عام اقتصادی نظام
اسلام کا اقتصادی نظام, حصہ 2
خاطر تواضع کرتا ہے۔اگر تھوڑی توفیق ہوئی تو پان الا بچی سے تواضع کر دیتا ہے اور اگر زیادہ
توفیق ہوئی تو صبح شام اُن کو کھانا اپنے دستر خوان پر کھلاتا ہے۔مگر اس لئے نہیں کہ وہ غریب
ہیں، اس لئے نہیں کہ وہ بھوکے ہیں، اس لئے نہیں کہ وہ ہمدردی کے قابل ہیں بلکہ اس لئے
کہ وہ اُس کے پاس آکر بیٹھ جاتے ہیں اور مجلس میں خوشی کے ساتھ دن گزر جاتا ہے۔اسلام اس قسم کے کاموں کی قطعاً اجازت نہیں دیتا۔وہ فرماتا ہے مسلمان ہمیشہ لغو کاموں
سے بچتے اور احتراز کرتے ہیں وہ کوئی ایسا کام نہیں کرتے اور کوئی ایسا کام اُن کو نہیں کرنا
چاہئے جن کا کوئی عقلی فائدہ نہ ہو اور جس سے زندگی بے کار ہو جاتی ہو۔وہ شخص جو اپنے ماں
باپ کی کمائی کھاتا ہے اور خود کوئی کام نہیں کرتا آخر اسے سوچنا چاہئے کہ اُس کے اس فعل کا
اُسے کیا فائدہ ہو سکتا ہے یا اس کی قوم کو کیا فائدہ ہو سکتا ہے۔یہ چیز تو ایسی ہے جس کا اس کی
ذات کو بھی فائدہ نہیں ہو سکتا۔اُس کی قوم کو بھی کوئی فائدہ نہیں ہوسکتا اور دنیا کو بھی کوئی فائدہ
نہیں ہو سکتا یہ زندگی کو محض بے کاری اور عیاشی میں ضائع کرتا ہے اور اسلام اس قسم کی بے
کار زندگی کی اجازت نہیں دیتا۔اگر ایک شخص کو اپنے باپ کے مرنے کے بعد دس کروڑ
رو پی بھی جائداد میں ملتا ہے تو قرآن کریم کا حکم یہی ہے کہ وہ اتنی بڑی جائداد کا مالک ہونے
کے باوجود اپنے وقت کو ضائع نہ کرے بلکہ اُسے قوم اور مذہب کے فائدہ کے لئے خرچ
کرے۔اگر اُسے اس قسم کی خدمات کی ضرورت نہیں جن کے نتیجہ میں اُسے روٹی میسر
آئے تو وہ ایسی خدمات سر انجام دے سکتا ہے جو آنریری رنگ رکھتی ہوں۔اس طرح وہ
بغیر معاوضہ لئے اپنے ملک یا اپنی قوم یا اپنے مذہب کی خدمت کر کے اپنے وقت کو بھی
ضائع ہونے سے محفوظ رکھ سکتا ہے اور اپنے اوقات کا بھی صحیح استعمال کر کے اپنے آپ کو
نافع الناس وجود بنا سکتا ہے۔اسی طرح اسلام یہ ہدایت دیتا ہے کہ تم وہ کھیلیں مت کھیلو جو
49
۱۹ وقت کو ضائع کرنے والی اور زندگی کو بے کا رکھونے والی ہوں۔اسی حکم کے ماتحت رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حکم دیا ہے کہ مرد زیور نہ پہنیں، وہ ریشم استعمال نہ کریں کے اسی
طرح سونے چاندی کے برتن استعمال کرنے سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا
ہے عورتوں کے لئے زیور حرام نہیں مگر اُن کے لئے بھی عام حالات میں رسول
کریم صلی الاسلام نے زیورات کو نا پسند فرمایا ہے۔گو اس وجہ سے کہ وہ مقام زینت ہیں
زیورات کا استعمال اُن کے لئے پوری طرح منع نہیں کیا۔مگر اسلام اس بات کی بھی اجازت
نہیں دیتا کہ زیورات پر اس قدر روپیہ خرچ کیا جائے کہ ملک کی اقتصادی حالت کو نقصان
