مناجات اور تبلیغ حق

درثمین مع فرہنگ, حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

جی چرانا راستی سے کیا یہ دین کا کام ہے کیا یہی ہے زہد و تقوی کیا یہی راہِ خیار
کیا قسم کھائی ہے یا کچھ بیچ قسمت میں پڑا روز روشن چھوڑ کر ہیں عاشق شب ہائے تار
انبیاء کے طور پر حجت ہوئی اُن پر تمام اُن کے جو حملے ہیں اُن میں سب نبی ہیں حصہ دار
میری نسبت جو کہیں کہیں سے وہ سب پر آتا ہے
چھوڑ دیں گے کیا وہ سب کو کفر کر کے اختیار
مجھ کو کافر کہ کے اپنے گھر پر کرتے ہیں مہر یہ تو ہے سب شکل اُن کی ہم تو ہیں آئینہ دار
ساٹھ سے ہیں کچھ برس میرے زیادہ اس گھڑی سال ہے اب تیوال دعوای پر از روتے شمار
تھا برس چالیس کا میں اس مسافر خانہ میں جبکہ میں نے وحی ربانی سے پایا افتخار
اس قدر یہ زندگی کیا افترا میں کٹ گئی پھر عجیب تریہ کہ نصرت کے ہوتے جاری بھار
ہر قدم میں میرے مولی نے دیے مجھ کو نشاں ہر عدد پر حجت حق کی پڑی ہے ذو الفقار
نعمتیں وہ دیں مرے مولے نے اپنے فضل سے
جن سے ہیں معنی اتمتُ عَلَيْكُمْ آشکار
سایہ بھی ہو جاتے ہے اوقات ظلمت میں جُدا پر رہا وہ ہر اندھیرے میں رفیق و غم گسار
اس قدر نصرت تو کاذب کی نہیں ہوتی کبھی گر نہیں باور نظیریں اس کی تم لاؤ دوچار
پھر اگر ناچار ہو اس سے کہ دو کوئی نظیر اُس مینیون سے ڈرو جو بادشاہ ہر دودار

یہ کہاں سے سن لیا تم نے کہ تم آزاد ہو کچھ نہیں تم پر عقوبت گو ہر وعصیاں ہزار
نعرةِ إِنَّا ظَلَمْنَا سُنَّتِ ابرار ہے زہر منہ کی مت دکھاؤ تم نہیں ہونسل مار
چشم کو کل کل کے دھونا یہ تو کچھ مشکل نہیں دل کو جو دھو دے وہی ہے پاک نزد کردگار
اپنے ایمان کو ذرا پردہ اُٹھا کر دیکھنا مجھ کو کافر کہتے کہتے خود نہ ہوں از اہل نار
گر کیا ہو سوچ کر دیکھیں کہ یہ کیا راز ہے وہ مری ذلت کو چاہیں پا رہا ہوں میں وقار
کیا بگاڑا اپنے مکروں سے ہمارا آج تک اژدھا بن بن کے آتے ہو گئے پھر سوسمار
اے فقیہو ! عالمو ! مجھ کو سمجھ آتا نہیں یہ نشان صدق پا کر پھر یہ کہیں اور یہ نقار
صدق کو جب پایا اصحاب رسول اللہ نے
اس پہ مال و جان و تن بڑھ بڑھ کے کرتے تھے نثار
پھر جب یہ علم یہ تنقیر آثار و حدیث دیکھ کر سو سونیاں پھر کر رہے ہو تم فرار
بحث کرنا تم سے کیا حاصل اگر تم میں نہیں رُوحِ انصاف وخُدا ترسی کہ ہے دین کا مدار
کیا مجھے تم چھوڑتے ہو جاو دنیا کے لئے جاہ دنیا کب تلک ؟ دنیا ہے خود نا پائیدار
کون در پردہ مجھے دیتا ہے ہر میداں میں فتح کون ہے جو تم کو ہر دم کر رہا ہے شرمسار
تم تو کہتے تھے کہ یہ نابود ہو جائے گا بلکہ یہ ہمارے ہاتھ کے نیچے ہے اک ادنی شیکار

