پُرانی تحریریں
حصہ 4
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
قیاس کرنا خیال فاسد ہے کیونکہ دوسرا خدا بنانے میں وہ صفت از لا از لی پر میشر کی جو
واحد لاشریک ہونا ہے نابود ہو جائے گی لیکن پیدائش ارواح میں کسی صفت واجب الوجود کا
ازالہ نہیں بلکہ نا پید کرنے میں ازالہ ہے کیونکہ اس سے صفت قدرت کی جو پرمیشر میں
بالاتفاق تسلیم ہو چکی ہے زاویہ اختفا میں رہے گی اور بپایہ ثبوت نہیں پہنچے گی ۔ اس لئے کہ
جب پرمیشر نے خود ایجاد اپنے سے بلا توسل اسباب کے کوئی چیز محض قدرت کاملہ اپنی سے
پیدا ہی نہیں کی تو ہم کو کہاں سے معلوم ہو کہ اس میں ذاتی قدرت بھی ہے۔ اور اگر یہ کہو کہ
اس میں کچھ ذاتی قدرت نہیں تو اس اعتقاد سے وہ پر ادھین یعنی محتاج بالغیر ٹھہرے گا۔
اور یہ بہ بداہت عقل باطل ہے۔ غرض پر میشر کا خالق ارواح ہونا تو ایسا ضروری امر
ہے جو بغیر تجویز مخلوقیت ارواح کے سب کارخانہ خدائی کا بگڑ جاتا ہے لیکن دوسرا خدا پیدا کرنا
صفت وحدت ذاتی کے برخلاف ہے۔ پھر کس طرح پر میشر ایسے امر کی طرف متوجہ ہو کہ
جس سے اس کی صفت قدیمہ کا بطلان لازم آوے۔ اور نیز اس صورت میں جو روح غیر
مخلوق اور بے انت مانے جائیں ۔ کل ارواح صفت انادی اور غیر محدود ہونے میں خدا سے ۳۰
شریک ہو جائیں گی ۔ اور علاوہ اس کے پرمیشر بھی اپنی صفت قدیم سے جو پیدا کرنا بلا
اسباب ہے محروم رہے گا اور یہ ماننا پڑے گا کہ پرمیشر کو صرف روحوں پر جمعداری ہی
جمعداری ہے اُن کا خالق اور واجب الوجود نہیں ۔
پھر بعد اس کے باوا صاحب اسی اپنے جواب میں روحوں کے انتہا ہونے کا
جھگڑا لے بیٹھے ہیں جس کو ہم پہلے اس سے ۹ اور ۱۶ فروری سفیر ہند میں ۱۴ دلائل
پختہ سے رڈ کر چکے ہیں لیکن باوا صاحب اب تک انکار کئے جاتے ہیں ۔ پس ان پر
واضح رہے کہ یوں تو انکار کرنا اور نہ ماننا سہل بات ہے اور ہر ایک کو اختیار ہے کہ
جس بات پر چاہے رہے پر ہم تو تب جانتے کہ آپ کسی دلیل ہماری کورڈ کر کے
ا
دکھلاتے اور بے انت ہونے کی وجوہات پیش کرتے ۔ آپ کو سمجھنا چاہیے کہ جس حالت
میں ارواح بعض جگہ نہیں پائے جاتے تو بے انت کس طرح ہو گئے ۔ کیا بے انت کا یہی
حال ہوا کرتا ہے کہ جب ایک جگہ تشریف لے گئے تو دوسری جگہ خالی رہ گئی اگر پر میشر بھی
اسی طرح کا بے انت ہے تو کارخانہ خدائی کا معرض خطر میں ہے۔ افسوس کہ آپ نے
ہمارے اُن پختہ دلائل کو کچھ نہ سوچا اور کچھ غور نہ کیا اور یونہی جواب لکھنے کو بیٹھ گئے ۔
حالانکہ آپ کی منصفانہ طبیعت پر یہ فرض تھا کہ اپنے جواب میں اس امر کا التزام کرتے
کہ ہر ایک دلیل ہماری تحریر کر کے اس کے محاذات میں اپنی دلیل لکھتے پر کہاں سے لکھتے
اور تعجب تو یہ ہے کہ اسی جواب میں آپ کا یہ اقرار بھی درج ہے کہ ضرور سب ارواح
ابتدا سرشٹی میں زمین پر جنم لیتے ہیں اور مدت سوا چار ارب تک سلسلہ دنیا کا بنارہتا ہے
اس سے زیادہ نہیں ۔ اب اے میرے دوستو اور پیار و اپنے دل میں آپ ہی سوچو اور
