مناجات اور تبلیغ حق
دُرِّثمین اُردو
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
تبلیغ حق
اے خدا اے کارساز و عیب پوش و کردگار اے مرے پیارے مرے حسن مرے پر ور دگار
کس طرح تیرا کروں اے ذوالمکن شکر وسپاس وہ زباں لاؤں کہاں سے جس سے ہو یہ کاروبار
بدگمانوں سے بچایا مجھ کو خود بن کر گواہ
کر دیا دشمن کو اک حملہ سے مغلوب اور خوار
کام جو کرتے ہیں تیری رہ میں پاتے ہیں جزا مجھ سے کیا دیکھا کہ یہ لطف و کرم ہے بار بار
تیرے کاموں سے مجھے حیرت ہے اے میرے کریم کس عمل پر مجھ کو دی ہے خلعت قرب و جوار
کرم خاکی ہوں مرے پیارے نہ آدم زاد ہوں ہوں بشر کی جائے نفرت اور انسانوں کی عار
یہ سراسر فضل و احساں ہے کہ میں آیا پسند
ور نہ درگہ میں تری کچھ کم نہ تھے خدمت گزار
دوستی کا دم جو بھرتے تھے سب دشمن ہوئے پر نہ چھوڑا ساتھ تو نے اے مرے حاجت برار
اے مرے یاریگا نہ اے مری جاں کی پنہ بس ہے تو میرے لئے مجھ کو نہیں تجھ بن بکار
میں تو مر کر خاک ہوتا گر نہ ہوتا تیرا لطف پھر خدا جانے کہاں یہ پھینک دی جاتی غبار
اے فدا ہو تیری رہ میں میرا جسم و جان و دل میں نہیں پاتا کہ مجھ سا کوئی کرتا ہو پیار
ابتدا سے تیرے ہی سایہ میں میرے دن کٹے گود میں تیری رہا میں مثل طفلِ شیر خوار
نسل انساں میں نہیں دیکھی وفا جو تجھ میں ہے تیرے بن دیکھا نہیں کوئی بھی یار غمگسار
لوگ کہتے ہیں کہ نالائق نہیں ہوتا قبول میں تو نالائق بھی ہو کر پا گیا درگہ میں بار
اس قدر مجھ پر ہوئیں تیری عنایات و کرم جن کا مشکل ہے کہ تا روز قیامت ہو شمار
آسماں میرے لئے تو نے بنایا اِک گواہ چاند اور سورج ہوئے میرے لئے تاریک و تار
تو نے طاعوں کو بھی بھیجا میری نصرت کے لئے تا وہ پورے ہوں نشاں جو ہیں سچائی کا مدار
ہو گئے بیکار سب حیلے جب آئی وہ بلا
ساری تدبیروں کا خاکہ اُڑ گیا مثل غبار
سرزمین ہند میں ایسی ہے شہرت مجھ کو دی جیسے ہو وے برق کا اک دم میں ہر جا انتشار
پھر دوبارہ ہے اُتارا تو نے آدم کو یہاں تا وه نخل راستی اِس ملک میں لاوے ثمار
لوگ سو بک بک کریں پر تیرے مقصد اور ہیں تیری باتوں کے فرشتے بھی نہیں ہیں رازدار
ہاتھ میں تیرے ہے ہر خسران و نفع و عسر ویٹر تو ہی کرتا ہے کسی کو بے نوا یا بختیار
جس کو چاہے تخت شاہی پر بٹھا دیتا ہے تو جس کو چاہے تخت سے نیچے گرادے کر کے خوار
میں بھی ہوں تیرے نشانوں جہاں میں اک نشان
جس کو تو نے کر دیا ہے قوم و دیں کا افتخار
فانیوں کی جاہ و حشمت پر بلا آوے ہزار سلطنت تیری ہے جو ر ، جو رہتی ہے دائم برقرار