بات پھر یہ کیا ہوئی کس نے میری تائید کی
خائب و خاسر رہے تم ، ہو گیا میں کامگار
راک زمانہ تھا کہ میرا نام بھی مستور تھا قادیاں بھی تھی انہاں ایسی کہ گویا زیر غار
کوئی بھی واقف نہ تھا مجھ سے نہ میرا معتقد لیکن اب دیکھو کہ چر چاکس قدر ہے ہر کنار
اُس زمانہ میں خدا نے دی تھی شہرت کی خبر جو کہ اب پوری ہوئی بعد از مرور روزگار
کھول کر دیکھو برائیں جو کہ ہے میری کتاب اس میں ہے یہ پیشگوئی پڑھ لو اس کو ایک بار
اب ذرا سوچو کہ کیا یہ آدمی کا کام ہے اس قدر امر نہاں پر کس کینسر کو اقتدار
قدرت رحمان و مگر آدمی میں فرق ہے جو نہ سمجھے وہ غیبی از فرق تا پا ہے حمار
سوچ لو اسے سوچنے والو کہ اب بھی وقت ہے راہ حرماں چھوڑ دو رحمت کے ہو اُمیدوار
اورم ہو خوار
سوچ لو یہ ہاتھ کس کا تھا کہ میرے ساتھ تھا کیس کے فرماں سے میں مقصد پا گیا اور تم
یہ بھی کچھ ایماں ہے یارو ہم کو سمجھائے کوئی جس کا ہر میدان میں پھل حرماں ہے اور ذلت کی مار
غل مچاتے ہیں کہ یہ کا فر ہے اور دجال ہے میں تو خود رکھتا ہوں ان کے دین سے اور یہاں سے عار
گر یہی دیں ہے جو ہے ان کی خصائل سے عیاں
میں تو اک کوڑی کو بھی لیتا نہیں ہوں زینہار
جان و دل سے ہم نثار ملت اسلام ہیں لیک ہیں وہ رہ نہیں جس پر چلیں اہل نقار

واہ رے جو جہالت خوب دکھلائے ہیں رنگ جھوٹ کی تائید میں حملے کریں دیوانہ وار
ناز مت کر اپنے ایماں پر کہ یہ ایماں نہیں اس کو ہیر امت گماں کر رہے یہ جنگ کو بہار
پیٹنا ہوگا دو ہاتھوں سے کہ ہے ہے مر گئے جبکہ ایماں کے تمھارے گند ہوں گے آشکار
ہے یہ گھر گرنے پہ آکے مغرور الے جلدی خبر تا نہ دب جاتیں ترے اہل و عیال و رشته دار
یہ عجیب بد قسمتی ہے کس قدر دعوت ہوئی پر اڑتا ہی نہیں ہے جام غفلت کا خمار
ہوش میں آتے نہیں سو سو طرح کوشش ہوتی
ایسے کچھ سوتے کہ پھر ہوتے نہیں ہیں ہوشیار
دن بڑے آتے اکٹھے ہو گئے قحط و و با اب تلک تو بہ نہیں اب دیکھتے انجام کار
ہے غضب کہتے ہیں اب وحی خدا مفقود ہے اب قیامت تک ہے اس امت کا قصوں پر مدار
یہ عقیده بر خلاف گفته دادار ہے پر اُتارے کون برسوں کا گلے سے اپنے ہار
وہ خدا اب بھی بناتا ہے جسے چاہے کلیم اب بھی اُس سے بولتا ہے جس سے وہ کرتا ہے پیار
گوہر دی خدا کیوں توڑتا ہے ہوش کر راک ہی دیں کے لئے ہے جاتے عز و افتخار
یہ وہ گل ہے جس کا ثانی باغ میں کوئی نہیں یہ وہ خوشبو ہے کہ قربان اس پہ ہو مشک تتار
یہ وہ ہے منفتاح جس سے آسماں کے رکھ لیں یہ وہ آئینہ ہے جس سے دیکھ لیں روئے زنگار

