محاسن قرآن کریم
درثمین مع فرہنگ, حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
جن کو نشان حضرت باری ہوا نصیب
وہ اس جناب پاک سے ہر دم ہوئے قریب
کھینچے گئے کچھ ایسے کہ دنیا سے سو گئے
کچھ ایسا نور دیکھا کہ اس کے ہی ہو گئے
ین دیکھے کیسے پاک ہو اِنساں گناہ سے
اس چاہ سے نکلتے ہیں لوگ اس کی چاہ سے
تصویر شیر سے نہ ڈرے کوئی گوسپند
نے مار مُردہ سے ہے کچھ اندیشہ گزند
پھر وہ خدا جو مُردہ کی مانند ہے پڑا
پس کیا اُمید ایسے سے اور خوف اُس سے کیا
ایسے خُدا کے خوف سے دل کیسے پاک ہو
سینہ میں اس کے عشق سے کیونکر تپاک ہو
بن دیکھے کس طرح کسی مہ رخ پر آئے دل
کیونکر کوئی خیالی صنم سے لگائے دل
دیدار گر نہیں ہے تو گفتار ہی سہی
حسن و جمالِ یار کے آثار ہی سہی
جب تک خدائے زندہ کی تم کو خبر نہیں
بے قید اور دلیر ہو کچھ دل میں ڈر نہیں
سو روگ کی دوا یہی وصل الھی ہے
اس قید میں ہر ایک گناہ سے رہائی ہے
پر جس خدا کے ہونے کا کچھ بھی نہیں نشاں
کیونکہ نثار ایسے پر ہو جائے کوئی جاں
ہر چیز میں خُدا کی رضیا کا ظہور
مہور ہے
پر پھر بھی غافلوں سے وہ دلدار دور ہے
جو خاک میں ملے اُسے ملتا ہے آشنا
اسے آزمانے والے ! یہ نسخہ بھی آزما
عاشق جو ہیں وہ یار کو مرمر کے پاتے ہیں
جب مر گئے تو اُس کی طرف کھینچے جاتے ہیں
یہ راہ تنگ ہے ۔ پہ یہی ایک راہ ہے
دلبر کی مرنے والوں پر ہر دم نگاہ ہے
ناپاک زندگی ہے جو دوری میں کٹ گئی
دیوار زهد خشک کی آخر کو پھٹ گئی
زندہ وہی ہیں جو کہ خدا کے قریب ہیں
مقبول بن کے اُس کے عزیز و حبیب ہیں
وہ دُور ہیں خدا سے جو تقوی سے دُور ہیں
ہر دم اسیر نخوت و کبر و غرور
تقوی یہی ہے یارو کہ نخوت کو چھوڑ دو
ہیں
کبر و غرور و تجل کی عادت کو چھوڑ دو
اس بے ثبات گھر کی محبت کو چھوڑ دو
اُس یار کے لئے رہ عشرت کو چھوڑ
لعنت کی ہے یہ راہ سو لعنت کو چھوڑ دو
ورنہ خیال حضرت عزت کو چھوڑ
تلفنی کی زندگی کو کرو صدق سے
قبول
دو
دو
تا تم پہ ہو ملائکہ عرش کا نزول
اسلام چیز کیا ہے ؟ خُدا کے لئے فنا
ترک رضائے خویش بیٹے مرضی خُدا
جو مر گئے اُنہی کے نصیبوں میں ہے حیات
اس رہ میں زندگی نہیں ملتی بجز کمات
شوخی و کیر دیو کہیں کا شعار ہے
آدم کی نسل وہ ہے جو وہ خاکسار ہے
اسے کرم خاک ! چھوڑ دے کبر و غرور کو
زیبا ہے کہ حضرت رب غیور کو
بکہ تم بنو ہر ایک سے اپنے خیال میں
شاید اسی سے دخل ہو دارا توصال میں
چھوڑو غُرور و کینہ کہ تقوی اسی میں ہے
ہو جاؤ خاک مرضی مولا اسی میں ہے
تقوی کی جڑ خُدا کے لیئے خاکساری ہے
عفت جو شرط دیں ہے وہ تقویٰ میں ساری ہے
جو لوگ بد گمانی کو شیوہ بناتے ہیں
تقوی کی راہ سے وہ بہت دور جاتے ہیں
بے احتیاط اُن کی زباں وار کرتی ہے
اک دم میں اُس علیم کو بیزار کرتی ہے
راک بات کہہ کے اپنے عمل سارے کھوتے ہیں
پھر شوخیوں کا بیج ہر اک وقت ہوتے ہیں
کچھ ایسے سو گئے ہیں ہمارے یہ ہم وطن
اُٹھتے نہیں ہیں ہم نے تو سو سو کیئے جتن
سب عضو سست ہو گئے غفلت ہی چھا گئی
قوت تمام نوک زباں میں ہی آ گئی
یا بد زباں دکھاتے ہیں یا ہیں وہ بد گماں
باقی خبر نہیں ہے کہ اسلام ہے کہاں
تم دیکھ کر بھی یک کو بچو بدگمان
سے
شاید تمھاری آنکھ ہی کر جائے کچھ خطا
ڈرتے رہو عقاب خدائے جہان
سے
شاید وه
ید نہ ہو ۔ جو تمھیں ہے وہ بدنما
شاید تمھاری فہم کا ہی کچھ قصور ہو !
