مناجات اور تبلیغ حق

دُرِّثمین اُردو, حصہ 3

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ہائے یہ کیا ہو گیا عقلوں پہ کیا پتھر پڑے ہو گیا آنکھوں کے آگے اُن کے دن تاریک و تار
یا کسی مخفی گنہ سے شامت اعمال ہے
جس سے عقلیں ہو گئیں بیکار اور اک مُردہ وار
گردنوں پر اُن کی ہے سب عام لوگوں کا گنہ جنکے وعظوں سے جہاں کے آگیا دل میں غبار
ایسے کچھ سوئے کہ پھر جاگے نہیں ہیں اب تلک ایسے کچھ بھولے کہ پھر نسیاں ہو اگر دن کا ہار
نوعِ انساں میں بدی کا تخم بونا ظلم ہے وہ بدی آتی ہے اُس پر جو ہو اُس کا کاشتکار
چھوڑ کر فرقاں کو آثار مخالف پر جمے سر پہ مسلم اور بخاری کے دیا ناحق کا بار
جبکہ ہے امکان کذب و کج روی اخبار میں پھر حماقت ہے کہ رکھیں سب انہی پر انحصار
جبکہ ہم نے نور حق دیکھا ہے اپنی آنکھ سے جبکہ خود وحی خدا نے دی خبر یہ بار بار
پھر یقیں کو چھوڑ کر ہم کیوں گمانوں پر چلیں خود کہو رؤیت ہے بہتر یا نقول پر غبار
تفرقہ اسلام میں نقلوں کی کثرت سے ہوا جس سے ظاہر ہے کہ راہ نقل ہے بے اعتبار
نقل کی تھی اک خطا کاری مسیحا کی حیات جس سے میں نصرانیت کا ہو گیا خدمت گذار
صد ہزاراں آفتیں نازل ہوئیں اسلام پر
ہو گئے شیطان کے چیلے گردنِ دیں پر سوار
موت عیسی کی شہادت دی خدا نے صاف صاف پھر احادیث مخالف رکھتی ہیں کیا اعتبار
گر گماں صحت کا ہو پھر قابل تاویل ہیں کیا حدیثوں کے لئے فرقاں پہ کر سکتے ہو وار
وہ خدا جس نے نشانوں سے مجھے تمغہ دیا اب بھی وہ تائید فرقاں کر رہا ہے بار بار

سر کو پیٹو آسماں سے اب کوئی آتا نہیں معمر دنیا سے بھی اب ہے آ گیا ہفتم ہزارے
اس کے آتے آتے دیں کا ہو گیا قصہ تمام کیا وہ تب آئے گا جب دیکھے گا اس دیں کا مزار
کشتی اسلام بے لطف خدا اب غرق ہے اے جنوں کچھ کام کر بیکار ہیں عقلوں کے وار
مجھ کو دے اک فوق عادی یے خدا جوش و تپش جس سہو جاؤں میں غم میں دیں کے اک دیوانہ وار
وہ لگا دے آگ میرے دل میں ملت کیلئے شعلے پہنچیں جس سے ہر دم آسماں تک بیشمار
اے خُدا تیرے لئے ہر ذرہ ہو میرا فدا مجھ کو دکھلاوے بہار دیں کہ میں ہوں اشکبار
خاکساری کو ہماری دیکھ اے دانائے راز
کام تیرا کام ہے ہم ہو گئے اب بے قرار
اک کرم کر پھیر دے لوگوں کو فرقاں کی طرف نیز دے توفیق تا وہ کچھ کریں سوچ اور بچار
ایک فرقاں ہے جو شک اور ریب سے وہ پاک ہے بعد اس کے ظن غالب کو ہیں کرتے اختیار
لے کتب سابقہ اور احادیث صحیحہ سے ثابت ہے کہ عمر دُنیا کی حضرت آدم علیہ السلام سے سات ہزار
برس تک ہے۔ اسی کی طرف قرآن شریف اس آیت میں اشارہ فرماتا ہے کہ إِنَّ يَوْمًا عِنْدَ رَبِّكَ
كَالْفِ سَنَةٍ مِّمَّا تَعُدُّونَ ۔ یعنی خدا کا ایک دن تمہارے ہزار برس کے برابر ہے اور خدا تعالیٰ نے
میرے دل پر یہ الہام کیا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ تک حضرت آدم سے اسی قدر
مدت بحساب قمری گذری تھی جو اس سورۃ کے حروف کی تعداد سے بحساب ابجد معلوم ہوتی ہے اور اس
کے رو سے حضرت آدم سے اب ساتواں ہزار بحساب قمری ہے جو دنیا کے خاتمہ پر دلالت کرتا ہے اور
یہ حساب جو سورہ وَ الْعَصْر کے حروف کے اعداد نکالنے سے معلوم ہوتا ہے یہود و نصاری کے حساب
سے قریباً تمام و کمال ملتا ہے۔ صرف قمری اور شمسی حساب کوملحوظ رکھ لینا چاہیے اور ان کی کتابوں سے پایا
جاتا ہے جو مسیح موعود کا چھٹے ہزار میں آنا ضروری ہے اور کئی برس ہو گئے کہ چھٹا ہزار گذر گیا ۔ منہ

