شان اسلام

دُرِّثمین اُردو, حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

وہ دن گئے کہ راتیں کٹتی تھیں کر کے باتیں
آب موت کی ہیں گھاتیں غم کی کتھا یہی ہے
جلد آپیارے ساقی اب کچھ نہیں ہے باقی
دے شربت تلاقی حرص و ہوا یہی ہے
شکر خدائے رحماں! جس نے دیا ہے قرآں
غنچے تھے سارے پہلے اب گل کھلا یہی
ہے
کیا وصف اس کے کہنا ہر حرف اس کا گہنا
دلبر بہت ہیں دیکھے دل لے گیا یہی ہے
دیکھی ہیں سب کتابیں مجمل ہیں جیسی خواہیں
خالی ہیں اُن کی قابیں خوانِ ہدی یہی ہے
اُس نے خدا ملایا وہ یار اُس سے پایا
راتیں تھیں جتنی گذریں اب دن چڑھا یہی ہے
اُس نے نشاں دکھائے طالب سبھی بلائے
سوتے ہوئے جگائے بس حق نما یہی ہے
پہلے صحیفے سارے لوگوں نے جب بگاڑے
دُنیا سے وہ سدھارے نوشہ نیا یہی ہے

کہتے ہیں حُسنِ یوسف دلکش بہت تھا لیکن
خوبی و دلبری میں سب سے سوا یہی ہے
یوسف تو سن چکے ہو اک چاہ میں گرا تھا
یہ چاہ سے نکالے جس کی صدا یہی ہے
اسلام کے محاسن کیونکر بیاں کروں میں
سب خشک باغ دیکھے پھولا پھلا یہی ہے
ہر جا زمیں کے کیڑے دیں کے ہوئے ہیں دشمن
اسلام پر خدا سے آج ابتلا یہی ہے
تھم جاتے ہیں کچھ آنسو یہ دیکھ کر کہ ہر سُو
اس غم سے صادقوں کا آہ و بکا یہی ہے
سب مشرکوں کے سر پر یہ دیں ہے ایک خنجر
یہ شرک سے چھڑاوے اُن کو اڈی یہی ہے
کیوں ہو گئے ہیں اس کے دشمن یہ سارے گمراہ
وہ رہنما ہے راز چون و چرا یہی ہے
دیں غار میں چُھپا ہے اک شور گھر کا ہے
اب تم دُعائیں کر لو غارِ حرا یہی ہے

ا قربان
وہ پیشوا ہمارا جس
سے ہے نور سارا
نام اُس کا ہے محمدؐ دلبر مرا یہی ہے
سب پاک ہیں پیمبر اک دوسرے سے بہتر
لیک از خدائے برتر خیر الوریٰ یہی ہے
پہلوں سے خوب تر ہے خوبی میں اک قمر ہے
اُس پر ہر اک نظر ہے بدر الد جے یہی ہے
پہلے تو رہ میں ہارے پار اُس نے ہیں اُتارے
میں جاؤں اُس کے وارے بس ناخدا یہی ہے
پردے جو تھے ہٹائے اندر کی رہ دکھائے
دل یار سے ملائے وہ آشنا یہی ہے
وہ
یار لامکانی
وہ
دلبر نہانی
دیکھا ہے ہم نے اس سے بس رہ نما یہی ہے
وہ آج شاہِ دیں ہے وہ تاج مرسلیں ہے
وہ طیب و امیں ہے اُس کی ثناء یہی ہے
حق سے جو حکم آئے سب اُس نے کر دکھائے
جو راز تھے بتائے نعم العطاء یہی ہے

