عام اقتصادی نظام

اسلام کا اقتصادی نظام, حصہ 10

مال کے مالک ہیں اور زمین کی ناف پر بستے ہیں اپنا ہاتھ چلائے۔سبا اور دوان اور ترسیس
کے سوداگر اور اُن کے تمام جوان شیر بر تجھ سے پوچھیں گے کیا تو غارت کرنے آیا ہے؟ کیا
تو نے اپنا غول اس لئے جمع کیا ہے کہ مال چھین لے اور چاندی سونا ٹوٹے اور مویشی اور
مال لے جائے اور بڑی غنیمت حاصل کرے۔اس لئے اے آدم زاد! نبوت کر اور جوج سے کہہ خداوند خدایوں فرماتا ہے کہ جب
میری اُمت اسرائیل امن سے بسے گی کیا تجھے خبر نہ ہوگی؟ اور تو اپنی جگہ سے شمال کی دور
اطراف سے آئے گا تو اور بہت سے لوگ تیرے ساتھ جو سب کے سب گھوڑوں پر سوار
ہوں گے ایک بڑی فوج اور بھاری لشکر۔تو میری اُمت اسرائیل کے مقابلہ کو نکلے گا اور
زمین کو بادل کی طرح چھپالے گا۔یہ آخری دنوں میں ہوگا اور میں تجھے اپنی سرزمین پر چڑھا
لاؤنگا تا کہ قومیں مجھے جائیں۔جس وقت میں اے جو ج! ان کی آنکھوں کے سامنے تجھ
سے اپنی تنتقد میں کراؤں۔خداوند خدا یوں فرماتا ہے کہ کیا تو وہی نہیں جس کی بابت میں نے
قدیم زمانہ میں اپنے خدمت گذار اسرائیلی نبیوں کی معرفت جنہوں نے ان ایام میں
سالہا سال تک نبوت کی فرمایا تھا کہ میں تجھے اُن پر چڑھا لا ؤ نگا اور یوں ہوگا کہ اُن ایام
میں جب جوج اسرائیل کی مملکت پر چڑھائی کرے گا تو میرا قہر میرے چہرہ سے نمایاں
ہوگا۔خداوند خدا فرماتا ہے کیونکہ میں نے اپنی غیرت اور آتش قہر میں فرمایا کہ یقینا اُس
روز اسرائیل کی سرزمین میں سخت زلزلہ آئے گا یہاں تک کہ سمندر کی مچھلیاں اور آسمان کے
پرندے اور میدان کے چرندے اور سب کیڑے مکوڑے جو زمین پر رینگتے پھرتے ہیں
اور تمام انسان جو رؤے زمین پر ہیں میرے حضور تھر تھرائیں گے اور پہاڑ گر پڑیں گے اور
کراڑے بیٹھ جائیں گے اور ہر ایک دیوار زمین پر گر پڑے گی اور میں اپنے سب پہاڑوں
(145)

