مناجات اور تبلیغ حق
درثمین مع فرہنگ, حصہ 3
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
افترا کی ایسی دم لمبی نہیں ہوتی کبھی جو ہو مثلِ مُدتِ فخر الرسل فخر الخيار
حسرتوں سے میرا دل پر ہے کہ کیوں منکہ ہو تُم
یہ گھٹا اب جھوم جھوم آتی ہے دل پر بار بار
یہ عجب آنکھیں ہیں سورج بھی نظر آتا نہیں کچھ نہیں چھوڑا حسد نے عقل اور سوچ اور پچار
قوم کی بدقسمتی راس سرکشی سے کھل گئی پر وہی ہوتا ہے جو تقدیر سے پایا قرار
قوم میں ایسے بھی پاتا ہوں جو ہیں دنیا کے کرم مقصد ان کی زیست کا ہے شہوت و خمر و قمار
مکر کے بل چل رہی ہے اُن کی گاڑی روز و شب نفس و شیطاں نے اٹھایا ہے انھیں جیسے کہار
دیں کے کاموں میں تو ان کے لڑکھڑاتے ہیں قدم لیک دنیا کے لئے ہیں نوجوان و ہوشیار
حلت و حرمت کی کچھ پروا نہیں باقی رہی
ٹھونس کر مردار پیٹوں میں نہیں لیتے ڈکار
لاف زہد و راستی اور پاپ دل میں ہے بھرا ہے زباں میں سب شرف اور پیچ دل جیسے چار
اے عزیز واکب تک چل سکتی ہے کاغذ کی ناؤ ایک دن ہے غرق ہونا با دو چشم اشکبار
جاودانی زندگی ہے موت کے اندر نہاں گلشن دلبر کی رہ ہے وادی غربت کے خار
اسے خُدا کمزور ہیں ہم اپنے ہاتھوں سے اٹھا ناتواں ہم ہیں ہمارا خود اٹھا لے سارا بار
تیری عظمت کے کرشمے دیکھتا ہوں ہر گھڑی تیری قدرت دیکھ کر دیکھا جہاں کو مردہ کار
کام دکھلاتے جو تو نے میری نصرت کے لئے پھرتے ہیں آنکھوں کے آگے ہر زماں وہ کاروبار
کی طرح تو نے سچائی کو مری ثابت کیا میں ترے قرباں مری جاں تیرے کاموں پر بشار
ہے عجب اک خاصیت تیرے جمال وحسن میں جس نے اک چھپکار سے مجھ کو کیا دیوانہ وار
اے مرے پیارے ضلالت میں پڑی ہے میری قوم تیری قدرت سے نہیں کچھ دور گر پائیں شد بار
مجھ کو کافر کہتے ہیں میں بھی انھیں مومن کہوں گر نہ ہو پر ہیز کرنا جھوٹ سے دین کا شعار
مجھ پہ اسے واعظ انظر کی یار نے تجھ پر نہ کی
حیف اس ایماں پہ جس سے کفر بہتر لاکھ بار
روضتہ آدم کہ تھا وہ نا مکمل اب تلک میرے آنے سے ہوا کامل بجملہ برگ و بار
وہ خدا جس نے نبی کو تھا زر خالص دیا زیور دیں کو بناتا ہے وہ اب مثل سنار
وہ دکھاتا ہے کہ دیں میں کچھ نہیں کراہ دیتی ہیں تو خود کھینچے ہے دل مثل ثبت سیمیں عذار
پس یہی ہے رمز جو اس نے کیا منع از جہاد تا اُٹھا دے دیں کی رہ سے جو اُٹھا تھا اک غبار
تا دکھاوے منکروں کو دیں کی ذاتی خوبیاں جن سے ہوں شرمندہ جو اسلام پر کرتے ہیں وار
کہتے ہیں یورپ کے ناداں یہ نبی کامل نہیں
وحشیوں میں دیں کو پھیلانا یہ کیا مشکل تھا کار
پر بنانا آدمی وحشی کو ہے اک معجزہ معنی راز نبوت ہے اسی سے آشکار