پھر یہ تقلیں بھی اگر میری طرف سے پیش ہوں تنگ ہو جائے مخالف پر مجال کارزار
باغ مر جھایا ہوا تھا گر گئے تھے سب ثمر میں خدا کا فضل لایا پھر ہوئے پیدا ثمار
مرہم عیسی نے دی تھی محض عیسی کو شفا میری مرہم سے شفا پائے گا ہر ملک و دیار
جھانکتے تھے نور کو وہ روزن دیوار سے
لیک جب در گھل گئے پھر ہو گئے شتر شعار
وہ خزائن جو ہزاروں سال سے مدفون تھے اب میں دیتا ہوں اگر کوئی ملے اُمید وار
پر ہوئے دیں کے لئے یہ لوگ مار آستیں دشمنوں کو خوش کیا اور ہو گیا آزردہ یار
غل مچاتے ہیں کہ یہ کافر ہے اور دجال ہے پاک کو ناپاک سمجھے ہو گئے مُردار خوار
گودہ کافر کہہ کے کسے دور تر ہیں جا پڑے انکے غم میں ہم تو پھر بھی ہیں حزین و دلفگار
ہم نے یہ مانا کہ انکے دل میں پتھر ہو گئے پھر بھی پتھر سے نکل سکتی ہے دینداری کی نار
کیسے ہی وہ سخت دل ہوں ہم نہیں ہیں نا امید آیتِ لَا تَيْتَسُوا رکھتی ہے دل کو استوار
پیشہ ہے رونا ہمارا پیش ربّ ذوالمنن یہ شجر آخر کبھی اس نہر سے لائیں گے بار
جن میں آیا ہے مسیح وقت وہ منکر ہوئے مر گئے تھے اس تمنا میں خواص ہر دیار
میں نہیں کہتا کہ میری جان ہے سب سے پاک تر میں نہیں کہتا کہ یہ میرے عمل کے ہیں شمار
میں نہیں رکھتا تھا اس دعوئی سے اک ذرہ خبر کھول کر دیکھو برا ہیں کو کہ تا ہو اعتبار
گر کہے کوئی کہ یہ منصب تھا شایان قریش
وہ خُدا سے پوچھ لے میرا نہیں یہ کاروبار

مجھ کو بس ہے وہ خدا عہدوں کی کچھ پر وانہیں ہو سکے تو خود بنو مہدی بحکم کردگار
افتر العنت ہے اور ہر مفتری ملعون ہے پھر لعیں وہ بھی ہے جو صادق سے رکھتا ہے نقار
تشنہ بیٹھے ہو کنار جوئے شیریں حیف ہے سر زمین ہند میں چلتی ہے نہر خوشگوار
ان نشانوں کو ذرہ سوچو کہ کس کے کام ہیں کیا ضرورت ہے کہ دکھلاؤ غضب دیوانہ وار
مفت میں ملزم خدا کے مت بنوا کے منکر و یہ خدا کا ہے نہ ہے یہ مفتری کا کاروبار
یہ فتوحات نمایاں یہ تواتر
کیا یہ ممکن ہیں بشر سے کیا یہ مکاروں کا کار
سے نشاں
ایسی سرعت سے یہ شہرت نا گہاں سالوں کے بعد کیا نہیں ثابت یہ کرتی صدق قول کردگار
کچھ تو سوچو ہوش کر کے کیا یہ معمولی ہے بات جس کا چرچا کر رہا ہے ہر بشر اور ہر دیار
مٹ گئے چیلے تمہارے ہو گئی حجت تمام اب کہو کس پر ہوئی اے منکر ولعنت کی مار
بندۂ درگاہ ہوں اور بندگی سے کام ہے کچھ نہیں ہے فتح سے مطلب نہ دل میں خوف ہار
مت کرو بک بک بہت اُس کی دلوں پر ہے نظر دیکھتا ہے پاکی دل کو نہ باتوں کی سنوار
کیسے پتھر پڑ گئے ہے ہے تمہاری عقل پر دیں ہے منہ میں گرگ کے تم گرگ کے خود پاسدار
ہر طرف سے پڑ رہے ہیں دینِ احمد پر تبر
کیا نہیں تم دیکھتے قوموں کو اور اُن کے وہ وار
لے اب تک کئی ہزار خدا تعالیٰ کے نشان میرے ہاتھ پر ظاہر ہو چکے ہیں۔ زمین نے بھی میرے لئے
نشان دکھلائے اور آسمان نے بھی اور دوستوں میں بھی ظاہر ہوئے اور دشمنوں میں بھی جن کے کئی لاکھ
انسان گواہ ہیں اور ان نشانوں کو اگر تفصیلاً جداجد اشمار کیا جائے تو قریب وہ سارے نشان دس لاکھ تک
پہنچتے ہیں ۔ فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَالِكَ منه