پہنچ جائے یا انہیں اس قدر زیورات بنوا کر دیئے جائیں کہ اُن میں تفاخر کی روح پیدا ہو
جائے یا اس کے نتیجہ میں لالچ اور حرص کا مادہ اُن میں بڑھ جائے۔اُن کے لئے زیورات کی
اجازت ہے مگر ایک حد کے اندر لیکن مردوں کے لئے زیورات کا استعمال قطعی طور پر حرام
قرار دیا گیا ہے اسی طرح وہ برتن جو سونے چاندی کے ہوں اُن کا استعمال رسول
صلى الله
کریم ﷺ نے ممنوع قرار دیا ہے۔اس ضمن میں وہ اشیاء بھی آجاتی ہیں جو عام طور پر محض زینت یا تفاخر کے لئے امراء
اپنے مکانوں میں رکھتے ہیں۔میں نے دیکھا ہے بعض لوگ اپنے مکان کی زینت کے لئے
ایسی ایسی چیزیں خرید لیتے ہیں جن کا کوئی بھی فائدہ نہیں ہوتا۔مثلاً بعض لوگ چینی کے
پرانے برتن خرید کر اپنے مکانوں میں رکھ لیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ہم نے ایک بڑی قیمتی
چیز خریدی ہے۔یورپین لوگوں میں خصوصیت کیساتھ یہ نقص ہے کہ وہ پانچ پانچ دس دس
ہزار روپیہ تک کے اس قسم کے برتن خرید لیتے ہیں اور کہتے ہیں یہ وہ برتن ہیں جو آج سے
اتنے ہزار سال پہلے کے ہیں۔یا پرانے قالین بڑی بڑی قیمت پر خرید کر اپنے مکانوں میں
50
لٹکا لیتے ہیں۔حالانکہ ویسے ہی قالین پچاس ساٹھ روپیہ میں آسانی سے مل جاتے ہیں لیکن
محض اس لئے کہ وہ لوگوں کو یہ بتا سکیں کہ یہ قالین فلاں بادشاہ کا ہے یا فلاں زمانہ کا ہے وہ
بہت کچھ روپیہ اُس کے خریدنے پر برباد کر دیتے ہیں۔اسلام کے نزدیک یہ سب لغو چیزیں
ہیں اور ان میں کوئی حقیقی فائدہ نہیں صرف دولت کے اظہار کے لئے لوگ ان چیزوں کو
خریدتے اور اپنے روپیہ کو برباد کرتے ہیں۔رسول کریم صلی یاتم نے ان باتوں کو عملاً ناجائز
قرار دے دیا ہے اور فرمایا ہے کہ مومن کا یہ کام نہیں کہ وہ ان لغو کاموں میں اپنے وقت
کو ضائع کرے اور اس قسم کی بے کار چیزوں پر اپنے روپیہ کو برباد کرے آجکل کے لحاظ
سے سینما اور تھیٹر وغیرہ بھی اس حکم کے نیچے آجائیں گے۔کیونکہ سینما اور تھیروں وغیرہ پر بھی
ملک کی دولت کا ایک بہت بڑا حصہ ضائع چلا جاتا ہے۔میں نے ایک دفعہ حساب لگایا تو
معلوم ہوا کہ کروڑوں کروڑ روپیہ سینما پر ہر سال خرچ ہوتا ہے۔لاہورہی میں کوئی پچھیں
کے قریب سینمائنا جاتا ہے اور اوسط آمد ہر سینما کی ہفتہ وار دو تین ہزار بتائی جاتی ہے اگر
اڑھائی ہزار اوسط آمد شمار کی جائے تو ماہوار آمد دس ہزار ہوئی۔اور سالانہ ایک لاکھ نہیں
ہزار۔بیس سینما بھی اگر شمار کئے جائیں تو صرف لاہور کا سالا نہ سینما کا خرچ چوبیس لاکھ کا
ہوا۔اگر ہندوستان کے تمام شہروں اور قصبات کوسینما کے لحاظ سے لا ہور کے برابر سمجھا
جائے گو یقیناً اس سے زیادہ نسبت ہوگی تو بھی ایک ہزار سینما سارے ہندوستان میں بن
جاتا ہے اور بارہ کروڑ کے قریب سالانہ خرج سینما کا ہوجاتا ہے اور اگر سینما کے لوازمات کو
بھی شامل کیا جاوے کہ ایسے لوگ بالعموم شراب خوری اور ایک دوسرے کی عیاشانہ
