محاسن قرآن کریم

درثمین مع فرہنگ

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

محاسن قرآن کریم
ہے شکر رب عز و جل خارج از بیال
جس کی کلام سے ہمیں اس کا ملا نیشاں
وہ روشنی جو پاتے ہیں ہم اس کتاب میں
ہوگی نہیں کبھی وہ ہزار آفتاب میں
اُس سے ہمارا پاک دل و سینہ ہو گیا
وہ اپنے منہ کا آپ ہی آئینہ ہو گیا
اُس نے درختِ دل کو معارف کا پھل دیا
ہر سینہ شک سے دھو دیا ۔ ہر دل بدل دیا
۔
اُس سے خُدا کا چہرہ نمودار ہو گیا
شیطاں کا مکرو وسوسہ بے کار
ہو گیا
وه
رہ جو ذات عزو جل کو دکھاتی ہے
وہ رہ جو دل کو پاک و مطہر بناتی ہے

وه
وہ رہ جو یار گم شدہ کو کھینچ لاتی ہے
وہ رہ جو جام پاک یقین کا پلاتی ہے
وہ رہ جو اُس کے ہونے یہ محکم دلیل ہے
وہ رہ جو اُس کے پانے کی کامل سبیل ہے
اُس نے ہر ایک کو وہی رستہ دکھا دیا
جتنے شکوک وشبہ تھے سب کو مٹا دیا
افسردگی جو سینوں میں تھی دور ہو گئی
مظلمت جو تھی دلوں میں وہ سب نور ہو گئی
جو دور تھا خزاں کا وہ بدلا بہار سے
چلنے لگی نسیم رعنایات یار
جاڑے کی رُت ظہور سے اس کے پکٹ گئی
سے
عشق خدا کی آگ ہر اک دل میں کٹ گئی
جتنے درخت زندہ تھے وہ سب ہوئے ہرے
پھل اس قدر پڑا کہ وہ میووں سے کر گئے
موجوں سے اُس کی پردے وساوس کے پھٹ گئے
جو کُفر اور رفیق کے ٹیلے تھے کٹ گئے
و ساوش

قرآن خدا نما ہے خُدا کا کلام ہے!
بے اس کے معرفت کا چمن ناتمام ہے
جو لوگ شک کی سردیوں سے تھر تھراتے ہیں
اُس آفتاب سے وہ عجب دھوپ پاتے ہیں
دنیا میں جس قدر ہے مذاہب کا شور و شر
سب قصہ گو ہیں نور نہیں ایک ذرہ بھر
پر یہ کلام نُورِ خدا کو دکھاتا ہے
اُس کی طرف نشانوں کے جلوہ سے لاتا ہے
جس دیں کا صرف قصوں پر سارا مدار ہے
وہ دیں نہیں ہے ایک فسانہ گزار
ہے
سچ پوچھئے تو قصوں کا کیا اعتبار ہے
قصوں میں جھوٹ اور خطا لیے شمار ہے
ہے ہیں وہی کہ صرف وہ راک قصہ گو نہیں
زنده نشانوں سے ہے دکھاتا رہ یقیں
ہے ہیں وہی کہ جس کا خُدا آپ ہو عیاں
خود اپنی قدرتوں سے دکھاوے کہ ہے کہاں

جو معجزات سنتے ہو قصوں کے رنگ میں
اُن کو تو پیش کرتے ہیں سب بحث و جنگ میں
چتے ہیں فرقے سب کا یہی کاروبار ہے
قصوں میں معجزوں کا بیاں بار بار ہے
پر اپنے دیں کا کچھ بھی دکھاتے نہیں نشاں
گویا وہ رب ارض و سما اب ہے ناتواں
گویا اب اس میں طاقت و قدرت نہیں رہی
وه سلطنت ، وه زور ، وہ شوکت نہیں رہی
یا یہ کہ اب خُدا میں وہ رحمت نہیں رہی
نیت بدل گئی ہے وہ شفقت نہیں رہی
ایسا گماں خطا ہے کہ وہ ذات پاک ہے
ایسے گماں کی نوبت آخر ہلاک ہے
سچ ہے یہی ، کہ ایسے مذاہب ہی مر گئے
اب ان میں کچھ نہیں ہے کہ جاں سے گذر گئے
پابند ایسے دینوں کے دنیا پرست
ہیں
غافل ہیں ذوق یار سے دنیا میں مست ہیں

