محاسن قرآن کریم مناجات اور تبلیغ حق

دُرِّثمین اُردو

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

محاسن قرآن کریم
ہے شکر رب عز وجل خارج از بیاں
جس کے کلام سے ہمیں اس کا ملا نشاں
وہ روشنی جو پاتے ہیں ہم اس کتاب میں
ہو گی نہیں کبھی وہ ہزار آفتاب میں
اس سے ہمارا پاک دل و سینہ ہو گیا
وہ اپنے مُنہ کا آپ ہی آئینہ ہو گیا
اُس نے درخت دل کو معارف کا پھل دیا
ہر سینہ شک سے دھو دیا ہر دل بدل دیا
اُس سے خدا کا چہرہ نمودار ہو گیا
شیطاں کا مکر و وسوسہ بے کار ہو گیا
وہ رہ جو ذات عزّ وجل کو دکھاتی ہے
وہ رہ جو دل کو پاک و مطہر بناتی ہے

وہ رہ جو یار گم شدہ کو کھینچ لاتی ہے
وہ رہ جو جام پاک یقیں کا پلاتی ہے
وہ رہ جو اس کے ہونے پہ محکم دلیل ہے
وہ رہ جو اُس کے پانے کی کامل سبیل ہے
اُس نے ہر ایک کو وہی رستہ دکھا دیا
جتنے شکوک و شبہ تھے سب کو مٹا دیا
افسردگی جو سینوں میں تھی دور ہو گئی
ظلمت جو تھی دلوں میں وہ سب نور ہو گئی
جو دور تھا خزاں کا وہ بدلا بہار سے
چلنے لگی نسیم عنایات یار
جاڑے کی رُت ظہور سے اس کے پلٹ گئی
سے
عشق خدا کی آگ ہر اک دل میں اُٹ گئی
جتنے درخت زندہ تھے وہ سب ہوئے ہرے
پھل اس قدر پڑا کہ وہ میووں سے لد گئے
موجوں سے اُس کی پردے وساوس کے پھٹ گئے
جو کفر اور فسق کے ٹیلے تھے کٹ گئے

قرآں خدا نما ہے خدا کا کلام ہے!
بے اس کے معرفت کا چمن ناتمام ہے
جو لوگ شک کی سردیوں سے تھر تھراتے ہیں
اس آفتاب سے وہ عجب دُھوپ پاتے ہیں
دنیا میں جس قدر ہے مذاہب کا شور و شر
سب قصہ گو ہیں نور نہیں ایک ذرہ بھر
پر یہ کلام نور خدا کو دکھاتا ہے
اُس کی طرف نشانوں کے جلوہ سے لاتا ہے
جس دیں کا صرف قصوں پہ سارا مدار ہے
وہ دیں نہیں ہے ایک فسانہ گزار ہے
سچ پوچھئے تو قصوں کا کیا اعتبار ہے
ہے دیں وہی کہ صرف وہ اک قصہ گو نہیں
قصوں میں جُھوٹ اور خطا بے شمار ہے
زندہ نشانوں
سے ہے دکھاتا رہ یقیں
ہے دیں وہی کہ جس کا خدا آپ ہو عیاں
خود اپنی قدرتوں سے دکھاوے کہ ہے کہاں

جو معجزات سنتے ہو قصوں کے رنگ میں
اُن کو تو پیش کرتے ہیں سب بحث و جنگ میں
جتنے ہیں فرقے سب کا یہی کاروبار ہے
قصوں میں معجزوں کا بیاں بار بار ہے
پر اپنے دیں کا کچھ بھی دکھاتے نہیں نشاں
گویا وہ ربّ ارض و سما آب ہے ناتواں
گویا اب اس میں طاقت و قدرت نہیں رہی
وہ سلطنت، وہ زور، وہ شوکت نہیں رہی
یا یہ کہ اب خدا میں وہ رحمت نہیں رہی
یه
نیت بدل گئی ہے وہ شفقت نہیں رہی
ایسا گماں خطا ہے کہ وہ ذات پاک ہے
ایسے گماں کی نوبت آخر ہلاک ہے
سچ ہے یہی کہ ایسے مذاہب ہی مر گئے
اب اُن میں کچھ نہیں ہے کہ جاں سے گذر گئے
پابند ایسے دنیوں کے دُنیا پرست ہیں
غافل ہیں ذوقِ یار سے دُنیا میں مست ہیں