دعوتوں میں بھی روپیہ خرچ کرتے ہیں تو پچیس تیس کروڑ روپیہ سے زائد خرچ سینما اور اس
کے لوازمات پر اُٹھ جاتا ہے اور یہ رقم حکومت ہند کی آمد کا ۱/۴ حصہ ہے۔گو یا صرف سینما
51
پر اس قدر خرچ اُٹھتا ہے کہ جو سارے ملک پر سال میں ہونے والے خرچ کا ایک چوتھائی
ہے۔حالانکہ اس کا کوئی بھی فائدہ نہ ملک کو ہوتا ہے نہ قوم کو ہوتا ہے اور نہ خود سینما دیکھنے
والوں کو ہوتا ہے۔قرآن کریم اس قسم کے تمام راستوں کو بند کرتا ہے اور فرماتا ہے مومن وہی ہیں جو
اس قسم کے لغو کاموں سے احتراز کریں اور اپنی کمائی کا ایک پیسہ بھی ان پر ضائع نہ کریں۔یورپ کی آزاد حکومتیں جو اپنی اقتصادی ترقی کے لئے ہمیشہ کوشش کرتی رہتی ہیں اُن کی تو یہ
حالت ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ سینما اور تھیٹر بناتی ہیں۔جتنے سنیما گھر آج انگلستان میں
ہیں جنگ کے بعد یقیناً ان میں زیادتی کی جائے گی اور کہا جائے گا کہ یہ سینما کم ہیں
سینکڑوں اور سینما گھر بنائے جائیں۔تا کہ وہ لوگ جو سینماؤں کی کمی کی وجہ سے اس تعیش
سے محروم ہیں وہ بھی اس میں حصہ لے سکیں اور اُن کی دولت اور اُن کا وقت بھی اس پر صرف
ہو۔لیکن اسلام قطعی طور پر ان تمام چیزوں کو جو بنی نوع انسان کے لئے مفید نہیں بند کرتا ہے
اور کہتا ہے کہ ہم اس کی اجازت نہیں دے سکتے۔اگر اسلام کے ان احکام پر پوری طرح
عمل کیا جائے تو امراء کی ظاہری حالت بھی ایک حد تک مساوات کی طرف لوٹ آئے کیونکہ
ناجائز کمائی کا ایک بڑا محرک ناجائز اور بے فائدہ اخراجات ہی ہوتے ہیں۔اسلام میں اسراف کی ممانعت
دوسرے اسلام نے اسراف سے منع کیا ہے جس کے یہ معنی ہوتے ہیں کہ گو خرچ کا
محل تو جائز ہومگر خرچ ضرورت سے زیادہ ہو۔مثلاً اونچی اونچی عمارات بنانا یا زینت اور
تفاخر کے طور پر باغ اور چمن تیار کرانا۔ایک باغ ایسے ہوتے ہیں جو پھلوں کے لئے تیار
کئے جاتے ہیں ایسے باغ بنانا اسلام کے رو سے منع نہیں ہیں لیکن بعض باغ اس قسم کے
ن بعض باغ اس قم
52
ہوتے ہیں جن کی غرض محض نمائش یا عیاشی ہوتی ہے۔جیسے پرانے زمانہ میں بعض بادشاہ
بڑے بڑے باغ تیار کرایا کرتے تھے جن سے اُن کی غرض محض یہ ہوا کرتی تھی کہ وہاں
ناچ گانا ہو اور وہ اس سے لطف اندوز ہوں۔اس طرح محض اپنے نفس کے اہتر از ۲ کے
لئے وہ اتنا روپیہ خرچ کر دیتے تھے جو اسراف میں داخل ہو جا تا تھا۔لیکن اس قسم کے باغ
بنانے جیسے میونسپل کمیٹیاں تیار کروایا کرتی ہیں اور جن سے اُن کی غرض یہ ہوتی ہے کہ لوگ
وہاں جائیں، سیر کریں اور صحت میں ترقی کریں اسلام کی رو سے منع نہیں ہیں۔اسلام کے
نزد یک اگر ایک میونسپل کمیٹی دس لاکھ روپیہ بھی اس قسم کے باغ تیار کرنے پر صرف کر دے
جس سے چار پانچ لاکھ آدمی فائدہ اُٹھا سکتے ہوں تو وہ بالکل جائز کام کرے گی۔مثلاً لا ہور
