پُرانی تحریریں
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
الیس الله بکاف عبده مرزا غلام احمد
ٹائیٹل بار اول
هو الذي أرسل رسوله بالهدى ودين الحق
ليظهر على الدين كله ولو كره المشركون
حصہ اول
حضرت اقدس
فی
یرانی تحریرین
تین قابل قدر مضامین
مسیح وقت د مهدی هم مجد دو بر سر این مصد
ینی وید و فرقان کا مقابلہ الہام کی حقیقت اور آریون کے مسئلہ قد ارفع کی اصلیت
مرتبه
شیخ یعقوب علی تراب ایڈیٹر الحکم قادیان دار الامن الامان
۳۰ مئی ۱۸۹۹
انوار احمدیہ پیر قادیان میں شیخ یعقوب علی ملک مطب پیدا کرنا کیا
عرض حال
خدا تعالیٰ نے محض اپنے احسان سے مجھے توفیق دی ہے کہ میں اپنے سید و مولیٰ حضرت
امام الوقت جناب مرزا غلام احمد صاحب مسیح موعود و مہدی معہود کی ان گراں قدر اور نادر تحریرات کے
ایک حصہ کو رسالہ کی صورت میں پبلک کی خدمت میں پیش کروں جو آج سے بائیس تئیس برس پیشتر
مذہبی دنیا میں پیش ہو چکی ہیں۔ ان تحریروں کے پڑھنے سے بالغ خرد ناظرین اور دقیقہ رس طبیعتیں
حضرت مرزا صاحب کی مذہبی حمایت اور اسلامی غیرت اور خیر خواہی کا اندازہ کرسکیں گے اور ان کو ایک
عظیم الشان نشان جناب کے دعاوی کی صداقت میں ملے گا کیونکہ یہ تحریریں ایسے وقت اور زمانہ کی ہیں
جب ابھی آپ موجودہ دعاوی کے ساتھ دنیا میں ظاہر نہ ہوئے تھے۔
میں نے ارادہ کیا ہوا ہے کہ جہاں تک ممکن ہوگا حضرت اقدس کی پرانی سے پرانی تحریریں
خواہ وہ مکتوبات ہوں یا مضامین جمع کر کے شائع کرتا رہوں ۔ چنانچہ یہ رسالہ پہلا حصہ ہے ۔
اس رسالہ کی اشاعت میں مجھے بہت بڑی مدد بھائی ظفر احمد کپور تھلوی سے ملی ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کو
اس للھی امداد کی جزا دے۔
میں اپنے ان احباب سے جن کو اپنے ہادی امام کی کل پرانی تحریریں اپنے پاس جمع رکھنے اور
پڑھنے کا شوق ہے درخواست کرتا ہوں کہ جہاں تک ہو سکے وہ مجھے اس کام میں مدد دیں۔ مجھے امید ہے
کہ وہ دریغ نہ فرمائیں گے۔ ابھی تک میں ایسے مضامین اور تحریریں زیادہ چھاپ نہیں سکتا کیونکہ
مالی مشکلات سے ایک رکاوٹ پیدا ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان بیش قیمت موتیوں کی قیمت چند پیسے
بھی اکثر دفعہ مجھے بیشی قیمت کے سوالات کا جواب وہ بتا دیتے ہیں جس کے لئے میں اپنے ناظرین
سے معافی چاہتا ہوں ۔ بالآخر یہ آرزو ہے کہ اللہ تعالیٰ اس خدمت کو قبول فرمائے اور میرا خاتمہ بالخیر
کرے۔ اس امام کے ساتھ رکھے اور اسی کے قدموں میں مارے اور اسی کے زمرہ میں جلائے ۔
والسلام خاکسار
یعقوب علی ایڈیٹر الحکم
۳۰ رمتی ۱۸۹۹
ابطال تناسخ
و مقابلة
وید و فرقان
اعلان متعلقہ مضمون ابطال تناسخ و مقابله و ید و فرقان مع اشتهار
پانسو روپیہ جو پہلے بھی بمباحثہ با واصاحب مشتہر کیا گیا تھا