نور لاتے آسماں سے خود بھی وہ اک نور تھے قوم وحشی میں اگر پیدا ہوتے کیا جائے عار
روشنی میں مہر تاباں کی مجھلا کیا فرق ہو گرچہ نکلے روم کی سرحد سے یا از زنگ بار
اے مرے پیار و شکیب وصبر کی عادت کرو وہ اگر پھیلائیں بدبو تم بنو مُشک تتار
نقش کو مارو کہ اس جیسا کوئی دشمن نہیں چھکے چھلکے کرتا ہے پیدا وہ سامان دمار
جس نے نفس دوں کو ہمت کرکے زیر پا کیا چیز کیا ہیں اس کے آگے رستم و اسفند یار
گالیاں سن کر دعا دو پا کے دکھ آرام دو کبر کی عادت جو دیکھو تم دکھاؤ انکسار
تم نہ گھبراؤ اگر وہ گالیاں دیں ہر گھڑی چھوڑ دو ان کو کہ چھپوائیں وہ ایسے اشتہار
چپ رہو تم دیکھ کر ان کے رسالوں میں ستم دم نہ مارو گر وہ ماریں اور کر دیں حالِ زار
دیکھ کر لوگوں کا جوش و غیظ مرت کچھ غم کرو شدت گرمی کا ہے محتاج باران بهار
افترا ان کی نگاہوں میں ہمارا کام ہے یہ خیال الله اکبر کس قدر ہے نابکار
خیر خواہی میں جہاں کی خوں کیا ہم نے جگر
جنگ بھی تھی صلح کی نیت سے اور کہیں سے فرار
پاک دل پر بد گمانی ہے یہ شقوت کا نشاں آب تو آنکھیں بند ہیں دیکھیں گے پھر انجام کار
جبکہ کہتے ہیں کہ کاذب پھولتے پھلتے نہیں پھر مجھے کہتے ہیں کاذب دیکھ کر میرے شمار
کیا تمھاری آنکھ سب کچھ دیکھ کر اندھی ہوئی کچھ تو اس دن سے ڈرو یارو کہ ہے روز شمار
آنکھ رکھتے ہو ذرا سوچو کہ یہ کیا راز ہے؟ کس طرح ممکن کہ وہ قدوس ہو کاذب کا یار
یہ کرم مجھ پر ہے کیوں کوئی تو اس میں بات ہے
بے سبب ہرگز نہیں یہ کاروبار کیرد گار
مجھ کو خود اُس نے دیا ہے چشمہ توحید پاک تا لگاوے از سر کو باغ دیں میں لالہ زار
دوش پر میرے وہ چادر ہے کہ دی اُس یار نے پھر اگر قدرت ہے اے منکر تو یہ چادر اتار
خیرگی سے بدگمانی اس قدر اچھی نہیں ان دنوں میں جب کہ ہے شور قیامت آشکار
ایک طوفاں ہے خدا کے قہر کا اب جوش پر نوح کی کشتی ہیں جو بیٹھے دہی ہو رستگار
صدق سے میری طرف آور اسی میں خیر ہے ہیں درندے ہر طرف میں عافیت کا ہوں حصار
پشتی دیوار دیں اور مامین اسلام ہوں نارسا ہے دست دشمن تا بفرق این جدار
جاہلوں میں اس قدر کیوں بدگمانی بڑھ گئی کچھ بڑے آتے ہیں دن یا پر گئی لعنت کی مار
کچھ تو سمجھیں بات کو یہ دل میں ارماں ہی رہا واہ رے شیطاں جب ان کو کیا اپنا شکار
آے کہ ہر دم بد گمانی تیرا کاروبار ہے دوسری قوت کہاں گم ہو گئی اسے ہوشیار
میں اگر کاذب ہوں کتابوں کی دکھیوں کا سرا پر اگر صادق ہوں پھر کیا عذر ہے روزِ شمار
اس تعصب پر نظر کرنا کہ میں اسلام پر
ہوں خدا، پھر بھی مجھے کہتے ہیں کافر بار بار
میں وہ پانی ہوں کہ آیا آسماں سے وقت پر میں وہ ہوں نور خدا جس سے ہوا دن آشکار
