کرامات الصادقین - اردو ترجمہ

حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

جاؤوا لينتصروا عليك وما دروا أن الإله عليك
منه لواء
وہ آئے تا کہ تجھ پر غالب ہوں لیکن یہ نہیں جانتے تھے کہ خدا تعالیٰ ان سے حفاظت کے
لئے تیری سپر ہے ۔
صالوا وراموا أن يفوزوا بالذي
قصدوا إليه فَصَدَّهم إعياء
انہوں نے حملہ کیا اور ارادہ کیا کہ اپنے مقصد میں کامیاب ہو جائیں مگر بے بسی نے انہیں روک دیا۔
وتفرقت أحزابهم لما رأوا
أسدًا هَصُورًا كَفُّه عَضُبَاءُ
جب انہوں نے خونخوار شیر کو دیکھا جس کے پنجے تیغ براں کی طرح ہیں تو اُن کے
گر وہ تتر بتر ہو گئے ۔
ما ضرهم لو آمنوا إذ جئتهم بل كذبوك فخابت الآراء
اگر وہ اس وقت ایمان لے آتے جب تو اُن کے پاس آیا تھا تو اُن کا کیا بگڑتا تھا بلکہ
انہوں نے تیری تکذیب کی ۔ پس ان کی تمام آراء نا مراد رہیں ۔
هيهات أن يصلوا إلى ما أملوا حتى تَلِينَ وتُنبِتَ الصَّمّاءُ
ان کا اپنی امیدوں کو حاصل کرنا ایسا ہی بعید از قیاس ہے جیسا کہ ایک ٹھوس
چٹان کا نرم ہو کر روئیدگی اُگانا ۔
بئس الذي قصدوا إليه من الردى وتنزلت بقلوبهم بَأْساءُ
کیا ہی بڑی ہے وہ ہلاکت جس کا وہ قصد کر بیٹھے ہیں اور اُن کے دلوں پر پے در پے
مصیبتیں ٹوٹ رہی ہیں ۔
ضلوا وقالوا إن عيسى لم يَمُتُ بل في السماء وأين منه سماء
وہ گمراہ ہو گئے اور کہتے رہے کہ عیسی فوت نہیں ہوا بلکہ آسمان میں ہے ۔ مگر کجا عیسی اور کجا
آسمان ( پر جانا ) ۔

قدمات عيسى مثل موتة أُمّه والموت حق ليس فيه خفاء
حضرت عیسی اپنی والدہ کے فوت ہونے کی مانند فوت ہو گئے اور موت برحق ہے ، کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔
من كان ينكر ذا فليس بمؤمن فيما أرى والربُّ منه بَراءُ
جو شخص اس بات کا انکار کرے تو وہ میری دانست میں مومن نہیں اور اللہ اس غلط عقیدہ سے بری ہے۔
ز إن كان عيسى يأتين بعيد ما ذاق الحمام فهكذا القدماء
اگر عیسی نے موت کا مزہ چکھنے کے کچھ عرصہ بعد ضر و ر واپس آنا ہے تو ضرور تمام
سابقہ لوگوں کو بھی اسی طرح واپس آنا چاہیے ۔
لا مرحبا بهم ولا أهلا ولا سهلا وَلَا حَمَلَتْهُمُ الغَبْرَاءُ
انہیں کوئی اھلا و سَهْلًا وَ مَرْحَبًا کہنے والا نہیں اور نہ زمین نے ان کا بوجھ اٹھایا ہے۔
گلا ولا برحت صباحًا مع مسا مر الدهور تجُدُّهم حَصْباءُ
ہرگز نہیں ۔ زمین ایسی ہی رہے گی اور صبح ، شام کے ساتھ زمانے بیتے رہیں گے اور زمین
انہیں ریزہ ریزہ کرتی رہے گی ۔
قوم كأنهم الذياب إذا عوَتُ فاستحوذتها أكُلُبٌ ورُعاءُ
وہ لوگ ایسے بھیڑیوں کی طرح ہیں جو چرواہوں اور ان کے (محافظ ) کتوں کے غالب
آ جانے پر چلاتے ہیں ۔
لا يقربون من الحلال وعندهم إن الحلال طريقة شنعاءُ
وہ حلال کے قریب بھی نہیں پھٹکتے اور حلال ان کے نزدیک نہایت قبیح راستہ ہے ۔
وإلى الحرام شواخص أبصارهم
إن الحرام لمن يرمه غذاء
وہ حرام کی طرف آنکھیں پھاڑ پھاڑ کر دیکھتے ہیں ۔ یقیناً جو شخص حرام کا قصد کرے تو
حرام ہی اُس کی غذا ہے ۔