اپنے قول میں خود ہی غور کرو کہ جو پیدائش ایک مقرری وقت سے شروع ہوئی اور ایک
محدود مقام میں ان سب نے جنم لیا اور ایک محدود مدت تک اُن کے توالد تناسل کا
سلسلہ منقطع ہو گیا تو ایسی پیدائش کس طرح بے انت ہو سکتی ہے۔ آپ نے پڑھا ہوگا کہ
بموجب اصول موضوعہ فلسفہ کے یہ قاعدہ مقرر ہے کہ جو چند محدود چیزوں میں ایک محدود
عرصہ تک کچھ زیادتی ہوتی رہی تو بعد زیادتی کے بھی وہ چیزیں محدود رہیں گی ۔ اس سے
یہ ثابت ہوا کہ اگر متعدد جانور ایک متعدد عرصہ تک بچہ دیتے رہیں تو ان کی اولاد
بموجب اصول مذکور کے ایک مقدار متعدد سے زیادہ نہ ہوگی اور خود از روئے حساب
کے ہر ایک عاقل سمجھ سکتا ہے کہ جس قدر پیدائش سوا چار ارب میں ہوتی ہے اگر بجائے
اس مدت کے ساڑھے آٹھ ارب فرض کریں تو شک نہیں کہ اس صورت مؤخر الذکر میں
پہلی صورت سے پیدائش دو چند ہو گی ۔ حالانکہ یہ بات اجلی بدیہیات ہے کہ بے انت
کبھی قابل تضعیف نہیں ہو سکتا ۔ اگر ارواح بے انت ثابت ہوتے تو ایسی مدت معدود میں
کیوں محصور ہو جاتے کہ جن کے اضعاف کو عقل تجویز کر سکتی ہے اور نہ کوئی دانا محدود زمانی
اور مکانی کو بے انت کہے گا۔ با واصاحب براہ مہربانی ہم کو بتلا دیں کہ اگر سوا چار ارب کی
پیدائش کا نام بے انت ہے تو ساڑھے آٹھ ارب کی پیدائش کا نام کیا رکھنا چاہیے۔ غرض یہ
قول صریح باطل ہے کہ ارواح موجودہ محدود زمانی اور مکانی ہو کر پھر بھی بے انت ہیں کیونکہ
مدت معین کا توالد تناسل تعداد معینہ سے کبھی زیادہ نہیں ۔ اور اگر یہ قول ہے کہ سب ارواح
بدفعه واحد زمین پر جنم لیتے ہیں سو بطلان اس کا ظاہر ہے کیونکہ زمین محدود ہے اور ارواح
بقول آپ کے غیر محدود پھر غیر محدود کس طرح محدود میں سما سکے۔
اور اگر یہ کہو بعض حیوانات با وصف مکتی نہ پانے کے نئی دنیا میں نہیں آتے سو یہ
آپ کے اصول کے برخلاف ہے کیونکہ جبکہ پیشتر عرض کیا گیا ہے آپ کا یہ اصول ہے
کہ ہر نئی دنیا میں تمام وہ ارواح جو سرشٹی گذشتہ میں مکتی پانے سے رہ گئے تھے اپنے
کرموں کا پھل بھو گنے کے واسطے جنم لیتے ہیں کوئی جیو جنم لینے سے باہر نہیں رہ جاتا۔
اب قطع نظر دیگر دلائل سے اگر اسی ایک دلیل پر جو محدود فی الزمان والمکان ہونیکے ہے
غور کی جائے تو صاف ثابت ہے کہ آپ کو ارواح کے متعدد ماننے سے کوئی گریز گاہ
نہیں اور بحر تسلیم کے کچھ بن نہیں پڑتا ۔ بالخصوص اگر اُن سب دلائل کو جو سوال نمبرا میں
درج ہو چکے ہیں ان دلائل کے ساتھ جو اس تبصرہ میں اندراج پائیں ملا کر پڑھا جائے
تو کون منصف ہے جو اس نتیجہ تک نہیں پہنچ سکتا کہ ایسے روشن ثبوت سے انکار کرنا
آفتاب پر خاک ڈالنا ہے ۔ پھر افسوس کہ باوا صاحب اب تک یہی تصور کئے بیٹھے ہیں
کہ ارواح بے انت ہیں اور مکتی پانے سے کبھی ختم نہیں ہوں گے اور حقیقت حال جو تھا
سو معلوم ہوا کہ گل ارواح پانچ ارب کے اندر اندر ہمیشہ ختم ہو جاتے ہیں اور
نیز ہر پرلے کے وقت پر اُن سب کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔ اگر بے انت ہوتے تو اُن
