شان اسلام

دُرِّثمین اُردو

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

شانِ اسلام
سے نہ بھاگو راہِ ہدی یہی ہے
اے سونے والو جا گو! شمس الضحی یہی ہے
مجھ کو قسم خدا کی جس نے ہمیں بنایا
اب آسماں کے نیچے دین خدا یہی ہے
وہ دلستاں نہاں ہے کس رہ سے اُس کو دیکھیں
ان مشکلوں کا یارو! مشکل گشا یہی ہے
باطن سیہ ہیں جن کے اس دیں سے ہیں وہ منکر
پر اے اندھیرے والو! دل کا دیا یہی ہے
دنیا کی سب دُکانیں ہیں ہم نے دیکھی بھالیں
آخر ہوا
یہ ثابت دار الشفاء یہی ہے
سب خشک ہو گئے ہیں جتنے تھے باغ پہلے
ہر طرف میں نے دیکھا بستاں ہرا یہی ہے

دنیا میں اس کا ثانی کوئی نہیں ہے شربت
پی لو تم اس کو یارو! آب بقا یہی ہے
اسلام کی سچائی ثابت ہے جیسے سورج
پر دیکھتے نہیں ہیں دشمن کلا یہی ہے
جب کھل گئی سچائی پھر اس کو مان لینا
نیکوں کی ہے یہ خصلت راہِ حیا یہی ہے
جو ہو مفید لینا جو بد ہو اُس سے بچنا
عقل و خرد یہی ہے فہم و ذکا یہی ہے
ملتی ہے بادشاہی اس دیں سے آسمانی
اے طالبان دولت! ظل ہما یہی ہے
سب دیں ہیں اک فسانہ شرکوں کا آشیانہ
اُس کا ہے جو یگانہ چہرہ نما یہی ہے
سو سو نشاں دکھا کر لاتا ہے وہ بلا کر
مجھ کو جو اُس نے بھیجا بس مدعا یہی ہے
کرتا ہے معجزوں سے وہ یار دیں کو تازہ
اسلام کے چمن کی بادِ صبا یہی ہے

M
یہ سب نشاں ہیں جن سے دیں اب تلک ہے تازہ
اے گرنے والو دوڑو دیں کا عصا یہی ہے
کس کام کاؤہ دیں ہے جس میں نشاں نہیں ہے
دیں کی مرے پیارو! زریں قبا یہی ہے
افسوس آریوں پر جو ہو گئے ہیں شتر
وہ دیکھ کر ہیں منکر ظلم و جفا یہی ہے
معلوم کر کے سب کچھ محروم ہو گئے ہیں
کیا ان نیوگیوں کا ذہن رسا یہی ہے
اک ہیں جو پاک بندے اِک ہیں دلوں کے گندے
جیتیں گے صادق آخر حق کا مزا یہی ہے
ان آریوں کا پیشہ ہر دم ہے بد زبانی
ویدوں میں آریوں نے شاید پڑھا یہی ہے
پاکوں کو پاک فطرت دیتے نہیں ہیں گالی
پر ان سیہ دلوں کا شیوہ سدا یہی ہے
افسوس سب و تو ہیں سب کا ہوا ہے پیشہ
کس کو کہوں کہ ان میں ہرزہ درا یہی ہے

آخر یہ آدمی تھے پھر کیوں ہوئے درندے
کیا جون ان کی بگڑی یا خود قضا یہی ہے
جس آریہ کو دیکھیں تہذیب سے ہے عاری
کس کس کا نام لیویں ہر سُو وبا یہی ہے
لیکھو کی بد زبانی کارڈ ہوئی تھی اس پر
پھر بھی نہیں سمجھتے حمق و خطا یہی ہے
اپنے کیے کا ثمرہ لیکھو نے کیسا پایا
آخر خدا کے گھر میں بد کی سزا یہی ہے
نبیوں کی ہتک کرنا اور گالیاں بھی دینا
کتوں سا کھولنا منہ تخم فنا یہی ہے
میٹھے بھی ہو کے آخر نشتر ہی ہیں چلاتے
ان تیرہ باطنوں کے دل میں دعا یہی ہے
جاں بھی اگرچہ دیویں اِن کو بطور احساں
عادت ہے ان کی گراں رنج وعنا یہی ہے
ہندو کچھ ایسے بگڑے دل پر ہیں بغض و کیں سے
ہر بات میں ہے تو ہیں طرزِ ادا یہی ہے