سے اُس پر تلوار طلب کروں گا۔خدا وند خدا فرماتا ہے اور ہر ایک انسان کی تلوار اُس کے
بھائی پر چلے گی اور میں وبا بھیج کر اور خونریزی کر کے اُسے سزا دونگا اور اُس پر اور اُس کے
لشکروں پر اور اُن بہت سے لوگوں پر جو اس کے ساتھ ہیں شدّت کا مینہہ اور بڑے بڑے
اولے اور آگ اور گندھک برساؤنگا اور اپنی بزرگی اور اپنی تقدیس کراؤ نگا اور بہت سی
قوموں کی نظروں میں مشہور ہوں گا اور وہ جانیں گے کہ خداوند میں ہوں۔پس اے آدم زاد! تو جوج کے خلاف نبوت کر اور کہہ خداوند خدا یوں فرماتا ہے دیکھ
اے جوج ، روش، اور مسک اور توبل کے فرمانروا! میں تیرا مخالف ہوں اور میں تجھے
پھر ا دونگا اور تجھے لئے پھر ونگا اور شمال کی دُور اطراف سے چڑھالا ؤ نگا اور تجھے اسرائیل کے
پہاڑوں پر پہنچاؤں گا اور تیری کمان تیرے بائیں ہاتھ سے چھڑا دوں گا اور تیرے تیر
تیرے داہنے ہاتھ سے گرا دونگا۔تو اسرائیل کے پہاڑوں پر اپنے سب لشکر اور حمایتیوں
سمیت گر جائے گا اور میں تجھے ہر قسم کے شکاری پرندوں اور میدان کے درندوں کو دوں گا
کہ کھا جائیں۔تو کھلے میدان میں گرے گا کیونکہ میں ہی نے کہا خداوند خدا فرماتا ہے اور
میں ماجوج پر اور اُن پر جو بحری ممالک میں امن وسکونت کرتے ہیں آگ بھیجونگا اور وہ
جانیں گے کہ میں خداوند ہوں اور میں اپنے مقدس نام کو اپنی امت اسرائیل میں ظاہر کرونگا
اور پھر اپنے مقدس نام کی بے حرمتی نہ ہونے دونگا اور قومیں جائیں گی کہ میں خداوند اسرائیل
کا قدوس ہوں۔دیکھ ! وہ پہنچا اور وقوع میں آیا خداوند خدا فرماتا ہے یہ وہی دن ہے جس کی
بابت میں نے فرمایا تھا۔تب اسرائیل کے شہروں کے بسنے والے نکلیں گے اور آگ لگا کر
ہتھیاروں کو جلائیں گے یعنی سپروں اور پھر یوں کو ، کمانوں اور تیروں کو اور بھالوں اور
برچھیوں کو اور وہ سات برس تک اُن کو جلاتے رہیں گے۔یہاں تک کہ وہ نہ میدان سے

لکڑی لائیں گے اور نہ جنگلوں سے کاٹیں گے۔کیونکہ وہ ہتھیار ہی جلائیں گے اور وہ اپنے
لوٹنے والوں کو لوٹیں گے اور اپنے غارت کرنے والوں کو غارت کریں گے۔خداوند خدا فرماتا ہے۔اور اُسی دن یوں ہوگا کہ میں وہاں اسرائیل میں جوج کو ایک
گورستان دوں گا یعنی را بگذروں کی وادی جو سمندر کے مشرق میں ہے اُس سے را بگذروں
کی راہ بند ہوگی اور وہاں جوج کو اور اُس کی تمام جمعیت کو دفن کریں گے اور جمعیت جوج کی
وادی اُس کا نام رکھیں گے اور سات مہینوں تک بنی اسرائیل اُن کو دفن کرتے رہیں گے
تا کہ ملک کو صاف کریں۔ہاں اُس ملک کے سب لوگ ان کو دفن کریں گے اور یہ اُن کے
لئے ناموری کا سبب ہو گا جس روز میری تمجید ہوگی۔خداوند خدا فرماتا ہے اور وہ چند آدمیوں
کو چن لیں گے جو اس کام میں ہمیشہ مشغول رہیں گے اور وہ زمین پر گزرتے ہوئے
را بگذروں کی مدد سے اُن کو جو سطح زمین پر پڑے رہ گئے ہوں دفن کریں گے تا کہ اُسے
صاف کریں پورے سات مہینوں کے بعد تلاش کریں گے اور جب وہ ملک میں سے
گزریں اور اُن میں سے کوئی کسی آدمی کی ہڈی دیکھے تو اس کے پاس ایک نشان کھڑا کرے
گا جب تک دفن کر نیوالے جمعیت جوج کی وادی میں اُسے دفن نہ کریں اور شہر بھی جمعیت
کہلائے گا یوں وہ زمین کو پاک کریں گے۔اور اے آدم زاد! خداوند خدا فرماتا ہے ہر قسم کے پرندے اور میدان کے ہر ایک
جانور سے کہہ جمع ہو کر آؤ میرے اس ذبیحہ پر جسے میں تمہارے لئے ذبح کرتا ہوں۔ہاں
اسرائیل کے پہاڑوں پے ایک بڑے ذبیحہ پر ہر طرف سے جمع ہوتا کہ تم گوشت کھاؤ اور
خون پیو تم بہادروں کا گوشت کھاؤ گے اور زمین کے امراء کا خون پیو گے ہاں مینڈھوں،
بڑوں، بکروں اور بیلوں کا۔وہ سب کے سب بسن کے فربہ ہیں اور تم میرے ذبیحہ کی جسے
(147)

