عام اقتصادی نظام

اسلام کا اقتصادی نظام

اسلام کا اقتصادی
عام اقتصادی نظام
اقتصادی نظام کے متعلق دو قسم کے نظریے
اب میں عام اقتصادی نظام کو لیتا ہوں لیکن اس مضمون کو بیان کرنے سے پہلے میں
یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ وہ مذاہب جو حیات مابعد الموت کے قائل ہیں اقتصادی نظام
کے بارہ میں انفرادی آزادی کے قیام کے پابند ہیں۔در حقیقت دنیا میں دو قسم کی قو میں پائی
جاتی ہیں۔ایک وہ ہیں جو مذہبی ہیں اور دوسری وہ ہیں جو لا مذہب ہیں۔جو اقوام لا مذہب
ہیں وہ تو ہر قسم کے نظام کو جو اُن کی عقل میں آجائے تسلیم کر سکتی ہیں لیکن وہ اقوام جو مذہب کو
قبول کرتی ہیں وہ اصرار کریں گی کہ دنیا میں ایسا ہی نظام ہونا چاہئے جو مرنے کے بعد کی
زندگی پر اثر انداز نہ ہوتا ہو۔اس نقطہ نگاہ کے ماتحت وہ مذاہب جو حیات بعد الموت
کے قائل ہیں لازماً اقتصادی نظام کے بارہ میں انفرادی آزادی کے قیام کے پابند ہوں گے
کیونکہ جو لوگ اس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ مرنے کے بعد انسان کو زندہ کیا جائے گا وہ
اس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ جو لوگ نیک اعمال بجالائیں گے انہیں جنت میں داخل کیا
جائے گا ، اللہ تعالیٰ کا قرب ان کو حاصل ہوگا ، خدا تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی اُن کے شامل
حال ہوگی، اُس کی قدوسیت اور سبوحیت اُنہیں ڈھانپے ہوئے ہوگی ، وہ مقربانِ الہی میں
شامل ہوں گے، ہر قسم کے اعلیٰ روحانی علوم اُن کو حاصل ہوں گے اور دنیا کی سب
کمزوریاں دُور ہو کر علم وعرفان کا کمال اُن کو حاصل ہوگا۔یہ علیحدہ بات ہے کہ کوئی شخص کہہ
دے یہ عقیدہ بالکل غلط ہے، جھوٹ ہے، وہم ہے اس سے زیادہ اس کی کوئی حقیقت
نہیں لیکن بہر حال جو شخص یقین رکھتا ہے کہ مرنے کے بعد ایک اور زندگی ہمیں ملنے والی ہے
37

وہ لازماً اس دنیا میں ایسے ہی اعمال بجالائے گا جو اُس کے نزدیک اگلے جہان کی زندگی میں
اُس کے کام آنے والے ہوں۔وہ کبھی اِس مادی دنیا کے فوائد پر اخروی زندگی کے فوائد کو
قربان نہیں کرسکتا کیونکہ اس دنیا کے فوائد تو پچاس ساٹھ یا سوسال تک حاصل ہو سکتے ہیں
مگر اگلے جہان کی زندگی بعض اقوام کے نزدیک کروڑوں اور اربوں سال تک اور بعض کے
نزدیک دائی ہے۔یعنی وہ زندگی کبھی ختم ہونے والی نہیں۔پس اگر یہ دونوں زندگیاں آپس
میں تسلسل رکھتی ہیں، اگر یہ دنیا ہماری ایک منزل ہے آخری مقام نہیں ہے تو لازماً ہر شخص جو
حیات بعد الموت کا قائل ہے وہ اُخروی زندگی کے لمبے سفر کے فوائد کو ترجیح دے گا اور
اس دنیا کے چھوٹے سفر کے فوائد کو اگر وہ اُس کی اُخروی ترقی کے راستہ میں حائل ہوں
