بشیر احمد شریف احمد اور مبارکہ کی آمین

دُرِّثمین اُردو

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بشیر احمد شریف احمد اور مبارکہ کی آمین
خدایا اے مرے پیارے خدایا
یہ کیسے ہیں تیرے مجھ پر عطایا
کہ تو نے پھر مجھے یہ دن دکھایا کہ بیٹا دوسرا بھی پڑھ کے آیا
بشیر احمد جسے تو نے پڑھایا
یہ
شفا دی آنکھ کو پینا بنایا
شریف احمد کو بھی یہ پھل کھلایا کہ اُس کو تو نے خود فرقاں سکھایا
چھوٹی عمر پر جب آزمایا کلام حق کو ہے فرفر سنایا
برس میں ساتویں جب پیر آیا تو سر پر تاج قرآں کا سجایا
ترے احساں ہیں اے رب البرایا مبارک کو بھی پھر تو نے جلایا
جب اپنے پاس اِک لڑکا بُلایا تو دے کر چار جلدی سے ہنسایا
غموں کا ایک دن اور چار شادی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي
اور ان کے ساتھ دی ہے ایک دُختر ہے کچھ کم پانچ کی وہ نیک اختر
کلام اللہ کو پڑھتی ہے فرفر خدا کا فضل اور رحمت سراسر
ہوا اک خواب میں یہ مجھ پہ اظہر کہ اس کو بھی ملے گا بخت برتر

ولد
سے
لقب عزت کا پاوے وہ مقرر یہی روز ازل
ہے مقدر
خدا نے چار لڑکے اور یہ دختر عطا کی، پس یہ احساں ہے سراسر
یہ کیا احساں ترا ہے بندہ پرور کروں کس منہ سے شکر اے میرے داور
تو پھر بھی شکر ہے اِمکاں سے باہر
اگر ہر بال ہو جائے سخن
ور
کریما! دور کر، تو ان سے ہر شر رحیما! نیک کر اور پھر معمر
پڑھایا جس نے اُس پر بھی کرم کر جزا دے دین اور دنیا میں بہتر
L
ره تعلیم اک تو نے بتا دی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْزَى الْأَعَادِي
دیئے ہیں تو نے مجھ کو چار فرزند اگر چہ مجھ کو بس تجھ سے ہے پیوند
و خردمند کرم سے ان پر کر راہ بدی بند
بنا ان کو نکو کار
ہدایت کر انہیں میرے خداوند کہ بے توفیق کام آوے نہ کچھ پند
تو خود کر پرورش اے میرے اخوند
وہ تیرے ہیں ہماری عُمر تا چند
یہ سب تیرا کرم ہے میرے ہادی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْزَى الْأَعَادِي
مرے مولی مری یہ اِک دُعا ہے تری درگاہ میں عجز و بکا ہے
وہ دے مجھ کو جو اس دل میں بھرا ہے زباں چلتی نہیں شرم و حیا ہے
مری اولاد جو تیری عطا ہے ہر اک کو دیکھ لوں وہ پارسا ہے
لے قاعدہ پیسر نا القرآن بچوں کے لئے بیشک بہت مفید ہے اس سے بہتر اور کوئی طریقہ تعلیم خیال میں نہیں آتا منہ ۔

تری قدرت کے آگے روک کیا ہے وہ سب دے اِن کو جو مجھ کو دیا ہے
عجب محسن ہے تو بَحرُ الْآيَادِي
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي
نجات ان کو عطا کر گندگی
سے
برات ان کو عطا کر بندگی
سے
رہیں خوشحال اور فرخندگی
سے
بچانا اے خدا ! بد
زندگی
سے
وہ ہوں میری طرح دیں کے منادی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي
عیاں کر ان کی پیشانی پر اقبال نہ آوے ان کے گھر تک رُعب دجال
بچانا ان کو ہر غم سے بہرحال نہ ہوں وہ دُکھ میں اور رنجوں میں پامال
یہی امید ہے دل نے بتا دی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْزَى الْأَعَادِي
دعا کرتا ہوں اے میرے یگانہ
نہ چھوڑیں وہ
ترا
یہ
آستانه
نہ آوے ان پر رنجوں کا زمانہ
مرے مولی ! انہیں ہر دم بچانا
یہی امید ہے اے میرے ہادی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي
نہ دیکھیں وہ زمانہ بے کسی کا مصیبت کا، الم کا، بے بسی کا