میں نے تمہارے لئے ذبح کیا یہاں تک چربی کھاؤ گے کہ سیر ہو جاؤ گے اور اتنا خون پیو گے
کہ مست ہو جاؤ گے اور تم میرے دستر خوان پر گھوڑوں اور سواروں سے اور بہادروں اور
تمام جنگی مردوں سے سیر ہو گے۔خداوند خدا فرماتا ہے اور میں قوموں کے درمیان اپنی
بزرگی ظاہر کروں گا اور تمام قومیں میری سزا کو جو میں نے دی اور میرے ہاتھ کو جو میں نے
اُن پر رکھا دیکھیں گی“۔۳۳
دیکھو! حز قیل نبی اُس زمانہ میں جب کوئی شخص روس کو نہ جانتا تھا اور جب کسی شخص
کے وہم و گمان میں بھی یہ بات نہیں آسکتی تھی کہ روس دنیا میں اس قدر ترقی کرے گا کہ اپنی
حکومت اور شوکت کے ذریعہ سب پر چھا جائے گا روس کے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے
کہتے ہیں کہ:۔اے روس ، ماسکو اور ٹو بالسک کے بادشاہ! خداوند خدا یوں فرماتا ہے کہ میں دنیا کے
آخری زمانہ میں تیری طاقت کو بڑھاؤں گا اور تیری شوکت میں غیر معمولی اضافہ کروں گا
یہاں تک کہ تو اس گھمنڈ میں کہ تیری طاقت بہت بڑھ چکی ہے اور تیری عظمت میں اضافہ
ہو گیا ہے غیر ملکوں کو اپنے قبضہ میں لانے اور ان کے اموال اور اُن کے مواشی اور ان کی
دولت لوٹنے کی کوشش کرے گا یہاں تک کہ فارس اور ایران پر بھی تیرا قبضہ ہو جائے گا
(جس کی بنیاد ڈالنے کے لئے روس اب ایران کے چشمے مانگ رہا ہے ) اے روس،
ماسکو اور ٹو بالسک کے بادشاہ! اس لئے کہ تو غیر ملکوں کی دولت کولوٹ لے۔اُن کا سونا اور
چاندی اپنے قبضہ میں کرلے اور اُن کے مواشی اور ان کے اموال کو غصب کر لے اپنے ملک
میں سے نکلے گا ( پیشگوئی کے اس حصہ سے ظاہر ہے کہ کمیونزم کا اقتصادی نظام پہلے نظاموں
سے بھی زیادہ دوسرے ملکوں کے لئے خطرناک ہوگا) اور غیر ممالک پر حملہ کرتے ہوئے