قربان کر دے گا۔پھر ہم دیکھتے ہیں کہ وہ مذاہب جو اگلی زندگی پر یقین رکھتے ہیں اُن کا یہ
بھی اعتقاد ہے کہ دنیا میں جو طوعی نیک کام کئے جاتے ہیں انہی پر اگلی زندگی کے اچھے یا
بُرے ہونے کا دارو مدار ہے۔چنانچہ جتنے لوگ اُخروی حیات کے قائل ہیں وہ سب کے
سب اس دنیا کو دار المزرعہ سمجھتے ہیں۔جس طرح ایک وقت کھیتی میں بیج بونے کا ہوتا ہے
اور دوسرا وقت اُس بیچ سے پیدا شدہ فصل کو کاٹنے کا ہوتا ہے اور عقلمند زمینداروہی چیز
ہوتا ہے جس کو وقت پر کاٹنے کی وہ خواہش رکھتا ہے اسی طرح جو شخص اس زندگی کو اگلے
جہان
کی زندگی کا ایک تسلسل سمجھتا ہے جو اس
دنیا کو عالم مزرعہ قرار دیتا ہے اور یقین رکھتا ہے
کہ اس جہان کے اعمال اگلی زندگی میں میرے کام آئیں گے وہ لازماً اس جہان کی کھیتی
میں وہی جنس بوئے گا جس کے متعلق وہ جانتا ہوگا کہ اگلے جہاں میں وہ جنس میرے کام
آئے گی۔آب خواہ آپ لوگ ایسا عقیدہ رکھنے والوں کو پاگل کہیں ، دیوانہ کہیں ، جاہل کہیں
بہر حال جو شخص مانتا ہے کہ مرنے کے بعد پھر ایک نئی زندگی بنی نوع انسان کو حاصل ہوگی وہ
38

سلام کا اقتصادی نظام
لازماً اس دنیا کی زندگی کو تابع کرے گا اگلے جہان کی زندگی کے۔اور چونکہ اس دنیا کے
ایسے ہی کاموں پر اگلے جہان کی زندگی کا مدار ہے جو اپنی خوشی اور مرضی سے طوعی طور پر
کئے جائیں اس لئے لازما وہ وہی اقتصادی نظام پسند کرے گا جس میں اقتصادی طور پر ایک
وسیع دائرہ میں افراد کو آزادی دی گئی ہو کیونکہ اگر آزادی نہ دی گئی ہو تو جن کاموں کو وہ نیک
سمجھتا ہے، جن کاموں کو اختیار کرنا وہ اپنی اُخروی حیات کے لئے ضروری قرار دیتا ہے اُن
میں اُس کا دائرہ عمل وسیع نہیں ہوگا اور وہ سمجھے گا کہ دائر کا عمل کے تنگ ہونے کی وجہ سے
میں گھاٹے میں رہوں گا۔گویا مَا بَعْدَ الْمَوت اعلیٰ زندگی کا دارو مدار ہے اس دنیا کے طوعی
نیک کاموں پر ، اور طوعی نیک کاموں کا مدار اقتصادی حریت پر ہے۔اگر اقتصادی طور پر
افراد کو ایک وسیع دائرہ میں آزادی نہ دی جائے تو طوعی نیک کاموں کا سلسلہ اور اخلاق
فاضلہ کی وسعت بند اور محدود ہو جاتی ہے اور انسان اپنے آپ کو گھاٹے میں سمجھتا ہے۔پس
جو مذہب مرنے کے بعد کی زندگی کا قائل ہے اور اس دنیا کو عالم مزرعہ سمجھتا ہے وہ پابند ہے
اِس کا کہ سوائے اشد مجبوری کی حالتوں کے انفرادی آزادی کو اقتصادیات میں قائم رکھے۔میں انفرادی آزادی کو ملحوظ رکھنا
اس مسئلہ کو خوب ذہن نشین کر لینا چاہئے کہ اسلام سب سے زیادہ حیات بعد الموت
کا قائل ہے اس لئے اسلام مصر ہے اس بات پر کہ اقتصادیات میں انفرادی آزادی کو زیادہ
سے زیادہ قائم رکھا جائے کیونکہ وہ جتنا زیادہ آزاد ہو گا اُسی قدر زیادہ اپنی مرضی سے کام کر
