پُرانی تحریریں
حصہ 5
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ج
پرانی تحریریں
اب اعادہ کرنا ضروری نہیں لیکن ایک نئی دلیل جس سے روحوں کے انادی ہونے کے ابطال
میں قطعی فیصلہ ہو گیا بلکہ فیصلہ کیا قلعی ہی کھل گئی اس مضمون میں بھی درج کی جاتی ہے اور
تمہید اس دلیل کی یہ ہے کہ آریہ سماج والے بموجب اصول مسلمہ اپنے کے خود اقرار کر چکے
ہیں کہ ارواح موجودہ سوا چار ارب زمانہ سے زیادہ نہیں جتنے ہیں اور جسقد رہیں اس زمانہ
سے شروع ہوتے ہیں اور اس کے اندر اندر ختم ہو جاتے ہیں اور پھر یہ بھی اقرار ہے کہ
فرودگاه تمام روحوں کا یہی کرہ زمین معلوم و محدود ہے اور اس اسکول میں سب ارواح تعلیم
پاتے اور علم سیکھتے ہیں بلکہ جتنے ارواح آج تک عہدہ ملتی کا پائے عہدہ مکتی کا پا چکے ہیں وہ سب اس چھوٹے
سے مدرسہ کے پاس یافتہ ہیں۔
اب ظاہر ہے کہ ان اقرارات سے صاف ظاہر ہو گیا کہ ارواح موجودہ بے انت
نہیں ہیں بلکہ بوجہ محدود زمانی و مکانی ہونے کے کسی اندازہ مقرری میں حصہ کی گئی ہیں پس
جبکہ یہ حال ہے تو اب ناظرین خود غور فرماویں کہ اس صورت میں یہ قول مدرس صاحب کا
کہ ارواح موجودہ ضرور انادی ہیں کس طرح درست ہو سکتا ہے کیونکہ جس حالت میں ۴۰
ارواح بے انت نہ ہوئے بلکہ کسی خاص تعداد میں محصور ٹھہرے سو بالضرورت اس کے تناسخ
اور مکت پانے کا کوئی ابتداء ماننا پڑا یعنی وہ زمانہ کہ جس میں پہلے پہل کسی روح نے کوئی جنم
لیا تھا یا عہدہ ملتی کا پایا تھا پس جب ابتداء تناسخ اور مکت پانے کا اقرار دیا گیا تو ارواح انادی
نہ رہے کیونکہ انادی وہ چیز ہے کہ جس کا کوئی ابتداء نہ ہو پس ثابت ہو گیا کہ انادی نہیں اور
یہی مطلب تھا ( اب حضرت کیا خبر ہے اب یہ بھی آپ روحوں کو انادی کہتے رہو گے )
بعض صاحبوں نے یہ جواب دیا ہے کہ ممکن ہے کہ پہلے ایک غیر متناہی مدت سے تمام
ارواح حالت تعطل اور بیکاری میں پڑے رہے ہوں پھر پیچھے سے ایشر کو یہ خیال آیا آ کہ
فارغ رہنا ان روحوں کا اچھا نہیں پس اس دن سے ایشور کے دل میں یہ خیال اٹھا تو سب
روحوں کو انسان اور حیوان اور گدھے گھوڑے بنا کر جنم مرن کی مصیبت میں ڈال دیا اور
زمانہ میں مکتی بھی شروع ہو گئی اسی صورت میں تناسخ اور مکت پانے کا ابتدا ہونا روحوں کے
انادی ہونے میں کچھ خلل نہیں ڈال سکتا ۔
سُبْحَانَ الله کیا اچھا جواب ہے اس سے معلوم ہوا کہ اب آر سے معلوم ہوا کہ اب آریہ سماج والے
مگر دقیق میں بہت ترقی کر گئے ہیں تبھی تو ایسے ایسے عمدہ جواب دینے لگے بھلا صاحب
میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ تمام ارواح قبل تناسخ اور مکت پانے کے دکھوں دردوں میں
مبتلا تھیں یا راحت میں اور آسائش میں۔ اگر دکھوں میں مبتلا تھے تو کس عمل کی شامت سے
اور اگر راحت میں تھے تو کس کار خیر کی پاداش میں علاوہ اس کے اگر پہلے مکت پانے سے
خوشحال اور مسرور تھے تو پھر ان کو مکت کا طلب کرنا تحصیل حاصل تھا جس سے ماننا پڑا کہ
موجود نہ تھے اگر یہ کہو کہ اگرچہ پہلے ہی آرام میں تھے پر ان کو گردش تناسخ میں اسی واسطے
ڈالا گیا کہ خدا کی شناخت حاصل کرے تو جواب ظاہر ہے کہ جبکہ روحوں کو غیر متناہی مدت
میں خدا کے ساتھ رہ کر اور اس کا ہم صحبت ہو کر بلکہ دائمی شریک بن کر خدا کی شناخت حاصل
نہ ہوئی تو پھر کیڑے مکوڑے بن کر کیا ذخیرہ معارف کا اکٹھا کر سکتے تھے بلکہ ناکردہ گناہ
طرح طرح کی تکلیفات جنم مرن میں ڈالنا بر خلاف اصول آریہ سماج کے ہے اور اسی سے تو
حضرت تناسخ صاحب جزیرہ عدم کی طرف سر مارتے ہیں علاوہ اس کے تعطل ارواح بھی
بموجب اصول آریہ سماج کے قطعاً نا جائز ہے پھر غیر متناہی تعطل کس طرح جائز ہو پس ایسا
خیال کہ ارواح انادی ہیں سراسر باطل ۔
پھر مدرس صاحب لکھتے ہیں کہ بار بار پیدا ہونا روحوں کا غیر ممکن ہے بلکہ جتنی
روح پیدا ہو سکتی ہے وہ قدیم سے مو سکتی ہے وہ قدیم سے موجود ہیں اور آگے کو قدرت خالقیت کی مفقود ہے یہ ایسی
تقریر ہے کہ جس کو ہم دوسرے لفظوں م
دہر یہ مذہب کی تردید
سوال دہریہ: خدا کا اگر جسم نہیں ہے تو کیا چیز ہے؟
جواب: جسم اسے کہتے ہیں کہ وزن ہو سکے کہ اتنے سیر ہے یا اتنے من ہے اور
مساحت ہو سکے کہ اتنا لمبا ہے یا اتنا چوڑا ہے۔
خدا ایک نور ہے جو سب نقصانوں سے پاک ہے۔ اللَّهُ نُورُ السَّمَوتِ
L
وَالْأَرْضِ ہے۔ جب ہم روح کی طرف دیکھتے ہیں تو ہم کو یقین ہو جاتا ہے کہ دنیا
میں ایسی بھی چیزیں ہوتی ہیں کہ جسم نہیں ہیں اور پھر موجود ہیں وَ فِي أَنْفُسِكُمْ
أَفَلَا تُبْصِرُونَ ۔
ایک دلیل وجود خدا تعالیٰ پر یہ ہے کہ زمانہ کا ابتدا ضرور ایک ماننا پڑتا ہے کیونکہ اگر
زمانہ کا ابتدا نہیں تو چاہے کہ بنی آدم تمام زمین کو روک لیں اور ایک کہنہ جگہ خالی نہ ہوئی
حالانکہ حکیموں نے تجربہ کر کے تخمینہ لگا دیا ہے کہ ایک مرد اور ایک عورت سے سات ہزار
برس تک تمام ربع مسکون بھر سکتا ہے۔ اگر سات ہزار برس سے زیادہ مدت گزرے تو اس
کے واسطے کوئی اور زمین چاہیے۔ ہر ایک آدمی سوچ سکتا ہے کہ اس کی قوم کے کس قدر آدمی
دنیا میں پہلے ہوئے ہیں مثلاً آج سے آٹھ سو برس سے مغول نام ایک شخص تھا جس کی اولاد