دونوں حالتوں مقدم الذکر میں کیوں ختم ہونا ان کا رکن اصول آریہ سماج کا ٹھہرتا۔
۳۲ عجب حیرانی کا مقام ہے کہ با وا صاحب خود اپنے ہی اصول سے انحراف کر رہے ہیں اتنا
خیال نہیں فرماتے کہ جو اشیاء ایک حالت میں قابل اختتام ہیں وہ دوسری حالت میں بھی
یہی قابلیت رکھتے ہیں ۔ یہ نہیں سمجھتے کہ مظروف اپنے ظرف سے کبھی زیادہ نہیں ہوتا ۔
پس جبکہ کل ارواح ظرف مکانی اور زمانی میں داخل ہو کر اندازہ اپنا ہر نئی دنیا میں معلوم
کرا جاتے ہیں ۔ اور پیمانہ زمان مکان سے ہمیشہ ماپے جاتے ہیں تو پھر تعجب کہ باوا
صاحب کو ہنوز ارواح کے محدود ہونے میں کیوں شک باقی ہے۔ میں باوا صاحب سے
سوال کرتا ہوں کہ جیسے بقول آپ کے یہ سب ارواح جو آپ کے تصور میں بے
انت ہیں سب کے سب دنیا کی طرف حرکت کرتے ہیں اگر اسی طرح اپنے بھائیوں مکتی
یافتوں کی طرف حرکت کریں تو اس میں کیا استبعاد عقلی ہے اور کونسی حجب مشتقی اس
حرکت سے ان کو روکتی ہے اور کس برهان لمی یا انی سے لازم آتا ہے کہ دنیا کی
طرف انتقال اُن سب کا ہر سرشٹی کے دورہ میں جائز بلکہ واجب ہے لیکن کوچ ان سب کا
مکتی یافتوں کے کوچہ کی طرف ممتنع اور محال ہے مجھ کو معلوم نہیں ہوتا کہ اس عالم دنیا کی
طرف کونسی پختہ سڑک ہے کہ سب ارواح اس پر بآسانی آتے جاتے ہیں ایک بھی باہر
نہیں رہ جاتا اور اُن مکتی یافتوں کے راستے میں کونسا پتھر حائل پڑا ہوا ہے کہ اس طرف
اُن سب کا جانا ہی محال ہے کیا وہ خدا جو سب ارواح کو موت اور جنم دے سکتا ہے سب کو
مکتی نہیں دے سکتا ۔ جب ایک طور پر سب ارواح کی حالت متغیر ہو سکتی ہے تو پھر کیا وجہ
کہ دوسرے طور سے وہ حالت قابل تغییر نہیں اور نیز کیا یہ بات ممکن نہیں جو خدا ان سب
ارواح کا یہ نام رکھ دے کہ مکتی یاب ہیں جیسے اب تک یہ نام رکھا ہوا ہے کہ مکتی یاب نہیں
نقل بمطابق اصل
کیونکہ جن چیزوں کی طرف نسبت سلبی جائز ہو سکتی ہے بے شک ان چیزوں کی طرف
نسبت ایجابی بھی جائز ہے اور نیز یہ بھی واضح رہے کہ یہ قضیہ کہ سب ارواح موجودہ نجات پا
سکتے ہیں اس حیثیت سے زیر بحث نہیں کہ محمول اس قضیہ کا جو نجات عام ہے مثل کسی مجزئی
حقیقی کے قابل تنقیح ہے بلکہ اس جگہ مبحوث عنہ امر کی ہے یعنی ہم کلی طور پر بحث کرتے ہیں
کہ ارواح موجودہ نے جو ابھی مکتی نہیں پائی آیا بموجب اصول آریہ سماج کے اس امر کی
قابلیت رکھتے ہیں یا نہیں کہ کسی طور کا عارضہ عام خواہ مکتی ہو یا کچھ اور ہوان سب پر طاری ہو
جائے سو آریہ صاحبوں کے ہم ممنون منت ہیں جو انہوں نے آپ ہی اقرار کر دیا کہ یہ
عارضہ عام بعض صورتوں میں سب ارواح پر واقع ہے ۔ ؟ جیسے موت اور جنم کی حالت سب ۳۳
ارواح موجودہ پر عارض ہو جاتی ہے۔ اب باوا صاحب خود ہی انصاف فرماویں کہ جس
حالت میں دو مادوں میں اس عارضہ عام کے خود ہی قائل ہو گئے تو پھر اس تیسرے مادہ میں
جو سب کا مکتی پانا ہے انکار کرنا کیا وجہ ہے۔