یہ ہو میں دیکھ لوں تقویٰ سبھی کا جب آوے وقت میری واپسی کا
بشارت تو نے پہلے سے سُنا دی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْزَى الْأَعَادِي
ہمیں اُس یار سے تقویٰ عطا ہے نہ یہ ہم سے کہ احسانِ خدا ہے
کرو کوشش اگر صدق و صفا ہے
کہ یہ حاصل ہو جو شرط لقا ہے
یہی آئینہ خالق نما ہے
یہی اک جوہر سیف دُعا ہے
ہر اک نیکی کی جڑ یہ اتنا ہے
اگر یہ جڑ رہی سب کچھ رہا ہے
یہی اک فخر شانِ اولیاء ہے
بجز تقویٰ زیادت ان میں کیا ہے
ڈرو یارو کہ
وہ بینا خدا ہے
اگر سوچو، یہی دار الجزاء ہے
مجھے تقویٰ سے اُس نے یہ
جزا دی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْزَى الْأَعَادِي
عجب گوہر ہے جس کا نام تقویٰ مبارک وہ ہے جس کا کام تقویٰ
خدا کا عشق کے اور جام تقویٰ
تام تقویٰ کہاں ایماں اگر ہے خام تقویٰ
سنو! ہے حاصل اسلام تقویٰ
مسلمانو !
بناؤ
یہ دولت تو نے مجھ کو اے خدا دی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْزَى الْأَعَادِي
الہامی مصرعہ

خدایا تیرے فضلوں کو کروں یاد بشارت تو نے دی اور پھر یہ اولاد
کہا ہرگز نہیں ہوں گے یہ برباد بڑھیں گے جیسے باغوں میں ہوں شمشاد
خبر مجھ کو
یہ
تو نے بارہا دی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْزَى الْأَعَادِي
مری اولاد سب تیری عطا ہے
ہر اک تیری بشارت سے ہوا ہے
یہ پانچوں جو کہ نسلِ سیدہ ہے یہی ہیں پنج تن جن پر بنا ہے
یہ تیرا فضل ہے اے میرے ہادی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْزَى الْأَعَادِي
دیئے تو نے مجھے یہ مہر و مہتاب
یہ سب ہیں میرے پیارے تیرے اسباب
دکھایا تو نے وہ اے ربّ ارباب کہ کم ایسا دکھا سکتا کوئی خواب
یہ تیرا فضل ہے اے میرے ہادی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْزَى الْأَعَادِي
میں کیونکر گن سکوں تیرے یہ انعام کہاں ممکن ترے فضلوں کا ارقام
ہر اک نعمت سے تو نے بھر دیا جام
ہر اک دشمن کیا مردود و ناکام
یہ تیرا فضل ہے اے میرے ہادی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي

جو ہو گا ایک دن محبوب میرا
بشارت دی کہ اک بیٹا ہے تیرا
کروں گا دُور اُس مہ سے اندھیرا دکھاؤں گا کہ اِک عالم کو پھیرا
بشارت کیا ہے اک دل کی غذا دی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي
میری ہر بات کو تو نے جلا دی میری ہر روک بھی تو نے اُٹھا دی
مری ہر پیش گوئی خود بنا دی تری نَسُلًا بَعِيدًا بھی دکھادی
جو دی ہے مجھ کو وہ کس کو عطا دی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي
بہار آئی ہے اس وقت خزاں میں لگے ہیں پھول میرے بوستاں میں
ہوئے بدنام ہم اس سے جہاں میں
ملاحت ہے عجب اس دلستاں میں
عد و جب بڑھ گیا شور و فغاں میں نہاں ہم ہو گئے یار نہاں میں
ہوا مجھ پر
وہ
ظاہر میرا ہادی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي
رہ میں عمر ساری
کروں کیونکر ادا میں شکر باری فدا ہو اُس کی
مرے سر پر ہے مِنت اس کی بھاری چلی اس ہاتھ سے کشتی ہماری
مری بگڑی ہوئی اُس نے بنا دی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي
تجھے حمد وثنا زیبا ہے پیارے کہ تو نے کام سب میرے سنوارے