ناظرین انصاف آئین کی خدمت بابرکت میں واضح ہو کہ باعث مشتہر کرنے
اس اعلان کا یہ ہے کہ عرصہ چند روز کا ہوا ہے کہ پنڈت کھڑک سنگھ صاحب ممبر آریہ سماج
امرتسر قادیاں میں تشریف لائے اور مستدعی بحث کے ہوئے ۔ چنانچہ حسب خواہش ان
کے دربارہ تناسخ اور مقابلہ وید اور قرآن کے گفتگو کرنا قرار پایا۔ برطبق اس کے ہم نے
ایک مضمون جو اس اعلان کے بعد میں تحریر ہوگا ابطال تناسخ میں اس التزام سے مرتب کیا
که تمام دلائل اس کے قرآن مجید سے لئے گئے اور کوئی بھی ایسی دلیل نہ لکھی کہ جس کا
ماخذ اور منشاء قرآن مجید نہ ہو اور پھر مضمون جلسہ عام میں پنڈت صاحب کی خدمت
میں پیش کیا گیا تا کہ پنڈت صاحب بھی حسب قاعدہ ملتزمہ ہمارے کے اثبات تناسخ
میں وید کی شرتیاں پیش کریں اور اس طور سے مسئلہ تناسخ کا فیصلہ پا جائے ۔ اور وید
اور قرآن کی حقیقت بھی ظاہر ہو جائے کہ ان میں سے کون غالب اور کون مغلوب
لد
پرانی تحریریں
ہے۔ اس پر پنڈت صاحب نے بعد سماعت تمام مضمون کے دلائل وید کے پیش کرنے
سے عجز مطلق ظاہر کیا اور صرف دو شرتیاں رگ وید سے پیش کیں کہ جن میں ان کے زعم
میں تناسخ کا ذکر تھا۔ اور اپنی طاقت سے بھی کوئی دلیل پیش کردہ ہماری کورڈ نہ کر سکے
حالانکہ ان پر واجب تھا کہ بمقابلہ دلائل فرقانی کے اپنے وید کا بھی کچھ فلسفہ ہم کو دکھلاتے
اور اس دعواے کو جو پنڈت دیانند صاحب مدت دراز سے کر رہے ہیں کہ وید سر چشمہ تمام
علوم فنون کا ہے ثابت کرتے لیکن افسوس کہ کچھ بھی نہ بول سکے اور دم بخود رہ گئے اور عاجز
اور لاچار ہو کر اپنے گاؤں کی طرف سدھار گئے ۔ گاؤں میں جا کر پھر ایک مضمون بھیجا
جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کو ابھی بحث کرنے کا شوق باقی ہے اور مسئلہ تناسخ میں
مقابلہ وید اور قرآن کا بذریعہ کسی اخبار کے چاہتے ہیں۔ سو بہت خوب ہم پہلے ہی تیار
ہیں۔ مضمون ابطال تناسخ جس کو ہم جلسہ عام میں گوش گزار پنڈت صاحب موصوف
کر چکے ہیں ۔ وہ تمام مضمون دلائل اور براہین قرآن مجید سے لکھا گیا ہے اور جابجا آیات
فرقانی کا حوالہ ہے۔ پنڈت صاحب پر لازم ہے کہ مضمون اپنا ، دلائل بید سے بمقابلہ
مضمون ہمارے کے مرتب کیا ہو پرچہ سفیر ہند یا برادر ہند یا آر یہ درپن میں طبع کراویں۔
پھر آپ ہی دانا لوگ دیکھ لیں گے اور بہتر ہے کہ ثالث اور منصف اس مباحثہ تنقیح وہ حله تنقیح فضیلت
وید اور قرآن میں دو شریف اور فاضل آدمی مسیحی مذہب اور برہمو سماج سے جو فریقین کے
مذہب سے بے تعلق ہیں مقرر کئے جائیں۔ سو میری دانست میں ایک جناب پادری
رجب علی صاحب جو خوب محقق مدقق ہیں اور دوسرے جناب پنڈت شیونا رائن صاحب
جو برہمو سماج میں اہل علم اور صاحب نظر دقیق ہیں۔ فیصلہ اس امر متنازعہ فیہ میں حکم بننے