کے اگلے جہان کی زندگی کو سدھار سکے گا۔اگر زندگی کے ہر پہلو کو مختلف قسم کے جالوں میں
جکڑ دیا گیا تو وہ کوئی کام اپنی مرضی سے نہیں کر سکے گا اور جب کوئی کام اپنی مرضی سے نہیں
کر سکے گا تو اُسے اگلے جہان میں کسی ثواب کی بھی امید نہیں ہو سکے گی کیونکہ ثواب ملتا ہے
39

طوعی نیک کاموں پر۔اگر ایک شخص جبر کے ماتحت کوئی کام کرتا ہے تو گو وہ کام کیسا ہی اچھا
ہو جب اگلے جہان میں اعمال کی جزاء کا وقت آئے گا تو اُسے کہا جائے گا کہ یہ کام تم نے
نہیں کیا لینن نے کیا ہے، یہ کام تم نے نہیں کیا سٹالن نے کیا ہے، یہ کام تم نے نہیں کیا
انگریزوں نے کیا ہے۔غرض جتنے کام انسان جبر کے ماتحت کرتا ہے اُس میں وہ کسی اجر کا
مستحق نہیں ہوتا۔پس ایک سچے مسلمان کو جو اپنے مذہب کی بنیاد کو مجھتا ہے حریت شخصی کے
مٹادینے کا قائل کرنا ناممکن ہے۔اُسی صورت میں وہ اس امر کو تسلیم کرے گا جب وہ اپنے
مذہب کی بنیاد کا ہی انکار کر دے گا۔یہ تو ہوسکتا ہے کہ ایک شخص جو مسلمان کہلا تا ہو وہ اسلام
کی تعلیم سے بدظن ہو جائے اور وہ اُس تعلیم کا قائل ہی نہ رہے جو اسلام نے اقتصادیات
کے متعلق دی ہے مگر جو شخص اسلام کی تعلیم پر یقین رکھتا ہو جو اُس کے اقتصادی نظریات کو
جز و ایمان قرار دیتا ہو وہ کبھی بھی حریت شخصی کو اصولی طور پر مٹادینے کا قائل نہیں ہوسکتا۔اسلام کے اقتصادی نظام کی بنیاد دو اصولوں پر
ان حالات میں یہ امر آسانی سے سمجھا جاسکتا ہے کہ اگر اسلام کوئی منصفانہ اور عادلانہ
اقتصادی نظام قائم کرے گا تو اُس کی بنیاد ان دو اصولوں پر ہوگی۔(۱) بنی نوع انسان میں منصفانہ تقسیم اموال اور مناسب ذرائع کسب کی تقسیم کا اصول
طوعی فردی قربانی پر ہونا چاہئے تاکہ دنیا کی اقتصادی حالت بھی درست ہو اور اس کے ساتھ
ہی انسان اپنی اُخروی زندگی کے لئے بھی سامان جمع کر لے۔اسی لئے رسول کریم صالی ای ستم
نے فرمایا کہ جو شخص اپنی بیوی کے منہ میں ثواب اور خدا تعالیٰ کی خوشنودی کی نیت سے لقمہ
ڈالتا ہے وہ ایسا ہی کام کرتا ہے جیسا کہ صدقہ کرنے والا۔"
اب دیکھو یہ فعل وہ ہے جس میں انسان کی اپنی خواہش کا دخل ہے۔وہ اپنی بیوی سے
40

محبت کرتا ہے، وہ اپنی بیوی سے پیار کرتا ہے اور اُس سے محبت کرنے میں لذت حاصل
کرتا ہے لیکن اگر وہ اپنی نیت کو بدل ڈالے اور بجائے اپنی محبت کے خدا تعالیٰ کے حکم اور
اُس کی رضا اور خوشنودی کو محبت اور پیار کا موجب بنالے تو یہی چیز اس کے لئے ثواب کا
موجب بن جائے گی۔روٹی اُس کے پیٹ میں اُسی طرح جائے گی جس طرح پہلے جاتی
تھی ، کپڑا اُس کی بیوی کے تن پر وہی مقصد پورا کرے گا جو مقصد وہ پہلے پورا کرتا تھا مگر اس
صورت میں جب وہ خدا کے لئے اُس سے محبت کرے گا، جب وہ خدا کے لئے اُس سے