ہاتے وہ تقویٰ جو کہتے تھے کہاں مخفی ہوئی ساربان نفیس دون نے کس طرف پھیری مہار
کام جو دکھلاتے اس خلاق نے میرے لیئے کیا وہ کر سکتا ہے جو ہو مفتری شیطاں کا یار
میں نے روتے روتے دامن کر دیا تر درد سے اب تلک تم میں وہی خشکی رہی با حال زار
ہائے یہ کیا ہو گیا عقلوں پہ کیا پتھر پڑے ہو گیا آنکھوں کے آگے اُن کے دن تاریک و تار
یا کسی مخفی گنہ سے شامت اعمال ہے
جس سے عقلیں ہو گئیں بے کار اور راک مردہ وار
گردنوں پر اُن کی ہے سب عام لوگوں کا گنہ جن کے وعظوں سے جہاں کے آگیا دل میں معیار
ایسے کچھ سوتے کہ پھر جاگے نہیں ہیں اب تلک ایسے کچھ بھولے کہ پھر رسیاں ہوا گردن کا ہار
نوع انساں میں بدی کا تخم بونا ظلم ہے وہ بدی آتی ہے اُس پر جو ہو اس کا کاشتکار
چھوڑ کر فرقاں کو آثار مخالف پر جمے سر کم اور بخاری کے دیا ناحق کا بار
جبکہ ہے امکان کذب و کج روی اخبار میں پھر حماقت ہے کہ رکھیں سب انہیں پر انحصار
جبکہ ہم نے نور حق دیکھا ہے اپنی آنکھ
سے
جبکہ خود وحی خدا نے دی خبر یہ بار بار
پھر یقین کو چھوڑ کر ہم کیوں گمانوں پر چلیں خود کہو روئیت ہے بہتر یا نقول پر غبار
تفرقہ اسلام میں نقلوں کی کثرت سے ہوا جس سے ظاہر ہے کہ راہ نقل ہے بے اعتبار
نقل کی تھی اک خطا کاری مسیحا کی حیات جس سے دیں نصرانیت کا ہو گیا خدمت گزار
صد ہزاراں آفتیں نازل ہوئیں اسلام پر
ہو گئے شیطاں کے پھیلے گردن دیں پر سوار
موت عیسی کی شہادت دی خدا نے صاف صاف پھر احادیث مخالف رکھتی ہیں کیا اعتبار
گر گماں صحت کا ہو پھر قابل تبدیل ہیں کیا حدیثوں کے لئے فرقاں پہ کر سکتے ہو کوار؟
وہ خدا جس نے نشانوں سے مجھے تمغہ دیا اب بھی وہ تائید فرقاں کر رہا ہے بار بار
سر کو پیٹو آسماں سے اب کوئی آتا نہیں عمر دنیا سے بھی اب ہے آ گیا ہفتم شہزار
لے کتب سابقہ اور احادیث صحیحہ سے ثابت ہے کہ عمر دنیا کی حضرت آدم علیہ السلام سے سات ہزار برس تک ہے۔ اسی
کی طرف قرآن شریف اس آیت میں اشارہ فرماتا ہے کہ اِن يَوْمًا عِنْدَ رَبِّكَ كَالْفِ سَنَةٍ مِمَّا تَعُدُّونَ
یعنی خدا کا ایک دن تمھارے ہزار برس کے برابر ہے اور خدا تعالیٰ نے میرے دل پر یہ الہام کیا ہے کہ آنحضرت صلی اللّہ علیہ
وسلم کے زمانہ تک حضرت آدم سے اسی قدر مدت بحساب قمری گذری تھی جو اس سورۃ کے حروف کی تعداد سے بحباب
اسجد معلوم ہوتی ہے اور اس کے رو سے حضرت آدم سے اب ساتواں ہزار بحساب قمری ہے جو دنیا کے خاتمہ پر دلالت
بقیہ اگلے صفحے پر
اُس کے آتے آتے ہیں کا ہو گیا قصہ تمام کیا وہ تب آئے گا جب دیکھے گا اس دیں کا مزار
کشتی اسلام بے لطف خدا اب غرق ہے اے جنوں کچھ کام کر بیکار ہیں عقلوں کے وار