مقصود اُن کا چینے سے دنیا کمانا
ہے
مومن نہیں ہیں وہ کہ قدم فاسقانہ ہے
تم دیکھتے ہو کیسے دلوں پر ہیں اُن کے زنگ
دنیا ہی ہو گئی ہے غرض ، دیں سے آتے ننگ
وہ دیں ہی چیز کیا ہے کہ جو رہنما نہیں
ایسا خدا ہے اُس کا کہ گویا خدا نہیں
پھر اُس سے سچی راہ کی عظمت ہی کیا ہی
اور خاص وجہ صفوت ملت ہی کیا رہی
نورِ خدا کی اس میں علامت ہی کیا رہی
توحید خشک رہ گئی نعمت ہی کیا رہی
لوگو شنو که زنده خدا وہ خدا نہیں
جس میں ہمیشہ عادت قدرت نما نہیں
مردہ پرست ہیں وہ جو قصہ پرست ہیں
پس اس لیے وہ مورد دل و شکست ہیں
بن دیکھے دل کو دوستو ! پڑتی نہیں ہے کل
قصوں سے کیسے پاک ہو یہ نفس پر خکل

کچھ کم نہیں یہودیوں میں یہ کہانیاں
پر دیکھو کیسے ہو گئے شیطاں سے ہم عناں
هر دم نشان تازه کا محتاج ہے بشر
قصوں کے معجزات کا ہوتا ہے کب اثر
کیونکر ملے فسانوں سے وہ دلبر ازل
گر اک نشاں ہو ملتا ہے سب زندگی کا پچھل
رقصوں کا یہ اثر ہے کہ دل پر فساد ہے
ایماں زباں پہ سینہ میں حق سے عناد ہے
دنیا کی حرص و آز میں یہ دل ہیں مر گتے
غفلت میں ساری عمر کیسٹر اپنی کر گئے
اے سونے والو ! جاگو کہ وقت بہار ہے
اب دیکھو آ کے در پہ ہمارے وہ یار ہے
کیا زندگی کا ذوق اگر وہ نہیں ملا !
لعنت ہے ایسے جینے پر گر اُس سے ہیں جدا
اُس رخ کو دیکھنا ہی تو ہے اصل مدعا
جنت بھی ہے یہی کہ ملے یار آشنا

اے حب جاه والو ! یہ رہنے کی جا نہیں
اس میں تو پہلے لوگوں سے کوئی رہا نہیں
دیکھو تو جا کے اُن کے مقابر کو راک نظر
سوچو کہ اب سلف ہیں تمھارے گئے کدھر
اک دن وہی مقام تمھارا مقام ہے
اک دن یہ صُبح زندگی کی تم پہ شام ہے
راک دن تمھارا لوگ جنازہ اٹھائیں گے
پھر دفن کر کے گھر میں تاسف سے آئیں گے
اے لوگو ! عیش دنیا کو ہر گز وفا نہیں
کیا تم کو خوف مرگ و خیالِ فنا نہیں
سوچو کہ باپ دادے تمھارے کدھر گئے
کیس نے بلا لیا وہ سبھی کیوں گزر گئے
وہ دن بھی ایک دن تمھیں یارو نصیب ہے
خوش مت رہو کہ کوچ کی نوبت قریب ہے
ڈھونڈو وہ راہ جس سے دل در سینہ پاک ہو
نفس دنی خدا کی اطاعت میں خاک ہو

ملتی نہیں عزیزو ! فقط قصوں سے
راه
وہ روشنی نشانوں سے آتی ہے گاہ گاہ
وہ لغو دیں ہے جس میں فقط قصہ جات ہیں
اُن سے رہیں الگ جو سعید الصفات ہیں
صد حیف اس زمانہ میں قصوں پہ ہے مدار
قصوں پہ سارا دیں کی سچائی کا انحصار
پر نقد معجزات کا کچھ بھی نشاں نہیں
پس یہ خدائے قصہ خدائے جہاں نہیں
دنیا کو ایسے قصوں نے یک سر تبہ کیا
مُشرک بنا کے کفر دیا ، روسیہ کیا
جس کو تلاش ہے کہ پہلے اس کو کردگار
اُس کے لئے حرام جو قصوں پر ہو شیار
اُس کا تو فرض ہے کہ وہ ڈھونڈے خُدا کا نور
تا ہو دے شک وشبہ سبھی اُس کے دل سے دُور
تا اس کے دل پر نور یقیں کا نزول ہو
تا وه جنابِ عَزَّ وَ جَل میں قبول
ہو