جاں بھی ہے ان پہ قرباں گر دِل سے ہوویں
صافی
پس ایسے بدگنوں کا مجھ کو گلا یہی ہے
احوال کیا کہوں میں اس غم سے اپنے دل کا
گویا کہ ان غموں کا مہماں سرا یہی ہے
لیتے ہی جنم اپنا دشمن ہوا یہ فرقہ
آخر کی کیا اُمیدیں جب ابتدا یہی ہے
دل پھٹ گیا ہمارا تحقیر سُنتے سنتے
غم تو بہت ہیں دل میں پر جاں گزا یہی ہے
دنیا میں گرچہ ہو گی سو قسم کی بُرائی
پاکوں کی ہتک کرنا سب سے بُرا یہی ہے
غفلت پہ غافلوں کی روتے رہے ہیں مُرْسَلُ
به
پر اس زماں میں لوگو! نوحہ نیا یہی ہے
ہم بد نہیں ہیں کہتے اُن کے مقدسوں کو
تعلیم میں ہماری حکم خدا یہی ہے
ہم کو نہیں سکھاتا وہ پاک بد زبانی
تقویٰ کی جڑھ یہی ہے صدق وصفا یہی ہے

پر آریوں کے دیں میں گالی بھی ہے عبادت
کہتے ہیں سب کو جھوٹے کیا اتقا یہی ہے
جتنے نبی تھے آئے موسی ہو یا کہ عیسی
مگار ہیں وہ سارے اِن کی ندا یہی ہے
اک دید ہے جو سچا باقی کتابیں ساری
جھوٹی ہیں اور جعلی اک راہنما یہی ہے
یہ ہے خیال ان کا پربت بنایا تنکا
پر کیا کہیں جب ان کا فہم و ذکا یہی ہے
کیڑا جو دب رہا ہے گوبر کی تہ کے نیچے
اُس کے گماں میں اُس کا ارض و سما یہی ہے
ویدوں کا سب خلاصہ ہم نے نیوگ پایا
ان پشتکوں کی رُو سے کارج بھلا یہی ہے
اگر ایسے لوگ بھی ان میں ہیں جو خدا کے پاک نبیوں کو گالیاں نہیں دیتے اور صلاحیت اور شرافت
رکھتے ہیں وہ ہمارے بیان سے باہر ہیں۔ منہ
ہے اس جگہ وید کے لفظ سے وہ تعلیم مراد ہے جو آریہ سماج والوں نے اپنے زعم میں ویدوں کے حوالہ سے
شائع کی ہے، ورنہ یا د رکھنا چاہیے کہ ہم ویدوں کی اصل حقیقت کو خدا تعالی کے حوالے کرتے ہیں ۔ ہم نہیں
جانتے کہ ان لوگوں نے اسمیں کیا بڑھایا اور کیا گھٹایا۔ جب کہ ہندوستان اور پنجاب میں وید کی پیروی کا
دعوی کرنے والے صدہا مذہب ہیں تو ہم کسی خاص فرقہ کی غلطی کو وید پر کیونکر تھوپ سکتے ہیں۔ پھر یہ بھی والے صدر ہیں تو فرق کی غلطی پر یورک سکتے
ثابت ہے کہ وید بھی محرف ہو چکا ہے۔ پس بوجہ تحریف اس سے کسی بہتری کی امید بھی لا حاصل ہے۔ منہ

جس استری کو لڑکا پیدا نہ ہو پیا سے
ویدوں کی رُو سے اُس پر واجب ہوا یہی ہے
جب ہے یہی اشارہ پھر اس سے کیا ہے چارہ
جب تک نہ ہوویں گیارہ لڑکے روا یہی ہے
ایشر کے گن عجب ہیں ویدوں میں اے عزیزو!
اس میں نہیں مروت ہم نے سُنا یہی ہے
دے کر نجات وٹکتی پھر چھینتا ہے سب سے
کیسا ہے وہ دیائو جس کی عطا یہی ہے
ایشر بنا ہے مُنہ سے خالق نہیں کسی کا
روحیں ہیں سب انادی پھر کیوں خدا یہی ہے
روحیں اگر نہ ہوتیں ایشر سے کچھ نہ بنتا
اس کی حکومتوں کی ساری بنا یہی ہے
اُن کا ہی منہ ہے تکتا ہر کام میں جو چاہے
گویا وہ بادشہ ہیں اُن کا گدا یہی ہے
القصہ آریوں کے ویدوں کا یہ خدا ہے
اُن کا ہے جس پہ تکیہ وہ بے نوا یہی ہے
لے عورت
خاوند

