بشیر احمد شریف احمد اور مبارکہ کی آمین
درثمین مع فرہنگ, حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
تجھے سب زور و قدرت ہے خُدایا مجھے پایا ہر اک مطلب کو پایا
ہر اک عاشق نے ہے اک بہت بنایا
ہمارے دل میں یہ دلبر سمایا
وہی آرام جاں اور دل کو بھایا
وہی جس کو کہیں رَبُّ البرایا
ہوا ظاہر وہ مجھ پر بالآبادی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْزَى الْأَعَادِي
مجھے اس یار سے پیوند جاں ہے وہی جنت ، وہی دار الاماں ہے
بیاں اُس کا کروں طاقت کہاں ہے محبت کا تو اک دریا رواں ہے
یہ کیا احساں ترے ہیں میرے ہادی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْزَى الْأَعَادِي
تری نعمت کی کچھ قلت نہیں ہے یہی اس سے کوئی ساعت نہیں ہے
شُمارِ فَضْل اور رحمت نہیں ہے مجھے اب مشکر کی طاقت نہیں ہے
یہ کیا احسان ہیں تیرے میرے ہادی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي
ترے کوچہ میں کن راہوں سے آؤں وہ خدمت کیا ہے جس سے تجھ کو پاؤں
محبت ہے کہ جس سے کھینچا جاؤں خدائی ہے خودی جس سے جلاؤں
تجبت چیز کیا کسی کو بتاؤں وفا کیا راز ہے کس کو سناؤں
میں اس آندھی کو اب کیونکر چھپاؤں ہی بہتر کہ خاک اپنی اُڑاؤں
کہاں ہم اور کہاں دنیائے مادی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْآعَادِي
کوئی اس پاک سے جو دل لگاوے کرے پاک آپ کو تب اس کو پاوے
جو مرتا ہے وہی زندوں میں جاوے
جو جلتا ہے وہی مُردے جلا دے
ثمر ہے دور کا کب غیر کھاوے چلو اوپر کو وہ نیچے نہ آوے
نہاں اندر نہاں ہے کون لاوے غریق عشق وہ موتی اُٹھاوے
وہ دیکھے نیستی، رحمت دکھاوے خودی اور خود روی کب اُس کو بھاوے
مجھے تو نے یہ دولت اسے خدا دی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي
کہاں تک حرص و شوق مال فانی؟
اُٹھو ڈھونڈو متاع آسمانی
کہاں تک خوش آمال و آمانی یہ سو سو چھید ہیں تم میں نہانی
تو پھر کیونکر ملے وہ یار جانی کہاں غربال میں رہتا ہے پانی
کرو کچھ فکر ملک جاودانی یہ ملک و مال چھوٹی ہے کہانی
بسر کرتے ہو غفلت میں جوانی مگر دل میں یہی تم نے ہے ٹھانی
خدا کی ایک بھی تم نے نہ مانی
ذرا سوچو یہی ہے
زندگانی؟
خُدا نے اپنی رہ مجھ کو بتا دی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْزَى الْأَعَادِي
کرو تو یہ کہ تا ہو جائے رحمت
دکھاؤ جلد تر صدق
و را نابت
کھڑی ہے سر پہ ایسی ایک ساعت کہ یاد آجائے گی جس سے رقیامت
مجھے یہ بات مولے نے بتا دی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي
مسلمانو پر تب را د بار آیا
کہ جب تعلیم قرآن کو بھلایا
رسُولِ حق کو مٹی میں سلایا مسیحا کو فلک پر ہے بٹھایا
یہ تو نہیں کر کے پھل کیا ہی پایا اہانت نے انہیں کیا کیا دکھایا
خدا نے پھر تمہیں اب ہے بُلایا کہ سوچو عزت خیر البرايا
ہمیں یہ رہ خُدا نے خود دیکھا دی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْزَى الْأَعَادِي
کوئی مردوں میں کیونکر راہ پاوے مرے تب بے گماں مردوں میں جاوے
خدا عیسی کو کیوں مردوں سے لاوے وہ کیوں خود مہر ختمیت مٹادے
کہاں آیا کوئی تا وہ بھی آوے کوئی اک نام ہی ہم کو بتادے
تمھیں کس نے یہ تعلیم خطا دی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي
وه آیا منتظر تھے جس کے دن رات
معمہ کھل گیا روشن ہوئی بات
دکھائیں آسماں نے ساری آیات زمیں نے وقت کی دے دیں شہادات
پھر اس کے بعد کون آئے گا ہیہات خُدا سے کچھ ڈرو چھوڑو معادات
خدا نے اک جہاں کو یہ سنا دی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي
مسیح وقت اب دنیا میں آیا
خُدا نے عہد کا دن ہے دکھایا
مبارک وہ جو اب ایمان لایا
صحابہ سے ملا جب مجھ کو پایا
وہی کے ان کو ساقی نے پلا دی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي
خدا کا تم پہ بس لطف و کرم ہے وہ نعمت کون سی باقی جو کم ہے
زمین قادیاں اب محترم ہے ہجومِ خلق سے ارضِ حرم ہے
مہور عون و نضرت امام ہے حسد سے دُشمنوں کی پشت خم ہے
سُنو اب وقت توحید اتم ہے رستم اب مائلِ ملک عدم ہے
خدا نے روک ظلمت کی اُٹھا دی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي
الحكم ۱۰ دسمبر له)