شان اسلام

درثمین مع فرہنگ, حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بس اُسے میرے پیارو ! عقبیٰ کو مت بہارو
اِس دیں کو پاؤ یارو بدر الدجی یہی ہے
میں ہوں ستم رسیدہ اُن سے جو ہیں کہ میدہ
شاہد ہے آب دیدہ واقف بڑا یہی ہے
میں دل کی کیا سناؤں کس کو یہ غم بتاؤں
دُکھ درد کے ہیں جھگڑے مجھ پر بلا یہی ہے
دیں کے غموں نے مارا ، اب دل ہے پارہ پارہ
دلبر کا ہے سہارا ، ورنہ فنا یہی ہے
ہم مر چکے ہیں غم سے کیا پوچھتے ہو ہم سے
اس یار کی نظر میں شرط وفا ہی ہے
برباد جائیں گے ہم گر وہ نہ پائیں گے ہم
رونے سے لائیں گے ہم دل میں رکھا یہی ہے
وہ دن گئے کہ راتیں کٹتی تھیں کر کے باتیں
اب موت کی ہیں گھاتیں غم کی کتھا یہی ہے
جلد آ پیارے ساقی ! اب کچھ نہیں ہے باقی
دے شربت تلاقی حرص و ہوا ہی ہے

شکر خدائے رحمان ! جس نے دیا ہے قرآں
غنچے تھے سارے پہلے اب گل کھلا ہی ہے
کیا وصف اس کے کہنا ہر حرف اس کا کہنا
دلبر بہت ہیں دیکھے دل لے گیا ہی ہے
دیکھی ہیں سب کتابیں مجمل ہیں جیسی خواہیں
خالی ہیں ان کی قاہیں خوان بدی یہی ہے
اُس نے خدا ملایا وہ یار اس سے پایا
راتیں تھیں جتنی گذریں، اب دن چڑھا ہی ہے
اُس نے نشاں دکھاتے طالب سبھی بلائے
سوتے ہوئے جگائے بس حق نما ہی ہے
پہلے صحیفے سارے لوگوں نے جب پگاڑے
دنیا سے وہ سدھارے نوشہ نیا ہی ہے
کہتے ہیں حُسنِ یوسف دلکش بہت تھا ۔ لیکن
خوبی و دلبری میں سب سے سوا ہی ہے
یوسف توسن چکے ہو اک چاہ میں گرا تھا
یہ چاہ سے نکالے جس کی صدا یہی ہے

اسلام کے محاسن کیو بحر بیاں کروں میں
سب خشک باغ دیکھے پھولا پچھلا یہی ہے
ہر جا زمیں کے کیڑے دیں کے ہوئے ہیں دشمن
اسلام پر خدا سے آج ابتلا یہی ہے
تھم جاتے ہیں کچھ آنسو یہ دیکھ کر کہ ہر سُو
اس غم سے صادقوں کا آہ و بکا یہی ہے
سب مشرکوں کے سر پر یہ دیں ہے ایک خنجر
یہ شرک سے چھڑا دے اُن کو اذی ہی ہے
کیوں ہو گئے ہیں اس کے دشمن یہ سارے گھرہ
دیں غار میں چھپا ہے اک شور کفر کا ہے
وہ پیشوا ہمارا جس سے ہے نور سارا
ورم
نام اُس کا ہے محمد دلبر مرا ہی ہے
سب پاک ہیں پیمبر راک دور سے بہتر
لیک از خدائے برتر خیر انوری یہی ہے
وہ رہنمائے راز چون و چرا یہی ہے
اب تم دُعائیں کر لو غارِ حرا یہی ہے

