مناجات اور تبلیغ حق
دُرِّثمین اُردو, حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
قدرت رحمان و مکر آدمی میں فرق ہے جو نہ سمجھے وہ غبی از فرق تاپا ہے حمار
سوچ لواے سوچنے والو کہ اب بھی وقت ہے راہِ حرماں چھوڑ دو رحمت کے ہو اُمیدوار
سوچ لو یہ ہاتھ کس کا تھا کہ میرے ساتھ تھا کس کے فرماں میں مقصد پا گیا اور تم ہو خوار
پیڑھی کچھ ایماں ہے یا رو ہم کو سمجھائے کوئی جس کا ہر میداں میں پھل حرماں ہے اور ذلت کی مار
غل مچاتے ہیں کہ یہ کافر ہے اور دجال ہے میں تو خو د رکھتا ہوں اُن کے دیں اور ایمان سے مار
گر یہی دیں ہے جو ہے ان کی خصائل سے عیاں
میں تو اک کوڑی کو بھی لیتا نہیں ہوں زینہار
جان و دل سے ہم شار ملتِ اسلام ہیں لیک دیں وہ رہ نہیں جس پر چلیں اہلِ نقار
واہ رے جوش جہالت خوب دکھلائے ہیں رنگ جھوٹ کی تائید میں حملے کریں دیوانہ وار
نازمت کر اپنے ایماں پر کہ یہ ایماں نہیں اس کو ہیر امت گماں کر ہے یہ سنگِ کو ہسار
پیٹنا ہوگا دو ہاتھوں سے کہ ہے ہے مر گئے جبکہ ایماں کے تمہارے گند ہوں گے آشکار
ہے یہ گھر گرنے پہ اے مغرور لے جلدی خبر تا نہ دب جائیں ترے اہل و عیال و رشتہ دار
یہ عجب بد قسمتی ہے کس قدر دعوت ہوئی پر اُترتا ہی نہیں ہے جام غفلت کا خمار
ہوش میں آتے نہیں سو سو طرح کوشش ہوئی
ایسے کچھ سوئے کہ پھر ہوتے نہیں ہیں ہوشیار
دن بُرے آئے اکٹھے ہو گئے قحط و و با اب تلک تو بہ نہیں اب دیکھئے انجام کار
ہے غضب کہتے ہیں اب وحی خدا مفقود ہے اب قیامت تک ہے اس اُمت کا قصوں پر مدار
یہ عقیده برخلاف گفته دادار ہے ! پر اُتارے کون برسوں کا گلے سے اپنے ہار
وہ خدا اب بھی بناتا ہے جسے چاہے کلیم اب بھی اُس سے بولتا ہے جس کوہ کرتا ہے پیار
گوہر وحی خدا کیوں توڑتا ہے ہوش کر اِک یہی دیں کیلئے ہے جائے عزّ و افتخار
یہ وہ گل ہے جس کا ثانی باغ میں کوئی نہیں یہ وہ خوشبو ہے کہ قرباں اس پہ ہو مُشک تار
یہ وہ ہے مفتاح جس سے آسماں کے در کھلیں یہ وہ آئینہ ہے جس سے دیکھ لیں روئے نگار
بس یہی ہتھیار ہے جس سے ہماری فتح ہے بس یہی اک قصر ہے جو عافیت کا ہے حصار
ہے خدا دانی کا آلہ بھی یہی اسلام میں محض قصوں سے نہ ہو کوئی بشر طوفاں سے پار
ہے یہی وحی خدا عرفان مولی کا نشان
جس کو یہ کامل ملے اُس کو ملے وہ دوستدار
واہ رے باغ محبت موت جس کی رہگذر وصلِ یار اسکا ثمر پر ارد گرد اس کے ہیں خار
ایسے دل پر داغ لعنت ہے ازل سے تا ابد جو نہیں اس کی طلب میں بیخود و دیوانہ وار
پر جو دنیا کے بنے کپڑے وہ کیا ڈھونڈیں اسے دیں اُسے ملتا ہے جو دیں کے لئے ہو بے قرار
ہر طرف آواز دینا ہے ہمارا کام آج جس کی فطرت نیک ہے وہ آئے گا انجام کار
یاد وہ دن جبکہ کہتے تھے یہ سب ارکانِ دیں مہدی موعود حق اب جلد ہوگا آشکار
کون تھا جس کی تمنا یہ نہ تھی اک جوش سے
کون تھا جس کو نہ تھا اُس آنیوالے سے پیار
