محاسن قرآن کریم مناجات اور تبلیغ حق
دُرِّثمین اُردو, حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
جن کو نشان حضرت باری ہوا نصیب
وہ اس جناب پاک سے ہر دم ہوئے قریب
کھینچے گئے کچھ ایسے کہ دُنیا سے سو گئے!
کچھ ایسا نور دیکھا کہ اُس کے ہی ہو گئے
بن دیکھے کیسے پاک ہو اِنساں گناہ سے
اس چاہ سے نکلتے ہیں لوگ اُس کی چاہ سے
تصویر شیر سے نہ ڈرے کوئی گوسپند
نے مار مُردہ سے ہے کچھ اندیشہ گزند
پھر وہ خدا جو مُردہ کی مانند ہے پڑا
پس کیا اُمید ایسے سے اور خوف اُس سے کیا
ایسے خدا کے خوف سے دل کیسے پاک ہو
سینہ میں اس کے عشق سے کیونکر تپاک ہو
بن دیکھے کس طرح کسی مہ رُخ پہ آئے دل
کیونکر کوئی خیالی صنم سے لگائے دل
دیدار گر نہیں ہے تو گفتار ہی سہی
حسن و جمال یار کے آثار ہی سہی
جب تک خدائے زندہ کی تم کو خبر نہیں
بے قید اور دلیر ہو کچھ دل میں ڈر نہیں
سو روگ کی دوا یہی وصل الہی ہے
اس قید میں ہر ایک گنہ سے رہائی ہے
پر جس خدا کے ہونے کا کچھ بھی نہیں نشاں
کیونکر نثار ایسے پر ہو جائے کوئی جاں
ہر چیز میں خدا کی ضیاء کا ظہور ہے
پر پھر بھی غافلوں سے وہ دلدار دُور ہے
جو خاک میں ملے اُسے ملتا ہے آشنا
اے آزمانے والے! یہ نسخہ بھی آزما
عاشق جو ہیں وہ یار کو مر مر کے پاتے ہیں
جب مر گئے تو اُس کی طرف کھینچے جاتے ہیں
یہ راہ تنگ ہے پہ یہی ایک راہ ہے
دلبر کی مرنے والوں پہ ہر دَم نگاہ ہے
ناپاک زندگی ہے جو ڈوری میں کٹ گئی
دیوار زہد خشک کی آخر کو پھٹ گئی
زندہ وہی ہیں جو کہ خدا کے قریب ہیں
مقبول بن کے اُس کے عزیز و حبیب ہیں
وہ دور ہیں خدا سے جو تقویٰ سے دُور ہیں
ہر دم اسیر نخوت و کبر و غرور
تقویٰ یہی ہے یارو کہ نخوت کو چھوڑ دو
ہیں
کبر و غرور و بخل کی عادت کو چھوڑ دو
اس بے ثبات گھر کی محبت کو چھوڑ دو
اُس یار کے لئے رہ عشرت کو چھوڑ دو
لعنت کی ہے یہ راہ سو لعنت کو چھوڑ دو
تلخی کی زندگی کو کرو صدق سے قبول
ورنہ خیال حضرت عزت کو چھوڑ دو
تا تم پر
ہو ملائکہ عرش کا نزول
ترک رضائے خویش پے مرضی خدا
اسلام چیز کیا ہے؟ خدا کے لئے فنا
جو مر گئے انہی کے نصیبوں میں ہے حیات
اس رہ میں زندگی نہیں ملتی بجز ممات
شوخی و کبر دیو لعیں کا شعار ہے
اے کرم خاک! چھوڑ دے کبر و غرور کو
آدم کی نسل وہ ہے جو وہ خاکسار ہے
زیبا ہے کبر حضرت رب غیور کو
شاید اسی سے دخل ہو دار الوصال میں
بدتر بنو ہر ایک سے اپنے خیال میں
چھوڑو غرور و کبر کہ تقویٰ اسی میں ہے
ہو جاؤ خاک مرضی مولے اسی میں ہے
تقویٰ کی جڑ خدا کیلئے خاکساری ہے
عفت جو شرط دیں ہے وہ تقویٰ میں ساری ہے
جو لوگ بدگمانی کو شیوہ بناتے ہیں
تقویٰ کی راہ سے وہ بہت دُور جاتے ہیں
بے احتیاط اُن کی زباں وار کرتی ہے
اک دم میں اس علیم کو بیزار کرتی ہے
اک بات کہہ کے اپنے عمل سارے کھوتے ہیں
پھر شوخیوں کا بیج ہر اک وقت ہوتے ہیں
کچھ ایسے سو گئے ہیں ہمارے یہ ہم وطن
اُٹھتے نہیں ہیں ہم نے تو سو سو کئے جتن
سب عُضو مُست ہو گئے غفلت ہی چھا گئی
قوت تمام نوک زباں میں ہی آ گئی
یا بد زباں دکھاتے ہیں یا ہیں وہ بدگماں
باقی خبر نہیں ہے کہ اسلام ہے کہاں
تم دیکھ کر بھی بد کو بچو بدگمان سے
ڈرتے رہو عقاب خدائے جہان سے
شاید تمہاری آنکھ ہی کر جائے کچھ خطا
شاید
وہ بد
بد نہ ہو جو
تمہیں ہے وہ
بدنما
شاید
وہ
آزمائش رب غفور
ہو
شاید تمہاری فہم کا ہی کچھ قصور ہو!
