پُرانی تحریریں

حصہ 2

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

الله
پرانی تحریریں
اور ثبوت کبری کا یعنی اس قضیہ کا کہ ہر ایک کمال ذات باری کو حاصل ہے اس
جھوٹ ہے ؟
طرح پر ہے کہ اگر بعض کمالات ذات باری کو حاصل نہیں تو اس صورت میں یہ سوال ہوگا کہ
محرومی ان کمالات سے بخوشی خاطر ہے یا یہ مجبوری ہے۔ اگر کہو کہ بخوشی خاطر ہے تو یہ
ہے کیونکہ کوئی شخص اپنی خوشی سے اپنے کمال میں نقص روا نہیں رکھتا اور نیز جا جبکہ یہ
صفت قدیم سے خدا کی ذات سے قطعاً مفقود ہے تو خوشی خاطر کہاں رہی۔ اور اگر کہو کہ
مجبوری سے تو وجود کسی اور قاسر کا ماننا پڑا جس نے خدا کو مجبور کیا اور نفاذ اختیارات خدائی
سے اس کو روکا یا یہ فرض کرنا پڑا کہ وہ قاسر اس کا اپنا ہی ضعف اور ناتوانی ہے کوئی خارجی
قاسر نہیں۔ بہر حال وہ مجبور ٹھہرا تو اس صورت میں وہ خدائی کے لائق نہ رہا۔ پس
بالضرورت اس سے ثابت ہوا کہ خدا وند تعالی داغ مجبوری سے کہ بطلان الوہیت کو مستلزم
ہے پاک اور منزہ ہے اور صفت کا ملہ خالقیت اور عدم سے پیدا کرنے کی اس کو حاصل ہے
اور یہی مطلب تھا۔
دلیل پنجم - فرقان مجید : مجید میں خالقیت باری تعالیٰ پر بمادہ قیاس استثنائی
قائم کی گئی ہے اور قیاس استثنائی اس قیاس کو کہتے ہیں کہ جس میں عین نتیجہ یا نقیض اس کی
بالفعل موجود ہو اور دو مقدموں سے مرکب ہو یعنی ایک شرطیہ اور دوسرے وضعیہ سے چنانچہ
آیت شریف جو اس قیاس پر متضمن ہے یہ ہے۔ دیکھو سورہ الزمرجز و ۲۳ يَخْلُقُكُمْ فِي
بُطُونِ أُمَّهْتِكُمْ خَلْقًا مِنْ بَعْدِ خَلْقٍ فِي ظُلُمَةٍ ثَلْثٍ ذَلِكُمُ اللَّهُ
رَبُّكُمْ کے یعنی وہ تم کو تمہاری ماؤں کے پیٹوں میں تین اندھیرے پردوں میں پیدا کرتا
ہے اس ما حکمت حکمت کاملہ کا سے کہ ایک پیدائش اور قسم کی اور ایک اور قسم کی بناتا ہے یعنی ہر عضو کو
صورت مختلف اور خاصیتیں اور طاقتیں الگ الگ بخشا ہے۔ یہاں تک کہ قالب بے
جان میں جان ڈال دیتا ہے نہ اس کو اندھیرا کام کرنے سے روکتا ہے اور نہ مختلف قسموں
اور خاصیتوں کے اعضا بنانا اس پر مشکل ہوتا ہے اور نہ سلسلہ پیدائش کے ہمیشہ
الزمر : 4