قوم مغل ہے اب شمار کرو کہ اب کتنے مغل ہیں ۔ اسی طرح کل عرصہ تین سو برس کا گزرا ہے
که با وانا تک صاحب ایک شخص ہوا ہے اب اس کی اولاد ہزار ہا ہوئے ہیں۔ اس دلیل
سے معلوم ہوا کہ دنیا کا ایک ابتدا ہے اور ایک انتہا ہے۔ ابتدا اس سے ثابت ہوا کہ جیسا اوپر
ا النور : ٣٦
الذاريات : ٢٢
۴۶ و
پرانی تحریریں
کی طرف نظر کرتے جاؤ تو دنیا کا کتنا ثابت ہوتا ہے اور انتہا اس سے ثابت ہوا کہ زمین
ایک میدان محدود ہے غیر محدود پیدائش کی گنجائش نہیں رکھتا ۔ تو نا چار کسی دن اس دنیا کا
خاتمہ ہے پس جس چیز کا ابتدا اور انتہا ہے وہ چیز مصنوعی ہے قدیمی نہیں رہ سکتی اور جب
مصنوعی ہوئی تو اس کا ایک صانع مانا پڑا اور وہ خدا ہے۔
اگر یہ کہو کہ بعض خاندان میں کثرت اولاد نہیں اُتنے کے اُتنے رہتے ہیں۔ اس کا
جواب یہ ہے کہ یہ ایک عارضہ ہے ورنہ تجربہ سے ثابت ہے کہ ایک بکری آدمی خریدتا ہے تو
اس کا ریوڑ بن جاتا ہے اور یہ ایک قاعدہ ہے کہ دنیا میں طبعی موت ساٹھ ستر برس کے بعد
آتی ہے اور پرورش پندرہ برس کے بعد شروع ہو جاتی ہے اور اس پر صاف دلیل یہ ہے کہ جو
جزیرے پہلے آباد نہ تھے وہ اب آباد ہیں۔
دوسری دلیل وجود واجب الوجود پر یہ ہے کہ کوئی مصنوع بغیر صانع کے نظر نہیں
آتا اور ایک چھوٹا سا کوٹھا بغیر بنانے والے کے بن نہیں سکتا۔ پھر اتنا بڑا کوٹھا کہ جس کے
فرش کا محیط چوبیس ہزار میل سے زیادہ ہے اور جس کی سقف کمال صفا کمال صفائی سے محکم طور پر
بنائی گئی ہے اور جس کے اوپر چراغ رکھے ہیں کہ تا روشنی بخشیں اور ایسی ترتیب ہے کہ ایک کو
سب سے اعلیٰ بنایا ہے اور باقی کو روشن تابع مقرر کیا ہے کس طرح بغیر بنانے والے کے
خود بخود بن گیا۔
اس جگہ دہر یہ یہ سوال کرتے ہیں کہ دنیا کے کوٹھوں کو بنانے والوں کو ہم بچشم خود
دیکھتے ہیں لیکن آسمان زمین بنانے والا ہم کو نظر نہیں آتا۔ اس کا جواب یہ ہے کہ اگر کوٹھا
بنانے والا نظر آتا ہو تو دلیل پکڑنے کی کیا حاجت تھی دلیل تو اسی جگہ پکڑی جاتی ہے کہ جب
ایک شے کا وجود بغیر اس کے نظر آنے کے ثابت کرنا پڑتا ہے۔ دیکھو مصر میں ایسی ایسی قدیم
۴۶ ز
پرانی تحریریں
عمارت موجود ہیں کہ اب اس زمانہ کے لوگ ان کو بنا نہیں سکتے لیکن یہ یقین کیا جا سکتا ہے
کہ وہ بھی معمار تھے جنہوں نے ان کو بنایا مصنوع کے صانع پہ ذاتی دلالت ہے خواہ صانع
نظر آتا ہو یا نہ آتا ہو۔ اگر ایک آدمی ایک نئی کل پیدا کرے جو ایک آدمی نے پہلے نہیں کی
اور اس جنس کی صنعت پہلے کسی نے نہیں بنائی اور وہ آدمی ہم نے دیکھا بھی نہ ہو تو کیا ہم ایسا