کون سی آنکھیں جو اُس کو دیکھ کر روتی نہیں کون سے دل ہیں جو اس غم سے نہیں ہیں بے قرار
کھا رہا ہے دیں طمانچے ہاتھ سے قوموں کے آج اک تزلزل میں پڑا اسلام کا عالی منار
یہ مصیبت کیا نہیں پہنچی خدا کے عرش تک کیا نیس الدیں نہاں ہو جائے گا اب زیر غار
جنگ روحانی ہے اب اس خادم و شیطان کا دل گھٹا جاتا ہے یا رب سخت ہے یہ کارزار
ہر نبی وقت نے اس جنگ کی دی تھی خبر کر گئے وہ سب دعا ئیں با دو چشم اشکبار
اے خدا شیطاں پہ مجھ کو فتح دے رحمت کے ساتھ
وہ اکٹھی کر رہا ہے اپنی فوجیں بے شمار
جنگ یہ بڑھ کر ہے جنگ روس اور جاپان سے میں غریب اور ہے مقابل پر حریف نامدار
دل نکل جاتا ہے قابو سے پیشکل سوچ کر اے مری جاں کی پناہ فوج ملائک کو اُتار
بستر راحت کہاں ان فکر کے ایام میں غم سے ہر دن ہورہا ہے بدتر از شب ہائے تار
لشکر شیطاں کے نرغے میں جہاں ہے گھر گیا بات مشکل ہو گئی قدرت دکھا اے میرے یار
نسلِ انساں سے مرداب مانگنا بیکار ہے اب ہماری ہے تری درگاہ میں یارب پکار
کیوں کریں گے وہ مردان کو مدد سے کیا غرض ہم تو کافر ہو چکے اُن کی نظر میں بار بار
پر مجھے رہ رہ کے آتا ہے تعجب قوم سے کیوں نہیں وہ دیکھتے جو ہو رہا ہے آشکار
شکر اللہ میری بھی آئیں نہیں خالی گئیں کچھ بنیں طاعوں کی صورت کچھ زلازل کے بخار
اس طرف طاعون خونی کھا رہا ہے ملک کو ہو رہے ہیں صد ہزاراں آدمی اُس کا شکار

دوسرے منگل کے دن آیا تھا ایسا زلزلہ جس سے اک محشر کا عالم تھا بصد شور و پکار
ایک ہی دم میں ہزاروں اس جہاں سے چل دیئے
جس قدر گھر گر گئے اُن کا کروں کیونکر شمار
یا تو وہ عالی مکاں تے زینت و زیب جلوس یا ہوئے اک ڈھیر اینٹوں کے پُر از گرد و غبار
حشر جس کو کہتے ہیں اک دم میں برپا ہو گیا ہر طرف میں مرگ کی آواز تھی اور اضطرار
دب گئے نیچے پہاڑوں کے کئی دیہات و شہر مر گئے لاکھوں بشر اور ہو گئے دُنیا سے پار
اس نشاں کو دیکھ کر پھر بھی نہیں ہیں نرم دل پس خدا جانے کہ اب کس حشر کا ہے انتظار
وہ جو کہلاتے تھے صوفی کہیں میں سے بڑھ گئے کیا یہی عادت تھی شیخ غزنوی کی یادگار
کہتے ہیں لوگوں کو ہم بھی زبدۃ الابرار ہیں!
پڑتی ہے ہم پر بھی کچھ کچھ وحی رحماں کی پھوار
پر وہی نافہم مہم اول الاعدا ہوئے آگیا چرخ بریں سے ان کو تکفیروں کا تار
سب نشان بیکار ان کے بغض کے آگے ہوئے ہو گیا تیر تعصب ان کے دل میں وار پار
دیکھتے ہرگز نہیں قدرت کو اس ستار کی گوستاویں اُن کو وہ اپنی بجاتے ہیں ستار
صوفیا ! اب پیچ ہے تیری طرح تیری تراہ آسماں سے آ گئی میری شہادت بار بار
قدرت حق ہے کہ تم بھی میرے دشمن ہو گئے یا محبت کے وہ دن تھے یا ہوا ایسا نقار
دھو دیئے دل وہ سارے صحبت دیریں کے رنگ پھول بن کر ایک مدت تک ہوئے آخر کو خار
جس قدر نقد تعارف تھا وہ کھو بیٹھے تمام آہ! کیا یہ دل میں گزرا، ہوں میں اس سے دلفگار