انمار میں ہے اور سارا
الله وسلم

پہلوں سے خوب تر ہے خُوبی میں راک قمر ہے
اُس پر ہر اک نظر ہے بدر الدجی ہی ہے
پہلے تو رہ میں ہارے پار اُس نے ہیں اُتارے
میں جاؤں اُس کے وارے بیس ناخدا یہی ہے
پردے جو تھے ہٹاتے اندر کی رہ دکھاتے
دل یار سے ملائے وہ آشنا یہی ہے
وہ یارِ لا مکانی ، وہ دلیر نہانی
دیکھا ہے ہم نے اُس سے بس رہنما یہی ہے
وہ آج شاہ دیں ہے ، وہ تاج مُرسلیں ہے،
وه طيب واہیں ہے، اس کی ثنا یہی ہے
حق سے جو
جو حکم آتے اُس نے وہ کر دکھاتے
جو راز تھے بتاتے نغم العطا نہیں ہے
آنکھ اس کی دُور ہیں ہے، دل یار سے قریب ہے
ہاتھوں میں شمع دیں ہے عین الفیا یہی ہے
جو راز دیں تھے بھارے اُس نے بتائے سارے
دولت کا دینے والا فرماں روا یہی ہے

اُس نور پر فدا ہوں اس کا ہی میں ہوا ہوں
وہ ہے میں چیز کیا ہوں بیس فیصلہ یہی ہے
وہ دلبر یگانہ علموں کا ہے خزانہ
باقی ہے سب فسانہ سچ بے خطا یہی ہے
سب ہم نے اُس سے پایا شاہد ہے تو خُدایا
وہ جس نے حق دکھایا
وہ مہ لقا یہی ہے
ہم تھے دلوں کے اندھے سو سو دلوں میں پھندے
پھر کھولے جس نے بندے وہ محبتی یہی ہے
اے میرے رب رحماں تیرے ہی ہیں یہ احساں
مشکل ہو تجھ سے آساں ہر دم رکھا یہی ہے
اے میرے یار جانی ! خود کر تو مہربانی
ور نہ بلاتے دنیا اک اژدھا ہی ہے
دل میں نہیں ہے ہر دم تیرا صحیفہ چوموں
قرآن کے گرد گھوموں کعبہ مرا ہی ہے
اے جندے سے مراد اس جگہ نفل ہے چونکہ اس جگہ کوئی شاعری دکھلانا منظور نہیں اور نہ میں یہ نام اپنے لئے
پسند کرتا ہوں ۔ اس لئے بعض جگہ میں نے پنجابی الفاظ استعمال کئے ہیں ۔ اور ہمیں صرف اُردو سے کچھ غرض
نہیں اصل مطلب امر حق کو دلوں میں ڈالنا ہے شاعری سے کچھ تعلق نہیں ہے ۔ منہ

جلد آ مرے سہارے غم کے ہیں بوجھ بھارے
منہ مت چھپا پیارے میری دوا ہی ہے
کہتے ہیں جوش الفت یکساں نہیں ہے رہتا
دل پر مرے پیارے ہر دم گھٹا ہی ہے
ہم خاک میں ملے ہیں شاید ملے وہ دلبر
جیتا ہوں اس ہوس سے میری غذا ہی ہے
دنیا میں عشق تیرا ، باقی ہے سب اندھیرا
معشوق ہے تو میرا ، عشق صفا ہی ہے
مشت غبار اپنا تیرے لیئے اُڑایا
جب سے سُنا کہ شرط مہر و وفا ہی ہے
دلیر کا درد آیا حرف خودی مٹایا
جب میں مرا جلایا ۔ جامِ بقا ہی ہے
اس عشق میں مصائب سو سو ہیں ہر قدم میں
پر کیا کروں کہ اُس نے مجھ کو دیا ہی ہے
حرف وفا نہ چھوڑوں اِس عہد کو نہ توڑوں !
اُس دلیر ازل نے مجھ کو کہا یہی ہے

جب سے ملا وہ دلبر دشمن ہیں میرے گھر گھر
دل ہو گئے ہیں پتھر قدر و قضا ہی ہے
مجھ کو ہیں وہ ڈراتے پھر پھر کے در پر آتے
تیغ و تبر دکھاتے ۔ ہر سو ہوا یہی ہے
دلبر کی رہ میں یہ دل ڈرتا نہیں کسی سے
هشیار ساری دنیا راک باؤلا یہی ہے
اس رہ میں اپنے قصے تم کو میں کیا سناؤں
دکھ درد کے ہیں جھگڑے سب ماجرا یہی ہے
دل کر کے پارہ پارہ چاہوں میں اک نظارہ
دیوانه مت کہو تم ، عقل رسا یہی ہے
اے میرے یار جانی ، کر خود ہی مہربانی
ست کہہ کہ لن ترانی تجھ سے رہا یہی ہے
فرقت بھی کیا بنی ہے ہر دم میں جاں گئی ہے
عاشق جہاں پر مرتے وہ کربلا یہی ہے
تیری وفا ہے پوری ہم میں ہے عیب دوری
طاعت بھی ہے ادھوری ہم پر بلا یہی ہے