جاری رکھنے میں اس کو کچھ دقت اور حرج واقع ہوتا ہے۔ ذُلِكُمُ اللهُ رَبُّكُمْ کے وہی
جو ہمیشہ اس سلسلہ قدرت کو برپا اور قائم رکھتا ہے وہی تمہارا رب ہے یعنی اسی قدرت تامہ
سے اس کی ربوبیت تامہ جو عدم سے وجود اور وجود سے کمال وجود بخشنے کو کہتے ہیں ثابت ہوتا
ہے کیونکہ اگر وہ رب الاشیاء نہ ہوتا اور اپنی ذات میں ربوبیت تامہ نہ رکھتا اور صرف مثل
ایک بڑھئی یا کاریگر کے ادھر اُدھر سے لے کر گزارہ کرتا تو اس کو قدرت تام ہرگز حاصل نہ
ہوتی اور ہمیشہ اور ہر وقت کامیاب نہ ہو سکتا بلکہ کبھی نہ کبھی ضرور ٹوٹ آ جاتی اور پیدا کرنے
سے عاجز رہ جاتا ۔ خلاصہ آیت کا یہ کہ جس شخص کا فعل ربوبیت تامہ سے نہ ہو یعنی از خود پیدا
کنندہ نہ ہو اس کو قدرت تامہ بھی حاصل نہیں ہو سکتی لیکن خدا کو قدرت تامہ حاصل ہے
کیونکہ قسم قسم کی پیدائش بنانا اور ایک بعد دوسرے کے بلا تخلف ظہور میں لانا اور کام کو ہمیشہ
برابر چلانا قدرت تامہ کی کامل نشانی ہے۔ پس اس سے ثابت ہوا کہ خدائے تعالیٰ کو
ربوبیت تامہ حاصل ہے اور درحقیقت وہ رب الاشیاء ہے نہ صرف بڑھئی اور معمار اشیاء کا
ور نہ ممکن نہ تھا کہ کارخانہ دنیا کا ہمیشہ بلا حرج چلتا رہتا بلکہ دنیا اور اس کے کارخانہ کا کبھی کا
خاتمہ ہو جاتا کیونکہ جس کا فعل اختیار تام سے نہیں وہ ہمیشہ اور ہر وقت اور ہر تعداد پر ہرگز
قادر نہیں ہو سکتا۔
اور شکل اس قیاس کی جو آیت شریف میں درج ہے بقاعدہ منطقیہ اس طرح پر
ہے کہ جس شخص کا فعل کسی وجود کے پیدا کرنے میں بطور قدرت تامہ ضروری ہو۔اس کے
لئے صفت ربوبیت تامہ کی یعنی عدم سے ہست کرنا بھی ضروری ہے لیکن خدا کا فعل
مخلوقات کے پیدا کرنے میں بطور قدرت تامہ ضروری ہے۔ پس نتیجہ یہ ہوا کہ اس کے
لئے صفت ربوبیت تامہ کی بھی ضروری ہے۔
ثبوت صغریٰ کا یعنی اس بات کا کہ جس صانع کے لئے قدرت تامہ ضروری ہے
اس کے لئے صفت ربوبیت تامہ کی بھی ضروری ہے اس طرح پر ہے کہ عقل اس بات کی
ا یونس : ۴

ضرورت کو واجب ٹھہراتی ہے کہ جب کوئی ایسا صانع کہ جس کی نسبت ہم تسلیم کر چکے
ہیں کہ اس کو اپنی کسی صنعت کے بنانے میں حرج واقع نہیں ہوتا کسی چیز کا بنانا شروع
کرے تو سب اسباب تکمیل صنعت کے اس کے پاس موجود ہونے چاہئیں اور ہر وقت
اور ہر تعداد تک میسر کرنا ان چیزوں کا جو وجود مصنوع کے لئے ضروری ہیں اس کے
اختیار میں ہونا چاہیے۔ اور ایسا اختیار تام بجز اس صورت کے اور کسی صورت میں مکمل
نہیں کہ صانع اس مصنوع کا اس کے اجزا پیدا کرنے پر قادر ہو کیونکہ ہر وقت اور ہر
تعداد تک ان چیزوں کا میسر ہو جانا کہ جن کا موجود کرنا صانع کے اختیار تام میں نہیں
عند العقل ممكن التخلف ہے اور عدم تخلف پر کوئی برہان فلسفی قائم نہیں ہوتی اور اگر ہو سکتی
ہے تو کوئی صاحب پیش کرے ۔ وجہ اس کی ظاہر ہے کہ مفہوم اس عبارت کا کہ فلاں امر
کا کرنا زید کے اختیار تام میں نہیں اس عبارت کے مفہوم سے مساوی ہے کہ ممکن ہے کہ
کسی وقت وہ کام زید سے نہ ہو سکے پس ثابت ہوا کہ صانع تام کا بجز اس کے ہرگز کام
نہیں چل سکتا کہ جب تک اس کی قدرت بھی تام نہ ہو اسی واسطے کوئی مخلوق اہل حرفہ میں
سے اپنے حرفہ میں صانع تام ہونے کا دعویٰ نہیں کر سکتا بلکہ کل اہل صنائع کا دستور ہے کہ
جب کوئی بار بار ان کی دکان پر جا کر ان کو دق کرے کہ فلاں چیز ابھی مجھے بنا دو تو آخر
اس کے تقاضے سے تنگ آ کر اکثر بول اٹھتے ہیں کہ میاں میں کچھ خدا نہیں ہوں کہ
صرف حکم سے کام کر دوں فلاں فلاں چیز ملے گی تو پھر بنادوں گا ۔ غرض سب جانتے
ہیں کہ صانع تمام کے لئے قدرت تام اور ربوبیت شرط ہے۔ یہ بات نہیں کہ جب تک
زید نہ مرلے بکر کے گھر لڑکا پیدا نہ ہو۔ یا جب تک خالد فوت نہ ہو ولید کے قالب میں جو
ابھی پیٹ میں ہے جان نہ پڑ سکے پس بالضرورت صغری ثابت ہوا۔
اور کبری شکل کا یعنی یہ کہ خدا مخلوقات کے پیدا کرنے میں بطور قدرت تامہ کے