پھر با وا صاحب یہ فرماتے ہیں کہ علاوہ زمین کے سورج اور چاند اور سب
ستاروں میں بھی جانور بکثرت آباد ہیں اور اس سے یہ سمجھ بیٹھے ہیں کہ بس ثابت ہو
گیا کہ بے انت ہیں ۔ پس با وا صاحب پر واضح رہے کہ اول تو یہ خیال بعض حکماء کا
ہے جس کو یورپ کے حکیموں نے اخذ کیا ہے اور ہماری گفتگو آریہ سماج کے اصول پر
ہے سوا اس کے اگر ہم یہ بھی مان لیں کہ آریہ سماج کا بھی یہی اصول ہے تو پھر بھی کیا
فائدہ کہ اس سے بھی آپ کا مطلب حاصل نہیں ہوتا ۔ اس سے تو صرف اتنا نکلتا ہے
کہ مخلوقات خدائے تعالیٰ کی بکثرت ہے۔ ارواح کے بے انت ہونے سے اس
دلیل کو کیا علاقہ ہے پر شاید با وا صاحب کے ذہن میں مثل محاورہ عام لوگوں کے یہ
سمایا ہوا ہو گا کہ بے انت اسی چیز کو کہتے ہیں جو بکثرت ہو۔ باوا صاحب کو یہ
سمجھنا چاہیئے کہ جس حالت میں یہ سب اجسام ارضی اور اجرام سماوی بموجب تحقیق فن ہیئت
اور علم جغرافیہ کے معدود اور محدود ہیں تو پھر جو چیزیں ان میں داخل ہیں کس طرح غیر معدود
ہو سکتی ہیں اور جس صورت میں تمام اجرام واجسام زمین و آسمان کے خدا نے گنے ہوئے
ہیں تو پھر جو کچھ ان میں آباد ہے وہ اس کی گنتی سے کب باہر رہ سکتا ہے۔ سوایسے دلائل سے
آپ کا دعوی ثابت نہیں ہوتا کام تو تب بنے کہ آپ یہ ثابت کریں کہ ارواح موجودہ تمام
حدود و قیود و ظروف مکانی و زمانی اور فضائے عالم سے بالا تر ہے کیونکہ خدا بھی انہی معنوں
میں بے انت کہلاتا ہے اگر ارواح بے انت ہیں تو وہی علامات ارواح میں ثابت کرنی
چاہئیں ۔ اس لئے کہ بے انت ایک لفظ ہے کہ جس میں بقول آپ کے ارواح اور باری
تعالی مشارکت رکھتے ہیں اور اس کا حد تام بھی ایک ہے یہ بات نہیں کہ جب لفظ
بے انت کا خدا کی طرف نسبت کیا جائے تو اس کے اور معنی ہیں اور جب ارواح کی
طرف منسوب کریں تو اور معنے ۔
پھر بعد اس کے باوا صاحب فرماتے ہیں کہ کسی نے آج تک روحوں کی تعداد
۳۴ نہیں کی اس لئے لا تعداد ہیں اس پر ایک قاعدہ حساب کا بھی جو ما نحن فيه سے کچھ
تعلق نہیں رکھتا پیش کرتے ہیں اور اس سے یہ نتیجہ نکالتے ہیں کہ لا تعداد کی کمی نہیں ہو
سکتی ۔ پس با وا صاحب پر واضح رہے کہ ہم تخمینی اندازہ ارواح کا بموجب اصول آپ کے
بیان کر چکے ہیں اور ان کا ظروف مکانی اور زمانی میں محدود ہونا بھی بموجب انہی اصول
کے ذکر ہو چکا ہے اور آپ اب تک وہ حساب ہمارے روبرو پیش کرتے ہیں جو غیر معلوم
اور نامفہوم چیزوں سے متعلق ہے اگر آپ کا یہ مطلب ہے کہ جس طرح خزانچی کو اپنی
جمع تحویل شدہ کا کل میزان روپیہ آ نہ پائی کا معلوم ہوتا ہے اسی طرح اگر انسان کو کل
تعداد ارواح کا معلوم ہو تو تب قابل کمی ہوں گے ورنہ نہیں سو یہ بھی آپ کی غلطی ہے۔
کیونکہ ہر عاقل جانتا ہے کہ جس چیز کا اندازہ تخمینی کسی پیمانہ کے ذریعہ سے معلوم ہو چکا
تو پھر ضرور عقل یہی تجویز کرے گی کہ جب اس اندازۂ معلومہ میں سے نکالا جاوے تو
بقدر تعداد خارج شدہ کے اصلی اندازہ میں کمی ہو جائے گی۔ بھلا یہ کیا بات ہے کہ جب مکتی