بڑھتا چلا جائے گا۔یہاں تک کہ تو یروشلم پر حکومت کرنا چاہے گا جس کی حفاظت کا کوئی
سامان نہیں تب میر ا غضب تجھ پر بھڑ کے گا میں آگ اور گندھک کا مینہ تجھ پر برساؤں گا
اور میں تجھے بنسیاں مار مار کر تیرے منہ اور جبڑوں کو چیر دونگا اور تجھے اس طرح تباہ و برباد
کروں گا تیری لاشوں کے انبار جنگلوں میں لگ جائیں گے اور لوگ انہیں مہینوں تک زمین
میں دفن کرتے رہیں گئے۔وہ لوگ جو پیشگوئیوں کو نہیں مانتے میں اُن سے کہتا ہوں کہ اگر دنیا کا کوئی خدا نہیں
ہے اور اگر وہ اپنے انبیاء کو غیب کی خبروں سے اطلاع نہیں دیا کرتا تو آج سے اڑ ہائی ہزار
سال پہلے حز قیل نبی کو یہ کس نے بتادیا تھا کہ ایک زمانہ میں روس دنیا کی زبر دست طاقت
بن جائے گا اور وہ دنیا کا سونا اور چاندی لوٹنے کے لئے غیر ممالک پر حملہ کرے گا اور بادل
کی طرح اُن پر چھا جائے گا مگر آخر خدا کا غضب اُس پر بھر کے گا اور وہ آسمانی عذاب کا
نشانہ بن کر تباہ و برباد ہو جائے گا۔اس نکتہ پر غور کرنے کے بعد انسان سوائے اس کے اور
کسی نتیجہ پر نہیں پہنچ سکتا کہ اس قسم کی قبل از وقت خبریں دینا خدا کا ہی کام ہے اور اگر دنیا کا
ایک خدا ہے اور اُس خدا نے حز قیل نبی کو یہ خبر دی ہے جو آج تک بائبل میں لکھی ہوئی موجود
ہے تو پھر اس خبر کے جو آج سے اڑہائی ہزار سال پہلے دی گئی سوائے اس کے اور کوئی معنی
نہیں ہیں کہ خدا اس اقتصادی نظام کو دنیا میں رہنے دینے کے لئے تیار نہیں ہے۔روس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی
ایک نئی پیشگوئی بھی سُن لو۔اس زمانہ میں بانی سلسلہ احمدیہ حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کو زار روس کے متعلق اللہ تعالیٰ نے یہ خبر دی کہ اُس پر ایک نہایت ہی شدید
عذاب آنے والا ہے۔چنانچہ آپ نے فرمایا۔(149)

اسلام کا اقتصادی نظا
زار بھی ہوگا تو ہو گا اُس گھڑی با حالِ زار ۳۴
یعنی وہ گھڑی آنے والی ہے جب کہ زار بھی باحال زار ہو جائے گا۔چنانچہ اس پیشگوئی
کے عین مطابق بالشویک لوگوں نے زار اور اُس کے خاندان کی مستورات کو ایسے ایسے سخت
عذاب دیئے اور اِس اِس رنگ میں اُن کی بے حرمتی کر کے اُن کو مارا کہ وہ واقعات آج بھی
سن کر دشمن سے دشمن انسان کا دل بھی کانپ اُٹھتا ہے اور اُس کے جسم پر لرزہ طاری ہو جاتا
ہے مگر اُس کے ساتھ ہی اللہ تعالیٰ نے آپ کو ایک اور بھی خبر دی جو یہ ہے۔۲۲ / جنوری ۱۹۰۳ ء کو میں نے کشفی حالت میں دیکھا کہ زار روس کا سونٹا میرے
ہاتھ میں آگیا ہے وہ بڑا لمبا اور خوب صورت ہے۔پھر میں نے غور سے دیکھا تو وہ بندوق
ہے اور یہ معلوم نہیں ہوتا کہ وہ بندوق ہے بلکہ اُس میں پوشیدہ نالیاں بھی ہیں گو یا بظاہر سونٹا
معلوم ہوتا ہے اور وہ بندوق بھی ہے“۔۳۵
رویا میں کسی حکومت کا عصا دیئے جانے کے معنی وہاں طاقت اور نفوذ کے حاصل
ہونے کے ہوتے ہیں۔پس جہاں حز قیل نبی کی خبر یہ بتارہی ہے کہ کمیونسٹ نظام اقتصا دکو
اللہ تعالیٰ دنیا میں قائم رکھنا پسند نہیں کرتا اور یہ کہ اگر اس نظام کے متولیوں نے اس سے تو بہ
نہ کی اور وہ غیر قوموں میں دخل اندازی اور تصرف سے باز نہ آیا تو خدا تعالیٰ کا عذاب اُس پر
نازل ہوگا اور وہ اس کی ہیبت ناک سزا کا نشانہ بن کر دنیا کے لئے ایک عبرت کا سامان پیدا
کر جائے گا وہاں بانی سلسلہ احمدیہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کو اللہ تعالیٰ نے یہ
خبر دی ہے کہ آخر روس کا نظام ہمارے ہاتھوں میں دیا جائے گا اور اس کی اصلاح کا کام
ہمارے سپرد ہوگا۔یہ خدائی کلام ہیں جو ایسے وقت میں کہے گئے ہیں جبکہ ان کے پورا
ہونے کے کوئی بھی اسباب دنیا میں نظر نہیں آتے تھے اور نہ اب نظر آتے ہیں۔میں ان