مجھ کو دے اک فوق عادت اسے خدا جوش و پیش جس سے ہو جاؤں میں غم میں دیں کے اک دیوانہ وار
وہ لگا دے آگ میرے دل میں بلیت کے لئے شعلے پہنچیں جس کے ہر دم آسماں تک بے شمار
اے خدا تیرے لیئے ہر ذرہ ہو میرا خدا مجھ کو دکھلا دے بہار دیں کہ میں ہوں اشکبار
خاکساری کو ہماری دیکھ اے دانائے راز
کام تیرا کام ہے ہم ہو گئے اب بے قرار
اک کرم کر پھیر دے لوگوں کو فرقاں کی طرف نیز دے توفیق تا وہ کچھ کریں سوچ اور بیچار
ایک فرقاں ہے جو شک اور کیسے وہ پاک ہے بعد اس کے ظن غالب کو ہیں کرتے اختیار
پھر یہ نقلیں بھی اگرمیری طرف سے پیش ہوں تنگ ہو جائے مخالف پر مجال کار زار
باغ مرجھایا ہوا تھا گر گئے تھے سب شمر میں خُدا کا فضل لایا پھر ہوتے پیدا شمار
مرہم عیسی نے دی تھی محض عیسی کو شفا میری مرہم سے شفا پائے گا ہر ملک دیار
کرتا ہے اور یہ حساب جو سورۃ والعصر کے حروف کے اعداد نکالنے سے معلوم ہوتا ہے ۔ یہود اور نصاریٰ کے حساب
سے قریباً بتمام و م و کمال ملتا ہے ۔ صرف قمری اور شمسی حساب کو ملحوظ رکھ لینا چاہیئے اور اُن کی کتابوں۔ کتابوں سے پایا جاتا ہے جو
مسیح موعود کا چھٹے ہزار میں آنا ضروری ہے اور کئی برس ہو گئے کہ چھٹا ہزار گذر گیا ۔ منہ
جھا بجتے تھے نور کو وہ روزن دیوار سے
لیک جب در کُھل گئے پھر ہو گئے شیر شعار
دہ ختنہ اتن جو ہزاروں سال سے مدفون تھے اب میں دیتا ہوں اگر کوئی ملے اُمیدوار
پر ہوئے ہیں کے لیے یہ لوگ ماری استیں دشمنوں کو خوش کیا اور ہو گیا آزردہ یار
و
غل مچاتے ہیں کہ یہ کافر ہے اور دجال ہے پاک کو ناپاک سمجھے ہو گئے مردار خوار
گو وہ کا فرکہ کے ہم سے دور تر ہیں جا پڑے اُن کے غم میں ہم تو پھر بھی ہیں حربین و و دلفگار دا
ہم نے یہ مانا کہ ان کے دل میں پتھر ہو گئے پھر بھی پتھر سے نکل سکتی ہے دینداری کی نار
کیسے ہی وہ سخت دل ہوں ہم نہیں ہیں نا امید آیتِ لا تنسوا رکھتی ہے دل کو استوار
پیشہ ہے رونا ہمارا پیش ربّ ذوالمن یہ شجر آخر کبھی اس نہر سے لائیں گے بار
جن میں آیا ہے میچ وقت وہ منکر ہوتے مر گئے تھے اس تمنا میں خواص ہر دیار
میں نہیں کہتا کہ میری جاں ہے رہے پاک تر میں نہیں کہتا کہ یہ میرے عمل کے ہیں شمار
میں نہیں رکھتا تھا۔ اس دعویٰ سے اک ذرہ خبر کھول کر دیکھو برا ہیں کو کہ تا ہو اعتبار
گر کہے کوئی کہ یہ منصب تھا شایان قریش
وہ خُدا سے پوچھ لے میرا نہیں یہ کاروبار
مجھ کو بیس ہے وہ خدا عہدوں کی کچھ پروا نہیں ہو سکے تو خود بنو مہدی محکم کردگی
کار
افترا لعنت ہے اور ہر مفتری ملعون ہے پھر کہیں وہ بھی ہے جو صادق سے رکھتا ہے نقار