شدہ سے ایک فوج کثیر مکتی شدہ ارواح میں داخل ہو جائے تو نہ وہ کچھ کم ہوں اور نہ یہ کچھ
زیادہ ہوں حالانکہ وہ دونوں محدود ہیں اور ظروف مکانی اور زمانی میں محصور ۔
اور جو یہ باوا صاحب فرماتے ہیں کہ تعداد روحوں کی ہم کو بھی معلوم ہونی چاہیے۔
تب قاعده جمع تفریق کا ان پر صادق آوے گا ۔ یہ قول باوا صاحب کا بھی قابل ملاحظہ
ناظرین ہے ورنہ صاف ظاہر ہے کہ جمع بھی خدا کی اور تفریق بھی وہی کرتا ہے اور اس کو
ارواح موجودہ کے تمام افراد معلوم ہیں اور فرد فرد اس کے زیر نظر ہے۔ اس میں کیا شک
ہے کہ جب ایک روح نکل کر مکتی یا بوں میں جاوے گا تو پر میشور کو معلوم ہے کہ یہ فرداس
جماعت میں سے م ہو گہ سے کم ہو گیا اور اس جماعت میں سے باعث داخل ہونے اس کے ایک فرد
کے زیادتی ہوئی ۔ یہ کیا بات ہے کہ اس داخل خارج سے وہی پہلی صورت بنی رہی نہ مکتی
یاب کچھ زیادہ ہوں اور نہ وہ ارواح کہ جن سے کچھ روح نکل گئی بقدر نکلنے کے کم ہو جائیں
۔ اور نیز ہم کو بھی کوئی بُرہان منطقی مانع اس بات کی نہیں کہ ہم اس امر متیقن متحقق پر رائے نہ لگا
سکیں کہ جن چیزوں کا اندازہ بذریعہ ظروف مکانی اور زمانی کے ہم کو معلوم ہو چکا ہے وہ
دخول خروج سے قابل زیادت اور کمی ہیں مثلاً ایک ذخیرہ کسی قدر غلہ کا کسی کو ٹھے میں بھرا ہوا
ہے اور لوگ اس سے نکال کر لئے جاتے ہیں سو گو ہم کو اُس ذخیرہ کا وزن معلوم نہیں لیکن ہم ۳۵
بنظر محدود ہونے اس کے کے رائے دے سکتے ہیں کہ جیسا نکالا جائے گا کم ہوتا جائے گا۔
اور یہ جو آپ نے تحریر فرمایا کہ خدا کا علم غیر محدود ہے اور روح بھی غیر محدود ہیں اسی واسطے
خدا کو روحوں کی تعداد معلوم نہیں۔ یہ آپکی تقریر بے موقع ہے۔ جناب من یہ کون کہتا ہے جو خدا کا علم
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے سے “ زائد ہے۔(ناشر)
☆
غیر محدود نہیں ۔ کلام و نزاع تو اس میں ہے کہ معلومات خارجیہ اسکے جو تعینات وجود یہ سے
مقید ہیں اور زمانہ واحد میں پائے جاتے ہیں اور ظروف زمانی اور مکانی میں محصور اور محدود
ہیں آیا تعداد ان اشیاء موجودہ محدودہ معینہ کا اس کو معلوم ہے یا نہیں آپ اُس اشیاء موجودہ
محدودہ کو غیر موجود اور غیر محدود ثابت کریں تو تب کام بنتا ہے ورنہ علم الہی کہ موجود اور غیر
موجود دونوں پر محیط ہے اس کے غیر متناہی ہونے سے کوئی چیز جو تعینات خارجیہ میں مقید ہو
غیر متناہی نہیں بن سکتی اور آپ نے خدا کے علم کو خوب غیر محدود بنایا کہ جس سے روحوں کا
احاطہ بھی نہ ہو سکا اور شمار بھی معلوم نہ ہوا با وصفیکہ سب موجود تھے کوئی معدوم نہ تھا کیا خوب
بات ہے کہ آسمان اور زمین نے تو روحوں کو اپنے پیٹ میں ڈال کر بزبانِ حال اُن کی تعداد
بتلائی پھر خدا کو کچھ بھی تعداد معلوم نہ ہوئی ۔ یہ عجیب خدا ہے اور اُس کا علم عجیب تر ۔ بھلا میں
آپ سے پوچھتا ہوں کہ خدا کو جو ارواح موجودہ کا علم ہے یہ اُس کے علوم غیر متناہیہ کا جز