کی آبادی 9 لاکھ ہے اگر لاہور کی میونسپل کمیٹی متعدد پارک بنانے پر لاکھوں لاکھ روپیہ خرچ
کر دے تو چونکہ نو لاکھ کی آبادی یا اس آبادی کی اکثریت اس سے فائدہ اُٹھائے گی اس
لئے روپیہ کا یہ مصرف بالکل جائز سمجھا جائے گا بلکہ اگر ایک لاکھ آدمی بھی اس سے فائدہ
اُٹھا ئیں گے تو یہ سمجھا جائے گا کہ میونسپل کمیٹی نے ایک آدمی کی صحت کے لئے چار یا پانچ
روپے صرف کئے اور یہ بالکل جائز ہوگا۔لیکن اگر ایک بادشاہ اپنے لئے یا اپنے بیوی بچوں
کے لئے لاکھوں روپیہ خرچ کر کے ایک باغ تیار کراتا ہے اور اُس میں دوسروں کو جانے کی
اجازت نہیں ہوتی تو اس کے یہ معنی ہوں گے کہ اُس نے ایک ایک نفس پر لاکھ لاکھ یا دودو
لاکھ روپیہ خرچ کر دیا حالانکہ اگر وہی ایک لاکھ یا دو لاکھ یا تین لاکھ یا چار لاکھ روپیہ عام
لوگوں کے لئے خرچ کیا جاتا تو لاکھوں لوگ اس سے فائدہ اُٹھاتے اور اُن کی صحت پہلے
سے بہت زیادہ ترقی کر جاتی۔پس اسلام جائز ضروریات پر روپیہ صرف کرنے سے نہیں
روکتا بلکہ اس امر سے روکتا ہے کہ روپیہ کو صیح طور پر استعمال نہ کیا جائے اور بنی نوع انسان
53
کے حقوق کو تلف کر کے ناجائز فائدہ اُٹھایا جاوے۔اگر ایک دفتر بنانے کا سوال ہو اور
ہزاروں لوگوں کے لئے کمروں کی ضرورت ہو تو خواہ ہمیں منزلہ مکان بنالیا جائے اور اُس
میں سینکڑوں کمرے ہوں اسلام کی رو سے بالکل جائز ہو گا لیکن وہ لوگ جو بلا وجہ اپنی
ضرورت سے زائد کمرے بنوا لیتے ہیں محض اس لئے کہ لوگ اُن کو دیکھیں اور تعریف کریں
قرآن کریم کے رو سے وہ ایک ناجائز فعل کا ارتکاب کرتے ہیں اور اسلام اُسے اسراف
قرار دیتا ہے۔قیامت کے دن اللہ تعالیٰ ایسے شخص کو پکڑے گا اور اُس سے جواب طلب
کرے گا کہ اُس نے کیوں وہ روپیہ جو بنی نوع انسان کی خدمت یا اُن کی ترقی کے
سامانوں پر صرف ہو سکتا تھا اس رنگ میں ضائع کیا اور ملک اور قوم کی اقتصادی حالت کو
نقصان پہنچایا۔دور کیوں جائیں تاج محل ہمارے گھر کی مثال ہے مجھے خود وہ بہت پسند ہے
اور میں اُسے دیکھنے بھی جایا کرتا ہوں لیکن اسلامی اقتصاد کے لحاظ سے تاج محل کی تعمیر پر
ناجائز طور پر روپیہ صرف کیا گیا ہے۔تاج محل آخر کیا ہے؟ ایک بہت بڑی شاندار عمارت
ہے جو محض ایک عورت کی قبر پر زینت کے لئے بنائی گئی اور اُس پر کروڑوں روپیہ صرف کیا
گیا۔اگر وہی روپیہ صدقہ وخیرات پر صرف کیا جاتا یا غرباء کے لئے کوئی ایسا ادارہ قائم کر دیا
جاتا جس سے لاکھوں مساکین، لاکھوں یتیم ، اور لاکھوں بے کس ایک مدت دراز تک فائدہ
اُٹھاتے چلے جاتے اور وہ اپنے کھانے اور اپنے پینے اور اپنے پہنے اور اپنے رہنے کے تمام
سامانوں کو حاصل کر لیتے تو یہ زیادہ بہتر ہوتا۔بے شک جہاں تک عمارت کا سوال ہے،