تیرے احساں مرے سر پر ہیں بھارے چمکتے ہیں وہ سب جیسے ستارے
گڑھے میں تو نے سب دشمن اُتارے
ہمارے کر دیئے اونچے منارے
مقابل میں مرے یہ لوگ ہارے کہاں مرتے تھے پر تو نے ہی مارے
شریروں پر پڑے اُن کے شرارے نہ اُن سے رُک سکے مقصد ہمارے
اُنہیں ماتم ہمارے گھر میں شادی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي
تیری رحمت ہے، میرے گھر کا شہتیر مری جاں تیرے فضلوں کی پنہ گیر
حریفوں کو لگے ہر سمت سے تیر گرفتار آ گئے جیسے کہ نخچیر
ہوا آخر وہی جو تیری تقدیر بھلا چلتی ہے تیرے آگے تدبیر
خدا نے اُن کی عظمت سب اُڑا دی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْزَى الْأَعَادِي
مجھے ہر قسم سے اُس نے عطا دی
مری اُس نے ہر اِک عزّت بنا دی مخالف کی ہر اک شیخی مٹا دی
سعادت دی، ارادت دی، وفا دی
ہر اک آزار سے مجھ کو شفا دی مرض گھٹتا گیا جوں جوں دوا دی
محبت غیر کی دل
خدا جانے کہ کیا دل کو سُنا دی
سے ہٹا دی
دوا دی اور غذا دی اور قبا دی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْزَى الْأَعَادِي

مجھے کب خواب میں بھی تھی یہ اُمید کہ ہو گا میرے پر یہ فضل جاوید
ملی یوسف کی عزت لیک بے قید نہ ہو تیرے کرم سے کوئی نومید
مراد آئی ، گئی
سب
نامرادی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْزَى الْأَعَادِي
تری رحمت عجب ہے اے مرے یار تیرے فضلوں سے میرا گھر ہے گلزار
غریقوں کو کرے اک دم میں تو پار
وہ
ہو آوارہ
جو ہو نومید تجھ
ہر دشت
و
سے، ہے وہ مُردار
وادی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي
ہوئے ہم تیرے اے قادر توانا ترے در کے ہوئے اور تجھ کو جانا
ہمیں ہر دم بچانا
ہمیں بس ہے تری درگہ پر آنا مصیبت سے
کہ تیرا نام ہے غفار
و بادی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْزَى الْأَعَادِي
تجھے دنیا میں ہے کس نے پکارا کہ پھر خالی گیا قسمت کا مارا
تو پھر ہے کس قدر اس کو سہارا کہ جس کا تو ہی ہے سب سے پیارا
ہوا میں تیرے فضلوں کا منادی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْزَى الْأَعَادِي
میں کیونکر گن سکوں تیری عنایات ترے فضلوں سے پر ہیں میرے دن رات

میری خاطر دکھائیں تو نے آیات ترحم سے مری سُن لی ہر اک بات
کرم سے تیرے دشمن ہو گئے مات عطا کیں تو نے سب میری مرادات
پڑا پیچھے جو میرے غول بدذات پڑی آخر خود اس موذی پر آفات
ہوا
انجام
سب
کا نامرادی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْزَى الْأَعَادِي
بنائی تو نے پیارے میری ہر بات دکھائے تو نے احساں اپنے دن رات
ہر اک میداں میں دیں تو نے فتوحات بد اندیشوں کو تو نے کر دیا مات
ہر اک پگڑی ہوئی تو نے بنا دی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْزَى الْأَعَادِي
تری نصرت سے اب دشمن کے تنبہ ہے
ہر اک جا میں ہماری تو پینہ ہے
ہر اک بد خواہ اب کیوں روسیہ ہے
کہ وہ مثل خسوف مہرومہ ہے
سیاہی چاند کی منہ نے دکھا دی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْزَى الْأَعَادِي
ترے فضلوں سے جاں بُتاں سرا ہے ترے نوروں سے دل شمس الضحیٰ ہے
اگر اندھوں کو انکار و ابا ہے وہ کیا جانیں کہ اِس سینہ میں کیا ہے
ے دشمن کے لفظ سے اس جگہ وہ حاسہ وہ حاسد مراد ہیں جو ہر ایک طور سے مجھے تکلیف پہنچانا چاہتے۔ باہتے ہیں ۔ لوگوں
کو میری نسبت بدظن کرتے ہیں اور گورنمنٹ عالیہ انگریزی میں بھی جھوٹی شکائیتیں کرتے رہتے ہیں اور
گورنمنٹ محسنہ کی نسبت جو میرے مخلصانہ خیالات ہیں ان کو چھپاتے ہیں ۔ منہ