پھر وہ دن جب آگئے اور چودھویں آئی صدی سب سے اول ہو گئے منکر یہی دیں کے منار
پھر دوبارہ آگئی اخبار میں رسم یہود پھر مسیح وقت سے دشمن ہوئے یہ جبہ دار
تھا نوشتوں میں یہی از ابتدا تا انتہا پھر مٹے کیونکر کہ ہے تقدیر نے نقش جدار
میں تو آیا اس جہاں میں ابن مریم کی طرح میں نہیں مامور از بہر جہاد و کارزار
پر اگر آتا کوئی جیسی انہیں امید تھی اور کرتا جنگ اور دیتا غنیمت بیشمار
ایسے مہدی کیلئے میداں کھلا تھا قوم میں پھر تو اس پر جمع ہوتے ایکدم میں صد ہزار
پر یہ تھا رحم خداوندی کہ میں ظاہر ہوا آگ آتی گر نہ میں آتا تو پھر جاتا قرار
آگ بھی پھر آ گئی جب دیکھ کر اتنے نشاں قوم نے مجھ کو کہا کذاب ہے اور بدشعار
ہے یقیں یہ آگ کچھ مدت تلک جاتی نہیں ہاں مگر توبہ کریں باصد نیاز و انکسار
یہ نہیں اک اتفاقی امرتا ہوتا علاج ہے خدا کے حکم سے یہ سب تباہی اور تبار
وہ خدا جس نے بنایا آدمی اور دیں دیا
وہ نہیں راضی کہ بے دینی ہو ان کا کاروبار
بے خدا بے زہد و تقویٰ بے دیانت بے صفا بن ہے یہ دنیاءِ دُوں طاعوں کرے اس میں شکار
صیدِ طاعوں مت بنو پورے بنو تم متقی یہ جو ایماں ہے زباں کا، کچھ نہیں آتا بکار
موت سے گر خود ہو بے ڈر کچھ کرو بچوں پر رحم امن کی رہ پر چلو بن کو کرومت مت اختیار
بن کے رہنے والو تم ہرگز نہیں ہو آدمی کوئی ہے روبہ کوئی خنزیر اور کوئی ہے مار
ان دلوں کو خود بدل دے اے مرے قادر خدا تو تو رب العالمین ہے اور سب کا شہر یار
تیرے آگے محو یا اثبات نا ممکن نہیں
جوڑنا یا تو ڑنا
یہ کام تیرے اختیار
ٹوٹے کاموں کو بنادے جب نگاہ فضل ہو پھر بنا کر توڑ دے اک دم میں کر دے تارتار
تو ہی بگڑی کو بنادے توڑ دے جب بن چکا تیرے بھیدوں کو نہ پاوے سو کرے کوئی بچار
جب کوئی دل ظلمت عصیاں میں ہو وے مبتلا تیرے بن روشن نہ ہووے گو چڑھے سورج ہزار
اس جہاں میں خواہش آزادگی بے سود ہے اک تری قید محبت ہے جو کر دے رستگار
دل جو خالی ہو گداز مشق سے وہ دل ہے کیا دل وہ ہے جس کو نہیں بے دلبر یکتا قرار
فقر کی منزل کا ہے اوّل قدم نفی وجود پس کرو اس نفس کو زیر و زبر از بیر یار
تلخ ہوتا ہے ثمر جبتک کہ ہو وہ نا تمام اسطرح ایماں بھی ہے جبتک نہ ہو کامل پیار
تیرے منہ کی بھوک نے دل کو کیا زیروزبر اے مرے فردوس اعلیٰ اب گرا مجھ پر ثمار
اے خدا اے چارہ ساز درد ہم کو خود بچا اے مرے زخموں کے مرہم دیکھ میرا دل فگار
باغ میں تیری محبت کے عجب دیکھے ہیں پھل ملتے ہیں مشکل سے ایسے سیب اور ایسے انار
تیرے بن اے میری جاں یہ زندگی کیا خاک ہے
ایسے جینے سے تو بہتر مر کے ہو جانا غبار
گر نہ ہو تیری عنایت سب عبادت پیچ ہے فضل پر تیرے ہے سب جہد و عمل کا انحصار
جن پہ ہے تیری عنایت وہ بدی سے دور ہیں رہ میں حق کی قوتیں اُن کی چلیں بن کر قطار
چھے گئے شیطاں جو تھے تیری الفت کے اسیر جو ہوئے تیرے لئے بے برگ و بر پائی بہار