بس یہی ہتھیار ہے جس سے ہماری فتح ہے بس یہی اک قصر ہے جو عافیت کا ہے حصار
ہے خدا دانی کا آلہ بھی ہیں اسلام میں محض قصوں سے نہ ہو کوئی بشر طوفاں سے پار
ہے یہی وحی خدار عرفان مولی کا نشاں
جس کو یہ کامل ملے اُس کو ملے وہ دوستدار
واہ رے باغ محبت موت جس کی رہگذر وصل یار اس کا ثمرہ پر ارد گرد اس کے ہیں خار
ایسے دل پر دارغ لعنت ہے ازل سے تا ابد جو نہیں اس کی طلب میں بیخود و دیوانہ وار
پر جو دنیا کے نہیں کیڑے وہ کیا ڈھونڈیں اسے دیں اُسے ملتا ہے جو دیں کے لئے ہو بے قرار
ہر طرف آواز دینا ہے ہمارا کام آج جس کی فطرت نیک ہے وہ آئے گا انجام کار
یاد وہ دن جبکہ کہتے تھے یہ سب ارکان دیں مہدی موعود حق اب جلد ہوگا آشکار
کون تھا جس کی تمنا یہ نہ تھی راک بوش سے
کون تھا جس کو نہ تھا اُس آنے والے سے پیار
پھر وہ دن جب آگئے اور چودھویں آئی صدی سب سے اول ہو گئے منکر ہی دیں کے منار
پھر دوبارہ آگتی اخبار میں رسم یہود پھر یہ وقت کے دشمن ہوئے یہ جبہ دار
تھا نوشتوں میں ہی از ابتدا تا انتہا پھر بیٹے کیونکر کہ بسے تقدیر کے نقش جدار
میں تو آیا اس جہاں میں ابن مریم کی طرح میں نہیں مامور از بهر جہاد و کار زار

پر اگر آتا کوئی جیسی انہیں امید تھی اور کرتا جنگ اور دیتا غنیمت بے شمار
ایسے مہدی کے لئے میداں کھلا تھا قوم میں پھر تو اس پر جمع ہوتے ایک دم میں صد ہزار
پر یہ تھا رحیم خدا وندی کہ میں ظاہر ہوا آگ آتی گر نہ میں آتا تو پھر جاتا قرار
آگ بھی پھر آگئی جب دیکھ کر اتنے نشاں قوم نے مجھ کو کہا کذاب ہے اور بد شعار
ہے یقیں یہ آگ کچھ مدت تلک جاتی نہیں ہاں مگر توبہ کریں با صد نیاز و انکسار
یہ نہیں راک اتفاقی اثر تا ہوتا علاج ہے خدا کے حکم سے یہ سب تباہی اور تبار
وہ خدا جس نے بنایا آدمی اور دیں دیا
وہ نہیں راضی کہ بے دینی ہو اُن کا کاروبار
بے خدا بے زہد و تقوی بے دیانت، بے صفا بین ہے یہ دنیائے دوں طاعول کرے اس میں شیکار
صیدِ طاعوں مت بنو پورے بنو تم متقی یہ جو ایماں ہے زباں کا کچھ نہیں آتا بکار
سے گرخود ہو بے دیکھ کر بچوں پہ حرم امن کی رہ پر چلو بن کو کرو مت اختیار
موت سے
بن کے رہنے والو تم ہر گز نہیں ہو آدمی کوئی ہے وہ کوئی خیز یر اور کوئی ہے مار
ران دلوں کو خود بدل دے کے مرے قادر خدا تو تو رب العالمیں ہے اور سب کا شہر یار
تیرے آگے مجھ یا راثبات نا ممکن نہیں
جوڑنا یا توڑنا یہ کام تیرے اختیار