زت و ذلت یہ تیرے حکم پر موقوف ہیں تیرے فرماں سے خزاں آتی ہے اور بادِ بہار
الده
میرے جیسے کو جہاں میں تو نے روشن کر دیا کون جانے اے مرے مالک ترے بھیدوں کی سار
تیرے اے میرے مربی کیا عجائب کام ہیں گرچہ بھا گئیں جبر سے دیتا ہے قسمت کے ثمار
ابتدا سے گوشتہ خلوت رہا مجھ کو پسند شہرتوں سے مجھ کو نفرت تھی ہر اک عظمت سے عار
پر مجھے تو نے ہی اپنے ہاتھ سے ظاہر کیا میں نے کب مانگا تھا یہ تیرا ہی سب برگ و بار
اس میں میرا جرم کیا جب مجھ کو یہ فرماں ملا کون ہوں تا رڈ کروں حکمِ شہ ذی الاقتدار
اب تو جو فرماں ملا اس کا ادا کرنا ہے کام گرچہ میں ہوں بس ضعیف و ناتوان و دلفگار
دعوت ہر ہر زہ گو کچھ خدمت آساں نہیں ہر قدم میں کوہ ماراں ہرگزر میں دشت خار
چرخ تک پہنچے ہیں میرے نعرہ ہائے روز و شب
پر نہیں پہنچی دلوں تک جاہلوں کے یہ پکار
قبضہ تقدیر میں دل ہیں اگر چاہے خدا پھیر دے میری طرف آجائیں پھر بے اختیار
گر کرے معجز نمائی ایک دم میں نرم ہو وہ دل سنگیں جو ہووے مثلِ سنگِ کو ہسار
ہاے میری قوم نے تکذیب کر کے کیا لیا زلزلوں سے ہو گئے صدہا مساکن مثلِ غار
شرط تقوی تھی کہ وہ کرتے نظر ا سوقت پر شرط یہ بھی تھی کہ کرتے صبر کچھ دن اور قرار
کیا وہ سارے مرحلے طے کر چکے تھے علم کے کیا نہ تھی آنکھوں کے آگے کوئی رہ تاریک و تار
دل میں جو ارماں تھے وہ دل میں ہمارے رہ گئے
دشمن جاں بن گئے جن پر نظر تھی بار بار
ایسے کچھ بگڑے کہ اب بننا نظر آتا نہیں آہ کیا سمجھے تھے ہم اور کیا ہوا ہے آشکار
کس کے آگے ہم کہیں اس درددل کا ماجرا اُن کو ہے ملنے سے نفرت بات سننا در کنار
کیا کروں کیونکر کروں میں اپنی جاں زیروز بر کس طرح میری طرف دیکھیں جو رکھتے ہیں نقار
اس قدر ظاہر ہوئے ہیں فضل حق سے معجزات دیکھنے سے جن کے شیطاں بھی ہوا ہے دلفگار
پر نہیں اکثر مخالف لوگوں کو شرم و حیا دیکھ کر سو سو نشاں پھر بھی ہے تو ہیں کاروبار
صاف دل کو کثرت اعجاز کی حاجت نہیں اک نشاں کافی ہے گر دل میں ہے خوف کر دگار
دن چڑھا ہے دُشمنانِ دیں کا ہم پر رات ہے اے مرے سورج نکل باہر کہ میں ہوں بے قرار
اے مرے پیارے فدا ہو تجھ پہ ہر ذرہ مرا پھیر دے میری طرف اے ساریاں جگ کی مہار
کچھ خبر لے تیرے کوچہ میں کہیں کا شور ہے خاک میں ہو گا یہ سرگر تو نہ آیا بن کے یار
فضل کے ہاتھوں سے اب اس وقت کر میری مدد کشتی اسلام تا ہو جائے اس طوفاں سے پار
میرے سقم و عیب سے اب کیجئے قطع نظر
تا نہ خوش ہو دشمنِ دیں جس پہ ہے لعنت کی مار