يَا أَيُّها البحر الذي ما مِثْلُه بحرٌ وما لجميله إحصاء
اے ( معرفت کے ) سمندر ! جس جیسا نہ کوئی اور سمندر ہے اور نہ اس کی خوبیوں
کی کوئی حد بست ہے ۔
بَلُ أَيُّهَا الغَيْثُ الذي أنواؤه فَعَلَتْ بما لا تفعل الأنواء
ہاں اے وہ رحمت کی بارش ! جس کی عطا نے وہ کام کیا جو نزول بارش کی طرف منسوب
ستارے نہیں کر سکے ۔
حياك ربي كلّما هبت صبا نَجْدٍ وما قد غنّتِ الوَرقاء
جب جب نجد کی بادِ صبا چلے اور قمریاں گیت گائیں تو میرے رب کا تجھے سلام پہنچے ۔
**
أو ما تَرنَّمَ في مديحك مُنشِدٌ خضعت لرفعة مجدك العظماء
یا جب کوئی تیری مدح میں نغمہ سرا ہو گا تو بڑے بڑے تیری رفعت شان کے
آگے سر تسلیم خم کریں گے ۔
السيد محمد سعيد الشامي
===
وله رحمه الله تعالى
محترم محمد سعید شامی رحمہ اللہ کا ایک اور قصیدہ
حمد غزير صادق الإذعان لِلهِ رَبِّ دائم الغفران
اللہ ، ہمیشہ مغفرت کرنے والے ربّ کے لئے بے پناہ حمد اور سچی تابعداری ہے ۔
فرد كثير العفو والإحسان
مُنشِي الأنام ومُنزِل الفرقان
وہ احد ہے ۔ بہت عفو و احسان کرنے والا، مخلوق کو پیدا کرنے والا اور فرقانِ حمید کو
نازل کرنے والا ہے ۔

إذ قد أُبيرت دولة الصلبان مِن وَقُعِ شهم حاذق الطعانِ
ما ہر نشانہ لگانے والے بطل جلیل کے وار سے صلیبیوں کی حکومت تباہ ہو گئی ۔
في الحرب إذ يـعــدو بحد سنان مُحْيِ المَنونِ ومُوقِدُ النيران
جب وہ ( بطل جلیل ) جنگ میں نیزہ کی آنی کے ساتھ حملہ کرتا ہے تو وہ حشر نشر بپا
کرنے والا اور آتش حرب بھڑ کانے والا ہوتا ہے ۔
كالليث صادَفَ رَعُلَةَ الضّبعان في يوم مخمصة على أسوان
اُس شیر کی مانند جسے بھوک والے دن چٹان پر لگڑ بگڑ کے بچے مل گئے ہوں ۔
أسدٌ هِزَبُرٌ ثَابِتُ الجَنانِ لم يكترث بكثرة الفرسان
مضبوط دل ز بر دست شیر کی طرح جسے شہسواروں کی کثرت کی کوئی پروانہیں ۔
بتل الشكوك بقاطع البرهان و دلائل قرتُ بها العينان
آپ نے شکوک و شبہات کو برہان کی تیز تلوار سے اور ایسے دلائل سے جن سے
آنکھیں ٹھنڈی ہو جاتی ہیں کاٹ کے رکھ دیا ہے ۔
حَبْرٌ أَمَدَّ موائد العرفان
وأَسَحَّ أَبْحُرَها على الظمآن
آپ وہ عالم اَجَل ہیں جنہوں نے عرفان کے دستر خوان بچھائے اور پیاسوں پر
معرفت کے سمندر بہا دیئے ۔
ردع الخصوم بقدرة المنان يدعون ويلا نُكَّسَ الأذقان
آپ نے خدائے منان کی قدرت کے طفیل دشمن کا منہ موڑ دیا ۔ وہ ( دشمن )
اوندھے منہ پڑے ہلاکت کو پکار رہے ہیں ۔
يا أيها المولى العظيم الشان هيهات عينى أن ترى لك ثان
اے عظیم الشان آقا ! میری آنکھ سے یہ بعید ہے کہ تجھ سا کوئی اور دیکھے ۔