ٹوٹے کاموں کو بناوے جب نگاہ فضل ہو پھر بنا کر توڑ دے اک دم میں کر دے تار تار
تو ہی بگڑی کو بنا وے توڑ دے جب بن چکا تیرے بھیدوں کو نہ پاوے سو کرے کوئی بچار
جب کوئی دل ظلمت عصیاں میں ہو دے مبتلا تیرے بن روشن نہ ہو وے کو چڑھے سورج ہزار
اس جہاں میں خواہش آزادگی بے سود ہے اک تری قید محبت ہے جو کر دے رستگار
دل جو خالی ہو گداز عشق سے وہ دل ہے کیا دل وہ ہے جس کو نہیں بے دیر یکتا قرار
فقر کی منزل کا ہے اول قدم نفی وجود پس کرو اس نفس کو زیر و زیر از بهر یاد
تلخ ہوتا ہے ثمر جب تک کہ ہو وہ ناکام اس طرح ایماں بھی ہے جب تک نہ ہو کامل پایہ
تیرے منہ کی ٹھوک نے دل کو کیا زیر و زبر اے مرے فردوس اعلی ! اب گرا مجھ پر شمار
اے خدا اے چارہ ساز درد ہم کو خود بچا اے مرے زخموں کے مرہم دیکھ میرا دل فگار
باغ میں تیری محبت کے عجب دیکھے ہیں پھل ملتے ہیں مشکل سے ایسے سیب اور ایسے انار
تیرے بن اے میری جاں یہ زندگی کیا خاک ہے
ایسے جینے سے تو بہتر مر کے ہو جانا غبار
گر نہ ہو تیری عنایت سب عبادت رہی ہے فضل پر تیرے ہے سب جہد و عمل کار انحصار
جن پہ ہے تیری عنایت وہ بدی سے دور ہیں رہ میں حق کی قوتیں اُن کی چلیں بن کر قطار

چھٹ گئے شیطاں سے جو تھے تیری الفت کے ہیر جو ہوتے تیرے لئے بے برگ و بر پانی بہار
سب پیاسوں سے نکو تر تیرے منہ کی ہے پیاس جس کا دل اس سے ہے رہیاں پا گیا وہ ابشار
جس کو تیری دھن لگی آخر وہ تجھ کو جا ہلا جس کو بے چینی ہے یہ وہ پا گیا آخر قرار
عاشقی کی ہے علامت گریه و دامان دشت
کیا مبارک آنکھ جو تیرے لئے ہو اشکبار
تیری درگہ میں نہیں رہتا کوئی بھی بے نصیب شرط رہ پر صبر ہے اور تریک نام اظطرار
میں تو تیرے حکم سے آیا مگر افسوس ہے چل رہی ہے وہ ہوا جو رشتہ انداز بہار
رجیفہ دنیا پر یکسر گر گئے دنیا کے لوگ زندگی کیا خاک اُن کی جو کہ ہیں مردار خوار
دیں کو دے کر ہاتھ سے دنیا بھی آخر جاتی ہے کوئی آسودہ نہیں بن عاشق و شیدائے یار
رنگ تقوی سے کوئی رنگت نہیں ہے خوب تر ہے یہی ایماں کا زیور ہے یہی دیں کا سنگار
سو چڑھے سورج نہیں بن روئے دلبر روشنی یہ جہاں بے وصل دلبر ہے شب تاریک و تار
اے مرے پیارے جہاں میں تو ہی ہے اک بے نظیر جو ترے مجنوں حقیقت میں وہی ہیں ہوشیار
اس جہاں کو چھوڑنا ہے تیرے دیوانوں کا کام نقد پا لیتے ہیں وہ اور دُور اُمیدوار
کون ہے جس کے عمل ہوں پاک بے انوار عشق کون کرتا ہے وفا بن اُس کے جس کا دل نگار