پیار کرے گا نہ صرف وہ اپنی بیوی کو خوش کرے گا، نہ صرف وہ اپنے آپ کو خوش کرے
گا بلکہ اللہ تعالیٰ سے بھی ثواب کا امیدوار ہوگا کیونکہ اُس نے یہ فعل خدا کی رضا کے لئے کیا
ہوگا۔(۲) دوسرا اصل اسلام کا یہ ہے کہ چونکہ اموال اللہ تعالیٰ کے ہیں اور اُس نے سب
مخلوق کیلئے پیدا کئے ہیں اس لئے جو حصہ اوپر کی تدبیر سے پورا نہ کیا جا سکے اُس کیلئے قانونی
طور پر تدارک کی صورت پیدا کی جائے۔یعنی جو حصہ طوعی نظام سے پورا نہ ہو اور ادھورا رہ
جائے اُسے قانونی طور پر مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی اور الہی نظام کو خراب نہیں ہونے
دیا جائے گا۔اسلامی اقتصاد کا لب لباب
پس اسلامی اقتصاد نام ہے فردی آزادی اور حکومتی تداخل کے ایک مناسب اختلاط
کا۔یعنی اسلام دنیا کے سامنے جو اقتصادی نظام پیش کرتا ہے اُس میں ایک حد تک حکومت
کی دخل اندازی بھی رکھی گئی ہے اور ایک حد تک افراد کو بھی آزادی دی گئی ہے ان دونوں
کے مناسب اختلاط کا نام اسلامی اقتصاد ہے۔فردی آزادی اس لئے رکھی گئی ہے تا کہ افراد
41

آخرت کا سرمایہ اپنے لئے جمع کر لیں اور اُن کے اندر تسابق اور مقابلہ کی روح ترقی
کرے۔اور حکومت کا تداخل اس لئے رکھا گیا ہے کہ امرا کو یہ موقع نہ ملے کہ وہ اپنے
غریب بھائیوں کو اقتصادی طور پر تباہ کر دیں۔گویا جہاں تک بنی نوع انسان کو تباہی سے
محفوظ رکھنے کا سوال ہے حکومت کی دخل اندازی ضروری سمجھی گئی ہے اور جہاں تک تسابق
اور اُخروی زندگی کے لئے زاد جمع کرنے کا سوال ہے حریت شخصی کو قائم رکھا گیا ہے اور فردی
آزادی کو کچلنے کی بجائے اس کی پوری پوری حفاظت کی گئی ہے۔پس اسلامی اقتصادیات
میں فردی آزادی کی بھی پوری حفاظت کی گئی ہے تا کہ انسان طوعی خدمات کے ذریعہ سے
آئندہ کی زندگی کے لئے سامان بہم پہنچا سکے اور تسابق کی رُوح ترقی پا کر ذہنی ترقی کے
میدان
کو ہمیشہ کیلئے وسیع کرتی چلی جائے۔اور حکومت کا دخل بھی قائم رکھا گیا ہے تاکہ فرد کی
کمزوری کی وجہ سے اقتصادیات کی بنیاد ظلم، بے انصافی پر قائم نہ ہو جائے اور بنی نوع
انسان کے کسی حصہ کے راستہ میں روک نہ بن جائے۔اس مضمون کے سمجھ لینے کے بعد یہ سمجھ لینا آسان ہے کہ اسلام خصوصاً اور دیگر مذاہب
عموماً جو بعث بعد الموت کے قائل ہیں اس مسئلہ پر خالص اقتصادی نقطۂ نگاہ سے نہیں بلکہ
مذہبی، اخلاقی اور اقتصادی تین نقطہائے نگاہ سے نظر کریں گے اور ان تین اصولوں کی
مشترک راہنمائی سے اس کا فیصلہ کریں گے۔اُن سے خالص اقتصادی نقطہ نگاہ سے نظر
ڈالنے کی امید اُن کے مذہب میں تداخل کے برابر ہوگی جسے وہ کبھی برداشت نہیں کر سکتے۔و شخص جو مذہب کو نہیں مانتا وہ تو بے شک صرف اقتصادی نقطۂ نگاہ سے اس مضمون کو دیکھے گا