شاید وہ آزمائش رب غفور
پھر تم تو بد گمانی سے اپنی ہوئے ہلاک
ہو
خود سر پر اپنے لے لیا ختم خُدائے پاک
گر ایسے تم دلیریوں میں بے حیا ہوئے
پھر اتقا کے، سوچو کہ معنے ہی کیا ہوئے
وو
موسیٰ بھی بد گمانی سے شرمندہ ہو گیا
قرآن میں، خضر نے جو کیا تھا، پڑھو ذرا
بندوں میں اپنے بھید خُدا کے ہیں صد ہزار
تم کو نہ علم ہے نہ حقیقت ہے آشکار
پس تم تو ایک بات کے کہنے سے مر گئے
یہ کیسی عقل تھی کہ براہِ خطر گئے
بد بخت تر تمام جہاں سے وہی ہوا
جو ایک بات کہہ کے ہی دوزخ میں جا گرا
پس تم بچاؤ اپنی زبان کو فساد
سے
ڈرتے رہو عُقوبتِ رَبُّ العباد
” دو عضو اپنے جو کوئی ڈر کر بچائے گا
سے
سیدھا خُدا کے فضل سے جنت میں جائے گا
وه راک زباں ہے ۔ عضو نہانی ہے دوسرا“
و
پر وہ
یہ ہے حدیث سیدنا سید انوری
جو مجھ کو کاذب و مگار کہتے ہیں
اور مفتری و کافید و بدکار کہتے ہیں
اُن کے لئے تو بس ہے خُدا کا یہی نشاں
یعنی وہ فضل اُس کے جو مجھ پر ہیں ہر زماں
دیکھو ! خدا نے ایک جہاں کو مجھکا دیا
گم نام پا کے شہرہ عالم بنا دیا
جو کچھ میری مراد تھی سب کچھ دکھا دیا
یکس راک غریب تھا مجھے بے انتہا دیا
دنیا کی نعمتوں سے کوئی بھی نہیں رہی
جو اُس نے مجھ کو اپنی عنایات سے نہ دی
ایسے بدوں سے اُس کے ہوں ایسے معاملات
کیا یہ نہیں کرامت و عادت سے بڑھ کے بات
جو مفتری ہے اُس سے یہ کیوں اتحاد ہے
کسی کو نظیر ایسی عنایت کی یاد ہے
مجھ پر ہر ایک نے وار کیا اپنے رنگ میں
آخر ذلیل ہو گئے انجام جنگ میں
ان کینوں میں کسی کو بھی ارماں نہیں رہا
سب کی مراد تھی کہ میں دیکھوں رو فنا
تھے چاہتے کہ مجھ کو دکھائیں علم کی راہ
یا حاکموں سے پھانسی دلا کر ، کریں تباہ
یا کم سے کم یہ ہو کہ میں زنداں میں جا پڑوں
یا یہ کہ ذلتوں سے میں ہو جاؤں سرنگوں
مخبری سے ان کی کوئی اور ہی کلا
آ جاتے مجھ پہ یا کوئی مقبول ہو دُعا
پس ایسے ہی ارادوں سے کر کے مقدمات
چاہا گیا کہ دن مرا ہو جائے مجھ پہ رات
کوشش بھی وہ ہوئی کہ جہاں میں نہ ہو کبھی
پھر اتفاق وہ کہ زماں میں نہ ہو کبھی
مجھ کو ہلاک کرنے کو سب ایک ہو گئے
سمجھا گیا میں بد ، پر وہ سب نیک ہو گئے
آخر کو وہ خدا جو کریم و قدیر ہے
جو عالم القلوب و علیم و خبیر ہے