اے آریو! کہو اب ایشر کے ہیں یہی گن
جس پر ہو ناز کرتے بولو وہ کیا یہی ہے
ویدوں کو شرم کر کے تم نے بہت چُھپایا
آخر کو راز بستہ اُس کا کھلا یہی ہے
قدرت نہیں ہے جس میں وہ خاک کا ہے ایشر
کیا دین حق کے آگے زور آزما یہی ہے
کچھ کم نہیں بتوں سے یہ ہندوؤں کا ایشر
سچ پوچھئے تو واللہ بہت دوسرا یہی ہے
ہم نے نہیں بنائیں یہ اپنے دل سے باتیں
ویدوں سے اے عزیز و ہم کو ملا یہی ہے
فطرت ہر اک بشر کی کرتی ہے اس سے نفرت
پھر آریوں کے دل میں کیونکر بسا یہی ہے
یہ حکم وید کے ہیں جن کا ہے یہ نمونہ
ویدوں سے آریوں کو حاصل ہوا یہی ہے
خوش خوش عمل ہیں کرتے اوباش سارے اس پر
سارے نیوگیوں کا اک آسرا یہی ہے
لے یادر ہے کہ وید کی تعلی سے مراد ہماری اس جگہ وہ عظیمیں اور وہ اصول ہیں جن کو آر یہ لوگ اس جگہ
ظاہر کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ نیوگ کی تعلیم وید میں موجود ہے۔ اور بقول اُنکے وید بلند آواز سے کہتا
ہے کہ جس کے گھر میں کوئی اولاد نہ ہو یا صرف لڑکیاں ہوں تو اس کیلئے یہ ضروری امر ہے کہ وہ اپنی

پھر کس طرح وہ مانیں تعلیم پاک فرقاں
اُن کے تو دل کا رہبر اور مقتدا یہی ہے
بقیہ حاشیہ صفحہ نمبر ۸۶ بیوی کو اجازت دے کہ وہ دوسرے سے ہم بستر ہو اور اس طرح اپنی نجات کے
لئے لڑ کا حاصل کرے اور گیارہ لڑکے حاصل کرنے تک یہ تعلق قائم رہ سکتا ہے اور اس کا خاوند کہیں
سفر میں گیا ہو تو خود اس کی بیوی نیوگ کی نیت سے کسی دوسرے آدمی سے آشنائی کا تعلق پیدا کر سکتی
ہے تا اس طریق سے اولاد حاصل کرے اور پھر خاوند کے سفر سے واپس آنے پر یہ تحفہ اس کے آگے
پیش کرے اور اُس کو دکھاوے کہ تو تو مال حاصل کرنے گیا تھا ، مگر میں نے تیرے پیچھے یہ مال کمایا
ہے۔ پس عقل اور غیرت انسانی تجویز نہیں کر سکتی کہ یہ بے شرمی کا طریق جائز ہو سکے۔ اور کیونکر جائز
ہو؟ حالانکہ اس بیوی نے خاوند سے طلاق حاصل نہیں کی اور اس کی قید نکاح سے اُس کو آزادی حاصل
نہیں ہوئی ۔
افسوس بلکہ ہزار افسوس کہ یہ وہ باتیں ہیں جو آریہ لوگ وید کی طرف منسوب کرتے ہیں، مگر ہم
نہیں کہہ سکتے کہ در حقیقت یہی تعلیم وید کی ہے۔ ممکن ہے ہندوؤں کے بعض جوگی جو مجر درہتے ہیں اور
اندر ہی اندر نفسانی جذبات ان کو مغلوب کر لیتے ہیں اُنہوں نے یہ باتیں خود بنا کر وید کی طرف منسوب
کردی ہوں یا تحریف کے طور پر ویدوں میں شامل کر دی ہوں ، کیونکہ محقق پنڈتوں نے لکھا ہے کہ ایک
زمانہ ویدوں پر وہ بھی آیا ہے کہ ان میں بڑی تحریف کی گئی ہے اور ان کے بہت سے پاک مسائل بدلا
دیئے گئے ہیں، ورنہ عقل قبول نہیں کرتی کہ وید نے ایسی تعلیم دی ہو اور نہ کوئی فطرت صحیحہ قبول کرتی ہے
کہ ایک شخص اپنی پاکدامن بیوی کو بغیر اس کے کہ اس کو طلاق دے کر شرعی طور پر اُس سے قطع تعلق
کرے۔ یونہی اولاد حاصل کرانے کے لئے ا۔ لئے اپنے ہاتھ دوسرے سے ہم بستر کرا دے۔ کیونکہ یہ تو
دیوثوں کا کام ہے۔ ہاں اگر کسی عورت نے طلاق حاصل کر لی ہو اور خاوند سے اس کا کوئی تعلق نہ رہا ہو
تو اس صورت میں ایسی عورت کے لئے جائز ہے کہ دوسرے سے نکاح کرے اور اس پر کوئی اعتراض
نہیں ہے اور نہ اس کی پاکدامنی پر حرف ، ورنہ ہم بلند آواز سے کہتے ہیں کہ نیوگ کا نتیجہ اچھا نہیں ہے۔
جس صورت میں آریہ سماج کے لوگ ایک طرف تو عورت کے پردہ کے مخالف ہیں کہ یہ مسلمانوں
کی رسم ہے۔ پھر دوسری طرف جبکہ ہر روز نیوگ کا ”پاک“ مسئلہ ان عورتوں کے کانوں تک پہنچتا رہتا