إذ كنتَ عَلَمًا فخر كل زمان ولقد تناقل فضلك الثَّقَلانِ
کیونکہ تو ہر زمانے کا فخر اور روشنی کا مینار ہے اور جن وانس تیرے ہی فضل سے حصہ
لیتے چلے جا رہے ہیں ۔
فانعَمُ ودُم بالعز والأمان ما هَزَّ رِيحٌ مُيَّدَ الأغصان
تو خوش باش اور سدا عزت و امان کے ساتھ رہے۔ جب تک کہ بادصبا شاخوں کو ہلاتی رہے۔
وله رحمه الله تعالى متغزلا وممتدحًا
لجناب المشار إليه
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مدح اور تعریف میں آپ رحمہ اللہ کا ایک اور قصیدہ
ألا لا أرى من أحب بعيني وعدوى أراه بكرة وأصيلا
میں اپنے محبوب کو آنکھ سے نہیں دیکھ رہا جبکہ اپنے دشمن کو میں صبح و شام دیکھتا ہوں ۔
یالقومى ويا لصحبي الْحَقُوني و أدركوني فقد غدوتُ قتيلا
اے میری قوم اور اے میرے ساتھیو ! مجھے آملو اور میرے ساتھ شامل ہو جاؤ میں تو
قتیل عشق ہو گیا ۔
من لحاظ راشقات بقلبي أسهما عنه لا ترى تحويلا
ایسی نگاہوں سے جو میرے دل میں تیروں کی طرح کھب چکی ہیں اور وہ تیر نگاہ
میرے دل سے الگ ہونا نہیں چاہتے ۔
وخدود أينع الشقيق عليها و رضابٍ مِزاجه زنجبيلا
ایسے رُخسار سے جن پر گل لالہ کھلے ہوتے ہیں اور ایسے لعاب دہن سے جس میں زنجبیل کی آمیزش ہے۔

طبية من قاديان سَبَتْني إِذْ رَنَتُ رَنُوةً و طرفًا كحيلا
قادیان کے غزال نے مجھے اپنا اسیر کر لیا جب اس نے محبت بھری نگاہ اور سرمئی
حبَّذا قَدُّها
آنکھ سے ( مجھے ) دیکھا ۔
إذا يتثنى
كتثنى الغصون ذُلّلت تذليلا
اس کی قامت کے کیا کہنے جب وہ پھلوں سے لدی شاخوں کے جھکنے کی طرح جھکتی ہے۔
ما الشمس عندى ولا البدر فاعلم في حلاها أرى لها تمثيلا
سورج اور چودھویں کے چاند کو میں اُس کی خوبصورتی میں اس کا مثیل نہیں پاتا ۔
كلا ولستُ في الجنان براض بسواها إن أراها بديلا
بلا شبہ میں جنتوں میں اس محبوب کے سوا کسی اور متبادل پر راضی نہیں ۔
ولقد أراني بعد ما كنتُ ليئًا مُصْمَئِلًا عَمْثَهِلًا خَنْشَلِيلًا
کبھی میں خود کو ایک مضبوط بہادر اور طاقتور شیر پاتا تھا ۔
يَرْهَبُ الأَحمسُ المدجج صوتى وبعيني يرى العزيز ذليلا
اور اسلحہ سے لیس بہادر کو میری آواز خوفزدہ کر دیتی تھی اور میری آنکھوں
میں غالب بھی مغلوب نظر آتا تھا ۔
تَسْحَبُ النَّمْلَةُ يَا فَدَیتُک جسمی وابن آوى يدعو على العويلا
لیکن اے میرے محبوب میں تیرے قربان جاؤں ۔ اب ( میں عشق میں اس قدر
لاغر ہو گیا ہوں کہ ) چیونٹی میرا جسم گھسیٹتی پھرتی ہے اور گیدڑ بھی مجھ پر بھونکتا ہے ۔
غير أني وَإِنْ جُنِئْتُ غَرَامًا فِي هَوَاهَا لَأَصْبِرَنَّ جَمِيلا
اُس محبوب کے عشق میں اگر چہ میں دیوانہ ہو گیا لیکن میں صبر جمیل ہی کروں گا ۔