ضروری ہے خود ثبوت صغری سے ثابت ہوتا ہے اور نیز ظاہر ہے کہ اگر خدائے تعالیٰ میں
قدرت ضرور یہ تامہ نہ ہو تو پھر قدرت اس کی بعض اتفاقی امور کے حصول پر موقوف ہوگی ۔
اور جیسا کہ ہم بیان کر چکے ہیں عقل تجویز کر سکتی ہے کہ اتفاقی امور وقت پر خدائے تعالیٰ کو
میسر نہ ہوسکیں کیونکہ وہ اتفاقی ہیں۔ ضروری نہیں ۔ حالانکہ تعلق پکڑنا روح کا جنین کے جسم
سے بر وقت طیاری جسم اس کے کے لازم ملزوم ہے۔ پس ثابت ہوا کہ فعل خدائے تعالیٰ
کا بطور قدرت تامہ کے ضروری ہے اور نیز اس دلیل سے ضرورت قدرت تامہ کی
خدائے تعالیٰ کے لئے واجب ٹھہرتی ہے کہ بموجب اصول متقررہ فلسفہ کے ہم کو اختیار ہے
کہ یہ فرض کریں کہ مثلاً ایک مدت تک تمام ارواح موجودہ ابدان متناسبہ اپنے سے متعلق
ہیں ۔ پس جب ہم نے یہ امر فرض کیا تو یہ فرض ہمارا اس دوسرے فرض کو بھی مستلزم
ہو گا کہ اب تا انقضائے اس مدت کے ان جنینوں میں جو رحموں میں طیار ہوئے ہیں کوئی
روح داخل نہیں ہوگا ۔ حالانکہ جنینوں کا بغیر تعلق روح کے معطل پڑے رہنا بہ بداہت عقل
باطل ہے۔ پس جو امر مستلزم باطل ہے وہ بھی باطل ۔ پس ثبوت متقدمین سے یہ نتیجہ ثابت
۱۲﴾ ہو گیا کہ خدائے تعالیٰ کے لئے صفت ربوبیت تامہ کی ضروری ہے اور یہی مطلب تھا۔
دلیل ششم : قرآن مجید میں بمادہ قیاس مرکب قائم کی گئی ہے اور قیاس مرکب
کی یہ تعریف ہے کہ ایسے مقدمات سے مؤلف ہو کہ ان سے ایسا نتیجہ نکلے کہ اگر چہ وہ نتیجہ خود
بذا تہ مطلب کو ثابت نہ کرتا ہولیکن مطلب بذریعہ اس کے اس طور سے ثابت ہو کہ اسی نتیجہ
کو کسی اور مقدمہ کے ساتھ ملا کر ایک دوسرا قیاس بنایا جائے ۔ پھر خواہ نتیجه مطلوب اسی قیاس
دوم کے ذریعہ سے نکل آوے یا اور کسی قدر اسی طور سے قیاسات بنا کر مطلوب حاصل ہو۔
دونوں صورتوں میں اس قیاس کو قیاس مرکب کہتے ہیں۔ اور آیت شریف جو اس قیاس پر
متضمن ہے یہ ہے دیکھو سورة البقرة الجزء اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ
لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ لَهُ مَا فِي السَّمَوتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ لا یعنی
البقرة : ۲۵۶