ہزاروں لوگوں کے سامنے جو آج اس مقام پر جمع ہیں خدا تعالیٰ کے ان کلاموں کو پیش کرتا
ہوں۔حزقی ایل نبی کا کلام وہ ہے جو حضرت مسیح سے چھ سو سال پہلے یعنی آج سے دو ہزار
پانچ سوسال پہلے نازل ہوا جبکہ روس کو کوئی جانتا بھی نہیں تھا اور کسی کے وہم وگمان میں بھی یہ
بات نہیں آسکتی تھی کہ وہ اتنی طاقت حاصل کر لے گا کہ غیر اقوام میں دخل اندازی شروع
کر دے گا اور اُن کے سونے اور چاندی کو جمع کرنے لگ جائے گا۔پس غور کرو کہ کتنی عظیم
الشان پیشگوئی ہے جو روس کے متعلق کی گئی۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بانی
سلسلہ احمدیہ کی پیشگوئی موجود ہے جس میں آپ کو زار روس کی تباہی کی خبر دی گئی اور دنیا نے
دیکھ لیا کہ وہ پیشگوئی پوری ہو گئی۔اب دوسری پیشگوئی یہ ہے کہ ایک دن روس کی حکومت
بدل کر ایسے رنگ میں آجائے گی کہ اُس کا عصا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام کے ہاتھ
میں دیا جائے گا۔جس طرح رسول کریم صلی ہی تم نے یہ دیکھا کہ آپ کو قیصر و کسریٰ کے
خزانوں کی کنجیاں دی گئی ہیں مگر وہ کنجیاں آپ کی بجائے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے ہاتھ
میں آئیں۔اسی طرح گوزار روس کے عصا کے متعلق یہ دکھایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے وہ عصا
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ہاتھ میں دیا مگر انبیاء کے ذریعہ جو پیشگوئیاں کی
جاتی ہیں وہ سب کی سب اُن کے ہاتھ پر پوری نہیں ہوتیں بلکہ اُن میں سے اکثر اُن کی
جماعتوں کے ذریعہ پوری ہوتی ہیں اور اس پیشگوئی کے متعلق بھی ایسا ہی ہوگا۔یہ خیالی
بات نہیں بلکہ ہم یہ یقین رکھتے ہیں کہ روس کی خرابیوں کو درست کرنا اور اُس کے نظام کی
اصلاح کرنا اللہ تعالیٰ نے ہمارے سپرد کیا ہے اور ایک دن روس کے لوگ جماعت احمد یہ
میں داخل ہو کر اس کے بیان کردہ نظام کو اپنے ہاں جاری کریں گے۔پس جلد یا بدیرکمیونزم
کا نظر آنیوالا زبر دست خطرہ دُور ہو جائے گا اور لوگوں کو معلوم ہو جائے گا کہ دنیا کی خرابیوں۔۔۔۔(151)

