چوله بابا نانک
دُرِّثمین اُردو
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
چوله بابا نانک
یہی پاک چولا ہے سکھوں کا تاج یہی کابلی مل کے گھر میں ہے آج
یہی ہے کہ نوروں سے معمور ہے جو دور اِس سے اُس سے خدا دور ہے
یہی جنم ساکھی میں مذکور ہے جو انگر سے اس وقت مشہور ہے
یہ
اسی پر وہ آیات ہیں بینات کہ جن سے ملے جاودانی حیات
نانک کو خلعت ملا سرفراز خدا سے جو تھا درد کا چارہ ساز
اسی سے وہ سب راز حق پا گیا اسی سے وہ حق کی طرف آ گیا
ہر اِک بد گہر سے چُھڑایا اُسے
اسی نے بلا
سے
بچایا اُسے
ذرا سوچو سیکھو! یہ ! یہ کیا چیز ہے؟ یہ اُس مرد کے تن کا تعویذ ہے
یہ اُس بھگت کا رہ گیا اِک نشاں نصیحت کی باتیں حقیقت کی جاں
گرنتھوں میں ہے شک کا اک احتمال کہ انساں کے ہاتھوں سے ہیں دست مال
جو پیچھے سے لکھتے لکھاتے رہے
خدا جانے کیا کیا بناتے رہے
گماں ہے کہ نقلوں میں ہو کچھ خطا کہ انساں نہ ہووے خطا سے جدا
مگر یہ تو محفوظ ہے بالیقیں وہی ہے جو تھا اس میں کچھ شک نہیں
اِسے سر پر رکھتے تھے اہلِ صفا تذلیل سے، جب پیش آتی بلا !
جو نانک کی مدح و ثنا کرتے تھے وہ ہر شخص کو یہ کہا کرتے تھے
کہ دیکھا نہ ہو جس نے وہ پارسا وہ چولہ کو دیکھے کہ ہے رہنما
جسے اُس کے مَت کی نہ ہووے خبر وہ دیکھے اسی چولہ کو اک نظر
اُسے چوم کر، کرتے رو رو دعا
تو ہو جاتا تھا فضل قادر خدا
اسی کا تو تھا معجزانہ اثر که نانک بچا جس سے وقت خطر
بچا آگ سے اور بچا آب سے اُسی کے اثر سے، نہ اسباب سے
ذرا دیکھو انگر کی تحریر کو کہ لکھتا ہے اس ساری تقریر کو
یہ چولا ہے قدرت کا جلوہ نما
کلام خدا اس
پہ ہے جابجا
جو شائق ہے نانک کے درشن کا آج وہ دیکھے اسے، چھوڑ کر کام و کاج
برس گزرے ہیں چار سو کے قریب یہ ہے نو بہ نو اِک کرامت عجیب
یہ ناٹک سے کیوں رہ گیا اِک نشاں بھلا اس میں حکمت تھی کیا در نہاں میں
یہی تھی کہ اسلام کا
یہ
ہو گواہ
بتا دے وہ پچھلوں کو نانک کی راہ
خدا سے یہ تھا فضل اُس مرد پر ہوا اُس کے دردوں کا اک چارہ گر
یہ مخفی امانت ہے کرتار کی یہ تھی اِک کلید اُس کے اسرار کی
محبت میں صادق وہی ہوتے ہیں کہ اس چولہ کو دیکھ کر روتے ہیں
سنو مجھ سے اے لوگو! نانک کا حال سنو ! قصه قدرت ذو الجلال !
وہ تھا آریہ قوم سے نیک ذات خردمند، خوش خو، مبارک صفات
ابھی عمر سے تھوڑے گزرے تھے سال کہ دل میں پڑا اس کے دیں کا خیال
اسی جستجو میں وہ رہتا مدام کہ کس راہ سے سچ کو پاوے تمام
اُسے وید کی رہ نہ آئی پسند کہ دیکھا بہت اسکی باتوں میں گند
جو دیکھا کہ یہ ہیں سڑے اور گلے لگا ہونے دل اس کا اوپر تلے
کہا کیسے ہو یہ خدا کا کلام ضلالت کی تعلیم، ناپاک کام !