غیر ہو کر غیر پر مرنا کسی کو کیا غرض کون دیوانہ بنے اس راہ میں لیل و نہار
کون چھوڑے خواب شیریں کون چھوڑے اگل و شرب
کون سے خار مغیلاں چھوڑ کر پھولوں کے ہار
عشق ہے جس سے ہوں طے یہ سارے جنگل پرخطر عشق ہے جو سر جھکا دے زیر تیغ آب دار
پر ہزار افسوس دنیا کی طرف ہیں مجھک گئے وہ جو کہتے تھے کہ ہے یہ خانہ نا پائیدار
جس کو دیکھو آج کل وہ شوخیوں میں طاق ہے آہ رحلت کر گئے وہ سب جو تھے تقوی شعار
منبروں پہ اُن کے سارا گالیوں کا وعظ ہے مجلسوں میں اُن کی ہر دم کسب و غیبت کار مبار
جس طرف دیکھو یہی دنیا ہی مقصد ہوگئی ہر طرف اس کے لئے رغبت دلائیں بار بار
ایک کانٹا بھی اگر دین کے لئے اُن کو لگے
پہنچ کر اس سے وہ بھاگیں شیر سے جیسے حمار
ہر زماں شکوہ زباں پر ہے اگر ناکام ہیں دیں کی کچھ پروا نہیں دنیا کے غم میں سوگوار
لوگ کچھ باتیں کریں میری تو باتیں اور ہیں میں فدائے یار ہوں گو تیغ کھینچے صد ہزار
اے مرے پیارے بتا تو کس طرح خوش نود ہو نیک دن ہو گا وہی جب تجھ پہ ہو ہیں ہم نشار
جس طرح تو دور ہے لوگوں سے میں بھی دور ہوں ہے نہیں کوئی بھی جو ہو میرے دل کا راز دار

نیک مکن کرنا طریق صالحان قوم ہے لیک سو پر دے میں ہوں اُن سے نہیں ہوں آشکار
بے خبر دونوں ہیں جو کہتے ہیں بد یا نیک مرد میرے باطن کی نہیں ان کو خبر راک ذرہ وار
ابنِ مریم ہوں مگر اُترا نہیں میں چرخ سے نیز مہدی ہوں مگر بے تیغ اور بے کارزار
ملک سے مجھ کو نہیں مطلب نہ جنگوں سے کام کام میرا ہے دلوں کو فتح کرنا کے دیار
تاج و تخت ہند قیصر کو مبارک ہو مدام اُن کی شاہی میں میں پاتا ہوں رفاہِ روزگار
مجھ کو کیا ملکوں سے میرا ملک ہے سب سے جدا مجھ کو کیا تاجوں سے میرا تاج ہے رضوان یار
ہم تو بستے ہیں فلک پر اس زمیں کو کیا کریں
آسماں کے رہنے والوں کو زمیں سے کیا نقار
ملک روحانی کی شاہی کی نہیں کوئی نظیر گو بہت دنیا میں گذرے ہیں امیر و تاجدار
دارغ لعنت ہے طلب کرنا زمیں کا بغرز و جاہ جس کا جی چاہے کر سے اس داغ سے وہ تن زنگار
کام کیا عزت سے ہم کو شہرتوں سے کیا غرض گروہ ذلت سے ہو راضی اُس پر سو عزت بشار
ہم اسی کے ہو گئے ہیں جو ہمارا ہو گیا چھوڑ کر دنیا تے دُوں کو ہم نے پایا وہ نگار
دیکھتا ہوں اپنے دل کو عرشِ رَبُّ العالمین قرب اتنا بڑھ گیا جس سے ہے اترا مجھ میں یار
دوستی بھی ہے عجب جس سے ہوں آخر دوستی
املی الفت سے الفت ہو کے دو دل پر سوار