جب ہو گئے ہیں ملزم اُترے ہیں گالیوں پر
ہاتھوں میں جاہلوں کے سنگِ جفا یہی ہے
بقیہ حاشیہ صفحہ نمبر ۸۷ ہے اور ان عورتوں کے دلوں میں جما ہوا ہے کہ ہم دوسرے مردوں سے بھی ہم بستر ہو
سکتی ہیں، تو ہر ایک دانا سمجھ سکتا ہے کہ ایسی باتوں کے سننے سے خاص کر جبکہ ویدوں کے حوالہ سے بیان
کی جاتی ہیں کسی قدر نا پاک شہوات عورتوں کی جوش ماریں گی بلکہ وہ تو دس قدم اور بھی آگے بڑھیں گی
اور جبکہ پردہ کا پل بھی ٹوٹ گیا تو ہر ایک سمجھ سکتا ہے کہ ان نا پاک شہوتوں کا سیلاب کہاں تک خانہ خرابی
کرے گا۔ چنانچہ جگن ناتھ اور بنارس اور کئی جگہ میں اسکے نمونے بھی موجود ہیں۔ کاش! اس قوم میں
کوئی سمجھدار پیدا ہو !
اور ہمیں یہ بھی سمجھ نہیں آتا کہ مکتی حاصل کرنے کیلئے اولاد کی ضرورت کیوں ہے؟ کیا - لیوں ہے؟ کیا ایسے لوگ جیسے
پنڈت دیانند تھا جس نے شادی نہیں کی اور نہ کوئی اولاد ہوئی مکتی سے محروم ہیں؟ اور ایسی مکتی پر تو لعنت بھیجنا
چاہیے کہ اپنی عورت کو دوسرے سے ہم بستر کرا کر اور ایسا فعل اس سے کرا کر جو عام دنیا کی نظر میں زنا کی وعام نظریہ
صورت میں ہی حاصل ہو سکتی ہے اور بجز اس نا پاک فعل کے اور کوئی ذریعہ اس کی مکتی کا نہیں۔ اور یہ بھی ہم
نہیں سمجھ سکتے کہ جو ہزاروں طاقتیں اور قوتیں اور خاصیتیں روحوں اور ذرات اجسام میں ہیں وہ سب
قدیم سے خود بخود ہیں پر میشر سے وہ حاصل نہیں ہوئیں۔ پھر ایسا پر میشر کس کام کا ہے اور اس کے وجود کا
ثبوت کیا ہے؟ اور کیا وجہ کہ اس کو پر میشر کہا جائے اور کامل اطاعت کا وہ کیونکر مستحق ہو سکتا ہے۔ جبکہ اس کی
پرورش کامل نہیں اور جن طاقتوں کو اُس نے آپ نہیں بنایا اُن کا علم اُس کو کیونکر ہے؟ اور جبکہ وہ ایک روح
کے پیدا کرنے کی بھی قدرت نہیں رکھتا تو کن معنوں سے اُس کو سرب شکتی مان کہا جاتا ہے جبکہ اس کی
شکتی صرف جوڑنے تک ہی محدود ہے۔ میرا دل تو یہی گواہی دیتا ہے کہ یہ ناپاک تعلیمیں وید میں ہرگز
نہیں ہیں۔ پر میشر تو تبھی پر میشر رہ سکتا ہے جبکہ ہر ایک فیض کا وہی مبداء ہو۔ ویدانت والوں نے بھی
اگر چہ غلطیاں کی ہیں، مگر تھوڑی سی اصلاح سے ال اسی اصلاح سے ان کا مذہب قابلِ اعتراض نہیں رہتا، مگر دیا نند کا مذہب
تو سرا سر گند ہی معلوم ہوتا ہے کہ دیا نند نے ان جھوٹے فلسفیوں اور منطقیوں کی پیروی کی ہے جن کو وید
سے کچھ بھی تعلق نہ تھا بلکہ وید کے در پردہ پکے دشمن تھے ۔ اسی وجہ سے ان کے مذہب میں پرمیشر کی وہ
تعظیم نہیں جو ہونی چاہئے اور نہ پاک دل جوگیوں کی طرح پر میشر سے ملنے کے لئے مجاہدات کی تعلیم