خدا اپنی ذات میں سب مخلوقات کے معبود ہونے کا ہمیشہ حق رکھتا ہے جس میں کوئی اس کا
شریک نہیں ۔ اس دلیل روشن سے کہ وہ زندہ ازلی ابدی ہے اور سب چیزوں کا وہی قیوم
ہے یعنی قیام اور بقاء ہر چیز کا اسی کے بقاء اور قیام سے ہے اور وہی ہر چیز کو ہر دم تھامے
ہوئے ہے نہ اس پر اونگ طاری ہوتی ہے نہ نیند سے پکڑتی ہے یعنی حفاظت مخلوق سے کبھی
غافل نہیں ہوتا ۔ پس جبکہ ہر ایک چیز کی قائمی اسی سے ہے پس ثابت ہے کہ ہر ایک
مخلوقات آسمانوں کا اور مخلوقات زمین کا وہی خالق ہے اور وہی مالک۔ اور شکل اس قیاس
کی جو آیت شریف میں وارد ہے بقاعدہ منطقیہ اس طرح پر ہے ( جز اول قیاس مرکب
کی ) (صغری ) خدا کو بلا شرکۃ الغیر تمام مخلوقات کے معبود ہونے کا حق ازلی ابدی ہے
(کبری) اور جس کو تمام مخلوقات کے معبود ہونے کا حق ازلی ابدی ہو وہ زندہ ازلی ابدی
اور تمام چیزوں کا قیوم ہوتا ہے ( نتیجہ ) خدا زندہ ازلی ابدی اور تمام چیزوں کا قیوم ہے
(جز ثانی قیاس مرکب کی کہ جس میں نتیجہ قیاس اول کا صغری قیاس کا بنایا گیا ہے (صغری )
( خداوند از لی ابدی اور تمام چیزوں کا قیوم ہے ) (کبری ) اور جو زندہ ازلی ابدی اور تمام
چیزوں کا قیوم ہو وہ تمام اشیاء کا خالق ہوتا ہے ) ( نتیجہ ) ( خدا تمام چیزوں کا خالق ہے )
صغری جز اول قیاس مرکب کا یعنے یہ قضیہ کہ خدا کا بلا شرکۃ الغیرے تمام مخلوقات کے معبود
ہونے کا حق ازلی ابدی ہے باقر ار فریق ثانی ثابت ہے۔ پس حاجت اقامت دلیل کی
نہیں اور کبری جز اول قیاس مرکب کا یعنی یہ قضیہ کہ جس کو تمام اشیاء کے معبود ہونے کا
حق از لی ابدی ہو وہ زندہ ازلی ابدی اور تمام اشیاء کا قیوم ہوتا ہے اس طرح پر ۱۳
ثابت ہے کہ اگر خدائے تعالیٰ ازلی ابدی زندہ نہیں ہے تو یہ فرض کرنا پڑا کہ کسی
وقت پیدا ہوا یا آئندہ کسی وقت باقی نہیں رہے گا دا ے گا دونوں صورتوں میں ازلی ابدی
معبود ہونا اس کا باطل ہوتا ہے کیونکہ جب اس کا وجود ہی نہ رہا تو پھر عبادت اس کی
نہیں ہو سکتی کیونکہ عبادت معدوم کی صحیح نہیں ہے اور جب وہ بوجہ معدوم ہونے

کے معبود ازلی ابدی نہ رہا تو اس سے یہ قضیہ کا ذب ہوا کہ خدا کو معبود ہونے کا حق ازلی ابدی
ہے۔ حالانکہ ابھی ذکر ہو چکا ہے کہ یہ قضیہ صادق ہے۔ پس ماننا پڑا کہ جس کو تمام اشیاء کے
معبود ہونے کا حق ازلی ابدی ہو وہ زندہ ازلی ابدی ہوتا ہے۔
اسی طرح اگر خدا تمام چیزوں کا قیوم نہیں یعنی حیات اور بقاء دوسروں کی اس کی
حیات اور بقاء پر موقوف نہیں تو اس صورت میں وجود اس کا بقاء مخلوقات کے واسطے کچھ
شرط نہ ہوگا بلکہ تاثیر اس کی بطور مؤثر بالقسر ہوگی نہ بطور علت حقیقت حافظ الاشیاء کے کیونکہ
موثر بالقسر اسے کہتے ہیں کہ جس کا وجود اور بقاء اس کے متاثر کے بقاء کے واسطے شرط نہ
ہو جیسے زید نے مثلاً ایک پتھر چلایا اور اسی وقت پتھر چلاتے ہی مر گیا ۔ تو بے شک اس پتھر کو
جو ابھی اس کے ہاتھ سے چھٹا ہے بعد موت زید کے بھی حرکت رہے گی پس اسی طرح اگر
بقول آریہ سماج والوں کے خدائے تعالیٰ کو محض مؤثر بالقسر قرار دیا جائے تو اس سے نعوذ
باللہ یہ لازم آتا ہے کہ اگر پر میشر کی موت بھی فرض کریں تو بھی ارواح اور ذرات کا کچھ
بھی حرج نہ ہو کیونکہ بقول پنڈت دیانند صاحب کے کہ جس کو انہوں نے ستیارتھ پرکاش
میں درج فرما کر تو حید کا ستیا ناس کیا ہے اور نیز بقول پنڈت کھڑک صاحب کے کہ جنہوں
نے بغیر سوچے سمجھے تقلید پنڈت دیانند صاحب کی اختیار کی ہے وید میں یہ لکھا ہے کہ سب
ارواح اپنی بقاء اور حیات میں بالکل پرمیشر سے بے غرض ہیں اور جیسے بڑھئی کو چوکی سے
اور کمہار کو گھڑے سے نسبت ہوتی ہے وہی پر میشر کو مخلوقات سے نسبت ہے یعنی صرف
جوڑ نے جاڑنے سے ٹنڈا پر میشر گریکا چلاتا ہے اور قیوم چیزوں کا نہیں ہے لیکن ہر ایک دانا
جانتا ہے کہ ایسا ماننے سے یہ لازم آتا ہے کہ پر میشر کا وجود بھی مثل کمہاروں اور
نجاروں کے وجود کے بقاء اشیاء کے لئے کچھ شرط نہ ہو بلکہ جیسے بعد موت کمہاروں
اور بڑھئیوں کے گھڑے اور چوکیاں اسی طرح بنے رہتے ہیں اسی طرح بصورت
۱۴ فوت ہونے پر میشر کے بھی اشیاء موجودہ میں کچھ بھی خلل واقع نہ ہو سکے ۔ پس ثابت ہوا