اُترا میری مدد کے لیئے کر کے عہد یاد
پس رہ گئے وہ سارے سید رو و نامراد
کچھ ایسا فضل حضرت رب الوری ہوا
سب دشمنوں کے دیکھ کے آوساں ہوئے خطا
اک قطره اس کے فضل نے دریا بنا دیا
میں خاک تھا اسی نے ثریا بنا دیا
میں تھا غریب و بیکس و گم نام و بے بہر
کوئی نہ جانتا تھا کہ ہے قادیاں کدھر
لوگوں کی اس طرف کو ذرا بھی نظر نہ تھی
میرے وجود کی بھی کسی کو خبر نہ تھی
اب دیکھتے ہو کیسا رُجُوع جہاں ہوا
راک مرجع خواص یہی شادیاں ہوا
پر پھر بھی جن کی آنکھ تعصب سے بند ہے
اُن کی نظر میں حال مرا ناپسند ہے
میں مُفتری ہوں اُن کی نگاہ و خیال میں
دنیا کی خیر ہے میری موت و زوال میں
لعنت ہے مُفتری پر خدا کی کتاب میں
عزت نہیں ہے ذرہ بھی اُس کی جناب میں
برترکمان و کرم احمد کی شان کے
ان اعلام روح الزمان ہے
توریت میں بھی نیز کلام مجید میں
لکھا گیا ہے رنگ وعید شدید میں
کوئی اگر خدا پہ کرے کچھ بھی افترا
ہو گا وہ قتل ، ہے یہی اس جرم کی سزا
پھر یہ عجیب غفلت رب قدیر ہے
دیکھے ہے ایک کو کہ وہ ایسا شریر ہے
پچیس سال سے ہے وہ مشغول افترا
ہر دن ہر ایک رات یہی کام ہے رہا
ہر روز اپنے دل سے بناتا ہے ایک بات
کہتا ہے " یہ خدا نے کہا مجھ کو آج رات "
پھر بھی وہ ایسے شوخ کو دیتا نہیں سزا
گویا نہیں ہے یاد جو پہلے سے کہہ چکا
پھر یہ عجیب تر ہے کہ جب حامیان دیں
ایسے کے قتل کرنے کو فاعل ہوں یا معین
کرتا نہیں ہے اُن کی مدد وقت انتظام
تا مُفتری کے قتل سے قصہ ہی ہو تمام
اپنا تو اس کا
وعدہ رہا سارا طاق پر
آوروں کی سعی و جہد پر بھی کچھ نہیں نظر
کیا وہ خدا نہیں ہے جو فرقاں کا ہے خُدا
پھر کیوں وہ مفتری سے کرے اس قدر وفا
آخر یہ بات کیا ہے کہ ہے ایک مفتری
کرتا ہے ہر مقام میں اس کو خدا بری
جب دشمن اس کو بیچ میں کوشش سے لاتے ہیں
کوشش بھی اس قدر کہ وہ بس مر ہی جاتے ہیں
راک اتفاق کر کے وہ باتیں بناتے ہیں
سو جھوٹ اور فریب کی تہمت لگاتے ہیں
پھر بھی وہ نامراد مقاصد میں رہتے ہیں
جاتا ہے بے اثر وہ جو سو بار کہتے ہیں
ذلت ہیں چاہتے ۔ یہاں اکرام ہوتا ہے
کیا مفتری کا ایسا ہی انجام ہوتا ہے؟
اسے قوم کے سر آمده ! اسے حامیان دیں!
سوچو کہ کیوں خُدا تمھیں دیتا مدد نہیں