ہوا پھر تو یہ دیکھ کر سخت غم مگر دل میں رکھتا وہ رنج و الم
وہ رہتا تھا اس غم سے ہر دم اُداس زباں بند تھی دل میں سو سو ہراس
یہی فکر کھاتا اسے صبح و شام
نہ تھا کوئی ہم راز نے ہم کلام
کبھی باپ کی جب کہ پڑتی نظر وہ کہتا کہ اے میرے پیارے پر ! کی جب کہ پڑتی نظر وہ کہتا کہ اے میرے
میں حیراں ہوں تیرا یہ کیا حال ہے وہ غم کیا ہے جس سے تو پامال ہے؟
نہ وہ تیری صورت نہ وہ رنگ ہے کہو کس سبب تیرا دل تنگ ہے؟
مجھے سچ بتا کھول کر اپنا حال
کہ کیوں غم میں رہتا ہے اے میرے لال؟
وہ رو دیتا کہہ کر کہ سب خیر ہے مگر دل میں اِک خواہش سیر ہے
پھر آخر کو نکلا
نہ دیکھے بیاباں نہ دیکھا پہاڑ
وه دیوانه وار
اُتار اپنے مونڈھوں سے دنیا کا بار طلب میں سفر کر لیا اختیار
تَنَعم کی راہیں نہ آئیں پسند
خدا کے لئے ہو گیا دردمند
طلب میں چلا بے خود و بے حواس خدا کی عنایات کی کر کے آس
جو پوچھا کسی نے چلے ہو کدھر؟ غرض کیا ہے جس سے کیا یہ سفر؟
ره
کہا رو کے حق کا طلب گار ہوں شار
پاک کرتار ہوں
سفر میں وہ رو رو کے کرتا دعا کہ اے میرے کرتار مشکل گشا !
ہوں
میں عاجز ہوں کچھ ہوں کچھ بھی نہیں خاک ہوں مگر بنده درگیر پاک
میں قرباں ہوں دل سے تیری راہ کا نشاں دے
مجھے مرد آگاہ کا
نشاں تیرا پا کر وہیں جاؤں گا
جو تیرا ہو وہ اپنا ٹھہراؤں گا
کرم کر کے
وہ راہ اپنی بتا کہ جس میں ہواے میرے تیری رضا
بتایا گیا اُس کو الہام میں
کہ پائے گا تو مجھ کو اسلام میں
مگر مرد عارف فلاں مرد ہے
وہ اسلام کے راہ میں فرد ہے
ملا تب خدا سے اسے ایک پیر کہ چشتی طریقہ میں تھا دستگیر
وہ بیعت سے اس کے ہوا فیضیاب سنا
شیخ
سے
پھر آیا وطن کی طرف اُس کے بعد
ملی پیر کے فیض
سے
بخت
سعد
ذکر راه صواب
کوئی دن تو پردہ میں مستور تھا زبان چپ تھی اور سینہ میں نور تھا
نہاں دل میں تھا درد و سوز و نیاز شریروں سے چھپ چھپ کے پڑھتا نماز
پھر آخر کو مارا صداقت نے جوش تعشق سے جاتے رہے اُس کے ہوش
ہوا پھر تو حق کے چھپانے سے تنگ محبت نے بڑھ بڑھ کے دکھلائے رنگ
کہا یہ تو مجھ سے ہوا اک گناہ کہ پوشیدہ رکھی سچائی کی راہ
یہ صدق و صفا سے بہت دور تھا کہ غیروں کے خوفوں سے دل چور تھا
تصور سے اس بات کے ہو کے زار کہا رو کے اے میرے پروردگار !
ترے نام کا مجھ کو اقرار ہے
ترا نام غفار
ستار ہے
بلا ریب تو تی و قدوس ہے
ترے دن ہر اک راہ سالوس ہے
مجھے بخش اے خالق العالمین ! تو سبوح وَإِنِّي مِنَ الظَّالِمِينَ
و
میں تیرا ہوں اے میرے کرتار پاک ! نہیں تیری راہوں میں خوف ہلاک
تیرے در پہ جاں میری قربان ہے محبت تری خود مری جان ہے
وہ
طاقت کہ ملتی ہے ابرار کو
وہ دے مجھ کو دکھلا کے اسرار کو
خطاوار ہوں مجھ کو وہ رہ بتا
کہ حاصل ہو جس رہ سے تیری رضا
اسی عجز میں تھا تذلیل کے ساتھ کہ پکڑا خدا کی عنایت نے ہاتھ
ہوا غیب سے ایک چولہ عیاں
خدا کا کلام اس پہ تھا بے گماں
شہادت تھی اسلام کی جابجا
کہ سچا وہی دیں ہے اور رہنما
یہ لکھا تھا اُس میں بخطِ جلی کہ اللہ ہے اک اور محمد نبی
ہوا حکم پہن اس کو اے نیک مرد! اتر جائیگی اس سے وہ ساری گرد
ہو
به
خدا
جو پوشیدہ رکھنے کی تھی اِک خطا یہ کفارہ اُس کا ہے اے باوفا !