خیال کریں گے کہ وہ صنعت خود بخود بن گئی۔ ہر ایک عقلمندی کا کام ایک عاقل کی دستکاری پر
دلالت کرتا ہے ۔ یہ مثال تعصب اور تاریکی نفس ہے کہ باوجود اقرار اس بات کے کہ ایک
صنعت کو دیکھ کر یہ کہیں کہ فی الحقیقت یہ عاقلانہ کام ہیں پھر انکار کریں کہ کسی عاقل کی بنائی
ہوئی نہیں ذی شعور اور غیر ذی شعور کے فعل میں ہمیشہ ایک فرق ہوتا ہے۔ جس مصنوع میں
یہ علامت پائی جاوے کہ اس کے صانع نے اپنے مطالب کو بالا رادہ مد نظر رکھا ہے اور فعل
عبث ہیں تو اس مصنوع پر عقل سلیم حکم کرے گی کہ یہ کسی صانع ذی شعور کا فعل ہے جیسے اگر
کسی کاغذ پر سیاسی گر جائے تو ممکن ہے کہ انسان نے گرائی ہو یا کسی چوہے نے گرائی ہو یا
یونہی اتفاقاً گر پڑی ہو لیکن اگر کسی کا غذ پر ایک صفحہ کسی کتاب کا لکھا جائے جو کوئی ضروری
مطلب اس سے معلوم ہوتا ہو تو کوئی دانا نہیں کہے گا کہ خود بخود بغیر کا تب کے لکھا گیا پھر اگر
یہ ایسے وضع کے حرف ہوں کہ پہلے اس وضع کے حرف ہم نے نہیں دیکھے لیکن جب ہم نے
خود سے دریافت کر لیا کہ یہ بھی حرف ہیں اور اس کی عبارت میں صد ہا صفحہ پر برابر بنتے چلے
گئے تو پھر اگر چہ ہم نے اسکے کا تب کو نہیں دیکھا اور نہ اس نئی طرز کے کہیں حروف دیکھے لیکن
اس میں کیا شک رہے گا کہ ضرور یہ کسی کا تب کا ایجاد ہے۔
دیکھو اگر یہ کوٹھا زمین آسمان ایک چھوٹا کوٹھا ہوتا تو تم اس کی کمال خوبصورتی دیکھ
کر ضرور کہتے کہ کسی دانا انسان کا بنایا ہوا ہے پس اب سوچنا چاہیے کہ جس حالت میں اگر یہ
چھوٹا کوٹھا بھی بغیر بنانے والے کے بن نہیں سکتا تھا تو اب کہ بڑا کوٹھا ہے بغیر بنانے والے
کے کس طرح بن گیا۔
تیسری دلیل وجود خدا تعالیٰ پر یہ ہے کہ دنیا میں ہم دیکھتے ہیں کہ ایک چیز دوسری
چیز کی مدد سے طیار ہوتی ہے جیسے درخت پانی کی مدد سے اور بارش ہوتی ہے آفتاب کی مدد
سے اور وجود حیوانات کا ہوتا ہے دوسرے حیوانات کی مدد سے اور زمین پر کوئی چیز نظر نہیں
آتی کہ بغیر دوسری کے اس کا بچہ ہو سکے یا پیدا ہو سکے۔ پس ایک وجود ایسا ماننا پڑا جو سب کا
مددگار ہو وہی واجب الوجود ہے۔
آدمی بنا نطفہ سے اور نطفہ بنا اناج سے اور اناج بنامٹی سے اور مٹی کہاں سے بنی؟
اگر کہو کہ مٹی خود بخود چلی آتی ہے تو یہ بات ناقص ہے کیونکہ خود بخو دوجود اس چیز کا ہوتا ہے
جو دوسری کی کسی حالت میں محتاج نہ ہولیکن مٹی اکٹھا رہنے میں پانی کی محتاج ہے۔ اگر مٹی
میں پانی نہ ملا ہو تو مٹی کو ہوا اڑا کر لے جائے اور نیز مٹی نباتات کے اگانے میں پانی کی