کہ یہ خیال پنڈت صاحب کا جو پر میشر کو صانع ہونے میں کمہار اور بڑھئی سے مشابہت ہے
قیاس مع الفارق ہے۔ کاش اگر وہ خدا کو قیوم اشیاء کا مانتے اور نجاروں سانہ جانتے تو ان کو
یہ تو کہنا نہ پڑتا کہ پر میشر کی موت فرض کرنے سے روحوں کا کچھ بھی نقصان نہیں لیکن شاید
وید میں یہی لکھا ہوگا ۔ ورنہ میں کیونکر کہوں کہ پنڈت صاحب کو قیومیت پروردگارا جو
اجلی بدیهیات ہے کچھ شک ہے۔ اور اگر پنڈت صاحب پر میشر کو قیوم سب چیزوں کا
مانتے ہیں تو پھر اس کو کمہاروں اور معماروں سے نسبت دینا کس قسم کی بدیا ہے۔ اور وید
میں اس پر دلیل کیا لکھی ہے۔ دیکھو فرقان مجید میں صفت قیومی پروردگار کی کئی مقام میں
ثابت کی ہے جیسا کہ مکر راس دوسری آیت میں بھی فرمایا ہے۔ اللَّهُ نُورُ السَّمَوتِ
وَالْأَرْضِ کے یعنی خدا آسمان وزمین کا نور ہے۔ اسی سے طبقہ سفلی اور علوی میں
حیات اور بقا کی روشنی ہے پس اس ہماری تحقیق سے جز اول قیاس مرکب کی ثابت ہوئی اور
صغری جز ثانی قیاس مرکب کا وہی ہے جو جز اول قیاس مرکب کا نتیجہ ہے اور جز اول قیاس
مرکب کی ابھی ثابت ہو چکی ہے۔ پس نتیجہ بھی ثابت ہو گیا۔
اور کبری جز ثانی کا جو زندہ ازلی ابدی اور قیوم سب چیزوں کا ہو وہ خالق ہوتا
ہے۔ اس طرح پر ثابت ہے کہ قیوم اسے کہتے ہیں کہ جس کا بقا اور حیات دوسری چیزوں
کے بقا اور حیات اور ان کے کل مایحتاج کے حصول کا شرط ہو اور شرط کے یہ معنے ہیں کہ
اگر اس کا عدم فرض کیا جائے تو ساتھ ہی مشروط کا عدم فرض کرنا پڑے جیسے کہیں کہ اگر
خدائے تعالیٰ کا وجود نہ ہو تو کسی چیز کا وجود نہ ہو۔ پس یہ قول کہ اگر خدائے تعالیٰ کا وجود نہ ہو تو
کسی چیز کا وجود نہ ہو بعینہ اس قول کے مساوی ہے کہ خدائے تعالیٰ کا وجود نہ ہوتا تو کسی چیز کا
وجود نہ ہوتا ۔ پس اس سے ثابت ہوا کہ خدائے تعالیٰ کا وجود دوسری چیزوں کے وجود کا
علت ہے اور خالقیت کے بجز اس کے اور کوئی معنے نہیں کہ وجود خالق کا وجود مخلوق ۔ کے لئے
علت ہو۔ پس ثابت ہو گیا کہ خدا خالق ہے اور یہی مطلب تھا۔
الراقم مرزاغلام احمد رئیس قادیان
ا النور : ٣٦