میرے زخموں پر لگا مرہم کہ میں رنجور ہوں میری فریادوں کوسن میں ہو گیا زار و نزار
دیکھ سکتا ہی نہیں میں ضعفِ دین مصطفیٰ مجھ کو کراے میرے سُلطاں کامیاب و کامگار
کیا سلائے گا مجھے تو خاک میں قبل از مراد یہ تو تیرے پر نہیں اُمید اے میرے حصار
یا الہی فضل کر اسلام پر اور خود بچا اس شکستہ ناؤ کے بندوں کی اب سُن لے پکار
قوم میں فسق و فجور و معصیت کا زور ہے چھا رہا ہے ابر یاس اور رات ہے تاریک و تار
ایک عالم مر گیا ہے تیرے پانی کے بغیر
پھیر دے اب میرے مولی اس طرف دریا کی دھار
اب نہیں ہیں ہوش اپنے ان مصائب میں بجا رحم کر بندوں پہ اپنے تا وہ ہوویں رستگار
کس طرح پیٹیں کوئی تدبیر کچھ بنتی نہیں بے طرح پھیلی ہیں یہ آفات ہر سُو ہر کنار
ڈوبنے کو ہے یہ کشتی آمرے اے ناخدا آ گیا اس قوم پر وقت خزاں اندر بہار
نورِ دل جاتا رہا اور عقل موٹی ہو گئی اپنی کجرائی پہ ہر دل کر رہا ہے اعتبار
جس کو ہم نے قطرۂ صافی تھا سمجھا اور تقی غور سے دیکھا تو کیڑے اس میں بھی پائے ہزار
دوربین معرفت سے گند نکلا ہر طرف اس وبا نے کھا لئے ہر شاخ ایماں کے ثمار
اے خدا بن تیرے ہو یہ آبپاشی کس طرح جل گیا ہے باغ تقویٰ دیں کی ہے اب اک مزار
تیرے ہاتھوں سے مرے پیارے اگر کچھ ہو تو ہو ورنہ فتنہ کا قدم بڑھتا ہے ہر دم سیل وار
اک نشاں دکھا کہ اب دیں ہو گیا ہے بے نشاں اک نظر کر اس طرف تا کچھ نظر آوے بہار
کیا کہوں دنیا کے لوگوں کی کہ کیسے سو گئے کس قدر ہے حق سے نفرت اور ناحق سے پیار
عقل پر پردے پڑے سو سو نشاں کو دیکھ کر
نور سے ہو کر الگ چاہا کہ ہوویں اہل نار
گر نہ ہوتی بدگمانی کفر بھی ہوتا فنا اس کا ہو وے ستیا ناس اس سے بگڑے ہو شیار
بدگمانی سے تو رائی کے بھی بنتے ہیں پہاڑ پر کے اک ریشہ سے ہو جاتی ہے کو وں کی قطار
حد سے کیوں بڑھتے ہو لوگو کچھ کرو خوف خدا کیا نہیں تم دیکھتے نصرت خدا کی بار بار
کیا خدا نے اتقیاء کی عون نصرت چھوڑ دی ایک فاسق اور کافر سے وہ کیوں کرتا ہے پیار
ایک بدکردار کی تائید میں اتنے نشاں کیوں دکھاتا ہے وہ کیا ہے بدکنوں کا رشتہ دار
کیا بدلتا ہے وہ اب اس سنت و قانون کو
جس کا تھا پابند وہ از ابتدائے روزگار
آنکھ گر پھوٹی تو کیا کانوں میں بھی کچھ پڑ گیا کیا خدا دھوکے میں ہے اور تم ہو میرے از دار
جس کے دعوی کی سراسر افترا پر ہے بنا اس کی یہ تائید ہو پھر جھوٹ سچ میں کیا نکھار
کیا خدا بھولا رہا تم کو حقیقت مل گئی کیا رہا وہ بے خبر اور تم نے دیکھا حالِ زار