تشنہ بیٹھے ہو کنار جوتے شیریں حیف ہے سرزمین ہند میں چلتی ہے نہر خوشگوار
ان نشانوں کو ذرا سوچو کہ کیس کے کام ہیں کیا ضرورت ہے کہ دکھلاؤ غضب دیوانہ وار
مفت میں ملزم خدا کے مت بنو اسے منکر یہ خدا کا ہے نہ ہے یہ مفتری کا کاروبار
یہ فتوحات نمایاں یہ تواتر سے نشاں
کیا یہ ممکن ہیں بشر سے کیا یہ مکاروں کا کار
ایسی سرعت سے یہ شہرت ناگہاں سالوں کے بعد کیا نہیں ثابت یہ کرتی صدق قول کرد گار
کچھ تو سوچو ہوش کر کے کیا معمولی ہے بات جس کا چرچا کر رہا ہے ہر بشر اور ہر دیار
رمیٹ گئے چیلے تمھارے ہو گئتی حجت تمام اب کہو کس پر ہوئی اسے منکرو لغت کی مار
بندہ درگاہ ہوں اور بندگی سے کام ہے کچھ نہیں ہے فتح سے مطلب نہ دل میں خوف ہار
مت کرو یک یک بہت اُس کی دلوں پر ہے نظر دیکھتا ہے پاکی دل کو نہ باتوں کی سنوار
کیسے پتھر پڑ گئے ہے ہے تمھاری عقل پر دیں ہے منہ میں گرگ کے تم گرگ کے خود پاسدار
لے اب تک کئی ہزار خدا تعالیٰ کے نشان می سے ہاتھ پر ظاہر ہو چکے ہیں ۔ زمین نے بھی میرے لیئے نشان دکھلاتے
اور آسمان نے بھی اور دوستوں میں بھی ظاہر ہوئے اور دشمنوں میں بھی جن کے کئی لاکھ انسان گواہ ہیں اور ان نشانوں کو
اگر تفصیلی جدا جدا شمار کیا جائے تو قریباً وہ سارے نشان دس لاکھ تک پہنچتے ہیں ۔ فَالْحَمْدُ لِله عَلى ذلك - منہ
ہر طرف سے پڑ رہے ہیں دینِ احمد پر تبرز
کیا نہیں تم دیکھتے قوموں کو اور ان کے وہ وار
کون سی آنکھیں جو اس کو دیکھ کر روتی نہیں کون سے دل ہیں جو اس غم سے نہیں ہیں بیقرار
کھا رہا ہے دیں طمانچے ہاتھ سے قوموں کے آج اک تر کرین میں پڑا اسلام کا عالی منار
یہ مصیبت کیا نہیں پہنچی خدا کے عرش تک کیا یہ شمس الدین نہاں ہو جائے گا اب زیر غار
جنگ روحانی ہے اب اس خادم و شیطان کا دل گھٹا جاتا ہے یا رب سخت ہے یہ کارزار
ہر نہی وقت نے اس جنگ کی دی تھی خبر کر گئے وہ سب دعائیں با دو چشم اشکبار
جنگ
اے خدا شیطاں پہ مجھ کو فتح دے رحمت کے ساتھ
وہ اکٹھی کر رہا ہے اپنی فوجیں بے شمار
یہ بڑھ کر ہے جنگ روس اور جاپان سے میں غریب اور ہے متقابل پر حریف نامدار
دل نکل جاتا ہے قابو سے یہ مشکل سوچ کر اے مری جاں کی پینہ فوج ملائک کو اُتار
بستر راحت کہاں ان فکر کے ایام میں غم سے ہر دن ہو رہا ہے بر تر از شب ہائے تار
لشکر شیطاں کے نرغے میں جہاں ہے گھر گیا بات مشکل ہو گئی قدرت دکھا اسے میرے یار
نسل انساں سے مدد اب مانگنا بے کار ہے اب ہماری ہے تری درگاہ میں یارب " پکار
کیوں کریں گے وہ مدد، ان کو مدد سے کیا غرض ؟ ہم تو کافر ہو چکے اُن کی نظر میں بار بار
پر مجھے رہ رہ کے آتا ہے تعجب قوم سے کیوں نہیں وہ دیکھتے جو ہو رہا ہے آشکار