مسئلہ الہام کی بحث پر
خط و کتابت
الہام ایک القاء غیبی ہے کہ جس کا حصول کسی طرح کی سوچ اور تردد اور تفکر اور تدبر
پر موقوف نہیں ہوتا اور ایک واضح اور منکشف احساس سے کہ جیسے سامع کو متکلم سے یا
مضروب کو ضارب سے یا ملموس کو لامس سے ہو محسوس ہوتا ہے اور اس سے نفس کو مثل
کات فکریہ کے کوئی الم روحانی نہیں پہنچتا بلکہ جیسے عاشق اپنے معشوق کی رویت ۔
سے
بلا تکلف انشراح اور انبساط پاتا ہے ویسا ہی روح کو الہام سے ایک از لی اور قدیمی رابطہ ہے
کہ جس سے روح لذت اٹھاتا ہے۔ غرض یہ ایک منجانب الله اعلام لذیذ ہے کہ جس کو نفت
في الروع اور وحی بھی کہتے ہیں ۔
دلیل المی نمبر اول الہام کی ضرورت پر
کوئی قانون عاصم ہمارے پاس ایسا نہیں ہے کہ جس کے ذریعہ سے ہم لزوماً غلطی
سے بچ سکیں ۔ یہی باعث ہے کہ جن حکیموں نے قواعد منطق کے بنائے اور مسائل
مناظرہ کے ایجاد کئے اور دلائل فلسفہ کے گھڑے وہ بھی غلطیوں میں ڈوبتے رہے۔
اور صد ہا طور کے باطل خیال اور جھوٹا فلسفہ اور نکمی باتیں اپنی نادانی کے یادگار میں
چھوڑ گئے ۔ پس اس سے یہ ثبوت ملتا ہے کہ اپنی ہی تحقیقات سے جمیع امور حقہ اور
عقائد صحیحہ پر پہنچ جانا اور کہیں غلطی نہ کرنا ایک محال عادی ہے کیونکہ آج ج تک تک ہم ہے نے
کوئی فرد بشر ایسا نہیں دیکھا اور نہ سنا اور نہ کسی تاریخی کتاب میں لکھا ہوا پایا کہ جو اپنی
تمام نظر اور فکر میں سہو اور خطا سے معصوم ہو ۔ پس بذریعہ قیاس استقرائی کے یہ صحیح اور
سچا نتیجہ نکلتا ہے کہ وجود ایسے اشخاص کا کہ جنہوں نے صرف قانون قدرت میں فکر اور
ہے۔

غور کر کے اور اپنے ذخیرہ کانشنس کو واقعات عالم سے مطابقت دے کر اپنی تحقیقات کو
ایسے اعلیٰ پایہ صداقت پر پہنچادیا ہو کہ جس میں غلطی کا نکلنا غیر ممکن ہو۔ خود عاد تا غیرممکن ہو۔
اب بعد اس کے جس امر میں آپ بحث کر سکتے ہیں اور جس بحث کا آپ کو حق ۱۲
پہنچتا ہے وہ یہ ہے کہ آپ بر خلاف ہمارے اس استقراء کے کوئی نظیر دے کر ہمارے اس
استقرا کو توڑ دیں یعنے از روئے وضع مستقیم مناظرہ کے جواب آپ کا صرف اس امر میں
محصور ہے کہ اگر آپ کی نظر میں ہمارا استقرا غیر صحیح ہے تو آپ بغرض ابطال ہمارے اس
استقرا کے کوئی ایسا فرد کامل ارباب نظر اور فکر اور حدس میں سے پیش کریں کہ جس کی تمام
راؤں اور فیصلوں اور حج منٹوں میں کوئی نقص نکالنا ہرگز ممکن نہ ہو اور زبان اور قلم اس کی
سہو و خطا سے بالکل معصوم ہو ۔ تا ہم بھی تو دیکھیں کہ وہ در حقیقت ایسا ہی معصوم ہے یا کیا
حال ہے۔ اگر معصوم نکلے گا تو بے شک آپ سچے اور ہم جھوٹے ورنہ صاف ظاہر ہے کہ
جس حالت میں نہ خود انسان اپنے علم اور واقفیت سے غلطی سے بچ سکے اور نہ خدا ( جو رحیم
اور کریم اور ہر ایک سہو و خطا سے مبرا اور ہر امر کی اصل حقیقت پر واقف ہے ) بذریعہ اپنے
سچے الہام کے اپنے بندوں کی مدد کرے تو پھر ہم عاجز بندے کیونکر ظلمات جہل اور خطا
سے باہر آویں او دیں اور کیونکر آفات نات شک و شبہ سے نجات پائیں ۔ لہذا میں مستحکم رائے سے یہ
بات ظاہر کرتا ہوں کہ مقتضاء حکمت اور رحمت اور بندہ پروری اس قادر مطلق کا یہی ہے کہ
وقتاً فوقتاً جب مصلحت دیکھے ایسے لوگوں کو پیدا کرتا رہے کہ عقائد حقہ کے جاننے اور
اخلاق صحیحہ کے معلوم کرنے میں خدا کی طرف سے الہام پائیں اور تفہیم بعد ائیں اور تفہیم تعلیم کا ملکہ وہبی
رکھیں تا کہ نفوس بشر یہ کہ سچی ہدایت کے لئے پیدا کئے گئے ہیں اپنی سعادت مطلوبہ سے
محروم نہ رہیں ۔ راقم آپ کا نیاز مند غلام احمد عفی عنہ ۔ ۲۱ مئی ۱۸۷۹ء
مکرمی جناب مرزا صاحب
عنایت نامہ آپ کا بمعہ مضمون پہنچا۔ آپ نے الہام کی تعریف اور اس کی ضرورت کے بارے میں