کے لئے بہت اولی اور انسب ہیں۔ اس طور سے بحث کرنے میں حقیقت میں چار فائدے
ہیں۔ اوّل یہ کہ بحث تناسخ کی بہ تحقیق تمام فیصلہ پا جائے گی۔ دوم اس موازنہ
اور مقابلہ سے امتحان وید اور قرآن کا بخوبی ہو جائے گا ۔ اور بعد مقابلہ کے جو فرق اہل
انصاف کی نظر میں ظاہر ہوگا وہی فرق قول فیصل متصور ہوگا۔ سوم یہ فائدہ کہ اس التزام
سے نا واقف لوگوں کو عقائد مندرجہ وید اور قرآن سے بکلی اطلاع ہو جائے گی ۔ چہارم
یہ فائدہ کہ یہ بحث تناسخ کی کسی ایک شخص کی رائے خیال نہیں کی جائے گی بلکہ محول بکتاب
ہو کر اور معتاد طریق سے انجام پکڑ کر قابل تشکیک اور تزئیف نہیں رہے گی ۔ اور اس بحث
میں یہ کچھ ضرور نہیں کہ صرف پنڈت کھڑک سنگھ صاحب تحریر جواب کی تن تنہا محنت
اٹھائیں بلکہ میں عام اعلان دیتا ہوں کہ منجملہ صاحبان مندرجه عنوان مضمون ابطال تناسخ
جو ذیل میں تحریر ہوگا ۔ کوئی صاحب ارباب فضل و کمال میں سے متصدی جواب ہوں اور
اگر کوئی صاحب بھی باوجود اس قدر تاکید مزید کے اس طرف متوجہ نہیں ہوں گے اور ۳
دلائل ثبوت تناسخ کے فلسفہ متدعو یہ وید سے پیش نہیں کریں گے یا در صورت عاری ہونے
وید کے ان دلائل سے اپنی عقل سے جواب نہیں دیں گے تو ابطال تناسخ کی ہمیشہ کے لئے
ان پر ڈگری ہو جائے گی اور نیز دعوی وید کا کہ گویا وہ تمام علوم و فنون پر متضمن ہے محض
بے دلیل اور باطل ٹھہرے گا اور بالآخر بغرض توجہ دہانی یہ بھی گزارش ہے کہ میں نے جو
قبل اس سے فروری ۱۸۷۸ء میں ایک اشتہار تعدادی پانسور و پیر با بطال مسئلہ تناسخ دیا تھا
وہ اشتہا راب اس مضمون سے بھی بعینہ متعلق ہے اگر پنڈت کھڑک سنگھ صاحب یا کوئی اور
صاحب ہمارے تمام دلائل کو نمبر وار جواب دلائل مندرجہ وید سے دے کر اپنی عقل سے توڑ
دیں گے تو بلا شبہ رقم اشتہار کے مستحق ٹھہریں گے اور بالخصوص بخدمت کھڑک سنگھ صاحب
کہ جن کا یہ دعوی ہے کہ ہم پانچ منٹ میں جواب دے سکتے ہیں یہ گزارش ہے کہ اب اپنی
اس
عمار
استعداد علمی کو رو بروئے فضلائے نامدار ملت مسیحی اور بر ائے نامدار ملت مسیحی اور برہمو سماج کے دکھلا دیں۔ اور جو
جو
کمالات ان کی ذات سامی میں پوشیدہ ہیں منصہ ظہور میں لاویں ورنہ عوام کالانعام کے
سامنے دم زنی کرنا صرف ایک لاف گزاف ہے اس سے زیادہ نہیں ۔ اب میں ذیل میں
مضمون موعودہ لکھتا ہوں ۔
مضمون ابطال تناسخ و مقابلہ فلسفہ وید و قرآن جس کے طلب جواب میں صاحبان
فضلاء آریہ سماج یعنی پنڈت کھڑک سنگھ صاحب۔سوامی پنڈت دیانند صاحب۔
جناب با وا نرائن سنگھ صاحب۔ جناب منشی جیوند اس صاحب۔ جناب منشی کنھیالال
صاحب۔ جناب منشی بختاور سنگھ صاحب ایڈیٹر آریہ در پن۔ جناب بابو ساردا پرشاد
صاحب۔ جناب منشی شرم پت صاحب سکرتری آریہ سماج قادیاں جناب منشی اندرمن
صاحب مخاطب ہیں بوعدہ انعام پانسور و پیہ۔
آریا صاحبان کا پہلا اصول جو مدار تناسخ ہے یہ ہے جو دنیا کا کوئی پیدا کرنے والا نہیں اور
سب ارواح مثل پر میشر کے قدیم اور انادی ہیں اور اپنے اپنے وجود کے آپ ہی پرمیشر
ہیں۔ میں کہتا ہوں کہ یہ اصول غلط ہے اور اس پر تناسخ کی پڑی جمانا بنیاد فاسد بر فاسد ہے
قرآن مجید کہ جس پر تمام تحقیق اسلام کی معنی ہے اور جس کے دلائل کو پیش کرنا بغرض مطالبہ
دلائل وید اور مقابلہ باہمی فلسفہ مندرجہ وید اور قرآن کے ہم وعدہ کر چکے ہیں۔ ضرورت
خالقیت باری تعالیٰ کو دلائل قطعیہ سے ثابت کرتا ہے چنانچہ وہ دلائل یہ تفصیل ذیل ہیں :۔
دلیل اوّل جو برہان لیمی ہے یعنی علت سے معلول کی طرف دلیل گئی ہے۔
دیکھو سورہ رعد الجز و ١٣ - اللهُ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ وَهُوَ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ - یعنی
خدا ہر ایک چیز کا خالق ہے کیونکہ وہ اپنی ذات اور صفات میں واحد ہے اور واحد بھی ایسا کہ
قہار ہے یعنی سب چیزوں کو اپنے ماتحت رکھتا ہے اور ان پر غالب ہے۔ یہ دلیل بذریعہ
شکل اول جو بدیہی الانتاج ہے اس طرح پر قائم ہوتی ہے کہ صغری اس کا یہ ہے جو خدا
الرعد : ۱۷
واحد اور قہار ہے اور کبری یہ کہ ہر ایک جو واحد اور قہار ہو وہ تمام موجودات ماسوائے اپنے کا
خالق ہے۔ نتیجہ یہ ہوا جو خدا تمام مخلوقات کا خالق ہے۔ اثبات قضیہ اولی یعنی صغری کا اس
طور سے ہے کہ واحد اور قہار ہونا خدائے تعالیٰ کا اصول مسئلہ فریق ثانی بلکہ تمام دنیا کا
اُصول ہے۔ اور اثبات قضیہ ثانیہ یعنی مفہوم کبری کا اس طرح پر ہے کہ اگر خدائے تعالیٰ
با وصف واحد اور قہار ہونے کے وجود ماسوائے اپنے کا خالق نہ ہو بلکہ وجود تمام موجودات کا
مثل اس کے قدیم سے چلا آتا ہو تو اس صورت میں وہ واحد اور قہار بھی نہیں ہو سکتا۔ واحد
اس باعث سے نہیں ہو سکتا کہ وحدانیت کے معنے سوائے اس کے اور کچھ نہیں کہ شرکت غیر
سے بکلی پاک ہو۔ اور جب خدائے تعالی خالق ارواح نہ ہو تو اس سے دوطور کا شرکت لازم
آیا ۔ اول یہ کہ سب ارواح غیر مخلوق ہو کر مثل اس کے قدیم الوجود ہو گئے ۔ دوم یہ کہ ان
کے لئے بھی مثل پروردگار کے ہستی حقیقی ماننی پڑے جو مستفاض عن الغیر نہیں ۔ پس اسی کا
نام شرکت بالغیر ہے۔ اور شرک بالغیر ذات باری کا بہ بداہت عقل باطل ہے۔ کیونکہ اس
سے شریک الباری پیدا ہوتا ہے اور شریک الباری ممتنع اور محال ہے۔ پس جو امر مستلزم محال
ہو وہ بھی محال ہے اور قہار اس باعث سے نہیں ہو سکتا کہ صفت قہاری کے یہ معنے ہیں کہ
دوسروں کو اپنے ماتحت میں کر لینا اور ان پر قابض اور متصرف ہو جانا ۔ سو غیر مخلوق اور روحوں
کو خدا اپنے ماتحت نہیں کر سکتا کیونکہ جو چیزیں اپنی ذات میں قدیم اور غیر مع م اور غیر مصنوع ہیں وہ
بالضرورت اپنی ذات میں واجب الوجود ہیں اس لئے کہ اپنے تحقیق وجود میں دوسری کسی
علت کے محتاج نہیں اور اسی کا نام واجب ہے جس کو فارسی میں خدا یعنی خود آئندہ کہتے ہیں۔
پس
جب ارواح مثل ذات باری تعالیٰ کے خداا ، خدا اور واجب الوجود ٹھہرے۔ تو ان کا باری تعالی ۵
عند العقل محال اور ممتنع ہوا۔ کیونکہ ایک واجب الوجود دوسرے واجب الوجود
کے ماتحت رہنا عندا
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے دوطور کی شرکت لازم آئی “ ہونا چاہیے ۔ (ناشر)
V
پرانی تحریریں
کے ماتحت نہیں ہو سکتا اس سے دور یا تسلسل لازم آتا ہے۔ لیکن حال واقعہ جو مسلم فریقین
ہے یہ ہے کہ سب ارواح خدائے تعالیٰ کے ماتحت ہیں کوئی اس کے قبضہ قدرت سے باہر
نہیں۔ پس اس سے ثابت ہوا کہ وہ سب حادث اور مخلوق ہیں کوئی ان میں سے خدا اور
واجب الوجود نہیں اور یہی مطلب تھا۔
☆
دلیل دوم جو انی ہے یعنی معلول سے علت کی طرف دلیل لی گئی ہے۔ دیکھو
سورة الفرقان - لَمْ يَكُن لَّهُ شَرِيكَ فِي الْمُلْكِ وَخَلَقَ كُلَّ شَيْ
فَقَدَّرَهُ تَقْدِيرًا لے یعنی اس کے ملک میں کوئی اس کا شریک نہیں وہ سب کا خالق ہے۔
اور اس کے خالق ہونے پر یہ دلیل واضح ہے کہ ہر ایک چیز کو ایک اندازہ مقرری پر پیدا کیا
ہے کہ جس سے وہ تجاوز نہیں کر سکتی بلکہ اسی اندازہ میں محصور اور محدود ہے۔ اس کی شکل منطقی
اس طرح پر ہے کہ ہر جسم اور روح ایک اندازہ مقرری میں محصور اور محدود ہے اور ہر ایک وہ
چیز که کسی اندازہ مقرری میں محصور اور محدود ہو اس کا کوئی حاصر اور محمد دضرور ہوتا ہے۔
نتیجہ یہ ہوا کہ ہر ایک جسم اور روح کے لئے ایک حاصر اور محدود ہے۔ اب اثبات قضیہ
اولی کا یعنی محدود القدر ہونے اشیاء کا اس طرح پر ہے کہ جمیع اجسام اور ارواح میں جو جو
خاصیتیں پائی جاتی ہیں عقل تجویز کر سکتی ہے کہ ان خواص سے زیادہ خواص ان میں پائے
جاتے مثلاً انسان کی وہ آنکھیں ہیں اور عند العقل ممکن تھا کہ اس کی چار آنکھیں ہوتیں۔
دو مونہہ کی طرف اور دو پیچھے کی طرف تا کہ جیسا آگے کی چیزوں کو دیکھتا ہے ویسا ہی پیچھے کی
چیزوں کو بھی دیکھ لیتا۔ اور کچھ شک نہیں کہ چار آنکھ کا ہونا بہ نسبت دو آنکھ کے کمال میں
زیادہ اور فائدہ میں دو چند ہے۔ اور انسان کے پر نہیں اور ممکن تھا کہ مثل اور پرندوں کے
اس کے پر بھی ہے پر بھی ہوتے ۔ اور علیٰ ہذا القیاس نفس ناطقہ انسانی بھی آ س ناطقہ انسانی بھی ایک خاص درجہ میں محدود
ہے جیسا کہ وہ بغیر تعلیم کسی معلم کے خود بخود مجہولات کو دریافت نہیں کر سکتا قاسر خارجی
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے محدد “ ہونا چاہیے۔(ناشر)
الفرقان : ٣
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے دو “ ہونا چاہیے۔(ناشر)
سے کہ جیسے جنون یا مموری ہے سالم الحال نہیں رہ سکتا بلکہ فی الفور اس کی قوتوں اور طاقتوں
میں تنزل واقع ہو جاتا ہے۔ اسی طرح بذاتہ ادراک جزئیات نہیں کر سکتا جیسا کہ اس کو
شیخ محقق بوعلی سینا نے نمط سابع اشارات میں بتصریح لکھا ہے۔ حالانکہ عند العقل ممکن تھا کہ
ان سب آفات اور عیوب سے بچا ہوا ہوتا ۔ پس جن جن مراتب اور فضائل کو انسان اور اس
کی روح کے لئے عقل تجویز کر سکتی ہے وہ کس بات سے ان مراتب سے محروم ہے آیا تجویز
کسی اور مجوز سے یا خود اپنی رضامندی سے۔ اگر کہو کہ اپنی رضامندی سے تو یہ صریح خلاف
ہے کیونکہ کوئی شخص اپنے حق میں نقص روا نہیں رکھتا۔ اور اگر کہو کہ تجویز کسی اور مجوز سے تو
مبارک ہو کہ وجود خالق ارواح اور اجسام کا ثابت ہو گیا اور یہی مدعا تھا۔
دلیل سوم قياس الخلف ہے اور قیاس الخلف اس قیاس کا نام ہے کہ جس میں
اثبات مطلوب کا بذریعہ ابطال نقیض اس کے کے کیا جاتا ہے اور اس قیاس کو علم منطق میں
خلف اس جہت سے کہتے ہیں کہ خلف لغت میں بمعنی باطل کے ہیں اور اسی طرح اس قیاس
میں اگر مطلوب کو کہ جس کی حقیقت کا دعوی ہے سچا نہ مان لیا جائے تو نتیجہ ایسا نکلے گا جو
باطل کو مستلزم ہوگا اور قیاس مذکور یہ ہے دیکھو سورہ الطور الجزو ۲۷۔ اَمْ خُلِقَوْا مِنْ
غَيْرِ شَيْ أَمْ هُمُ الْخُلِقُونَ أَمْ خَلَقُوا السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ
بَلْ لَّا يُوْقِنُوْنَ أَمْ عِنْدَهُمْ خَزَائِنُ رَبِّكَ أَمْ هُمُ الْمُصَّيْطِرُونَ
یعنی کیا یہ لوگ جو خالقیت خدائے تعالیٰ سے منکر ہیں بغیر پیدا کرنے کسی خالق کے یونہی
پیدا ہو گئے یا اپنے وجود کو آپ ہی پیدا کر لیا یا خود علت العلل ہیں جنہوں نے زمین و
آسمان پیدا کیا یا ان کے پاس غیر متناہی خزانے علم اور عقل کے ہیں جن سے انہوں نے
ان سے معلوم کیا کہ ہم قدیم الوجود ہیں یا وہ آزاد ہیں۔ اور کسی کے قبضہ قدرت میں
مشہور نہیں ہیں تا یہ گمان ہو کہ جبکہ ان پر کوئی غالب اور قہار ہی نہیں تو وہ ان کا
الطور : ۳۶ تا ۳۸
خالق کیسے ہو۔ اس آیت شریف میں یہ استدلال لطیف ہے کہ ہر پنج شقوق قدامت ارواح
کو اس طرز مدلل سے بیان فرمایا ہے کہ ہر ایک شق کے بیان سے ابطال اس شق کافی الفور
سمجھا جاتا ہے اور تفصیل ان اشارات لطیفہ کی یوں ہے کہ شق اول یعنی ایک شے معدوم کا
بغیر فعل کسی فاعل کے خود بخود پیدا ہو جانا اس طرح پر باطل ہے کہ اس سے ترجیح بلا مرجع
لازم آتی ہے کیونکہ عدم سے وجود کا لباس پہننا ایک موثر مرجح کو چاہتا ہے جو جانب
وجود کو جانب عدم پر ترجیح دے لیکن اس جگہ کوئی مؤثر مرجح موجود نہیں اور بغیر وجود
مرجح کے خود بخودتر بیج پیدا ہو جانا محال ہے۔
اور شق دوم یعنی اپنے وجود کا آپ ہی خالق ہونا اس طرح پر باطل ہے کہ اس سے
تقدم شے کا اپنے نفس پر لازم آتا ہے کیونکہ اگر یہ تسلیم کیا جائے کہ ہر ایک شے کے وجود کی
علت موجبہ اس شے کا نفس ہے تو بالضرورت یہ اقرار اس اقرار کو مستلزم ہوگا کہ وہ سب
اشیاء اپنے وجود سے پہلے موجود تھیں اور وجود سے پہلے موجود ہونا محال ہے۔
اور شق سوم یعنی ہر ایک شے کا مثل ذات باری کے علت العلل اور صانع عالم ہونا تعدد
خداؤں کو مستلزم ہے اور تعدد خداؤں کا باتفاق محال ہے اور نیز اس سے دور یا تسلسل لازم آتا ہے
اور وہ بھی محال ہے۔
اور شق چہارم یعنی محیط ہونا نفس انسان کا علوم غیر متناہی پر اس دلیل سے محال ہے
که نفس انسانی با عتبار تعین تشخص خارجی کے متناہی ہے اور متناہی میں غیر متناہی سما نہیں سکتا
اس سے تحدید غیر محدود کی لازم آتی ہے۔
اور شق پنجم یعنی خود مختار ہونا اور کسی کے حکم کے ماتحت نہ ہونا ممتنع الوجود ہے۔
کیونکہ نفس انسان کا بضرورت استکمال ذات اپنی کے ایک مکمل کا محتاج ہے اور محتاج کا
خود مختار ہونا محال ہے اس سے اجتماع سے اجتماع نقیضین | ع نقیضین لازم آتا ہے پس جبکہ بغیر ذریعہ خالق
موجودات کا بہر صورت ممتنع اور محال ہوا تو بالضرور یہی ماننا پڑا کہ
کے موجود ہونا
تمام اشیاء موجودہ محدودہ کا ایک خالق ہے جو ذات باری تعالیٰ ہے اور شکل اس قیاس کی جو
ترتیب مقدمات صغری کبری سے بقاعدہ منطقیہ مرتب ہوتی ہے اس طرح پر ہے کہ ہم کہتے
ہیں کہ یہ قضیہ فی نفسہ صادق ہے کہ کوئی شے بجز ذریعہ واجب الوجود کے موجود نہیں ہو سکتی
کیونکہ اگر صادق نہیں ہے تو پھر اس کی نقیض صادق ہوگی کہ ہر ایک شے بجز ذریعہ
واجب الوجود کے وجود پکڑ سکتی ہے اور یہ دوسرا قضیہ ہماری تحقیقات مندرجہ بالا میں ابھی
ثابت ہو چکا ہے کہ وجود تمام اشیاء ممکنہ کا بغیر ذریعہ واجب الوجود کے محالات خمسہ کو مستلزم
ہے۔ پس اگر یہ قضیہ صحیح نہیں ہے کہ کوئی شے بجز ذریعہ واجب الوجود کے موجود نہیں ہو سکتی تو
یہ قضیہ صحیح ہوگا کہ وجود تمام اشیاء کو محالات خمسہ لازم ہیں لیکن وجود اشیاء کا با وصف لزوم
محالات خمسہ کے ایک امر محال ہے پس نتیجہ نکلا کہ کسی شے کا بغیر واجب الوجود کے موجود
ہونا امر محال ہے اور یہی مطلوب تھا۔
دلیل چہارم : ۔ قرآن مجید میں بذریعہ مادہ قیاس اقترانی قائم کی گئی ہے۔
جاننا چاہیے کہ قیاس حجت کی تین قسموں میں سے پہلی قسم ہے۔ اور قیاس اقترانی وہ
قیاس ہے کہ جس میں عین نتیجہ کا یا نقیض اس کی بالفعل مذکور نہ ہو بلکہ بالقوہ پائی جائے ﴿۸﴾
اور اقترانی اس جہت سے کہتے ہیں کہ حدود اس کے یعنی اصغر اور اوسط اور اکبر مقترن
ہوتی ہیں اور بالعموم قیاس حجت کے تمام اقسام سے اعلیٰ اور افضل ہے کیونکہ اس میں کلی