جہاں تک انجنیئر نگ کا سوال ہے تاج محل کی ہم تعریف کرتے ہیں اور اُسے دیکھنے کے
لئے بھی جاتے ہیں لیکن جہاں تک حقیقت کا سوال ہے ہمیں تسلیم کرنا پڑے گا کہ اس قسم کی
عمارتیں جو بعض افراد محض اپنے نام ونمود کے لئے یا نمائش کے لئے دنیا میں تیار کرتے ہیں
54
اسلامی نقطہ نگاہ سے ناجائز ہیں۔لیکن وہ عمارتیں جو قوم کے لئے یا پبلک کے مفاد کے لئے یا
ایسی ہی اور ضروریات کے لئے تیار کی جاتی ہیں وہ خواہ کتنی ہی بلند ہوں جائز کہلائیں گی۔غرض بلا ضرورت اونچی عمارات بنانا، زینت اور تفاخر کے طور پر باغات تیار کروانا، کھانا
زیادہ مقدار میں کھانا یا بہت سے کھانے کھانا، لباس وغیرہ پر غیر ضروری رقوم خرچ کرنا،
گھوڑے اور موٹریں ضرورت سے زیادہ رکھنا، فرنیچر وغیرہ ضرورت سے زیادہ بنوانا،
عورتوں کا لیس اور فیتوں وغیرہ پر زیادہ رقوم خرچ کرنا ان سب امور سے قرآن کریم اور
احادیث میں منع کیا گیا ہے اور اس طرح مال کمانے کی ضرورتوں کو محدود کر دیا گیا ہے۔سیاسی اقتدار کیلئے روپیہ خرچ کرنا
اسی طرح مال اور دولت کی وجہ سے کسی کو سیاسی اقتدار دینے سے بھی اسلام نے منع
فرما دیا ہے۔میں اس بارہ میں بیان کر چکا ہوں کہ قرآن کریم کا یہ صریح حکم ہے کہ اُن
تُوَدُّوا الْأَمَانَاتِ إِلَى أَهْلِهَا۔کہ تم حکومتیں انہیں لوگوں کے سپر دکیا کرو جوحکومت کے
کام کے اہل ہوں محض کسی کے مال یا اُس کی دولت کی وجہ سے اُس کو سیاسی اقتدار دے
دینا اسلامی تعلیم کے ماتحت جائز نہیں ہے اس لئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم مال اور دولت کی
وجہ سے نہیں بلکہ اہلیت اور قابلیت کی بناء پر لوگوں کے سپر دحکومتی کام کیا کرو۔پس جولوگ
مال و دولت اس لئے جمع کرتے ہیں کہ اس کی وجہ سے ہمیں حکومت میں حصہ مل جائے گا یا
بڑے بڑے عہدے ہمیں حاصل ہو جائیں گے اسلام اُن کے اس نفع کو بھی ناجائز قرار دیتا
ہے اور امت مسلمہ کو یہ حکم دیتا ہے کہ وہ حکام کے انتخاب کے وقت اہلیت کو مد نظر رکھا
کریں۔یہ نہیں ہونا چاہئے کہ دولت وثروت کی وجہ سے کسی کو سیاسی اقتدار سونپ دیا
جائے۔55
روپیہ جمع کرنے کی حرص
b
پھر بعض لوگ دنیا میں ایسے بھی ہوتے ہیں جو بہت سارو پید اپنے پاس جمع کر لیتے
ہیں۔اسلام نے اپنے متبعین کو روپیہ جمع کرنے سے بھی روک دیا ہے۔چنانچہ فرماتا ہے۔وَالَّذِينَ يَكْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ وَلَا يُنْفِقُونَهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِا
فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ يَوْمَ يُحْمَى عَلَيْهَا فِي نَارِ جَهَنَّمَ فَتُكُوى بِهَا
جِبَاهُهُمْ وَجُنُوبُهُمْ وَظُهُورُهُمْ هَذَا مَا كَنَزْتُمْ لِأَنْفُسِكُمْ فَذُوقُوا مَا
كُنتُم تَكْنِزُونَ فرماتا ہے وہ لوگ جو سونا اور چاندی جمع کرتے ہیں اور خدا تعالیٰ کے