فعسى الهمام الذي إليه المطايا قد تخطت تلائعًا وسهولا
امید ہے کہ وہ امام ہمام جس کی طرف سواریاں ٹیلوں اور میدانوں کو پھلانگتی ہوئی آ رہی ہیں ۔
خير عبد يراه أشرف قوم
من لعيسى المسيح أضحى مثيلا
اور قوم کے معز زلوگ اسے سب سے بہترین عبد پاتے ہیں ، جو عیسی مسیح کے لئے
بطور مثیل ہو گیا ہے ۔
إن يراني ويكشف ما بی عن قريب قبل أنوى الرحيلا
بس وہ مجھے دیکھ لے اور میرا حال اس پر جلدی ظاہر ہو جائے قبل اس کے کہ
میں کوچ کا ارادہ کروں ۔
وقال رحمه الله تعالى مقرضًا على هذا الكتاب المبارك
ومادحًا للجناب الأقدس نفع الله به المسلمين
اس کتاب مبارک کی تعریف کرتے ہوئے اور حضرت اقدس علیہ السلام (خدا آپ علیہ السلام
کے وجود کو مسلمانوں کے لئے نفع رساں بنائے ) کی مدح سرائی میں آپ کا ایک اور قصیدہ
كتاب حكى زهر الربيع نضارة وحوى من النظم البديع طروسا
یہ وہ کتاب ہے جو اپنی تازگی میں موسم بہار کے پھولوں کی مانند ہے اور
بے نظیر نظم پر مشتمل صحیفہ ہے ۔
يُغنى الأديب فكاهة ومسرة
عن أن يكون له الحبيب جليسا
لطافت اور مسرت میں ادیب ادیب کو ہم جلیس دوست سے مستغنی کر دیتی ہے ۔

قد صاغه الحَبْرُ الذى أنواره تَدَعُ الليال إذا دجين شُموسا
اس کو ایسے جلیل القدر عالم نے لکھا ہے کہ جس کے انوار سیاہ تاریک راتوں کو سورج بنا دیتے ہیں۔
لِلَّهِ دَرُّ القاديان فإنّها
كالشام حيث أقام فيها عيسى
خوشا نصیب اے قادیان! کیونکہ تو ارض شام کی طرح ہے جہاں عیسی مبعوث ہوئے۔
بلد بها غيث المواهب قد همى وتقدست أرجاءها تقديسا
یہ ایسی بستی ہے جس میں عنایات الہی کی بارش برسی اور اس کا ہر گوشہ بہت مقدس ہو گیا۔
فكأنما هي إيلياء إذ حوت
جبلاً حباه ربُّه الناموسا
گویا کہ یہ بیت المقدس ہے کیونکہ اس نے اُس پہاڑ کو اپنے اندر لے لیا ہے جس کو اس کے
رب نے وحی سے نوازا۔
قَرْمٌ تَقَاصَرَ عن ثَناء خِصَاله فوه الزمان ولا يرى تدليسا
آپ ایسے عظیم الشان سردار ہیں جن کی خوبیوں کے بیان سے زمانے کی زبان قاصر ہے اور
اس تعریف میں کوئی عیب نہیں ۔
بحر تلاطم بالمعارف موجه شهم علا رتب الكمال عروسا
ایسا سمندر ہے جس کی موجیں معارف سے تلاطم خیز ہیں اور ایسا اعلیٰ اخلاق والا بہادر ہے جو
کمال کے رتبوں پر دلہے کی طرح فائز ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی