بشیر احمد شریف احمد اور مبارکہ کی آمین
درثمین مع فرہنگ
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بشیر احمد ، شریف احمد اور مبارکہ کی آمین اور کی آمین
خدایا اے میرے پیارے خُدایا یہ کیسے ہیں ترے مجھ پر عطایا
کہ تو نے پھر مجھے یہ دن دکھا یا کہ بیٹا دوسرا بھی پڑھ کے آیا
بشیر احمد جسے تو نے پڑھایا شفا دی آنکھ کو بینا بنایا
شریف احمد کو بھی یہ پھل کھلایا کہ اس کو تو نے خود فرقاں سکھایا
یہ چھوٹی عمر پر جب آزمایا کلام حق کو ہے فرفر سنایا
برس میں ساتویں جب پیر آیا تو سر پر تاج قرآں کا سجایا
ترے احساں ہیں اسے رب البرایا مبارک کو بھی پھر تونے چلایا
جب اپنے پاس اک لڑکا بلایا تو دے کر چار جلدی سے ہنسایا
غموں کا ایک دن اور چار شادی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي
اور ان کے ساتھ دی ہے ایک دختر ہے کچھ کم پانچ کی وہ نیک اختر
کلام اللہ کو پڑھتی ہے قرقر خدا کا فضل اور رحمت سراسر
ہوا اک خواب میں یہ مجھ پہ اظہر کہ اس کو بھی ملے گا سخت برتر
وینه
لقب عزت کا پادے وہ مقرر ہی روز ازل سے ہے مقدر
خدا نے چار لڑکے اور یہ دختر
عطا کی ، پس یہ احساں ہے سراسر
یہ کیا احساں ترا ہے بندہ پرور
کروں کس منہ سے شکر اسے میرے داور
اگر ہر بال ہو جائے سخن ور تو پھر بھی مشکر ہے امکاں سے باہر
کریا ! دور کر ۔ تو ان سے ہر شر رحیما ! نیک کر ۔ اور پھر معمر
پڑھایا جس نے اُس پر بھی کرم کر
جزا دے دین اور دنیا میں بہتر
رہ تعلیم اک تو نے بتا دی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْزَى الْأَعَادِي
دیے ہیں تونے مجھ کو چار فرزند اگر چہ مجھ کو بس تجھ سے ہے پیوند
بنا ان کو نیکو کار و خیر دمند کرم سے ان پر کر راہ بدی بند
ہدایت کر انہیں میرے خدا وند کہ بے توفیق کام آوے نہ کچھ پیند
تو خود کر پرورش اسے میرے آخوند وہ تیرے ہیں ہماری عمر تا چند
یہ سب تیرا کرم ہے میرے ہادی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْزَى الْأَعَادِي
لے قاعدہ لیترنا القرآن بچوں کے لیے بیشک مفید چیز ہے اس سے بہتر اور کوئی طریقہ تعلیم خیال میں نہیں پا
مرے مولی مری یہ اک دعا ہے تری درگاہ میں عجز و بکا ہے
وہ دے مجھ کو جو اس دل میں بھرا ہے زباں چلتی نہیں شرم وحیا ہے
ہر اک کو دیکھ لوں وہ پارسا ہے
مری اولاد جو تیری عطا ہے
تری قدرت کے آگے روک کیا ہے وہ سب دے ان کو جو مجھ کو دیا ہے
عجب محسن ہے تو سحر الآیا دی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْزَى الْأَعَادِي
نجات اُن کو عطا کر گندگی سے برأت ان کو عطا کر بندگی سے
رہیں خوش حال اور فرخندگی سے بچانا اے خدا ! بد زندگی سے
وہ ہوں میری طرح دیں کے منادی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْزَى الْأَعَادِي
عیاں کر اُن کی پیشانی پر اقبال نہ آوے اُن کے گھر تک رُعب دقبال
بچانا اُن کو ہر غم سے بہر حال نہ ہوں وہ دکھ میں اور پنجوں میں پامال
یہی اُمید ہے دل نے بتا دی
فَسُبْحَانَ الَّذِي اخْزَى الْأَعَادِي
دعا کرتا ہوں اسے میرے لیگانہ
نہ چھوڑیں وہ ترا یہ آستانہ
نہ آوے اُن پر رنجوں کا زمانہ
میرے مولیٰ انہیں ہر دم بچانا
یرانی کی کی جڑیہ القا ہے
سب کچھ رہا ہے
یہی امید ہے اے میرے ہادی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي
نہ دیکھیں وہ زمانہ بے کسی کا
مصیبت کا ، الم کا ، بے بسی کا
یہ ہو ، میں دیکھ لوں تقویٰ سبھی کا جب آوے وقت میری واپسی کا
بشارت تو نے پہلے سے سنا دی
فَسُبْحَانَ الَّذِي اخْزَى الْأَعَادِي
ہمیں اُس یار سے تقویٰ عطا ہے نہ یہ ہم سے کہ احسان خُدا ہے
کرد کوشش اگر صدق و صفا ہے کہ یہ حاصل ہو جو شرط لقا ہے
ہی آئینہ خالق نما ہے
ہیں اک جوہر سیف دُعا ہے
الہامی مصرع
ہر اک نیکی کی جڑ یہ اتنا ہے اگر یہ جڑ رہی سب کچھ راہی سر ہے"
یہی اک فخر شانِ اولیاء ہے بجز تقویٰ زیادت ان میں کیا ہے
ڈرو یارو کہ وہ بینا خدا ہے
اگر سوچو ، یہی دار الجزاء ہے
مجھے تقویٰ سے اُس نے یہ جزا دی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْزَى الْأَعَادِي
عجب گوہر ہے جس کا نام تقوی مبارک وہ ہے جس کا کام تقویٰ
سنو! ہے حاصل اسلام تقوی خدا کا عشق ھے اور جام تقوی
مسلمانو ! بناؤ تام تقوی کہاں ایمان اگر ہے خام تقویٰ
یہ دولت تو نے مجھ کو اُسے خُدا دی
فَسُبْحَانَ الَّذِي اخْزَى الْأَعَادِي
خدایا تیرے فضلوں کو کروں یاد بشارت تو نے دی اور پھر یہ اولاد
کہا " ہر گز نہیں ہوں گے یہ برباد بڑھیں گے جیسے باغوں میں ہوں شمشاد
خبر مجھ کو یہ تو نے بار ہا دی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي
الهامی مصرع
مری اولاد سب تیری عطا ہے
ہر اک تیری بشارت سے ہوا ہے
یہ پانچوں جو کہ نسل سیدہ ہے ہیں ہیں پنج تن جن پر بنا ہے
یہ تیرا فضل ہے اے میرے ہادی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أُخْرَى الْأَعَادِي
الهامی مصرع
دیئے تو نے مجھے یہ مہر و مہتاب
یہ سب ہیں میرے پیارے تیرے اسباب
دکھایا تو نے وہ اے رب ارباب کہ کم ایسا دکھا سکتا کوئی خواب
یہ تیرا فضل ہے اے میرے ہادی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِ
میں کیونکہ گن سکوں تیرے یہ انعام کہاں ممکن ترے فضلوں کا ارقام
ہر اک نعمت سے تو نے بھر دیا جام ہر اک دشمن کیا مردود و ناکام
یہ تیرا فضل ہے اے میرے ہادی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْآعَادِي
بشارت دی کہ اک بیٹا ہے تیرا
جو ہو گا ایک دن محبوب میرا
کروں گا اور اس مہ سے اندھیرا
دکھاؤں گا کہ راک عالم کو پھیرا
بشارت کیا ہے اک دل کی غذا دی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي
مری ہر بات کو تو نے جلا دی مری ہر روک بھی تو نے اُٹھا دی
مری ہر پیش گوئی خود بنا دی تَرى نَسْلاً بعيداً بھی دکھا دی
جو دی ہے مجھ کو وہ کس کو عطا دی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْزَى الْأَعَادِي
بہار آئی ہے اس وقت خزاں میں لگے ہیں پھول میرے بوستان میں
ملاحت ہے عجب اس دستان میں ہوئے بدنام ہم اس سے جہاں میں
عدو جب بڑھ گیا شور و فعال میں
نہاں ہم ہو گئے یار نہاں ہیں
خدایا تیر فضاوں کو کروں یا د
بشارت تو نے دی اور پھر یہ اولاد
کہا ہرگز نہیں ہوں گے یہ برباد
بر ہیں گے جیسے بالغوں میں یوں شمشاد
مخبر تو نے پیٹھ کو بار ہادی
فسبحان الذى اخرى الأعادي
ہوا مجھ پر وہ ظاہر میرا ہادی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْزَى الْأَعَادِي
کروں کیونکر ادا میں شکر باری فدا ہو اُس کی رہ میں عمر ساری
مرے سر پر ہے منت اس کی بھاری چلی اس ہاتھ سے کشتی ہماری
مری بگڑی ہوئی اُس نے بنا دی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أُخْرَى الْآعَادِي
تجھے حمد و ثنا زیبا ہے پیارے
کہ تو نے کام سب میرے سنوارے
ترے احساں مرے سر پر ہیں بھارے چکھتے ہیں وہ سب جیسے ستارے
گڑھے میں تو نے سب دشمن اُتارے
لوگ ہارے
مقابل پر مرے یہ
شریروں پر پڑے اُن کے شرارے