محتاج ہے اور کوئی محتاج چیز قدیمی نہیں ہو سکتی اور محتاج کو نہیں کہہ سکتے کہ اس کا وجود
واجب ہے علاوہ اس کے مٹی سے درخت پیدا ہوئے ہیں اور وہ اس سے بہتر ہیں اور ناقص
واجب الوجود نہیں ہو سکتا۔
دلیل چہارم یہ ہے کہ فرمایا ہے خدا تعالیٰ نے فَتَبْرَكَ اللَّهُ أَحْسَنُ الْخُلِقِينَ
اور نیز فرمایا ہے اَفِي اللهِ شَكٍّ فَاطِرِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ ، ان دونوں
آیتوں کے یہ معنی ہیں کہ ملاحظہ عالم سے ثابت ہوتا ہے کہ ایک چیز ایک چیز کی خالق اور
فاطر ہے۔ جیسے سورج کی گرمی سے بخارات پیدا ہوتے ہیں اور بخارات سے بادل پیدا
ہوتا ہے اور بادل سے پانی پیدا ہوتا ہے اور پانی سے پھل پیدا ہوتے ہیں لیکن خدا
ل المؤمنون : ۱۵
ابراهيم : اا
by
پرانی تحریریں
احسن الخالقین ہے اور اسی طرح خدا فاطر السموات والارض ہے جو ان کو عدم
سے وجود بخشا ہے۔
پھر اگر وجود خدا نہ ہو تو دروازہ تمام خیرات کا بند ہو جاتا ہے کیونکہ تمام لوگ اس
طرح خیرات کرتے ہیں کہ اس خیرات کے دینے سے ہمارا فائدہ ہے اور کوئی شخص بلا لحاظ
فائدہ نقصان کے کوئی کام نہیں کر سکتا بلکہ ایسا کام اس کی نظر میں محض عبث ٹھہرتا ہے اسی
طرح وجود خدا نہ ماننے والا بدی سے ڈر نہیں سکتا کیونکہ بدی اسی لحاظ سے بدی ہوتی ہے کہ
اس کا بد نتیجہ ہے اگر اس کا نتیجہ بد نہ کہا جائے تو پھر ہرگز دل اس کو بد نہیں خیال کر سکتا۔ پھر
اگر بدی کرنے میں کسی کا خوف نہ ہو تو پھر بدی کرنے سے کون مانع ہے اور اگر کہو کہ بادشاہ
اور حاکم مانع ہیں ہم کہتے ہیں کہ بادشاہوں اور حاکموں کو کون مانع ہے۔ جو شخص صاحب
قدرت ہے اس کو کسی کا خوف ہے علاوہ اس کے حاکم اور بادشاہ ہر وقت حاضر ناظر نہیں
ہوتے اور نہ انسان خیال کرتا ہے کہ وہ میرے کاموں کو ہر وقت دیکھتے ہیں۔
اور یہ جو کہتے ہیں کہ ہم زمین و آسمان کے صانع کو نہیں دیکھتے اس واسطے اس پر
ایمان نہیں لاتے ۔ یہ ان کی صاف شرارت ہے کیونکہ اگر اس دنیا میں صانع دیکھا جاتا تو
پھر یہ دنیا دنیا نہ رہتی اور نہ کسی کو نیک کام کرنے میں ثواب ہوتا اس واسطے کہ ثواب اسی وقت
تک ہے کہ جب آدمی تقوی اختیار کر کے بحالت پوشیدگی خدا کے اوپر ایمان لاوے اور اگر
خدا اپنی ذات کو خود بخود ظاہر کرے تو پھر اس کا ثواب کیا ۔ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ الَّذِينَ
يُؤْمِنُوْنَ بِالْغَيْبِ یعنی یہ کتاب ان متقیوں کے لئے ہدایت ہے کہ خدا پر حالت
پوشیدہ ہونے اس کی میں اس پر ایمان لاتے ہیں۔
