چولہ بابا نانک

درثمین مع فرہنگ, حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

تو انکار سے وقت کھوتا ہے کیا تجھے کیا خبر عشق ہوتا ہے کیا ؟
مجھے پوچھو اور میرے دل سے یہ راز مگر کون پوچھے بجز عشق باز
جو برباد ہونا کرے اختیار خُدا کے لئے ہے وہی بختیار
جو اُس کے لئے کھوتے ہیں پاتے ہیں جو مرتے ہیں وہ زندہ ہو جاتے ہیں
وہی وحدہ لا شریک اور عزیز
نہیں اس کی مانند کوئی بھی چیز
اگر جان کروں اس کی رہ میں خدا تو پھر بھی نہ ہو شکر اس کا ادا
ئیں چولے کا کرتا ہوں پھر کچھ بیاں کہ ہے یہ پیارا مجھے جیسے جاں
ذرا جہنم ساکھی کو پڑھ اسے جواں کہ انگر نے لکھا ہے اس میں عیاں
کہ قدرت کے ہاتھوں کے تھے وہ رقم
خُدا ہی نے لکھا بہ فضل و گرم
وہ کیا ہے یہی ہے کہ اللہ ہے ایک محمد نبی اُس کا پاک اور نیک
بغیر اس کے دل کی صفائی نہیں بجز اس کے غم سے رہائی نہیں
یہ معیار ہے دیں کی تحقیق کا کھلا فرق دجال و صدیق کا
ذرا سوچھ یارو ! گر انصاف ہے یہ سب کشمکش اس گھڑی صاف ہے
یہ نانگ سے کرنے لگے جب جُدا رہے زور کر کر کے بے مدعا
"

کہا دور ہو جاؤ تم ہار کے یہ خلعت ہے ہاتھوں سے کرتار کے
بشر سے نہیں تا اتارے بشر خدا کا کلام اس پہ ہے جلوہ گر
دُعا کی تھی اُس نے کہ اسے کردگار بتا مجھ کو رہ اپنی خود کر کے پیار
یہ چولہ تھا اُس کی دُعا کا اثر یہ قدرت کے ہاتھوں کا تھا سربسر
یہی چھوڑ کر وہ ولی مر گیا نصیحت تھی مقصد ادا کر گیا
اُسے مردہ کہنا خطا ہے خطا کہ زندوں میں وہ زندہ دل جا ہلا
وہ تن گم ہوا یہ نشاں رہ گیا ذرا دیکھ کر اس کو آنسو بہا
کہاں ہے محبت کہاں ہے دفا
پیاروں کا چولہ ہوا کیوں بڑا
وفادار عاشق کا ہے یہ نشاں کہ دلبر کا خط دیکھ کر نا گہاں
لگاتا ہے آنکھوں سے ہو کر فدا
ہیں دیں ہے دلدادگاں کا سدا
مگر جس کے دل میں محبت نہیں اُسے ایسی باتوں سے رغبت نہیں
اُٹھو جلد تر لاؤ فوٹو گراف
ذرا کھینچو تصویر چولے کی صاف
کہ دنیا کو ہر گز نہیں ہے بقا فنا سب کا انجام ہے جز خدا
سو لو عکس جلدی کہ اب ہے ہر اس مگر اُس کی تصویر رہ جاتے پاس

یہ چولہ کہ قدرت کی تحریر ہے ہی رہ نما اور یہی پیر ہے
یہ نگر نے خود لکھ دیا صاف صاف کہ ہے وہ کلام خدا بے گزاف
وہ لکھا ہے خود پاک کرتار نے اُسی حتی و قیوم و غفار نے
خُدا نے جو لکھا وہ کب ہو خطا وہی ہے خدا کا کلام صف
یہی راہ ہے جس کو بھولے ہو تُم اُٹھو یارو اب مت کرو راہ گم
و
یہ نورِ خدا ہے خُدا سے ملا
ارے جلد آنکھوں سے اپنی لگا
ارے لوگو با تم کو نہیں کچھ خبر جو کہتا ہوں میں اس پر رکھنا نظر
زمانہ تعصب سے رکھتا ہے رنگ کریں حق کی تکذیب سب بے درنگ
وہی ہیں کی راہوں کی سنتا ہے بات کہ ہو مشقی مرد اور نیک ذات
مگر دوسرے سارے ہیں پر عناد پیارا ہے اُن کو غرور اور فساد
بناتے ہیں باتیں سراسر دروغ
نہیں بات میں اُن کی کچھ بھی فروغ
بھلا بعد چولے کے آے پر غرور وہ کیا کسر باقی ہے جس سے تو دور
تو ڈرتا ہے لوگوں سے اسے بے ہنر خُدا سے تجھے کیوں نہیں ہے خطر ؟
یہ تحریر چولہ کی ہے راک زباں ! سُنو وہ زباں سے کرے کیا بیاں