کے حال سے جزئیات کے حال پر دلیل پکڑی جاتی ہے کہ جو باعث استیفا تام کے
مفید یقین کامل کے ہے۔ پس وہ قیاس کہ جس کی اتنی تعریف ہے اس آیت شریفہ میں
درج ہے اور ثبوت خالقیت باری تعالیٰ میں گواہی دے رہا ہے دیکھو سورہ الحشر جز و ۲۸۔
هُوَ اللهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ لَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى ل وه الله
خالق ہے یعنی پیدا کنندہ ہے وہ باری ہے یعنی روحوں اور اجسام کو عدم سے وجود بخشنے والا ہے
وہ مصور ہے یعنی صورت جسمیہ اور صورت نوعیہ عطا کرنے والا ہے کیونکہ اس کے لئے تمام
اسماء حسنہ ثابت ہیں یعنی جمیع صفات کا ملہ جو باعتبار کمال قدرت کے عقل تجویز کر سکتی ہے
الحشر : ۲۵
اله
پرانی تحریریں
اس کی ذات میں جمع ہیں۔ لہذا نیست سے ہست کرنے پر بھی وہ قادر ہے۔ کیونکہ نیست
سے ہست کرنا قدرتی کمالات سے ایک اعلیٰ کمال ہے اور ترتیب مقدمات اس قیاس کی
بصورت شکل اوّل کے اس طرح پر ہے کہ ہم کہتے ہیں کہ پیدا کرنا اور محض اپنی قدرت سے
وجود بخشنا ایک کمال ہے اور سب کمالات ذات کامل واجب الوجود کو حاصل ہیں ۔ پس نتیجہ
یہ ہوا کہ نیست سے ہست کرنے کا کمال بھی ذات باری کو حاصل ہے۔ ثبوت مفہوم صغری کا
یعنی اس بات کا کہ محض اپنی قدرت سے پیدا کرنا ایک کمال ہے اس طرح پر ہوتا ہے کہ
نقیض اس کی یعنی یہ امر کہ محض اپنی قدرت سے پیدا کرنے میں عاجز ہونا جب تک باہر سے
کوئی مادہ آ کر معاون اور مددگار نہ ہو ایک بھاری نقصان ہے کیونکہ اگر ہم یہ فرض کریں کہ
مادہ موجودہ سب جا بجا خرچ ہو گیا تو ساتھ ہی یہ فرض کرنا پڑتا ہے کہ اب خدا پیدا کرنے
سے قطعاً عاجز ہے حالانکہ ایسا نقص اس ذات غیر محدود اور قادر مطلق پر عائد کرنا گویا اس کی
الوہیت سے انکار کرنا ہے۔
سوائے اس کے علم الہیات میں یہ مسئلہ بدلائل ثابت ہو چکا ہے کہ مجمع الکمالات
ہونا واجب الوجود کا تحقق الوہیت کے واسطے شرط ہے یعنی یہ لازم ہے کہ کوئی مرتبہ کمال کا
مراتب ممكن التصور سے جو ذہن اور خیال میں گزرسکتا ہے اس ذات کامل سے فوت نہ ہو۔
پس بلا شبہ عقل اس بات کو چاہتی ہے کہ کمال الوہیت باری تعالیٰ کا یہی ہے کہ سب
موجودات کا سلسلہ اسی کی قدرت تک منتہی ہو نہ یہ کہ صفت قدامت اور ہستی حقیقی کے بہت
سے شریکوں میں بٹی ہوئی ہو اور قطع نظر ان سب دلائل اور براہین کے ہر ایک سلیم الطبع سمجھ
سکتا ہے کہ اعلیٰ کام بہ نسبت ادنی کام کے زیادہ تر کمال پر دلالت کرتا ہے پس جس صورت
میں تالیف اجزاء عالم کمال الہی میں داخل ہے تو پھر پیدا کرنا عالم کا بغیر احتیاج اسباب کے
جو کروڑ ہا درجہ زیادہ تر قدرت پر دلالت کرتا ہے کس قدر اعلیٰ کمال ہوگا۔ پس صغری اس شکل
کا بوجہ کامل ثابت ہوا۔