بدگمانی نے تمہیں مجنون و اندھا کر دیا ورنہ تھے میری صداقت پر براہیں بیشمار
جہل کی تاریکیاں اور سُوء ظن کی سند باد جب اکٹھے ہوں تو پھر ایماں اُڑے جیسے غبار
زہر کے پینے سے کیا انجام جز موت و فنا بدگمانی زہر ہے اس سے بچو اے دیں شعار
کانٹے اپنی راہ میں بوتے ہیں ایسے بدگماں جن کی عادت میں نہیں شرم و شکیب و اصطبار
یہ غلط کاری بشر کی بدنصیبی کی ہے جڑ پر مقدر کو بدل دینا ہے کس کے اختیار
سخت جاں ہیں ہم کسی کے بغض کی پروا نہیں دل قوی رکھتے ہیں ہم دردوں کی ہے ہم کو سہار
جو خدا کا ہے اُسے للکارنا اچھا نہیں ہاتھ شیروں پر نہ ڈال آے روبہ زار و نزار
ہے سر رہ پر مرے وہ خود کھڑا مولیٰ کریم
پس نہ بیٹھو میری رہ میں آے شریران دیار
سنت اللہ ہے کہ وہ خود فرق کو دکھلائے ہے تا عیاں ہو کون پاک اور کون ہے مردار خوار
مجھ کو پردے میں نظر آتا ہے اک میرا معین تیغ کو کھینچے ہوئے اُس پر جو کرتا ہے وہ وار
دشمن غافل اگر دیکھے وہ باز و وہ سلاح ہوش ہو جا ئیں خطا اور بھول جائے سب نقار
اس جہاں کا کیا کوئی داؤر نہیں اور دادگر پھر شریر النفس ظالم کو کہاں جائے فرار
کیوں عجب کرتے ہو گر میں آگیا ہو کر مسیح خود مسیحائی کا دم بھرتی ہے یہ بادِ بہار
آسمان پر دعوت حق کے لئے اک جوش ہے
ہو رہا ہے نیک طبعوں پر فرشتوں کا اُتار
آ رہا ہے اس طرف احرار یورپ کا مزاج نبض پھر چلنے لگی مردوں کی ناگہ زندہ وار
کہتے ہیں تثلیث کو اب اہلِ دانش آلُوِ دَاع پھر ہوئے ہیں چشمہ توحید پر از جاں نثار
باغ میں ملت کے ہے کوئی گل رعنا کھلا آئی ہے بادِ صبا گلزار
زار سے مستانہ وار
آ رہی ہے اب تو خوشبو میرے یوسف کی مجھے گو کہو دیوانہ میں کرتا ہوں اُس کا انتظار
ہر طرف ہر ملک میں ہے بُت پرستی کا زوال کچھ نہیں انسان پرستی کو کوئی عز و وقار
آسماں سے ہے چلی توحید خالق کی ہوا دل ہمار ساتھ ہیں گومنہ کریں بک بک ہزار
اسْمَعُوا صَوْتَ السَّمَاءِ جَاءَ الْمَسِيحِ جَاءَ الْمَسِيحِ نیز بشنو از زمین آمد امام کامگار
آسمان بارد نشان الوقت می گوید زمین این دو شاہد از پئے من نعرہ زن چوں بیقرار
اب اسی گلشن میں لوگو راحت و آرام ہے وقت ہے جلد آؤ اے آوارگان دشت خار
اک زماں کے بعد اب آئی ہے یہ ٹھنڈی ہوا پھر خدا جانے کہ کب آویں یہ دن اور یہ بہار
اے مکذب کوئی اس تکذیب کا ہے انتہا
کب تلک تو خوئے شیطاں کو کرے گا اختیار
ملت احمد کی مالک نے ڈالی تھی بنا آج پوری ہو رہی ہے اے عزیزان دیار
گلشنِ احمد بنا ہے مسکن باد صبا جس کی تحریکوں سے سنتا۔
ہے۔
سے سنتا ہے بشر گفتار یار