مقصود ان کا جینے سے دنیا کمانا ہے
مومن نہیں ہیں وہ کہ قدم فاسقانہ ہے
تم دیکھتے ہو کیسے دلوں پر ہیں اُن کے زنگ
دنیا ہی ہو گئی ہے غرض، دین سے آئے ننگ
وہ دِیں ہی چیز کیا ہے کہ جو رہنما نہیں
ایسا خدا ہے اس کا کہ گویا خدا نہیں
پھر اُس سے سچی راہ کی عظمت ہی کیا رہی
اور خاص وجہ صَفُوتِ مِلّت ہی کیا رہی
نورِ خدا کی اس میں علامت ہی کیا رہی
توحید خشک رہ گئی نعمت ہی کیا رہی
لوگو سُنو! که زنده خدا وہ خدا نہیں
جس میں ہمیشہ عادت قدرت نما نہیں
مردہ پرست ہیں وہ جو قصہ پرست ہیں
پس اس لئے وہ مَوْرَدِ ذِلّ و شکست ہیں
بن دیکھے دل کو دوستو ! پڑتی نہیں ہے کل
قصوں سے کیسے پاک ہو یہ نفس پر خلل

کچھ کم نہیں یہودیوں میں یہ کہانیاں
پر دیکھو کیسے ہو گئے شیطاں سے ہم عناں
ہر دم نشان تازہ کا محتاج ہے بشر
قصوں کے معجزات کا ہوتا ہے کب اثر
کیونکر ملے فسانوں سے وہ دلبرِ ازل
گر اک نشاں ہو ملتا ہے سب زندگی کا پھل
قصوں کا یہ اثر ہے کہ دل پُرفساد ہے
ایماں زباں پہ سینہ میں حق سے عناد ہے
دنیا کی حرص و آز میں یہ دل ہیں مر گئے
غفلت میں ساری عمر بسر اپنی کر گئے
اے سونے والو! جاگو کہ وقت بہار ہے
اب دیکھو آکے در پہ ہمارے وہ یار ہے
کیا زندگی کا ذوق اگر وہ نہیں ملا
لعنت ہے ایسے جینے پہ گر اُس سے ہیں جُدا
اس رخ کو دیکھنا ہی تو ہے اصل مدعا
جنت بھی ہے یہی کہ ملے یار آشنا

اے حب جاہ والو! یہ رہنے کی جا نہیں
اس میں تو پہلے لوگوں سے کوئی رہا نہیں
دیکھو تو جا کے اُن کے مقابر کو اک نظر
سوچو کہ اب سلف ہیں تمہارے گئے کدھر
اک دن وہی مقام تمہارا مقام ہے
اک دن یہ صبح زندگی کی تم پہ شام ہے
اک دن تمہارا لوگ جنازہ اُٹھائیں گے
پھر دفن کر کے گھر میں تأسف سے آئیں گے
اے لوگو ! عیش دنیا کو ہرگز وفا نہیں
کیا تم کو خوف مرگ و خیالِ فنا نہیں
سوچو کہ باپ دادے تمہارے کدھر گئے
کس نے بلا لیا وہ سبھی کیوں گزر گئے
وہ دن بھی ایک دن تمہیں یارو نصیب ہے
خوش مت رہو کہ کوچ کی نوبت قریب ہے
ڈھونڈ و وہ راہ جس سے دل وسینہ پاک ہو
نفس دنی خدا کی اطاعت میں خاک ہو

ملتی نہیں عزیزو! فقط قصوں سے یہ راہ
وہ روشنی نشانوں سے آتی ہے گاہ گاہ
وہ لغو دیں ہے جس میں فقط قصہ جات ہیں
اُن سے رہیں الگ جو سعید الصفات ہیں
صد حیف اس زمانہ میں قصوں پہ ہے مدار
قصوں پہ سارا دیں کی سچائی کا انحصار
پر نقد معجزات کا کچھ بھی نشاں نہیں
پس یہ خُدائے قصہ خُدائے جہاں نہیں
دنیا کو ایسے قصوں نے یک سر تبہ کیا!
مشرک بنا کے گھر دیا روسیہ کیا
جس کو تلاش ہے کہ ملے اُس کو کردگار
اُس کے لئے حرام جو قصوں پہ ہو نثار
اُس کا تو فرض ہے کہ وہ ڈھونڈے خدا کا نور
تا ہووے شک و شبہ سبھی اس کے دل سے دُور
تا اُس کے دل پر نور یقیں کا نزول ہو
じ
وہ جناب عز وجل میں قبول ہو