آنکھ اُس کی دُور ہیں ہے دل یار سے قریں ہے
ہاتھوں میں شمع دیں ہے عین الضیاء یہی ہے
جو رازِ دیں تھے بھارے اُس نے بتائے سارے
دولت کا دینے والا فرماں روا یہی ہے
اُس ٹور پر فدا ہوں اُس کا ہی میں ہوا ہوں
وہ ہے میں چیز کیا ہوں بس فیصلہ یہی ہے
وہ دلبر یگانہ علموں کا ہے خزانہ
باقی ہے سب فسانہ سچ بے خطا یہی ہے
سب ہم نے اُس سے پایا شاہد ہے تو خدایا
وہ جس نے حق دکھایا وہ مہ لقا یہی ہے
ہم تھے دلوں کے اندھے سو سو دِلوں میں پھندے
پھر کھولے جس نے بندے وہ مجتبی یہی ہے
اے میرے ربّ رمس تیرے ہی ہیں یہ احساں
مشکل ہو تجھ سے آساں ہر دم رجا یہی ہے
لے بندے سے مراد اس جگہ قفل ہے۔ چونکہ اس جگہ کوئی شاعری دکھلا نا منظور نہیں اور نہ میں یہ نام اپنے
لئے پسند کرتا ہوں ۔ اس لئے بعض جگہ میں نے پنجابی الفاظ استعمال کئے ہیں اور ہمیں صرف اردو سے
کچھ غرض نہیں اصل مطلب امر حق کو دلوں میں ڈالنا ہے۔ شاعری سے کچھ تعلق نہیں ہے۔ منہ

اے میرے یار جانی! خود کر تو مہربانی
ور نہ بلائے دُنیا اک اژدھا یہی ہے
دِل میں یہی ہے ہر دم تیرا صحیفہ چوموں
قرآں کے گرد گھوموں کعبہ مرا یہی ہے
جلد آمرے سہارے غم کے ہیں بوجھ بھارے
منہ مت چھپا پیارے میری دوا یہی ہے
کہتے ہیں جوشِ الفت یکساں نہیں ہے رہتا
دِل پر مرے پیارے ہر دم گھٹا یہی ہے
ہم خاک میں ملے ہیں شاید ملے وہ دلبر
جیتا ہوں اس ہوس سے میری غذا یہی ہے
دنیا میں عشق تیرا باقی ہے سب اندھیرا
معشوق ہے تو میرا عشق صفا یہی ہے
مشتِ غبار اپنا تیرے لئے اُڑایا
جب سے سُنا کہ شرط مہر و وفا یہی ہے
دلبر کا درد آیا حرف خودی مٹایا
جب میں مرا جلایا جام بقا یہی ہے

اس عشق میں مصائب سو سو ہیں ہر قدم میں
پر کیا کروں کہ اس نے مجھ کو دیا یہی ہے
حرف وفا نہ چھوڑوں اس عہد کو نہ توڑوں
اس دلبر ازل نے مجھ کو کہا یہی ہے
جب سے ملا وہ دلبر دشمن ہیں میرے گھر گھر
دل ہو گئے ہیں پتھر قدر و قضا یہی ہے
مجھ کو ہیں وہ ڈراتے پھر پھر کے در پہ آتے
تیغ و تبر دکھاتے ہر سُو ہوا یہی ہے
دلبر کی رہ میں یہ دل ڈرتا نہیں کسی سے
ہشیار ساری دنیا اک باؤلا یہی ہے
اس رہ میں اپنے قصے تم کو میں کیا سُناؤں
دُکھ درد کے ہیں جھگڑے سب ماجرا یہی ہے
دل کر کے پارہ پارہ چاہوں میں اِک نظارہ
دیوانه مت کہو تم عقل رسا یہی ہے
اے میرے یار جانی! کر خود ہی مہربانی
مت کہہ کہ لَنْ تَرَانِی تجھ سے رجا یہی ہے
فرقت بھی کیا بنی ہے ہر دم میں جاں کنی ہے
عاشق جہاں پہ مرتے وہ کربلا یہی ہے