در نہ وہ ملت وہ آہ وہ رسم وہ دیں چیز کیا سایہ افگن جس پہ نور حق نہیں خورشیدوار
دیکھ کر لوگوں کے کینے دل مرا خوں ہو گیا قصد کرتے ہیں کہ ہو پامال دُرِ شاہوار
ہم تو ہر دم چڑھ رہے ہیں اک بلندی کی طرف وہ بلاتے ہیں کہ ہو جائیں نہاں ہم زیر غار
نورِ دل جاتا رہا اک رسم دیں کی رہ گئی
پھر بھی کہتے ہیں کہ کوئی مصلح دیں کیا بکار
راگ وہ گاتے ہیں جس کو آسماں گا تا نہیں وہ ارادے ہیں کہ جو ہیں برخلاف شہریار
ہائے مار آستیں وہ بن گئے دیں کے لئے وہ تو فربہ ہو گئے پر دیں ہوا زار و نزار
ان غموں سے دوست دوستوئم ہو گئی میری کمر میں تو مر ۔ تو مر جاتا اگر ہوتا نہ نه فضل کردگار
اس تپش کو میری وہ جانے کہ رکھتا ہے تپش اس الم کو میرے وہ سمجھے کہ ہے وہ دلفگار
کون روتا ہے کہ جس سے آسماں بھی رو پڑا مہرومہ کی آنکھ غم سے ہو گئی تاریک و تار
مُفتری کہتے ہوئے اُن کو حیا آتی نہیں کیسے عالم ہیں کہ اس عالم سے ہیں یہ برکنار
غیر کیا جانے کہ دلبر سے ہمیں کیا جوڑ ہے وہ ہمارا ہو گیا اُس کے ہوئے ہم جاں نثار
میں کبھی آدم کبھی موسی کبھی یعقوب ہوں نیز ابراہیم ہوں نسلیں ہیں میری بے شمار
اک شجر ہوں جس کو داؤدی صفت کے پھل لگے میں ہوا داؤد اور جالوت ہے میرا شکار
پر مسیحا بن کے میں بھی دیکھتا روئے صلیب گر نہ ہوتا نام احمد جس پہ میرا سب مدار
دشمنو! ہم اس کی رہ میں مر رہے ہیں ہر گھڑی
کیا کرو گے تم ہماری نیستی کا انتظار
سر سے میرے پاؤں تک وہ یار مجھ میں ہے نہاں اے مرے بدخواہ کرنا ہوش کر کے مجھ پہ وار
کیا کروں تعریف حسن یار کی اور کیا لکھوں اک ادا سے ہو گیا میں سیلِ نفسِ دُوں سے پار
اس قدر عرفاں بڑھا میرا کہ کافر ہو گیا آنکھ میں اسکی کہ ہے وہ دور تر از صحن یار
اس رخ روشن سے میری آنکھ بھی روشن ہوئی ہو گئے اسرار اُس دلبر کے مجھ پر آشکار
قوم کے لوگو! ادھر آؤ کہ نکلا آفتاب وادی ظلمت میں کیا بیٹھے ہو تم لیل و نہار
کیا تماشا ہے کہ میں کافر ہوں تم مومن ہوئے
پھر بھی اس کافر کا حامی ہے وہ مقبولوں کا یار
کیا اچنبھی بات ہے کافر کی کرتا ہے مدد وہ خدا جو چاہیئے تھا مومنوں کا دوستدار
اہل تقومی تھا کرم دیں بھی تمہاری آنکھ میں جس نے ناحق ظلم کی رہ سے کیا تھا مجھ پہ وار
بے معاون میں نہ تھا تھی نصرت حق میرے ساتھ فتح کی دیتی تھی وحی حق بشارت بار بار
پر مجھے اُس نے نہ دیکھا آنکھ اُس کی بند تھی پھر سزا پا کر لگایا سرمه دنباله دار
نام بھی کذاب اس کا دفتروں میں رہ گیا اب مٹا سکتا نہیں یہ نام تا روز شمار