شکر اللہ میری بھی آئیں نہیں خالی گئیں کچھ نہیں طاعوں کی صورت کچھ زلازن کے بخار
اک طرف طاعُونِ خُونی کھا رہا ہے ملک کو ہو رہے ہیں صد ہزاراں آدمی اس کا شکار
دوسرے منگل کے دن آیا تھا ایسا زلزلہ جس سے راک محشر کا عالم تھا بصد شورو پکار
ایک ہی دم میں ہزاروں اس جہاں سے چل دیتے
جس قدر گھر گر گئے اُن کا کروں کیوں کر شمار
یا تو وہ عالی مکاں تھے زینت و زیب جلوس یا ہوتے اک ڈھیر انٹیوں کے پر از گرد و غبار
حشر جس کو کہتے ہیں اک دم میں برپا ہو گیا ہر طرف میں مرگ کی آواز تھی اور اضطرار
دب گئے نیچے پہاڑوں کے کئی دیہات و شہر مر گئے لاکھوں بشر اور ہو گئے دنیا سے پار
اس نیشاں کو دیکھ کر پھر بھی نہیں ہیں نرم دل پس خدا جانے کہ اب کس حشر کا ہے رانتظار
وہ جو کہلاتے تھے صوفی کیس میں سب سے بڑھ گئے کیا یہی عادت تھی شیخ غزنوی کی یادگار
ووو
کہتے ہیں لوگوں کو ہم بھی زبدۃ الابزار ہیں!
پڑتی
ہے ہم پر بھی کچھ کچھ دی رحمن کی پھوار
پر وہی نا فہم ملهم اول الاعدار ہوتے آگیا چرخ بریں سے اُن کو تکفیریوں کا تار
سب نشان بیکار ان کے بغض کے آگے ہوتے ہو گیا تیر تعصب اُن کے دل میں وار پار
دیکھتے ہرگز نہیں قدرت کو اُس ستار کی گو شناویں اُن کو وہ اپنی بجاتے ہیں ستار
صوفیا اب پیچ ہے تیری طرح تیری تراہ آسماں سے آگئی میری شہادت بار بار
قدرت حق ہے کہ تم بھی میرے دشمن ہو گئے یا محبت کے وہ دن تھے یا ہوا ایسا نقار
دھو دیے دل سے وہ سارے صحبت دیریں کے رنگ پھول بن کر ایک مدت تک ہوئے آخر کو خار
جس قدر نقد تعارف تھا وہ کھو بیٹھے تمام آہ! کیا یہ دل میں گذرا ہوں میں اس سے دلنگار
آسماں پر شور ہے پر کچھ نہیں تم کو خبر دن تو روشن تھا مگر ہے بڑھ گئی گردو غبار
اک نشاں ہے آنے والا آج سے کچھ دن کے بعد جس سے گردش کھائیں گے دیہات و شہر اور مرغزار
آئے گا قہر خدا سے خلق پر اک انقلاب اک برہنہ سے نہ یہ ہوگا کہ تا باندھے ازار
یک بیک اک زلزلہ سے سخت جنبش کھائیں گے کیا کبیر اور کیا شجر اور کیا حجر اور کیا سمار
اک جھپک میں یہ زمیں ہو جائے گی زیر وزیر نالیاں خوں کی چلیں گی جیسے آپ رود بار
تاریخ امروز ۱۵ اپریل ۱۹۰۵ء
کے خدا تعالیٰ کی دی میں زلزلہ کا باربار لفظ ہے اور فرمایا کہ ایسا زلزلہ ہوگا جونمونہ قیامت ہو گا بلکہ قیامت کا زلزلہ اس کو کہنا
چاہیے جس کی طرف سورۃ إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَهَا اشارہ کرتی ہے لیکن میں ابھی تک اس زلزلہ کے لفظ کو قطعی یقین
کے ساتھ ظاہر پر جا نہیں سکتا ممکن ہے کہ مولی زلزلہ نہ ہوبلکہ کوئی اور شدید آفت ہو جو قیامت کا نظارہ دکھلا دے جس کی نظیر
بقیہ اگلے صفحے پر