کی اصلاح اور اُن کے دکھوں کا علاج صرف اسلامی تعلیم میں ہی پایا جاتا ہے۔کمیونزم کی تباہی کے متعلق ایک رویا
چوبیس سال کی بات ہے میں نے رویا میں دیکھا کہ ایک بہت بڑا میدان ہے جس
میں میں کھڑا ہوں۔اتنے میں میں کیا دیکھتا ہوں کہ ایک عظیم الشان بلا جو ایک بہت بڑے
اثر دہا کی شکل میں ہے دُور سے چلی آرہی ہے۔وہ اثر دہ دس ہیں گز لمبا ہے اور ایسا موٹا ہے
جیسے کوئی بڑا درخت ہو۔وہ اثر د ہا بڑھتا چلا آتا ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ گویا وہ دنیا کے
ایک کنارے سے چلا ہے اور درمیان میں جس قدر چیزیں تھیں اُن سب
کو کھاتا چلا آ رہا ہے
یہاں تک کہ بڑھتے بڑھتے وہ اثر رہا اُس جگہ پر پہنچ گیا جہاں ہم ہیں اور میں نے دیکھا کہ
باقی لوگوں کو کھاتے کھاتے وہ ایک احمدی کے پیچھے بھی دوڑا۔وہ احمدی آگے آگے ہے اور
اثر د ہا پیچھے پیچھے۔میں نے جب دیکھا کہ اثر رہا ایک احمدی کو کھانے کے لئے دوڑ پڑا ہے تو
میں ہاتھ میں سونٹا لے کر اُس کے پیچھے بھا گا لیکن خواب میں میں محسوس کرتا ہوں کہ میں اتنی
تیزی سے دوڑ نہیں سکتا جتنی تیزی سے سانپ دوڑتا ہے۔چنانچہ میں اگر ایک قدم چلتا ہوں
تو سانپ دس قدم کے فاصلہ پر پہنچ جاتا ہے۔بہر حال میں دوڑتا چلا گیا یہاں تک کہ میں
نے دیکھا وہ احمدی ایک درخت کے قریب پہنچا اور تیزی سے اُس پر چڑھ گیا۔اُس نے
خیال کیا کہ اگر میں درخت پر چڑھ گیا تو میں اثر دہا کے حملہ سے بچ جاؤ نگا مگر ابھی وہ اس
درخت کے نصف میں ہی تھا کہ اثر رہا اُس کے پاس
پہنچ گیا اور سر اٹھا کر اُسے نگل گیا۔اس
کے بعد وہ پھر واپس لوٹا اور اس غصہ میں کہ میں احمدی کو بچانے کے لئے کیوں اُس کے
پیچھے دوڑا تھا اُس نے مجھ پر حملہ کیا۔مگر جب وہ مجھ پر حملہ کرتا ہے تو میں کیا دیکھتا ہوں کہ
میرے قریب ہی ایک چار پائی پڑی ہوئی ہے مگر وہ بنی ہوئی نہیں صرف پٹیاں وغیرہ ہیں۔152)

جس وقت اثر دہا میرے پاس پہنچائیں کو دکر اُس چار پائی کی پیٹیوں پر پاؤں رکھ کر کھڑا ہوگیا
اور میں نے اپنا ایک پاؤں اُس کی ایک پٹی پر اور دوسرا پاؤں اُس کی دوسری پٹی پر رکھ لیا۔جب اثر د ہا چار پائی کے قریب پہنچا تو کچھ لوگ مجھے کہتے ہیں کہ آپ اس کا مقابلہ کس طرح
کر سکتے ہیں جبکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرما چکے ہیں کہ لايَدَانِ لا حَدٍ
بقِتَالِهِمْ ۳۶ے اُس وقت مجھے محسوس ہوتا ہے کہ یہ سانپ کا حملہ دراصل یا جوج اور ماجوج
کا حملہ ہے کیونکہ یہ حدیث اُن کے بارہ میں ہے۔میں اُس وقت یہ بھی خیال کرتا ہوں کہ یہ
دجال بھی ہے۔اتنے میں وہ اثر دہا میری چار پائی کے قریب پہنچ گیا اور میں نے اپنے دونوں
ہاتھ آسمان کی طرف اُٹھا دیئے اور اللہ تعالیٰ سے دُعا مانگنی شروع کر دی۔اسی دوران میں اُن
احمدیوں سے جنہوں نے مجھے مقابلہ کرنے سے منع کیا تھا اور کہا تھا کہ جب رسول کریم صا یہ ستم
فرما چکے ہیں کہ یا جوج اور ماجوج کا مقابلہ دنیا کی کوئی طاقت نہیں کر سکے گی میں کہتا ہوں کہ
رسول کریم سایا ہی ہم نے جو کچھ فرمایا ہے وہ یہ ہے کہ لا يَدَانِ لِأَحَدٍ بِقِتالِھم کسی کے
پاس کوئی ایسا ہاتھ نہیں ہوگا جس سے وہ اُن کا مقابلہ کر سکے مگر میں نے تو اپنے ہاتھ مقابلہ کے
لئے اُس کی طرف نہیں بڑھائے بلکہ اپنے دونوں ہاتھ خدا کی طرف اُٹھا دیئے ہیں اور خدا کی
طرف ہاتھ اٹھا کر فتح پانے کے امکان کو رسول کریم سلانا ہی ہم نے رد نہیں فرمایا۔غرض میں نے
دعا کرنی شروع کر دی کہ اے خدا! مجھ میں تو طاقت نہیں کہ میں اس فتنہ کا مقابلہ کر سکوں لیکن
تجھ میں سب طاقت اور قدرت ہے میں تجھ سے التجاء کرتا ہوں کہ تو اس فتنہ کو دور فرما دے۔جب میں نے یہ دُعا کی تو میں نے دیکھا کہ آسمان سے اُس اثر دہا کی حالت میں تغیر پیدا
ہونے لگا جیسے پہاڑی کیڑے پر نمک گرانے سے ہوتا ہے۔اس کے نتیجہ میں اُس اثر دہا کے
جوش میں کمی آنی شروع ہوگئی اور آہستہ آہستہ اس کی تیزی بالکل کم ہوگئی۔چنانچہ پہلے تو وہ
153)