حکم کے ماتحت اُس کو خرچ نہیں کرتے ہم اُن کو ایک درد ناک عذاب کی خبر دیتے ہیں۔جب سونا اور چاندی جہنم کی آگ میں تپایا جائے گا اور انہیں گلا کر اُن کے ہاتھوں اور اُن
کے پہلوؤں اور اُن کی پیٹھوں پر داغ دیا جائے گا اور کہا جائے گا کہ یہ وہ خزانے ہیں جو تم
نے اپنے لئے اور اپنے خاندان کی ترقی کے لئے روک رکھے تھے اور خدا تعالیٰ کے بندوں
کو تم نے اُن سے محروم کر دیا تھا۔فَذُوقُوا مَا كُنْتُمْ تَكْنِزُونَ پس چونکہ لوگوں نے
اس سونے اور چاندی سے
فائدہ نہیں اٹھا یا بلکہ تم نے اُسے صرف اپنے لئے جمع کر رکھا تھا
اس لئے آج ہم یہ سونا اور چاندی تمہاری طرف ہی واپس لوٹاتے ہیں۔مگر اُس جہان میں
چونکہ سونا اور چاندی کسی کام نہیں آسکتے اس لئے ہم اس رنگ میں یہ سونا اور چاندی تمہیں
دیتے ہیں کہ ان کو پگھلا پگھلا کر تمہارے ہاتھوں اور پہلوؤں اور پیٹھوں پر داغ دینگے تاکہ
تمہیں معلوم ہو کہ سونے اور چاندی کو روک رکھنا اور بنی نوع انسان کی بہتری کے لئے اُسے
صرف نہ کرنا کتنا بڑا گناہ تھا۔گو یہ مثال جو میں نے دی ہے اس میں روپیہ کے غلط خرچ کا
ذکر نہیں بلکہ روپیہ جمع کرنے کا ذکر ہے لیکن در حقیقت یہ بھی غلط خرچ کے مشابہہ ہے کیونکہ
56
غلط خرچ کا نقصان بھی یہی ہوتا ہے کہ دوسرے لوگ اُس سے فائدہ اُٹھانے سے محروم رہ
جاتے ہیں اور روپیہ کو جمع کر رکھنے اور کام پر نہ لگانے سے بھی اس قسم کا نقصان ہوتا ہے۔پس نتیجہ کے لحاظ سے یہ روپیہ کا جمع کرنا اور اُسے نامناسب مواقع پر خرچ کرنا ایک ساہی
ہے۔غرض جتنے محرکات دولت کے حد سے زیادہ کمانے یا اُس کو اپنے پاس جمع رکھنے کے
دنیا میں پائے جاتے ہیں اسلام نے اُن سب کو رڈ کر دیا ہے۔اور درحقیقت بعض محرکات
و موجبات ہی دولت کے زیادہ کمانے یا اُسے لوگوں کے لئے خرچ نہ کرنے کے ہوا کرتے
ہیں۔جب ان تمام محرکات کو ناجائز قرار دے دیا جائے تو کوئی شخص اتنی دولت جمع نہیں کر
سکتا جو بنی نوع انسان کی ترقی میں روک بن جائے۔مثلاً لوگ گھوڑ دوڑ کے لئے اعلیٰ درجہ
کے قیمتی گھوڑے رکھتے ہیں اور ان پر لاکھوں روپیہ خرچ کر دیتے ہیں۔یا جوئے بازی پر
ہزاروں روپیہ برباد کر دیتے ہیں لیکن اس تعلیم کے ماتحت جو اسلام نے بیان کی ہے ایک
مسلمان ریس (RACE) کے لئے گھوڑے نہیں رکھ سکتا۔وہ سواری کے لئے تو گھوڑا
رکھے گا مگر یہ نہیں کر سکتا کہ ریس (RACE) میں حصہ لینے کے لئے لاکھوں روپیہ گھوڑوں
کی خرید پر خرچ کرتا چلا جائے۔جب اس قسم کے تمام محرکات جاتے رہیں گے تو یہ لازمی
بات ہے کہ روپیہ کے زیادہ کمانے کی خواہش اس کے دل میں باقی نہ رہے گی۔روپیہ کی
زیادہ خواہش اسی لئے پیدا ہوتی ہے کہ انسان کہتا ہے فلاں کے پاس ایک لاکھ روپیہ جمع
ہے میرے پاس بھی اتنا روپیہ جمع ہونا چاہئے۔یا فلاں نے ریس کے لئے بڑے اچھے