قصوں سے پاک ہونا کبھی کیا مجال ہے
سچ جانو یہ طریق سراسر محال ہے
قصوں سے کب نجات ملے ہے گناہ سے
ممکن نہیں وصال خدا ایسی راہ سے
مُردہ سے کب اُمید کہ وہ زندہ کر سکے
اُس سے تو خود محال کہ رہ بھی گزر سکے
وہ رہ جو ذات عز وجل کو دکھاتی ہے
وہ رَه جو دل کو پاک و مطہر بناتی ہے
وہ رہ، جو یار گم شدہ کو ڈھونڈ لاتی ہے
وہ رہ جو جام پاک یقیں کا پلاتی ہے
وہ تازہ قدرتیں جو خدا پر دلیل ہیں
وہ زندہ طاقتیں جو یقیں کی سبیل ہیں
ظاہر ہے یہ کہ قصوں میں ان کا اثر نہیں
افسانہ گو کو راہ خدا کی خبر نہیں
اُس بے نشاں کی چہرہ نمائی نشاں سے ہے
سچ ہے کہ سب ثبوتِ خدائی نِشاں سے ہے

کوئی بتائے ہم کو کہ غیروں میں یہ کہاں
قصوں کی چاشنی میں حلاوت کا کیا نشاں
یہ ایسے مذہبوں میں کہاں ہے دکھائیے
ور نہ گزاف قصوں پر ہرگز نہ جائیے
جب سے کہ قصے ہو گئے مقصود راہ میں
آگے قدم ہے قوم کا ہر دم گناہ میں
تم دیکھتے ہو قوم میں عفت نہیں رہی
وہ صدق، وہ صفا، وہ طہارت نہیں رہی
مومن کے جو نشاں ہیں وہ حالت نہیں رہی
اُس یار بے نشاں کی محبت نہیں رہی
اک سیل چل رہا ہے گناہوں کا زور سے
سنتے نہیں ہیں کچھ بھی معاصی کے شور سے
کیوں بڑھ گئے زمیں پہ بُرے کام اس قدر
کیوں ہو گئے عزیزو! یہ سب لوگ کور وکر
کیوں اب تمہارے دل میں وہ صدق و صفا نہیں
کیوں اس قدر ہے فسق کہ خوف و حیا نہیں

کیوں زندگی کی چال سبھی فاسقانہ ہے
کچھ اک نظر کرو کہ یہ کیسا زمانہ ہے
اس کا سبب یہی ہے کہ غفلت ہی چھا گئی
دنیائے دُوں کی دل میں محبت سما گئی
تقویٰ کے جامے جتنے تھے سب چاک ہو گئے
جتنے خیال دل میں تھے ناپاک ہو گئے
ہر دم کے خبث وفسق سے دل پر پڑے حجاب
آنکھوں سے اُن کی چھپ گیا ایماں کا آفتاب
جس کو خدائے عز وجل پر یقیں نہیں
اس بد نصیب شخص کا کوئی بھی دیں نہیں
پر وہ سعید جو کہ نشانوں کو پاتے ہیں
وہ اُس سے مل کے دل کو اسی سے ملاتے ہیں
وہ اُس کے ہو گئے ہیں اسی سے وہ جیتے ہیں
ہر دم اُسی کے ہاتھ سے اک جام پیتے ہیں
جس کے کو پی لیا ہے وہ اُس مے سے مست ہیں
سب دشمن اُن کے اُن کے مقابل میں پست ہیں

کچھ ایسے مست ہیں وہ رُخِ خُوب یار سے
ڈرتے کبھی نہیں ہیں وہ دشمن کے وار سے
اُن سے خدا کے کام سبھی معجزانہ ہیں
یہ اس لئے کہ عاشق یار یگانہ ہیں
اُن کو خدا نے غیروں سے بخشا ہے امتیاز
اُن کے لئے نشاں کو دکھاتا ہے کارساز
جب دشمنوں کے ہاتھ سے وہ تنگ آتے ہیں
جب بد شعار لوگ انہیں کچھ ستاتے ہیں
جب اُن کے مارنے کے لئے چال چلتے ہیں
جب اُن سے جنگ کرنے کو باہر نکلتے ہیں
تب وہ خدائے پاک نشاں کو دکھاتا ہے
غیروں پہ اپنا رُعب نِشاں سے جماتا ہے
کہتا ہے یہ تو بندہ عالی جناب ہے
مجھ سے لڑو اگر تمہیں لڑنے کی تاب ہے
اُس ذاتِ پاک سے جو کوئی دِل لگاتا ہے
آخر وہ اُس کے رحم کو ایسا ہی پاتا ہے

آج 10 میں سے 10 باقی