یہ ممکن ہے کشفی ہو یہ ماجرا دکھایا گیا
حکم
پھر اُس طرز پر یہ بنایا گیا بحکم خدا پھر لکھایا گیا
مگر یہ بھی ممکن ہے اے پختہ کار کہ خود غیب سے ہو یہ سب کاروبار
کہ پردے میں قادر کے اسرار ہیں کہ عقلیں وہاں پیچ و بے کار ہیں
تو یک قطره داری ز عقل و خرد مگر قدرتش بحر بے حد و عد
اگر پشتوی قصه صادقاں مجتبال سر خود چو مستہزیاں
دیده
تو خود را خردمند فهمیده مقامات مرداں گجا
غرض اُس نے پہنا وہ فرخ لباس نہ رکھتا تھا مخلوق سے کچھ ہراس
وہ پھرتا تھا گو چوں میں چولہ کے ساتھ دکھاتا تھا لوگوں کو قدرت کے ہاتھ
کوئی دیکھتا جب اُسے دُور سے
تو ملتی خبر اُس کو اُس نور سے
جسے دور سے وہ نظر آتا تھا اُسے چولہ خود بھید سمجھاتا تھا
وہ ہر لحظہ چولے کو دکھلاتا تھا اسی میں وہ ساری خوشی پاتا تھا
غرض یہ تھی تا یار خورسند ہو
خطا دور
ہو پختہ پیوند ہو
جو عشاق اُس ذات کے ہوتے ہیں
وہ ایسے ہی ڈر ڈر کے جاں کھوتے ہیں
وہ اُس یار کو صدق دکھلاتے ہیں اسی غم میں دیوانہ بن جاتے ہیں
وہ جاں اس کی رہ میں فدا کرتے ہیں
وہ ہر لحظہ سو سو طرح مرتے ہیں
وہ کھوتے ہیں سب کچھ بصدق وصفا مگر اُس کی ہو جائے حاصل رضا
دیوانگی عشق کا ہے نشاں نہ سمجھے کوئی اس کو مجز عاشقاں
یہ
غرض جوش الفت سے مجذوب وار
یہ نانک نے چولا بنایا شعار
مگر اس سے راضی ہو وہ دلستاں کہ اُس بن نہیں دل کو تاب و تواں
ہیں وہ لعنت سے لوگوں کی کب ڈرتے ہیں
خدا کے جو ہیں وہ یہی کرتے
وہ ہو جاتے ہیں سارے دلدار کے نہیں کوئی اُن کا بجز یار کے
وہ جاں دینے سے بھی نہ گھبراتے ہیں کہ سب کچھ وہ کھو کر اُسے پاتے ہیں
وہ دلبر کی آواز بن جاتے ہیں وہ اُس جاں کے ہمراز بن جاتے ہیں
وہ ناداں جو کہتا ہے در بند ہے
نہ الہام ہے اور نہ پیوند ہے
نہیں عقل اُس کو نہ کچھ غور ہے اگر وید ہے یا کوئی اور ہے
یہ سچ ہے کہ جو پاک ہو جاتے ہیں
خدا سے خدا کی خبر لاتے ہیں
اگر اس طرف سے نہ آوے خبر تو ہو جائے یہ راہ زیر و زبر
طلب گار ہو جائیں اس کے تباہ وہ مر جائیں دیکھیں اگر بند راہ
مگر کوئی معشوق ایسا نہیں کہ عاشق سے رکھتا ہو یہ بغض و کیں
اگر
خدا پر تو پھر یہ گماں عیب ہے
کہ وہ راحم و عالم الغیب ہے
وہ نہ بولے تو کیونکر کوئی یقیں کر کے جانے کہ ہے مُخْتَفِی جائے کہ ہے مختفی
وہ کرتا ہے خود اپنے بھگتوں کو یاد کوئی اُس کے رہ میں نہیں نامراد
مگر دید کو اس سے انکار ہے اسی سے تو بے خیر و بے کار ہے
کرے کوئی کیا ایسے طومار کو بلا کر دکھاوے نہ جو یار کو
وہ ویدوں کا ایشر ہے یا اک حجر کہ بولے نہیں جیسے اِک گنگ و گڑ
تو پھر ایسے ویدوں سے حاصل ہی کیا ذرا سوچو اے یارو بہر خدا !