گھوڑے رکھے ہوئے ہیں میں بھی اعلیٰ درجہ کے گھوڑے خرید کر رکھوں۔یا محض مال کی
محبت ہو اور انسان روپیہ کو حض روپیہ کے لئے جمع کرے مگر جب اس قسم کی تمام خواہشات
سے اسلام نے منع کر دیا تو وہ نا واجب حد تک روپیہ کمانے کی فکر ہی نہیں کرے گا۔57
سلام کا اقتصادی
کمزور طبائع کا علاج
مگر اس تعلیم کے باوجود پھر بھی کمزور طبائع ناجائز حد تک روپیہ کما سکتی تھیں اور صرف
وعظ اس غرض کو پورا نہیں کر سکتا تھا۔آخر میں نے جو کچھ بیان کیا ہے یہ صرف ایک وعظ ہے
جس سے انسان فائدہ اُٹھا سکتا ہے لیکن دنیا میں ایسے کمزور طبع لوگ پائے جاتے ہیں جو
وعظ سے فائدہ نہیں اُٹھاتے۔پس چونکہ دنیا میں ایک عنصر ایسے کمزور لوگوں کا بھی تھا جنہوں
نے اس وعظ سے پورا فائدہ نہیں اُٹھا نا تھا اس لئے شریعت اسلامی نے بعض ایسے آئین
تجویز کر دیئے ہیں جن پر عمل کرانا حکومت کے ذمہ ہے اور جن سے دولت ناجائز حد تک
کمائی نہیں جاسکتی۔وہ آئین جو اسلام نے مقرر کئے ہیں یہ ہیں۔اسلام میں ناجائز طور پر روپیہ کے حصول کا سد باب
شود کی مناعی
اول اسلام نے سُود پر روپیہ لینے اور دینے سے منع کر دیا ہے اور اس طرح تجارت کو
محمددو کر دیا۔تعجب کی بات ہے کہ عام طور پر ہمارا تعلیم یافتہ طبقہ ایک طرف تو کمیونزم کے
اصول کا دلدادہ ہے دوسری طرف شود کی بھی تائید کرتا نظر آتا ہے حالانکہ دنیا کی اقتصادی
تباہی کا سب سے بڑا موجب یہی سود ہے۔سود کے ذریعہ ایک ہوشیار اور عقلمند تاجر کروڑوں
روپیہ لے لیتا ہے اور پھر اس روپیہ کے ذریعہ دنیا کی تجارت پر قبضہ کر لیتا ہے۔بڑے
بڑے کارخانے قائم کر لیتا ہے اور ہزاروں ہزار لوگوں کو ہمیشہ کی غلامی کی زندگی بسر کرنے
پر مجبور کر دیتا ہے۔اگر دنیا کے مالداروں کی فہرست بنائی جائے تو اکثر مالدارو ہی نکلیں گے
جنہوں نے سُود کے ذریعہ ترقی کی ہوگی۔پہلے وہ دو چار ہزار روپیہ کے سرمایہ سے کام شروع
58
کرتے ہیں اور رفتہ رفتہ وہ اتنی ساکھ پیدا کر لیتے ہیں کہ بڑے بڑے بنکوں سے لاکھوں
روپیہ قرض یا اوور ڈرافٹ (OVER DRAFT) کے طور پر نکلوالیتے ہیں اور چند
سالوں میں ہی لاکھوں سے کروڑوں روپیہ پیدا کر لیتے ہیں۔یا ایک شخص معمولی سرمایہ اپنے
پاس رکھتا ہے مگر اُس کا دماغ اچھا ہوتا ہے وہ کسی بنک کے سیکرٹری سے دوستی پیدا کر کے اُس
-
سے ضرورت کے مطابق لاکھ دولاکھ یا چار لاکھ روپیہ لے لیتا ہے اور چند سالوں میں ہی اُس
سے کئی گنا نفع کما کر وہ کروڑ پتی بن جاتا ہے۔غرض جس قدر بڑے بڑے مالدار دنیا میں
پائے جاتے ہیں اُن کے حالات پر اگر غور کیا جائے تو معلوم ہوگا کہ ان میں اپنی خالص
کمائی سے بڑھنے والا شاید سو میں سے کوئی ایک ہی ہوگا باقی ننانوے فیصدی ایسے ہی مالدار
نظر آئیں گے جنہوں نے سود پر بنکوں سے روپیہ لیا اور تھوڑے عرصہ میں ہی اپنے اعلیٰ