دیکھ لو میل و محبت میں عجب تاثیر ہے ایک دل کرتا ہے جھک کر دوسرے دل کو شکار
کوئی ره نزدیک تر راہ محبت سے نہیں لے کریں اس راہ سے سالک ہزاروں دشت خار
اس کے پانے کا یہی اے دوستو اک راز ہے کیمیا ہے جس سے ہاتھ آجائے گا کر بے شمار
تیر تاثیر محبت کا خطا جاتا نہیں تیر اندازو ! نہ ہونا سست اس میں زینہار
ہے یہی اک آگ تائم کو بچاوے آگ سے ہے یہی پانی کر نکلیں جس سے صد با آبشار
اس سے خود آکر ملے گا تم سے وہ یار ازن اس سے تم عرفان حق سے پہنو گے پھولوں کے ہار
وہ کتاب پاک و برتر جس کا فرقال نام ہے وہ یہی دیتی ہے طالب کو بشارت بار بار
جن کو ہے انکار اس سے سخت ناداں ہیں وہ لوگ آدمی کیونکر کہیں جب اُن میں ہے تحقق حمار
کیا ہی اسلام کا ہے دوسے دینوں پہ فخر کر دیا قصوں پر سارا ختم دیں کا کاروبار
مغز فرقان مطہر کیا یہی ہے زہد خشک کیا ہی چوہا ہے نکلا کھود کر یہ کو سہار
گر یہی اسلام ہے لیس ہو گئی امت ہلاک
کی طرح رہ مل سکے جب دیں ہی ہو تاریک و تار
منہ کو اپنے کیوں بگاڑا نا اُمیدوں کی طرح فیض کے در کھل رہے ہیں اپنے دامن کو کیسار
کس طرح کے تم کبیشتر ہو دیکھتے ہو صد نشاں پھر وہی ضد و تعصب اور وہی رکین و نقار

بات سب پوری ہوئی پر تم وہی ناقص رہے باغ میں ہو کر بھی قسمت میں نہیں دیں کے شمار
دیکھ لو وہ ساری باتیں کیسی پوری ہو گئیں جن کا ہونا تھا بعید از عقل و فہم دانتکار
اُس زمانہ میں ذرا سوچھ کہ میں کیا چیز تھا جس زمانہ میں برا ہیں کا دیا تھا اشتہار
پھر ذرا سوچو کہ اب چرچا مرا کیسا ہوا
کس طرح سرعت سے شہرت ہو گئی در ہر دیار
جانتا تھا کون کیا عزت تھی پیک میں مجھے کیسی جماعت کی تھی مجھ سے کچھ ارادت یا پیار
تھے رجوع خلق کے اسباب مال و علم و حکیم خاندان فقر بھی تھا باعث عز و وقار
لیک ان چاروں سے میں محروم تھا اور بے نصیب ایک انسان تھا کہ خارج از حساب از شمار
پھر رکھایا نام کافر ہو گیا مَطْعُونِ خلق کُفر کے فتووں نے مجھ کو کر دیا بے اعتبار
اس پہ بھی میرے خدا نے یاد کر کے اپنا قول مربع عالم بنایا مجھ کو اور دین کا مدار
سارے منصوبے جو تھے میری تباہی کے لئے کر دیے اُس نے تنبہ جیسے کہ ہو گردو غبار
سوچ کر دیکھو کہ کیا یہ آدمی کا کام ہے کوئی بتلاتے نظیر اس کی اگر کرنا ہے وار
سگر انسان کو مٹا دیتا ہے انسان دیگر پر خدا کا کام کب بگڑے کسی سے زینہار
مفتری ہوتا ہے آخر اس جہاں میں روسیہ جلد تر ہوتا ہے کہ یتیم افترا کا کاروبار

·

آج 10 میں سے 10 باقی