قصوں سے پاک ہونا کبھی کیا مجال ہے
سچ جانو یہ طریق سراسر محال
قصوں سے کب نجات ملے ہے گناہ سے
ہے
ممکن نہیں وصال خدا ایسی راہ سے
مردہ سے کب اُمید کہ وہ زندہ کر سکے
اُس سے تو خود محال کہ کہ بھی گذر سکے
وہ کہ جو ذاتِ عَزَّ وَ جَل کو دکھاتی ہے
وه ره
جو دل کو پاک و مطبر بناتی ہے
وہ رہ جو یار گم شدہ کو ڈھونڈ لاتی ہے
وه
رہ جو جام پاک یقین کا پلاتی ہے
وه تازه قدرتیں جو خدا پر دلیل ہیں
وہ زندہ طاقتیں جو یقیں کی سبیل ہیں
ظاہر ہے یہ کہ قصوں میں ان کا اثر نہیں
افسانہ گو کو راہ خدا کی خبر نہیں
اُس بے نشاں کی چہرہ نمائی نیشاں سے ہے
سچ ہے
ہے کہ سب ثبوت خدائی نِشاں سے ہے

کوئی بتاتے ہم کو کہ غیروں میں یہ کہاں
قصوں کی چاشنی میں حلاوت کا کیا نشاں
یہ ایسے مذہبوں میں کہاں ہے دکھائیے
ور نہ گزاف قصوں پہ ہر گز نہ جائیے
جب سے کہ قصے ہو گئے مقصود راہ میں
آگے قدم ہے قوم کا ہر دم گناہ میں
تم دیکھتے ہو قوم میں عفت نہیں رہی
وه صدق ، وه صفا ، وہ طہارت نہیں رہی
مورین کے جو نشاں ہیں
وہ حالت نہیں رہی
اُس یار بے نشاں کی محبت نہیں رہی
راک سیل چل رہا ہے گناہوں کا زور سے
سنتے نہیں ہیں کچھ بھی معاصی کے شور سے
کیوں بڑھ گئے زمیں پر بڑے کام اس قدر
کیوں ہو گئے عزیزو ! یہ سب لوگ کور وکٹر
کیوں اب تمھارے دل میں وہ صدق وصفا نہیں
کیوں اس قدر ہے رفیق کہ خوف و حیا نہیں

کیوں زندگی کی چال سبھی فاسقانہ
ہے
کچھ اک نظر کرو کہ یہ کیسا زمانہ ہے
اس کا سبب یہی ہے کہ غفلت ہی چھا گئی
دنیائے دُوں کی دل میں محبت سما گئی
تقوی کے جامے جتنے تھے سب چاک ہو گئے
جتنے خیال دل میں تھے ناپاک ہو گئے
ہر دم کے ثبت و فیق سے دل پر پڑے حجاب
آنکھوں سے اُن کی چھپ گیا ایماں کا آفتاب
جس کو خدائے عزوجل پر یقیں نہیں
اس بد نصیب شخص کا کوئی بھی دیں نہیں
پر وہ سعید جو کہ نشانوں کو پاتے ہیں
وہ اُس سے مل کے دل کو اُسی سے ملاتے ہیں
وہ اُس کے ہو گئے ہیں اُسی سے وہ جیتے ہیں
ہر دم اُسی کے ہاتھ سے اک جام پیتے ہیں
جس کے کو پی لیا ہے وہ اُس کے سے مست ہیں
سب دشمن اُن کے اُن کے مقابل میں پست ہیں

کچھ ایسے مست ہیں وہ رُخ خوب یار سے
ڈرتے کبھی نہیں ہیں وہ دشمن کے وار سے
اُن سے خُدا کے کام سبھی معجزانہ ہیں
یہ اِس لئے کہ عاشق یار یگانہ ہیں
اُن کو خدا نے غیروں سے بخشی ہے امتیاز
اُن کے لئے نشاں کو دکھاتا ہے کارساز
جب دشمنوں کے ہاتھ سے وہ تنگ آتے ہیں
جب بد شعار لوگ اُنھیں کچھ ستاتے ہیں
جب اُن کے مارنے کے لئے چال چلتے ہیں
جب اُن سے جنگ کرنے کو باہر نکلتے ہیں
تب وہ خدائے پاک نیشاں کو دکھاتا ہے
غیروں پر اپنا رعب نشاں سے جاتا ہے
کہتا ہے " یہ تو بنده عالی جناب ہے
مجھ سے لڑو ، اگر تمھیں لڑنے کی تاب ہے“
اُس ذاتِ پاک سے جو کوئی دل لگاتا ہے
آخر وہ اُس کے رحم کو ایسا ہی پاتا ہے

آج 10 میں سے 10 باقی