البقرة : ٢٣
دوسری دلیل وجود خدا تعالیٰ پر یہ ہے کہ تمام مخلوقات کے خیالات کا اسی پر اتفاق
۴۶ ی
پرانی تحریریں
ہے کہ ایک ذات رب العالمین ہے اور نیز اس بات پر اتفاق ہے کہ حقیقت میں صنعت
زمین آسمان کی ایک ایسی صنعت ہے کہ بجز صانع کے ہرگز نہیں بن سکتی پس جس بات کو
بہت دانا تجویز کریں وہی حق ہوتی ہے۔ سوسیانے ایکومت، مورکھ آپو اپنے۔
دہر یہ کہتے ہیں کہ ہم نے زمین و آسمان کے صانع کو نہیں دیکھا اور صانع ہر ایک
چیز کے ہم کو نظر آتے ہیں پھر کس طرح وجود صانع پر یقین کریں اس کا جواب یہ ہے کہ اگر
صانع نظر نہ آوے تو مصنوع تو نظر آتا ہے اور اگر شے مصنوع ہے اور نہایت کا ریگری سے
بنائی گئی ہے مگر اس کا صانع نظر نہیں آتا تو یہ تو ہم ضرور کہیں گے کہ کسی شخص نے اس کو ضرور
بنایا ہے بحث تو یہ ہے کہ مصنوع صانع پر دلالت کرتا ہے یا نہیں۔ دہر یہ کہتے ہیں کہ خواہ
نہایت ت ہی ہی عقلمندی کا کام ہو اور پرلے درجہ کی کاریگری ان میں پائی جاتی ہوں پھر جب تک
ہم صانع نہ دیکھیں گے اس پر ایمان نہ لائیں گے۔ یہ ان کی شرارت ہے ورنہ صانع کے
دیکھنے کی کچھ ضرورت نہیں جو کام عقلمندی کا ہے جب ہم پر ثابت ہو جائے کہ عقلمندی کا ہے تو
بلا اختیار ہمارے دل میں بیٹھ جائے گا کہ کسی عاقل نے بنایا ہے۔
زمین و آسمان میں جتنی چیزیں ہیں ہم ان کو بچشم خود دیکھتے ہیں کہ ایک چیز دوسری
چیز کی مدد سے بنتی ہے اور ایک چیز دوسری چیز کی مدد سے قائم رہتی ہے بلکہ زمین آسمان کی
مدد سے اپنی طاقتیں ظاہر کرتی ہے اس صورت میں یہ سوال دہر یہ پر ہوتا ہے کہ زمین و
آسمان کس کی مدد اور آسرا سے پیدا ہوئے ہیں اور اب تک قائم رہے ہوئے ہیں۔ دہر یہ
اس کے جواب میں کہتے ہیں کہ زمین و آسمان اپنی شہادت سے قائم ہیں پس ان پر یہ
سوال ہوتا ہے کہ سبھاؤ باپ کا بیٹے سے پہچانا جاتا ہے جو کچھ زمین و آسمان میں پیدا ہوتا ہے
وہ ان دونوں کا بیٹا ہے اور بغیر آسرے کے ٹھہر نہیں سکتا۔ اس سے معلوم ہوا کہ یہی شہاد
مک
پرانی تحریریں
زمین و آسمان ہے کیونکہ ہے کیونکہ مولود کا والد سے مختلف سبھاؤ نہیں ہو سبھاؤ نہیں ہو سکتا ہے۔ جو کام عقلمندی کا ہے
جب ہم پر ثابت ہو جائے گا کہ عقلمندی کا ہے تو پھر اس بات کی حاجت نہ رہے گی کہ پھر ہم
اس کے صانع کو دیکھیں دلیل اس پر یہ ہے کہ جس فعل میں صریح معلوم ہو کہ اس کے فاعل
نے دیدہ و دانستہ اس کے بنانے سے ایک بات کا قصد کیا ہے اس فعل کو کوئی بد نادان اتفاقی
طور پر نہیں مانے گا بلکہ یہی سمجھے گا کہ ضرور اس کا ایک فاعل ہے مثلاً اگر سیاہی کا غذ پر یونہی
