوں کو خوشگوار شیریں دودھ عطا کیا۔ وہ بکریوں کے
چوپان کی طرح نہیں جو بکریاں چرا تا اور دودھ دوہ لیتا ہے ۔
وَلَيْسَ التَّقَى فِي الدِّيْنِ إِلَّا اتَّبَاعُهُ وَكُلُّ بَعِيدٍ مِّنْ هُدَاهُ يُقَرَّبُ
اور دین میں تقوی صرف آپ کی اتباع کا نام ہے اور ہر وہ جو ہدایت سے دور ہے آپ
کی راہنمائی سے ہی ( خدا کا ) قرب پاتا ہے ۔
وَلَوْ كَانَ مَاءٌ مِثْلَ عَسْلٍ بِطَعْمِهِ فَوَاللَّهِ بَحْرُ الْمُصْطَفَى مِنْهُ أَعْذَبُ
اور اگر پانی اپنے مزے میں شہد کی طرح بھی (میٹھا ) ہو تو خدا کی قسم ! مصطفے کا سمندر
تو اس سے بھی زیادہ شیریں ہے ۔
مَدَحْتُكَ يَا مَحْبُوبُ مِنْ صِدْقٍ مُهْجَتِي وَلَوْلَاكَ مَا كُنَّا إِلَى الشِّعْرِ نَرْغَبُ
اے محبوب ! میں نے اپنے صدق دل سے تیری مدح کی ہے اور اگر تو نہ ہوتا تو ہم شعر کی
طرف راغب نہ ہوتے ۔
وَإِنَّا لَجِئْنَا فِي عَطَائِكَ رَاغِبًا وَمَنْ جَاءَ بَابَكَ سَائِلًا لَّا يُقَرَّبُ
اور ہم تیری عطا میں رغبت کرتے ہوئے آئے ہیں اور جو تیرے دروازے پر سائل بن کر
آئے وہ ملامت نہیں کیا جاتا ( محروم نہیں رہتا ) ۔
وَ وَاللَّهِ حُبُّكَ لِلنَّجَاةِ لِمُؤْمِنٍ دَلِيلٌ وَعُنْوَانٌ فَكَيْفَ نُخَيَّبُ
اور خدا کی قسم ! تیری محبت مومن کی نجات کے لئے ایک راہنما اور علامت ہے تو پھر ہم
کس طرح نامراد رہ سکتے ہیں ۔
وَ أَثَرْتُ حُبَّكَ بَعْدَ حُبِّ مُهَيْمِنِى وَتُصْبِيُّ جَنَانِي مِنْ سَنَاكَ وَ تَجْلِبُ
اور (اے نبی ) میں نے تیری محبت کو اپنے خدائے مھیمن کی محبت کے بعد اختیار کر لیا ہے
اور (اے نبی ) تو میرے دل کو اپنے نور کے ذریعہ گرویدہ اور جذب کر رہا ہے۔

وَنَسْتَصْغِرُ الدُّنْيَا وَخَضْرَائِهَا مَعًا فَلَا نَجْتَنِي مِنْهَا وَلَا نُسْتَخْلَبُ
اور ہم دنیا اور اس کی رونق و خوبصورتی کو ایک ساتھ ہی حقیر سمجھتے ہیں سو ہم اس کا کوئی پھل
نہیں توڑتے اور نہ ہی اس کے کانٹوں سے مجروح ہونا چاہتے ہیں ۔
الَا أَيُّهَا الشَّيْخُ الَّذِي أَكْفَرْتَنِي وَإِنِّي بِزَعْمِكَ كَافِرٌ ثُمَّ هَيْدَبُ
سُن لے اے شیخ کہ جس نے مجھے کا فر کہا ہے ! اور میں تیرے خیال میں کا فربھی
ہوں پھر عا جز بھی ۔
فَتِلْكَ بِعَوْنِ اللَّهِ مِنِّي قَصِيدَةٌ مُحَبَّرَةٌ وَنَظِيرَهُ مِنْكَ أَطْلُبُ
سو اللہ کی مدد سے میری طرف سے یہ قصیدہ لکھا ھا ہوا موجود ہے اور میں اس نظم کی
نظیر تجھ سے طلب کرتا ہوں ۔
وَ هَذِى ثَلث قَدْ نَظَمْنَا وَهِدْيَةٌ بِبَحْرٍ خَفِيفِ لِلْأَحِبَّاءِ أَنْسَبُ
اور یہ تین قصیدے ہم نے نظم کئے ہیں اور یہ لوگوں کے لئے راہنمائی ہیں۔ راہنمائی ہیں ۔ ہلکے پھلکے بحر
میں جو دوستوں کے لئے بہت مناسب حال ہے۔
فَإِنْ كُنْتَ ذِي عِلْمٍ فَاتِ نَظِيرَهَا وَإِنْ تَعْجَزَنُ جَهْلًا فَكِبْرُكَ أَعْجَبُ ﴿۳﴾
پس اگر تو صاحب علم ہے تو اس کی نظیر لا ۔ اور اگر تو جہالت کی وجہ سے عاجز آ جائے تو
تیرا تکبر بہت حیران کن ہے ۔

آج 10 میں سے 10 باقی