ہے یا گل ہے۔ اگر گل ہے اس ۔ اس سے لازم آتا ہے کہ خدا کو سوار وحوں کے اور کسی چیز کی خبر نہ
ہو اور اس سے بڑھ کر اس کا کوئی عالم نہ ہو۔ اور اگر جز ہے تو محدود ہو گیا کیونکہ جز کل سے
ہمیشہ چھوٹا ہے پس اس سے بھی یہی نتیجہ نکلا کہ ارواح محدود ہیں اور خود یہی حق الامر تھا۔
جس شخص کو خدا نے نے معرفت کی روشنی بخشی ہو وہ خوب جانتا ہے کہ خدا کے بے انتہا علوم کے
دریا زمین سے علم ارواح موجودہ کا اس قدر بھی نسبت نہیں رکھتا کہ جیسے سوئی کو سمندر میں
ڈبوکر اس میں کچھ تری باقی رہ جاتی ہے۔
پھر با وا صاحب یہ تحریر فرماتے ہیں کہ یہ اعتراض کرنا بیجا ہے کہ بے انت اور انادی ہونا
خدا کی صفت ہے اگر روح بھی بے انت اور انادی ہوں تو خدا کے برابر ہو جائیں گے کیونکہ کسی
مجزوی مشارکت سے مساوات لازم نہیں آتی جیسے آدمی بھی آنکھ سے دیکھتا ہے اور حیوان بھی۔ پر
دونوں مساوی نہیں ہو سکتے۔ یہ دلیل با وا صاحب کی تغلیط اور تسقیط ہے۔ ورنہ کون عاقل اس
بات کو نہیں جانتا کہ جو صفات ذات الہی میں پائی جاتی ہیں وہ سب اس ذات بے مثل
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے ہے تو “ ہونا چاہیے۔(ناشر)
کے خصائص ہیں کوئی چیز ان میں شریک سہیم ذات باری کے نہیں ہو سکتی کیونکہ اگر ہو سکتی ہے ﴿۳۶﴾
تو پھر سب صفات اس کی میں شراکت غیر کی جائز ہوگی اور جب سب صفات میں شراکت
جائز ہوئی تو ایک اور خدا پیدا ہو گیا بھلا اس بات کا آپ کے پاس کیا جواب ہے کہ جو خدا
کی صفات قدیمہ میں سے جوانا دی اور بے انت ہونے کی صفت ہے وہ تو اس کے غیر میں
بھی پائی جاتی ہیں لیکن دوسری صفات اُس کی اس سے مخصوص ہیں۔ ذرہ آپ خیال کر کے
سوچیں کہ کیا خدا کی تمام صفات یکساں ہیں یا متقارب ہیں۔ پس ظاہر ہے کہ اگر
ایک صفت میں صفات مخصوصہ اس کی سے اشتراک بالغیر جائز نہ ہوگا اور اگر نہیں تو سب میں
نہیں اور یہ جو آپ نے نظیر دی جو حیوانات مثل انسان کے آنکھ سے دیکھتے ہیں لیکن اس
رویت سے انسان نہیں ہو سکتا نہ اس کے مساوی ۔ یہ نظیر آپ کی بے محل ہے اگر آپ ذرہ بھی
غور کرتے تو ایسی نظیر کبھی نہ دیتے ۔ حضرت سلامت یہ کون کہتا ہے کہ ممکنات کو عوارض خار
جیہ میں باہم مشارکت اور مجانست نہیں ۔ امر متنازعہ فیہ تو یہ ہے کہ خصائص الہیہ میں کسی غیر
اللہ کو بھی اشتراک ہے یا صفات اسکے اس کی ذات سے مخصوص ہے ہیں ۔ آپ مدعی اس امر
متنازع کے ہیں اور نظیر ممکنات کے پیش کرتے ہیں جو خارج از مبحث ہے۔ آپ امر متنازعہ
کی کوئی نظیر دیں تب حجت تمام ہو ورنہ ممکنات کے تشارک تجانس سے یہ حجت تمام نہیں
ہوتی۔ نہ ذات باری کے خصائص کو ممکنات کے عوارض پر قیاس کرنا طریق دانشوری ہے۔
علاوہ اس کے جو ممکنات میں بھی خصائص ہیں وہ بھی ان کے ذوات سے مخصوص ہیں جیسا
کہ انسان کی حد تام یہ ہے جو حیوانِ ناطق ہے اور ناطق ہونا انسان کے خصائص ذاتی
میں سے اور اس کا فصل اور ممیز عن الغیر ہے یہ فصل اس کا نہیں کہ ضرور بینا بھی ہو اور آنکھ