پڑ جائے تو اس میں شک ہوگا کہ کس طرح پڑ گئی لیکن اگر ورق دو ورق حرف لکھے جائیں اور
حرف بھی وہ حرف کہ جن میں کوئی مقصد کا تب کا معلوم ہوتا ہو تو اس کو کوئی عقلمند نہیں کہے گا
کہ خود بخود لکھے گئے ۔ پھر دہریہ سے یہ سوال ہے کہ تم کو جوان اور بوڑھا کون کرتا ہے۔
یہ کس چیز کی تاثیر ہے۔
پھر دہریہ سے یہ سوال ہے کہ سورج اور چاند اور زمین اور ہوا جو تمہاری خدمت
میں مشغول ہیں اور ایک دم تمہاری خدمت سے الگ نہیں ہوتے تم ان کا احسان مانتے ہو یا
نہیں ۔ اگر تم کہو کہ بغیر شعور کے یہ کام میں لگے ہوئے ہیں تو یہ غلط ہے کیونکہ جو فعل بغیر
شعور کے اور بغیر نگرانی دوسرے کے ہوتا ہے وہ بگڑ جاتا ہے اور اگر شعور سے ہو تو تم کو ان کا
ممنون ہونا چاہیے۔
پھر دہریہ سے ہمارا سوال یہ ہے کہ آفتاب کا نکلنا اور بارشوں کا ہونا اتفاقی ہے یا
کسی کے تصرف سے۔ اگر اتفاقی ہے تو چاہیے کہ کیوں دنیا نہ رہے اور بہت بارشوں سے یا
بہت دھوپوں سے فصل بہار ہو جائے کیونکہ اتفاقی امر میں خطا بھی ہو جاتا ہے اور اگر اسے
کسی تصرف سے ہے تو وجود خدا کا ثابت ہوا کیونکہ خدا وہی ہے جو دنیا میں تصرف ہے۔
پھر دہر یہ کہتے ہیں کہ کسی نے خدا کو دیکھا نہیں اگر خدا کا وجود ہوتا تو اس کو کوئی
۴۶ ل
پرانی تحریریں
دیکھتا۔ اس کا جواب یہ ہے کہ بندوں کو خدائی دل کی آنکھ سے اپنے دیدار دکھاتا ہے کہ پھر
جو لوگ ان کے تابع ہوئے اور ان کی پیروی کی وہ اس درجہ تک پہنچ گئے جو ان کو خدائی اپنی
پہچان بخشے ۔ اس صورت میں یہ دعوی جو کسی نے خدا کو دیکھا نہیں باعمل ہوا۔ اس کی مثال یہ
ہے کہ ایک اندھا وجود آفتاب سے منکر ہو اور کہے کہ جب تک میں نہ دیکھ لوں آفتاب پر
یقین نہ کروں گا اس کا یہی جواب ہے کہ تو اندھا ہے اور آنکھ سے آفتاب کو نہیں دیکھ سکتا ۔
تیرے واسطے طریق حصول تحقیق یہ ہے کہ جنہوں نے دیکھا ہے ان کے بیان پر اعتماد کرنا یا
پہلے اپنی آنکھوں کا علاج کرا پھر اس کو دیکھ لے گا۔
ہم دہریہ سے پوچھتے ہیں کہ سکھ دکھ دینے والا کوئی دوسرا ہے یا اپنی تدبیر سے مل
سکتا ہے۔ اگر اپنی تدبیر سے مل سکتا ہے تو کیوں تمام لوگ اپنی عمر زیادہ نہیں کر سکتے ۔ آرام
زیادہ نہیں کر سکتے ۔ ایک بوڑھا ہو کر مرتا ہے ایک جوان ہی مر جاتا ہے حالانکہ سب کوئی عمر
زیادہ چاہتا ہے۔ بعض وقت آدمی سکھ چاہتا ہے اور غیب سے اس پر دکھ آ پڑتا ہے تو اس سے
معلوم ہوا کہ سکھ دکھ دینے والا کوئی اور نہیں ہے اور وہی خدا تعالیٰ ہے۔
( الحکم مورخه ۲۱ مئی ۱۹۰۹ ء صفحه ۱ تا ۳ )