پھر تم تو بدگمانی سے اپنی ہوئے ہلاک
خود سر پہ اپنے لے لیا خشم خدائے پاک
گر ایسے تم دلیریوں میں بے حیا ہوئے
پھر اتقا کے، سوچو، کہ معنے ہی کیا ہوئے
موسیٰ بھی بدگمانی سے شرمندہ ہو گیا
قرآں میں، خضر نے جو کیا تھا، پڑھو ذرا
بندوں میں اپنے بھید خدا کے ہیں صد ہزار
تم کو نہ علم ہے نہ حقیقت ہے آشکار
پس تم تو ایک بات کے کہنے سے مر گئے
یہ کیسی عقل تھی کہ براہِ خطر گئے
جو ایک بات کہہ کے ہی دوزخ میں جا گرا
بدبخت تر تمام جہاں سے وہی ہوا
پس تم بچاؤ اپنی زباں کو فساد سے
ڈرتے رہو عقوبت رب العباد سے
دو عضو اپنے جو کوئی ڈر کر بچائے گا
سیدھا خدا کے فضل سے جنّت میں جائے گا
وہ اک زباں ہے، عُضو نہانی ہے دوسرا
یہ ہے حدیث سیدنا سید الوری
پر وہ جو مجھ کو کاذب و مگار کہتے ہیں
اور مفتری و کافر و بدکار کہتے ہیں
اُن کے لئے تو بس ہے خدا کا یہی نشاں
یعنی وہ فضل اُس کے جو مجھ پر ہیں ہر زماں
دیکھو! خدا نے ایک جہاں کو جھکا دیا!
گم نام پا کے شہرہ عالم بنا دیا!
جو کچھ مری مراد تھی سب کچھ دکھا دیا
میں اک غریب تھا مجھے بے انتہا دیا
دنیا کی نعمتوں سے کوئی بھی نہیں رہی
جو اُس نے مجھ کو اپنی عنایات سے نہ دی
ایسے بدوں سے اُس کے ہوں ایسے معاملات
کیا یہ نہیں کرامت و عادت سے بڑھ کے بات
جو مفتری ہے اُس سے یہ کیوں اتحاد ہے
کس کو نظیر ایسی عنایت کی یاد ہے
مُجھ پر ہر اِک نے وار کیا اپنے رنگ میں
آخر ذلیل ہو گئے انجام جنگ میں
ان کینوں میں کسی کو بھی ارماں نہیں رہا
سب کی مراد تھی کہ میں دیکھوں ره فنا
تھے چاہتے کہ مجھ کو دکھا ئیں عدم کی راہ
یا حاکموں سے پھانسی دلا کر کریں تباہ
یا کم سے کم یہ ہو کہ میں زنداں میں جا پڑوں
یا یہ کہ ذلتوں سے میں ہو جاؤں سرنگوں
یا مخبری سے ان کی کوئی اور ہی بلا
آ جائے مجھ یہ یا کوئی مقبول
ہو دعا
پس ایسے ہی ارادوں سے کر کے مقدمات
چاہا گیا کہ دن مرا ہو جائے مجھ پہ رات
کوشش بھی وہ ہوئی کہ جہاں میں نہ ہو کبھی
پھر اتفاق وہ کہ زماں میں نہ ہو کبھی
مجھ کو ہلاک کرنے کو سب ایک ہو گئے
سمجھا گیا میں بد پہ وہ سب نیک ہو گئے
آخر کو وہ خدا جو کریم و قدیر ہے
جو عالم القلوب و علیم و خبیر ہے
انزا مری مدد کے لئے کر کے عہد یاد
پس رہ گئے وہ سارے سیہ روی و نامراد
کچھ ایسا فضل حضرت رب الوریٰ ہوا
سب دشمنوں کے دیکھ کے اوساں ہوئے خطا
اک قطرہ اُس کے فضل نے دریا بنا دیا
میں خاک تھا اُسی نے ثریا بنا دیا
میں تھا غریب و بیکس و گم نام بے ہنر
کوئی نہ جانتا تھا کہ ہے قادیاں کدھر