سے بھی دیکھتا ہو کیونکہ اگر انسان اندھا بھی ہو جائے تب بھی انسان ہے بلکہ انسان کے
خصائص ذاتیہ سے وہ امر ہے جو بعد مفارقت روح کے بدن سے اسکے نفس میں بنا رہتا
ہے ہاں یہ بات سچ ہے جو ممکنات میں اس وجہ سے جو وہ سب ترکیب عنصری میں متحد ہیں
بعض حالات خارج از حقیقت تامہ ہیں ایک دوسرے کی مشارکت بھی ہوتے ہیں جیسے انسان
اور گھوڑا اور درخت کہ جو ہر اور صاحب العباد ثلاثہ اور قوت نامیہ ہونے میں یہ تینوں
۳۷ شریک ہیں اور حساس اور متحرک بالا رادہ ہونے میں انسان اور گھوڑا مشارکت رکھتے ہیں
لیکن ماہیت تامہ ہر ایک کی جدا جدا ہے ۔ غرض یہ صفت عارضی ممکنات کی حقیقت تامہ پر
زائد ہے جس میں کبھی تشارک اور کبھی تغائر ان کا ہو جاتا ہے اور با وصف مختلف الحقائق اور
متغائر الماہیت ہونے کے کبھی کبھی بعض مشارکات میں ایک جنس کے تحت میں داخل ہو
جاتے ہیں بلکہ کبھی ایک حقیقت کے لئے ایک اجناس ہوتے ہیں اور یہ بھی کچھ سمجھا کہ کیوں
ایسا ہوتا ہے یہ اس واسطے ہوتا ہے کہ ترکیب مادی ان کی اصل حقیقت اُن کے پر زائد ہے
اور سب کی ترکیب مادی کا ایک ہی استنفس یعنی اصل ہے اب آپ پر ظاہر ہوگا کہ یہ
تشارك ممکنات کا خصائص ذاتیہ میں تشارک نہیں بلکہ عوارض خارجیہ میں اشتراک ہے۔
باطنی آنکھ انسان کی جس کو بصیرت قلبی ( این لاین منٹ ) کہتے ہیں دوسرے حیوانات میں
ہرگز نہیں پائی جاتی ۔
اخیر میں باوا صاحب اپنے خاتمہ جواب میں یہ بات کہہ کر خاموش ہو گئے ہیں کہ
سب دلائل معترض کے تو ہمات ہیں قابل تردید نہیں ۔ اس کلمہ سے زیرک اور ظریف
آدمیوں نے فی الفور معلوم کر لیا ہو گا کہ با وا صاحب کو یہ لفظ کیوں کہنا پڑا۔ بات یہ ہوئی کہ
اوّل تو ہمارے معزز دوست جناب با وا صاحب جواب دینے کی طرف دوڑے اور جہاں
تک ہو سکا ہاتھ پاؤں مارے اور کو دے اُچھلے لیکن جب اخیر کو کچھ پیش نہ گئی اور عقدہ لا نخل
معلوم ہوا تو آخر ہانپ کر بیٹھ گئے اور یہ کہہ دیا کہ کیا تردید کرنا ہے یہ تو تو ہمات ہیں لیکن
ہر عاقل جانتا ہے کہ جن دلائل کی مقدمات یقینیہ پر بنیاد ہے وہ کیوں تو ہمات ہو گئے ۔اب
ہم اس مضمون کو ختم کرتے ہیں اور آئندہ بلا ضرورت نہیں لکھیں گے۔
راقم مرزاغلام احمد رئیس قادیان
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے” ابعاد “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)
منشی گردیال صاحب مدرس مڈل اسکول چنیوٹ کے استفسار ۳۸)
مندرجہ پر چه آفتاب ۱۶ مئی ۱۸۷۸ء کا ضروری جواب
منشی گردیال صاحب نے بعض خیالات اپنی بابت انادی ہونے روحوں کے پیش
کر کے ہم سے جواب اس کا بکمال اصرار طلب کیا ہے سو اگر چہ ہم مضمون سابق کے خاتمہ
میں تحریر کر چکے ہیں کہ آئندہ اس بحث پر بلا ضرورت نہیں لکھیں گے لیکن چونکہ منشی صاحب
ممدوح نے بمراد ازالہ شکوک اپنے کے بہت التجا ظاہر کی ہے اور ہمارے نزدیک بھی رفع
کرنا شبہات صاحب موصوف کا حقیقت میں ایک عمدہ تحقیق علمی ہے جو فائدہ عام سے خالی