و
سب پیاسوں کو تر تیرے منہ کی ہے پیاس جس کا دل اس سے ہے بریاں پا گیاؤ ہ آبشار
جس کو تیری دُھن لگی آخر وہ تجھ کو جاملا جس کو بے چینی ہے یہ وہ پا گیا آخر قرار
عاشقی کی ہے علامت گریہ و دامانِ دشت
کیا مبارک آنکھ جو تیرے لئے ہو اشکبار
تیری درگہ میں نہیں رہتا کوئی بھی بے نصیب شرط رہ پر صبر ہے اور ترک نام اضطرار
میں تو تیرے حکم سے آیا مگر افسوس ہے چل رہی ہے وہ ہوا جو رخنہ انداز بہار
جیفہ دنیا پہ یکسر گر گئے دنیا کے لوگ زندگی کیا خاک اُن کی جو کہ ہیں مردار خوار
دیں کو دے کر ہاتھ دنیا بھی آخر جاتی ہے کوئی آسودہ نہیں بن عاشق و شیدائے یار
رنگ تقوی سے کوئی رنگت نہیں ہے خوب تر ہے یہی ایماں کا زیور ہے یہی دیں کا سنگار
سو چڑھے سورج نہیں بن روئے دلبر روشنی یہ جہاں بے وصل دلبر ہے شب تاریک و تار
اے کے پیار جہاں میں تو ہی ہے اک بینظیر جو ترے مجنوں حقیقت میں وہی ہیں ہوشیار
اس جہاں کو چھوڑنا ہے تیرے دیوانوں کا کام نقد پا لیتے ہیں وہ اور دوسرے امیدوار
کون ہے جسکے عمل ہوں پاک بے انوار عشق کون کرتا ہے وفا ہن اُسکے جس کا دل فگار
غیر ہو کر غیر پر مرنا کسی کو کیا غرض کون دیوانہ بنے اس راہ میں لیل و نہار
کون چھوڑے خواب شیریں کون چھوڑے اکل و شرب
کون لے خار مغیلاں چھوڑ کر پھولوں کے ہار
عشق جس سے ہوں لے پیارے جنگل پر خطر عشق ہے جو سر جھکا دے زیر تیغ آبدار
پر ہزار افسوس دنیا کی طرف ہیں جھک گئے وہ جو کہتے تھے کہ ہے یہ خانہ ناپائیدار
جسکو دیکھو آجکل وہ شوخیوں میں طاق ہے آہ رحلت کر گئے وہ سب جو تھے تقوی شعار
منبروں پر اُنکے سارا گالیوں کا وعظ ہے مجلسوں میں انکی ہر دم سبّ و غیبت کا روبار
جس طرف دیکھو یہی دنیا ہی مقصد ہو گئی
ہر طرف اُس کے لئے رغبت دلائیں بار بار
ایک کانٹا بھی اگر دیں کیلئے اُن کو لگے چیخ کر اس سے وہ بھاگیں شیر سے جیسے حمار
ہر زماں شکوہ زباں پر ہے اگر ناکام ہیں دیں کی کچھ پروا نہیں دنیا کے غم میں سوگوار
لوگ کچھ باتیں کریں میری تو باتیں اور ہیں میں فدائے یار ہوں گو شیخ کھینچے صد ہزار
اے میرے پیارے بتا تو کس طرح خوشنود ہو نیک دن ہو گاؤ ہی جب تجھ پر ہوویں ہم شار
جس طرح تو دور ہے لوگوں سے میں بھی دور ہوں ہے نہیں کوئی بھی جو ہو میرے دل کا رازدار
نیک ظن کرنا طریق صالحانِ قوم ہے ایک سو پر دے میں ہوں اُن سے نہیں ہوں آشکار
بے خبر دونوں ہیں جو کہتے ہیں بد یا نیک مرد میرے باطن کی نہیں ان کو خبر اک ذرہ وار
ابن مریم ہوں مگر اُتر ا نہیں میں چرخ سے نیز مہدی ہوں مگر بے تیغ اور بے کار زار
دیار
ملک سے مجھ کو نہیں مطلب نے جنگوں سے ہے کام کام میرا ہے دلوں کو فتح کرنا نے '
تاج و تخت ہند قیصر کو مبارک ہو مدام ان کی شاہی میں میں پاتا ہوں رفاہِ روزگار
مجھ کو کیا ملکوں سے میرا ملک ہے سب سے جدا مجھ کو کیا تاجوں سے میرا تاج ہے رضوان یار