ہمارے کر دیے اُونچے منارے
کہاں مرتے تھے پر تُونے ہی مارے
نہ اُن سے رُک سکے مقصد ہمارے
اُنھیں ماتم ہمارے گھر میں شادی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي
تری رحمت ہے میرے گھر کا شہتیر میری جاں تیرے فضلوں کی پینہ گیر
حریفوں کو لگے ہر سمت سے تیر گرفتار آگئے جیسے کہ نیچیند
ہوا آخر وہی جو تیری تقدیر بھلا چلتی ہے تیرے آگے تدبیر
خدا نے اُن کی عظمت سب اُڑا دی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي
مری اس نے ہر اک عزت بنا دی مخالف کی ہر اک شیخی مٹا دی
مجھے ہر قسم سے اُس نے عطا دی سعادت دی ، ارادت دی ، وفا دی
ہر اک آزار سے مجھ کو شفا دی مرض گھٹتا گیا جوں جوں دوا دی
محبت غیر کی دل سے ہٹا دی خدا جانے کہ دل کو کیا سنا دی
دوا دی اور غذا دی اور قبادی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي
مجھے کب خواب میں بھی تھی یہ اُمید
کہ ہو گا میرے پر یہ فضل جاوید
ہلی یوسف کی عزت ایک بے قید نہ ہو تیرے کرم سے کوئی کومید
مراد آئی ۔ گئی سب نامرادی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْآعَادِي
ترے فضلوں سے میرا گھر ہے گلزار تری رحمت عجب ہے اے مرے یار
فریقوں کو کرے اک دم میں تو پار جو ہو تو مید تجھ سے ہے وہ مردار
وہ ہو آوارہ ہر دشت و وادی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْزَى الْأَعَادِي
ہوئے ہم تیرے اسے قادر توانا
ترے در کے ہوئے اور تجھ کو مانا
ہمیں بس ہے تری درگہ پر آنا
مصیبت سے ہمیں ہر دم بچانا
کہ تیرا نام ہے غفار و ہادی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي
تجھے دنیا میں ہے کیس نے پکارا کہ پھر خالی گیا رقیمت کا
تو پھر ہے کس قدر اُس کو سہارا کہ جس کا تو ہی ہے سب سے پیارا
ہوا میں تیرے فضلوں کا منادی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أُخْرَى الْأَعَادِي
میں کیونکر گن سکوں تیری عنایات ترے فضلوں سے پر ہیں میرے دن رات
مری خاطر دکھائیں تو نے آیات رحم سے مری سن لی ہر اک بات
کرم سے تیرے دشمن ہو گئے مات عطار کیں تو نے سب میری مرادات
پڑا پیچھے مرے جو مغول بد ذات پڑی آخر خود اس موذی پر آفات
ہوا انجام سب کا نامرادی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْزَى الْأَعَادِي
بنائی تو نے پیارے میری ہر بات دکھائے تو نے احساں اپنے دن رات
ہر اک میدان میں دیں تو نے فتوحات بد اندیشوں کو تونے کر دیا مات
ہر اک پگڑی ہوئی تو نے بنا دی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْآعَادِي
تری نصرت سے اب دشمن تبہ ہے
ہر اک جا میں ہمارا تو پتہ ہے
ہر اک بد خواہ اب کیوں رویہ ہے کہ وہ مثلِ خُوفِ مہر و مہ ہے
سیاہی چاند کی منہ نے دکھا دی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْزَى الْأَعَادِي
ترے فضلوں سے جاں بستاں سرا ہے ترے نوروں سے دل شمس الضحیٰ ہے
اگر اندھوں کو انکار و اباء ہے
وہ کیا جانیں کہ اس سینہ میں کیا ہے
کہیں جو کچھ کہیں سر پر خُدا ہے
پھر آخر ایک دن روز جزا ہے
بدی کا کھیل بدی اور نامرادی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي
لے دشمن کے لفظ سے اس جگہ وہ حامد مراد ہیں جو ہر ایک طور سے مجھے تکلیف پہنچانا چاہتے
ہیں لوگوں کو میری نسبت بدظن کرتے ہیں۔ اور گورنمنٹ عالیہ انگریزی میں بھی جھوٹی شکایتیں کرتے
ہیں اور گورنمنٹ محسنہ کی نسبت جو میرے مخلصانہ خیالات ہیں اُن کو چھپاتے ہیں ۔ منہ