دماغ کی وجہ سے کروڑ پتی بن گئے اور لوگوں پر اپنا رعب قائم کر لیا۔پس سود دنیا کی
اقتصادی تباہی کا ایک بہت بڑا ذریعہ اور غرباء کی ترقی کے راستہ میں ایک بہت بڑی روک
ہے جس کو دور کرنا بنی نوع انسان کا فرض ہے۔اگر ان لوگوں کو شود کے ذریعہ بنکوں میں سے
آسانی کے ساتھ روپیہ نہ ملتا تو دوصورتوں میں سے ایک صورت ضرور ہوتی یا تو وہ دوسرے
لوگوں
کو اپنی تجارت میں شامل کرنے پر مجبور ہوتے اور یا پھر اپنی تجارت کو اس قدر بڑھانہ
سکتے کہ بعد میں آنے والوں کے لئے روک بن جاتے اور ٹرسٹ وغیرہ قائم کر کے لوگوں
کے لئے ترقی کا راستہ بالکل بند کر دیتے۔اس کا نتیجہ یہ ہوتا کہ مال ملک میں مناسب
تناسب کے ساتھ تقسیم ہوتا اور خاص خاص لوگوں کے پاس حد سے زیادہ روپیہ جمع نہ ہوتا جو
اقتصادی ترقی کے لئے سخت مُہلک اور ضرررساں چیز ہے۔مگر افسوس ہے کہ لوگ سود کے
ان نقصانات کو اپنی آنکھوں سے دیکھتے ہیں مگر اس کے باوجود جس طرح مکڑی اپنے اردگرد
59
اسلام
کا اقتصادی نظام
جالات نفتی چلی جاتی ہے اسی طرح وہ سود کے جال میں پھنستے چلے جاتے ہیں اور اس بات پر
ذرا بھی غور نہیں کرتے کہ اُن کے اس طریق کا ملک اور قوم کے لئے کیسا خطرناک نتیجہ نکلے
گا اور اس الزام سے کمیونزم کے حامی بھی بری نہیں وہ بھی اس جڑ کو جو سرمایہ داری کا درخت
پیدا کرتی ہے نہ صرف یہ کہ کاٹتے نہیں بلکہ وہ اُسے بُرا بھی نہیں کہتے۔ہزاروں لاکھوں
کمیونسٹ دنیا میں ملیں گے جو سود لیتے ہیں اور اس طرح بالواسطہ سرمایہ داری کی جڑیں
مضبوط کرنے میں مدد کر رہے ہیں۔شود کی وسیع تعریف
اسلام نے شود کی ایسی تعریف کی ہے جس سے بعض ایسی چیزیں بھی جو عرف عام میں
سود نہیں سمجھی جاتیں سود کے دائرہ عمل میں آجاتی ہیں اور وہ بھی بنی نوع انسان کے لئے
ناجائز ہو جاتی ہیں۔اسلام نے سود کی یہ تعریف کی ہے کہ وہ کام جس پر نفع یقینی ہو۔اب اس
تعریف کے ماتحت جتنے ٹرسٹ ہیں وہ سب ناجائز سمجھے جائیں گے کیونکہ ٹرسٹ کی غرض
یہی ہوتی ہے کہ مقابلہ بند ہو جائے اور جتنا نفع تاجر کمانا چاہیں اتنا نفع اُن کو بغیر کسی روک
کے حاصل ہو جائے۔مثلاً ایک ملک کے پندرہ بیس بڑے بڑے تاجر ا کٹھے ہو کر اگر ایک
مقررہ قیمت کا فیصلہ کرلیں اور ایک دوسرے کا تجارتی مقابلہ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیں تو اس کا
نتیجہ یہ ہوگا کہ ایک چیز جو دو روپے کو تجارتی اصول پر چکنی چاہئے اُس کے متعلق وہ کہہ سکتے
ہیں ہم اُسے پانچ روپے میں فروخت کریں گے اور چونکہ سب کا متفقہ فیصلہ یہی ہوگا۔اس
لئے لوگ مجبور ہوں گے کہ پانچ روپے میں ہی وہ چیز خریدیں کیونکہ اس سے کم قیمت میں
اُن
کو وہ چیز کسی اور جگہ سے مل ہی نہیں سکے گی۔وہ ایک کے پاس جائیں گے تو وہ پانچ
روپے قیمت بتائے گا، دوسرے کے پاس جائیں گے تو وہ بھی پانچ روپے ہی بتاتا ہے،
60