جو کچھ لکھا ہے افسوس ہے کہ میں اس سے اتفاق نہیں کر سکتا ہوں۔ میرے اتفاق نہ کرنے کی
جو جو وجوہات ہیں انہیں ذیل میں رقم کرتا ہوں ۔
اول۔ آپ کی اس دلیل میں (جس کو آپ لمی قرار دیتے ہیں ) علاوہ اس
خیال کے کہ وہ الہام کے لئے جس کو آپ معلول تصور کرتے ہیں علت ہو سکتی ہے یا نہیں
ایک صریحاً غلطی ایسی پائی جاتی ہے کہ وہ واقعات کے خلاف ہے مثلاً آپ ارقام فرماتے
ہیں کہ کوئی قانون عاصم ہمارے پاس ایسا نہیں ہے کہ جس کے ذریعہ سے ہم لزوما غلطی
سے بچ سکیں۔ اور یہی باعث ہے کہ جن حکیموں نے قواعد منطق کے بنائے اور مسائل
مناظرہ کے ایجاد کئے اور دلائل فلسفہ کے گھڑے وہ بھی غلطیوں میں ڈوبتے رہے۔ اور صدہا
طور کے باطل خیال اور جھوٹا فلسفہ اور نکمی با تیں اپنی نادانی کی یادگار چھوڑ گئے ۔ اس سے
کیا آپ کا یہ مطلب ہے ۔ کہ انسان نے اپنی تحقیقات میں ہزاروں برس سے جو کچھ آج
تک مغز زنی کی ہے اور ہاتھ پیر مارے ہیں اس میں بجز باطل خیال اور جھوٹا فلسفہ اور نکمی
باتوں کے کوئی صحیح خیال اور کوئی راست اور حق امر باقی نہیں چھوڑا گیا ہے؟ یا اب جو محقق
نیچر کی تحقیقات میں مصروف ہیں وہ صرف ” نادانی کے ذخیرہ کو زیادہ کرتے ہیں اور حق
امر پر پہنچنے سے قطعی مجبور ہیں؟ اگر آپ ان سوالوں کا جواب نفی میں نہ دیں تو صاف ظاہر
ہے کہ آپ سینکڑوں علوم اور ان کے متعلق ہزاروں باتوں کی راست اور صحیح معلومات سے
جس سے دنیا کی ہر ایک قوم کم و بیش مستفید ہو رہی ہے صریحاً انکار کرتے ہیں مگر میں یقین
کرتا ہوں کہ شاید آپ کا یہ مطلب نہ ہوگا ۔ اور اس بیان سے غالباً آپ کی یہ مراد ہوگی
کہ انسان سے اپنی تحقیقات اور معلومات میں سہو اور خطا کا ج ا کا ہونا ممکن ہے۔ مگر یہ نہیں کہ
نیچر نے انسان کوفی ذاتہ ایسا بنایا ہے کہ جس سے وہ کوئی معلومات صحت کے ساتھ حاصل ہی
نہیں کر سکتا ہے۔ کیونکہ ایسے اشخاص آپ نے خود دیکھے اور سنے ہوں گے اور نیز تاریخ میں
ایسے لوگوں کا ذکر پڑھا ہوگا کہ جو اپنی تمام نظر اور فکر میں اگر چہ آپ کے نزدیک سہوا اور خطا