اب کہوں کس کی ہوئی نصرت جناب پاک سے کیوں تمہارا متقی پکڑا گیا ہو کر کے خوار
پھر ادھر بھی کچھ نظر کرنا خدا کے خوف سے کیسے میرے یار نے مجھ کو بچایا بار بار
قتل کی ٹھانی شریروں نے چلائے تیر مکر بن گئے شیطاں کے چیلے اور نسل ہونہار
پھر لگا یا ناخنوں تک زور بن کر اک گروہ پر نہ آیا کوئی بھی منصوبہ اُن کو ساز وار
ہم جگہ میں ان کی دجال اور بے ایماں ہوئے
آتش تکفیر کے اُڑتے رہے پیہم شرار
اب ذرا سو چود یانت سے کہ یہ کیا بات ہے ہاتھ کس کا ہے کہ رڈ کرتا ہے وہ دشمن کا وار
کیوں نہیں تم سوچتے کیسے ہیں یہ پردے پڑے دل میں اُٹھتا ہے مرکزہ رہ کے آب سو سو بخار
یہ اگر انساں کا ہوتا کا روبار اے ناقصاں ! ایسے کاذب کیلئے کافی تھا وہ پروردگار
کچھ بھی حاجت تمہاری نے تمہارے مکر کی خود مجھے نابود کرتا وہ جہاں کا شہریار
پاک و برتر ہے وہ جھوٹوں کا نہیں ہوتا نصیر ورنہ اُٹھ جائے اماں پھر سچے ہوویں شرمسار
اس قدر نصرت کہاں ہوتی ہے اک کتاب کی کیا تمہیں کچھ ڈر نہیں ہے کرتے ہو بڑھ بڑھ کے وار
ہے کوئی کاذب جہاں میں لاؤ لوگو کچھ نظیر
میرے جیسی جس کی تائید میں ہوئی ہوں بار بار
آفتاب صبح نکلا اب بھی سوتے ہیں یہ لوگ دن سے ہیں بیزار اور راتوں کوہ کرتے ہیں پیار
روشنی سے بغض اور ظلمت پر وہ قربان ہیں ایسے بھی شہپر نہ ہونگے گرچہ تم ڈھونڈو ہزار
سر پہ اک سورج چمکتا ہے مگر آنکھیں ہیں بند مرتے ہیں بن آب وہ اور در پہ نہر خوشگوار
طرفہ کیفیت ہے اُن لوگوں کی جو منکر ہوئے یوں تو ہر دم مشغلہ ہے گالیاں لیل و نہار
پر اگر پوچھیں کہ ایسے کا ذبوں کے نام لو جن کی نصرت سالہا سے کر رہا ہو کردگار
مردہ ہو جاتے ہیں اس کا کچھ نہیں دیتے جواب زرد ہو جاتا ہے منہ جیسے کوئی ہو سوگوار
ان کی قسمت میں نہیں دیں کے لئے کوئی گھڑی ہو گئے مفتون دنیا دیکھ کر اُس کا سنگار
جی چرانا راستی سے کیا یہ دیں کا کام ہے کیا یہی ہے زہد و تقویٰ کیا یہی راہِ خیار
کیا قسم کھائی ہے یا کچھ پیچ قسمت میں پڑا روز روشن چھوڑ کر ہیں عاشق شبہائے تار
اولد
انبیاء کے طور پر حجت ہوئی ان پر تمام ان کے جو حملے ہیں ان میں سب نبی ہیں حصار
میری نسبت جو کہیں کہیں سے وہ سب پر آتا ہے
چھوڑ دینگے کیا وہ سب کو کفر کر کے اختیار
مجھ کو کافر کہہ کے اپنے کفر پر کرتے ہیں مہر یہ تو ہے سب شکل ان کی ہم تو ہیں آئینہ دار
ساتھ ہیں کچھ برس میرے زیادہ اس گھڑی سال ہے اب تئیسواں دعوئی پر از روئے شمار
تھا برس چالیس کا میں اس مسافرخانہ میں جبکہ میں نے وحی ربانی سے پایا افتخار