رکتے نہیں ہیں ظالم گالی سے ایک دم بھی
ان کا تو شغل و پیشہ صبح و مسا یہی ہے
کہنے کو وید والے پر دل ہیں سب کے کالے
L
پردہ اُٹھا کے دیکھو ان میں بھرا یہی ہے
فطرت کے ہیں درندے مردار ہیں نہ زندے
ہر دم زباں کے گندے قبر خدا یہی ہے
دین خدا کے آگے کچھ بن نہ آئی آخر
سب گالیوں پہ اُترے دل میں اُٹھا یہی ہے
شرم و حیا نہیں ہے آنکھوں میں اُن کے ہرگز
وہ ہ بڑھ چکے ہیں حد سے اب انتہا یہی ہے
بقیہ حاشیہ صفحہ نمبر ۸ ہے۔ صرف تعصب اور خدا تعالیٰ کے پاک نبیوں سے کینہ اور گالیاں دینا ہی یہ شخص
بد نصیب اپنے چیلوں کو سکھا گیا ہے۔ بلکہ یوں کہو کہ ایک زہر کا پیالہ پلا گیا ہے۔ خلاصہ کلام یہ ہے کہ
ہمارا سب اعتراض دیانند کے فرضی ویدوں پر ہے نہ خدا کی کسی کتاب پر ۔ وَاللَّهُ أَعْلَمُ منه
لے اگر ایسے لوگ بھی ان میں ہیں جو خدا کے پاک نبیوں کو گالیاں نہیں دیتے اور صلاحیت اور
شرافت رکھتے ہیں وہ ہمارے اس بیان سے باہر ہیں۔ منہ
ہے یادر ہے کہ یہ ہماری رائے اُن آریہ سماج والوں کی نسبت ہے جنہوں نے اپنے اشتہاروں اور
رسالوں اور اخباروں کے ذریعہ سے اپنی گندی طبیعت کا ثبوت دیدیا ہے اور ہزار ہا گالیاں خدا تعالیٰ کے
پاک نبیوں کو دی ہیں جن کی اخبار اور کتابیں ہمارے پاس موجود ہیں ، مگر شریف طبع لوگ اس جگہ ہماری
مراد نہیں ہیں اور نہ وہ ایسے طریق کو پسند کرتے ہیں ۔ منہ

ہم نے ہے جس کو مانا قادر ہے وہ توانا
اُس نے ہے کچھ دکھانا اس سے رجا یہی ہے
ان سے دو چار ہونا عزّت ہے اپنی کھونا
ان سے ملاپ کرنا راہ ریا یہی ہے
بس اے مرے پیارو! عقبی کو مت بسارو
اس دیں کو پاؤ یارو بدر الد جے یہی ہے
میں ہوں ستم رسیدہ اُن سے جو ہیں رمیدہ
شاہد ہے آپ دیدہ واقف بڑا یہی ہے :
میں دِل کی کیا سُناؤں کس کو یہ غم بتاؤں
دُکھ درد کے ہیں جھگڑے مجھ پر بلا یہی ہے
دیں کے غموں نے مارا اب دل ہے پارہ پارہ
دلبر کا ہے سہارا ورنہ فنا یہی ہے
ہم مر چکے ہیں غم سے کیا پوچھتے ہو ہم سے
اس یار کی نظر میں شرط وفا یہی ہے
برباد جائیں گے ہم گر وہ نہ پائیں گے ہم
رونے سے لائیں گے ہم دل میں رجا یہی ہے

آج 10 میں سے 10 باقی