سے معصوم نہ ہوں ۔ مگر بہت سی باتوں میں ان کی معلومات قطعی راست اور درست ثابت
ہوئی ہے اور صدہا امور کی تحقیقات جو پچھلے اور حال کے زمانہ میں وقوع میں آئی ہے اس
میں غلطی کا نکلنا قطعی غیر ممکن ہے۔ اور اس بیان کی تصدیق آپ علوم طبعی ریاضی اور اخلاقی
وغیرہ کے متعلق صدہا معلومات میں بخوبی کر سکتے ہیں۔
کل معلومات جو انسان آج تک حاصل کر چکا ہے اور نیز آئندہ حاصل کرے گا
اس کے حصول کا کل سامان ہر فرد بشر میں نیچر نے مہیا کر دیا ہے۔ اب اس سامان کو انسان
فرداً فرداً اور نیز به هیئت مجموعی جس قد را اپنی محبت اور جانفشانی سے روز بروز زیادہ سے زیادہ
نفیس اور طاقتور بنانے کے ساتھ ترقی کی صورت میں لاتا جاتا ہے اور جس قدر اس کے
مناسب استعمال کی تمیز پیدا کرتا جاتا ہے اسی قدر وہ نیچر کی تحقیقات میں زیادہ سے زیادہ تر ۱۸
صحت کے ساتھ اپنی معلومات کے حصول میں کامیاب ہوتا جاتا ہے۔
اس مختصر بیان سے میں یقین کرتا ہوں کہ آپ اس بات کے تسلیم کرنے سے
انکار نہ کریں گے کہ انسان سے اپنی اپنی تحقیقات میں اگر چہ ملا اگر چه غلطی کرنا ممکنات سے ہے مگر یہ
۔
نہیں کہ ہر ایک معلومات میں اس کے غلطی موجود ہے بلکہ بہت کچھ معلومات اس کی صحیح
ہے اور ظاہر ہے کہ جس معلومات میں اس کی غلطی موجود نہیں ہے وہ جس قاعدہ یا طریق
کے برتاؤ کے ساتھ ظہور میں آئی ہے وہ بھی غلطی سے مبرا تھا۔ کیونکہ غلط قاعدہ کے
عملدرآمد سے کبھی کوئی صحیح نتیجہ برآمد نہیں ہوتا ہے۔ پس جو معلومات اس کی صحیح ہے۔
اس میں اسے حقیقت کے حصول کے لئے جو سامان نیچر نے اسے عطا کیا تھا اس کا صحیح
اور مناسب استعمال ظہور میں آیا ۔ مگر جہاں اس نے اپنی معلومات میں غلطی کھائی ہے
وہاں اس کی مناسب نگہداشت نہیں ہوئی گویا ایک شخص جس کے پاس دور بین موجود
ہے اور اس کی ملی بھی وہ کھولنا جانتا ہے مگر ٹھیک فوکس نہ پیدا کرنے کے باعث جس
طرح مقابل کی شے کو یا تو دیکھنے سے محروم رہتا ہے یا بشرط دیکھنے کے صاف اور

اصلی حالت میں نہیں دیکھ سکتا ہے۔ ایک شخص اسی طرح اپنی تحقیقات میں حسب مذکورہ
بالا نیچری سامان کی دور بین کھولتے وقت مناسب درجہ کے فوکس میں قائم کرنے سے رہ
جاتا ہے تو وہ یا تو حقیقت کی تصویر کے دیکھنے سے ہی محروم ہو جاتا ہے۔ یا وہ تصویر جیسی ہے
ویسی نہیں دیکھ سکتا ۔ مگر جو شخص بر خلاف اس شخص کے صحیح فوکس کے پیدا کرنے کے قابل
☆
ہ پہلے شخص کی غلطی کو دریافت کر لیتا ہے اور حق الامر کو پہنچ جاتا ہے۔
ہوتا ہے وہ پہلے
۔
اب اس بیان سے (کہ جو نہایت سیدھا اور صاف ہے ) یہ بخوبی ثابت ہے
که اول تو انسان بعض صورتوں میں اپنے نیچری سامان کے مناسب استعمال کے ساتھ
پہلے ہی حق امر کو دریافت کر لیتا ہے ۔ دوم بشرط مناسب استعمال میں نہ لانے یا نہ
لا سکنے کے اگر غلطی کھاتا ہے تو کوئی دوسرا جسے اس کے ٹھیک استعمال کا موقع مل جاتا ہے
وہ اس غلطی کو رفع کر دیتا ہے۔ چنانچہ انسانی معلومات کی کل تاریخ اس قسم کے دلچسپ
حاشیه
دنیا میں جیسے ہاتھ پیر اور صحت بدنی رکھتے ہوئے بھی ہزاروں اور لاکھوں
اشخاص بلا مشقت سستی اور کاہلی کے ساتھ ہی شکم پُڑی کرنے کو مستعد رہتے
ہیں ویسے ہی معلومات کے متعلق بھی لاکھوں اور کروڑوں اشخاص با وجود
تحقیقات کے لئے نیچری سامان سے مشرف ہونے کے پھر اپنے دماغ کو
پریشان کرنا نہیں چاہتے ہیں اور جن باتوں کی اصلیت کو اپنے تھوڑے سے فکر
سے بھی معلوم کر سکتے ہیں ان کے لئے بھی خود تکلیف اٹھانا نہیں چاہتے ہیں
اور محض اندھوں کی طرح ایک ہی تقلید کے ساتھ مطلب برآری کرتے ہیں ۔
اور یہی وجہ ہے کہ دنیا میں آج تک ایک کی غلطی لاکھوں اور کروڑوں
روحوں پر مؤثر دیکھی جاتی ہے ۔۱۲
ہے

·

آج 10 میں سے 10 باقی