لیکن وہ شخص جو مذہب کو مانتا ہے وہ صرف یہ نہیں دیکھے گا کہ کس قسم کا اقتصادی نقطۂ نگاہ اس
کے سامنے پیش کیا گیا ہے بلکہ وہ یہ بھی چاہے گا کہ اُس کے سامنے ایک ایسا طریق عمل
42

آجائے جو اقتصادی قانون کے لحاظ سے بھی درست ہو، اخلاقی قانون کے لحاظ سے بھی
درست ہو اور مذہبی قانون کے لحاظ سے بھی درست ہو۔اس تمہید کے بعد اب میں یہ بتاتا ہوں کہ اوپر کے دو اصولوں کے ماتحت اسلام نے
ہر فرد کو تجارت اور صنعت و حرفت وغیرہ میں آزادی سے کام کرنے کی اجازت دی ہے مگر
اس کی آزادی کو ایسی حد بندیوں میں رکھ دیا ہے جو اُس کی جائز بلند پروازی کو روکیں بھی
نہیں اور اُس کی انفرادیت کو کچلیں بھی نہیں اور پھر نا جائز آزادی کے خطرات سے بھی اُسے
محفوظ کر دیں۔سو یا درکھنا چاہئے کہ اقتصادی مقابلے جو دنیا میں ہوتے ہیں اُن میں مختلف
قسم کی خرابیوں کے پیدا ہونے اور ظلم و بیداد کا دروازہ کھلنے کی وجہ چند خواہشات نفسانی
ہوتی ہیں جو نفس انسانی میں پیدا ہوتی ہیں۔اُن میں سے بعض خواہشات ایسی ہیں جن کی
وجہ سے وہ دنیا میں زیادہ سے زیادہ روپیہ سمیٹنا چاہتا ہے۔دنیا کی حالت خواہ کتنی ہی خراب
ہو، غریب لوگ فاقہ سے مر رہے ہوں، بیوائیں روٹی کیلئے تڑپ رہی ہوں، یتیم کسمپرسی کی
حالت میں پڑے ہوں وہ یہی چاہتا ہے کہ میرے پاس زیادہ سے زیادہ دولت جمع ہو
جائے۔اس ظلم اور تعدی کے کئی محرکات ہوتے ہیں جن کا قرآن کریم میں ذکر کیا گیا ہے اور
بتایا گیا ہے کہ وہ کون سے محرکات ہیں جو اس رُوح کے پس پردہ کام کر رہے ہوتے ہیں۔دولت کمانے کے محرکات
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اِعْلَمُوا أَنَّمَا الْحَياةُ الدُّنْيَا لَعِبٌ وَلَهُوَ وَزِينَةٌ
وَتَفَاخُرُ بَيْنَكُمْ وَتَكَاثُرُ فِي الْأَمْوَالِ وَالْأَوْلَادِ كَمَثَلِ غَيْثٍ أَعْجَبَ
الْكُفَّارَ نَبَاتُهُ ثُمَّ يَهِيجُ فَتَرَهُ مُصْفَرًّا ثُمَّ يَكُونُ حُطَامًا ۖ وَفِي الْآخِرَةِ
عَذَابٌ شَدِيدٌ وَمَغْفِرَةٌ مِّنَ اللهِ وَرِضْوَانُ وَمَا الْحَيَاةُ الدُّنْيَا إِلَّا مَتَاعُ
43

اسلام کا اقتصادی :
الْغُرُور یاد رکھو! دنیا کی زندگی میں جو لوگ روپیہ کمانے کی کوشش کرتے ہیں اُن کی اس
کوشش اور جدو جہد کے کچھ محرکات ہوتے ہیں جن کی بناء پر وہ ایسی کوشش کرتے ہیں۔(۱) پہلی وجہ تو لعب ہے۔اُن کے دلوں میں کھیل کود کی خواہش ہوتی ہے اور یہ کھیل
کود کی خواہش اُن کے لئے روپیہ کمانے کا محرک بن جاتی ہے۔لعب میں جوئے بازی،
سٹہ بازی اور گھوڑ دوڑ وغیرہ سب شامل ہیں۔انسان چاہتا ہے کہ میرے پاس روپیہ ہو اور
میں جوا کھیلوں، روپیہ ہو اور میں سٹہ بازی کروں، روپیہ ہو اور میں گھوڑ دوڑ میں حصہ لیا
کروں۔یہ کھیل کود کی خواہش اُس کے دل میں پیدا ہوتی ہے اور وہ چاہتا ہے کہ کسی طرح