اس قدر یہ زندگی کیا افترا میں کٹ گئی پھر عجب تریہ کہ نصرت کے ہوئے جاری بکار
ہر قدم میں میرے مولی نے دیئے مجھ کو نشاں ہر عدو پر حجت حق کی پڑی ہے ذوالفقار
نعمتیں و ہ دیں مرے مولی نے اپنے فضل سے
جن سے ہیں معنی أَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ آشکار
سایہ بھی ہو جائے ہے اوقات ظلمت میں جدا پر رہاؤہ ہر اندھیرے میں رفیق و غمگسار
اس قدر نصرت تو کا ذب کی نہیں ہوتی کبھی گر نہیں باور نظیریں اس کی تم لاؤ دو چار
پھر اگر ناچار ہو اس سے کہ دو کوئی نظیر اس مہیمن سے ہیمن سے ڈرو جو بادشاہ ہر دو دار
یہ کہاں سے سُن لیا تم نے کہ تم آزاد ہو کچھ نہیں تم پر عقوبت گو کرو پر عقوبت گو کرو عصیاں ہزار
نعرة إِنَّا ظَلَمْنَا سُنّتِ ابرار ہے زہر منہ کی مت دکھاؤ تم نہیں ہونسل مار
جسم کو مل مل کے دھونا یہ تو کچھ مشکل نہیں دل کو جو دھووے وہی ہے پاک نزد کردگار
اپنے ایماں کو ذرا پردہ اُٹھا کر دیکھنا مجھ کو کافر کہتے کہتے خود نہ ہوں از اہلِ نار
گر حیا ہو سوچ کر دیکھیں کہ یہ کیا راز ہے وہ مری ذلت کو چاہیں پا رہا ہوں میں وقار
کیا بگاڑا اپنے مکروں سے ہمارا آج تک اثر رہا بن بن کے آئے ہو گئے پھر سوسمار
اے فقیہو عالمو ! مجھ کو سمجھ آتا نہیں یہ نشانِ صدق پا کر پھر یہ کیں اور یہ نقار
صدق کو جب پایا اصحاب رسول اللہ نے
اُس پر مال و جان و تن بڑھ بڑھ کے کرتے تھے نثار
پھر عجب یہ علم یہ تنقید آثار و حدیث دیکھ کر سو سو نشاں پھر کر ر رہے رہے ہوتے ہو تم فرار
سوسو
بحث کرنا تم سے کیا حاصل اگر تم میں نہیں رُوحِ انصاف و خدا ترسی کہ ہے دیں کا مدار
کیا مجھے تم چھوڑتے ہو جاہ دنیا کے لئے جاہ دُنیا کب تلک دنیا ہے خود نا پائیدار
کون در پردہ مجھے دیتا ہے ہر میداں میں فتح کون ہے جو تم کو ہر دم کر رہا ہے شرمسار
تم تو کہتے تھے کہ یہ نابود ہو جائے گا جلد یہ ہمارے ہاتھ کے نیچے ہے اک ادنی شکار
بات پھر یہ کیا ہوئی کس نے مری تائید کی
خائب و خاسر رہے تم، ہو گیا میں کامگار
اک زمانہ تھا کہ میرا نام بھی مستور تھا قادیاں بھی تھی نہاں ایسی کہ گویا زیر غار
کوئی بھی واقف نہ تھا مجھ سے نہ میرا معتقد لیکن اب دیکھو کہ چر چار کس قدر ہے ہر کنار
اُس زمانہ میں خدا نے دی تھی شہرت کی خبر جو کہ اب پوری ہوئی بعد از مرور روزگار
کھول کر دیکھو برا ہیں جو کہ ہے میری کتاب اس میں ہے یہ پیشگوئی پڑھ لو اُس کو ایک بار
اب ذرہ سوچو کہ کیا یہ آدمی کا کام ہے اس قدر امرِ نہاں پر کسی بشر کو اقتدار