تیری وفا ہے پوری ہم میں ہے عیب دوری
طاعت بھی ہے ادھوری ہم پر بلا یہی ہے
مجھ میں وفا ہے پیارے سچے ہیں عہد سارے
ہم جا پڑے کنارے جائے بگا یہی ہے
ہم نے نہ عہد پالا یاری میں رخنہ ڈالا ۔
پر تو ہے فضل والا ہم پر کھلا یہی ہے
اے میرے دل کے درماں ہجراں ہے تیرا سوزاں
کہتے ہیں جس کو دوزخ وہ جاں گزا یہی ہے
اک دیں کی آفتوں کا غم کھا گیا ہے مجھ کو
سینہ پر دشمنوں کے پتھر پڑا یہی ہے
کیونکر تبہ وہ ہووے کیونکر فنا وہ ہووے
ظالم جو حق کا دشمن وہ سوچتا یہی ہے
ایسا زمانہ آیا جس نے غضب ہے ڈھایا
جو پیستی ہے دیں کو وہ آسیا یہی ہے
شادابی و لطافت اس دیں کی کیا کہوں میں
سب خشک ہو گئے ہیں پھولا پھلا یہی ہے
آنکھیں ہر ایک دیں کی بے نور ہم نے پائیں
سُرمہ سے معرفت کے اِک سُرمہ سا یہی ہے

لعل یمن بھی دیکھے دُر عدن بھی دیکھے
سب جوہروں کو دیکھا دِل میں جچا یہی ہے
انکار کر کے اس سے پچھتاؤ گے بہت تم
بنتا ہے جس سے سونا وہ کیمیا یہی ہے
پر آریوں کی آنکھیں اندھی ہوئی ہیں ایسی
وہ گالیوں پہ اُترے دل میں پڑا یہی ہے
بدتر ہر ایک بد سے وہ ہے جو بد زباں ہے
جس دل میں یہ نجاست بیت الخلا یہی ہے
گو ہیں بہت درندے انسان کی پوستیں میں
پاکوں کا خوں جو پیوے وہ بھیڑیا یہی ہے
رکس دیں پہ ناز اُن کو جو ولید کے ہیں حامی
مذہب جو پھل سے خالی وہ کھوکھلا یہی ہے
اے آریو! یہ کیا ہے کیوں دل بگڑ گیا ہے
ان شوخیوں کو چھوڑو راہِ حیا یہی ہے
لے یادر ہے کہ وید پر ہمارا کوئی حملہ نہیں ہے۔ ہم نہیں جانتے کہ اسکی تفسیر میں کیا کیا تصرف کئے گئے آریہ
ورت کے صدہا مذہب اپنے عقائد کا ویدوں پر ہی انحصار رکھتے ہیں حالانکہ وہ ایک دوسرے کے دشمن
ہیں اور با ہم اُن کا سخت اختلاف ہے۔ پس ہم اسجگہ وید سے مراد صرف آریہ سماج والوں کی شائع کردہ
تعلیمیں اور اصول لیتے ہیں۔ منہ

مجھ کو ہو کیوں ستاتے سو افترا بناتے
بہتر تھا باز آتے دور از بلا یہی ہے
جس کی دعا سے آخر لیکھو مرا تھا کٹ کر
ماتم پڑا تھا گھر گھر وہ میرزا یہی ہے
اچھا نہیں ستانا پاکوں کا دِل دُکھانا
گستاخ ہوتے جانا اس کی جزا یہی ہے
اس دیں کی شان و شوکت یا رب مجھے دکھا دے
سب جھوٹے دیں مٹا دے میری دعا یہی ہے
کچھ شعر و شاعری سے اپنا نہیں تعلق
اِس ڈھب سے کوئی سمجھے بس مدعا یہی ہے
لے پنڈت لیکھ رام
قادیان کے آریہ اور ہم صفحہ ۴۸ ۔ مطبوعہ ۱۹۰۷ء

آج 10 میں سے 10 باقی