روپیہ جمع کر کے اپنی اس خواہش کو پورا کرے۔(۲) دوسری وجہ لھو کی بتاتا ہے۔لوگ اگر روپیہ کماتے ہیں تو اس کی ایک وجہ
کھو بھی ہوتی ہے۔یعنی وہ چاہتے ہیں کہ اُن کے پاس اتنی دولت ہو کہ انہیں کوئی کام نہ کرنا
پڑے سارا دن شست اور بریکار بیٹھے رہیں یا تاش، گنجفہ اور شراب وغیرہ میں اپنا وقت گزار
دیں۔یہ چیز بھی ایسی ہے جولوگوں کے لئے مال جمع کرنے کا محرک بن جاتی ہے۔(۳) تیسری وجہ جلب زر کی خواہش کی زِينَةٌ بتائی گئی ہے۔یعنی انسان چاہتا ہے
میرے کپڑے عمدہ ہوں ، لباس عمدہ ہو ، سواریاں عمدہ ہوں اور عمدہ عمدہ کھانے مجھے حاصل
ہوں۔(۴) چوتھا محرک روپیہ کمانے کا تَفَاخُرم بینَكُمْ بتایا گیا ہے۔یعنی بعض لوگ
اس بات کے لئے بھی روپیہ جمع کرتے ہیں کہ لوگوں میں اُن کی عزت بڑھے، وہ بڑے
مالدار مشہور ہوں اور لوگوں سے کہہ سکیں کہ تم جانتے نہیں ہم کتنے امیر ہیں۔میں نے دیکھا
ہے یہ مرض اتنا بڑھا ہوا ہے کہ ہمارے ملک میں تو بعض لوگ غلامی کے اقرار میں بھی اپنی
44

بڑائی سمجھتے ہیں۔وہ باتیں کرتے ہوئے کہتے ہیں آپ نہیں جانتے میں کون ہوں۔میں
انگریزی حکومت کا اتنا ٹیکس ادا کرنے والا ہوں۔گو یا بجائے اُن کے دل میں یہ احساس
پیدا ہونے کے کہ میں دوسری قوم کا ماتحت ہوں اور اُس کو ٹیکس ادا کرتا ہوں وہ اُسے فخریہ طور
پر پیش کرتے ہیں کہ میں اتنا ٹیکس گورنمنٹ کو ادا کرتا ہوں بلکہ میں نے تو اس سے بھی زیادہ
دیکھا ہے کہ بعض ہندوستانی اس پر بھی فخر کرتے ہیں کہ ”میں بڑے صاحب کا اردلی
ہوں“۔پس فرماتا ہے روپیہ کمانے کا ایک محرک یہ بھی ہوتا ہے کہ لوگ چاہتے ہیں ہم
دوسروں پر فخر کر سکیں، اُن پر رعب ڈال سکیں اور اُنہیں کہہ سکیں کہ ہم اتنے مالدار ہیں۔تمہارا فرض ہے کہ ہماری باتیں مانو۔(۵) پانچواں محرک مال زیادہ کمانے کا تَكَاثُرُ فِي الْأَمْوَالِ ہوتا ہے۔یعنی محض
روپیہ جمع کرنے کی خواہش بھی بعض لوگوں کو زیادہ سے زیادہ روپیہ سمیٹنے پر آمادہ کر دیتی
ہے۔وہ چاہتے ہیں کہ اُن کے پاس دوسروں سے زیادہ روپیہ جمع ہوتا جائے۔وہ چاہتے
ہیں کہ ہمارے ہمسایہ کے پاس اگر دس لاکھ روپیہ ہے تو ہمارے پاس ایک کروڑ روپیہ ہو۔یا اُس کے پاس اگر ایک کروڑ روپیہ ہو تو ہمارے خزانہ میں دو کروڑ روپیہ ہو۔جہاں تک میں
نے غور کیا ہے یہی امور دولت کمانے کے محرک ہوتے ہیں جو قرآن کریم نے بیان کئے
ہیں۔اسلام میں ناجائز اغراض کیلئے دولت کمانے کی ممانعت
ان محرکات کو بیان کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔كَمَثَلِ غَيْبِ أَعْجَبَ
الْكُفَّارَ نَبَاتُهُ ثُمَّ يَهِيجُ فَتَرَهُ مُصْفَرًّا ثُمَّ يَكُونُ حُطَامًا ہم ان تمام امور کو