ہم تو بستے ہیں فلک پر اس زمیں کو کیا کریں
آسماں کے رہنے والوں کو زمیں سے کیا نقار
ملک روحانی کی شاہی کی نہیں کوئی نظیر گو بہت دُنیا میں گذرے ہیں امیر و تا جدار
داغ لعنت ہے طلب کرناز میں کا عز و جاہ جس کا جی چاہے کرے اس داغ سے وہ تن فگار
کام کیا عزت سے ہم کو شہرتوں سے کیا غرض گروہ ذلت سے ہو راضی اُس پہ سو عزّت شار
ہم اُسی کے ہو گئے ہیں جو ہمارا ہو گیا چھوڑ کر دنیائے دُوں کو ہم نے پایا وہ نگار
دیکھتا ہوں اپنے دل کو عرش رب العالمیں قرب اتنا بڑھ گیا جس سے ہے اترا مجھ میں یار
دوستی بھی ہے عجب جس سے ہوں آخر دوستی
آملی الفت سے الفت ہو کے دو دل پر سوار
دیکھ لو میل و محبت میں عجب تاثیر ہے ایک دل کرتا ہے جھک کر دوسرے دل کو شکار
کوئی ره نزدیک تر راہِ محبت سے نہیں طے کریں اس راہ سالک ہزاروں دشت خار
اُس کے پانے کا یہی اے دوستو اک راز ہے کیمیا ہے جس سے ہاتھ آجائیگا زر بے شمار
تیر تاثیر محبت کا خطا جاتا نہیں تیر انداز و! نہ ہونا سُست اس میں زینہار
ہے یہی اک آگ تا تم کو بچاوے آگ سے ہے یہی پانی کہ نکلیں جس سے صدہا آبشار
اس سے خود آ کر ملے گا تم سے وہ یا رازل اس سے تم عرفان حق پہنو گے پھولوں کے ہار
وہ کتاب پاک و برتر جس کا فرقاں نام ہے وہ یہی دیتی ہے طالب کو بشارت بار بار
جن کو ہے انکار اس سے سخت ناداں ہیں وہ لوگ آدمی کیونکر کہیں جب اُن میں ہے حمق حمار
کیا یہی اسلام کا ہے دوسرے دینوں پر فخر کر دیا قصوں پہ سارا ختم دیں کا کاروبار
مغز فرقان مطہر کیا یہی ہے زہد خشک کیا یہی چوہا ہے نکلا کھود کر یہ کوہسار
گر یہی اسلام ہے بس ہو گئی اُمت ہلاک
کس طرح رہ مل سکے جب دیں ہی ہوتا ریک و تار
منہ کو اپنے کیوں بگاڑ ا نا اُمیدوں کی طرح فیض کے در کھل رہے ہیں اپنے دامن کو پیار
کس طرح کے ثم بشر ہو دیکھتے ہو صد نشاں پھر ؤ ہی ضد و تعصب اور وہی کین و نقار
بات سب پوری ہوئی پر تم وہی ناقص رہے باغ میں ہو کر بھی قسمت میں نہیں دیں کے ثمار
دیکھ لو وہ ساری باتیں کیسی پوری ہو گئیں جن کا ہونا تھا بعید از عقل و فہم و افتکار
اُس زمانہ میں ذرا سوچو کہ میں کیا چیز تھا جس زمانہ میں براہیں کا دیا تھا۔ اشتہار
پھر ذرا سوچو کہ اب چرچا مرا کیسا ہوا
کس طرح سرعت سے شہرت ہوگئی در ہر دیار
جانتا تھا کون کیا عزت تھی پبلک میں مجھے کسی جماعت کی تھی مجھ سے کچھ ارادت یا پیار
تھے رجوع خلق کے اسباب مال و علم و حکم خاندان فقر بھی تھا باعث عز و وقار
لیک ان چاروں سے میں محروم تھا اور کے نصیب ایک انساں تھا کہ خارج از حساب و از شمار
پھر رکھا یا نام کافر ہو گیا مطعُونِ خلق کفر کے فتووں نے مجھ کو کر دیا بے اعتبار
اس پہ بھی میرے خدا نے یاد کر کے اپنا قول مرجع عالم بنایا مجھ کو اور دیں کا مدار
سارے منصوبے جو تھے میری تباہی کیلئے کر دیئے اُس نے تکبہ جیسے کہ ہو گرد و غبار