نہیں۔ لہذا ہم اس جواب کو بوجہ ضروری اور لابدی اور مفید عام ہونے کے بعد استثناء شمار کر
کے برعایت اختصار ذیل میں درج کرتے ہیں ۔
اول خیال منشی صاحب کا جس کو وہ دلیل سمجھ کر یہ ثبوت انادی ہونے روحوں کے
پیش کرتے ہیں۔ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ اپنی مخلوقات کی علت تامہ ہے اور تمام مخلوق اس کی
معلول اور کوئی معلول اپنی علت تامہ سے متاخر نہیں رہ سکتا پس ثابت ہوا کہ ارواح موجودہ
مثل ذات باری کے قدیم سے ہیں حادث نہیں ہیں ۔
ہماری طرف سے یہ جواب ہے کہ یہ استدلال صاحب موصوف کا ہرگز درست
نہیں اور نہ ان کو کچھ فائدہ بخشتا ہے بلکہ الٹا ان کے دعوئی کو صحیح ثابت کرنے کے غلط ثابت
کرتا ہے کیونکہ ظاہر ہے کہ خداوند کریم کی ذات پاک لامحدود ولا انتہا ہے اور ارواح کی
پیدائش کی علت تامہ وہی غیر متناہی ہستی ہے اب اگر بقول مدرس صاحب کے یہ فرض کیا
جاوے کہ تخلف معلول کا اپنی علت تامہ سے محال ہے تو اس سے یہ لازم آتا ہے کہ ارواح
موجودہ ( جو بقول ان کے قدیم سے موجود ہیں ) لا تعداد اور غیر متناہی ہوں کیونکہ جب
علت تامہ بے انت ہے تو معلول بھی بے انت ہونا چاہئے ورنہ لازم آوے گا ۔۔۔۔۔ کہ موثر
کامل کی تاثیر ناقص ہو حالانکہ بے انت ہونا ارواح موجودہ کا ہماری چودہ دلائل سے باطل
ہو چکا ہے جس کو سوامی دیانند صاحب بھی لاچار اور لا جواب ہو کر قبول کر چکے۔ پس جبکہ
۳۹ روحوں کے بے انت ہونے کے بارے میں یہ دلیل جھوٹی نکلی تو ان کے انادی ہونے میں
کب سچی ہو سکتی ہے۔
علاوہ اس کے مشاہدہ افعال اللہ کا بھی اس کے برخلاف گواہی دیتا ہے کیونکہ
قانون قدرتی کے ہر روزہ تجربہ اور ملاحظہ نے ہم پر ثابت کر دیا ہے کہ افعال الہی جو مر ہون
با وقات و موقت بالا زمنہ ہیں اور اوقات مختلفہ میں ظہور پذیر ہوتے رہتے ہیں کبھی دھوپ
ہے کبھی بادل ہے کبھی رات ہے کبھی دن ہے کبھی غم ہے اور کبھی شادی ایک وقت وہ تھا جو ہم
معدوم تھے اور اب یہ وقت ہے کہ ہم زندہ زمین پر موجود ہیں اور پھر وہ وقت بھی آنے والا
ہے کہ ہم نہیں ہوں گے اور ظاہر ہے کہ یہ سب کچھ بارادہ الہی ہو رہا ہے اور ان سب امور
اور عوارض کے وہی ارادہ ازلی علت تامہ ہے پس اگر بقول مدرس صاحب کے تصور کیا
جاوے کہ موافقت خالق اور مخلوق کی واجب ہے تو اس سے یہ لازم آتا ہے کہ تمام حادثات
جو وقتاً فوقتاً ظہور پکڑتے ہیں ہمیشہ ایک حالت پر بنے رہیں اور دنیا میں ایک ہی دستور
رہے لیکن ہر عاقل جانتا ہے جو عالم متغیر ہے اور تمام اجزا حوادث کے آن واحد میں جمع
نہیں ہو سکتے اور کسی مخلوق کو ایک وضع پر قرار نہیں پس اس سے یہی ثابت ہوا کہ دلائل پیش
کردہ مدرس صاحب بھی نا معتبر اور سراسر غلط ہیں ۔
سوا اس کے جب دوسرے شق کی طرف غور کی جاتی ہے کہ آیا روحوں کے انادی
ہونے کی بابت کوئی دلیل پختہ ہے یا نہیں تو ایسے دلائل پختہ اور یقینی ملتے ہیں جو انسان کو بجز
ماننے ان کے کے کچھ بن نہیں پڑتا اس بارے میں ہم مضمون سابقہ میں بہت کچھ لکھ چکے ہیں