وہ انکار کرتے ہیں الہام سے کہ ممکن نہیں خاص اور عام سے
یہی سالکوں کا تو تھا مدعا اسی سے تو کھلتی تھیں آنکھیں ذرا
اگر یہ نہیں پھر تو وہ مر گئے کہ بے سود جاں کو فدا کر گئے
یہ دیدوں کا دعوئی سنا ہے ابھی کہ بعد اُن کے ملہم نہ ہو گا کبھی
وہ کہتے ہیں یہ کوچہ مسدود ہے تلاش اس کی عارف کو بے سود ہے
رف او بے سود ہے
وہ غافل ہیں رحماں کے اُس داب سے کہ رکھتا ہے وہ اپنے احباب سے
اگر اُن کو اس رہ سے ہوتی خبر
اگر صدق کا کچھ بھی رکھتے اثر
تو انکار کو جانتے جائے شرم یہ کیا کہہ دیا وید نے ہائے شرم !
نہ جانا کہ الہام ہے کیمیا اسی سے تو ملتا ہے گنج
لقاء
اسی سے تو عارف ہوئے بادہ نوش اسی سے تو آنکھیں کھلیں اور گوش
یہی ہے کہ نائب ہے دیدار کا
یہی ایک چشمہ ہے اسرار کا
اسی سے ملے اُن کو نازک علوم اسی سے تو اُنکی ہوئی جگ میں دھوم
خدا پر خدا سے یقیں آتا ہے وہ باتوں سے ذات اپنی سمجھاتا ہے
کوئی یار سے جب لگاتا ہے دل تو باتوں سے لذت اُٹھاتا ہے دل
کہ دلدار کی بات ہے اک غذا مگر تو ہے منکر تجھے اس سے کیا
نہیں تجھ کو اس رہ کی کچھ بھی خبر تو واقف نہیں اس سے اے بے ہنر !
وہ ہے مہربان و کریم و قدیر قسم اُس کی ! اُس کی نہیں ہے نظیر
جو ہوں دل سے قربان رب جلیل نہ نقصاں اُٹھاویں نہ ہوویں ذلیل
اسی سے تو نانک ہوا کامیاب کہ دل سے تھا قربان عالی جناب
بتایا گیا اس کو الہام میں کہ پائے گا تو مجھ کو اسلام میں
یقیں ہے کہ نانک تھا ملہم ضرور نہ کر وید کا پاس اے پُرغرور !