کہیں جو کچھ کہیں سر پر خدا ہے پھر آخر ایک دن روز جزا ہے
بدی کا پھل بدی اور نامرادی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْزَى الْأَعَادِي
مجھے سب زور و قدرت ہے خُدایا تجھے پایا ہر اک مطلب کو پایا
یہ
دلبر سمایا
ہر اک عاشق نے ہے اِک بُت بنایا ہمارے دل میں
و ہی آرامِ جاں اور دل کو بھایا وہی جس کو کہیں رب البرایا
ہوا ظاہر وہ مجھ پر بالا یــادی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْزَى الْأَعَادِي
مجھے اُس یار سے پیوندِ جاں ہے وہی جنت، وہی دارالاماں ہے
بیاں اس کا کروں طاقت کہاں ہے محبت کا تو اک دریا رواں ہے
یہ کیا احسان ہیں ترے میرے ہادی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْزَى الْأَعَادِي
تری نعمت کی کچھ قلت نہیں ہے تہی اس سے کوئی ساعت نہیں ہے
شمار فضل اور رحمت نہیں ہے
مجھے آب شکر کی طاقت نہیں ہے
یہ کیا احسان ہیں ترے میرے ہادی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْزَى الْأَعَادِي
ترے کوچے میں رکن راہوں سے آؤں وہ خدمت کیا ہے جس سے تجھ کو پاؤں
محبت ہے کہ جس سے کھینچا جاؤں خدائی ہے خُودی جس سے جلاؤں

محبت چیز کیا کس کو بتاؤں
وفا کیا راز ہے کس کو سناؤں
میں اس آندھی کو اب کیونکر چھپاؤں یہی بہتر کہ خاک اپنی اُڑاؤں
کہاں ہم اور کہاں دنیائے مادی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي
کوئی اُس پاک سے جو دل لگاوے کرے پاک آپ کو تب اُس کو پاوے
جو جلتا ہے وہی مُردے جلاوے
جو مرتا ہے وہی زندوں میں جاوے
ثمر ہے دور کا کب غیر کھاوے چلو اوپر کو وہ نیچے نہ آوے
نہاں اندر نہاں ہے کون لاوے غریقِ عشق وہ موتی اُٹھاوے
وہ
دیکھے نیستی رحمت دکھاوے خودی اور خود روی کب اُسکو بھاوے
مجھے تو نے
یہ دولت اے خدا دی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْزَى الْأَعَادِي
کہاں تک حرص و شوق مال فانی! اُٹھو ڈھونڈو متاع آسمانی
کہاں تک جوش آمال و آمانی
یہ سو سو چھید ہیں تم میں نہانی
تو پھر کیونکر ملے وہ یار جانی کہاں غربال میں رہتا ہے پانی
کرو کچھ فکر ملک جاودانی یہ ملک و مال چھوٹی ہے کہانی
بسر کرتے ہو غفلت میں جوانی مگر دل میں یہی تم نے ہے ٹھانی

خدا کی ایک بھی تم نے نہ مانی
ذرا سوچو یہی ہے زندگانی !
خدا نے اپنی رہ
مجھ کو بتا دی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْزَى الْأَعَادِي
کرو تو بہ کہ تا ہو جائے رحمت
و
انابت
دکھاؤ جلد تر صدق
کھڑی ہے سر پہ ایسی ایک ساعت کہ یاد آ جائے گی جس سے قیامت
مجھے
بات مولی نے بتا دی
مسلمانوں
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي
پر تب ادبار آیا کہ جب تعلیم قرآں کو بھلایا
رسول حق کو مٹی میں سلایا مسیحا کو فلک پر ہے بٹھایا
یہ تو ہیں کر کے پھل ویسا ہی پایا اہانت نے انہیں کیا کیا دکھایا
خدا نے پھر تمہیں اب ہے بُلایا کہ سوچو عزت خیر البرایا
ہمیں
یہ رہ
خُدا نے خود دکھا دی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْزَى الْأَعَادِي
کوئی مردوں سے کیونکر راہ پاوے مرے تب بے گماں مُردوں میں جاوے
خدا عیسی کو کیوں مردوں سے لاوے وہ خود کیوں مُہرِ ختمِیت مٹاوے
کہاں آیا کوئی تا وہ بھی آوے کوئی اک نام ہی ہم کو بتاوے
تمہیں کس نے یہ تعلیم خطا دی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي

آج 10 میں سے 10 باقی