تجھ میں وفا ہے پیارے پیچھے ہیں عہد سارے
ہم جا پڑے کنارے ، جاتے بکا یہی ہے
ہم نے نہ عہد پالا یاری میں رخنہ ڈالا
پر تو ہے فضل والا ۔ ہم پر کھلا یہی ہے
اے میرے دل کے درماں ہجراں ہے تیرا سوزاں
کہتے ہیں جس کو دوزخ وہ جاں گرا یہی ہے
راک دیں کی آفتوں کا غم کھا گیا ہے مجھ کو
سینہ پر دشمنوں کے پتھر پڑا یہی ہے
کیونکر تبہ وہ ہو دے کیونکر فنا وہ ہو دے
ظالم جو حق کا دشمن وہ سوچتا ہی ہے
ایسا زمانہ آیا جس نے غَضَبُ ہے ڈھایا
جو پیستی ہے دیں کو وہ آرکیا یہی ہے
شادابی و لطافت اس دیں کی کیا کہوں میں
آنکھیں ہر ایک دیں کی بے نور ہم نے پائیں
سُرمہ سے معرفت کے اک سرمہ سا ہی ہے
سب خشک ہو گئے ہیں پھولا پھلا ہی ہے

لعل یمن بھی دیکھے در مدن بھی دیکھے
سب جو کہروں کو دیکھا دل میں جچا ہی ہے
انکار کر کے اِس سے پچھتاؤ گے بہت تم
بنتا ہے جس سے سونا وہ کیمیا ہی ہے
پر آریوں کی آنکھیں اندھی ہوئی ہیں ایسی
وہ گالیوں پہ اُترے دل میں پڑا یہی ہے
بدتر ہر ایک بک سے وہ ہے جو یک زباں ہے
جس دل میں یہ نجاست ببیت الخلا یہی ہے
پاکوں کا خوں جو پیوے وہ بھیڑیا ہی ہے
گو ہیں بہت درندے انساں کے پوستیں ہیں
کیس دیں پر ناز ان کو جو دید کے ہیں حامی
مذہب جو پھل سے خالی وہ کھوکھلا یہی ہے
لے یاد رہے کہ وید پر ہمارا کوئی حملہ نہیں ہے ۔ ہم نہیں جانتے کہ اس کی تفسیر می کیا یا تصرف کئے گئے آریہ ورت
کے صدہا مذہب اپنے عقائد کا دیدوں پر انحصار رکھتے ہیں حالانکہ وہ ایک دوسرے کے دشمن ہیں اور باہم
ان کا سخت اختلاف ہے پس ہم اس جگہ دید سے مراد صرف آریہ سماج والوں کی شائع کردہ تعلیمیں اور
اصول لیتے ہیں ۔ منہ

اے آریو ! یہ کیا ہے ؟ کیوں دل بگڑ گیا ہے؟
ران شوخیوں کو چھوڑو راہِ حیا ہی ہے
مجھ کو ہو کیوں ستاتے سو افترا بناتے
بہتر تھا باز آتے۔ دور از بلا یہی ہے
جس کی دُعا سے آخر لیکھو مرا تھا کٹ کر
ماتم پڑا تھا گھر گھر۔ وہ میرزا یہی ہے
اچھا نہیں ستانا ، پاکوں کا دل دکھانا
گستاخ ہوتے جانا ، اس کی جزا یہی ہے
اس دیں کی شان و شوکت یا رب مُجھے دکھا دے
سب جھوٹے دیں مٹا دے میری دعا ہی ہے
کچھ شعر و شاعری سے اپنا نہیں تعلق
اس ڈھب سے کوئی سمجھے بس دعا ہی ہے
قادیان کے آریہ اور سیم " مطبوعہ ۱۹۰ ص۴۰ روحانی خزائن جلد ۲۰ ص۴۴۹ )

آج 10 میں سے 10 باقی