دیا اس کو کرتار نے وہ گیان کہ ویدوں میں اُس کا نہیں کچھ نشان
اکیلا وہ بھاگا ہنودوں کو چھوڑ چلا مکہ کو ہند سے منہ کو موڑ
گیا خانہ کعبہ کا کرنے طواف
مسلماں بنا پاک دل بے خلاف
لیا اُس کو فضل خدا نے اُٹھا ملی دونوں عالم میں عزت کی جا
اگر تو بھی چھوڑے یہ ملک ہوا
تجھے بھی یہ رتبہ کرے
وہ عطا
تو رکھتا نہیں ایک دم بھی روا
جو بیوی اور بچوں سے ہووے جدا
مگر
وہ
تو پھرتا تھا دیوانہ وار
نہ جی کو تھا چین اور نہ دل کو قرار
ہر اک کہتا تھا دیکھ کر اک نظر کہ ہے اُس کی آنکھوں میں کچھ جلوہ گر
محبت کی تھی سینہ میں اک خلش لئے پھرتی تھی اُس کو دل کی تپش
کبھی شرق میں اور کبھی غرب میں رہا گھومتا قلق اور کرب میں
پرندے بھی آرام کر لیتے ہیں مجانیں بھی یہ کام کر لیتے ہیں
مگر وہ تو اک دم نہ کرتا قرار
ادا کر دیا عشق کا کاروبار
کسی نے یہ پوچھی تھی عاشق سے بات وہ نسخہ بتا جس سے جاگے تو رات
کہا نیند کی ہے دوا سوز و درد کہاں نیند جب غم کرے چہرہ زرد
وہ آنکھیں نہیں جو کہ گریاں نہیں وہ خود دل نہیں جو کہ بریاں نہیں
تو انکار سے وقت کھوتا ہے کیا تجھے کیا خبر عشق ہوتا ہے کیا؟
مجھے پوچھو اور میرے دل سے یہ راز مگر کون پوچھے بجز عشق باز
جو برباد ہونا کرے اختیار
خدا کے لئے، ہے وہی بختیار
جو اُس کے لئے کھوتے ہیں پاتے ہیں جو مرتے ہیں وہ زندہ ہو جاتے ہیں
وہی وَحْدَهُ لا شریک اور عزیز
نہیں اُس کی مانند کوئی بھی چیز
اگر جاں کروں اس کی راہ میں خدا تو پھر بھی نہ ہو شکر اُس کا ادا
میں چولے کا کرتا ہوں پھر کچھ بیاں کہ ہے یہ پیارا مجھے جیسے جاں
ذرا جنم ساکھی کو پڑھ اے جواں ! کہ انگر نے لکھا ہے اس میں عیاں
که قدرت کے ہاتھوں کے تھے وہ رقم
خدا ہی نے لکھا بہ فضل و کرم
به
وہ کیا ہے یہی ہے کہ اللہ ہے ایک محمد نبی اُس کا پاک اور نیک
بغیر اس کے دل کی صفائی نہیں بجز اس کے غم سے رہائی نہیں
یہ معیار ہے دیں کی تحقیق کا کھلا فرق دجال و صدیق کا
ذرا سوچو یارو ! گر انصاف ہے یہ سب کشمکش اس گھڑی صاف ہے
یہ ناٹک سے کرنے لگے جب جُدا رہے زور کر کر کے بے مدعا
کہا دور ہو جاؤ تم ہار کے یہ خلعت ہے ہاتھوں سے کرتار کے
بشر سے نہیں تا اُتارے بشر خدا کا کلام اس پہ ہے جلوہ گر
دعا کی تھی اُس نے کہ اے کردگار! بتا مجھ کو رہ اپنی خود کر کے پیار
یہ چولا تھا اُس کی دُعا کا اثر یہ قدرت کے ہاتھوں کا تھا سربسر
یہی چھوڑ کر وہ ولی مر گیا نصیحت تھی مقصد ادا کر گیا
اُسے مردہ کہنا خطا ہے خطا
کہ زندوں میں وہ زندہ دل جا ملا
تن گم
وہ
ہوا یہ نشاں رہ گیا
ذرا دیکھ کر اس کو آنسو بہا
کہاں ہے محبت کہاں ہے وفا
پیاروں کا چولا ہوا کیوں بُرا؟
وفادار عاشق کا ہے یہ نشاں کہ دلبر کا خط دیکھ کر ناگہاں
لگاتا ہے آنکھوں سے ہو کر فدا یہی دیں ہے دلدادگاں کا سدا
مگر جس کے دل میں محبت نہیں اُسے ایسی باتوں سے رغبت نہیں
اُٹھو جلد تر لاؤ فوٹو گراف
ذرا کھینچو تصویر چولے کی صاف
کہ دنیا کو ہرگز نہیں ہے بقا
فنا سب کا انجام ہے جز خدا
سولو عکس جلدی کہ اب ہے ہر اس مگر اس کی تصویر رہ جائے پاس
یہی رہ نما اور یہی پیر ہے
یہ چولا کہ قدرت کی تحریر ہے
یہ انگر نے خود لکھ دیا صاف صاف کہ ہے وہ کلام خدا بے گزاف
وہ لکھا ہے خود پاک کرتار نے
اسی تی
و قیوم و غفار نے
خدا نے جو لکھا وہ کب ہو خطا
وہی ہے خدا کا کلام صفا
یہی راہ ہے جس کو بھولے ہو تم اُٹھو یارو اب مت کرو راہ گم