میری چارپائی کے نیچے گھسا۔پھر اُس کے جوش میں کمی آنی شروع ہوگئی۔پھر وہ خاموشی سے
لیٹ گیا اور پھر میں نے دیکھا کہ وہ ایک ایسی چیز بن گیا ہے۔جیسے جیلی ہوتی ہے اور بالآخر وہ
اثر دہا پانی ہو کر بہہ گیا اور میں نے اپنے ساتھیوں سے کہا دیکھو! دعا کا کیسا اثر ہوا۔بے شک
میرے اندر طاقت نہیں تھی کہ میں اُس کا مقابلہ کر سکتا مگر میرے خدا میں تو طاقت تھی کہ وہ اس
خطرہ کو دور کر دیتا۔ایک قابل ذکر امر
یہ امر یا درکھنا چاہئے کہ ہم کسی کے دشمن نہیں ہیں ہم ہر ایک کے خیر خواہ ہیں اور دشمن
سے دشمن انسان کی بدخواہی کا خیال بھی ہمارے دل کے کسی گوشہ میں نہیں آتا۔ہم چاہتے
ہیں کہ دنیا میں اخلاق کی فتح ہو، روحانیت کی ترقی ہو، خدا اور اُس کے رسول کی حکومت قائم
ہو۔اور ہم چاہتے ہیں کہ دنیا میں جو بھی نظام جاری ہو خواہ وہ اقتصادی ہو یا سیاسی جمد نی ہو
یا معاشرتی بہر حال خدا اور اُس کے رسول کا خانہ خالی نہ رہے اور دنیا کو اُن کے احکام کی
اتباع سے نہ روکا جائے۔پس ہم روس یا کمیونزم کے دشمن نہیں بلکہ روس سے مجھے دلی
ہمدردی ہے اور میں چاہتا ہوں کہ یہ قوم جو سینکڑوں سال فلموں کا شکار رہی ہے ترقی کرے
اور اس کے دن پھریں۔ہاں میں یا اور کوئی حریت پسند یہ برداشت نہیں کرسکتا کہ ایک غلط
فلسفہ کو بعض قوموں کی ترقی اور دوسروں کے تنزل کا موجب بنایا جائے۔پس اسلام اور
رسول کریم صلی ایتم کی بیان فرمودہ ہدایات کو اگر دنیا کا کوئی نظام اپنا لے اور اپنا نظام
اسلامی رنگ میں ڈھال لے تو اُس کی باتیں ہمارے سر آنکھوں پر۔لیکن اگر وہ ایسا نہ
کرے تو مذہبی لوگ اس بات کے پابند ہیں کہ وہ اُس نظام کو قبول نہ کریں کیونکہ بے شک
روٹی کی تکلیف بھی بڑی تکلیف ہے مگر مذہب ایسی چیز ہے جسے انسان کسی حالت میں بھی
154)