آسماں پر شور ہے پر کچھ نہیں تم کو خبر دن تو روشن تھا مگر ہے بڑھ گئی گرد و غبار
L
اک نشاں ہے آنیوالا آج سے کچھ دن کے بعد جس سے گردش کھائیں گے دیہات و شہر اور مرغزار
آئے گا قہر خدا سے خلق پر اک انقلاب اک برہنہ سے نہ یہ ہوگا کہ تا باندھے ازار
یک بیک اِک زلزلہ سے سخت جنبش کھا ئینگے کے کیا بشر اور کیا شجر اور کیا حجر اور کیا بحار
اک جھپک میں یہ زمیں ہو جائے گی زیر وزبر نالیاں خوں کی چلیں گی جیسے آپ رود بار
رات جو رکھتے تھے پوشاکیں برنگِ یاسمن صبح کر دے گی انہیں مثلِ درختان چنار
تاریخ امروزه ۱۵ر پریل ۱۹۰۵ء
ے خدا تعالیٰ کی وحی میں زلزلہ کا بار بار لفظ ہے اور فرمایا کہ ایسا زلزلہ ہوگا جو نمونہ قیامت ہو گا بلکہ
قیامت کا زلزلہ اس کو کہنا چاہیے جس کی طرف سورۃ إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَهَا اشارہ کرتی ہے
لیکن میں ابھی تک اس زلزلہ کے لفظ کو قطعی یقین کے ساتھ ظاہر پر جما نہیں سکتا۔ممکن ہے کہ یہ معمولی
زلزلہ نہ ہو بلکہ کوئی اور شدید آفت ہو جو قیامت کا نظارہ دکھلا دے جس کی نظیر کبھی اس زمانہ نے نہ دیکھی
ہو۔ اور جانوروں اور عمارتوں پر سخت تباہی آوے۔ ہاں اگر ایسا فوق العادت نشان ظاہر نہ ہو اور لوگ کھلے
طور پر اپنی اصلاح بھی نہ کریں تو اس صورت میں میں کا ذب ٹھہروں گا۔ مگر میں بار بار لکھ چکا ہوں کہ
یہ شدید آفت جس کو خدا تعالیٰ نے زلزلہ کے لفظ سے تعبیر کیا ہے صرف اختلاف مذہب پر کوئی اثر نہیں
رکھتی اور نہ ہند و یا عیسائی ہونیکی وجہ سے کسی پر عذاب آ سکتا ہے اور نہ اس وجہ سے آ سکتا ہے کہ کوئی
میری بیعت میں داخل نہیں ۔ یہ سب لوگ اس تشویش سے محفوظ ہیں۔ ہاں جو شخص خواہ کسی مذہب کا
پابند ہو جرائم پیشہ ہونا اپنی عادت رکھے اور فسق و فجور میں غرق ہو اور زانی، خونی، چور ، ظالم اور ناحق کے
طور پر بداندیش، بد زبان اور بد چلن ہو اُس کو اس سے ڈرنا چاہیئے اور اگر تو بہ کرے تو اُس کو بھی کچھ غم
نہیں اور مخلوق کے نیک کردار اور نیک چلن ہونے سے یہ عذاب مل سکتا ہے۔ قطعی نہیں ہے۔ منہ

ہوش اُڑ جائیں گے انساں کے ندوں کے حواس بھولیں گے نغموں کو اپنے سب کبوتر اور ہزار
ہر مُسافر پر وہ ساعت سخت ہے اور وہ گھڑی راہ کو کھولیں گے ہو کر مست و بیخود راہوار
خون سے مردوں کے کوہستان کے آب رواں سُرخ ہو جائیں گے جیسے ہو شراب انجبار
مضحل ہو جا ئینگے اس خوف سے سب جن وانس زار بھی ہوگا تو ہوگا اُس گھڑی باحال زار
اک نمونہ قہر کا ہوگا وہ ربانی نشاں آسماں حملے کرے گا کھینچ کر اپنی کثار
ہاں نہ کر جلدی انکار اے سفیہ ناشناس اس پہ ہے میری سچائی کا سبھی دار و مدار
وجی حق کی بات ہے ہو کر رہے گی بے خطا کچھ دنوں کر صبر ہو کر متقی اور بردبار
یہ گماں مت کر کہ یہ سب بد گمانی ہے معاف
قرض ہے واپس ملے گا تجھ کو یہ سارا اُدھار
براہین احمدیہ حصہ پنجم صفحه ۹۷ - مطبوعہ ۱۹۰۸ء

آج 10 میں سے 10 باقی