سوچ کر دیکھو کہ کیا یہ آدمی کا کام ہے کوئی بتلائے نظیر اس کی اگر کرنا ہے وار
مکرِ انساں کو مٹا دیتا ہے انسان دگر پر خدا کا کام کب بگڑے کسی سے زمینہار
مفتری ہوتا ہے آخر اس جہاں میں روسیہ جلد تر ہوتا ہے برہم افترا کا کاروبار
افترا کی ایسی دم لمبی نہیں ہوتی کبھی جو ہو مثل مدت فخر الرسل فخر الخيار
حسرتوں سے میرا دل پر ہے کہ کیوں منکر ہو تم
یہ گھٹا اب جُھوم جھوم آتی ہے دل پر بار بار
یہ عجب آنکھیں ہیں سورج بھی نظر آتا نہیں کچھ نہیں چھوڑا حسد نے عقل اور سوچ اور بچار
قوم کی بدقسمتی اس سرکشی سے گھل گئی پر وہی ہوتا ہے جو تقدیر سے پایا قرار
قوم میں ایسے بھی پاتا ہوں جو ہیں دنیا کے کرم مقصد انکی زیست کا ہے شہوت و کمر و قمار
مکر کے بل چل رہی ہے اُن کی گاڑی روز و شب نفس و شیطاں نے اُٹھایا ہے انہیں جیسے کہار
دیں کے کاموں میں تو ان کے لڑکھڑاتے ہیں قدم لیک دنیا کے لئے ہیں نوجوان و ہوشیار
حلت و حرمت کی کچھ پروا نہیں باقی رہی
ٹھونس کر مُردار پیٹوں میں نہیں لیتے ڈکار
لاف زہد و راستی اور پاپ دل میں ہے بھرا ہے زباں میں سب شرف اور پیچ دل جیسے چمار
اے عزیز و کب تلک چل سکتی ہے کاغذ کی ناؤ ایک دن ہے غرق ہونا با دو چشم اشکبار
جاودانی زندگی ہے موت کے اندر نہاں گلشن دلبر کی راہ ہے وادی غربت کے خار
اے خدا کمزور ہیں ہم اپنے ہاتھوں سے اُٹھا ناتواں ہم ہیں ہمارا خود اُٹھا لے سارا بار
تیری عظمت کے کرشمے دیکھتا ہوں ہر گھڑی تیری قدرت دیکھ کر دیکھا جہاں کو مردہ وار
کام دکھلائے جو تو نے میری نصرت کے لئے پھرتے ہیں آنکھوں کے آگے ہر زماں وہ کاروبار
کس طرح تو نے سچائی کو مری ثابت کیا میں ترے قرباں مری جاں تیرے کاموں نثار
ہے عجب اک خاصیت تیرے جمال کوسن میں جس نے اک چھپکار سے مجھ کو کیا دیوانہ وار
اے کے پیارے ضلالت میں پڑی ہے میری قوم تیری قدر سے نہیں کچھ دور گر پائیں سُدھار
مجھ کو کافر کہتے ہیں میں بھی انہیں مومن کہوں گر نہ ہو پر ہیز کرنا جھوٹ سے دیں کا شعار
مجھ پہ اے واعظ نظر کی یار نے تجھ پر نہ کی
حیف اُس ایماں پہ جس سے گھر بہتر لاکھ بار
روضه آدم کہ تھا وہ نامکمل اب تلک میرے آنے سے ہوا کامل بجملہ برگ و بار
وہ خدا جس نے نبی کو تھا زر خالص دیا زیور دیں کو بناتا ہے وہ اب مثلِ سُنار
وہ دکھاتا ہے کہ دیں میں کچھ نہیں اکراہ وجبر دیں تو خود کھینچے ہے دل مثلِ بتِ سیمیں عذار
بس یہی ہے رمز جو اُس نے کیا منع از جہاد تا اُٹھا دے دیں کی رہ سے جو اُٹھا تھا اِک غبار
تا دکھاوے منکروں کو دیں کی ذاتی خوبیاں جن ہوں شرمندہ جو اسلام پر کرتے ہیں وار
کہتے ہیں یورپ کے ناداں یہ نبی کامل نہیں
وحشیوں میں دیں کو پھیلانا یہ کیا مشکل تھا کار
پر بنانا آدمی وحشی کو ہے اک معجزہ معنی راز نبوت ہے اسی سے آشکار
نور لائے آسماں سے خود بھی وہ اک نور تھے قوم وحشی میں اگر پیدا ہوئے کیا جائے عار