کہ دین خدا دین اسلام ہے
جو ہو منکر اس کا بد انجام ہے
محمد وہ نبیوں کا سردار ہے کہ جس کا عدو مثل مردار ہے
تجھے چولے سے کچھ تو آوے جیا ذرا دیکھ ظالم کہ کرتا ہے کیا
کہو جو رضا ہو مگر سن لو بات وہ کہنا کہ جس میں نہیں بکش پات
کہ حق جو سے کرتار کرتا ہے پیار
وه انساں نہیں جو نہیں حق گذار
کہو جب کہ پوچھے گا مولی حساب تو بھائیو بتاؤ کہ کیا ہے جواب ؟
میں کہتا ہوں اک بات اسے نیک نام ذرا غور سے اس کو سنیو تمام
کہ بے شک یہ چولہ پُر از نور ہے تمرد ، وفا سے بہت دور ہے
دکھائیں گے چولہ تمھیں کھول کر کہ دو اُس کا اثر ذرا بول کر
ہیں پاک چولہ رہا اک نشاں گرو سے کہ تھا خلق پر مہرباں
اسی پر دو شالے چڑھے اور نر ہیں فخر سکھوں کا ہے سربسر
یہی ملک و دولت کا تھا اک سنتوں عمل بد کہتے ہو گئے سرنگوں
خدا کے لئے چھوڑو اب بغض و کیں ذرا سوچو باتوں کو ہو کر آئیں
وه صدق و محبت وہ مہر و وفا
جو نانگ سے رکھتے تھے تم برملا

دکھاؤ ذرا آج اُس کا اثر اگر صدق ہے جلد دوڑو ادھر
گرو نے تو کر کے دکھایا تمھیں
وه رسته چلو جو بتایا تمھیں
کہاں ہیں جو نانک کے ہیں خاک پا جو کرتے ہیں اُس کے لئے جاں فدا
کہاں ہیں جو اُس کے لئے مرتے ہیں
جو ہے واک اس کا وہی کرتے ہیں
کہاں ہیں جو ہوتے ہیں اُس پر نثار جھکاتے ہیں سر اپنے کو کر کے پیار
کہاں ہیں جو
رکھتے ہیں صدق و ثبات گرو سے ملے جیسے شیر و نبات
کہاں ہیں جو الفت سے سرشار ہیں
کہاں ہیں کہ جب اُس سے کچھ پاتے ہیں تعشق سے قرباں ہوئے جاتے ہیں
جو مرنے کو بھی دل سے تیار ہیں
کہاں ہیں جو وہ سنجل سے دور ہیں محبت سے نانک کی معمور ہیں
کہاں ہیں جو اس رہ میں پر جوش ہیں گرو کے تعشق میں مدہوش ہیں
کہاں ہیں وہ نانک کے عاشق کہاں کہ آیا ہے نزدیک اب را متحاں
کہاں ہیں جو بھرتے ہیں الفت کا دم اطاعت سے سر کو بنا کر قدم
گرو جس کے اس رہ پہ ہو دیں فدا
وہ چیلا نہیں جو نہ دے سر جھکا
اگر ہاتھ سے وقت جاوے نکل تو پھر ہاتھ کل کل کے رونا ہے کل
نہ مردی ہے تیر اور تلوار سے
بنو مرد مردوں کے کردار
سے

سنو! آتی ہے ہر طرف سے صدا کہ باطل ہے ہر چیز ۔ حق کے سوا
کوئی دن کے مہمان ہیں ہم سبھی
خبر کیا کہ پیغام آوے ابھی
گرو نے یہ چولہ بنایا شعار دکھایا کہ اس رہ پہ ہوں میں نیتار
وہ کیونکر ہو اُن ناسعیدوں سے شاد جو رکھتے نہیں اس سے کچھ اعتقاد
اگر مان لو گے گُرو کا یہ واک تو راضی کرو گے اُسے ہو کے پاک
وہ احمق ہیں جو حق کی رہ کھوتے ہیں
عبث ننگ و ناموس کو روتے ہیں
وہ سوچیں کہ کیا لکھ گیا پیشوا وصیت میں کیا کہہ گیا کیر کلا
کہ اسلام ہم اپنا دیں رکھتے ہیں محمد کی رہ پر یقین رکھتے ہیں
اُٹھو سونے والو ! کہ وقت آگیا تمھارا گُرو تم کو سمجھا گیا
نہ سمجھے تو آخر کو پچھتاؤ گے
گرو کے سرابوں کا پھل پاؤ گے
است بچن صدام مطبوعه ۱۸۹۵ء / روحانی خزائن جلد اطلا)

آج 10 میں سے 10 باقی