اُس بادل کی طرح قرار دیتے ہیں جو آسمان پر چھا جاتا ہے اور زمیندار سمجھتا ہے کہ اب اس
45

بادل کے برسنے سے میری کھیتی ہری بھری ہو جائے گی۔ثُمَّ يَهِيجُ فَتَرَاهُ مُصْفَر الگر
جب وہ بادل برستا ہے تو ایسے رنگ میں برستا ہے کہ بجائے اس کے کہ وہ کھیتی ہری بھری ہو،
بجائے اس کے کہ غلہ زیادہ پیدا ہو، بجائے اس کے کہ زمیندار کونفع ہو وہ کھیتی سوکھ جاتی ہے
اُس کا دانہ سڑ جاتا ہے اور آخر رڈی ہو کر وہ کوڑا کرکٹ بن جاتی ہے۔مثلاً زیادہ بارش ہو
جاتی ہے اور کھیتی بر باد ہو جاتی ہے یا ضرورت سے کم بارش برستی ہے اور اس صورت میں بھی
کھیتی کو نقصان پہنچتا ہے۔وَفِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ شَدِيدٌ وَمَغْفِرَةٌ مِّنَ اللَّهِ
وَرِضْوَان اور علاوہ اس کے کہ اِن امور کا نتیجہ اس دنیا میں خراب نکلتا ہے مرنے کے بعد
بھی ایسے لوگوں کو عذاب میں مبتلا کیا جاتا ہے لیکن جو لوگ ان محرکات کو دباتے ہیں اور ان
کا شکار نہیں ہوتے اُن کو اللہ تعالیٰ اپنی بخشش سے ڈھانپ لیتا ہے اور اپنی رضاء اور
خوشنودی سے مسرور کرتا ہے۔پھر فرماتا ہے۔وَمَا الْحَيَوةُ الدُّنْيَا إِلَّا مَتَاعُ
الْغُرُورِ اور اس دنیا کی زندگی تو بالکل دھوکے کی زندگی ہے۔جب ہمارے پاس مغفرت
اور رضوان بھی ہے اور ہمارے پاس عذاب بھی ہے تو اے انسان! تو دنیا کی لغوخواہشات
کی وجہ سے ہماری مغفرت اور ہماری رضوان کو کیوں نظر انداز کر رہا ہے اور کیوں اعلیٰ درجہ
کی چیزوں کو چھوڑ کر ذلیل اور ادنی چیزوں کی طرف دوڑ رہا ہے۔اس آیت میں قرآن کریم
نے اُن محرکات و موجبات کو ذلیل اور حقیر اور مضر بتایا ہے جو دنیا کمانے کی طرف انسان کو
متوجہ کرتے ہیں اور فرماتا ہے کہ یہ سب امور جو نا جائز دنیا کمانے کا موجب ہوتے ہیں
نتیجہ کے لحاظ سے ایسے ہی ہوتے ہیں جیسے کہ عمدہ کھیتی سوکھ کر راکھ ہو جائے۔یعنی جس طرح
وہ کام نہیں آتی اسی طرح ایسی دولت بھی انسان کو کوئی حقیقی نفع نہیں بخشتی اس لئے تم ان
اغراض کے ماتحت دولت مت کماؤ کہ یہ خدا تعالیٰ کا غضب بھڑ کانے کا موجب ہیں۔جب
46

سلام کا اقتصادی نظام
اُس کے پاس فضل بھی ہے تو تم کیوں فضل کو حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرتے اور کیوں ان
حقیر اور ذلیل خواہشات کے پیچھے چلتے ہو۔اب ظاہر ہے کہ جو شخص اسلام پر عمل کرے وہ کبھی اوپر کے محرکات سے متاثر ہوکر
دولت نہیں کما سکتا اور اگر اس حکم پر عمل کرتے ہوئے وہ کچھ کمائے گا بھی تو وہ نیک کاموں
میں خرچ ہو جائے گا۔اور اس طرح غربت و امارت کی خلیج وسیع نہ ہوگی بلکہ پائی جائے گی
کیونکہ ان اغراض کے روک دینے کے بعد کوئی ایسا محرک باقی نہیں رہتا جس کی وجہ سے
کوئی شخص اپنے نفس کیلئے اموال کما سکے کیونکہ مال کمانے کی تین ہی صورتیں ہوسکتی ہیں۔(1)