روشنی میں مہر تاباں کی بھلا کیا فرق ہو گرچہ نکلے روم کی سرحد سے یا از زنگبار
اے مرے پیارو! شکیب و صبر کی عادت کرو وہ اگر پھیلائیں بد بو تم بنو مُشک تتار
نفس کو مارو کہ اُس جیسا کوئی دشمن نہیں چپکے چپکے کرتا ہے پیدا وہ سامانِ دِمار
جس نے نفس دُوں کو ہمت کر کے زیر پا کیا چیز کیا ہیں اُس کے آگے رستم و اسفند یار
گالیاں سن کر دعا دو پا کے دُکھ آرام دو کبر کی عادت جو دیکھو تم دکھاؤ انکسار
تم نہ گھبراؤ اگر وہ گالیاں دیں ہر گھڑی چھوڑ دو ان کو کہ چھپوائیں وہ ایسے اشتہار
چپ رہو تم دیکھ کر اُن کے رسالوں میں ستم دم نہ مارو گر وہ ماریں اور کر دیں حالِ زار
دیکھ کر لوگوں کا جوش و غیظ مت کچھ غم کرو شدت گرمی کا ہے محتاج بارانِ بہار
افترا اُن کی نگاہوں میں ہمارا کام ہے یہ خیال، اللہ اکبر، کس قدر ہے نابکار
خیر خواہی میں جہاں کی خوں کیا ہم نے جگر
جنگ بھی تھی صلح کی نیت سے اور کیس سے فرار
پاک دل پر بدگمانی ہے یہ شقوت کا نشاں اب تو آنکھیں بند ہیں دیکھیں گے پھر انجام کار
جبکہ کہتے ہیں کہ کاذب پھولتے پھلتے نہیں پھر مجھے کہتے ہیں کا ذب دیکھ کر میرے ثمار
کیا تمہاری آنکھ سب کچھ دیکھ کر اندھی ہوئی کچھ تو اُس دن سے ڈرو یارو! کہ ہے روز شمار
آنکھ رکھتے ہو ذرا سوچو کہ یہ کیا راز ہے کس طرح ممکن کہ وہ قدوس ہو کاذب کا یار
یہ کرم مجھ پر ہے کیوں کوئی تو اس میں بات ہے
بے سبب ہرگز نہیں یہ کاروبار کر دگار
مجھ کو خود اس نے دیا ہے چشمۂ توحید پاک تا لگا وے از سر نو باغ دیں میں لالہ زار
دوش پر میرے وہ چادر ہے کہ دی اُس یار نے پھر اگر قدرت ہے اے منکر تو یہ چادر اُتار
خیرگی سے بدگمانی اس قدر اچھی نہیں ان دنوں میں جب کہ ہے شورِ قیامت آشکار
ایک طوفاں ہے خدا کے قہر کا اب جوش پر نوح کی کشتی میں جو بیٹھے وہی ہو رستگار
صدق سے میری طرف آؤ اسی میں خیر ہے ہیں درندے ہر طرف میں عافیت کا ہوں حصار
پشتی دیوار دیں اور مامن اسلام ہوں نارسا ہے دست دشمن تا بفرق ایں جدار
جاہلوں میں اس قدر کیوں بدگمانی بڑھ گئی کچھ بڑے آئے ہیں دن یا پڑ گئی لعنت کی مار
کچھ تو مجھیں بات کو یہ دل میں ارماں ہی رہا واہ رے شیطاں عجب ان کو کیا اپنا شکار
اے کہ ہر دم بدگمانی تیرا کاروبار ہے دوسری قوت کہاں گم ہو گئی اے ہوشیار
میں اگر کاذب ہوں کذابوں کی دیکھوں گا سزا پر اگر صادق ہوں پھر کیا عذر ہے روز شمار
اس تعصب پر نظر کرنا کہ میں اسلام پر
ہوں فدا پھر بھی مجھے کہتے ہیں کافر بار بار
میں وہ پانی ہوں کہ آیا آسماں سے وقت پر میں وہ ہوں نورِ خدا جس سے ہوا دن آشکار
ہائے وہ تقویٰ جو کہتے تھے کہاں مخفی ہوئی ساربان نفس ڈوں نے کس طرف پھیری مہار
کام جو دکھلائے اس خلاق نے میرے لئے کیا وہ کر سکتا ہے جو ہو مُفتری شیطاں کا یار
میں نے روتے روتے دامن کر دیا تر درد سے اب تلک تم میں وہی خشکی رہی با حالِ زار