لوگوں کی اس طرف کو ذرا بھی نظر نہ تھی
میرے وجود کی بھی کسی کو خبر نہ تھی
اب دیکھتے ہو کیسا رجوع جہاں ہوا
اک مرجع خواص یہی قادیاں ہوا
پر پھر بھی جن کی آنکھ تعصب سے بند ہے
اُن کی نظر میں حال مرا ناپسند ہے
میں مفتری ہوں اُن کی نگاہ و خیال میں
دنیا کی خیر ہے میری موت و زوال میں
لعنت ہے مُفتری پہ خدا کی کتاب میں
عزت نہیں ہے ذرہ بھی اُس کی جناب میں
توریت میں بھی نیز کلام مجید میں
لکھا گیا ہے رنگ وعید شدید میں
کوئی اگر خدا پہ کرے کچھ بھی افترا
ہو گا وہ قتل ہے یہی اس مجرم کی سزا
پھر یہ عجیب غفلت رب قدیر ہے
دیکھے ہے ایک کو کہ وہ ایسا شریر ہے
پچیس سال سے ہے وہ مشغول افترا
ہر دن ہر ایک رات یہی کام ہے رہا
ہر روز اپنے دل سے بناتا ہے ایک بات
کہتا ہے یہ خدا نے کہا مجھ کو آج رات
پھر بھی وہ ایسے شوخ کو دیتا نہیں سزا
گویا نہیں ہے یاد جو پہلے سے کہہ چکا
پھر یہ عجیب تر ہے کہ جب حامیانِ دیں
ایسے کے قتل کرنے کو فاعل ہوں یا معیں
کرتا نہیں ہے اُن کی مدد وقت انتظام
تا مُفتری کے قتل سے قصہ ہی ہو تمام
الله
اپنا تو اس کا وعدہ رہا سارا طاق پر
اُوروں کی سعی و جہد پہ بھی کچھ نہیں نظر
کیا وہ خدا نہیں ہے جو فرقاں کا ہے خدا
پھر کیوں وہ مُفتری سے کرے اس قدر وفا
آخر یہ بات کیا ہے کہ ہے ایک مُفتری
کرتا ہے ہر مقام میں اُس کو خدا بری
جب دشمن اُس کو پیچ میں کوشش سے لاتے ہیں
کوشش بھی اس قدر کہ وہ بس مر ہی جاتے ہیں
اک اتفاق کر کے وہ باتیں بناتے ہیں
سو جھوٹ اور فریب کی تہمت لگاتے ہیں
پھر بھی وہ نامراد مقاصد میں رہتے ہیں
جاتا ہے بے اثر وہ جو سو بار کہتے ہیں
ذلت ہیں چاہتے یہاں اکرام ہوتا ہے
کیا مفتری کا ایسا ہی انجام ہوتا ہے
اے قوم کے سرآمدہ! اے حامیانِ دیں!
سوچو کہ کیوں خدا تمہیں دیتا مدد نہیں
تم میں نہ رحم ہے نہ عدالت نہ اِنقا
پس اس سبب سے ساتھ تمہارے نہیں خدا
ہو گا تمہیں کلارک کا بھی وقت خوب یاد
جب مجھ پہ کی تھی تہمت خون از ره فساد
جب آپ لوگ اُس سے ملے تھے بدیں خیال
تا آپ کی مدد سے اُسے سہل ہو جدال
پر وہ خدا جو عاجز و
مسکیں کا ہے خدا
حاکم کے دل کو میری طرف اُس نے کر دیا
تم نے تو مجھ کو قتل کرانے کی ٹھانی تھی
یہ بات اپنے دل میں بہت سہل جانی تھی
تھے چاہتے صلیب پر یہ شخص کھینچا جائے
تا تم کو ایک فخر سے یہ بات ہاتھ آئے
جھوٹا تھا مفتری تھا تبھی یہ ملی سزا
آخر میری مدد کے لئے خود اُٹھا خدا
ڈگلس پر سارا حال بریت کا کھل گیا
عزت کے ساتھ تب میں وہاں سے بری ہوا