(r)
اپنی ضرورت کے مطابق۔اپنی ضرورت سے زیادہ لیکن اس لئے کہ اُس سے بنی نوع انسان کو
فائدہ پہنچا سکے اور اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کر سکے۔(۳) مال اوپر کے برے محرکات کی وجہ سے کمائے۔یعنی کھیل تماشے کیلئے ، عیاشی
کیلئے فخر اور عزت کے لئے حرص مال کی وجہ سے۔ظاہر ہے کہ آخر الذکر صورتوں میں ہی انسان ناجائز طور پر مال کمائے گا اور دوسرے
انسانوں کے لئے نقصان کا موجب ہوگا۔اوّل الذکر دونوں صورتوں میں یہ بات پیدا نہ
ہوگی۔جو شخص ضرورت کے مطابق کمائے گا وہ بھی دوسروں کے لئے نقصان کا موجب نہ
ہوگا اور جو ضرورت سے زائد کمالے گا لیکن اُس مال کے کمانے کا محرک صرف خیر و نیکی میں
مسابقت کی روح ہوگی اُس کا مال بھی دوسرے انسانوں کے فائدہ کے لئے خرچ ہوگا اور
اس سے افراد ملک یا قوم کوکوئی نقصان نہ پہنچے گا۔47

اسلام کا اقتصادی
اسلام میں دولت کے غلط استعمال کی ممانعت
اب میں اس بارہ میں اسلامی احکام ذرا تفصیل کے ساتھ بیان کرتا ہوں کہ اسلام
نے کس طرح دولت کے غلط خرچ کو روکا ہے۔اول بچے مسلمان کی نسبت قرآن کریم فرماتا ہے عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ ، یعنی
مسلمان وہی ہیں جو لغو کاموں سے بچیں۔یعنی ایسے کاموں سے جن کا کوئی عقلی فائدہ نظر نہ
آتا ہو۔مثال کے طور پر شطرنج ہے، تاش ہے یا اور اسی قسم کی کئی کھیلیں ہیں جن سے وقت
ضائع ہوتا ہے۔اسلام ہر مومن کو یہ ہدایت دیتا ہے کہ وہ اس قسم کے لغو کاموں سے بچے اور
شطر نج یا تاش یا اس قسم کی دوسری کھیلوں میں حصہ لے کر اپنے وقت کو ضائع نہ کرے یا مثلاً
مجالس میں بیٹھ کر گپیں ہانکنا ہے یہ بھی لغو ہے۔یا مثلاً بے کار زندگی بسر کرنا ہے یہ بھی لغو
ہے۔بعض لوگوں کو عادت ہوتی ہے کہ وہ سارا دن بے کار بیٹھے دوستوں کی مجلس میں گئیں
ہانکتے رہتے ہیں اور اس بات کی ذرا بھی پرواہ نہیں کرتے کہ وہ اپنے اوقات کا کس بے
دردی کے ساتھ خون کر رہے ہیں۔ایک شخص کا باپ مرجاتا ہے اور وہ اپنے پیچھے بہت بڑی
جائداد چھوڑ جاتا ہے۔اب لڑکے کا کام یہی رہ جاتا ہے کہ وہ سارا دن اپنے دوستوں کی مجلس
میں بیٹھا رہتا ہے۔ایک آتا ہے اور کہتا ہے نواب صاحب! آپ ایسے ہیں یا لالہ صاحب!
آپ ایسے ہیں۔یا پنڈت صاحب! آپ ایسے ہیں یا شاہ صاحب آپ ایسے ہیں۔پھر
دوسرا تعریف شروع کر دیتا ہے۔وہ خاموش ہوتا ہے تو تیسرا اُس کی تعریف شروع کر دیتا
ہے۔اس طرح سارا دن یہی شغل جاری رہتا ہے کہ دوست آتے ہیں، گپیں ہانکتے ہیں اور
اُس کی تعریفیں کرتے رہتے ہیں یا اُسے بدراہ پر چلانے کے لئے عورتوں یا جوئے یا شراب
یا اسراف کے دوسرے طریقوں کی تعریفیں کرتے رہتے ہیں۔اس پر وہ بھی اُن کی خوب
48

آج 10 میں سے 10 باقی