محاسن قرآن کریم
درثمین مع فرہنگ, حصہ 3
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
پر
تم میں نہ جسم ہے ، نہ عدالت ما نہ راتقا
پس اس سبب سے ساتھ تمھارے نہیں خدا
ہو گا تمھیں کلارک کا بھی وقت خوب یاد
جب مجھ پر کی تھی تہمت خون از رو فساد
جب آپ لوگ اُس سے ملے تھے بدیں خیال
تا آپ کی مدد سے اُسے سہل ہو جدال
وہ خدا جو عاجز و مسکیں کا ہے خُدا
حاکم کے دل کو میری طرف اُس نے کر دیا
تم نے تو مجھ کو قتل کرانے کی ٹھانی تھی
,"
یہ بات اپنے دل میں بہت سہل جاتی تھی
تھے چاہتے صلیب پر یہ شخص کھینچا جائے
تا تم کو ایک فخر سے یہ بات ہاتھ آئے
" جھوٹا تھا مُفتری تھا تبھی یہ ملی سزا
آخر میری مدد کے لئے خود اُٹھا خُدا
ڈگلس پر سارا حال بَرِيتُ کا کھل گیا
عزت کے ساتھ تب میں وہاں سے بری ہوا
الزام مجھ پر قتل کا تھا۔ سخت تھا یہ کام
تھا ایک پادری کی طرف سے یہ اتہام
جتنے گواہ تھے وہ تھے سب میرے برخلاف
راک مولوی بھی تھا جو نہیں مارتا تھا لاف
دیکھو ! یہ شخص اب تو سنزا اپنی پائے گا
اب بن سزائے سخت یہ بیچ کر نہ جائے گا
اتنی شہادتیں ہیں کہ اب کھل گیا قصور
اب قید یا صلیب ہے ، اِک بات ہے ضرور
بعضوں کو بد دعا میں بھی تھا ایک انہماک
اتنی دُعا کہ گھیں گئی سجدے میں اُن کی ناک
القصہ جہد کی نہ رہی کچھ بھی انتہا
اک سو تھا مگر ۔ ایک طرف سجدہ و دعا
آخر خدا نے دی مجھے اس آگ سے نجات
دشمن تھے جتنے اُن کی طرف کی نہ التفات
کیسا یہ فضل اس سے نمودار ہو گیا
راک مفتی کا وہ بھی مدد گار ہو گیا !!
اس کا تو فرض تھا کہ وہ وعدے کو کر کے یاد
خود مارتا وه گردن کذاب بد نهاد
گر اُس سے رہ گیا تھا کہ وہ خود دکھائے ہاتھ
اتنا تو سہل تھا کہ تمھارا بٹائے ہاتھ
یہ بات کیا ہوئی کہ وہ تم سے الگ رہا
او
کچھ بھی مدد نہ کی ۔ نہ سنی کوئی بھی دُعا
جو مشتری تھا اُس کو تو آزاد کر دیا
سب کام اپنی قوم کا برباد کر دیا
سب جد و جهد و سعی اکارت چلی گئی
کوشش تھی جس قدر وہ بغارت چلی گئی
کیا " راستی کی فتح “ نہیں وعدہ خُدا
دیکھو تو کھول کر متن پاک کبریا
پھر کیوں یہ بات میری ہی نسبت پلٹ گئی
کیا
یا خود تمھاری چادر تقوی ہی پھٹ گئی
یہ عجب نہیں ہے کہ جب تم ہی یار ہو
پھر میرے فائدے کا ہی سب کاروبار ہو
پھر یہ نہیں کہ ہو گئی ہے صرف ایک بات
پاتا ہوں ہر قدم میں خدا کے تفضلات
دیکھو وہ بھیں کا شخص کرم ہیں ہے جس کا نام
لڑنے میں جس نے نیند بھی اپنے پر کی حرام
جس کی مدد کے واسطے لوگوں میں جوش تھا
جس کا ہر ایک دشمن حق عیب پوش تھا
جس کا رفیق ہو گیا ہر ظالم و غوی
جس کی مدد کے واسطے آئے تھے مولوی
ان میں سے ایسے تھے کہ جو بڑھ بڑھ کے آتے تھے
اپنا بیاں لکھانے میں کرتب دکھاتے تھے
ہشیاری مستغیث بھی اپنی دکھاتا
تھا
سو سو خلاف واقعہ باتیں بناتا تھا
پر اپنے بد عمل کی سزا کو وہ پا گیا
ساتھ اس کے یہ کہ نام بھی کاذب رکھا گیا
کذاب نام اُس کا دفاتر میں رہ گیا
چالاکیوں کا فخر جو رکھتا تھا بہہ گیا
اسے ہوش و عقل والو ! یہ عبرت کا ہے مقام
چالاکیاں تو ہیچ ہیں ، تقوی سے ہوویں کام
جو متقی ہے اس کا خُدا خود نصیر ہے
انجام فاسقوں کا عذاب سعیر ہے
جڑ ہے ہر ایک خیر و سعادت کی اتقا
جس کی یہ جڑ رہی ہے عمل اس کا سب رہا
مومن ہی فتح پاتے ہیں انجام کار میں
ایسا ہی پاؤ گے سُخن کردگار میں
کوئی بھی مفتری ہمیں دنیا میں اب دکھا
جس پر یہ فضل ہو ، یہ عنایات ، یہ عطا
اس بد عمل کی قتل سزا ہے نہ یہ کہ پیت
پس کس طرح خدا کو پسند آگئی یہ ریت
کیا تھا یہی معاملہ پاداش افترا
کیا مفتری کے بارے میں وعدہ نہیں ہوا
کیوں ایک مفتری کا وہ ایسا ہے آشنا
یا بے خبر ہے عیب سے دھوکے میں آگیا
آخر کوئی تو بات ہے جس سے ہوا وہ یار
بدکار
سے تو کوئی بھی کرتا نہیں ہے پیار
تم بد بنا کے پھر بھی گرفتار ہو گئے
یہ بھی تو ہیں نشاں جو نمودار ہو گئے
تاہم وہ دوسرے بھی نشاں ہیں ہمارے پاس
لکھتے ہیں اب خدا کی عنایت سے بے ہراس
جس دل میں رچ گیا ہے محبت سے اُس کا نام
وہ خود نشاں ہے نیز نشاں سارے اُس کے کام
کیا کیا نہ ہم نے نام رکھائے زمانہ سے
مردوں سے نیز فرقہ ناداں زنانہ
اُن کے گماں میں ہم بک و یک حال ہو گئے
سے
اُن کی نظر میں کافر و دجال ہو گئے
ہم مُفتری بھی بن گئے اُن کی نگاہ میں
بے دیں ہوئے فساد کیا حق کی راہ میں
پر ایسے کُفر پر تو خدا ہے ہماری جاں
جس سے ملے خدائے جہان و جہانیاں
لعنت ہے ایسے دیں یہ کہ اِس کُفر سے ہے کم
سو شکر ہے کہ ہو گئے غالب کے یار ہم
ہوتا ہے کرد گار اسی رہ سے دستگیر
کیا جانے قدر اس کا جو قصوں میں ہے اسیر
وجی خُدا اسی رو فرح سے پاتے ہیں
دلبر کا بانکپن بھی اسی سے دکھاتے ہیں
اسے مدعی نہیں ہے ترے ساتھ کردگار
یہ کُفر تیرے دیں سے ہے بہتر ہزار بار
براین احمدیہ حصہ پنجم صفحه ۱ نصرة الحی مطبوعه شانه / روحانی خزائن جلد ۲ ص ۱۱ تا ۲۴ )