قربان کرنے کے لئے تیار نہیں ہوسکتا۔میں نے اس مضمون کے بیان کرنے میں بہت کچھ اختصار کر دیا ہے اور کئی باتیں
چھوڑ دی ہیں لیکن پھر بھی میں نے لمبا وقت لے لیا ہے۔میں امید کرتا ہوں کہ اسلامی
اقتصادیات اور کمیونزم کے اثرات کے متعلق میں نے جن امور پر روشنی ڈالی ہے دوست
اُن پر غور کریں گے اور محض سنی سنائی باتوں کے پیچھے نہیں چلیں گے کیونکہ ذہنی ارتقاء کے
لئے یہ ضروری ہوتا ہے کہ جس بات کو بھی اختیار کیا جائے اُس کے تمام پہلوؤں پر سنجیدگی
کے ساتھ غور کر لیا جائے تا کہ انسان جس راستہ کو بھی اختیار کرے سوچ سمجھ کر کرے اور جس
نظام کو بھی قبول کرے کھلی آنکھوں کے ساتھ کرے۔یہی وہ طریق ہے جس پر عمل کرنے
سے سچائی ظاہر ہو سکتی ہے اور فتنہ وفساد کا سد باب ہو سکتا ہے۔اللہ تعالیٰ مجھ پر بھی رحم فرمائے اور اپنی ہدایت کی راہوں پر چلنے کی تو فیق عطا فرمائے
اور خدا تعالیٰ آپ لوگوں کو بھی اُس راستہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے جو آپ کے لئے بھی
مفید ہو اور آپ کی اولادوں کے لئے بھی مفید ہو۔آپ کے دین کے لئے بھی مفید ہو اور
آپ کی دنیا کے لئے بھی مفید ہو۔وَاخِرُ دَعُونَا آنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ
( مطبوعہ فیض اللہ پرنٹنگ پریس قادیان ۱۹۴۵ء)
****
*****
(155)
***

لے
AC
الزخرف:۸۶
النساء:۵۹
آل عمران: ۲۷
البقرة : ٢٠٦
الپ ارسلان (۱۰۲۹ - ۱۰۷۲ء): بانی سلطنت سلجوقیہ۔نہایت دلیر اور نیک دل حکمران
تھا۔۱۰۶۴ء میں بزنطینی سلطنت کے صوبہ آرمینیا پر قبضہ کیا ۱۰۷۱ء میں اس نے تھوڑی سی فوج کے
ساتھ شاہ قسطنطنیہ کو شکست فاش دی اور قید کر لیا۔اتفاقاً ایک باغی کے ہاتھ سے مارا گیا۔B۔(اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلدا صفحہ ۱۱۹۔مطبوعہ لا ہور ۱۹۸۷ء
ملک شاہ سلجوقی MALIK SHAH (۱۰۹۲۱۰۵۵ء): ترکیہ کے آخری سلجوقی
سلاطین میں سے ایک (۱۰۷۲۔۱۰۹۲ء) سائنس اور فنون لطیفہ کا بڑا دلدادہ تھا۔اصفہان میں بہت سی
مساجد تعمیر کرائیں۔سن جلالی کی ابتداء اسی کے عہد میں ہوئی۔سلطان الپ ارسلان کا بیٹا۔سلطان کی
ہلاکت پر ۷ اسال کی عمر میں ایران کا بادشاہ بنا۔بخارا، شمر قند، شام و مصر فتح کر کے سلطنت مضبوط کی اور
امیر کاشغر کو خراج ادا کرنے پر مجبور کیا۔W
(اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۱۶۱۰۔مطبوعہ لاہور ۱۹۸۸ء)
اسدالغابۃ جلد ۴ صفحه ۷۵ مطبوعہ ریاض ۱۲۸۶ھ
البقرة:٣٠ ك النور: ٣٤
هود : ۸۸
العلق : نا البلد : ۷ تا ۱۸ ل الانفال: ۶۸
محمد : ۵
النور : ۳۴
بخاری کتاب الایمان باب ماجاء ان الاعمال بالنية
الحديد: ۲۱
گنجفہ: ایک کھیل کا نام
كا
المؤمنون : ۴
۱۹۱۸ بخاری کتاب اللباس باب خواتیم الذهب
اهتزاز : خوشی ،مسرت
(156)

·

آج 10 میں سے 10 باقی